سورة الاٴحزَاب
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
قرض کا اس سے پایا جاتا تھا اس لئے یہی کہہ دیا مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللهَ قَرْضًا حَسَنًا (البقرۃ : ۲۴۶) اور
اس کی تفسیر اس آیت میں موجود ہے مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَّرَةً -
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۱ مورخه ۱۰ جون ۱۹۰۱ء صفحه ۳)
اس وقت ثواب کے لئے مستعد ہو جاؤ اور یہ بھی مت سمجھو کہ اگر اس راہ میں خرچ کریں گے تو کچھ کم
ہو جاوے گا خدا تعالیٰ کی بارش کی طرح سب کمیاں پر ہو جائیں گی ۔ مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَّرَةً -
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۴ مورخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۱ء صفحہ ۷ )
یہ سچ ہے کہ جب ایک شخص محض اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے کسی قسم کی نفسانی اغراض کے بغیر ایک قوم سے
قطع تعلق کرتا ہے اور خدا ہی کو راضی کرنے کے لئے دوسری قوم میں داخل ہوتا ہے تو ان تعلقات قومی کے
توڑنے میں سخت تکلیف اور دکھ ہوتا ہے مگر یہ بات خدا تعالیٰ کے نزدیک بڑی قابل قدر ہے اور یہ ایک
شہادت ہے جس کا بہت بڑا اجر اللہ تعالیٰ کے حضور ملتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ
ذَرَّةٍ خَيْرًا يره یعنی جو شخص ایک ذرہ برابر بھی نیکی کرتا ہے اسے بھی ضائع نہیں کرتا بلکہ اجر دیتا ہے تو پھر جو شخص
اتنی بڑی نیکی کرتا ہے اور خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے ایک موت اپنے لئے روا رکھتا ہے اسے اجر کیوں نہ ملے؟
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ء صفحه ۲)
اگر اخلاص ہو تو اللہ تعالیٰ تو ایک ذرہ بھی کسی نیکی کو ضائع نہیں کرتا۔ اس نے تو خود فرمایا ہے مَنْ يَعْمَلُ
مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَہ اس لئے اگر ذرہ بھر بھی نیکی ہو تو اللہ تعالیٰ سے اس کا اجر پائے گا۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۷ امورخه ۷ ۱ رمئی ۱۹۰۶ ء صفحه ۵)
کیا وجہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگر تقول علی اللہ کریں تو ان کو تو گرفت کی جاوے اور اگر کوئی اور
کرے تو اس کی پرواہ نہ کی جاوے۔ نعوذ باللہ اس طرح سے تو امان اُٹھ جاتی ہے۔ صادق اور مفتری میں ما بہ الامتیاز
ہی نہیں رہتا ۔ اِنَّهُ مَنْ يَأْتِ رَبَّهُ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ ( طه : ۷۵ ) - مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا
يرة - وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَهُ ، إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّلِمُونَ (الانعام : ۲۲)۔ ان آیات سے صاف
طور سے عموم ظاہر ہو رہا ہے کوئی خصوصیت نہیں ۔ نہ معلوم تو پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگر افتر اعلی اللہ کریں
تو خدا برا مناتا ہے مگر اگر کوئی اور یہی جرم کر دے تو خیر چنداں ہرج کی بات نہیں ۔ معاذ اللہ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۸ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۸ ء صفحه ۵ )
وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَ يَعْفُوا عَنِ السَّيَّاتِ (الشوری : ۲۶ ) یعنی تمہارا خدا وہ خدا
ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور ان کی بدیاں ان کو معاف کر دیتا ہے۔ کسی کو یہ دھو کہ نہ لگے کہ
قرآن شریف میں یہ آیت بھی ہے وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًا يرہ یعنی جو شخص ایک ذرہ بھی شرارت
کرے گا وہ اس کی سزا پائے گا پس یاد رہے کہ اس میں اور دوسری آیات میں کچھ تناقض نہیں کیونکہ اس شر
سے وہ شرمراد ہے جس پر انسان اصرار کرے اور اس کے ارتکاب سے باز نہ آوے اور توبہ نہ کرے۔ اسی
غرض سے اس جگہ شر کا لفظ استعمال کیا ہے نہ ذنب کا ۔ تا معلوم ہو کہ اس جگہ کوئی شرارت کا فعل مراد ہے جس
سے شریر آدمی باز آنا نہیں چاہتا ورنہ سارا قرآن شریف اس بارہ میں بھرا پڑا ہے کہ ندامت اور توبہ اور ترک
اصرار اور اس استغفار سے گناہ بخشے جاتے ہیں بلکہ خدا تعالیٰ تو بہ کرنے والوں سے پیار کرتا ہے۔
چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۴)
بعض لوگوں پر دکھ کی مار ہوتی ہے اور وہ ان کی اپنی ہی کرتوتوں کا نتیجہ ہے مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرَّا
یری ۔ پس آدمی کو لازم ہے کہ توبہ واستغفار میں لگا ر ہے اور دیکھتا رہے کہ ایسا نہ ہو بداعمالیاں حد سے گزر
جاویں اور خدا تعالیٰ کے غضب کو کھینچ لاویں جب خدا تعالیٰ کسی پر فضل کے ساتھ نگاہ کرتا ہے تو عام طور پر
دلوں میں اس کی محبت کا القا کر دیتا ہے لیکن جس وقت انسان کا شرحد سے گزر جاتا ہے اس وقت آسمان پر
اس کی مخالفت کا ارادہ ہوتے ہی اللہ تعالیٰ کے منشاء کے موافق لوگوں کے دل سخت ہو جاتے ہیں مگر جونہی وہ
توبہ واستغفار کے ساتھ خدا کے آستانہ پر گر کر پناہ لیتا ہے۔ تو اندر ہی اندر ایک رحم پیدا ہو جاتا ہے اور کسی کو
پتہ بھی نہیں لگتا کہ اس کی محبت کا بیج لوگوں کے دلوں میں بو دیا جاتا ہے۔ غرض تو بہ واستغفار کا ایسا مجرب نسخہ
ہے کہ خطا نہیں جاتا۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۷ ۱ مورخه ۱۲ مئی ۱۸۹۹ ء صفحه ۵)
افسوس وجودی کی حالت پر کہ خدا بھی بنا پھر اس سے کچھ نہ ہوا۔ پھر عجب تر یہ ہے کہ یہ خدائی اس کو دوزخ
سے نہیں بچا سکتی کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًا يَرَة ۔ پس جب کوئی گناہ کیا تو اس کا
خمیازہ بھگتنے کے لئے جہنم میں جانا پڑا اور ساری خدائی باطل ہوگئی ۔
ضروری اور واقعی طور پر یہ سزائیں نہیں ہیں جو یہاں دی جاتی ہیں بلکہ یہ ایک ظل ہے اصل سزاؤں کا اور
ان کی غرض ہے عبرت ۔
دوسرے عالم کے مقاصد اور ہیں اور وہ بالاتر اور بالاتر ہیں ۔ وہاں تو مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَةً کا
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۱ء صفحه (۳)
انعکاسی نمونہ لوگ دیکھ لیں گے اور انسان کو اپنے مخفی در مخفی گناہوں اور عزیمتوں کی سزا بھگتنی پڑے گی ۔ دنیا
اور آخرت کی سزاؤں میں ایک بڑا فرق یہ ہے کہ دنیا کی سزائیں امن قائم کرنے اور عبرت کے لئے ہیں اور
آخرت کی سزائیں افعالِ انسانی کے آخری اور انتہائی نتائج ہیں ۔ وہاں اسے سزا ضرور ملنی ٹھہری کیونکہ اس
نے زہر کھائی ہوئی ہے اور یہ ممکن نہیں کہ بدوں تریاق وہ اس زہر کے اثر سے محفوظ رہ سکے۔
الحکم جلد ۶ نمبر امورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۲ء صفحه ۴)
( معرفت سے ۔ ناقل ) اول گناہ کا علم عطا ہوتا ہے۔ پھر وہ خدا جس نے مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا
یدا فرمایا ہے اس کو عرفان بخشتا ہے تب وہ بندہ خدا کے خوف میں ترقی کرتا اور اس پاکیزگی کو پالیتا ہے جو اس
کی پیدائش کا مقصد ہے۔
الحکم جلدے نمبرے مورخہ ۲۱ فروری ۱۹۰۳ ء صفحہ ۶ )
خدا تعالیٰ سے جو ذرہ بھر بھی تعلق رکھتا ہے وہ کبھی ضائع نہیں ہوتا ۔ مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَةً -
البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۱۰۷)
اللہ تعالیٰ کسی کے اجر کو ضائع نہیں کرتا جو کوئی ذرہ سی بھی بھلائی کرتا ہے وہ اس کا بدلہ پالیتا ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۴ مورخہ ۳ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ ۱۸۶)
مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًا يَّرَہ کوئی برا عمل کرے خواہ کتنا ہی کیوں نہ کرے اس کی پاداش اس کو ملے
گی ۔ یہاں کوئی تخصیص ذات اور قوم کی نہیں ۔ الحکم جلد ۸ نمبر ۳۲ مورخه ۲۴ رستمبر ۱۹۰۴ء صفحه ۴)