سورة الکَوثَر
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الكوثر
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
إِنَّا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ ۔
ہم نے تجھ کو معارف کثیرہ عطا فرمائے ہیں سو اس کے شکر میں نماز پڑھ اور قربانی دے۔
براہین احمد یہ چہار حصص ، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۱۸ حاشیه در حاشیہ نمبر ۳)
یہ جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو فرمایا اِنَّا اَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ یہ اس وقت کی بات ہے کہ کافر نے کہا کہ آپ کی
اولاد نہیں ہے۔ معلوم نہیں اس نے ابتر کا لفظ بولا تھا جو اللہ تعالیٰ نے فرما یا إِن شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَر تیرا دشمن ہی
بے اولا در ہے گا۔
روحانی طور پر جو لوگ آئیں گے وہ آپ ہی کی اولاد سمجھے جائیں گے اور وہ آپ کے علوم و برکات کے
وارث ہوں گے اور اس سے حصہ پائیں گے۔ اس آیت کو مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ
رَّسُولَ اللهِ وَ خَاتَمَ النَّبِيِّنَ ( الاحزاب : (۴۱) کے ساتھ ملا کر پڑھو تو حقیقت معلوم ہو جاتی ہے ۔ اگر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی اولاد بھی نہیں تھی تو پھر معاذ اللہ آپ ابتر ٹھہرتے ہیں جو آپ کے اعداء
کے لئے ہے اور انا اعطینک الکوثر سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو روحانی اولاد کثیر دی گئی ہے۔ پس اگر ہم یہ
اعتقاد نہ رکھیں کہ کثرت کے ساتھ آپ کی روحانی اولاد ہوئی ہے تو اس پیشگوئی کے بھی منکر ٹھہریں گے۔
اس لئے ہر حالت میں ایک سچے مسلمان کو یہ ماننا پڑے گا اور ماننا چاہیے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی تاثیرات قدسی ابد الآباد کے لئے ویسی ہی ہیں جیسی تیرہ سو برس پہلے تھیں چنانچہ ان تاثیرات کے ثبوت
کے لئے ہی خدا تعالیٰ نے یہ سلسلہ قائم کیا ہے اور اب وہی آیات و برکات ظاہر ہو رہے ہیں جو اس وقت ہو
رہے تھے۔
الحکم جلدے نمبر ۱۹ مورخہ ۲۴ رمئی ۱۹۰۳ء صفحہ ۲)
اگر یہ مانا جائے جیسا کہ ہمارے مخالف کہتے ہیں کہ آپ کا نہ کوئی جسمانی بیٹا تھا نہ روحانی ۔ تو پھر اس
طرح پر معاذ اللہ یہ لوگ آپ کو ابتر ٹھہراتے ہیں مگر ایسا نہیں ۔ آپ کی شان تو یہ ہے کہ اِنَّا اَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ ۔
فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُ - إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ - الحکم جلد ۶ نمبر ۳۷ مورخہ ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۰)
اگر آپ کا سلسلہ آپ سے ہی شروع ہو کر آپ ہی پر ختم ہو گیا تو آپ ابتر ٹھہریں گے (معاذ اللہ )
حالانکہ اللہ تعالی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرماتا ہے إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْابْتَر یعنی تجھے تو ہم
نے کثرت کے ساتھ روحانی اولاد عطا کی ہے جو تجھے بے اولاد کہتا ہے وہی ابتر ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا جسمانی فرزند تو کوئی تھا نہیں۔ اگر روحانی طور پر بھی آپ کی اولاد کوئی نہیں تو ایسا شخص خود بتاؤ کیا کہلاوے
گا ؟ میں تو اس کو سب سے بڑھ کر بے ایمانی اور کفر سمجھتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت اس قسم کا
خیال بھی کیا جاوے ۔ انا اعطینک الکوثر کسی دوسرے نبی کو نہیں کہا گیا یہ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا
خاصہ ہے۔ آپ کو اس قدر روحانی اولاد عطا کی گئی جس کا شمار بھی نہیں ہو سکتا اس لئے کہ قیامت تک یہ سلسلہ
بدستور جاری ہے۔ روحانی اولا دہی کے ذریعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم زندہ نبی ہیں کیونکہ آپ کے انوار و
برکات کا سلسلہ برابر جاری ہے اور جیسے اولاد میں والدین کے نقوش ہوتے ہیں اسی طرح روحانی اولاد
میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کمالات اور فیوض کے آثار اور نشانات موجود ہیں ۔ الْوَلَدُ سِر لِأَبِيهِ ۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۹ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۵ء صفحه ۳)
فَلَا شَكَ أَنَّهُ أَدَمُ آخِرِ الزَّمَانِ وَالْأُمَّةُ پس شک نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آخر زمانہ
كَالذُرِّيَّةِ لِهَذَا النَّبِيِّ الْمَحْمُودِ وَإِلَيْهِ أَشَارَ کے آدم ہیں اور امت اس نبی محمود کی ذریت کی بجا ہے
في قَوْلِهِ إِنَّا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ فَأَمْعِنَ فِيْهِ اور اس کی طرف خدا تعالیٰ کے اس قول کا اشارہ ہے انا
وَتَفَكَّرُ وَلَا تَكُنْ مِنَ الْغَافِلَيْنَ ۔ اعطينكَ الكوثر پس ان معنوں میں غور اور فکر کر اور
(خطبہ الہامید، روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحہ ۲۶۱، ۲۶۲) غافلوں میں سے مت ہو۔ ( ترجمہ اصل کتاب سے )
انَّا اَعْطَيْنكَ الْكَوْثَرَ میں ایک بروزی وجود کا وعدہ دیا گیا جس کے زمانہ میں کوثر ظہور میں آئے گا ئے گا یعنی
دینی برکات کے چشمے بہ نکا چشمے بہ نکلیں گے اور بکثرت دنیا میں سچے اہلِ اسلام ہو جائیں گے۔ اس آیت میں بھی
ظاہری اولاد کی ضرورت کو نظر تحقیر سے دیکھا اور بروزی اولاد کی پیشگوئی کی گئی۔
مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۵۳۰ )
محاورات عرب کو بالاستقصاء دیکھنے سے معلوم ہوگا کہ ابتر کے لفظ میں یہ شرط نہیں ہے کہ کوئی شخص
صاحب اولاد اس حالت میں مرے کہ جب اس کی زندگی میں اس کی اولا د فوت ہو جائے بلکہ نسل کی جڑھ
کٹ جانا شرط ہے جیسا کہ بہتر کے معنے لغت عرب میں یہ لکھے کہ الْبِثْرُ اسْتِيْصَالُ الشَّيْءِ قَطَعَا یعنی
بتر کہتے ہیں کسی چیز کو جڑھ سے کاٹ دینے کو ۔۔۔۔ اس پیشگوئی کے لئے یہ ضروری نہیں کہ اس کی زندگی میں
ہی وہ تمام نسل مر جائے کیونکہ اگر یہی شرط ہو تو پھر ایسی صورت میں ایسی قطع نسل کا کیا نام رکھنا چاہیے کہ ایک
انسان ایک یا دو ولد چھوڑ کر مر جائے اور بعد اس کے کسی وقت وہ لڑکے بھی مر جائیں اور کچھ نسل باقی نہ رہے۔
کیا عرب کے محاورات میں بجز آبتر کے لفظ کے ایسی صورت میں کوئی اور لفظ بھی موجود ہے اور کیا یہ کہنا جائز
ہوگا کہ ایسا شخص منقطع النسل نہیں اور لفظ اسْتِبْصَالُ الشَّيْءِ قَطعا اس پر لازم نہیں آتا۔ پس ظاہر ہے کہ
ایسا خیال حماقت اور دیوانگی ہے اور زبان عرب میں اس قسم کے قطع نسل کے لئے بجز لفظ آبتر کے اور کوئی لفظ
مقرر نہیں اہل عرب اس شخص کو بہر حال ابتر ہی کہتے ہیں جس کی اولاد اس کی زندگی میں یا بعد اس کے اپنی
موت کی وجہ سے اس کو لا ولد کے نام سے موسوم کرے بلکہ ہر ایک ملک میں ایسے شخص کا نام بہر حال ابتر ہی
ہے جس کی نسل باقی نہ رہے اور منقطع النسل کر کے پکارا جائے اور ائمہ لغت عرب میں سے کسی نے یہ بیان
نہیں کیا کہ ابتر ہونے کے لئے لازمی طور پر یہ شرط ہے کہ ایک شخص کے اولاد ہو کر اس کی زندگی میں ہی مر
جائے اور اگر کسی کی اولاد اس کی زندگی میں فوت نہ ہو مگر اس کے مرنے کے بعد فوت ہو کر قطع نسل کر دے تو
کیا عرب کی زبان میں ایسے شخص کو کسی اور نام سے موسوم کرتے ہیں بلکہ جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں اس لفظ
کے اصل مادہ میں بہت وسعت ہے کیونکہ عربی میں بتر صرف جڑ کاٹ دینے کو کہتے ہیں ۔
واضح ہو کہ عرب کی زبان میں ابتر کا لفظ ایک وسیع لفظ ہے۔ لسان العرب میں لکھا ہے ۔۔۔۔ بتر کہتے
ہیں ایک چیز کا جڑھ سے کاٹ دینا۔ دوسرے معنی بتر کے یہ ہیں کہ دم وغیرہ کو کاٹ دینا۔ (۱) آبتر اس کو دینا۔(۱)
کہتے ہیں جس کی دم کائی گئی ہو (۲) سانپوں کی اقسام میں سے ایک قسم کے سانپوں کا نام آبتر ہے۔ اس قسم
کے سانپ کو شیطان کہتے ہیں اگر حاملہ عورت اس کو دیکھے تو اس کا حمل ساقط ہو جاتا ہے۔ (۳) اور حدیث میں
ہے کہ ہر ایک امر شاندار جس کو حمد الہی سے شروع نہ کیا جاوے وہ ابتر ہے (۴) اور آبتر اس کو بھی کہتے کہ جو
عقب نہ رکھتا ہو یعنی اس کا کوئی بیٹا نہ ہو یا بیٹے کا بیٹا نہ ہو۔ لسان العرب میں لکھا گیا ہے کہ عقب ولد کو بھی کہتے
ہیں اور ولد الولد کو بھی کہتے ہیں۔ پس ان معنوں کی رو سے جس کا بیٹا نہیں وہ بھی ابتر ہے اور جس کے بیٹے کے
آگے بیٹا نہیں وہ بھی ابتر ہے۔ مگر جس کے کئی بیٹوں میں کسی بیٹے کی نسل چل جائے اس کو ابتر نہیں کہہ سکتے ۔
پس جو شخص مر جائے اور ایسا کوئی بچہ نہ چھوڑے اس کا نام بھی ابتر ہے اور اس کے موافق خدا تعالیٰ کے اس قول
ابتر تفسیر کی گئی ہے کہ اِنَّا اَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ - یہ آیت عاص بن وائل کے حق میں نازل ہوئی تھی ۔ وہ ایک دن
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ بیٹھے ہوئے تھے۔ پس عاص بن وائل نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ یہ ابتر ہے یعنی اس کا کوئی لڑکا نہیں ہے اور نہ لڑکے کا لڑکا۔ تب خدا تعالیٰ نے
آنحضرت صلعم کو مخاطب کر کے فرمایا کہ اے محمد ! جو تیرا بد گو ہے وہی ابتر ہے یعنی مقدر یوں ہے کہ جس اولاد
پر وہ ناز کرتا ہے آخر اس کی اولا دفنا ہو جائے گی ۔ گو اس کی زندگی میں یا بعد اس کے۔ اور سلسلہ نسل ختم ہو جائے
گا۔ یہ تو ظاہر ہے کہ عاص ابن وائل اولا در کھتا تھا کیونکہ اگر وہ آبتر یعنی بے اولاد ہوتا تو یہ غیر معقول بات تھی
کہ باوجود آپ ابتر ہونے کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام آبتر رکھتا۔ پس خدائے تعالیٰ کی طرف سے یہ
پیشگوئی تھی کہ انجام کا راس کی نسل قطع ہو جائے گی گو اس کی زندگی میں ہو یا بعد اس کے چنانچہ ایسا ہی ہوا ہوا مگر
معلوم ہوتا ہے کہ وہ اولاد چھوڑ کر مر گیا تھا لیکن بعد اس کے اس کی اولاد کا بھی خاتمہ ہو گیا ۔ کیونکہ اگر اولاد
اس کے روبرو مرتی تو ضرور اس کا ذکر کیا جاتا اور باقی ترجمہ یہ ہے کہ اس جگہ ابتر کے یہ معنی بھی جائز ہیں کہ
آبتر اس کو کہتے کہ کہ ہر ایک خیر سے محروم اور بے نصیب ہو۔ اور ابن عباس کی حدیث میں ہے کہ جب
ابن اشرف مکہ میں آیا تو اس کو قریش نے کہا کہ تو سب مدینہ والوں سے بہتر اور ان کا سردار ہے۔ اس نے کہا کہ
ہاں میں ایسا ہی ہوں۔ تب قریش نے کہا کہ کیا تو اس شخص کی طرف نہیں دیکھتا ( یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی طرف ) یہ ایک کمزور اور ضعیف اور گمنام شخص ہے نہ اس کا کوئی بیٹا اور نہ کوئی بھائی اور نہ کوئی دوستوں کی
جماعت اس کے ساتھ ہے بلکہ ایک فرد واحدا کیلی جان ہے اور قوم میں سے کاٹا ہوا ہے یعنی قوم نے باعث
مخالفت مذہب اپنی جماعت میں سے اس کو خارج کر دیا ہے اور فتویٰ دے دیا ہے کہ کوئی اس کے ساتھ میں
ملاپ نہ کرے اور نہ کوئی اس کی ہمدردی کرے اور باوجود اس بات کے کہ یہ شخص کچھ بھی عزت نہیں رکھتا اور
اس کو کوئی جانتا نہیں کہ کون ہے پھر یہ گمان کرتا ہے کہ ہم سے بہتر ہے لیکن ہم ایک معزز جماعت ہیں تمام حج
کرنے والے ہم میں سے ہیں اور ہم ان کے سردار ہیں اور خانہ کعبہ کے متولی اور خادم بھی ہم ہی ہیں
اور حاجیوں کو پانی پلانے کا شرف بھی ہمیں ہی حاصل ہے مگر یہ شخص تو کسی شمار میں نہیں ۔ جب یہ تمام باتیں
ابن الاشرف نے سنیں تو اس بدبخت نے جواب دیا کہ در حقیقت تم اس شخص سے جو پیغمبری کا دعوی کرتا ہے
بہتر ہو۔ تب خدا تعالیٰ نے اس کے حق میں اور قریش کی اس تمام جماعت کے حق میں جو ابتر کہتی تھی فرمایا کہ
انا اعطينكَ الكوثر یعنی ابن الاشرف نے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ابتر کہا ہے اور قریش کے کفار نے
بھی ابتر کہا یہ خود ابتر ہیں یعنی ان کی اولاد کا سلسلہ منقطع ہو جائے گا اور ہر ایک خیر و برکت سے محروم مریں
گے۔ اس بات کو تو آج تک کوئی ثابت نہیں کر سکا کہ وہ تمام قریش کے لوگ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
ابتر کہتے تھے ان کی زندگی میں ہی ان کے تمام لڑکے مر گئے تھے یا ان کی اولاد نہیں تھی کیونکہ اگر ان کی اولاد
نہ ہوتی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہرگز وہ لوگ آبتر نہ کہتے ۔ یہ بات کوئی عقلمند قبول نہیں کر سکتا کہ ایک
شخص خود آبتر ہو کر دوسرے کو ابتر کہے۔ پس ماننا پڑتا ہے کہ ان کی اولاد موجود تھی ۔ اور یہ دوسرا امر کہ
پیشگوئی کے مطابق ان لوگوں کی اولاد ان کی زندگی میں ہی مرگئی تھی یہ امر بھی قرین قیاس نہیں اور عقل اس کو
ہرگز باور نہیں کر سکتی کیونکہ ایسا کہنے والے نہ ایک نہ دو بلکہ صد ہا شریر النفس اور خبیث الطبع آدمی تھے جن کی
اولاد کی ہزار ہا تک نوبت پہنچی تھی ۔ پس اگر ان کی زندگی میں ہی ان کی تمام اولا د مر جاتی تو ملک میں ایک
کہرام مچ جاتا کیونکہ معجزہ کے طور پر ہزار ہا بچوں کا مر جانا اور پھر لا ولد ہونے کی حالت میں ان کے باپوں کا
مرنا یہ ایسا معجزہ نہیں تھا جو مخفی رہ سکتا اور ضرور تھا کہ احادیث اور تاریخوں کی کتابوں میں اس کا ذکر ہوتا ۔ پس
اس سے یقینی طور پر ثابت ہوتا ہے کہ اکثر ان کے اولاد چھوڑ کر مر گئے تھے اور بعد میں پیشگوئی کے مطابق
آہستہ آہستہ ان کی نسل منقطع ہوگئی ۔۔۔۔ بقیہ ترجمہ لسان العرب کا یہ ہے کہ ابتر مفلس کو بھی کہتے ہیں اور اس شخص
کو بھی جو خسارہ میں ہو اور ان چیزوں کو آبتر کہتے ہیں جو مشکیزہ اور بوکا وغیرہ میں سے قبضہ نہ رکھتے ہوں ۔
اس تمام تحقیق سے ظاہر ہے کہ اول تو ابتر کا لفظ بے فرزند ہونے کے لئے مخصوص نہیں ہے بلکہ ہر ایک
بدنصیب اور نامراد جو نا کام اور زیاں کا ر ہے۔ اس کو بھی ابتر کہتے ہیں ۔۔۔۔ علاوہ اس کے تحقیق متذکرہ بالا کی
رو سے ثابت ہو گیا کہ ابتر ہونے کے لئے یہ ضروری نہیں کہ انسان ایسی حالت میں مرے جبکہ کوئی اس کی یہ
اولاد نہ ہو بلکہ اگر بعد میں بھی اس اولاد کا سلسلہ منقطع ہو جائے اور پوتے سے آگے نہ چلے تب بھی وہ آبتر کہلاتا