سورة الرُّوم

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

خدا سے جا ملاتے ہیں ۔
فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا
سورة الم نشرح
الحکم جلد ا ا نمبر ۳۴ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۹۰۸)
إِنَّ فِي ذَلِكَ لَبُشْرَى لِكُلِّ مَن اس میں ہر تزکیہ اختیار کرنے والے کے لئے بشارت
تَزَكَّى، وَإِشَارَةٌ إِلَى أَنَّ النَّاسَ إِذَا رَأَوْا ہے اور اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جب لوگ ایک زمانہ
فِي زَمَانٍ ضَرًّا وَضَيْرًا، فَيَرَوْنَ فِي آخَرَ میں دکھ اور تکلیف دیکھیں گے تو بعد میں وہ نفع اور بھلائی بھی
نَفْعًا وَخَيْرًا، وَيَرَوْنَ رُخَاءً بَعْدَ بَلاء في دیکھیں گے اور دین و دنیا میں ابتلاء دیکھنے کے بعد خوشحالی کا
الدِّينِ وَالدُّنْيَا۔
(سر الخلافة ، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۳۶۱)
زمانہ بھی دیکھیں گے ۔ ( ترجمہ از مرتب )
خدا تعالیٰ ہمارے مخالف علماء کے حال پر رحم فرمادے کہ وہ جو کار روائی کر رہے ہیں وہ دین کے لئے
اچھی نہیں بلکہ نہایت خطرناک ہے۔ وہ زمانہ ان کو بھول گیا جب وہ منبروں پر چڑھ چڑھ کر تیرھویں صدی کی
مذمت کرتے تھے کہ اس صدی میں اسلام کو سخت نقصان پہنچا ہے اور آیت فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا إِنَّ مَعَ
الْعُسْرِ یُسرا پڑھ کر اس سے استدلال کیا کرتے تھے کہ اس عسر کے مقابل پر چودھویں صدی یسر کی آئے گی
لیکن جب انتظار کرتے کرتے چودھویں صدی آگئی اور عین صدی کے سر پر خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک شخص
بدعوی مسیح موعود پیدا ہو گیا اور نشان ظاہر ہوئے اور زمین اور آسمان نے گواہی دی تب اول المنکرین یہی علماء
ہو گئے ۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۳۲۷)
احباب میں سے ایک کو مخالفین کی طرف سے بہت تکالیف پہنچی ہیں ۔ اس نے اپنا حال عرض کیا۔ فرمایا )
آپ نے بہت تکالیف اُٹھائی ہیں یہ بات آپ میں قابلِ تعریف ہے۔ جس قدر ابتلاء ہوا ہے اسی قدر
انعام بھی ہوگا ۔ اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا -
الحکم جلد ۵ نمبر ۶ مورخه ۱۷ رفروری ۱۹۰۱ء صفحه ۱۳)
قرآن شریف میں جب کہ یہ صاف فرمادیا ہے کہ اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسرا تو کیا ضروری نہ تھا کہ ان تنگیوں کی
جن میں آج اسلام مبتلا ہے انتہا ہوتی ؟ اور یسر کی حالت پیدا ہوتی ۔ بے شک ضرور تھا چنانچہ اس نے ایسا ہی
کیا۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۱ ء صفحه ۱)
یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جس قدر انسان اعلیٰ مراتب اور مدارج کو حاصل کرنا چاہتا ہے اسی قدر اس کو زیادہ

سورة الم نشرح
محنت اور وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ پس استقلال اور ہمت ایک ایسی عمدہ چیز ہے کہ اگر یہ نہ ہو تو انسان
کامیابی کی منزلوں کو طے نہیں کر سکتا۔ اس لئے ضروری ہوتا ہے کہ وہ پہلے مشکلات میں ڈالا جاوے۔ اِنَّ مَعَ
الْعُسْرِ يُسْرًا اسی لئے فرمایا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۵ مورخه ۱۷ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه (۲)
ساری لذت اور راحت دکھ کے بعد آتی ہے ۔ اسی لئے قرآن شریف میں یہ قاعدہ بتایا ہے اِنَّ مَعَ
الْعُسْرِ يُسْرًا ۔ اگر کسی راحت سے پہلے تکلیف نہیں تو وہ راحت راحت ہی نہیں رہتی ۔ اسی طرح پر جولوگ
کہتے ہیں کہ ہم کو عبادت میں لذت نہیں آتی ان کو پہلے اپنی جگہ سوچ لینا ضروری ہے کہ وہ عبادت کے لئے
کس قدر دکھ اور تکالیف اُٹھاتے ہیں ۔ جس جس قدر دکھ اور تکالیف انسان اُٹھائے گا وہی تبدیل صورت کے
بعد لذت ہو جاتا ہے۔ میری مراد ان دکھوں سے نہیں کہ انسان اپنے آپ کو بیجا مشقتوں میں ڈالے اور مالا
يطاق تکالیف اُٹھانے کا دعویٰ کرے؟ ہر گز نہیں۔
الحکم جلدے نمبر ۹ مورخہ ۱۰ / مارچ ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱)
انسان کی زندگی کے ساتھ مکروہات کا سلسلہ بھی لگا ہوا ہے۔ اگر انسان چاہے کہ میری ساری عمر خوشی میں
گزرے تو یہ ہو نہیں سکتا ۔ فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسرًا ۔ یہ زندگی کا چکر ہے جب تنگی آوے تو
سمجھنا چاہیے کہ اس کے بعد فراخی بھی ضرور آئے گی۔ ( بدر جلد انمبر ۳۱ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۵ صفحه ۱)
اسلام نے بڑے بڑے مصائب کے دن گزارے ہیں ۔ اب اس کا خزاں گزر چکا ہے اور اب اس کے
واسطے موسمِ بہار ہے۔ اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا تنگی کے بعد فراخی آیا کرتی ہے مگر ملاں لوگ نہیں چاہتے کہ اسلام
و
اب بھی سرسبزی اختیار کرے۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۱۳ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۰۷ ء صفحه (۸)

آج 10 میں سے 10 باقی