سورة النّجْم
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ظاہر ہے کہ خال کے معنے مشہور اور متعارف جو اہل لغت کے منہ پر چڑھے ہوئے ہیں گمراہ کے ہیں جس کے
اعتبار سے آیت کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے (اے رسول اللہ ) تجھ کو گمراہ پایا اور ہدایت دی۔
حالانکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کبھی گمراہ نہیں ہوئے اور جو شخص مسلمان ہو کر یہ اعتقاد رکھے کہ کبھی
آنحضرت صلعم نے اپنی عمر میں ضلالت کا عمل کیا تھا تو وہ کافر بے دین اور حد شرعی کے لائق ہے بلکہ آیت
کے اس جگہ وہ معنی لینے چاہیے جو آیت کے سیاق اور سباق سے ملتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ اللہ جل شانہ نے
پہلے آنحضرت صلعم کی نسبت فرمایا اَلَمْ يَجِدُكَ يَتِيمًا فَاوَى وَ وَجَدَكَ ضَالَّا فَهَدَى وَ وَجَدَكَ عَابِلًا
فَاغْنی ۔ یعنی خدا تعالیٰ نے تجھے یتیم اور بیکس پایا اور اپنے پاس جگہ دی اور تجھ کو ضال ( یعنی عاشق وجہ اللہ ) پایا
پس اپنی طرف کھینچ لایا اور تجھے درویش پا یا پس غنی کر دیا۔ ان معنوں کی صحت پر یہ ذیل کی آیتیں قرینہ ہیں جو
ان کے بعد آتی ہیں یعنی یہ کہ فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرُ وَ أَمَّا السَّابِلَ فَلَا تَنْهَرُ وَ أَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثُ
کیونکہ یہ تمام آیتیں لف نشر مرتب کے طور پر ہیں اور پہلی آیتوں میں جو مد عامخفی ہے دوسری آیتیں اس کی
تفصیل اور تصریح کرتی ہیں مثلاً پہلے فرمایا اَلَمْ يَجِدُكَ يَتِيمًا فَالی اس کے مقابل پر یہ فرما یا فاما الْيَتِيمَ
فلا تقهر یعنی یاد کر کہ تو بھی یتیم تھا اور ہم نے تجھ کو پناہ دی ایسا ہی تو بھی یتیموں کو پناہ دے۔ پھر بعد اس
آیت کے فرمایا وَ وَجَدَكَ ضَالَّا فَهَدی اس کے مقابل پر یہ فرمایا وَ أَما السَّابِلَ فَلَا تَنْهَرُ یعنی یاد کر کہ تو بھی
ہمارے وصال اور جمال کا سائل اور ہمارے حقائق اور معارف کا طالب تھا سوجیسا کہ ہم نے باپ کی جگہ ہو
کر تیری جسمانی پرورش کی ایسا ہی ہم نے استاد کی جگہ ہو کر تمام دروازے علوم کے تجھ پر کھول دیئے اور اپنے
لقا کا شربت سب سے زیادہ عطا فرمایا اور جو تو نے مانگا سب ہم نے تجھ کو دیا سو تو بھی مانگنے والوں کو ردمت کر
اور ان کو مت جھڑک اور یاد کر کہ تو عائل تھا اور تیری معیشت کے ظاہری اسباب بکلی منقطع تھے سو خدا خود تیرا
متولی ہوا اور غیروں کی طرف حاجت لے جانے سے تجھے غنی کر دیا۔ نہ تو والد کا محتاج ہوانہ والدہ کا نہ استاد کا
اور نہ کسی غیر کی طرف حاجت لے جانے کا بلکہ یہ سارے کام تیرے خدا تعالیٰ نے آپ ہی کر دیئے اور پیدا
ہوتے ہی اس نے تجھ کو آپ سنبھال لیا۔ سو اس کا شکر بجالا اور حاجت مندوں سے تو بھی ایسا ہی معاملہ کر ۔
اب ان تمام آیات کا مقابلہ کر کے صاف طور پر کھلتا ہے کہ اس جگہ ضال کے معنے گمراہ نہیں ہے بلکہ انتہائی
درجہ کے تعشق کی طرف اشارہ ہے جیسا کہ حضرت یعقوب کی نسبت اسی کے مناسب یہ آیت ہے اِنَّكَ لَفِی
ضَلِكَ الْقَدِيمِ - (یوسف : ۹۶) سو یہ دونوں لفظ ظلم اور ضلالت اگر چہ ان معنوں پر بھی آتے ہیں کہ کوئی شخص
جادہ اعتدال اور انصاف کو چھوڑ کر اپنے شہوات غضب یہ یا بہیمیہ کا تابع ہو جاوے۔ لیکن قرآن کریم میں
عشاق کے حق میں بھی آئے ہیں جو خدا تعالیٰ کے راہ میں عشق کی مستی میں اپنے نفس اور اس کے جذبات کو
پیروں کے نیچے کچل دیتے ہیں ۔ اسی کے مطابق حافظ شیرازی کا یہ شعر ہے۔
آسمان بار امانت نتوانست کشید قرعه فال بنام من دیوانه زدند
اس دیوانگی سے حافظ صاحب حالت تعشق اور شدت حرص اطاعت مراد لیتے ہیں ۔
( آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۷۰ تا ۱۷۳)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی مہدی تھے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ وَجَدَكَ ضَالَّا فَهَدَی ۔ اس کی
تفصیل یہ ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اور نبیوں کی طرح ظاہری علم کسی استاد سے نہیں پڑھا تھا مگر
حضرت عیسیٰ اور حضرت موسیٰ مکتبوں میں بیٹھے تھے اور حضرت عیسی نے ایک یہودی استاد سے تمام توریت
پڑھی تھی ۔ غرض اس لحاظ سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی استاد سے نہیں پڑھا خدا آپ ہی استاد
ہوا اور پہلے پہل خدا نے ہی آپ کو اقرا کہا یعنی پڑھ اور کسی نے نہیں کہا۔ اس لئے آپ نے خاص خدا کے
زیر تربیت تمام دینی ہدایت پائی اور دوسرے نبیوں کے دینی معلومات انسانوں کے ذریعہ سے بھی ہوئے۔
ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۹۳، ۳۹۴)
ضلالت کے یہ بھی معنے معنے ہیں کہ افراطِ محبت سے ایک شخص کو ایسا اختیار کیا جائے کہ دوسرے کا عزت کے
ساتھ نام سننے کی بھی برداشت نہ رہے جیسا کہ اس آیت میں بھی یہی معنی مراد ہیں کہ إِنَّكَ لَفِي ضَلَلِكَ
الْقَدِيمِ -
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۶۹ حاشیہ )
بعض آدمیوں کی عادت ہوتی ہے کہ سائل کو دیکھ کر چڑ جاتے ہیں اور اگر کچھ مولویت کی رگ ہو تو اس کو
بجائے کچھ دینے کے سوال کے مسائل سمجھانا شروع کر دیتے ہیں اور اس پر اپنی مولویت کا رعب بٹھا کر بعض
اوقات سخت سست بھی کہہ بیٹھتے ہیں ۔ افسوس ان لوگوں کو عقل نہیں اور سوچنے کا مادہ نہیں رکھتے جو ایک نیک دل
اور سلیم الفطرت انسان کو ملتا ہے۔ اتنا نہیں سوچتے کہ سائل اگر باوجود صحت کے سوال کرتا ہے تو وہ خود گناہ کرتا
ہے۔ اس کو کچھ دینے میں تو گناہ لازم نہیں آتا بلکہ حدیث شریف میں لَوْ آتَاكَ رَاكِبًا کے الفاظ آئے
ہیں یعنی خواہ سائل سوار ہو کر بھی آوے تو بھی کچھ دے دینا چاہیے۔ اور قرآن شریف میں وَ أَمَّا السَّابِلَ فَلَا
تنْهَر کا ارشاد آیا ہے کہ سائل کو مت جھڑک ۔ اس میں یہ کوئی صراحت نہیں کی گئی کہ فلاں قسم کے سائل کو مت
جھڑک اور فلاں قسم کے سائل کو جھڑک ۔ پس یا د رکھو کہ سائل کو نہ جھڑ کو کیونکہ اس سے ایک قسم کی بداخلاقی کا
بیج بویا جاتا ہے۔ اخلاق یہی چاہتا ہے کہ سائل پر جلدی ناراض نہ ہو۔ یہ شیطان کی خواہش ہے کہ وہ اس
طریق سے تم کو نیکی سے محروم رکھے اور بدی کا وارث بناوے۔
غور کر کہ ایک نیکی کرنے سے دوسری نیکی پیدا ہوتی ہے اور اسی طرح پر ایک بدی دوسری بدی کا موجب
ہو جاتی ہے۔ جیسے ایک چیز دوسرے کو جذب کرتی ہے اسی طرح خدا تعالیٰ نے یہ تجاذب کا مسئلہ ہر فعل میں
رکھا ہوا ہے۔ پس جب سائل سے نرمی کے ساتھ پیش آئے گا اور اس طرح پر اخلاقی صدقہ دے دے گا تو
قبض دور ہو کر دوسری نیکی بھی کرلے گا اور اس کو کچھ دے بھی دے گا۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۲۵ مورخه ۹ جولائی ۱۹۰۰ صفحه
کیا تمہیں خبر نہیں کہ تمہیں تو یہ حکم دیا گیا ہے کہ وَ أَمَّا السَّابِلَ فَلَا تَنْهَر اور سائل خواہ گھوڑے پر ہی سوار
ہو کر آیا ہے پھر بھی واجب نہیں کہ اس کو رد کیا جاوے۔ تیرے لئے یہ حکم ہے کہ تو اس کو جھڑک نہیں ہاں خدا
نے اس کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ سوال نہ کرے۔ وہ اپنی خلاف ورزی کی خود سزا پالے گا لیکن تمہیں یہ مناسب
نہیں کہ تم خدا تعالیٰ کے ایک واجب العزت حکم کی نافرمانی کرو۔ غرض اس کو کچھ دے دینا چاہیے اگر پاس ہو
اور اگر پاس کچھ نہیں تو نرم الفاظ سے اس کو سمجھا دو۔ (الحکم جلد ۴ نمبر ۳۴ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۰ صفحه ۵)
یہ عاجز بحکم وَ أَمَا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثُ اس بات کے اظہار میں کچھ مضائقہ نہیں دیکھتا کہ خداوند کریم و رحیم
نے فضل و کرم سے ان تمام امور سے اس عاجز کو حصہ وافرہ دیا ہے اور اس ناکارہ کو خالی ہاتھ نہیں بھیجا اور نہ
بغیر نشانوں کے مامور کیا بلکہ یہ تمام نشان دیئے ہیں جو ظاہر ہو رہے ہیں اور ہوں گے اور خدائے تعالیٰ جب
تک کھلے طور پر حجت قائم نہ کر لے تب تک ان نشانوں کو ظاہر کرتا جائے گا۔
ہر ایک نعمت جو خدا سے تجھے پہنچے اس کا ذکر لوگوں کے پاس کر ۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۳۹،۳۳۸)
ایام ان
اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۳۶۶،۳۶۵)
عجز و نیاز اور انکسار ۔۔۔ ضروری شرط عبودیت کی ہے لیکن بحکم آیہ کریمہ وَ أَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثُ نعماء
الہی کا اظہار بھی از بس ضروری ہے۔
) مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ ۶۶ )
یا د رکھو کہ انسان کو چاہیے کہ ہر وقت اور ہر حالت میں دعا کا طالب رہے اور دوسرے أَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ
فَحَدِّثُ پر عمل کرے۔ خدا تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں کی تحدیث کرنی چاہیے اس سے خدا تعالیٰ کی محبت بڑھتی
ہے اور اس کی اطاعت اور فرمانبرداری کے لئے ایک جوش پیدا ہوتا ہے۔ تحدیث کے یہی معنے نہیں ہیں کہ
انسان صرف زبان سے ذکر کرتا رہے بلکہ جسم پر بھی اس کا اثر ہونا چاہیے۔ مثلاً ایک شخص کو اللہ تعالیٰ نے توفیق
دی ہے کہ وہ عمدہ کپڑے پہن سکتا ہے لیکن وہ ہمیشہ میلے کچیلے کپڑے پہنتا ہے اس خیال سے کہ وہ واجب الرحم
سمجھا جاوے یا اس کی آسودہ حالی کا حال کسی پر ظاہر نہ ہو ایسا شخص گناہ کرتا ہے کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے فضل اور
کرم کو چھپانا چاہتا ہے اور نفاق سے کام لیتا ہے۔ دھوکہ دیتا ہے اور مغالطہ میں ڈالنا چاہتا ہے یہ مومن کی شان
سے بعید ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مذہب مشترک تھا۔ آپ کو جو ملتا تھا پہن لیتے تھے۔ اعراض نہ
کرتے تھے۔ جو کپڑا پیش کیا جاوے اسے قبول کر لیتے تھے لیکن آپ کے بعد بعض لوگوں نے اسی میں تو اضع
دیکھی کہ رہبانیت کی جزو ملادی بعض درویشوں کو دیکھا گیا کہ گوشت میں خاک ڈال کر کھاتے تھے۔ ایک
درویش کے پاس کوئی شخص گیا اس نے کہا کہ اس کو کھانا کھلا دو۔ اس شخص نے اصرار کیا کہ میں تو آپ کے
ساتھ ہی کھاؤں گا آخر جب وہ اس درویش کے ساتھ کھانے بیٹھا تو اس کے لئے نیم کے گولے طیار کر کے
آگے رکھے گئے ۔ اس قسم کے امور بعض لوگ اختیار کرتے ہیں اور غرض یہ ہوتی ہے کہ لوگوں کو اپنے باکمال
ہونے کا یقین دلائیں مگر اسلام ایسی باتوں کو کمال میں داخل نہیں کرتا ۔ اسلام کا کمال تو تقویٰ ہے جس سے
ولایت ملتی ہے۔ جس سے فرشتے کلام کرتے ہیں۔ خدا تعالیٰ بشارتیں دیتا ہے۔ ہم اس قسم کی تعلیم نہ لی تعلیم نہیں دیتے
کیونکہ اسلام کی تعلیم کے منشاء کے خلاف ہے۔ قرآن شریف تو ملوا مِنَ الطَّيِّبت کی تعلیم دے اور یہ لوگ
طیب عمدہ چیز میں خاک ڈال کر غیر طیب بنا دیں۔ اس قسم کے مذاہب اسلام کے بہت عرصہ بعد پیدا ہوئے
ہیں ۔ یہ لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اضافہ کرتے ہیں ان کو اسلام سے اور قرآن کریم سے کوئی تعلق نہیں
ہوتا یہ خود اپنی شریعت الگ قائم کرتے ہیں میں اس کو سخت حقارت اور نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ۔
ہمارے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسوۂ حسنہ ہیں۔ ہماری بھلائی اور خوبی یہی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو
آپ کے نقش قدم پر چلیں اور اس کے خلاف کوئی قدم نہ اٹھائیں ۔
الحکم جلدے نمبر ۱۳ مورخہ ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۲،۱)
جہاں انسان واضح طور پر قرآن شریف یا سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں اپنی کمزوری کی وجہ سے
کوئی بات نہ پاسکے تو اس کو اجتہاد سے کام لینا چاہیے ۔ مثلاً شادیوں میں جو بھاجی دی جاتی ہے۔ اگر اس کی
غرض صرف یہی ہے کہ تا دوسروں پر اپنی شیخی اور بڑائی کا اظہار کیا جاوے تو یہ ریا کاری اور تکبر کے لئے ہوگی
اس لئے حرام ہے لیکن اگر کوئی شخص محض اسی نیت سے کہ اَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثُ کا عملی اظہار کرے اور
مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ پر عمل کرنے کے لئے ، دوسرے لوگوں سے سلوک کرنے کے لئے دے تو یہ حرام
نہیں۔ پس جب کوئی شخص اس نیت سے تقریب پیدا کرتا ہے اور اس میں معاوضہ ملحوظ نہیں ہوتا بلکہ اللہ تعالیٰ
کی رضا حاصل کرنا غرض ہوتی ہے تو پھر وہ ایک سو نہیں خواہ ایک لاکھ کو کھا نا دے منع نہیں ۔ اصل مدعا نیت پر
ہے نیت اگر خراب اور فاسد ہو تو ایک جائز اور حلال فعل کو بھی حرام بنا دیتی ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۳ مورخہ ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۲)