سورة الاٴنفَال

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

دے۔ جس میں اس کی رضا حاصل ہو۔ حدیث میں ہے کہ کوئی چور چوری نہیں کرتا مگر اس حالت میں کہ وہ
مومن نہیں ہوتا اور کوئی زانی زنا نہیں کرتا مگر اس حالت میں کہ وہ مومن نہیں ہوتا ۔ جسے بکری کے سر پر شیر کھڑا
ہو تو وہ گھاس بھی نہیں کھا سکتی۔ تو بکری جتنا ایمان بھی لوگوں کا نہیں ہے۔ اصل جڑ اور مقصود تقویٰ ہے جسے وہ
عطا ہو تو سب کچھ پا سکتا ہے بغیر اس کے ممکن نہیں ہے کہ انسان صغائر اور کبائر سے بچ سکے۔
البدر جلد نمبرے مورخہ ۱۲ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۵۱)
مجاہدات پر اللہ تعالیٰ کی راہیں کھلتی ہیں اور نفس کا تزکیہ ہوتا ہے جیسے فرمایا ہے قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۶ مورخه ۲۴ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۰)
اسلام کسی سہارے پر رکھنا نہیں چاہتا کیونکہ سہارے پر رکھنے سے ابطال اعمال لازم آجاتا ہے لیکن
جب انسان سہارے کے بغیر زندگی بسر کرتا ہے اور اپنے آپ کو ذمہ دار ٹھہراتا ہے اس وقت اس کو اعمال کی
ضرورت پڑتی ہے اور کچھ کرنا پڑتا ہے اسی لئے قرآن شریف نے فرمایا ہے قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا فلاح وہی
پاتا ہے جو اپنا تزکیہ کرتا ہے خودا گر انسان ہاتھ پاؤں نہ ہلائے تو بات نہیں بنتی۔
الحکم جلدے نمبر ۹ مورخہ ۱۰ / مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ (۲)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے زمانہ کو اگر دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ
لوگ بڑے سیدھے سادے تھے جیسے کہ ایک برتن قلعی کرا کر صاف اور ستھرا ہو جاتا ہے ایسے ہی ان
لوگوں کے دل تھے جو کلام الہی کے انوار سے روشن اور کدورت نفسانی کے رنگ سے بالکل صاف تھے گویا ،
قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَهَا کے سچے مصداق تھے ۔ الحکم جلدے نمبر ۲۴ مورخه ۳۰ رجون ۱۹۰۳ء صفحه ۱۰)
آنحضرت اور صحابہ کرام کے زمانہ کو دیکھا جاوے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ لوگ بڑے سیدھے سادے
ہوتے تھے۔ جب ایک برتن کو مانج کر صاف کر دیا جاتا ہے پھر اس پر قلعی ہوتی ہے اور پھر نفیس اور مصفا کھانا
اس میں ڈالا جاتا ہے۔ یہی حالت ان کی تھی اگر انسان اسی طرح صاف ہو اور اپنے آپ کو قلعی دار برتن کی
طرح منور کرے تو خدا تعالیٰ کے انعامات کا کھانا اس میں ڈال دیا جاوے لیکن اب کس قدر انسان ہیں جو
ایسے ہیں اور آیت قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا کے مصداق ہیں ۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۳ مورخه ۲۶ جون ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۷۷)
خدا یابی اور خدا شناسی کے لئے ضروری امر یہی ہے کہ انسان دعاؤں میں لگا رہے۔ زنانہ حالت اور

بزدلی سے کچھ نہیں ہوتا اس راہ میں مردانہ قدم اُٹھانا چاہیے ۔ ہر قسم کی تکلیفوں کے برداشت کرنے کو طیار ہونا
چاہیے خدا تعالیٰ کو مقدم کرلے اور گھبرائے نہیں۔ پھر امید کی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کا فضل دستگیری کرے گا اور
اطمینان عطا فرمائے گا۔ ان باتوں کے لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ انسان تزکیہ نفس کرے۔ جیسا کہ فرمایا
ہے قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا -
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۴ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۵ء صفحه ۹)
ایک مسلمان کا کشف جس قدر صاف ہوگا اس قدر غیر مسلم کا ہرگز صاف نہ ہوگا کیونکہ خدا تعالیٰ ایک مسلم
اور غیر مسلم میں تمیز رکھتا ہے اور فرماتا ہے قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا ۔
البدر جلد ۴ نمبر ۸ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۰۵ء صفحه ۲)
فلاح نہیں ہوتی جب تک نفس کو پاک نہ کرے اور نفس تب ہی پاک ہوتا ہے جب اللہ تعالیٰ کے احکام کی
عزت اور ادب کرے اور ان راہوں سے بچے جو دوسرے کے آزار اور دکھ کا موجب ہوتی ہیں۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۳ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۵ء صفحه ۹)
وہ روحانی کمالات جو اسلام سکھاتا ہے ان کے لئے ضروری ہے کہ اعمال میں پاکیزگی اور صدق اور
وفاداری ہو بغیر اس کے وہ باتیں حاصل ہی نہیں ہو سکتی ہیں یہی وجہ ہے کہ سلب امراض والے مسیح کے اچھے
کئے ہوئے مر گئے لیکن قد اَفْلَحَ مَنْ زَهَا کی تعلیم دینے والے کے زندہ کئے ہوئے آج تک بھی زندہ ہیں
اور ان پر کبھی فنا آہی نہیں سکتی۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخه ۳۱ رمئی ۱۹۰۵ صفحه ۹)
یہ تو سچ ہے کہ دین سہل ہے مگر ہر نعمت مشقت کو چاہتی ہے ۔ بایں اسلام نے تو ایسی مشقت بھی
نہیں رکھی ۔ ہندوؤں میں دیکھو کہ ان کے جو گیوں اور سنیاسیوں کو کیا کیا کرنا پڑتا ہے۔ کہیں ان کی کمریں
ماری جاتی ہیں ۔ کوئی ناخن بڑھاتا ہے ۔ ایسا ہی عیسائیوں میں رہبانیت تھی ۔ اسلام نے ان باتوں
کو نہیں رکھا بلکہ اس نے یہ علیم دی قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَهَا یعنی نجات پا گیا وہ شخص جس نے تزکیہ نفس کیا یعنی
جس نے ہر قسم کی بدعت ، فسق و فجور ، نفسانی جذبات سے خدا تعالیٰ کے لئے الگ کر لیا اور ہر قسم کی
نفسانی لذات کو چھوڑ کر خدا کی راہ میں تکالیف کو مقدم کر لیا ۔ ایسا شخص فی الحقیقت نجات یافتہ ہے جو
خدا تعالیٰ کو مقدم کرتا ہے اور دنیا اور اس کے تکلفات کو چھوڑتا ہے۔ اور پھر فرما یا قَدْ خَابَ مَنْ دَسْهَا
مٹی کے برابر ہو گیا وہ شخص جس نے نفس کو آلودہ کر لیا یعنی جو زمین کی طرف جھک گیا ۔ گویا یہ ایک ہی فقرہ
قرآن کریم کی ساری تعلیمات کا خلاصہ ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کس طرح خدا تعالیٰ تک

آج 10 میں سے 10 باقی