سورة المَاعون

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سورة الماعون
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الماعون
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ )
کیا وجہ ہے کہ بعض لوگ تیس تیس برس تک برابر نماز پڑھتے ہیں پھر کورے کے کورے ہی رہتے ہیں کوئی
اثر روحانیت اور خشوع و خضوع کا ان میں پیدا نہیں ہوتا ۔ اس کا یہی سبب ہے کہ وہ وہ نماز پڑھتے ہیں جس پر
خدا تعالیٰ لعنت بھیجتا ہے۔ ایسی نمازوں کے لئے ویل آیا ہے۔ دیکھو جس کے پاس اعلیٰ درجہ کا جو ہر ہو تو کیا
کوڑیوں اور پیسوں کے لئے اسے اس کو پھینک دینا چاہیے ۔ ہر گز نہیں ۔ اول اس جو ہر کی حفاظت کا اہتمام
کرے اور پھر پیسوں کو بھی سنبھالے۔ اس لئے نماز کو سنوار سنوار کر اور سمجھ سمجھ کر پڑھے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۸ مورخه ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۱)
بعض نمازیوں پر خدا نے لعنت بھیجی ہے جیسے فرماتا ہے فَوَيْلٌ لِلْمُصَدِّينَ ۔ ویل کے معنے لعنت کے بھی
ہوتے ہیں۔ پس چاہیے کہ ادائیگی نماز میں انسان سست نہ ہو اور نہ غافل ہو۔
البدر جلد ۲ نمبر ۴۳ مورخه ۱۶ نومبر ۱۹۰۳ء صفحه ۳۳۴)
جو خدا کے لئے نماز نہیں پڑھتے ان کو وَيْلٌ لِلْمُصَدِّينَ فرمایا ۔۔۔۔ امر کی بجا آوری سے ثواب ہوتا ہے
لیکن اگر ریا کاری سے نماز بھی ادا کرے تو پھر اس کے لئے ویل ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۸ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۴ ء صفحه ۹)

سورة الماعون
جس نماز میں دل کہیں ہے اور خیال کسی طرف ہے اور منہ سے کچھ نکلتا ہے وہ ایک لعنت ہے جو آدمی کے
منہ پر واپس ماری جاتی ہے اور قبول نہیں ہوتی ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ - الَّذِينَ هُمْ عَنْ
صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ لعنت ہے ان پر جو اپنی نماز کی حقیقت سے ناواقف ہیں۔ نماز وہی اصلی ہے جس میں مزا
آجاوے۔ ایسی ہی نماز کے ذریعہ سے گناہ سے نفرت پیدا ہوتی ہے اور یہی وہ نماز ہے جس کی تعریف میں کہا
گیا ہے کہ نماز مومن کا معراج ہے۔ نماز مومن کے واسطے ترقی کا ذریعہ ہے۔
( بدر جلد ۲ نمبر ۳۰ مورخه ۲۶ جولائی ۱۹۰۶ صفحه ۳)
وہ لوگ جو نمازوں کی حقیقت سے ہی بے خبر ہوتے ہیں ان کی نمازیں نری ٹکریں ہوتی ہیں۔ ایسے لوگ
ایک سجدہ اگر خدا کو کرتے ہیں تو دوسرا دنیا کو کرتے ہیں۔ جب تک انسان خدا کے لئے تکالیف اور مصائب کو
برداشت نہیں کرتا تب تک مقبول حضرت احدیت نہیں ہوتا۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۳۶ مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۷ء صفحه ۱۱)
نماز ایسی چیز ہے کہ اس سے دنیا بھی سنور جاتی ہے اور دین بھی لیکن اکثر لوگ جو نماز پڑھتے ہیں تو وہ
نماز ان پر لعنت بھیجتی ہے جیسے فرمایا فَوَيْلٌ لِلْمُصَدِّينَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ یعنی لعنت ہے
ان نمازیوں پر جو نماز کی حقیقت سے ہی بے خبر ہوتے ہیں ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه ۴)
خدا کا یہی منشاء ہے کہ لفظی اور زبانی مسلمانوں کو حقیقی مسلمان بنایا جاوے۔ یہودی کیا تو ریت پر ایمان
نہیں لاتے تھے؟ قربانیاں نہ کرتے تھے؟ مگر خدا نے ان پر لعنت بھیجی اور کہا کہ تم مومن نہیں ہو۔ بلکہ بعض
نمازیوں کی نمازوں پر بھی لعنت بھیجی ہے۔ جہاں فرمایا ہے کہ وَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ
سَاهُونَ الخ یعنی لعنت ہے ایسے نمازیوں پر جو نماز کی حقیقت سے بے خبر ہیں۔ صلوٰۃ اصل میں آگ
میں پڑنے اور محبت الہی اور خوف الہی کی آگ میں پڑ کر اپنے آپ سے جل جانے اور ماسوی اللہ کو جلا دینے کا
نام ہے اور اس حالت کا نام ہے کہ صرف خدا ہی خدا اس کی نظر میں رہ جاوے اور انسان اس حالت تک ترقی
کر جاوے کہ خدا کے بلانے سے بولے اور خدا کے چلانے سے چلے۔ اس کے کل حرکات اور سکنات اس کا
فعل اور ترک فعل سب اللہ ہی کی مرضی کے مطابق ہو جاوے خودی دور ہو جاوے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۹ مورخه ۱۸ رجون ۱۹۰۸ ء صفحہ ۷ )

سورة الماعون
نماز کو رسم اور عادت کے رنگ میں پڑھنا مفید نہیں بلکہ ایسے نمازیوں پر تو خود خدا نے لعنت اور ویل بھیجا
ہے چہ جائیکہ ان کی نماز کو قبولیت کا شرف حاصل ہو۔ وَيْلٌ لِلْمُصَدِّينَ خود خدا نے فرمایا ہے یہ ان نمازیوں
کے حق میں ہے جو نماز کی حقیقت سے اور اس کے مطالب سے بے خبر ہیں ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۱ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۰۸ء صفحہ ۱۰)
لعنت ہے ان نمازیوں پر جو اپنی صلوۃ کی حقیقت سے بے خبر ہیں ۔ پس فلاح وہی پاتا ہے اور وہی
سچا مومن کہلاتا ہے جو نیکی کو اس کے لوازم کے ساتھ کرتا ہے۔ یہ بات اس زمانہ میں بہت کم لوگوں میں
موجود ہے۔
( اخبار بدر جلدی نمبر ۲۳ مورخه ۱۱ رجون ۱۹۰۸ء صفحہ ۷ )
ان نمازیوں کی تباہی جو نماز کی حقیقت سے بے خبر ہیں ۔ پس نماز کے ماثورہ کلام کا سمجھنا نہایت ضروری
ہے صحابہ تو عرب کے رہنے والے تھے ان کو ضرورت نہ تھی مگر ہمارے لئے ضروری ہے کہ اسے سمجھ کر نمازوں
میں حلاوت پیدا کریں۔
( اخبار بدر جلدی نمبر ۲۵ مورخه ۲۵ رجون ۱۹۰۸ء صفحہ ۷ )
مفہوم لا اله الا اللہ سننے کے بعد نماز کی طرف توجہ کرو جس کی پابندی کے واسطے بار بار قرآن شریف میں
تاکید کی گئی ہے لیکن ساتھ ہی اس کے یہ فرمایا گیا ہے کہ فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ
سَاهُونَ ۔ ویل ہے ان نمازیوں کے واسطے جو کہ نماز کی حقیقت سے بے خبر ہیں سو سمجھنا چاہیے کہ نماز ایک سوال
ہے جو کہ انسان جدائی کے وقت درد اور حرقت کے ساتھ اپنے خدا کے حضور کرتا ہے کہ اس کو لقا اور وصال ہو
کیونکہ جب تک خدا کسی کو پاک نہ کرے کوئی پاک نہیں ہو سکتا اور جب تک وہ خود وصال عطا نہ کرے کوئی
وصال کو حاصل نہیں کر سکتا۔ طرح طرح کے طوق اور قسم قسم کے زنجیر انسان کی گردن میں پڑے ہوئے ہیں اور
وہ بہتیرا چاہتا ہے کہ یہ دور ہو جاویں پر وہ دور نہیں ہوتے ۔ باوجود انسان کی خواہش کے کہ وہ پاک ہو جاوے
نفس لوامہ کی لغزشیں ہو ہی جاتی ہیں ۔ گناہوں سے پاک کرنا خدا کا کام ہے اس کے سوائے کوئی طاقت نہیں
جو زور کے ساتھ تمہیں پاک کر دے۔ پاک جذبات کے پیدا کرنے کے واسطے خدا تعالیٰ نے نماز رکھی ہے۔
نماز کیا ہے ایک دعا جو درد، سوزش اور حرقت کے ساتھ خدا تعالیٰ سے طلب کی جاتی ہے تا کہ یہ بد خیالات اور
برے ارادے دفع ہو جاویں اور پاک محبت اور پاک تعلق حاصل ہو جائے اور خدا تعالیٰ کے احکام کے
ماتحت چلنا نصیب ہو۔ صلوٰۃ کا لفظ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ دعا صرف زبان سے نہیں بلکہ اس کے ساتھ
سوزش اور جلن اور حرقت کا ہونا بھی ضروری ہے۔ (اخبار بدر جلد ۶ نمبر ۱، ۲ مورخہ ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ صفحه ۱۲)

الَّذِينَ هُمْ يُرَاءُونَ ۔
سورة الماعون
عجب اور ریا بہت مہلک چیزیں ہیں ان سے انسان کو بچنا چاہیے ۔ انسان ایک عمل کر کے لوگوں کی مدح کا
خواہاں ہوتا ہے۔ بظاہر وہ عمل عبادت وغیرہ کی صورت میں ہوتا ہے جس سے خدا راضی ہو مگر نفس کے اندر
ایک خواہش پنہاں ہوتی ہے کہ فلاں فلاں لوگ مجھے اچھا کہیں ۔ اس کا نام دیا ہے۔
۔
البدر جلد ۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مارچ ۱۹۰۴ صفحه (۲)

آج 10 میں سے 10 باقی