سورة الفِیل
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سورة الفيل
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الفيل
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلاة والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحُبِ الْفِيلِ ۔
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ایک سورت بھیج کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قدر اور مرتبہ ظاہر کیا ہے اور
وہ سورت ہے اَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحُبِ الْفِيلِ ۔ یہ سورت اس حالت کی ہے کہ جب سرور کائنات
صلی اللہ علیہ وسلم مصائب اور دکھ اٹھارہے تھے۔ اللہ تعالیٰ اس حالت میں آپ کو تسلی دیتا ہے کہ میں تیرا مؤید و ناصر
ہوں ۔ اس میں ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے کہ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ تیرے رب نے اصحاب الفیل کے
ساتھ کیا کیا۔ یعنی ان کا مکر الٹا کر ان پر ہی مارا اور چھوٹے چھوٹے جانور ان کے مارنے کے لئے بھیج دیئے۔
ان جانوروں کے ہاتھوں میں کوئی بندوقیں نہ تھیں بلکہ مٹی تھی۔ سجیل بھیگی ہوئی مٹی کو کہتے ہیں۔ اس سورہ
شریف میں اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خانہ کعبہ قرار دیا ہے اور اصحاب الفیل کے واقعہ کو پیش کر
کے آپ کی کامیابی اور تائید اور نصرت کی پیشگوئی کی ہے۔
یعنی آپ کی ساری کارروائی کو برباد کرنے کے لئے جو سامان کرتے ہیں اور جو تدابیر عمل میں لاتے ہیں
ان کے تباہ کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ ان کی ہی تدبیروں کو اور کوششوں کو الٹا کر دیتا ہے کسی بڑے سامان کی
ضرورت نہیں ہوتی ۔ جیسے ہاتھی والوں کو چڑیوں نے تباہ کر دیا ایسا ہی یہ پیشگوئی قیامت تک جائے گی ۔ جب
سورة الفيل
کبھی اصحاب الفیل پیدا ہوگا تب ہی اللہ تعالیٰ ان کے تباہ کرنے کے لئے ان کی کوششوں کو خاک میں ملا
دینے کے سامان کر دیتا ہے۔
ا
پادریوں کا اصول یہی ہے ان کی چھاتی پر اسلام ہی پتھر ہے ورنہ باقی تمام مذاہب ان کے نزدیک نامرد
ہیں ہندو بھی عیسائی ہو کر اسلام کے ہی رد میں کتابیں لکھتے ہیں ۔ رام چندر اور ٹھاکر داس نے اسلام کی تردید
میں اپنا سارا زور لگا کر کتابیں لکھی ہیں۔ بات یہ ہے کہ ان کا کا شنس کہتا ہے کہ ان کی ہلاکت اسلام ہی سے
ہے۔ طبعی طور پر خوف ان کا ہی پڑتا ہے جن کے ذریعہ ہلاکت ہوتی ہے۔ ایک مرغی کا بچہ بلی کو دیکھتے ہی
چلانے لگتا ہے اسی طرح پر مختلف مذاہب کے پیرو عموماً اور پادری خصوصاً جو اسلام کی تردید میں زور لگا رہے
ہیں یہ اسی لئے ہے کہ ان کو یقین ہے اندر ہی اندر ان کا دل ان کو بتاتا ہے کہ اسلام ہی ایک مذہب ہے جو
ملل باطلہ کو پیس ڈالے گا۔
ہے
اس وقت اصحاب الفیل کی شکل میں اسلام پر حملہ کیا گیا ہے۔ مسلمانوں کی حالت میں بہت کمزوریاں
ہیں۔ اسلام غریب ہے۔ اور اصحاب الفیل زور میں ہیں مگر اللہ تعالیٰ وہی نمونہ پھر دکھانا چاہتا ہے ۔ چڑیوں
سے وہی کام لے گا۔ ہماری جماعت ان کے مقابلہ میں کیا ہے ان کے اتفاق اور طاقت اور دولت کے سامنے
نام بھی نہیں رکھتے۔ لیکن ہم اصحاب الفیل کا سا واقعہ سامنے دیکھتے ہیں کہ کیسی تسلی کی آیات نازل فرمائی ہیں ۔
مجھے بھی یہی الہام ہوا ہے جس سے صاف صاف پایا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی نصرت اور تائید اپنا کام کر
کے رہے گی ہاں اس پر وہی یقین رکھتے ہیں جن کو قرآن سے محبت ہے اگر قرآن سے محبت محبت نو نہیں ، اسلام سے
الفت نہیں وہ ان باتوں کی کب پر واہ کر سکتا ہے۔ (احکم جلد ۵ نمبر ۲۶ مورخہ ۱۷ جولائی ۱۹۰۱ صفحه ۲)
تو نے دیکھ لیا یعنی تو ضرور دیکھے گا کہ اصحاب الفیل یعنی وہ جو بڑے حملے والے ہیں اور جو آئے دن
تیرے پر حملہ کرتے ہیں اور جیسا کہ اصحاب الفیل نے خانہ کعبہ کو نابود کرنا چاہا تھا وہ تجھے نابود کرنا چاہتے ہیں
ان کا انجام کیا ہوگا ؟ یعنی ان کا وہی انجام ہوگا جو اصحاب الفیل کا ہوا ۔ ( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحہ ۷۱۹)
ایک دوست نے حج کے موقع پر نا قابل برداشت تکالیف کا ذکر فرمایا اور بتایا کہ اس سال حاجیوں کو
اس قدر تکالیف کا سامنا کرنا پڑا کہ معلوم ہوتا تھا شاید حج بالکل بند ہو جائے۔ رستہ میں پرلے درجہ کی بدامنی
تھی اور طامع حریص کارکنوں نے اپنے فائدہ کی خاطر ہزاروں افراد کی پرواہ نہ کی ۔ فرمایا )
ہم آپ کو ایک نصیحت کرتے ہیں ۔ ایسا ہو کہ ان تمام امور تکالیف سے آپ کی قوت ایمانی میں کسی قسم کا
سورة الفيل
فرق اور تزلزل نہ آوے۔ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ابتلا ہے۔ اس سے پاک عقائد پر اثر نہیں پڑنا چاہیے۔
ان باتوں سے اس متبرک مقام کی عظمت دلوں میں کم نہ ہونی چاہیے کیونکہ اس سے بدتر ایک زمانہ گزرا ہے
کہ یہی مقدس مقام نجس مشرکوں کے قبضہ میں تھا اور انہوں نے اسے بت خانہ بنا رکھا تھا بلکہ یہ تمام مشکلات
اور مصائب خوش آئند زمانے اور زندگی کے درجات ہیں دیکھو آنحضرت کے مبعوث ہونے سے پہلے بھی
زمانہ کی حالت خطرناک ہو گئی تھی اور کفر و شرک اور فساد اور ناپا کی حد سے بڑھ گئے تھے تو اس ظلمت کے بعد
بھی ایک نور دنیا میں ظاہر ہوا تھا اسی طرح اب بھی امید کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ان مشکلات کے بعد کوئی
بہتری کے سامان بھی پیدا کر دے گا اور خدا کوئی سامانِ اصلاح پیدا کر دے گا بلکہ اسی متبرک اور مقدس مقام
پر ایک اور بھی ایسا ہی خطرناک اور نازک وقت گزر چکا تھا جس کی طرف آنحضرت کو اللہ تعالیٰ نے توجہ دلائی ۔
أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحُبِ الْفِيلِ الخ -
غرض یہ اب تیسرا واقعہ ہے اس کی طرف بھی اللہ تعالیٰ ضرور توجہ کرے گا اور خدا کا توجہ کرنا تو پھر قہری
رنگ میں ہی ہوگا ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۹ مورخه ۲۲ را پریل ۱۹۰۸ ء صفحه ۱)