سورة الکافِرون

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سورة الكافرون
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة الكافرون
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قُلْ يَأَيُّهَا الْكَفِرُونَ لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ ، وَ لَا أَنْتُمْ عَبدُونَ مَا
اعْبُدُ وَلَا أَنَا عَابِدُ مَا عَبَدتُمْ وَلَا أَنْتُمْ عَبدُونَ مَا أَعْبُدُ لَكُمْ دِينَكُمْ
وَلِيَ دِينِ
کہہ اے کا فرو۔ میں اس چیز کی پرستش نہیں کرتا جس کی تم کرتے ہو۔
براہین احمدیہ چہار احمد یہ چہار حصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۰۷ حاشیه در حاشیہ نمبر (۳)
استخارہ اہلِ اسلام میں بجائے مہورت کے ہے ۔ چونکہ ہندو شرک وغیرہ کے مرتکب ہو کر شگن وغیرہ
کرتے ہیں اس لئے اہل اسلام نے ان کو منع کر کے استخارہ رکھا ۔ اس کا طریق یہ ہے کہ انسان دو رکعت
نماز نفل پڑھے اول رکعت میں سورۃ قُلْ يَأَيُّهَا الْکٰفِرُونَ پڑھ لے اور دوسری میں قُلْ هُوَ الله - التحیات
میں یہ دعا کرے۔
یا الہی میں تیرے علم کے ذریعے سے خیر طلب کرتا ہوں اور تیری قدرت سے قدرت مانگتا ہوں کیونکہ
تجھی کو سب قدرت ہے مجھے کوئی قدرت نہیں اور تجھے سب علم ہے مجھے کوئی علم نہیں اور تو ہی چھپی باتوں کو
جاننے والا ہے۔ الہی اگر تو جانتا ہے یہ امر میرے حق میں بہتر ہے بلحاظ دین اور دنیا کے تو تو اسے میرے لئے

سورة الكافرون
مقدر کر دے اور اسے آسان کر دے اور اس میں برکت دے اور اگر تو جانتا ہے کہ یہ امر میرے لئے دین
اور دنیا میں شر ہے تو مجھ کو اس سے باز رکھ ۔“
اگر وہ امر اس کے لئے بہتر ہوگا تو خدا تعالیٰ اس کے لئے اس کے دل کو کھول دے گا ورنہ طبیعت میں قبض
ہو جائے گا۔
البدر جلد اول نمبر ۱۰ مورخه ۲ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۷۸ )

آج 10 میں سے 10 باقی