سورة الضّحیٰ

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الضحى
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وَالضُّحَى وَالَّيْلِ إِذَا سَجِي مَا وَدَعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى ۔
قرآن شریف میں ایک مقام پر رات کی قسم کھائی ہے۔ کہتے ہیں کہ یہ اس وقت کی قسم ہے جب وحی کا
سلسلہ بند تھا۔ یا د رکھنا چاہیے کہ یہ ایک مقام ہے جو ان لوگوں کے لئے جو سلسلہ وحی سے افاضہ حاصل کرتے
ہیں آتا ہے۔ وحی کے سلسلہ سے شوق اور محبت بڑھتی ہے لیکن مفارقت میں بھی ایک کشش ہوتی ہے جو محبت
کے مدارج عالیہ پر پہنچاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کو بھی ایک ذریعہ قرار دیا ہے کیونکہ اس سے قلق اور کرب
میں ترقی ہوتی ہے اور روح میں ایک بیقراری اور اضطراب پیدا ہوتا ہے جس سے وہ دعاؤں کی روح اس میں
نفخ کی جاتی ہے۔ کہ وہ آستانہ الوہیت پر یا رب یا رب کہہ کر اور بڑے جوش اور شوق اور جذبہ کے ساتھ
دوڑتی ہے جیسا کہ ایک بچہ جو تھوڑی دیر کے لئے ماں کی چھاتیوں سے الگ رکھا گیا ہو بے اختیار ہو ہو کر ماں
کی طرف دوڑتا اور چلاتا ہے اسی طرح پر بلکہ اس سے بھی بیحد اضطراب کے ساتھ روح اللہ کی طرف دوڑتی
ہے اور اس دوڑ دھوپ اور قلق و کرب میں وہ لذت اور سرور ہوتا ہے جس کو ہم بیان نہیں کر سکتے ۔ یادرکھو روح
میں جس قدر اضطراب اور بیقراری خدا تعالیٰ کے لئے ہوگی اسی قدر دعاؤں کی توفیق ملے گی اور ان
میں قبولیت کا نفخ ہوگا۔ غرض یہ ایک زمانہ ماموروں اور مرسلوں اور ان لوگوں پر جن کے ساتھ مکالمات الہیہ کا

ایک تعلق ہوتا ہے آتا ہے اور اس سے غرض اللہ تعالیٰ کی یہ ہوتی ہے کہ تا ان کو محبت کی چاشنی اور قبولیت دعا کے
ذوق سے حصہ دے اور ان کو اعلیٰ مدارج پر پہنچادے۔ تو یہاں جو ٹی اور کیل کی قسم کھائی اس میں رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے مدارج عالیہ اور مراتب محبت کا اظہار ہے اور آگے پیغمبر خدا کا ابراء کیا کہ دیکھو دن اور
رات جو بنائے ہیں ان میں کسی قدر وقفہ ایک دوسرے میں ڈال دیا ہے مٹی کا وقت بھی دیکھو اور تاریکی کا
وقت بھی خیال کرو ۔ مَا وَدَعَكَ رَبُّكَ - خدا تعالیٰ نے تجھے رخصت نہیں کر دیا۔ اس نے تجھ سے کینہ نہیں کیا بلکہ
ہمارا یہ ایک قانون ہے جیسے رات اور دن کو بنایا ہے اسی طرح انبیاء علیہم السلام کے ساتھ بھی ایک قانون ہے
کہ بعض وقت وحی کو بند کر دیا جاتا ہے تا کہ ان میں دعاؤں کے لئے زیادہ جوش پیدا ہو۔ اور ٹی اور کیل کو اس
لئے بطور شاہد بیان فرمایا تا آپؐ کی امید وسیع ہو اور تسلی اور اطمینان پیدا ہو۔ مختصر یہ کہ اللہ تعالیٰ نے ان
قسموں کے بیان کرنے سے اصل مدعا یہ رکھا ہے کہ تا بدیہیات کو نظریات کے ذریعہ سمجھاوے ۔اب سوچ
کر دیکھو کہ یہ کیسا پر حکمت مسئلہ تھا مگر ان بدبختوں نے اس پر بھی اعتراض کیا۔
چشم بد اندیش که بر کنده باد
عیب نماید هنرش در نظر
ان قسموں میں ایسا فلسفہ بھرا ہوا ہے کہ حکمت کے ابواب کھلتے ہیں۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۱ مورخه ۱۰ رجون ۱۹۰۱ ء صفحه ۴ و الحکم جلد ۵ نمبر ۲۲ مورخه ۷ ارجون ۱۹۰۱ء صفحه ۱)
وحی الہی کا یہ قاعدہ ہے کہ بعض دنوں میں تو بڑے زور سے بار بار الہام پر الہام ہوتے ہیں اور الہاموں کا
ایک سلسلہ بندھ جاتا ہے اور بعض دنوں میں ایسی خاموشی ہوتی ہے کہ معلوم نہیں ہوتا کہ اس قدر خاموشی کیوں
ہے اور نادان لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ اب خدا تعالیٰ نے ان سے کلام کرنا ہی چھوڑ د دیا ہے ۔ نبی کریم پر
بھی ایک زمانہ ایسا ہی آیا تھا کہ لوگوں نے سمجھا کہ اب وحی بند ہوگئی چنانچہ کافروں نے ہنسی شروع کی کہ
اب خدا نعوذ باللہ ہمارے رسول کریم سے ناراض ہو گیا ہے اور اب وہ کلام نہیں کرے گا لیکن خدا تعالیٰ نے
اس کا جواب قرآن شریف میں اس طرح دیا ہے کہ وَالضُّحٰی وَ الَّيْلِ إِذَا سَجِي مَا وَدَعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى یعنی
قسم ہے دھوپ چڑھنے کے وقت کی اور رات کی ۔ نہ تو تیرے رب نے تجھ کو چھوڑ دیا اور نہ تجھ سے ناراض
ہوا۔ اس کا یہ مطلب ہے کہ جیسے دن چڑھتا ہے اور اس کے بعد رات خود بخود آ جاتی ہے اور پھر اس کے بعد دن
کی روشنی نمودار ہوتی ہے اور اس میں خدا تعالیٰ کی خوشی یا ناراضگی کی کوئی بات نہیں۔ یعنی دن چڑھنے سے یہ معلوم
نہیں ہوتا کہ خدا تعالیٰ اس وقت اپنے بندوں پر خوش ہے اور نہ رات پڑنے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت
ام

خدا تعالیٰ اپنے بندوں پر ناراض ہے۔ بلکہ اس اختلاف کو دیکھ کر ہر ایک عقلمند خوب سمجھ سکتا ہے کہ یہ خدا تعالیٰ
کے مقرر کردہ قوانین کے مطابق ہو رہا ہے اور یہ اس کی سنت ہے کہ دن کے بعد رات اور رات کے بعد دن
ہوتا ہے۔ پس اس سلسلہ کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا کہ اس وقت خدا خوش ہے اور اس وقت ناراض ہے غلط ہے۔
اسی طرح سے آج کل جو وحی الہی کا سلسلہ کسی قدر بند رہا ہے تو اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ خدا تعالیٰ تجھ
سے نارض ہو گیا ہے یا یہ کہ اس نے تجھ کو چھوڑ دیا ہے بلکہ یہ اس کی سنت ہے کہ کچھ مدت تک وحی الہی بڑے
زور سے اور پے درپے ہوتی ہے اور کچھ دنوں تک اس کا سلسلہ بند رہتا ہے اور پھر شروع ہوجاتا ہے اور اس کی
بھی وہی مثال ہے جو دن اور رات کے آگے پیچھے آنے کی ہے۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۵۲ مورخه ۲۶ دسمبر ۱۹۰۷ ء صفحه (۳)
مَا وَدَعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلى ۔۔۔۔۔۔۔ خدا نے تجھ کو ترک نہیں کیا اور نہ وہ تجھ پر ناراض ہے۔
(براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۶۶ حاشیه در حاشیه نمبر ۴)
الَمْ يَجِدُكَ يَتِيمًا فَأَوَى وَوَجَدَكَ ضَالَّا فَهَدَى وَوَجَدَكَ عَابِلًا فَاغْنى
فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرُهُ وَأَمَّا السَّابِلَ فَلَا تَنْهَرُ وَ أَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثُ ۔
اوی کا لفظ زبان عرب میں ایسے موقع پر استعمال ہوتا ہے کہ جب کسی شخص کو کسی قدر مصیبت یا ابتلا کے
بعد اپنی پناہ میں لیا جائے اور کثرت مصائب اور تلف ہونے سے بچایا جائے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اکم
يَجِدُكَ يَتِيمًا فَالی ۔ اسی طرح تمام قرآن شریف میں اوی اور آؤی کا لفظ ایسے ہی موقعوں پر استعمال ہوا
ہے کہ جہاں کسی شخص یا کسی قوم کو کسی قدر تکالیف کے بعد پھر آرام دیا گیا۔
( تذکرۃ الشہادتین ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۹ حاشیه )
اوی کے معنے تمام لغت کی کتابوں میں یہی لکھے ہیں کہ کسی مصیبت کے بعد پناہ دینا۔ قرآن مجید میں بھی
انہی معنوں میں استعمال ہوا ہے ۔ اَلَمْ يَجِدُكَ يَتِيمًا فَاوی ۔
اخبار بدر جلد ۶ نمبر ۹ مورخه ۲۸ فروری ۱۹۰۸ء صفحه ۶ )
جو شخص قرآن کریم کی اسالیب کلام کو بخوبی جانتا ہے اُس پر یہ پوشیدہ نہیں کہ بعض اوقات وہ کریم ورج رحیم
جل شانہ اپنے خواص عباد کے لئے ایسا لفظ استعمال کر دیتا ہے کہ بظاہر بدنما ہوتا ہے مگر معنا ے مگر معنا نہایت محمود اور
تعریف کا کلمہ ہوتا ہے جیسا کہ اللہ جل شانہ نے اپنے نبی کریم کے حق میں فرمایا وَ وَجَدَكَ ضَالَّا فَهَدَی اب

آج 10 میں سے 10 باقی