سورة العَنکبوت
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہیں اور روحانی وراثت سے جن کو حصہ ملتا ہے۔ میری بہشت میں داخل ہو جا۔
یہ آیت جیسا کہ ظاہر بین سمجھتے ہیں کہ مرنے کے بعد اسے آواز آتی ہے آخرت پر ہی موقوف نہیں بلکہ اسی
دنیا میں اسی زندگی میں یہ آواز آتی ہے ۔ اہلِ سلوک کے مراتب رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے سلوک کا انتہائی
نقطہ یہی مقام ہے جہاں ان کا سلوک ختم ہو جاتا ہے اور وہ مقام یہی نفسِ مطمئنہ کا مقام ہے۔ اہلِ سلوک کی
مشکلات کو اللہ تعالیٰ اُٹھا دیتا ہے اور ان کو صالحین میں داخل کر دیتا ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۲ مورخه ۷ ارجنوری ۱۹۰۴ء صفحہ ۲،۱)
تیر انفسِ مطمئنہ ہے جو کہ اس جنگ میں غالب آجاتا ہے اور نفس اور شیطان پر فتح حاصل کرتا ہے۔
اس کا نام مطمئنہ اس لئے ہے کہ یہ اطمینان یافتہ ہو جاتا ہے۔ انسان کے ہر ایک قومی پر اس کا قابو
ہو جاتا ہے اور طبعی طور پر اس سے نیکی کے کام سرزد ہوتے ہیں ۔
البدر جلد ۳ نمبر ۳ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۴ ء صفحه (۳)
مطمئنہ میں کوئی زنجیر باقی نہیں رہتی سب کی سب اتر جاتی ہیں اور وہی زمانہ انسان کا خدا کی طرف پکے
رجوع کا ہوتا ہے اور وہی خدا کے کامل بندے ہوتے ہیں جو کہ نفسِ مطمئنہ کے ساتھ دنیا سے علیحدہ ہوویں اور
جب تک وہ اسے حاصل نہ کر لے تب تک اسے مطلق علم نہیں ہوتا کہ جنت میں جاوے گا یا دوزخ میں ۔
البدر جلد ۳ نمبر ۳۴ مورخه ۸ استمبر ۱۹۰۴ء صفحه ۷)
مطمئنہ وہ ہے جو بکلی صلح کر لیتا ہے۔ آخری حد انسان کی ترقیات کی یہی ہے۔ اس وقت خدا کی رضا اس
کی رضا ہو جاتی ہے۔ اس کا ارادہ وہی ہوتا ہے جو خدا کا ارادہ ہوتا ہے۔
البدر جلدے نمبر ۲۵ مورخه ۲۵ جون ۱۹۰۸ء صفحه ۵ )
نفس کی تین حالتیں ہیں یا یہ کہو کہ نفس تین رنگ بدلتا ہے۔ بچپن کی حالت میں نفس زکیہ ہوتا ہے یعنی بالکل
سادہ ہوتا ہے۔ اس عمر کے طے کرنے کے بعد پھر نفس پر تین حالتیں آتی ہیں ۔ سب سے اول جو حالت ہوتی
ہے اس کا نام نفس امارہ ہے۔ اس حالت میں انسان کی تمام طبعی قو تیں جوش زن ہوتی ہیں اور اس کی ایسی
مثال ہوتی ہے جیسے دریا کا سیلاب آجاوے اس وقت قریب ہے کہ غرق ہو جاوے۔ یہ جوش نفس ہر قسم کی
بے اعتدالیوں کی طرف لے جاتا ہے لیکن پھر اس پر ایک حالت اور بھی آجاتی ہے جس کا نام نفس لوامہ ہے۔
اس کا نام لوامہ اس لئے رکھا گیا ہے کہ وہ بدی پر ملامت کرتا ہے اور یہ حالت نفس کی روا نہیں رکھتی کہ انسان ہر
قسم کی بے اعتدالیوں اور جوشوں کا شکار ہوتا چلا جاوے جیسا کہ نفس امارہ کی صورت میں تھا بلکہ نفس لوامہ
اسے بدیوں پر ملامت کرتا ہے یہ سچ ہے کہ نفس لوامہ کی حالت میں انسان بالکل گناہ سے پاک اور بری
نہیں ہوتا مگر اس میں بھی کوئی کلام نہیں کہ اس حالت میں انسان کی شیطان اور گناہ کے ساتھ ایک جنگ ہوتی
رہتی ہے کبھی شیطان غالب آجاتا ہے اور کبھی وہ غالب آتا ہے مگر نفس لوامہ والا خدا تعالیٰ کے رحم کا مستحق ہوتا
ہے اس لئے کہ وہ بدیوں کے خلاف اپنے نفس سے جنگ کرتا رہتا ہے اور آخر اسی کشمکش اور جنگ وجدل میں
اللہ تعالیٰ اس پر رحم کر دیتا ہے اور اسے وہ نفس کی حالت عطا ہوتی ہے جس کا نام مطمئنہ ہے یعنی اس حالت میں
انسان شیطان اور نفس کی لڑائی میں فتح پا کر انسانیت اور نیکی کے قلعہ کے اندر آ کر داخل ہو جاتا ہے اور اس
قلعہ کو فتح کر کے مطمئن ہو جاتا ہے۔ اس وقت یہ خدا پر راضی ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ اس پر راضی ہوتا ہے
کیونکہ یہ پورے طور پر اللہ تعالیٰ کی عبادت اور اطاعت میں فنا اور محو ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ کی مقادیر کے
ساتھ اس کو پوری صلح اور رضا حاصل ہوتی ہے چنانچہ فرمایا یا یتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً
مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِی یعنی اے نفس آرام یافتہ جو خدا سے آرام پا گیا ہے اپنے خدا کی
طرف واپس چلا آ۔ تو اس سے راضی اور وہ تجھ سے راضی ۔ پس میرے بندوں میں مل جا اور میرے بہشت کے
اندر آجا۔ اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ سچار جوع اس وقت ہوتا ہے جبکہ خدا تعالیٰ کی رضا سے رضائے انسان
مل جاوے۔ یہ وہ حالت ہے جہاں انسان اولیاء اور ابدال اور مقربین کا درجہ پاتا ہے۔ یہی وہ مقام ہے
جہاں اللہ تعالیٰ سے مکالمہ کا شرف ملتا ہے اور وحی کی جاتی ہے۔ اور چونکہ وہ ہر قسم کی تاریکی اور شیطانی
شرارت سے محفوظ ہوتا ہے۔ ہر وقت اللہ تعالیٰ کی رضا میں زندہ ہوتا ہے اس لئے وہ ایک ابدی بہشت اور
سرور میں ہوتا ہے۔ انسانی ہستی کا مقصد اعلیٰ اور غرض اسی مقام کا حاصل کرنا ہے اور یہی وہ مقصد ہے جو اسلام
کے لفظ میں اللہ تعالیٰ نے رکھا ہے کیونکہ اسلام سے سچی مراد یہی ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کی رضا کے تابع اپنی
رضا کرلے مگر سچ یہ ہے کہ یہ مقام انسان کی اپنی قوت سے نہیں مل سکتا ہاں اس میں کلام نہیں کہ انسان کا فرض
ہے کہ وہ مجاہدات کرے لیکن اس مقام کے حصول کا اصل اور سچا ذریعہ دعا ہے۔ انسان کمزور ہے جب تک
دعا سے قوت اور تائید نہیں پاتا اس دشوار گزار منزل کو طے نہیں کر سکتا۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳۲ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۴ء صفحه ۴)
تیسری قسم نفس کی نفس مطمئنہ ہے جیسے فرمایا اللہ تعالیٰ نے يَايَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ
رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِی یعنی اے وہ نفس جو خدا سے آرام پا گیا ہے اپنے رب
کی طرف واپس چلا آ۔ تو خدا سے راضی ہے اور خدا تجھ پر راضی ہے۔ پس میرے بندوں میں مل جا اور
میرے بہشت کے اندر داخل ہو جا۔ غرض یہ وہ حالت ہوتی ہے کہ جب انسان خدا سے پوری تسلی پالیتا ہے
اور اس کو کسی قسم کا اضطراب باقی نہیں رہتا اور خدا تعالیٰ سے ایسا پیوند کر لیتا ہے کہ بغیر اس کے جی بھی نہیں
سکتا۔ نفس لوامہ والا تو ابھی بہت خطرے کی حالت میں ہوتا ہے کیونکہ اندیشہ ہوتا ہے کہ لوٹ کر وہ کہیں پھر
نفسِ امارہ نہ بن جاوے لیکن نفس مطمئنہ کا وہ مرتبہ ہے کہ جس میں نفس تمام کمزوریوں سے نجات پا کر روحانی
قوتوں سے بھر جاتا ہے۔
غرض یا درکھنا چاہیے کہ جب تک انسان اس مقام تک نہیں پہنچتا اس وقت تک وہ خطرہ کی حالت میں ہوتا
ہے۔ اس لئے چاہیے کہ جب تک انسان اس مرتبہ کو حاصل نہ کر لے مجاہدے اور ریاضات میں لگار ہے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴ مورخه ۱۴ جنوری ۱۹۰۸ء صفحه ۲)
وَإِنَّا لَا تَقُوْلُ أَنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ بَعْدَ ہم اس بات کے قائل نہیں کہ جنتی لوگ اس جہان سے
انْتِقَالِهِمْ إِلَى دَارِ الْآخِرَةِ يُحْبَسُونَ فِي دوسرے جہان میں منتقل ہونے کے بعد قیامت تک کے
مَكَانٍ بَعِيدٍ مِنَ الْجَنَّةِ إِلى يَوْمِ لئے جنت سے دور ایک مکان میں روک دیئے جائیں گے
الْقِيَامَةِ، وَلَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَبْلَ اور قیامت سے قبل سوائے شہداء کے کوئی شخص جنت میں
الْقِيَامَةِ إِلَّا الشُّهَدَاءُ ، كلاً بَلِ داخل نہیں ہوگا ۔ ایسی بات ہرگز نہیں بلکہ ہمارے عقیدہ
الْأَنْبِيَاءُ عِنْدَنَا أَوَّلُ الدَّاخِلِينَ أَيَظُنُ کے مطابق انبیاء سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے
الْمُؤْمِنُ الَّذِي يُحِبُّ اللهَ وَرَسُولَهُ أَنَّ والے ہیں ۔ کیا کوئی ایسا مومن جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول
النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ يُبْعَدُونَ عَنِ سے محبت رکھتا ہے یہ گمان کر سکتا ہے کہ نبی اور صدیق یوم
الْجَنَّةِ إِلَى يَوْمِ الْبَعْثِ وَلَا يَجِدُونَ مِنْهَا بعث تک جنت سے دور رکھے جائیں گے ۔ اور اس کی
رَائِحَةً، وَأَمَّا الشُّهَدَاءُ فَيَدْخُلُونَهَا مِنْ راحت بخش ہوا کو نہیں پائیں گے لیکن شہداء فوری طور پر
غَيْرِ مُكْثٍ خَالِدِينَ۔
ہمیشہ کے لیے جنت میں داخل کیے جائیں گے۔
فَاعْلَمُ يَا أَخِي أَنَّ هَذِهِ الْعَقِيدَةَ اے میرے بھائی ! جان لے کہ یہ عقیدہ ردی ، فاسد اور
رَدِيَّةٌ فَاسِدَةٌ، وَمَمْلُوءَةً مِنْ سُوءِ الْأَدَبِ بے ادبی سے پر ہے۔ کیا تو نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا
أَمَا قَرَأْتَ مَا قَالَ رَسُولُ الله یہ قول احادیث میں نہیں پڑھا کہ جنت میری قبر کے نیچے ہے نیز آپ
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْجَنَّةَ نے فرمایا کہ مومن کی قبر جنت کے باغیچوں میں سے ایک باغیچہ ہے
تَحْتَ قَبْرِي وَقَالَ إِنَّ قَبْرَ اور خدائے عزوجل نے اپنی محکم کتاب ( قرآن کریم ) میں فرمایا ہے
الْمُؤْمِنِ رَوْضَةٌ مِنْ رَوْضَاتِ يَايَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً
الْجَنَّةِ، وَقَالَ عَزَّ وَجَلَّ فِي كِتَابِهِ فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِی اے نفس مطمئنہ اپنے رب کی
الْمُحْكَمِ يَايَتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ طرف لوٹ آ اس حال میں کہ تو اسے پسند کرنے والا بھی ہے اور اس
ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً کا پسندیدہ بھی ۔ اور پھر تیرا رب تجھے کہتا ہے کہ آ میرے خاص
فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي بندوں میں داخل ہو جا اور میری جنت میں بھی داخل ہو جا۔
(حمامة البشرى ، روحانی خزائن جلدی صفحہ ۲۴۹)
( ترجمه از مرتب )
فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِی بھی اجسام کو چاہتا ہے ۔۔۔۔ سچی اور بالکل سچی اور صاف بات یہی
ہے کہ اجسام ضرور ملتے ہیں لیکن یہ عنصری اجسام یہاں ہی رہ جاتے ہیں یہ اوپر نہیں جاسکتے ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۵ مورخه ۱۰ راکتوبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۹)
اے نفس بحق آرام یافتہ اپنے رب کی طرف واپس چلا آ ۔ تو اس سے راضی اور وہ تجھ سے راضی ۔سو
میرے بندوں میں داخل ہو اور میرے بہشت میں اند آجا۔ ان دونوں آیات جامع البرکات سے ظاہر ہو رہا
ہے کہ انسان کی روح کے لئے بندگی اور عبودیت دائمی اور لازمی ہے اور اسی عبودیت کی غرض سے وہ پیدا کیا
گیا ہے بلکہ آیت مؤخر الذکر میں یہ بھی فرمادیا ہے کہ جو انسان اپنی سعادت ، کاملہ کو پہنچ جاتا ہے اور اپنے تمام
کمالات فطرتی کو پالیتا ہے اور اپنی جمیع استعدادات کو انتہائی درجہ تک پہنچا دیتا ہے اس کو اپنی آخری حالت
پر عبودیت کا ہی خطاب ملتا ہے اور فَادْخُلِي فِي عِبْدِی کے خطاب سے پکارا جاتا ہے۔ سواب دیکھئے اس
آیت سے کس قدر بصراحت ثابت ہوتا ہے کہ انسان کا کمال مطلوب عبودیت ہی ہے اور سالک کا انتہائی
مرتبہ عبودیت تک ہی ختم ہو جاتا ہے۔ اگر عبودیت انسان کے لئے ایک عارضی جامہ ہوتا اور اصل حقیقت اس
کی الوہیت ہوتی تو چاہیے تھا کہ بعد طے کرنے تمام مراتب سلوک کے الوہیت کے نام سے پکارا جا تا لیکن
فَادْخُلِي فِي عِبْدِی کے لفظ سے ظاہر ہے کہ عبودیت اس جہان میں بھی دائمی ہے جو ابد الآبادرہے گی اور یہ
آیت بآواز بلند پکار رہی ہے کہ انسان کو کیسے ہی کمالات حاصل کرے مگر وہ کسی حالت میں عبودیت سے باہر
ہو ہی نہیں سکتا اور ظاہر ہے کہ جس کیفیت سے کوئی شے کسی حالت میں باہر نہ ہو سکے وہ کیفیت اس کی حقیقت
اور ماہیت ہوتی ہے۔ پس چونکہ از روئے بیان واضح قرآن شریف کے انسان کے نفس کے لئے عبودیت
ایسی لازمی چیز ہے کہ نہ نبی بن کر اور نہ رسول بن کر اور نہ صدیق بن کر اور نہ شہید بن کر اور نہ اس جہان میں
اور نہ اس جہان میں الگ ہو سکے ۔ جو مہتر اور بہتر انبیاء تھے انہوں نے عبدہ و رسولہ ہونا اپنا فخر سمجھا۔ تو
اس سے ثابت ہے کہ انسان کی اصل حقیقت و ماہیت عبودیت ہی ہے الوہیت نہیں اور اگر کوئی الوہیت کا
مدعی ہے تو بمقابلہ اس محکم اور بین آیت کے کہ جو فَادْخُلِي فِي عِبْدِی ہے کوئی دوسری آیت ایسی پیش کرے
کہ جس کا مفہوم فَادْخُلِي فِي ذاتی ہو اور خود قرآن شریف جابجا اپنے نزول کی علت غائی بھی یہی ٹھہراتا ہے کہ
تا عبودیت پر لوگوں کو قائم کرے اور خدا نے اپنی کتاب عزیز میں ان لوگوں پر لعنت کی ہے جنہوں نے مسیح
اور بعض دوسرے نبیوں کو خدا سمجھا تھا۔
) مکتوبات احمد جلد اول صفحه ۵۹۱،۵۹۰)
اس بات کو روحانی لوگ جانتے ہیں کہ موت کے بعد جسمانی قرب کچھ حقیقت نہیں رکھتا بلکہ ہر ایک
جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روحانی قرب رکھتا ہے اس کی روح آپ کی روح سے نزدیک کی جاتی
ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي
(حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۲۶)