سورة العَلق

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سورة العلق
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة العلق
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
كَلَّا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَيَطْغَى أَنْ رَاهُ اسْتَغْنَى ۔
ہم نے جو کیمیا کو شرک قرار دیا تھا تو اس کا یہ مطلب تھا کہ خدا تعالیٰ نہیں چاہتا کہ انسان مستغنی ہو ۔ اسی
لئے فرما یا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَيَطْغَى أَنْ تَرَاهُ اسْتَغْنى ۔ وہ فرماتا ہے انسان سرکشی کرتا ہے جبکہ اپنے تئیں غنی دیکھتا
ہے۔ عبودیت کا الوہیت سے ایسا تعلق ہے کہ عبد اپنے مولی کا ذرہ ذرہ کے لئے محتاج ہے اور ایک دم خدا کے
سوا نہیں گزار سکتا۔ پس جو شخص ایسے اسباب تلاش کرتا ہے جن سے خدا کی طرف توجہ نہ رہے ( اور توجہ بنی ہے
احتیاج پر ) تو گویا شرک میں پڑتا ہے کیونکہ اپنا قبلہ مقصود ایک کے سوا دوسرا بھی بناتا ہے۔ مومن تو وہ ہے جو
ایسے امور کا نام تک نہ لے جن سے توحید میں رخنہ اندازی ہوتی ہے۔ اس بات کو خوب سمجھ لینا چاہیے کہ بیمار
اس وقت تک طبیب کے پاس رہتا ہے جب تک کہ بیمار رہے۔ پس عبد بھی اسی وقت تک متوجہ رہے گا جب
تک عبودیت کی حالت باقی رہے۔
( بدر جلد ۶ نمبر ۲۲ مورخه ۳۰ رمئی ۱۹۰۷ ء صفحه (۳)
ارَعَيْتَ الَّذِي يَنْهَى عَبْدًا إِذَا صَلَّى ۔
( قضاء عمری کے متعلق فرمایا )
میرے نزدیک یہ فضول باتیں ہیں۔ ان کی نسبت وہی جواب ٹھیک ہے جو کہ حضرت علی نے ایک شخص کو

سورة العلق
دیا تھا جبکہ ایک شخص ایک ایسے وقت نماز ادا کر رہا تھا جس وقت میں نماز جائز نہیں اس کی شکایت حضرت علیؓ
کے پاس ہوئی تو آپ نے اسے جواب دیا کہ میں اس آیت کا مصداق نہیں بننا چاہتا آرَعَيْتَ الَّذِي يَنْهَى
عَبْدًا إِذَا صَلَّی یعنی تو نے دیکھا اس کو جو ایک نماز پڑھتے بندے کو منع کرتا ہے۔
نماز جورہ جاوے اس کا تدارک نہیں ہو سکتا ہاں روزہ کا ہو سکتا ہے۔
اور جو شخص عمداً سال بھر اس لئے نماز کو ترک کرتا ہے کہ قضاء عمری والے دن ادا کرلوں گا وہ تو گنہگار ہے
اور جو شخص نادم ہو کر تو بہ کرتا ہے اور اس نیت سے پڑھتا ہے کہ آئندہ نماز ترک نہ کروں گا تو اس کے لئے حرج
نہیں۔ ہم تو اس معاملہ میں حضرت علی ہی کا جواب دیتے ہیں۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۵ مورخہ یکم مئی ۱۹۰۳ صفحه ۱۱۴)
(قضاء عمری پر سوال ہوا کہ جمعۃ الوداع کے دن لوگ تمام نمازیں پڑھتے ہیں کہ گذشتہ نمازیں جو ادا
نہیں کیں ان کی تلافی ہو جاوے اس کا کچھ وجود ہے یا کہ نہیں؟ فرمایا )
رض
ایک فضول امر ہے۔ مگر ایک دفعہ ایک شخص بے وقت نماز پڑھ رہا تھا کہ کسی شخص نے حضرت علی کو کہا کہ آپ
خلیفہ وقت ہیں اسے منع کیوں نہیں کرتے۔ فرمایا کہ میں ڈرتا ہوں کہ کہیں اس آیت کے نیچے ملزم نہ بنایا جاؤں۔
ارَعَيْتَ الَّذِي يَنْهَى عَبْدًا إِذَا صَلَّی ۔ ہاں اگر کسی شخص نے عمداً نماز اس لئے ترک کی ہے کہ قضاء عمری کے
دن پڑھ لوں گا تو اس نے ناجائز کیا ہے اور اگر ندامت کے طور پر تدارک مافات کرتا ہے تو پڑھنے دو کیوں منع
کرتے ہو آخر دعا ہی کرتا ہے ہاں اس میں پست ہمتی ضرور ہے۔ پھر دیکھو منع کرنے سے کہیں تم بھی اس آیت
کے نیچے نہ آجاؤ۔
الحکم جلدی نمبر ۱۵ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۱۲)
ایک شخص نے دریافت کیا کہ آج کل طاعون کی کثرت کے وقت اکثر سکھوں اور ہندوؤں کے گاؤں
میں یہ علاج کیا جاتا ہے کہ اذانِ نماز بڑے زور اور کثرت سے ہر ایک گھر میں دلائی جاتی ہے۔ یہ فعل کیسا
ہے؟ فرمایا )
اذان سراسر اللہ تعالیٰ کا پاک نام ہے۔ ہمیں تو علی کا جواب یاد آتا ہے کہ آپ نے کہا تھا کہ میں اس
ارَعَيْتَ الَّذِي يَنْهَى عَبْدًا إِذَا صَلَّی کا مصداق ہونا نہیں چاہتا۔ ہمارے نزدیک بانگ میں بڑی شوکت
ہے اور اس کے دلوانے میں حرج نہیں ۔ ( حدیث میں آیا ہے کہ اس سے شیطان بھاگتا ہے )۔
(البدر جلد ۲ نمبر ۱۵ مورخہ یکم مئی ۱۹۰۳ء صفحه ۱۱۶)

آج 10 میں سے 10 باقی