سورة لقمَان
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اسی وجہ سے اب تک صحیح و سالم چلے آتے ہیں کہ خدا وند کریم نیست و نابود ہونے سے ان کو محفوظ رکھتا ہے مثلاً
اگر خدائے تعالیٰ جسمانی سلسلہ کی حفاظت نہ کرتا اور سخت سخت قحطوں کے وقت میں بارانِ رحمت سے دستگیری
نہ فرماتا تو بالآخر نتیجہ اس کا یہ ہوتا کہ لوگ پہلی فصلوں کی جس قدر پیداوار تھی سب کی سب کھا لیتے اور پھر آگے
اناج کے نہ ہونے سے تڑپ تڑپ کر مر جاتے اور نوع انسان کا خاتمہ ہو جاتا یا اگر خدائے تعالیٰ عین وقتوں پر
رات اور دن اور سورج اور چاند اور ہوا اور بادل کو خدمات مقررہ میں نہ لگا تا تو تمام سلسلہ عالم کا درہم برہم
ہو جاتا۔
( براہین احمد یہ چہار خصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۶۱ تا ۶۶۳ )
جن سخت بلاؤں میں اہل کتاب اور مشرکین مبتلا تھے ان سے نجات پانے کی کوئی سبیل نہ تھی بجز اس سبیل
کے کہ خدائے تعالیٰ نے آپ پیدا کر دی کہ وہ زبردست رسول بھیجا جس کے ساتھ زبردست تحریک دینے
والے ملائک نازل کئے تھے اور زبردست کلام بھیجا گیا تھا۔ (ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۶۱،۱۶۰)
يَتْلُوا صُحُفًا مُطَهَّرَةً - فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ ـ یعنی خدا کا رسول پاک صحیفے پڑھتا ہے جن میں تمام کامل
صداقتیں اور علوم اولین و آخرین درج ہیں۔ (براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد اصفحه ۲۲۳ حاشیہ نمبر ۱۱)
قرآن کل دنیا کی صداقتوں کا مجموعہ ہے اور سب دین کی کتابوں کا فخر ہے جیسے فرمایا ہے فِيهَا كُتب
قَيِّمَةٌ اور يَتْلُوا صُحُفًا مُطَهَّرَةً ۔ پس قرآن کریم کے معنی کرتے وقت خارجی قصوں کو نہ لیں بلکہ واقعات کو
و
مد نظر رکھنا چاہیے۔
رووو
الحکم جلد ۴ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۰ء صفحه ۴)
قرآن لانے والا وہ شان رکھتا ہے کہ يَتْلُوا صُحُفًا مُطَهَّرَةً فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةُ ایسی کتاب جس میں
ساری کتابیں اور ساری صداقتیں موجود ہیں ۔ کتاب سے مراد اور عام مفہوم وہ عمدہ باتیں ہیں جو بالطبع انسان
قابل تقلید سمجھتا ہے۔ قرآن شریف ایسی حکمتوں اور معارف کا جامع ہے اور رطب و یابس کا ذخیرہ اس کے
اندر نہیں۔ ہر ایک چیز کی تفسیر وہ خود کرتا ہے اور ہر ایک قسم کی ضرورتوں کا سامان اس کے اندر موجود ہے۔ وہ
ہر پہلو سے نشان اور آیت ہے۔ اگر کوئی انکار کرے تو ہم ہر پہلو سے اس کا اعجاز ثابت کرنے اور دکھلانے کو
تیار ہیں ۔ آج کل توحید اور ہستی الہی پر بہت زور آور حملے ہو رہے ہیں۔ عیسائیوں نے بھی بہت کچھ زور مارا
اور لکھا لیکن جو کچھ کہا اور لکھا وہ اسلام کے خدا کی بابت ہی لکھا نہ کہ ایک مردہ مصلوب اور عاجز خدا کی بابت ۔
ہم دعوے سے کہتے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کی ہستی اور وجود پر قلم اُٹھائے گا اس کو آخر کار اسی خد کی طرف آنا
پڑے گا جو اسلام نے پیش کیا ہے کیونکہ صحیفہ فطرت کے ایک ایک پتہ میں اس کا پتا ملتا ہے اور بالطبع انسان
تعلم
اسی خدا کا نقش اپنے اندر رکھتا ہے۔ غرض ایسے آدمیوں کا قدم جب اُٹھے گا وہ اسلام ہی کے میدان کی طرف
اُٹھے گا ۔ یہ بھی تو ایک عظیم الشان اعجاز ہے۔ اگر کوئی قرآن کریم کے اس معجزہ کا انکار کرے تو ایک ہی پہلو
میں ہم لوگوں کو آزما لیتے ہیں ۔ یعنی اگر قرآن کو خدا کا کلام نہیں مانتا تو اس روشنی اور سائنس کے زمانہ میں ایسا
مدعی خدائے تعالیٰ کی ہستی پر دلائل لکھے۔ ہم وہ تمام دلائل قرآن کریم ہی سے نکال کر دکھاویں گے۔ اور اگر
توحید الہی کی نسبت دلائل قلمبند کرے تو وہ سب دلائل بھی قرآن کریم ہی سے نکال کر دکھا دیں گے اور وہ
ویسے دلائل کا دعوی کر کے لکھیں کہ یہ دلائل قرآن میں نہیں یا ان صداقتوں اور پاک تعلیموں پر لکھے جن کی
نسبت ان کا خیال ہو کہ وہ قرآن کریم میں نہیں تو ہم اس کو واضح طور پر دکھلا دیں گے کہ قرآن کا دعویٰ فِیهَا
كتب قيمة کیسا سچا اور صاف ہے اور یا اصل اور فطرتی مذہب کی بابت دلائل لکھنا چاہے تو ہم ہر پہلو سے
قرآن کریم کا اعجاز ثابت کر کے دکھائیں گے اور بتلا دیں گے کہ تمام صداقتیں اور پاک تعلیمیں اسی میں
موجود ہیں ۔ الغرض قرآن کریم ایک ایسی کتاب ہے کہ ہر ایک قسم کے معارف اور اسرار اس میں موجود
ہیں لیکن ان کو حاصل کرنے کے لئے میں پھر کہتا ہوں کہ اسی قوت قدسیہ کی ضرورت ہے چنانچہ خود اللہ تعالیٰ
نے فرمایا ہے لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ -
( رپورٹ جلسہ سالانه ۱۸۹۷ء صفحہ ۸۴، ۸۵)
قرآن شریف کی فصاحت بلاغت ایسی نہیں ہے کہ اس میں صرف الفاظ کا تتبع کیا جاوے اور معانی اور
مطالب کی پروا نہ کی جاوے بلکہ جیسا اعلیٰ درجہ کے الفاظ ایک عجیب ترتیب کے ساتھ رکھے گئے ہیں اسی
طرح پر حقائق اور معارف کو ان میں بیان کیا گیا ہے اور یہ رعایت انسان کا کام نہیں کہ وہ حقائق اور معارف
کو بیان کرے اور فصاحت و بلاغت کے مراتب کو بھی ملحوظ رکھے۔ ایک جگہ فرماتا ہے يَتْلُوا صُحُفًا مُطَهَّرَةً -
فِيهَا كُتب قيمة یعنی ان پر ایسے صحیفے پڑھتا ہے کہ جن میں حقائق و معارف ہیں ۔ انشاء والے جانتے ہیں
کہ انشاء پردازی میں پاکیزہ تعلیم اور اخلاق فاضلہ کو ملحوظ رکھنا بہت ہی مشکل ہے اور پھر ایسی مؤثر اور جاذب
تعلیم دینا جو صفات رذیلہ کو دور کر کے بھی دکھا دے اور ان کی جگہ اعلیٰ درجہ کی خوبیاں پیدا کر دے۔ عربوں کی
جو حالت تھی وہ کسی وہ کسی سے پوشیدہ نہیں وہ سارے عیبوں اور برائیوں کا مجموعہ بنے ہوئے تھے اور صد! اور صدیوں سے
ان کی یہ حالت بگڑی ہوئی تھی مگر کس قدر آپ کے فیوضات اور برکات میں قوت تھی کہ تئیس برس کے اندر کل
ملک کی کایا پلٹ دی یہ تعلیم ہی کا اثر تھا۔
ایک چھوٹی سے چھوٹی سورت بھی اگر قرآن شریف کی لے کر دیکھی جاوے تو معلوم ہوگا کہ اس میں
فصاحت و بلاغت کے مراتب کے علاوہ تعلیم کی ذاتی خوبیوں اور کمالات کو اس میں بھر دیا ہے۔ سورہ اخلاص
ہی کو دیکھو کہ توحید کے کل مراتب کو بیان فرمایا ہے اور ہر قسم کے شرکوں کا رد کر دیا ہے۔ اسی طرح سورہ فاتحہ کو
دیکھو کہ کس قدر اعجاز ہے۔ چھوٹی سی سورہ جس کی سات آیتیں ہیں لیکن دراصل سارے قرآن شریف کا فن
اور خلاصہ اور فہرست ہے اور پھر اس میں خدا تعالیٰ کی ہستی ، اس کے صفات ، دعا کی ضرورت ، اس کی قبولیت
کے اسباب اور ذرائع ، مفید اور سودمند دعاؤں کا طریق ، نقصان رساں راہوں سے بچنے کی ہدایت سکھائی ہے
وہاں دنیا کے کل مذاہب باطلہ کا رداس میں موجود ہے۔
اکثر کتابوں اور اہلِ مذہب کو دیکھو گے کہ وہ دوسرے مذاہب کی برائیاں اور نقص بیان کرتے ہیں اور
دوسری تعلیموں پر نکتہ چینی کرتے ہیں مگر ان نکتہ چینیوں کو پیش کرتے ہوئے یہ کوئی اہل مذہب نہیں کرتا کہ اس
کے بالمقابل کوئی عمدہ تعلیم پیش بھی کرے اور دکھائے کہ اگر میں فلاں بری بات سے بچانا چاہتا ہوں تو اس کی
بجائے یہ اچھی تعلیم دیتا ہوں ۔ یہ کسی مذہب میں نہیں۔ یہ فخر قرآن شریف ہی کو ہے کہ جہاں وہ دوسرے
مذاہب باطلہ کا رد کرتا ہے اور ان کی غلط تعلیموں کو کھولتا ہے وہاں اصلی اور حقیقی تعلیم بھی پیش کرتا ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۷ امورخہ ۱۰ رمئی ۱۹۰۳ء صفحہ ۲،۱)
یہ کتاب جو قرآن شریف ہے یہ مجموعہ ان تمام کتابوں کا ہے جو پہلے بھیجی گئی تھیں اس آیت کا مطلب یہ
ہے کہ خدا نے پہلے متفرق طور پر ہر ایک امت کو جدا جدا دستور العمل بھیجا اور پھر چاہا کہ جیسا کہ ایک خدا ہے وہ
بھی ایک ہو جائیں تب سب کو اکٹھا کرنے کے لئے قرآن کو بھیجا اور خبر دی کہ ایک زمانہ آنے والا ہے کہ خدا
تمام قوموں کو ایک قوم بنا دے گا اور تمام ملکوں کو ایک ملک کر دے گا اور تمام زبانوں کو ایک زبان بنادے گا۔
سو ہم دیکھتے ہیں کہ دن بدن دنیا اس صورت کے قریب آتی جاتی ہے اور مختلف ملکوں کے تعلقات بڑھتے
جاتے ہیں ۔ سیاحت کے لئے وہ سامان میسر آگئے ہیں جو پہلے نہیں تھے۔ خیالات کے مبادلہ کے لئے بڑی
بڑی آسانیاں ہو گئی ہیں ایک قوم دوسری قوم میں ایسی دھنس گئی ہے کہ گویا وہ دونوں ایک ہونا چاہتی ہیں ۔
بڑے اور مشکل سفر بہت سہل اور آسان ہو گئے ہیں اب روس کی طرف سے ایک ریل طیار ہو رہی ہے کہ جو
چالیس دن دن میں تمام دنیا کا دورہ ختم کرلے گی اور خبر رسانی کے خارق عادت ذریعے پیدا ہو گئے ؟ ا ہو گئے ہیں ۔ اس
سے پایا جاتا ہے خدا تعالیٰ ان مختلف قوموں کو جو کسی وقت ایک تھیں پھر ایک ہی بنانا چاہتا ہے تا پیدائش کا
دائرہ پورا ہو جائے اور تا ایک ہی خدا اور ایک ہی نبی ہو اور ایک ہی دین ہو۔ یہ بات نہایت معقول ہے کہ
تفرقہ کے زمانہ میں خدا نے جدا جدا ہر ایک ملک میں نبی بھیجے اور کسی ملک سے بخل نہیں کیا لیکن آخری زمانہ
میں جب تمام ملکوں میں ایک قوم بننے کی استعداد پیدا ہو گئی تب سب ہدایتوں کو اکٹھا کر کے ایک ایسی زبان
میں جمع کر دیا جو وہ ام الالسنہ ہے یعنی زبان عربی ۔ (نسیم دعوت ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۲۹،۴۲۸)
یہ قرآن شریف وہ پاک اوراق ہیں جن میں تمام آسمانی کتابوں کا مغز اور لب لباب بھرا ہوا ہے۔
وہ تمام صداقتوں پر مشتمل ہے۔
سرمه چشم آریہ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۶۱ ، ۶۲ حاشیه )
الحق لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۰)
چونکہ حضرت عیسی علیہ السلام کی ہمت اور توجہ دنیوی برکات کی طرف زیادہ مصروف تھی اس لئے ان کی
امت میں یہ اثر ہوا کہ رفتہ رفتہ دین سے تو وہ بکلی بے بہرہ ہو گئے مگر دنیا کی برکتیں جیسا کہ علم طبعی ، علم
ڈاکٹری علم تجارت، علم فلاحت علم جہاز رانی اور ریل رانی وغیرہ اس میں بے نظیر ہو گئے برخلاف اس کے
دینی عمیق اسرار مسلمانوں کے حصے میں آئے اور دنیا میں پیچھے رہے۔ روحانی برکات کی یادگار کے لئے قرآن
شریف بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک دائمی معجزہ دیا گیا جو بموجب منطوق آيت فيها كتب قيمة تمام
دینی معارف کا جامع ہے۔
ایام الصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۴۰۴ حاشیه )
ہمارا یہ دعویٰ ہے کہ قرآن اصلاح کامل اور تزکیہ اتم اور اکمل کے لئے آیا ہے اور وہ خود دعوی کرتا ہے کہ
تمام کامل سچائیاں اس کے اندر ہیں جیسا کہ فرماتا ہے فِيهَا كُتب قيمة تو اس صورت میں ضرور ہے کہ جہاں
تک سلسلہ معارف اور علوم الہیہ کا متد ہو سکے وہاں تک قرآنی تعلیم کا بھی دامن پہنچا ہوا ہو اور یہ بات صرف
میں نہیں کہتا بلکہ قرآن خود اس صفت کو اپنی طرف منسوب کرتا ہے اور اپنا نام الکمل الکتب رکھتا ہے۔ پس ظاہر
ہے کہ اگر معارف الہیہ کے بارے میں کوئی حالتِ منتظرہ باقی ہوتی جس کا قرآن شریف نے ذکر نہیں کیا تو
قرآن شریف کا حق نہیں تھا کہ وہ اپنا نام اکمل الکتب رکھتا۔ (سراج منیر، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۴۱)
قرآن نے جس قدر تقویٰ کی راہیں اختیار کیں اور ہر طرح کے انسانوں اور مختلف عقل والوں کی پرورش
کرنے کے طریق سکھلائے ۔ ایک جاہل ، عالم اور فلسفی کی پرورش کے راستہ ، ہر طبقہ کے سوالات کے
جوابات غرضیکہ کوئی فرقہ نہ چھوڑا جس کی اصلاح کے طریق نہ بتائے۔ یہ ایک دقیقه وقت تھا جیسے کہ فرمایا
فِيهَا كُتب قيمة یعنی یہ وہ صحیفہ ہے جس میں کل سچائیاں ہیں سو یہ کیسی کتاب مبارک ہے کہ اس میں سب
سامان اعلیٰ درجہ تک پہنچنے کے موجود ہیں ۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۵۲)