سورة السَّجدَة
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ات متفرقه
سب انبیاء کے وصفی نام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیئے گئے کیونکہ آپ تمام انبیاء کے کمالات
اور فضائل مختلفہ کے جامع تھے اور اسی طرح جیسے تمام انبیاء کے کمالات آپ کو ملے قرآن شریف بھی جمیع
کتب کی خوبیوں کا جامع ہے چنانچہ فرمایا فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةُ اور مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتٰبِ (الانعام : ٣٩)۔
الحکم جلدے نمبر ۸ مورخه ۲۸ رفروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۳)
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ وَالْمُشْرِكِينَ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَلِدِينَ فِيهَا
أولئِكَ هُمُ شَرُّ الْبَرِيَّةِ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّلِحَتِ أُولَئِكَ هُمْ خَيْرُ
الْبَرِيَّةِ ۔
جب یہ آیتیں اتریں کہ مشرکین رجس ہیں پلید ہیں شر البریہ ہیں سفہاء ہیں اور ذریت شیطان ہیں اور ان
کے معبود وقود النار اور حصب جہنم ہیں تو ابو طالب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بلا کر کہا کہ اے میرے بھتیجے
اب تیری دشنام دہی سے قوم سخت مشتعل ہو گئی ہے اور قریب ہے کہ تجھ کو ہلاک کریں اور ساتھ ہی مجھ کو بھی۔ تو
نے ان کے عقل مندوں کو سفیہ قرار دیا اور ان کے بزرگوں کو شتر البریہ کہا اور ان کے قابل تعظیم معبودوں کا نام
ہیزم جہنم اور وقود النار رکھا اور عام طور پر ان سب کو رجس اور ذریت شیطان اور پلید ٹھہرایا میں تجھے خیر خواہی
کی راہ سے کہتا ہوں کہ اپنی زبان کو تھام اور دشنام دہی سے باز آجاور نہ میں قوم کے مقابلہ کی طاقت نہیں
رکھتا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب میں کہا کہ اے چا یہ دشنام دہی نہیں ہے بلکہ اظہا ر واقعہ اور نفس
الامر کا عین محل پر بیان ہے اور یہی تو کام ہے جس کے لئے میں بھیجا گیا ہوں اگر اس سے مجھے مرنا در پیش ہے
تو میں بخوشی اپنے لئے اس موت کو قبول کرتا ہوں میری زندگی اسی راہ میں وقف ہے میں موت کے ڈر سے
اظہار حق سے رک نہیں سکتا اور اسے چا اگر تجھے اپنی کمزوری اور اپنی تکلیف کا خیال ہے تو تو مجھے پناہ میں
رکھنے سے دست بردار ہو جا بخدا مجھے تیری کچھ بھی حاجت نہیں میں احکام الہی کے پہنچانے سے کبھی نہیں رکوں
گا مجھے اپنے مولی کے احکام جان سے زیادہ عزیز ہیں بخدا اگر میں اس راہ میں مارا جاؤں تو چاہتا ہوں کہ پھر
بار بار زندہ ہو کر ہمیشہ اسی راہ میں مرتا رہوں ۔ یہ خوف کی جگہ نہیں بلکہ مجھے اس میں بے انتہا ءلذت ہے کہ اس
کی راہ میں دکھ اٹھاؤں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یہ تقریر کر رہے تھے اور چہرہ پر سچائی اور نورانیت سے
بھری ہوئی رقت نمایاں ہو رہی تھی اور جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یہ تقریر ختم کر چکے تو حق کی روشنی دیکھ کر
بے اختیار ابو طالب کے آنسو جاری ہو گئے اور کہا کہ میں تیری اس اعلیٰ حالت سے بے خبر تھا تو اور ہی رنگ
میں اور اور ہی شان میں ہے جا اپنے کام میں لگا رہ جب تک میں زندہ ہوں جہاں تک میری طاقت ہے میں
تیرا ساتھ دوں گا۔
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۱۱)
دیکھو اس آیت کے رو سے ایک ایسے گروہ کو شر البریہ کہا گیا ہے جس میں سے گروہ دجال ہے اور ایسے
گروہ کو خیر البریہ کہا گیا ہے جو امت محمد یہ ہے۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۱۲۱)
انسان کو چاہیے کہ اپنا فرض ادا کرے اور اعمالِ صالحہ میں ترقی کرے۔ الہام کرنا اور رو یا دکھانا یہ تو خدا
کا فعل ہے اس پر نا ز نہیں کرنا چاہیے۔ اپنے اعمال کو درست کرنا چاہیے ۔ خدا فرماتا ہے اِنَّ الَّذِينَ
آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ أُولَئِكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ یہ نہیں کہا کہ جن کو کشوف اور الہامات ہوتے ہیں وہ خَيْرُ
الْبَرِيَّةِ ہیں ۔
الحکم جلدا انمبر ۴۱ مورخہ ۱۷ نومبر ۱۹۰۷ صفحه ۱۳)