سورة الواقِعَة
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
وَالشَّبْهَةِ نَظرًا إِلى زَمَانِ الْمِلَّةِ الْمُوْسَوِيَّةِ، بغیر کسی شک وشبہ کے اس سے چار گنا وقت گزر چکا ہے۔
فَمَا بَقِيَ لِظُهُورِ هَذِهِ الْأَنْبَاءِ وَقْتْ، وَاضْطَرَ پس نزول عیسیٰ اور دیگر اخبار کے ظہور کے لئے اب کوئی
الْمُنْتَظِرُونَ إِلى أَنْ يَقُولُوا إِنَّهَا بَاطِلَةٌ فِي وقت باقی نہیں رہ گیا اور ان خبروں کے منتظر یہ کہنے پر
الْحَقِيقَةِ۔ وَ مَا بَقِيَ سَبِيلٌ لِتَصْدِيقِهَا إِلَّا مجبور ہو گئے ہیں کہ یہ سب خبریں بالکل جھوٹ ہیں اور
أَنْ يُقَالَ إِنَّ هَذِهِ الْأَخْبَارَ قَدْ وَقَعَتْ، وَقَدْ ان کی تصدیق کا کوئی راستہ باقی نہیں رہا سوائے اس کے
نَزَلَ عِيسَى النَّازِلُ، وَخَرَجَ الدَّجَّالُ کہ یہ کہا جائے کہ یہ پیشگوئیاں پوری ہو چکی ہیں اور نازل
الْخَارِجُ وَظَهَرَ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَتَحَقَّقَ ہونے والا عیسی نازل ہو چکا نیز دجال کا خروج بھی ہو چکا
النَّسْلُ وَالْعُرُوجُ وَتَمَتِ الْأَخْبَارُ الَّتِي اور یا جوج و ماجوج بھی ظاہر ہو گئے اور ان کے دنیا میں
قُدِرَتْ وَالرُّسُلُ أُقِّتَتْ فَلَمَّا قُلْنَا إِنَّ پھیل جانے اور اسلام کے آسمان پر چڑ جانے کی خبر بھی
زَمَانَ أُمَّةِ مُوسَى كَانَ بَيْنَ هَذِهِ الْأُمَمِ پوری ہوگئی اور وہ تمام خبریں پوری ہو گئیں جو مقدر تھیں
الثَّلَاثِ أَطوَلَ الْأَزْمِنَةِ، وَكَانَ زَمَانُ أُمَّةِ اور رسول جمع کر دیئے گئے ۔ اور جب ہم قرونِ ثلاثہ کی
عِيسَى نِصْفَهُ، وَكَانَ نِصْفُ هَذَا النِّصْفِ حد بندی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ امتِ موسیٰ کا زمانہ
زَمَانَ أَخْيَارِ هَذِهِ الْأُمَّةِ نَظَرًا إِلى تَحْدِيدِ ان تینوں امتوں کے درمیان سب سے لمبا زمانہ تھا اور
الْقُرُونِ الثَّلَاثَةِ، بَطَلَ هَذَا الْإِعْتِرَاضُ، عیسیٰ علیہ السلام کی امت کا زمانہ اس سے نصف تھا اور
وَانْكَشَفَ الْأَمْرُ عَلَى الَّذِي يَطْلُبُ الْحَقِّ اس امت کے بہتری لوگوں کا زمانہ مذکورہ نصف کا نصف
بِسَلَامَةِ الطَّوِيَّةِ وَصِحَةِ النِّيَّةِ، وَثَبَتَ تھا تو مذکورہ اعتراض باطل ہو جاتا ہے اور اس شخص پر
بِالْقَطْعِ وَالْيَقِينِ أَنَّ زَمَانَ الْأُمَّةِ حقیقت کھل جاتی ہے جو صاف دلی اور صحت نیت سے
الْمَرْحُوْمَةِ الْمُحَمَّدِيَّةِ قَلِيلٌ فِي الْحَقِيقَةِ حق کو معلوم کرنا چاہتا ہے اور قطعی طور پر یہ ثابت ہو جاتا
مِنْ زَمَانِ الْأُمَّةِ الْمُوْسَوِيَّةِ وَالْعِيْسَوِيَّةِ ہے کہ امت محمدیہ کا زمانہ امت موسیٰ اور امت عیسی کے
وَهُذِهِ مِئَةٌ مِنَّا عَلَى الْمُخَالِفِينَ مِنَ الْفِرَقِ زمانہ سے کم ہے اور فرقہائے اسلام میں سے مخالفین پر یہ
الْإِسْلَامِيَّةِ، وَلَمْ يَبْقَ لِعَاقِلِ اِرْتِيَابُ فِي ہمارا احسان ہے اور کسی عقل مند کے لئے اس بیان کے
هُذَا الْبَيَانِ، بَلْ هُوَ مُوْجِبْ لِثَلْجِ الصَّدْرِ بعد شک کی گنجائش نہیں رہتی بلکہ یہ دل کے اطمینان اور
وَالْإِطْمِثْنَانِ، وَبَطَلَ مَعَهُ اعْتِرَاضُ يَرِدُ تسلی کا موجب ہے اور اس کے ساتھ وہ اعتراض باطل
عَلَى حَدِيْثِ عُمُرِ الْأَنْبِيَاءِ ، فَإِنَّ عُمر ہو جاتا ہے جو انبیاء کی عمر والی حدیث پر وارد ہوتا ہے
عِيسَى مِنْ جِهَةِ بَقَاءِ دِينِهِ نِصْفُ عُمر کیونکہ بغیر کسی تاویل کے حضرت عیسی کی عمر آپ کے دین
مُوسَى كَمَا ظَهَرَ مِنْ غَيْرِ الْخِفَاءِ، وَعُمُرُ کے بقاء کے لحاظ سے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی عمر کا
سَيِّدِيَا خَيْرِ الرُّسُلِ بِالنَّظْرِ إِلَى الْقُرُونِ نصف بنتی ہے اور سید نا خیر الرسل کی عمر آپ کی پہلی تین
الثَّلَاثَةِ نِصْفُ عُمُرِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ صدیوں کو دیکھتے ہوئے بالکل واضح طور پر عیسی ابن مریم
بِالْبَدَاهَةِ۔ ثُمَّ بَعْدَ ذَلِكَ أَيَّامُ مَوْتِ کی عمر کا نصف بنتی ہے۔ اس کے بعد ایک ہزار سال تک
الْإِسْلَامِ إِلى أَلْفِ سَنَةٍ۔ ثُمَّ بَعْدَ مَوْتِ اسلام پر موت کا زمانہ ہے پھر ان معنی کے رو سے
رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهذَا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موت کے بعد مسیح موعود
الْمَعْنَى زَمَانُ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ الَّذِي کا زمانہ ہے جو شیطان مردود کے قتل کرنے کے سلسلہ
يُشَابِهُ أَبَا بَكْرٍ فِي قَتْلِ الشَّيْطَانِ الْمَرْدُودِ میں حضرت ابوبکر کے زمانہ کے مشابہ ہے کیونکہ مسیح موعود
فَإِنَّ الْمَسِيحَ الْمَوْعُودَ قَدِ اسْتُخْلِفَ بَعْدَ کو دین کے لحاظ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
مَوْتِ النَّبِيِّ الْكَرِيمِ مِنْ حَيْثُ دِينِهِ مِنْ موت کے بعد بلافصل بلکہ تدفین سے بھی پہلے خلیفہ بنایا
غَيْرِ فَاصِلَةٍ قَبْلَ تَدْفِيْنِهِ، وَأَشْرَكَهُ رَبُّهُ فِي گیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اسے حضرت ابوبکر کی خلافت
نَبَأَ خِلَافَةِ أَبِي بَكْرٍ أَعْنِي النَّبَأُ الَّذِي ذُكِرَ کی اس خبر میں شریک کر دیا ہے جو قرآن مجید میں مذکور
فِي صُحُفٍ مُطَهَّرَةٍ، وَوُفِّقَ كَمَا وُفِّقَ أَبُو بَكْرٍ ہے اور اس کو بھی حضرت ابوبکر کی طرح توفیق دی گئی اور
وَأُعْطِيَ لَهُ الْعَزْمُ كَمِثْلِهِ لِمَنْعِ سَيْلِ مہلک گمراہی کے سیلاب کو روکنے کے لئے ان جیسا عزم
ضَلَالَةٍ مُهْلِكَةٍ۔ وَإِلَيْهِ أَشَارَ سُبْحَانَهُ تَعَالیٰ دیا گیا ۔ اس کی طرف اللہ تعالیٰ نے اپنے قول لَيْلَةُ الْقَدْرِ
فِي قَوْلِهِ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ میں اشارہ فرمایا ہے ۔ اَلْفِ شَهْرٍ
يَعْنِي مِنْ أَلْفِ سَنَةٍ، وَكَثُرَتِ الْإِسْتِعَارَاتُ سے مراد یہاں اَلْفِ سَنَةٍ ہے اور ایسے استعارات
كَمِثْلِهِ فِي كُتُبِ سَابِقَةٍ ثُمَّ بَعْدَ ذَالِكَ کتب سابقہ میں کثرت سے آئے ہیں ۔ ۔ (اسلام پر )
الْأَلْفِ زَمَانُ الْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ وَزَمَانُ اس ہزار سالہ موت کے بعد بعثت بعد الموت اور مسیح موعود
الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ، فَقَدْ تَمَّ الْيَوْمَ أَلْفُ کا زمانہ ہے، پس آج ضلالت اور موت کا ہزار سال پورا
الضَّلَالَةِ وَالْمَوْتِ، وَجَاءَ وَقْتُ بَعْدَ ہو گیا اور زندہ در گور اسلام کے بعد کا وقت آگیا۔ اور
۲:
ل القدر : ٢
الْإِسْلَامِ الْمَوْءُودِ۔ وَتَمَّتْ مُحَمَّةُ اللهِ عَلَيْكُمْ اے منکر و! تم پر اللہ کی حجت پوری ہوگئی ۔ پس تم اللہ
أَيُّهَا الْمُنْكِرُونَ، فَلَا تَكُونُوا مِنَ الظَّانِينَ پر بد گمانی کرنے والے نہ بنو۔ اور اے گننے والو!
بِاللهِ ظَنَّ السَّوْءِ ، وَ عُدُّوا أَيَّامَ اللهِ أَيُّهَا الله تعالیٰ کے دنوں کو گنو۔ اور اللہ کا وعدہ یقینا سچا ہے۔
الْعَادُونَ۔ وَإِنَّ وَعْدَ اللهِ حَقٌّ، فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ پس تمہیں یہ دنیوی زندگی اور شیطان لعین دھو کہ نہ دے۔
الحَيَاةُ الدُّنْيَا، وَلَا يَغُرَّنَّكُمُ الشَّيْطَانُ اے خطا کار مجاہد و! یہ زمانہ بڑی جنگ کا زمانہ ہے اور
الْمَلْعُوْنُ وَإِنَّ هَذِهِ الْأَيَّامَ أَيَّامُ مَلْحَمَةٍ نزولِ مسیح اور شیطان کے سخت غضب کے ساتھ نکلنے کا
عُظمى أَيُّهَا الْمُجَاهِدُونَ الْخَاطِئُونَ، وَأَيَّامُ زمانہ ہے جسے پہلوں نے نہیں دیکھا شیطان نے دیکھ
نُزُولِ الْمَسِيحِ وَخُرُوجِ الشَّيْطَانِ بِغَضَبٍ لیا ہے کہ اس کا زمانہ ختم ہو گیا اور اس کو دی گئی مہلت کی
مَّا رَاهُ السَّابِقُونَ۔ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ رَأَى میعاد پوری ہوگئی اور یوم بعث آگیا اور اس کو دی گئی
الزَّمَانَ قَدِ انْقَضَى، وَإِنَّ وَقْتَ الْمُهْلَةِ مَضى مہلت صرف اس دن تک تھی جبکہ مردوں نے اٹھائے
وَيَوْمُ الْبَعْثِ أَتَى وَمَا كَانَتِ الْمُهْلَةُ إِلَّا إِلى جانا تھا ۔ یہ خدائے رحمن کا وعدہ تھا۔ اور مرسلوں نے جو
يَوْمٍ يُبْعَثُونَ۔ هَذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمنُ وَصَدَقَ کہا تھا وہ سچ ثابت ہو گیا۔ اور وہ لوگ جو قرآن مجید کی
الْمُرْسَلُونَ۔ وَ إِنَّ الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِيهِ شهادت آجانے کے بعد بھی اس کے بارے میں جھگڑا
بَعْدَمَا أَتَتْهُمْ شَهَادَةً مِنَ الْفُرْقَانِ إِنْ فِي کرتے ہیں ان کے سینوں میں کبر ہے اور انہیں اس
صُدُورِهِمْ إِلَّا كِبْرُ، وَمَا بَقِيَ لَهُمْ حَقٌّ دلیل سے انکار کرنے کا کوئی حق نہیں جو خدائے رحمن کی
لِيَكْفُرُوا بِسُلْطَانٍ نَزَلَ مِنَ الرَّحْمَنِ، وَتَمَّتْ طرف سے آئی ہے۔ ان پر فیصلہ کرنے والے خدا کی
عَلَيْهِمْ حُجَّةُ اللهِ الدُّيَّانِ۔ لَا يُرِيدُونَ الْحَقِّ حجت پوری ہوگئی ۔ وہ حق اور ہدایت کو قبول کرنا نہیں
وَلَا الْهُدَى، وَيُنْفِدُونَ الْأَعْمَارَ فَرِحِينَ چاہتے ۔ اور وہ اپنی عمریں اس دنیا کی نعمتوں پر خوش
مُسْتَبْشِرِيْنَ بِهَذِهِ الدُّنْيَا ۔ أَلَمْ يَأْتِهِمُ مَا أَتَى ہو کر ختم کر رہے ہیں۔ کیا ان کے پاس وہ بات نہیں آئی
الْأُمَمَ الْأُولَى أَلَمْ يَرَوْا آيَاتٍ كُبْرَى أَمَا جو پہلی امتوں کے پاس آئی تھی۔ کیا انہوں نے عظیم
جَاءَ رَأْسُ الْمِائَةِ وَفَسَادُ الْأُمَّةِ، وَالْفِتَنُ الشان نشانات نہیں دیکھے۔ کیا انہوں نے صدی کا سر
الْعُظمى مِنْ أَعْدَاءِ الْمِلَّةِ، وَالْكُسُوفُ اور فسادِ امت اور اعدائے ملت کی طرف سے بڑے
وَالْخُسُوفُ فِي رَمَضَانَ وَمَعَالِمُ أُخْرَى؛ فَإِنْ بڑے فتنے اور رمضان کے مہینہ میں خسوف و کسوف
كُنْتُمْ صَالِحِيْنَ فَأَيْنَ التَّقْوَى؟ اور دوسری علامتیں پوری ہوتی نہیں دیکھیں ۔ اگر تم صالح تو
أَيُّهَا النَّاسُ! قَدْ عَلِمْتُمْ مِمَّا ذَكَرْنَا تقویٰ کہاں گیا۔
مِنْ قَبْلُ أَنَّ أَعْدَادَ سُورَةِ الْعَصْرِ اے لوگو ! تم معلوم کر چکے ہو جو ہم نے پہلے ذکر کیا ہے
بِحِسَابِ الْجُمَلِ تَدُلُّ عَلَى أَنَّ الزَّمَانَ کہ حساب جمل کے لحاظ سے سورۂ عصر کے اعداد اس بات
الْمَاضِي مِنْ وَقْتِ أَدَمَ إِلى نُزُولِ هَذِهِ پر دلالت کرتے ہیں کہ آدم علیہ السلام سے اس سورۃ کے
السُّورَةِ كَانَ سَبْعُ مِائَةِ سَنَةٍ بَعْدَ أَرْبَعِ نزول کے زمانہ تک کا وقت چار ہزار سات سو سال کے
الافٍ۔ هُذَا مَا كَشَفَ عَلَى رَبِّي فَعَلِمْتُ قریب بنتا ہے یہ وہ بات ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے مجھ پر
بَعْدَ الْكِشَافٍ، وَشَهِدَ عَلَيْهِ تَارِيخ اتَّفَقَ انکشاف کیا ۔ سو میں نے اس انکشاف کے بعد حقیقت کو
عَلَيْهِ جَمْهُورُ أَهْلِ الْكِتَابِ مِنْ غَيْرِ جان لیا اور تاریخ نے بھی اس کے درست ہونے کی شہادت
خِلَافٍ، وَقَدْ زَادَ عَلَى تِلْكَ الْمُدَّةِ إلى دے دی اور بغیر اختلاف کے جمہور اہلِ کتاب بھی اس
يَوْمِنَا هُذَا ثَلَاثُ مِائَةٍ بَعْدَ الْأَلْفِ، وَإِذَا سے متفق ہیں اور اس مدت پر ہمارے اس دن تک تیرہ سو
جَمَعْنَاهُمَا فَهُوَ سِتَّةُ آلَافٍ كَمَا هُوَ سال مزید گزر چکے ہیں ۔ اور جب ہم ان دونوں مدتوں
مَذْهَبُ الْمُحَقِّقِينَ مِنَ السَّلَفِ۔ کو جمع کریں تو یہ چھ ہزار سال بن جاتے ہیں جیسا کہ
(خطبه الهامی، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۳۲۵تا۳۳۰) سابق محققین کا نا سابق محققین کا مذہب ہے۔ ( ترجمہ از مرتب )
دوسری دلیل زمانہ کے آخری ہونے پر یہ ہے کہ قرآن شریف کی سورہ عصر سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارا یہ
زمانہ حضرت آدم علیہ السلام سے ہزار ششم پر واقع ہے۔ یعنی حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش سے یہ چھٹا
ہزار جاتا ہے۔ اور ایسا ہی احادیث صحیحہ سے ثابت ہے کہ آدم سے لے کر اخیر تک دنیا کی عمر سات ہزار سال
ہے۔ لہذا آخر ہزار ششم وہ آخری حصہ اس دنیا کا ہوا جس سے ہر ایک جسمانی اور روحانی تکمیل وابستہ ہے۔
کیونکہ خدائی کارخانہ قدرت میں چھٹے دن اور چھٹے ہزار کو الہی فعل کی تکمیل کے لئے قدیم سے مقرر فرمایا گیا
ہے۔ مثلاً حضرت آدم علیہ السلام چھٹے دن میں یعنی بروز جمعہ دن کے اخیر حصے میں پیدا ہوئے یعنی آپ کے
وجود کا تمام و کمال پیرا یہ چھٹے دن ظاہر ہوا گو خمیر آدم کا آہستہ آہستہ طیار ہو رہا تھا اور تمام جمادی نباتی حیوانی
پیدائشوں کے ساتھ بھی شریک تھا لیکن کمال خلقت کا دن چھٹا دن تھا۔ اور قرآن شریف بھی گو آہستہ آہستہ
پہلے سے نازل ہو رہا تھا مگر اس کا کامل وجود بھی چھٹے دن ہی بروز جمعہ اپنے کمال کو پہنچا اور آیت اليوم
أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ ( المائدة : ۴) نازل ہوئی اور انسانی نطفہ بھی اپنے تغیرات کے چھٹے مرتبہ ہی خلقتِ
بشری سے پورا حصہ پاتا ہے جس کی طرف آیت ثُمَّ انْشَأْنَهُ خَلْقًا آخَر (المؤمنون : ۱۵) میں اشارہ ہے۔
اور مراتب ستہ یہ ہیں (۱) نطفہ (۲) علقہ (۳) مضغہ (۴) عظام (۵) لحم محیط العظام (۶) خلق آخر ، اس
قانون قدرت سے جو روز ششم اور مرتبہ ششم کی نسبت معلوم ہو چکا ہے ماننا پڑتا ہے کہ دنیا کی عمر کا ہزار ششم
بھی یعنی اس کا آخری حصہ بھی جس میں ہم ہیں کسی آدم کے پیدا ہونے کا وقت اور کسی دینی تکمیل کے ظہور کا
زمانہ ہے جیسا کہ براہین احمدیہ کا یہ الہام کہ أَرَدْتُ أَنْ اسْتَخْلِفَ فَخَلَقْتُ أَدَمَ اور یہ الہام کہ لِيُظْهِرَةً
عَلَی الدِّینِ محلہ اس پر دلالت کر رہا ہے۔ اور یاد رہے کہ اگر چہ قرآن شریف کے ظاہر الفاظ میں عمر دنیا کی
سبت کچھ ذکر نہیں۔ لیکن قرآن میں بہت سے ایسے اشارات بھرے پڑے ہیں جن سے یہی معلوم ہوتا
ہے کہ عمر دنیا یعنی دور آدم کا زمانہ سات ہزار سال ہے۔ چنانچہ منجملہ ان اشارات قرآنی کے ایک یہ بھی ہے
کہ خدا تعالیٰ نے مجھے ایک کشف کے ذریعہ سے اطلاع دی ہے کہ سورۃ العصر کے اعداد سے بحساب ابجد
معلوم ہوتا ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک عصر تک جو عہد نبوت ہے
یعنی تیس برس کا تمام و کامل زمانہ یہ کل مدت گذشتہ زمانہ کے ساتھ ملا کر ۴۷۳۹ برس ابتدائے دنیا سے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روز وفات تک قمری حساب سے ہیں ۔ پس اس سے معلوم ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم الف خامس میں جو مریخ کی طرف منسوب ہے مبعوث ہوئے ہیں اور شمسی حساب سے یہ مدت
۴۵۹۸ ہوتی ہے اور عیسائیوں کے حساب سے جس پر تمام مدار بائبل کا رکھا گیا ہے ۴۶۳۶ برس ہیں ۔ یعنی
حضرت آدم سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کے اخیر زمانہ تک ۴۶۳۶ برس ہوتے ہیں اس سے
ظاہر ہوا کہ قرآنی حساب جو سورۃ العصر کے اعداد سے معلوم ہوتا ہے اور عیسائیوں کی بائبل کے حساب میں جس
کے رو سے بائبل کے حاشیہ پر جابجا تاریخیں لکھتے ہیں صرف ٹھتیس برس کا فرق ہے۔ اور یہ قرآن شریف کے
علمی معجزات میں سے ایک عظیم الشان معجزہ ہے جس پر تمام افراد امت محمدیہ میں سے خاص مجھ کو جو میں
مہدی آخر الزمان ہوں اطلاع دی گئی ہے تا قرآن کا یہ علمی معجزہ اور نیز اس سے اپنے دعوے کا ثبوت لوگوں
پر ظاہر کروں۔ اور اِن دونوں حسابوں کے رُو سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ جس کی خدا تعالیٰ نے
سورۃ والعصر میں قسم کھائی الف خامس ہے یعنی ہزار پنجم جو مریخ کے اثر کے ماتحت ہے۔ اور یہی ستر ہے جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اُن مفسدین کے قتل اور خونریزی کے لئے حکم فرمایا گیا جنہوں نے مسلمانوں کو قتل
کیا اور قتل کرنا چاہا اور اُن کے استیصال کے درپے ہوئے اور یہی خدا تعالیٰ کے حکم اور اذن سے مریخ کا اثر
ہے۔ غرض آ غرض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعث اوّل کا زمانہ ہزار پنجم تھا جو اسم محمد کا مظہر تجلی تھا یعنی یہ بعث
اول جلالی نشان ظاہر کرنے کے لئے تھا۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۴۵ تا ۲۵۳)
حکیم ترمذی نے نوادر الاصول میں ابو ہریرہ سے روایت کی ہے کہ فرمایا رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم
نے کہ عمر د نیا سات ہزار سال ہے۔ اور انس بن مالک سے روایت ہے کہ جو شخص خدا تعالیٰ کی راہ میں ایک
مسلمان کی حاجت براری کرے اس کے لئے عمر دنیا کے اندازہ پر دن کو روزہ رکھنا اور رات کو عبادت کرنا لکھا
جاتا ہے اور عمر دنیا سات ہزار سال ہے۔ دیکھو تاریخ ابن عساکر اور نیز وہی مؤلف انس سے مرفوعاً روایت
کرتا ہے کہ عمر دنیا آخرت کے دنوں میں سے سات دن یعنی حسب منطوق إِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ سَنَةٍ
مِمَّا تَعُدُّونَ (الحج : ۴۸) سات ہزار سال ہے۔ اس آیت کے یہ معنے ہیں کہ تمہارا ہزار سال خدا کا ایک
دن ہے۔ ایسا ہی طبرانی نے اور نیز بیہقی نے دلائل میں اور شبلی نے روض الف میں عمر دنیا آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم سے ہزار سال روایت کی ہے۔ ایسا ہی بطریق صحیح ابن عباس سے منقول ہے کہ دنیا سات دن ہیں اور ہر
ایک دن ہزار سال کا ہے اور بعثت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آخر ہزار ہفتم میں ہے مگر یہ حدیث دو پہلو سے
مورد اعتراض ہے جس کا دفع کرنا ضروری ہے۔ اوّل یہ کہ اس حدیث کو بعض دوسری حدیثوں سے تناقض
ہے کیونکہ دوسری احادیث میں یوں لکھا ہے کہ بعثت نبوی آخر ہزار ششم میں ہے اور اس حدیث میں ہے کہ
ہزار ہفتم میں ہے پس یہ تناقض تطبیق کو چاہتا ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ امر واقعی اور صحیح یہی ہے کہ بعثت نبوی
ہزار ششم کے آخر میں ہے جیسا کہ نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ بالا تفاق گواہی دے رہی ہیں۔ لیکن چونکہ آخر
صدی کا یا مثلاً آخر ہزار کا اُس صدی یا ہزار کا سر کہلاتا ہے جو اس کے بعد شروع ہونے والا ہے اور اس کے
ساتھ پیوستہ ہے اس لئے یہ محاورہ ہر ایک قوم کا ہے کہ مثلاً وہ کسی صدی کے آخری حصے کو جس پر گویا صدی ختم
ہونے کے کے حکم حکم میں ہے دوسری صدی پر جو اس کے بعد شروع ہونے والی ہے اطلاق کر دیتے ہیں مثلاً کہہ
دیتے ہیں کہ فلاں مجدد بارھویں صدی کے سر پر ظاہر ہوا تھا گو وہ گیارھویں صدی کے اخیر پر ظاہر ہوا ہو یعنی
گیارھویں صدی کے چند سال رہتے اس نے ظہور کیا ہو اور پھر بسا اوقات بباعث تسامح کلام یا قصور فہم
راویوں کی وجہ سے یا بوجہ عدم ضبط کلمات نبویہ اور ذہول کے جو لازم نشأ بشریت ہے کسی قدر اور بھی تغیر ہو
جاتا ہے۔ سو اس قسم کا تعارض قابل التفات نہیں بلکہ در حقیقت یہ کچھ تعارض ہی نہیں یہ سب باتیں عادت اور
محاورہ میں داخل ہیں کوئی عقلمند اس کو تعارض نہیں سمجھے گا۔
سے
(۲) دوسرا پہلو جس کے رو سے اعتراض ہوتا ہے یہ ہے کہ بموجب اس حساب کے جو یہود اور نصاری
میں محفوظ اور متواتر چلا آتا ہے جس کی شہادت اعجازی طور پر کلام معجز نظام قرآن شریف میں بکمال لطافت بیان
موجود ہے جیسا کہ ہم نے متن میں مفصل بیان کر دیا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت آدم علیہ السلام
سے قمری حساب کے رُو سے ۴۷۳۹ برس بعد میں مبعوث ہوئے ہیں اور شمسی حساب کے رُو سے
۴۵۹۸ برس بعد آدم صفی اللہ حضرت نبینا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کی طرف سے ظاہر ہوئے ۔ پس
اس سے ظاہر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہزار پنجم میں یعنی الف خامس میں ظہور فرما ہوئے نہ کہ
ہزار ششم میں اور یہ حساب بہت صحیح ہے کیونکہ یہود اور نصاری کے علماء کا تواتر اسی پر ہے اور قرآن شریف
اس کا مصدق ہے اور کئی اور وجوہ اور دلائل عقلیہ جن کی تفصیل موجب تطویل ہے قطعی طور پر اس بات پر جزم
کرتی ہیں کہ مابین سیدنا محمد مصطفیٰ اور آدم صفی اللہ میں یہی فاصلہ ہے اس سے زیادہ نہیں گو آسمانوں اور
زمینوں کے پیدا کرنے کی تاریخ لاکھوں برس ہوں یا کروڑ ہا برس ہوں جس کا علم خدا تعالیٰ کے پاس ہے لیکن
ہمارے ابو النوع آدم صفی اللہ کی پیدائش کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت تک یہی مدت گزری تھی یعنی
۴۷۳۹ برس بحساب قمری اور ۴۵۹۸ برس بحساب شمسی اور جبکہ قرآن اور حدیث اور تو اتر اہل کتاب سے
یہی مدت ثابت ہوتی ہے تو یہ بات بدیہی البطلان ہے کہ ایسا خیال کیا جائے کہ گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
ہزار ششم کے آخر پر مبعوث ہوئے تھے کیونکہ اگر وہ آخر ہزار ششم تھا تو اب تیرہ سوسترہ اور اس کے ساتھ ملا کر
سات ہزارتین سوسترہ ہوں گے حالانکہ بالا تفاق تمام احادیث کے رو سے عمر د نیا گل سات ہزار برس قرار پایا
تھا تو گویا اب ہم دنیا کے باہر زندگی بسر کر رہے ہیں اور گویا اب دنیا کو ختم ہوئے تین سوسترہ برس گزر گئے یہ
کس قدر لغو اور بیہودہ خیال ہے جس کی طرف ہمارے علماء نے کبھی توجہ نہیں کی ایک بچہ بھی سمجھ سکتا ہے کہ جبکہ
احادیث صحیحہ متواترہ کے رو سے عمر دنیا یعنی حضرت آدم سے لے کر اخیر تک سات ہزار برس قرار قرار پائی تھی اور
قرآن شریف میں بھی آیت اِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ (الحج : ۴۸ ) میں اسی کی
طرف اشارہ فرمایا اور اہل کتاب یہود اور نصاری کا بھی یہی مذہب ہوا اور خدا تعالیٰ کا سات دن مقرر کرنا اور
اُن کے متعلق سات ستارے مقرر کرنا اور سات آسمان اور سات زمین کے طبقے جن کو ہفت اقلیم کہتے ہیں
قرار دینا یہ سب اسی طرف اشارات ہیں تو پھر وہ کون سا حساب ہے جس کے رُو سے آنحضرت صلعم کے زمانہ
کو الف سادس یعنی ہزار ششم قرار دیا جائے ۔ ظاہر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کو آج کی تاریخ
تک تیرہ سوسترہ برس اور چھ مہینے اوپر گزر گئے تو پھر اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ چھٹا ہزار تھا تو یہ ہمارا
زمانہ کہ جو تیرہ سو برس بعد آیا دنیا کی عمر کے اندر کیوں کر رہ سکتا ہے ذرہ چھ ہزار اور تیرہ سو برس کی میزان تو
کرو۔ غرض یہ اعتراض ہے جو اس حدیث پر ہوتا ہے جس میں لکھا ہے کہ عمر دنیا کی سات ہزار برس ہے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آخر ہزار ششم میں مبعوث ہوئے ۔ اور اس اعتراض کا جواب یہ ہے کہ ہر ایک نبی کا
ایک بحث ہے۔ مگر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دو بعث ہیں اور اس پر نص قطعی آیت کریمہ و آخَرِينَ
مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ( الجمعه : ۴) ہے۔ تمام اکابر مفسرین اس آیت کی تفسیر میں لکھتے ہیں کہ اس امت کا
آخری گروہ یعنی مسیح موعود کی جماعت صحابہ کے رنگ میں ہوں گے اور صحابہ رضی اللہ عنہم کی طرح بغیر کسی فرق
کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے فیض اور ہدایت پائیں گے پس جبکہ یہ امر نص صریح قرآن شریف سے
ثابت ہوا کہ جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فیض صحابہ پر جاری ہوا ایسا ہی بغیر کسی امتیاز اور تفریق کے
مسیح موعود کی جماعت پر فیض ہوگا تو اس صورت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک اور بعث ماننا پڑا جو
آخری زمانہ میں مسیح موعود کے وقت میں ہزار ششم میں ہوگا اور اس تقریر سے یہ بات بپایہ ثبوت پہنچ گئی کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دو بعث ہیں یا بہ تبدیل الفاظ یوں کہہ سکتے ہیں کہ ایک بروزی رنگ میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دوبارہ آنا دنیا میں وعدہ دیا گیا تھا جو مسیح موعود اور مہدی معہود کے ظہور سے پورا
ہوا۔ غرض جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دو بعث ہوئے تو جو بعض حدیثوں میں یہ ذکر ہے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم ہزار ششم کے اخیر میں مبعوث ہوئے تھے اس سے بعث دوم مراد ہے جو نص قطعی آیت
کریمہ وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ سے سمجھا جاتا ہے۔ یہ عجیب بات ہے کہ نادان مولوی جن کے
ہاتھ میں صرف پوست ہی پوست ہے حضرت مسیح کے دوبارہ آنے کی انتظار کر رہے ہیں ۔ مگر قرآن شریف
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دوبارہ آنے کی بشارت دیتا ہے کیونکہ افاضہ بغیر بعث غیر ممکن ہے اور
بعث بغیر زندگی کے غیر ممکن ہے اور حاصل اس آیت کریمہ یعنی وَ آخَرِيْنَ مِنْهُمُ کا یہی ہے کہ دنیا میں زندہ
رسول ایک ہی ہے یعنی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم جو ہزار ششم میں بھی مبعوث ہو کر ایسا ہی افاضہ کرے گا
جیسا کہ وہ ہزار پنجم میں افاضہ کرتا تھا اور مبعوث ہونے کے اس جگہ یہی معنی ہیں کہ جب ہزار ششم آئے گا اور
مهدی موعود اس کے آخر میں ظاہر ہوگا تو گو بظاہر مہدی موعود کے توسط سے دنیا کو ہدایت ہو گی لیکن دراصل
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسی نئے سرے اصلاح عالم کی طرف ایسی سرگرمی سے توجہ کرے گی کہ
گو یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ مبعوث ہو کر دنیا میں آگئے ہیں۔ یہی معنے اس آیت کے ہیں کہ
وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِم پس یہ خبر جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعث دوم کے متعلق ہے جس کے
ساتھ یہ شرط ہے کہ وہ بعث ہزار ششم کے اخیر پر ہوگا۔ اسی حدیث سے اس بات کا قطعی فیصلہ ہوتا ہوتا ہے کہ ضرور ہے
کہ مہدی معہود اور مسیح موعود جو مظہر تجلیات محمد یہ ہے جس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بحث دوم موقوف ہے
وہ چودھویں صدی کے سر پر ظاہر ہو کیونکہ یہی صدی ہزار ششم کے آخری حصہ میں پڑتی ہے اور بعض علماء کا اس
جگہ یہ تاویل کرنا کہ عمر دنیا سے مراد گذشتہ عمر ہے یہ درست نہیں ہے کیونکہ یہ تمام حدیثیں بہ حیثیت پیشگوئی
کرنے کے ہیں اور حدیث ہفت پایہ ممبر خواب میں دیکھنے کی بھی اسی کی مؤید ہے اور اس بارے میں جو
نقیدہ مقبولۃ الاجماع یہود و نصاری ہے وہ بھی اسی کی تائید کرتا ہے اور گزشتہ نبیوں کے سلسلہ پر نظر کرنے سے
یہی تخمینہ قیاسا سمجھ میں آتا ہے۔ اور یہ کہنا کہ آئندہ کی تو خدا نے کسی کو خبر نہیں دی کہ کب قیامت آئے گی یہ
بے شک صحیح ہے مگر عمر دنیا کی سات ہزار برس قرار دینے سے اس امر کے بارے میں کہ کس گھڑی قیامت برپا
ہوگی کوئی دلیل قطعی معلوم نہیں ہوتی کیونکہ سات ہزار کے لفظ سے یہ مستنبط نہیں ہوتا کہ ضرور سات ہزار برس
پورا کر کے قیامت آجائے گی ۔ وجہ یہ کہ اول تو یہ امر مشتبہ رہے گا کہ اس جگہ خدا تعالیٰ نے سات ہزار سے
شمسی حساب کی مدت مراد لی ہے یا قمری حساب کی اور شمسی حساب سے اگر سات ہزار سال ہو تو قمری حساب سے
قریباً دوسو برس اور اوپر چاہئے اور ماسوا اس کے چونکہ عرب کی عادت میں یہ داخل ہے کہ وہ کسور کو حساب سے
ساقط رکھتے ہیں اور محل مطلب نہیں سمجھتے اس لئے ممکن ہے کہ سات ہزار سے اس قدر زیادہ بھی ہو جائے جو
آٹھ ہزار تک نہ پہنچے ۔ مثلاً دو تین سو برس اور زیادہ ہو جائیں تو اس صورت میں باوجود بیان اس مدت کے
وہ خاص ساعت تو مخفی کی مخفی ہی رہی اور یہ مدت بطور ایک علامت کے ہوئی جیسا کہ انسان کی موت کی گھڑی
جو قیامت صغری ہے مخفی ہے مگر یہ علامت ظاہر ہے کہ ایک سو بیس برس تک انسان کی زندگی ختم ہو جاتی ہے
اور پیرانہ سالی بھی اس کی موت کی ایک علامت ہے ایسا ہی امراض مہلکہ بھی علامت موت ہیں اور نیز اس
میں کیا شک ہے کہ قرآن شریف میں قرب قیامت کی بہت سی علامتیں بیان فرمائی گئی ہیں اور ایسا ہی
احادیث میں بھی ۔ پس منجملہ ان کے سات ہزار سال بھی ایک علامت ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ قیامت بھی
کئی قسم پر منقسم ہے اور ممکن ہے کہ سات ہزار سال کے بعد کوئی قیامت صغری ہو جس سے دنیا کی ایک
بڑی تبدیلی مراد ہو نہ قیامت کبری ۔ (تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۴۵ تا ۲۵۱ حاشیه )
میری پیدائش اس وقت ہوئی جب چھ ہزار میں سے گیارہ برس رہتے تھے سو جیسا کہ آدم علیہ السلام اخیر
حصہ میں پیدا ہوا ایسا ہی میری پیدائش ہوئی خدا نے منکروں کے عذروں کو توڑنے کے لئے یہ خوب
بندو بست کیا ہے کہ مسیح موعود کے لئے چار ضروری علامتیں رکھ دی ہیں (۱) ایک یہ کہ اس کی پیدائش حضرت
آدم کی پیدائش کے رنگ میں آخر ہزار ششم میں ہو۔ (۲) دوسری یہ کہ اس کا ظہور و بروز صدی کے سر پر ہو
(۳) تیسری یہ کہ اس کے دعوی کے وقت آسمان پر رمضان کے مہینہ میں خسوف کسوف ہو (۴) چوتھی یہ کہ اس
کے دعوے کے وقت میں بجائے اونٹوں کے ایک اور سواری دنیا میں پیدا ہو جائے ۔ اب ظاہر ہے کہ چاروں
علامتیں ظہور میں آچکی ہیں۔ چنانچہ مدت ہوئی کہ ہزار ششم گزر گیا اور اب قریباً پچاسواں سال اس پر زیادہ جا
رہا ہے۔ اور اب دنیا ہزار ہفتم کو بسر کر رہی ہے اور صدی کے سر پر سے بھی ستر کا برس گزر گئے اور خسوف کسوف
پر بھی کئی سال گزر چکے اور اونٹوں کی جگہ ریل کی سواری بھی نکل آئی پیس اب قیامت تک کوئی دعوی نہیں کر سکتا
کہ میں مسیح موعود ہوں کیونکہ اب مسیح موعود کی پیدائش اور اُس کے ظہور کا وقت گزر گیا۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۵۲ حاشیه در حاشیه )
یہ بار یک بھید یا د رکھنے کے لائق ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعث دوم میں تجلی اعظم جو اکمل اور
اتم ہے وہ صرف اسم احمد کی تجلی ہے کیونکہ بعث دوم آخر ہزار ششم میں ہے اور ہزار ششم کا تعلق ستارہ مشتری
کے ساتھ ہے جو کو کب ششم منجملہ خُنس كنس ہے اور اس ستارہ کی یہ تاثیر ہے کہ مامورین کو خونریزی سے
منع کرتا اور عقل اور دانش اور مواد استدلال کو بڑھاتا ہے۔ اس لئے اگر چہ یہ بات حق ہے کہ اس بعث دوم
میں بھی اسم محمد کی تجلی سے جو جلالی تجلی ہے اور جمالی تجلی کے ساتھ شامل ہے مگر وہ جلالی تجلی بھی روحانی طور پر ہو
کر جمالی رنگ کے مشابہ ہو گئی ہے کیونکہ اس وقت جلالی تجلی کی تاثیر ہر سیفی نہیں بلکہ قہر استدلالی ہے۔ وجہ یہ
کہ اس وقت کے مبعوث پر پر تو ستارہ مشتری ہے نہ پر تو مریخ ۔ اسی وجہ سے بار بار اس کتاب میں کہا گیا ہے
کہ ہزار ششم فقط اسم احمد کا مظہر اتم ہے جو جمالی تجلی کو چاہتا ہے۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۲۵۳ حاشیہ )
قرآن شریف کے حروف اور اُن کے اعداد بھی معارف مخفیہ سے خالی نہیں ہوتے مثلاً سورۃ والعصر کی
طرف دیکھو کہ ظاہری معنوں کی رُو سے یہ بتلاتی ہے کہ یہ دنیوی زندگی جس کو انسان اس قدر غفلت سے گزار
رہا ہے آخر یہی زندگی ابدی خسران اور وبال کا موجب ہو جاتی ہے اور اس خسر ان سے وہی بچتے ہیں جو
خدائے واحد پر سچے دل سے ایمان لے آتے ہیں کہ وہ موجود ہے اور پھر ایمان کے بعد کوشش کرتے ہیں کہ
اچھے اچھے عملوں سے اس کو راضی کریں اور پھر اسی پر کفایت نہیں کرتے بلکہ چاہتے ہیں کہ اس راہ میں
ہمارے جیسے اور بھی ہوں جو سچائی کو زمین پر پھیلا دیں اور خدا کے حقوق پر کار بند ہوں اور بنی نوع پر بھی رحم
کریں۔ لیکن اس سورۃ کے ساتھ یہ ایک عجیب معجزہ ہے کہ اس میں آدم کے زمانہ سے لے کر آنحضرت کے
زمانہ تک دنیا کی تاریخ ابجد کے حساب سے یعنی حساب جمل سے بتلائی گئی ہے۔ غرض قرآن شریف میں
ہزار ہا معارف و حقائق ہیں اور در حقیقت شمار سے باہر ہیں۔ (نزول المسیح، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۲۲)
ہمارا عقیدہ جو قرآن شریف نے ہمیں سکھلایا ہے یہ ہے کہ خدا ہمیشہ سے خالق ہے اگر چاہے تو کروڑوں
مرتبہ زمین و آسمان کو فنا کر کے پھر ایسے ہی بنادے اور اُس نے ہمیں خبر دی ہے کہ وہ آدم جو پہلی امتوں کے
بعد آیا جو ہم سب کا باپ تھا اس کے دنیا میں آنے کے وقت سے یہ سلسلہ انسانی شروع ہوا ہے۔ اور اس سلسلہ
کی عمر کا پورا دور سات ہزار برس تک ہے۔ یہ سات ہزار خدا کے نزدیک ایسے ہیں جیسے انسانوں کے سات
دن ۔ یادر ہے کہ قانون الہی نے مقرر کیا ہے کہ ہر ایک امت کے لئے سات ہزار برس کا دور ہوتا ہے۔ اسی
دور کی طرف اشارہ کرنے کے لئے انسانوں میں سات دن مقرر کئے گئے ہیں ۔ غرض بنی آدم کی عمر کا دور
سات ہزار برس مقرر ہے۔ اور اس میں سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں پانچ ہزار برس کے
قریب گزر چکا تھا۔ یا بہ تبدیل الفاظ یوں کہو کہ خدا کے دنوں میں سے پانچ دن کے قریب گزر چکے تھے جیسا
کہ سورۃ والعصر میں یعنی اس کے حروف میں ابجد کے لحاظ سے قرآن شریف میں اشارہ فرما دیا ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں جب وہ سورۃ نازل ہوئی تب آدم کے زمانہ پر اسی قدر مدت گزر چکی
تھی جو سورہ موصوفہ کے عددوں سے ظاہر ہے۔ اس حساب سے انسانی نوع کی عمر میں سے اب اس زمانہ میں
چھ ہزار برس گزر چکے ہیں اور ایک ہزار برس باقی ہیں۔ قرآن شریف میں بلکہ اکثر پہلی کتابوں میں بھی یہ
نوشتہ موجود ہے کہ وہ آخری مرسل جو آدم کی صورت پر آئے گا اور مسیح کے نام سے پکارا جائے گا ضرور ہے کہ وہ
چھٹے ہزار کے آخر میں پیدا ہو جیسا کہ آدم چھٹے دن کے آخر میں پیدا ہوا۔ یہ تمام نشان ایسے ہیں کہ تدبر کرنے
والے کے لئے کافی ہیں۔ اور ان سات ہزار برس کی قرآن شریف اور دوسری خدا کی کتابوں کے رو سے تقسیم
یہ ہے کہ پہلا ہزار نیکی اور ہدایت کے پھیلنے کا زمانہ ہے اور دوسرا ہزار شیطان کے تسلط کا زمانہ ہے اور پھر
تیسرا ہزار نیکی اور ہدایت کے پھیلنے کا اور چوتھا ہزار شیطان کے تسلط کا اور پھر پانچواں ہزار نیکی اور ہدایت
کے پھیلنے کا ( یہی وہ ہزار ہے جس میں ہمارے سید و مولی ختمی پناہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کی اصلاح
کے لئے مبعوث ہوئے اور شیطان قید کیا گیا ہے ) اور پھر چھٹا ہزار شیطان کے کھلنے اور مسلط ہونے کا زمانہ
ہے جو قرونِ ثلاثہ کے بعد شروع ہوتا اور چودھویں صدی کے سر پر ختم ہو جاتا ہے۔ اور پھر ساتواں ہزار خدا
اور اس کے مسیح کا اور ہر ایک خیر و برکت اور ایمان اور صلاح اور تقوی اور توحید اور خدا پرستی اور ہر ایک قسم کی
نیکی اور ہدایت کا زمانہ ہے۔ اب ہم ساتویں ہزار کے سر پر ہیں۔ اس کے بعد کسی دوسرے مسیح کو قدم رکھنے کی
جگہ نہیں کیونکہ زمانے سات ہی ہیں جو نیکی اور بدی میں تقسیم کئے گئے ہیں۔ اس تقسیم کو تمام انبیاء نے بیان کیا
ہے۔ کسی نے اجمال کے طور پر اور کسی نے مفصل طور پر اور یہ تفصیل قرآن شریف میں موجود ہے جس سے
مسیح موعود کی نسبت قرآن شریف میں سے صاف طور پر پیشگوئی نکلتی ہے۔
لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۸۴ تا ۱۸۶)
تمام نبیوں کی کتابوں سے اور ایسا ہی قرآن شریف سے بھی یہ معلوم ہوتا ہے کہ خدا نے آدم سے لے کر
اخیر تک دنیا کی عمر سات ہزار برس رکھی ہے اور ہدایت اور گمراہی کے لئے ہزار ہزار سال کے دور مقرر کئے
ہیں۔ یعنی ایک وہ دور ہے جس میں ہدایت کا غلبہ ہوتا ہے اور دوسرا وہ دور ہے جس میں ضلالت اور گمراہی کا
غلبہ ہوتا ہے اور جیسا کہ میں نے بیان کیا خدا تعالیٰ کی کتابوں میں یہ دونوں دور ہزار ہزار برس پر تقسیم پر تقسیم کئے
گئے ہیں۔ اول دور ہدایت کے غلبہ کا تھا۔ اس میں بت پرستی کا نام ونشان نہ تھا۔ جب یہ ہزار سال ختم ہوا
تب دوسرے دور میں جو ہزار سال کا تھا طرح طرح کی بہت پرستیاں دنیا میں شروع ہو گئیں اور شرک کا بازار
گرم ہو گیا اور ہر ایک ملک میں بت پرستی نے جگہ لے لی۔ پھر تیسرا دور جو ہزار سال کا تھا اس میں توحید کی
بنیاد ڈالی گئی اور جس قدر خدا نے چاہا دنیا میں توحید پھیل گئی۔ پھر ہزار چہارم کے دور میں ضلالت نمودار ہوئی
اور اسی ہزار چہارم میں سخت درجہ پر بنی اسرائیل بگڑ گئے اور عیسائی مذہب تخم ریزی کے ساتھ ہی خشک ہو گیا
اور اُس کا پیدا ہونا اور مرنا گویا ایک ہی وقت میں ہوا۔ پھر ہزار پنجم کا دور آیا جو ہدایت کا دور تھا۔ یہ وہ ہزار
ہے جس میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے اور خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ
پر توحید کو دوبارہ دنیا میں قائم کیا ۔ پس آپ کے منجانب اللہ ہونے پر یہی ایک نہایت زبردست دلیل ہے کہ
آپ کا ظہور اُس سال کے اندر ہوا جو روز ازل سے ہدایت کے لئے مقرر تھا اور یہ میں اپنی طرف سے نہیں