سورة طٰه
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
پہنچتا ہے۔ یہ بالکل سچی اور پکی بات ہے کہ جب تک انسان قوی بشریہ کے برے طریق کو نہیں چھوڑتا
اس وقت تک خدا نہیں ملتا دنیا کی گندگیوں سے نکلنا چاہتے ہو اور خدا تعالیٰ کو ملنا چاہتے ہو تو ان لذات کو
ترک کرو ورنہ
ہم خدا خواہی و ہم دنیائے دوں ایں خیال است و محال است و جنوں
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۱ مورخه ۷ ارجون ۱۹۰۶ صفحه ۳)
نہایت امن کی راہ یہی ہے کہ انسان اپنی غرض کو صاف کرے اور خالصتاً رو بخدا ہو۔ اس کے ساتھ اپنے
تعلقات کو صاف کرے اور بڑھائے اور وجہ اللہ کی طرف دوڑے ۔ وہی اس کا مقصود اور محبوب ہو اور
تقویٰ پر قدم رکھ کر اعمال صالحہ بجالا وے پھر سنت اللہ اپنا کام آپ کرے گی ۔ اس کی نظر نتائج پر نہ ہو بلکہ نظر
تو اسی ایک نقطہ پر ہو۔ اس حد تک پہنچے کے لئے اگر یہ شرط ہو کہ وہاں پہنچ کر سب سے زیادہ سزا ملے گی تب
بھی اسی کی طرف جاوے۔ یعنی کوئی ثواب یا عذاب اس کی طرف جانے کا اصل مقصد نہ ہو محض خدا تعالیٰ ہی
اصل مقصد ہو۔ جب وفاداری اور اخلاص کے ساتھ اس کی طرف آئے گا اور اس کا قرب حاصل ہوگا تو یہ وہ
کچھ دیکھے گا جو اس کے وہم و گماں میں بھی نہ گزرا ہو گا اور کشوف اور خواب تو کچھ چیز ہی نہ ہوں گے۔ پس میں
تو اس راہ پر چلانا چاہتا ہوں اور یہی اصل غرض ہے۔ اسی کو قرآن شریف میں فلاح کہا ہے ۔ قَدْ أَفْلَحَ مَنْ
زلها -
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۴۲ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۶ صفحه ۴)
قرآن شریف میں آیا ہے قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا اس نے نجات پائی جس نے اپنے نفس کا تزکیہ کیا۔ لیکن
تزکیہ نفس بھی ایک موت ہے۔ جب تک کہ کل اخلاق رذیلہ کو ترک نہ کیا جاوے تزکیہ نفس کہاں حاصل ہو سکتا
ہے۔ ہر ایک شخص میں کسی نہ کسی شر کا مادہ ہوتا ہے وہ اس کا شیطان ہوتا ہے جب تک کہ اس کو قتل نہ کرے کام
نہیں بن سکتا ۔
اخبار بدر جلد ۶ نمبر ۱۸ مورخه ۲ رمئی ۱۹۰۷ ء صفحه (۲)
اللہ تعالیٰ نے ایک ہی راہ رکھا ہے جیسے فرمایا ہے قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكٹھا اور یہ اسی بات کی طرف اشارہ ہے
کہ انسان خدا کی رضا کے ساتھ راضی ہو جاوے۔ کوئی دوئی نہ رہے۔ خدا کے ساتھ کسی اور کی ملونی نہ رہے
اور کسی قسم کی دوری یا جدائی نہ رہے۔ یہ تھوڑی سی بات نہیں ۔ یہی وہ مشکل گھاٹی ہے جو بڑے بڑے
مصائب اور امتحانوں کے بعد طے ہوا کرتی ہے۔ (الحکم جلدا انمبر ۳۶ مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۷ صفحه ۱۱)
آیت قرآنی قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسْهَا کا ترجمہ اردو میں ایک دفعہ سوچتا تھا تو یہ شعر
لکھا گیا۔
کوئی اس پاک سے جو دل لگاوے کرے پاک آپ کو تب اس کو پاوے
( بدر جلد ۶ نمبر ۷ ۴ مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۰۷ ء صفحہ ۱۰)
یا د رکھو کہ خدا کا یہ ہرگز منشاء نہیں کہ تم دنیا کو بالکل ترک کر دو بلکہ اس کا جو منشاء ہے وہ یہ ہے کہ قَد اَفْلَحَ
من زكلها - تجارت کرو، زراعت کرو، ملازمت کرو اور حرفت کرو، جو چاہو کرومگر نفس کو خدائی نافرمانی سے
روکتے رہو اور ایسا تزکیہ کرو کہ یہ امور تمہیں خدا سے غافل نہ کر دیں۔ پھر جو تمہاری دنیا ہے وہ بھی دین کے حکم
میں آجاوے گی ۔
(الحکم جلد ۱۲ نمبر ۵۰،۴۹ مورخه ۲۶ و ۳۰ راگست ۱۹۰۸ صفحه ۴)
تزکیہ نفس بڑا مشکل مرحلہ ہے اور مدار نجات تزکیہ نفس پر موقوف ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قَدْ اَفْلَحَ مَنْ
ركتها اور تزکیہ نفس بحر فضل خدا میسر نہیں آسکتا۔ الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۳ مورخہ ۱۴ رمئی ۱۹۰۸ ء صفحه ۴)
جو شخص خدا کو خوش کرنا چاہتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس کی دنیا ٹھیک ہو جاوے۔خود پاک دل ہو جاوے۔
نیک بن جاوے اور اس کی تمام مشکلات حل اور دکھ دور ہو جاویں اور اس کو ہر طرح کی کامیابی اور فتح و نصرت
عطا ہو تو اس کے واسطے اللہ تعالیٰ نے ایک اصول بتایا ہے اور وہ یہ ہے کہ قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا کامیاب
ہو گیا، با مراد ہو گیا وہ شخص جس نے اپنے نفس کو پاک کر لیا۔ تزکیہ نفس میں ہی تمام برکات اور فیوض اور
کامیابیوں کا راز نہاں ہے۔ فلاح صرف امور دینی ہی میں نہیں بلکہ دنیا و دین میں کامیابی ہوگی ۔ نفس کی
ناپاکی سے بچنے والا انسان کبھی نہیں ہو سکتا کہ وہ دنیا میں ذلیل ہو۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۱ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۰۸ء صفحہ ۴)
نجات پا گیا وہ شخص جس نے اپنے نفس کا تزکیہ کر لیا اور خائب اور خاسر ہو گیا وہ شخص جو اس سے محروم رہا۔
اس لئے اب تم لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ تزکیہ نفس کس کو کہا جاتا ہے۔ سو یا د رکھو کہ ایک مسلمان کو حقوق اللہ اور
حقوق العباد کو پورا کرنے کے واسطے ہمہ تن تیار رہنا چاہیے اور جیسے زبان سے خدا تعالیٰ کو اس کی ذات اور
صفات میں وحدہ لاشریک سمجھتا ہے ویسے ہی عملی طور پر اس کو دکھانا چاہیے اور اس کی مخلوق کے ساتھ ہمدردی
اور ملائمت سے پیش آنا چاہیے اور اپنے بھائیوں سے کسی قسم کا بھی بغض ، حسد اور کینہ نہیں رکھنا چاہیے اور
دوسروں کی غیبت کرنے سے بالکل الگ ہو جانا چاہیے لیکن میں دیکھتا ہوں کہ یہ معاملہ تو ابھی دور ہے کہ تم
لوگ خدا کے ساتھ ایسے از خود رفتہ اور محو ہو جاؤ کہ بس اسی کے ہو جاؤ اور جیسے زبان سے اس کا اقرار کرتے ہو
عمل سے بھی کر کے دکھاؤ۔ ابھی تو تم لوگ مخلوق کے حقوق کو بھی کما حقہ ادا نہیں کرتے۔ بہت سے ایسے ہیں جو
آپس میں فساد اور دشمنی رکھتے ہیں اور اپنے سے کمزور اور غریب شخصوں کو نظر حقارت سے دیکھتے ہیں اور
بدسلوکی سے پیش آتے ہیں اور ایک دوسرے کی غیبتیں کرتے اور اپنے دلوں میں بغض اور کینہ رکھتے ہیں لیکن
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم آپس میں ایک وجود کی طرح بن جاؤ اور جب تم ایک وجود کی طرح ہو جاؤ گے اس
وقت کہہ سکیں گے کہ اب تم نے اپنے نفسوں کا تزکیہ کر لیا کیونکہ جب تک تمہارا آپس میں معاملہ صاف
نہیں ہوگا اس وقت تک خدا تعالیٰ سے بھی معاملہ صاف نہیں ہو سکتا گو ان دونوں قسم کے حقوقوں میں بڑا حق
خدا تعالیٰ کا ہے مگر اس کی مخلوق کے ساتھ معاملہ کرنا یہ بطور آئینہ کے ہے۔ جو شخص اپنے بھائیوں سے صاف
صاف معاملہ نہیں کرتا وہ خدا کے حقوق بھی ادا نہیں کر سکتا۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۸ء صفحه ۵ ، والحکم جلد ۱۲ نمبر ۴ مورخه ۱۴ جنوری ۱۹۰۸ء صفحه ۲)
اس آیت کریمہ سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ نیکی اور خوبی کا مدار ہی دونوں پہلوؤں پر ہے جس کو ایک ہی
قوت دی گئی ہے اور دوسری قوت ہی اس کو عطا نہیں ہوئی ۔ وہ تو ایک نقش ہے جو مٹ نہیں سکتا ۔ جو شخص ملک
اور شیطان کا انکار کرتا ہے وہ تو گویا بدیہات اور امور محسوسہ مشہودہ کا انکاری ہے۔ ہم ہر روز دیکھتے ہیں کہ
لوگ نیکی بھی کرتے ہیں اور ارتکاب جرائم بھی دنیا میں ہوتا ہے اور دونوں قو تیں دنیا میں برابر اپنا کام کر رہی
ہیں اور ان کا تو کوئی فرد بشر بھی انکار نہیں کر سکتا ۔ کون ہے جو ان دونوں کا احساس اور اثر اپنے اندر نہیں پاتا۔
یہاں کوئی فلسفہ اور منطق پیش نہیں جاتی جبکہ دونوں قوتیں موجود ہیں اور اپنی اپنی جگہ اپنا اپنا کام کر رہی ہیں۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۶ مورخه ۲ رجون ۱۹۰۸ء صفحه ۸ )
جب انسان محض اللہ تعالیٰ کے لئے اپنے جذبات کو روک لیتا ہے تو اس کا نتیجہ دین و دنیا میں کامیابی اور
عزت ہے۔ فلاح دو قسم کی ہے۔ تزکیہ نفس حسب ہدایت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کرنے سے آخرت میں بھی
نجات ملتی ہے اور دنیا میں بھی آرام ہوتا ہے۔ گناہ خود ایک دکھ ہے۔ وہ بیمار ہیں جو گناہ میں لذت پاتے ہیں ۔
بدی کا نتیجہ کبھی اچھا نہیں نکلتا۔ بعض شرابیوں کو میں نے دیکھا ہے کہ انہیں نزول الماء ہو گیا۔ مفلوج ہو۔ ہو گئے ۔
رعشہ ہو گیا ، سکتہ سے مر گئے ۔ خدا تعالیٰ جو ایسی بدیوں سے روکتا ہے تو لوگوں کے بھلے کے لئے جیسے ڈاکٹر اگر
کسی بیمار کو پر ہیز بتاتا ہے تو اس میں بیمار کا فائدہ ہے نہ کہ ڈاکٹر کا۔
پس فلاح جسمانی و روحانی پانی ہے تم ان تمام آفات و منہیات سے پر ہیز کرو نفس کو بے قید نہ کرو کہ تم پر
عذاب نہ آجائے ۔ اللہ تعالیٰ نے کمال رحمت سے سب دکھوں سے بچنے کی راہ بتادی اب کوئی اگر ان دکھوں
سے ، ان گناہوں سے نہ بچے تو اسلام پر اعتراض نہیں ہوسکتا۔
(اخبار بدر جلدے نمبر ۱۹، ۲۰ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۸ ء صفحه ۶،۵ )
جس نے ارضی جذبات سے اپنے نفس کو پاک کیا وہ بچ گیا اور نہیں ہلاک ہو گا مگر جس نے ارضی جذبات
میں جو طبعی جذبات ہیں اپنے تئیں چھپا دیا وہ زندگی سے ناامید ہو گیا۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۱۹)
إِنَّ الدُّنْيَا شَاجِنَةٌ، وَأُسُودُهَا دنیا درختوں سے پر جنگل ہے اور اس کے شیر پھاڑ کھانے
مُفْتَرِسَةٌ، فَلَا تَجُولُوا فِي شُجُونِهَا ، والے ہیں پس تم ان جنگلوں میں مت پھرو۔ اور اپنے نفوس کو ان
وَامْنَعُوا نُفُوسَكُمْ مِنْ جُرْأَتِهَا کی بیبا کی اور جرات سے روکو۔ اور ان کو پاک کرو۔ اور چاندی
وَتَجُونِهَا، وَزَكُوهَا وَبَيْضُوهَا کی طرح صاف و شفاف کرو۔ اوران کو اس وقت تک مت
كَاللُّجَيْنِ، وَلَا تَتْرُكُوهَا حَتَّى تَصِيرَ چھوڑو جب تک کہ وہ میل اور عیب سے پاک نہ ہو جا ئیں ۔ اور
نَقِيَّةً مِنَ الدَّرَنِ وَالشَّيْنِ۔ وَقَد وہ شخص نجات پا گیا جس نے ارضی جذبات سے اپنے نفس کو
أَفْلَحَ مَنْ زَكَّاهَا، وَقَدْ خَابَ مَن پاک کیا اور وہ ناکام و نامراد رہا جس نے جو ہر نفس کو خاک میں
دساها
پوشیدہ کر دیا ۔ ( ترجمہ از مرتب )
مواهب الرحمن ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۹۹)
نفسانی گرفتاریوں سے وہ شخص نجات پا گیا اور بہشتی زندگی کا مالک ہو گیا جس نے اپنے نے اپنے نفس کو پاک بنالیا
اور نا کام اور نامرادر ہاوہ شخص جس نے اپنے نفس کو زمین میں دھنسایا اور آسمان کی طرف رخ نہ کیا۔ اور چونکہ
یہ مقامات صرف انسانی سعی سے حاصل نہیں ہو سکتے اس لئے جا بجا قرآن شریف میں دعا کی ترغیب دی ہے
اور مجاہدہ کی طرف رغبت دلائی ہے۔
لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۳)
ہدایت الہی تو یہ ہے کہ قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا وَقَدْ خَابَ مَنْ دَشَهَا۔ نجات پائے گا وہ شخص جس نے
تزکیہ نفس کیا اور ہلاک ہو گیا وہ آدمی جس نے نفس کو بگاڑا ۔ فلح چیرنے کو کہتے ہیں ۔ فلاحت زراعت کو
جانتے ہو۔ تزکیہ نفس میں بھی فلاحت ہے۔ مجاہدہ انسانی نفس کو اس کی خرابیوں اور سختیوں سے صاف کر کے
اس قابل بنا دیتا ہے کہ اس میں ایمان صحیحہ کی تخم ریزی کی جاوے۔ پھر وہ شجر ایمان بارور ہونے کے لائق بن
جاتا ہے۔ چونکہ ابتدائی مراحل اور منازل میں متقی کو بڑی بڑی مصائب اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس
لئے فلاح سے تعبیر کیا ہے۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۱۵۴)
اس کو فتح دی جاتی ہے جو تزکیہ کرتا ہے چنانچہ قرآن شریف میں فرمایا گیا ہے قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا ۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۱ء صفحه (۲)
قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا ۔ یعنی وہ شخص جس نے تزکیہ نفس کا کیا نجات پا گیا۔ سونجات سے حصول معرفت
تامہ مراد ہے کیونکہ تمام عذاب اور ہر ایک قسم کے عقوبات جہل اور ضلالت پر ہی مرتب ہوں گے۔
) مکتوبات احمد جلد اول صفحه ۶۰،۵۹ مکتوب نمبر ۲۹ بنام میر عباس علی شاه )
وہ انسان بہت ہی بڑی ذمہ داری کے نیچے ہوتا ہے جو خدا تعالیٰ کی آیات اور نشانات کو دیکھ دیکھ چکا ہو۔ پس
کیا تم میں سے کوئی ہے جو یہ کہے کہ میں نے کوئی نشان نہیں دیکھا ۔ بعض نشان اس قسم کے ہیں کہ لاکھوں
کروڑوں انسان ان کے گواہ ہیں ۔ جو ان نشانوں کی قدر نہیں کرتا اور ان کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتا ہے وہ
اپنی جان پر ظلم کرتا ہے۔ خدا تعالیٰ اس کو دشمن سے پہلے ہلاک کرے گا کیونکہ وہ شدید العقاب اب بھی ہے۔ جو
اپنے آپ کو درست نہیں کرتا وہ نہ صرف اپنی جان پر ظلم کرتا ہے بلکہ اپنے بیوی بچوں پر بھی ظلم کرتا ہے کیونکہ
جب وہ خود تباہ ہو جاوے گا تو اس کے بیوی بچے بھی ہلاک اور خوار ہوں گے۔ خدا تعالیٰ اس کی طرف اشارہ کر
کے فرماتا ہے وَلَا يَخَافُ عُقْبُهَا ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۹ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۲ء صفحہ ۷)
بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ انسان کی بدکاریاں اور شوخیاں اس حد تک پہنچی ہوئی ہوتی ہیں کہ جب وہ خدا
کے غضب سے ہلاک ہوتا ہے تو اس لعنت اور غضب کا اثر اس کی اولاد تک بھی پہنچتا ہے۔ اسی لئے قرآن
شریف میں فرمایا گیا ہے وَلَا يَخَافُ عُقْبُهَا - عُقْبُهَا سے اولاد اور پسماندگان مراد ہیں۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۱ مورخه ۱۰ رجون ۱۹۰۲ صفحه ۸)
خدا کی شان ہوتی ہے۔ پلیدوں کے عذاب پر وہ پرواہ نہیں کرتا کہ ان کی بیوی بچوں کا کیا حال ہوگا اور
صادقوں اور راستبازوں کے لئے گانَ ابُوهُمَا صَالِحًا کی رعایت کرتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۳ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۲ء صفحه ۴)
حدیث شریف اور قرآن مجید سے ثابت ہے اور ایسا ہی پہلی کتابوں سے بھی پایا جاتا ہے کہ والدین کی
بدکاریاں بچوں پر بھی بعض وقت آفت لاتی ہیں ۔ اسی کی طرف اشارہ ہے وَ لَا يَخَافُ عُقُبُهَا جولوگ
لا ابالی زندگی بسر کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی طرف سے بے پرواہ ہو جاتا ہے ۔ دیکھو دنیا میں جو اپنے آقا کو
چند روز سلام نہ کرے تو اس کی نظر بگڑ جاتی ہے تو جو خدا سے قطع کرے پھر خدا اس کی پرواہ کیوں کرے گا اسی
پر وہ فرماتا ہے کہ وہ ان کو ہلاک کر کے ان کی اولاد کی بھی پرواہ نہیں کرتا ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جو متقی
صالح مر جاوے اس کی اولاد کی پرواہ کرتا ہے۔ الحکم جلد ۶ نمبر ۳ مورخه ۲۴ راگست ۱۹۰۲ صفحه ۷ )
دیکھو جب کوئی بادشاہ کے کسی امر کے متعلق سمجھا دے کہ تم اس سے رک جاؤ تمہارا بھلا ہو گا تو اگر وہ شخص
رک جاوے تو بہتر ورنہ پھر اس کا عذاب کیسا سخت ہوتا ہے ۔ اسی طرح پہلے چھوٹے چھوٹے عذابوں سے
خدا تعالیٰ لوگوں کو سمجھوتیاں دیتا ہے کہ باز آجاؤ موقع ہے ورنہ پچھتاؤ گے مگر جیسا وہ نہیں سمجھتے اور اس کی
نافرمانی سے نہیں رکھتے تو پھر اس کا عذاب ایسا ہوتا ہے۔ لَا يَخَافُ عُقْبُهَا ۔
الحکم جلدے نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۳ء صفحه ۱۰)
بعض لوگ گناہ کرتے ہیں اور پھر اس کی پرواہ نہیں کرتے گویا گناہ کو ایک شیریں شربت کی مثال خیال
کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس سے کوئی نقصان نہ ہوگا مگر یاد رکھیں کہ جیسے خدا تعالیٰ بڑا غفور اور رحیم ہے
ویسے ہی وہ بڑا بے نیاز بھی ہے۔ جب وہ غضب میں آتا ہے تو کسی کی پرواہ نہیں کرتا وہ فرماتا ہے وَلَا يَخَافُ
عُقبها ۔ یعنی کسی کی اولاد کی بھی اسے پرواہ نہیں ہوتی کہ اگر فلاں شخص ہلاک ہو گا تو اس کے یتیم بے کس
بچے کیا کریں گے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه (۱۰۸)
انسان کی خوش قسمتی ہے کہ قبل از نزول بلا وہ تبدیلی کر لے لیکن اگر کوئی تبدیلی نہیں کرتا اور اس کی نظر
اسباب اور مکر و حیلہ پر ہے تو سوائے اس کے کہ وہ اپنے ساتھ گھر بھر کو تباہ کر دے اور کیا انجام بھوگ سکتا ہے
کیونکہ مرد گھر کا کشتی بان ہوتا ہے اگر وہ ڈوبے گا تو کشتی بھی ساتھ ہی ڈوبے گی ۔ اسی لئے کہا ہے اَلرِّجَالُ
قَوْمُونَ عَلَى النِّسَاءِ ۔ (النساء : ۳۵) اسی کی رستگاری کے ساتھ اس کے اہل وعیال کی رستگاری ہے اور لا
بے نیازی کام کرتی ہے۔
يَخَافُ عُقبها سے ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ کو ان کے پسماندوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ اس وقت اس کی
البدر جلد ۳ نمبر ۲۷ مورخہ ۱۶ جولائی ۱۹۰۴ ء صفحه (۴)
وہ آدمی جو احکام الہی کی پرواہ نہیں کرتا خدا بھی اس کی پرواہ نہیں کرتا جیسا کہ آیت کریمہ وَلَا يَخَافُ
عقبها سے ظاہر ہے۔ یعنی نافرمانوں پر جب وہ عذاب کرنے پر آتا ہے تو ایسی لا ابالی سے عذاب کرتا ہے
کہ عذاب کی ہلاکت سے ان کے بال بچوں کی بھی پرواہ نہیں کرتا کہ ان کا حال ان کے نافرمان والدین کے
بعد کیا ہوگا ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۵ موخه ۱۰ رفروری ۱۹۰۵ء صفحه ۴)