سورة الفَتْح
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
شہیدوں کے لئے مخصوص کرنا ایک ظلم ہے بلکہ ایک کفر ہے۔ کیا کوئی سچا مومن یہ گستاخی کا کلمہ زبان پر لاسکتا
ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو ابھی تک بہشت سے باہر ہیں جن کے روضہ کے نیچے بہشت ہے مگر وہ لوگ
جنہوں نے آپ کے ذریعہ سے ایمان اور تقویٰ کا مرتبہ حاصل کیا وہ شہید ہونے کی وجہ سے بہشت میں داخل
ہیں اور بہشتی میوے کھا رہے ہیں بلکہ حق یہ ہے کہ جس نے خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنی جان کو وقف کر دیا وہ
شہید ہو چکا پس اس صورت میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اول الشہداء ہیں ۔ سو جب کہ یہ ثابت ہے تو ہم
بھی کہتے ہیں کہ مسیح بھی مع جسم آسمان پر اٹھایا گیا ( مگر اس جسم کے ساتھ جو اس عنصری جسم سے الگ ہے )
اور پھر خدا تعالیٰ کے بندوں میں داخل ہوا اور بہشت میں داخل ہوا۔ اس صورت میں ہماری اور ہمارے
مخالفوں کی نزاع صرف لفظی نزاع نکلی۔ (براہین احمدیہ حصہ پنجم، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۳۸۴ تا ۳۹۰)
ہم اس بات سے منکر نہیں ہو سکتے کہ بعد موت حضرت عیسیٰ کو جلالی جسم ملا جو خا کی جسم نہیں ہے کیونکہ وہ ہر
ایک مومن راستباز کو بعد موت ملتا ہے جیسا کہ آیت وَادْخُلِي جَنَّتِی اس پر شاہد ہے کیونکہ مجرد روح بہشت
میں داخل ہونے کے لائق نہیں۔ پس اس میں حضرت عیسی کی کوئی خصوصیت نہیں۔
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۳۸۹ حاشیه )
ایسا سمجھنا غلطی ہے کہ پہلے انبیاء علیہم السلام جو اس دنیا سے گزر چکے ہیں ان کی صرف آسمان پر روحیں ہیں
بلکہ ان کے ساتھ نورانی اور جلالی اجسام ہیں جن اجسام کے ساتھ وہ مرنے کے بعد دنیا میں سے اُٹھائے گئے
جیسا کہ آیت وَ ادْخُلِي جَنَّتِی اس بات پر نص صریح ہے کیونکہ بہشت میں داخل ہونے کے لئے جسم کی
ضرورت ہے اور قرآن شریف جا بجا تصریح سے فرماتا ہے کہ جو لوگ بہشت میں داخل ہوں گے ان کے
ساتھ جسم بھی ہوں گے کوئی مجرد روح بہشت میں داخل نہیں ہوگی ۔ پس آیت وَ ادْخُلِي جَنَّتِی اس بات
کے لئے نص صریح ہے کہ ہر ایک راستباز جو مرنے کے بعد بہشت میں داخل ہوتا ہے اس کو مرنے کے بعد
( براہین احمد یہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۹۹)
ضرور ایک جسم ملتا ہے۔
اس آیت ( بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ ۔ ناقل ) کے مشابہ دوسری آیت بھی قرآن شریف میں موجود ہے اور
وہ یہ کہ يَايَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً پس کیا اس کے معنی یہ ہیں کہ اے
نفس مطمئنة مع جسم عنصری دوسرے آسمان پر چلا جا ؟ (حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۸)
نور اور روشنی سے بہرہ ور انسان اعلیٰ درجہ کی راحت اور عزت پاتا ہے چنانچہ خدائے تعالیٰ نے خود فرمایا
يَا يَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً یعنی اے وہ نفس جو اطمینان یافتہ ہے اور پھر
یہ اطمینان خدا کے ساتھ پایا ہے۔ بعض لوگ حکومت سے بظاہر اطمینان اور سیری حاصل کرتے ، بعض کی
تسکین اور سیری کا موجب ان کا مال اور عزت ہو جاتی ہے اور بعض اپنی خوبصورت اور ہوشیار اولا دو احفاد کو
دیکھ دیکھ کر بظاہر مطمئن کہلاتے ہیں مگر یہ لذت اور انواع و اقسام کی لذات دنیا انسان کو سچا اطمینان اور سچی
تسلی نہیں دے سکتیں بلکہ ایک قسم کی نا پاک حرص کو پیدا کر کے طلب اور پیاس کو پیدا کرتی ہیں۔ استسقاء کے
مریض کی طرح ان کی پیاس نہیں بجھتی یہاں تک کہ ان کو ہلاک کر دیتی ہے مگر یہاں خدائے تعالیٰ فرماتا ہے وہ
نفس جس نے اپنا اطمینان خدائے تعالیٰ میں حاصل کیا ہے یہ درجہ بندے کے لئے ممکن ہے۔ اس وقت اس کی
خوشحالی با وجود مال منال کے دنیاوی حشمت اور جاہ وجلال کے ہوتے ہوئے بھی خدا ہی میں ہوتی ہے۔ یہ زر
وجواہر ۔ یہ دنیا اور اس کے دھندے اس کی سچی راحت کا موجب نہیں ہوتے۔ پس جب تک انسان خدائے
تعالیٰ ہی میں راحت اور اطمینان نہیں پاتا وہ نجات نہیں پا سکتا کیونکہ نجات اطمینان ہی کا ایک مترادف لفظ
ہے۔ میں نے بعض آدمیوں کو دیکھا اور اکثروں کے حالات پڑھے ہیں جو دنیا میں مال و دولت اور دنیا کی
جھوٹی لذتیں اور ہر ایک قسم کی نعمتیں اولاد احفاد رکھتے تھے جب مرنے لگے اور ان کو اس دنیا کے چھوڑ جانے
اور ساتھ ہی ان اشیاء سے الگ ہونے اور دوسرے عالم میں جانے کا علم ہوا تو ان پر حسرتوں اور بے جا
آرزوؤں کی آگ بھڑ کی اور سرد آہیں مارنے لگے۔ بس یہ بھی ایک قسم کا جہنم ہے جو انسان کے دل کو راحت
اور قرار نہیں دے سکتا بلکہ اس کو گھبراہٹ اور بیقراری کے عالم میں ڈال دیتا ہے اس لیے یہ امر بھی میرے
دوستوں کی نظر سے پوشیدہ نہیں رہنا چاہیے کہ اکثر اوقات انسان اہل و عیال اور اموال کی محبت ہاں ناجائز اور
بے جا محبت میں ایسا محو ہو جاتا ہے اور اکثر اوقات اسی محبت کے جوش اور نشہ میں ایسے ناجائز کام کر گزرتا ہے
جو اس میں اور خدائے تعالیٰ میں ایک حجاب پیدا کر دیتے ہیں اور اس کے لئے ایک دوزخ تیار کر دیتے ہیں ۔
اس کو اس بات کا علم نہیں ہوتا ۔ جب وہ ان سب سے یکا یک علیحدہ کیا جاتا ہے اس گھڑی کی اسے
خبر نہیں ہوتی ۔ تب وہ ایک سخت بے چینی میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ یہ بات بڑی آسانی سے سمجھ میں آسکتی ہے کہ
کسی چیز سے جب محبت ہو تو اس سے جدائی اور علیحدگی پر ایک رنج اور دردناک غم پیدا ہو جاتا ہے۔ یہ مسئلہ
اب منقولی ہی نہیں بلکہ معقولی رنگ رکھتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ نارُ اللَّهِ الْمُوقَدَةُ الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى
الْأَفدَةِ پس یہ وہی غیر اللہ کی محبت کی آگ ہے جو انسانی دل کو جلا کر راکھ کر دیتی ہے اور ایک حیرت ناک
عذاب اور درد میں مبتلا کر دیتی ہے۔ میں پھر کہتا ہوں کہ یہ بالکل سچی اور یقینی بات ہے کہ نفس مطمئنہ کے
بدوں انسان نجات نہیں پاسکتا۔
جیسا کہ ہم نے پہلے بیان کیا ہے نفس امارہ کی حالت میں انسان شیطان کا غلام ہوتا ہے اور لوامہ میں
اسے شیطان سے ایک مجاہدہ اور جنگ کرنا ہوتا ہے۔ کبھی وہ غالب آجاتا ہے اور کبھی شیطان ۔ مگر مطمئنہ کی
حالت ایک امن اور آرام کی حالت ہوتی ہے کہ وہ آرام سے بیٹھ جاتا ہے اس لئے اس آیت میں کہ یا تھا
النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ یہ صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس آخری حالت میں کس قدر استراحت ہوتی ہے چنانچہ اس کا
ترجمہ یہ ہے کہ اے نفس مطمئنہ اللہ کی طرف چلا آ۔ ظاہر کے لحاظ سے تو یہ مطلب ہے کہ جان کندن کی حالت
میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آواز آتی ہے کہ اے مطمئن نفس اپنے رب کی طرف چلا آ ۔ وہ تجھ سے خوش
ہے اور تو اس سے راضی ۔ چونکہ قرآن کے لئے ظاہر اور بطن دونوں ہیں اس لئے بطن کے لحاظ سے یہ
مطلب ہے کہ اے اطمینان پر پہنچے ہوئے نفس اپنے رب کی طرف چلا آ۔ یعنی تیری طبعاً یہ حالت ہو چکی ہے
کہ تو اطمینان اور سکینت کے مرتبہ پر پہنچ گیا ہے اور تجھ میں اور اللہ تعالیٰ میں کوئی بعد نہیں ہے۔ لوامہ کی
حالت میں تو تکلیف ہوتی ہے مگر مطمئنہ کی حالت میں ایسا ہوتا ہے کہ جیسے پانی اوپر سے گرتا ہے اسی طرح پر
خدائے تعالیٰ کی محبت انسان کے رگ وریشہ میں سرایت کر جاتی ہے اور وہ خدا ہی کی محبت سے جیتا ہے غیر اللہ
کی محبت جو اس کے لئے ایک جلانے اور جہنم کی پیدا کرنے والی ہوتی ہے جل جاتی ہے اور اس کی جگہ ایک
روشنی اور نور بھر دیا جاتا ہے۔ اس کی رضا اللہ تعالیٰ کی رضا اور اللہ تعالیٰ کی رضا اس کا منشا ہو جاتا ہے۔ خدائے تعالیٰ
کی محبت ایسی حالت میں اس کے لئے بطور جان ہوتی ہے۔ جس طرح زندگی کے لئے لوازم زندگی ضروری
ہیں اس کی زندگی کے لئے خدا اور صرف خدا ہی کی ضرورت ہوتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں اس کا یہ مطلب
ہے کہ خدا تعالیٰ ہی اس کی سچی خوشی اور پوری راحت ہوتا ہے۔ نفس مطمئنہ کی یہ نشانی ہے کہ کسی خارجی تحریک
کے بدوں ہی وہ ایسی صورت پکڑ جاتا ہے کہ خدا کے بدوں رہ نہیں سکتا اور یہی انسانی ہستی کا مدعا ہے اور ایسا
ہی ہونا چاہیے۔ فارغ انسان شکار ، شطرنج، گنجفہ وغیرہ اشغال اپنے لئے پیدا کر لیتے ہیں ۔ مگر مطمئنہ جب کہ
نا جائز اور عارضی اور بسا اوقات رنج اور کرب پیدا کرنے والے اشغال سے الگ ہو گیا ۔ اب الگ ہو کر
منقطع عالم اسے کیوں یاد آوے۔ اس لئے خدا ہی سے محبت ہو جاتی ہے۔ یہ امر بھی دل سے محو نہیں ہونا
چاہیے کہ محبت دو قسم کی ہوتی ہے ایک ذاتی محبت ہوتی ہے اور ایک محبت اغراض سے وابستہ ہوتی ہے۔ یا یہ کہو
کہ اس کا باعث صرف چند عارضی باتیں ہوتی ہیں جن کے دور ہوتے ہی وہ محبت سرد ہو کر رنج اور غم کا باعث
ہو جاتی ہے مگر ذاتی محبت سچی راحت پیدا کرتی ہے۔ چونکہ انسان فطرتاً خدا ہی کے لئے پیدا ہوا ہے جیسا کہ
فرما یا مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاريات : ۵۷) اس لئے خدائے تعالیٰ نے اس کی فطرت
ہی میں اپنے لئے کچھ نہ کچھ رکھا ہوا ہے اور اپنے پوشیدہ اور مخفی در مخفی اسباب سے اسے اپنے لئے بنایا ہوا ہے۔
پس جب انسان جھوٹی اور نمائشی ہاں عارضی اور رنج پر ختم ہونے والی محبتوں سے الگ ہو جاتا ہے۔ پھر وہ خدا
ہی کے لئے ہو جاتا ہے اور طبعاً کوئی بعد نہیں رہتا اور خدا کی طرف دوڑا چلا آتا ہے ۔ پس اس آیت يايتها
النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ میں اسی کی طرف اشارہ ہے۔ خدائے تعالیٰ کا آواز دینا یہی ہے کہ درمیانی حجاب اُٹھ گیا
اور بعد نہیں رہا۔ یہ متقی کا انتہائی درجہ ہوتا ہے جب وہ اطمینان اور راحت پاتا ہے۔ دوسرے مقام پر قرآن
شریف نے اس اطمینان کا نام فلاح اور استقامت بھی رکھا ہے اور اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحة : ٦ )
میں اسی استقامت یا اطمینان یا فلاح کی طرف لطیف اشارہ ہے اور خود مستقیم کا لفظ بتلا رہا ہے۔
( رپورٹ جلسہ سالانه ۱۸۹۷ ء صفحه ۱۳۴ تا ۱۳۷ )
اگر مسیح کے صعود الی السماء سے یہ غرض تھی کہ وہ اس لعنت سے بچ رہیں تو اس رفع کے لئے ضروری ہے کہ
پہلے موت ہو کیونکہ یہ رفع وہ ہے جو قرب الہی کا مفہوم ہے اور بعد موت ملتا ہے اسی لئے اِنِّي مُتَوَفِّيكَ
وَ رَافِعُكَ إِلَى (ال عمران : ۵۶) کہا گیا اور یہ وہی رفع ہے جو ارجعی إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً میں خدا نے
بیان فرمایا ہے اور مُفَتَّحَةً لَّهُمُ الْأَبْوَابُ (ص : ۵۱) سے پایا جاتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۱ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۲ء صفحه ۵)
تو میری جنت میں داخل ہو جا اور اسی وقت ہو جا اور مومن کا جنت خود خدا ہے یعنی جب وہ خدا کے بندوں
میں داخل ہوا تو خدا تو انہیں میں ہے اور وہ اس کے عباد میں آگیا تو اب اس حالت میں وہ سجن کہاں رہا ؟
ایک مرتبہ ہوتا ہے کہ اس وقت تک وہ تکالیف میں ہوتا ہے جیسے جب کنواں کھودا جاوے تو اس سے مقصد یہ
ہوتا ہے کہ پانی نکل آوے۔ مطمئنہ ہونا اصل میں پانی نکالنا ہے جب پانی نکل آیا اب کھودنے کی ضرورت
نہیں ہے۔
البدر جلد اول نمبرے مورخہ ۱۲ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۵۱)
اصل مدعا تو یہ ہونا چاہیے کہ انسان نفس مطمئنہ حاصل کرے ۔ نفس تین قسم کے ہیں۔ امارہ، لوامہ ،
مطمئنہ ۔ بہت بڑا حصہ دنیا کا نفس امارہ کے نیچے ہے اور بعض جن پر خدا کا فضل ہوا ہے وہ لوامہ کے نیچے
ہیں ۔ یہ لوگ بھی سعادت سے حصہ رکھتے ہیں ۔ بڑا بد بخت وہ ہے جو بدی کو محسوس ہی نہیں کرتا یعنی جو امارہ
کے ماتحت ہیں اور بڑا ہی سعید اور بامراد وہ ہے جو نفس مطمئنہ کی حالت میں ہے۔
نفس مطمئنہ ہی کو خدا نے فرمایا يَا يَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً يعنى اے وہ
نفس جو اطمینان یافتہ ہے اس حالت میں شیطان کے ساتھ جو جنگ ہوتی ہے اس کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور
خطاب کے لائق تو مطمئنہ ہی ٹھہرایا ہے اور اس آیت سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ مطمئنہ کی حالت میں
مکالمہ الہی کے لائق ہو جاتا ہے۔ خدا کی طرف واپس آ کے معنے یہی نہیں کہ مرجا بلکہ توامہ اور اتارہ کی حالت
میں جو خدا تعالیٰ سے ایک بعد ہوتا ہے مطمئنہ کی حالت میں وہ مہجوری نہیں رہتی اور کوئی غبار باقی نہ رہ کر غیب کی
آواز اس کو بلاتی ہے۔ تو مجھ سے راضی اور میں تجھ سے راضی ۔ یہ رضا کا انتہائی مقام ہوتا ہے۔
پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اب میرے بندوں میں داخل ہو جا۔ اللہ تعالیٰ کے بندے دنیا ہی پر ہوتے ہیں
مگر دنیا ان کو نہیں پہنچانتی ۔ دنیا نے آسمانی بندوں سے دوستی نہیں کی وہ ان سے ہنسی کرتی ہے ۔ وہ الگ ہی
ہوتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی رداء کے نیچے ہوتے ہیں ۔ غرض جب ایسی حالت اطمینان میں پہنچتا ہے تو الہی
اکسیر سے تانبا سونا ہو جاتا ہے ۔ وَادْخُلِی جَنَّتِی اور تو میرے بہشت میں داخل ہو جا۔ بہشت ایک ہی چیز
نہیں بلکہ فرمایا وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتْنِ (الرحمن : ۴۷) خدا سے ڈرنے والے کے لئے دو بہشت
الحکم جلدے نمبر ۸ مورخہ ۲۸ رفروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۶ )
ہیں ۔
بڑی بشارت مومن کو ہے ۔ يَآيَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً اے نفس جو کہ خدا
سے آرام یافتہ ہے تو اپنے رب کی طرف راضی خوشی واپس آ۔ اس خوشی میں ایک کافر ہر گز شریک نہیں ہے۔ رَاضِيَةً
کے معنے یہ ہیں کہ وہ اپنی مرادات کوئی نہیں رکھتا کیونکہ اگر وہ دنیا سے خلاف مرادات جاوے تو پھر راضی تو نہ گیا
اسی لئے اس کی تمام مراد خدا ہی خدا ہوتا ہے اس کے مصداق صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں کہ آپ
کو یہ بشارت ملی - إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ ( النصر (۲) اور الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ (المائدة : ۴)
بلکہ مومن کی خلاف مرضی تو اس کی نزع ( جان کنی ) بھی نہیں ہوا کرتی ۔ ایک شخص کا قصہ لکھا ہے کہ وہ دعا کیا
کرتا تھا کہ میں طوس میں مروں لیکن ایک دفعہ وہ ایک اور مقام پر تھا کہ سخت بیمار ہوا اور کوئی امید زیست کی نہ
رہی تو اس نے وصیت کی کہ اگر میں یہاں مر جاؤں تو مجھے یہودیوں کے قبرستان میں دفن کرنا۔ اسی وقت سے
وہ رو بصحت ہونا شروع ہو گیا حتی کہ بالکل تندرست ہو گیا۔ لوگوں نے اس کی وصیت کی وجہ پوچھی تو کہا کہ
مومن کی علامت ایک یہ بھی ہے کہ اس کی دعا قبول ہو ۔ ادْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُم (المؤمن : ۶۱ ) کا وعدہ ہے۔
میری دعا تھی کہ طوس میں مروں جب دیکھا کہ موت تو یہاں آتی ہے تو اپنے مومن ہونے پر مجھ کو شک ہوا اس
لئے میں نے یہ وصیت کی کہ اہلِ اسلام کو دھوکا نہ دوں ۔ غرضیکہ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً صرف مومنوں کے
لئے ہے دنیا میں بڑے بڑے مالداروں کی موت سخت نامرادی سے ہوتی ہے۔ دنیا دار کی موت کے وقت
ایک خواہش پیدا ہوتی ہے اور اسی وقت اسے نزع ہوتی ہے۔ یہ اس لئے ہوتا ہے کہ خدا کا ارادہ ہوتا ہے کہ
اس وقت بھی اسے عذاب دیوے اور اس کی حسرت کے اسباب پیدا ہو جاتے ہیں تا کہ انبیاء کی موت جو کہ
رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً کی مصداق ہوتی ہے اس میں اور دنیا دار کی موت میں ایک بین فرق ہو۔ دنیا دار کتنی ہی
کوشش کرے مگر اس کی موت کے وقت حسرت کے اسباب ضرور پیش ہو جاتے ہیں ۔ غرضیکہ رَاضِيَةً
الله
لله و
مرْضِيَّةً کی موت مقبولین کی دولت ہے۔ اس وقت ہر ایک قسم کی حسرت دور ہو کر ان کی جان نکلتی ہے ۔
راضی کا لفظ بہت عمدہ ہے اور ایک مومن کی مرادیں اصل میں دین کے لئے ہوا کرتی ہیں ۔ خدا کی کامیابی اور
اس کے دین کی کامیابی اس کا اصل مدعا ہوا کرتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بہت ہی اعلیٰ ہے کہ
جن کو اس قسم کی موت نصیب ہوئی ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۸ مورخہ ۳۱ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ (۲۱۸)
تیسری حالت جو نفس مطمئنہ کی حالت ہے یہ وہ حالت ہے جب ساری لڑائیوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور
کامل فتح ہو جاتی ہے اسی لئے اس کا نام نفس مطمئنہ رکھا ہے یعنی اطمینان یافتہ ۔ اس وقت وہ اللہ تعالیٰ کے
وجود پر سچا ایمان لاتا ہے اور یقین کرتا ہے کہ واقعی خدا ہے۔ نفسِ مطمئنہ کی انتہائی حد خدا پر ایمان ہوتا ہے
کیونکہ کامل اطمینان اور تسلی اسی وقت ملتی ہے جب اللہ تعالیٰ پر کامل ایمان ہو۔ یقینا سمجھو کہ ہر ایک پاکبازی
اور نیکی کی اصل جڑ خدا پر ایمان لانا ہے جس قدر انسان کا ایمان باللہ کمزور ہوتا ہے اسی قدر ایمان صالحہ
میں کمزوری اور سستی پائی جاتی ہے لیکن جب ایمان قوی ہو اور اللہ تعالیٰ کو اس کی تمام صفات کاملہ کے ساتھ
یقین کر لیا جائے اسی قدر عجیب رنگ کی تبدیلی انسان کے اعمال میں پیدا ہو جاتی ہے۔ خدا پر ایمان رکھنے والا
گناہ پر قادر نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ ایمان اس کی نفسانی قوتوں اور گناہ کے اعضاء کو کاٹ دیتا ہے۔ دیکھوا اگر کسی
کی آنکھیں نکال دی جاویں تو وہ آنکھوں سے بد نظری کیوں کر کر سکتا ہے اور آنکھوں کا گناہ کیسے کرے گا اور
اگر ایسا ہی ہاتھ کاٹ دیئے جاویں یا شہوانی قومی کاٹ دیئے جاویں پھر وہ گناہ جو ان اعضاء سے متعلق
ہیں کیسے کر سکتا ہے؟ ٹھیک اسی طرح پر جب ایک انسان نفسِ مطمئنہ کی حالت میں ہوتا ہے تو نفس مطمئنہ
اسے اندھا کر دیتا ہے اور اس کی آنکھوں میں گناہ کی قوت نہیں رہتی ۔ وہ دیکھتا ہے پر نہیں دیکھتا کیونکہ
آنکھوں کے گناہ کی نظر سلب ہو جاتی ہے ۔ وہ کان رکھتا ہے مگر بہرہ ہوتا ہے اور وہ باتیں جو گناہ کی ہیں نہیں سن
سکتا ۔ اسی طرح پر اس کی تمام نفسانی اور شہوانی قوتیں اور اندرونی اعضاء کاٹ دیئے جاتے ہیں۔ اس کی ان
ساری طاقتوں پر جن سے گناہ صادر ہو سکتا تھا ایک موت واقعہ ہو جاتی ہے اور وہ بالکل ایک میت کی طرح ہوتا
ہے اور خدا تعالیٰ ہی کی مرضی کے تابع ہوتا ہے وہ اس کے سوا ایک قدم نہیں اٹھا سکتا یہ وہ حالت ہوتی ہے جب
خدا تعالیٰ پر سچا ایمان ہوا اور جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کامل اطمینان اسے دیا جاتا ہے۔ یہی وہ مقام ہے جو انسان
کا اصل مقصود ہونا چاہیے اور ہماری جماعت کو اسی کی ضرورت ہے اور اطمینان کامل کے حاصل کرنے کے
واسطے ایمان کامل کی ضرورت ہے۔ پس ہماری جماعت کا پہلا فرض یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ پر سچا ایمان حاصل
کریں۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۴ ء صفحه ۳)
نفسِ مطمئنہ کی تاثیروں میں سے یہ بھی ہے کہ وہ اطمینان یافتہ لوگوں کی صحبت میں اطمینان پاتے ہیں ۔
امارہ والے میں نفسِ امارہ کی تاثیریں ہوتی ہیں اور جو شخص نفس مطمئنہ والے کی صحبت میں بیٹھتا ہے اس پر بھی
اطمینان اور سکینت کے آثار ظاہر ہونے لگتے ہیں اور اندر ہی اندر اسے تسلی ملنے لگتی ہے۔ مطمئنہ والے کو پہلی
نعمت یہ دی جاتی ہے کہ وہ خدا سے آرام پاتا ہے جیسے فرمایا ہے یايَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ
رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً یعنی اے خدا تعالیٰ میں آرام یافتہ نفس اپنے رب کی طرف آجا۔ وہ تجھ سے راضی اور تو اس
سے راضی ۔ اس میں ایک بار یک نکتہ معرفت ہے جو یہ کہا کہ خدا تجھ سے راضی تو خدا سے راضی ۔ بات یہ ہے
کہ جب تک انسان اس مرحلہ پر نہیں پہنچتا اور لوامہ کی حالت میں ہوتا ہے اس وقت تک خدا تعالیٰ سے ایک
قسم کی لڑائی رہتی ہے یعنی کبھی کبھی وہ نفس کی تحریک سے نافرمانی بھی کر بیٹھتا ہے لیکن جب مطمئنہ کی حالت پر
پہنچتا ہے تو اس جنگ کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ سے صلح ہو جاتی ہے۔ اس وقت وہ خدا سے راضی ہوتا ہے
اور خدا اس سے راضی ہو جاتا ہے کیونکہ وہ لڑائی بھڑائی بالکل جاتی رہتی ہے۔
یہ بات خوب یا د رکھنی چاہیے کہ ہر شخص خدا تعالیٰ سے لڑائی رکھتا ہے بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ
کے حضور دعائیں کرتا ہے اور بہت ساری امانی اور امیدیں رکھتا ہے لیکن اس کی وہ دعا ئیں نہیں سنی جاتی ہیں یا یا
خلاف امید کوئی بات ظاہر ہوتی ہے تو دل کے اندر اللہ تعالیٰ سے ایک لڑائی شروع کر دیتا ہے ۔ خدا تعالیٰ پر
بدظنی اور اس سے ناراضگی کا اظہار کرتا ہے لیکن صالحین اور عباد الرحمن کی کبھی اللہ تعالیٰ سے جنگ نہیں ہوتی
کیونکہ وہ رضا بالقضاء کے مقام پر ہوتے ہیں اور سچ تو یہ ہے کہ حقیقی ایمان اس وقت تک پیدا ہو ہی نہیں سکتا
جب تک انسان اس درجہ کو حاصل نہ کرے کہ خدا کی مرضی اس کی مرضی ہو جائے دل میں کوئی کدورت اور تنگی
محسوس نہ ہو بلکہ شرح صدر کے ساتھ اس کی ہر تقدیر اور قضا کے سامنے کو طیار ہو۔ اس آیت میں رَاضِيَةً
مَرْضِيَّةً کا لفظ اسی کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔ یہ رضا کا اعلیٰ مقام ہے جہاں کوئی ابتلا باقی نہیں رہتا۔
دوسرے جس قدر مقامات ہیں وہاں ابتلا کا اندیشہ رہتا ہے لیکن جب اللہ تعالیٰ سے بالکل راضی ہو جاوے اور اسے
کوئی شکوہ شکایت نہ رہے اس وقت محبت ذاتی پیدا ہو جاتی ہے اور جب تک اللہ تعالیٰ سے محبت ذاتی پیدا نہ
ہو تو ایمان بڑے خطرہ کی حالت میں ہے لیکن جب ذاتی محبت ہو جاتی ہے تو انسان شیطان کے حملوں سے
امن میں آجاتا ہے ۔ اس ذاتی محبت کو دعا سے حاصل کرنا چاہیے۔ جب تک یہ محبت پیدا نہ ہو انسان نفس
امارہ کے نیچے رہتا ہے اور اس کے پنجہ میں گرفتار رہتا ہے اور ایسے لوگ جو نفس امارہ کے نیچے ہیں ان کا قول
ہے ایہہ جہان میٹھا تو اگلا کن ڈٹھا۔ یہ لوگ بڑی خطرناک حالت میں ہوتے ہیں ۔ اور لوامہ والے ایک گھڑی
میں ولی اور ایک گھڑی میں شیطان ہو جاتے ہیں ان کا ایک رنگ نہیں رہتا کیونکہ ان کی لڑائی نفس کے ساتھ
شروع ہوتی ہے جس میں کبھی وہ غالب اور کبھی مغلوب ہوتے ہیں تاہم یہ لوگ محل مدح میں ہوتے ہیں کیونکہ
ان سے نیکیاں بھی سرزد ہوتی ہیں اور خوف خدا بھی ان کے دل میں ہوتا ہے لیکن نفس مطمئنہ والے بالکل فتحمند
ہوتے ہیں اور وہ سارے خطروں اور خوفوں سے نکل کر امن کی جگہ میں جا پہنچتے ہیں وہ اس دارالامان میں
ہوتے ہیں جہاں شیطان نہیں پہنچ سکتا ۔ لوامہ والا جیسا کہ میں نے کہا ہے دارالامان کی ڈیوڑھی میں ہوتا ہے
اور کبھی کبھی دشمن بھی اپنا وار کر جاتا ہے اور کوئی لاٹھی مار جاتا ہے اس لئے مطمئنہ والے کو کہا ہے فَادْخُلِي فِي
عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِی ۔ یہ آواز اس وقت آتی ہے جب وہ اپنے تقویٰ کو انتہائی مرتبہ پر پہنچا دیتا ہے۔ تقویٰ
کے دو درجے ہیں بدیوں سے بچنا اور نیکیوں میں سرگرم ہونا یہ دوسرا مرتبہ محسنین کا ہے ۔ اس درجہ کے حصول
کے بغیر اللہ تعالیٰ خوش نہیں ہو سکتا اور یہ مقام اور درجہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر حاصل ہی نہیں ہو سکتا۔
جب انسان بدی سے پر ہیز کرتا ہے اور نیکیوں کے لئے اس کا دل تڑپتا ہے اور وہ خدا تعالیٰ سے دعائیں
کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس کی دستگیری کرتا ہے اور اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے دارالامان میں پہنچا دیتا
ہے اور فَادْخُلِي فِي عِبْدِی کی آواز اسے آجاتی ہے یعنی تیری جنگ اب ختم ہو چکی ہے اور میرے ساتھ تیری
صلح اور آشتی ہو چکی ہے۔ اب آمیرے بندوں میں داخل ہو جا جو صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کے مصداق