سورة الهُمَزة
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سورة الهمزة
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الهمزة
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَارُ اللهِ الْمُوقَدَةُ الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْدَةِ
V
دوزخی ہونے کی حالت میں اعلیٰ درجہ کے کفار ہوتے ہیں کہ قبل اس کے جو کامل طور پر دوزخ میں پڑیں
ان کے دلوں پر دوزخ کی آگ بھڑکائی جاتی ہے جیسا کہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے نَارُ اللهِ الْمُوقَدَةُ الَّتِي
تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْدَةِ
(ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۸۴)
جہنم کیا چیز ہے؟ وہ خدا کے غضب کی آگ ہے جو دلوں پر پڑے گی یعنی وہ دل جو بد اعمالی اور بداعتقادی
کی آگ اپنے اندر رکھتے ہیں وہ غضب الہی کی آگ سے اپنے آگ کے شعلوں کو مشتعل کریں گے تب یہ
دونوں قسم کی آگ باہم مل کر ایسا ہی ان کو بھسم کرے گی جیسا کہ صاعقہ گرنے سے انسان بھسم ہو جاتا ہے۔
پس نجات وہی پائے گا جو بد اعتقادی اور بد عملی کی آگ سے دور رہے گا۔
ست بچن ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۶۷)
دوزخ وہ آگ ہے جو خدا کا غضب اس کا منبع ہے اور گناہ سے بھڑکتی ہے اور پہلے دل پر غالب ہوتی
ہے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اس آگ کی اصل جڑھ وہ غم اور حسرتیں اور درد ہیں جو دل کو پکڑتے
ہیں کیونکہ تمام روحانی عذاب پہلے دل سے ہی شروع ہوتے ہیں اور پھر تمام بدن پر محیط ہو جاتے ہیں۔
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۹۳)
سورة الهمزة
خدا کا عذاب ایک عذاب ہے جس کو خدا بھڑکاتا ہے اور پہلا شعلہ اس کا انسان کے اپنے دل پر سے ہی
اُٹھتا ہے۔ یعنی جڑ اس کی انسان کا اپنا ہی دل ہے اور دل کے ناپاک خیالات اس جہنم کے ہیزم ہیں ۔ پس
جبکہ عذاب کا اصل تخم اپنے وجود کی ہی ناپا کی ہے جو عذاب کی صورت پر متمثل ہوتی ہے تو اس سے ماننا پڑتا
ہے کہ وہ چیز جو اس عذاب کو دور کرتی ہے وہ راستبازی اور پاکیزگی ہے۔
(کتاب البریه، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۸۲ )
دوزخ کیا چیز ہے۔ دوزخ وہ آگ ہے جو دلوں پر بھڑکائی جاتی ہے یعنی انسان جب فاسد خیال اپنے
دل میں پیدا کرتا ہے اور وہ ایسا خیال ہوتا ہے کہ جس کمال کے لئے انسان پیدا کیا گیا ہے وہ اس کے مخالف
ہوتا ہے تو جیسا کہ ایک بھوکا یا پیاسا بوجہ نہ ملنے غذا اور پانی کے آخر مر جاتا ہے ایسا ہی وہ شخص بھی جو فساد میں
مشغول رہا اور خدا تعالیٰ کی محبت اور اطاعت کی غذا اور پانی کو نہ پایا وہ بھی مر جاتا ہے ۔ پس بموجب تعلیم
قرآن شریف کے بندہ ہلاکت کا سامان اپنے لئے آپ تیار کرتا ہے خدا اس پر کوئی جبر نہیں کرتا۔ اس کی ایسی
مثال ہے کہ جیسے کوئی اپنے حجرہ کے تمام دروازے بند کر دے اور روشنی داخل ہونے کے لئے کوئی کھڑ کی کھلی
نہ رکھے تو اس میں شک نہیں کہ اس کے حجرہ کے اندر اندھیرا ہو جائے گا۔ سوکھڑکیوں کا بند کرنا تو اس شخص کا
فعل ہے مگر اندھیرا کر دینا یہ خدا تعالیٰ کا فعل اس کے قانون قدرت کے موافق ہے۔ پس اسی طرح جب کوئی
شخص خرابی اور گناہ کا کام کرتا ہے تو خدا تعالیٰ اپنے قانونِ قدرت کی رو سے اس کے اس فعل کے بعد کوئی اپنا
فعل ظاہر کر دیتا ہے جو اس کی سزا ہو جاتا ہے لیکن بایں ہمہ تو بہ کا دروازہ بند نہیں کرتا۔
چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۶۲ )
میں نے بعض آدمیوں کو دیکھا اور اکثروں کے حالات پڑھے ہیں جو دنیا میں مال و دولت اور دنیا کی
جھوٹی لذتیں اور ہر ایک قسم کی نعمتیں اولاد احفاد رکھتے تھے۔ جب مرنے لگے اور ان کو اس دنیا کے چھوڑ
جانے اور ساتھ ہی ان اشیاء سے الگ ہونے اور دوسرے عالم میں جانے کا علم ہوا تو ان جانے کا علم ہوا تو ان پر حسرتوں اور بے جا
آرزوؤں کی آگ بھڑ کی اور سرد آہیں مارنے لگے۔ بس یہ بھی ایک قسم کا جہنم ہے جو انسان کے دل کو راحت
اور قرار نہیں دے سکتا بلکہ اس کو گھبراہٹ اور بیقراری کے عالم میں ڈال دیتا ہے اس لئے یہ امر بھی میرے
دوستوں کی نظر سے پوشیدہ نہیں رہنا چاہیے کہ اکثر اوقات انسان اہل و عیال اور اموال کی محبت ہاں ناجائز اور
بے جا محبت میں ایسا محو ہو جاتا ہے اور اکثر اوقات اسی محبت کے جوش اور نشہ میں ایسے ناجائز کام کر گزرتا ہے
سورة الهمزة
جو اس میں اور خدائے تعالیٰ میں ایک حجاب پیدا کر دیتے ہیں اور اس کے لئے ایک دوزخ تیار کر دیتے ہیں ۔
اس کو اس بات کا علم نہیں ہوتا جب وہ ان سب سے یکا یک علیحدہ کیا جاتا ہے۔ اس گھڑی کی اسے خبر نہیں
ہوتی۔ تب وہ ایک سخت بے چینی میں مبتلا ہو جاتا ہے یہ بات بڑی آسانی سے سمجھ میں آ میں آسکتی ہے کہ کسی چیز
سے جب محبت ہو تو اس سے جدائی اور علیحدگی پر ایک رنج اور دردناک غم پیدا ہو جاتا ہے۔ یہ مسئلہ اب منقولی
ہی نہیں بلکہ معقولی رنگ رکھتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ نَارُ اللهِ الْمُوْقَدَةُ الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْدَةِ -
پس یہ وہی غیر اللہ کی محبت کی آگ ہے جو انسانی دل کو جلا کر راکھ کر دیتی ہے اور ایک حیرت ناک عذاب اور
درد میں مبتلا کر دیتی ہے۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۱۳۵ )
میرے دوستوں دوستوں کی نظر سے یہ امر ہرگز پوشیدہ نہ رہے کہ انسان مال و دولت یا زن و فرزند کی محبت کے
جوش اور نشہ میں ایسا دیوانہ اور از خود رفتہ نہ ہو جاوے کہ اس میں اور خدا تعالیٰ میں ایک حجاب پیدا ہو جاوے
مال اور اولاد اسی لئے تو فتنہ کہلاتی ہے ان سے بھی انسان کے لئے ایک دوزخ طیار ہوتا ہے اور جب وہ ان
سے الگ کیا جاتا ہے تو سخت بے چینی اور گھبراہٹ ظاہر کرتا ہے اور اس طرح پر یہ بات کہ نَارُ اللهِ
الْمُوقَدَةُ - الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْدَةِ - منقولی رنگ میں نہیں رہتا بلکہ معقولی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ پس یہ
آگ جو انسانی دل کو جلا کر کباب کر دیتی اور ایک جلے ہوئے کوئلہ سے بھی سیاہ اور تاریک بنا دیتی ہے یہ وہی
غیر اللہ کی محبت ہے۔ دو چیزوں کے باہم تعلق اور رگڑ سے ایک حرارت پیدا ہوتی ہے اسی طرح پر انسان کی
محبت اور دنیا اور دنیا کی چیزوں کی محبت کے رگڑ سے الہی محبت جل جاتی ہے اور دل تاریک ہو کر خدا سے دور
ہو جاتا اور ہر قسم کی بیقراری کا شکار ہو جاتا ہے۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۳۳ مورخه ۱۶ استمبر ۱۹۰۰ء صفحه ۶)
جیسے بہشتی زندگی اسی دنیا سے شروع ہوتی ہے اسی طرح پر دوزخ کی زندگی بھی یہاں ہی سے انسان لے
جاتا ہے جیسا کہ دوزخ کے باب میں فرمایا ہے نَارُ اللهِ الْمُوقَدَةُ الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْدَةِ یعنی دوزخ
وہ آگ ہے جو خدا کا غضب اس کا منبع ہے اور وہ گناہ سے پیدا ہوتی اور پہلے دل پر غالب ہوتی ہے۔ اس
سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس آگ کی جڑ وہ ہموم عموم اور حسرتیں ہیں جو انسان کو آگھیرتی ہیں کیونکہ تمام
روحانی عذاب پہلے دل سے ہی شروع ہوتے ہیں جیسے تمام روحانی سروروں کا منبع بھی دل ہے اور دل ہی سے
شروع ہونے بھی چاہئیں کیونکہ دل ہی ایمان یا بے ایمانی کا منبع ہے۔ ایمان یا بے ایمانی کا شگوفہ بھی پہلے دل
ہی سے نکلتا ہے اور پھر تمام بدن اور اعضاء پر اس کا عمل ہوتا ہے اور سارے جسم پر محیط ہو جاتا ہے پس یا درکھو
سورة الهمزة
کہ بہشت اور دوزخ اسی دنیا سے انسان ساتھ لے جاتا ہے اور یہ بات بھولنی نہ چاہیے کہ بہشت اور دوزخ
اس جسمانی دنیا کی طرح نہیں ہے بلکہ ان دونوں کا مبدء اور منبع روحانی امور ہیں ۔ ہاں یہ سچی بات ہے کہ عالم
معاد میں وہ جسمانی شکل پر ضرور متشکل ہو کر نظر آئیں گے۔ (الحکم جلد ۵ نمبر ۴۲ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۰۱ء صفحه ۲)
کوئی عذاب باہر سے نہیں آتا بلکہ خود انسان کے اندر ہی سے نکلتا ہے۔ ہم کو اس سے انکار نہیں کہ عذاب
خدا کا فعل ہے۔ بے شک اسی کا فعل ہے مگر اسی طرح جیسے کوئی زہر کھائے تو خدا اسے ہلاک کر دے۔ پس خدا
کا فعل انسان کے اپنے فعل کے بعد ہوتا ہے ۔ اسی کی طرف اللہ جل شانہ اشارہ فرماتا ہے نَارُ الله
الْمُوقَدَةُ الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْدَةِ ۔ یعنی خدا کا عذاب وہ آگ ہے جس کو خدا بھڑکا تا ہے اور اس کا شعلہ
انسان کے دل سے ہی اٹھتا ہے ۔ اس کا مطلب صاف لفظوں میں یہی ہے کہ عذاب کا اصل بیج اپنے وجود ہی
کی ناپا کی ہے جو عذاب کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔ (الحکم جلد ۶ نمبر ۱ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۲ صفحه ۵)
اللہ تعالیٰ کا عذاب ایک آگ ہے جس کو وہ بھڑکا تا ہے اور انسان کے دل ہی پر اس کا شعلہ بھڑکتا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ عذاب الہی اور جہنم کی اصل جڑ انسان کا اپنا ہی دل ہے اور دل کے ناپاک خیالات اور
گندے ارادے اور عزم اس جہنم کا ایندھن ہیں ۔ الحکم جلد ۶ نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۲ صفحه ۳)
دعا کی حقیقت سے نا واقف رہنے کی صورت میں ذرا ذراسی نامرادی بھی آتش جہنم کی ایک لیٹ ہو کر
دل پر مستولی ہو جاتی ہے۔ اور گھبرا گھبرا کر بیقرار کیے دیتی ہے اسی کی طرف ہی اشارہ ہے نَارُ اللهِ
الْمُوقَدَةُ الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْدَةِ۔ بلکہ حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ تپ بھی نار جہنم کا ایک نمونہ ہے۔
ریویو آف ریلیجنز جلد ۳ نمبر ۱ صفحه (۱۴)