سورة یُوسُف
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کچھ سہو بشریت کی رو سے اس ذمہ داری کے کام میں ہوا ہے تو اس سے استغفار چاہو جس کے سپر د ہزاروں
کام ہوں اس کے لئے ضروری ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو مقاصد عظیم الشان لے کر آئے تھے۔
غرض یہ ایک چارج تھا جو آپ نے اللہ تعالیٰ کو دیا اور جس میں آپ کی پوری کامیابی کی طرف پہلے اشارہ کر
دیا۔ اور یہ سورۃ گویا آنحضرت کی وفات کا ایک پروانہ تھا۔ یہ بھی یاد رکھو کہ انبیاء کی زندگی اسی وقت تک ہوتی
ہے جب تک مصائب کا زمانہ رہے اس کے بعد جب فتح و نصرت کا وقت آتا ہے تو وہ گویا ان کی وفات کا
پروانہ ہوتا ہے کیونکہ وہ اس کام کو کر چکے ہوتے ہیں جس کے لئے بھیجے جاتے ہیں اور اصل تو یہ ہے کہ کام تو اللہ
کے فضل سے ہوتے ہیں مفت میں ثواب لینا ہوتا ہے۔ جو شخص اس میں بھی خود غرضی ہستی ، ریا کی آمیزش
کرے وہ اصل ثواب سے محروم رہ جاتا ہے۔ الحکم جلد ۶ نمبر ۳۶ مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۶)
مخالف مامور کی عمر کو بڑھاتے ہیں اور وہ گویا سلسلہ نبوت کی رونق کا باعث ہوتے ہیں ان کی مخالفت سے
تحریک پیدا ہوتی اور خدا تعالیٰ کی غیرت جوش میں آتی ہے ۔ جب مخالفت اُٹھ جاتی ہے تو گویا مامور بھی اپنا
کام کر چکتا ہے اور وہ فتحیاب ہو کر اُٹھایا جاتا ہے۔
دیکھو جب تک تک کفار مکہ کی مخالفت کا زور شور رہا اس وقت تک بڑے بڑے اعجاز ظاہر ہوئے لیکن جب
إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتح کا وقت آیا اور یہ سورۃ اتری تو گویا آپ کے انتقال کا وقت قریب آگیا۔ فتح مکہ
کیا تھی آپ کے انتقال کا ایک مقدمہ تھی ۔ غرض ان مخالفانہ تحریکوں سے بڑے بڑے فائدے ہوتے ہیں
اور ہماری جماعت ان مخالفوں ہی میں سے نکل کر آئی ہے اور اگر یہ مخالفت نہ ہوتی تو اس زور شور سے تحریک
اور تبلیغ نہ ہوتی ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۴ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۷ )
دیکھو اللہ تعالیٰ نے بعض کا نام سابق مہاجر اور انصار رکھا ہے اور ان کو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ میں
داخل کیا ہے یہ وہ لوگ تھے جو سب سے پہلے ایمان لائے اور جو بعد میں ایمان لائے ان کا نام صرف ناس
رکھا ہے جیسا فرما یا إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ - وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا - یہ لوگ
جو اسلام میں داخل ہوئے اگر چہ وہ مسلمان تھے مگر ان کو مراتب نہیں ملے جو پہلے لوگوں کو دیئے گئے اور پھر
مہاجرین کی عزت سب سے زیادہ تھی کیونکہ وہ لوگ اس وقت ایمان لائے جب ان کو کچھ معلوم نہ تھا کہ
کامیابی ہوگی یا نہیں بلکہ ہر طرف سے مصائب اور مشکلات کا ایک طوفان آیا ہوا تھا اور کفر کا ایک دریا بہتا تھا
خاص مکہ میں مخالفت کی آگ بھڑک رہی تھی اور مسلمان ہونے والوں کو سخت اذیتیں اور تک اور تکلیفیں دی جاتی جاتی تھیں
مگر انہوں نے ایسے وقت میں قبول کیا اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی بڑی بڑی تعریفیں کیں اور
بڑے بڑے انعامات اور فضلوں کا وارث ان کو بنایا پس ہر ایک کو یاد رکھنا چاہیے اد رکھنا چاہیے کہ جو اس بات کا انتظار
کرتا ہے کہ فلاں وقت آئے گا اور انکشاف ہوگا۔ تو مان لیں گے وہ کسی ثواب کی امید نہ رکھے۔ ایسا تو ضرور
ہوگا کہ اللہ تعالیٰ سب حجاب دور کر دے گا اور اس معاملہ کو آفتاب کی طرح کھول کر دکھا دے گا مگر اس وقت
ماننے والوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ پیغمبروں کو ماننے والوں میں ثواب اولوں کو سب سے بڑھ کر ملا ہے اور
انکشاف کا زمانہ تو ضرور آتا ہے لیکن آخران کا نام ناس ہی ہوتا ہے۔
الحکم جلدے نمبر ۲۶ مورخہ ۱۷ جولائی ۱۹۰۳ء صفحہ ۲، ۳)
قاعدہ کی بات ہے ہے کہ محبت اور ایمان کے لئے اسباب ہوتے ہیں۔ مسیح کی زندگی پر نظر کرو تو معلوم
ہوگا کہ ساری عمر دھکے کھاتے رہے ۔ صلیب پر چڑھنا بھی مشتبہ رہا۔ ادھر ایک لمبا سلسلہ عمر اور سوانح کا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دیکھو کہ کیسے نصرت الہی شامل رہی۔ ہر ایک میدان میں آپ کو فتح ہوئی ۔ کوئی
گھڑی یاس کی آپ پر گزری ہی نہیں یہاں تک کہ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَ الْفَتْحُ کا وقت آگیا۔ ان تمام
نصرتوں میں کوئی حصہ بھی حضرت مسیح کا نظر نہیں آتا اس سے صاف ثابت ہے کہ محبت آنحضرت کی خدا سے
زیادہ ہو نہ کہ مسیح کی کیونکہ آنحضرت پر اللہ تعالیٰ کے انعامات بکثرت ہیں اور اس لئے صرف آنحضرت کی
یہ شان ہو سکتی ہے کہ وہ آسمان پر زندہ ہوں ۔ جو شخص نظارۂ قدرت زیادہ دیکھتا ہے وہی زیادہ فریفتہ ہوا
کرتا ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۹ مورخه ۲۹ رمئی ۱۹۰۳ صفحه ۱۴۶)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دنیا میں آنا اور پھر وہاں سے رخصت ہونا قطعی دلیل آپ کی نبوت پر ہے ۔
رہے۔
آئے آپ اس وقت جبکہ زمانہ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ ( الروم : ۴۲) کا مصداق تھا اور ضرورت ایک
نبی کی تھی ۔ ضرورت پر آنا بھی ایک دلیل ہے اور آپ اس وقت دنیا سے رخصت ہوئے جب إِذَا جَاءَ نَصْرُ
الله کا آوازہ دیا گیا ۔ اس میں اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ آپ کس قدر عظیم الشان کامیابی کے ساتھ دنیا سے
رخصت ہوئے ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تو نے اپنی آنکھ سے دیکھ لیا کہ فوج در فوج لوگ داخل ہو رہے ہیں
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ یعنی وہ رب جس نے اس قدر کامیابی دکھلائی اس کی تسبیح و تحمید کر اور انبیاء پر جوا جو انعامات
پوشیدہ رہے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کھول دیئے گئے اور رحمت کے تمام امور اجلی کر دیئے کوئی بھی مخفی
نہ رکھا۔ اس حمد کا ثبوت اس آخری وقت پر آکر دیا۔ احمد کے معنے بھی حمد کرنے والا ۔
دنیا میں کوئی آدمی بھی ایسا نہیں آیا جو اتنی بڑی کامیابی اپنے ساتھ رکھتا ہو۔ لذت و سرور کی موت اگر ہوئی
ہے تو فقط آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی ہوئی ہے اور دوسرے کسی نبی کو بھی میسر نہیں ہوئی ۔ یہ خدا کا فضل ہے
اس لئے آپ کی عصمت کا یہ ایک بڑا ثبوت ملتا ہے جیسے طبیب اسے کہتے ہیں جو علاج کر کے مریض کو اچھا
کر کے دکھلا دیوے ویسے ہی لا اله الا الله سے ہر ایک روحانی مرض کا علاج کر کے آپ نے دکھلایا اور اس
لئے دوسری تمام نبوتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ ہی معلوم ہوتی ہیں ۔
الحکم جلدے نمبر ۲۶ مورخہ ۷ ارجولائی ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۰)
اسی حمد کا ثبوت اب اسی آخری وقت میں آکر دیا ہے کہ ایک احمد آیا احمد کے معنے ہیں حمد کرنے والا ۔ کوئی
بھی ایسا آدمی نہیں ہے جو ثابت کرے کہ اس قدر کامیابی کسی اور کو ہوئی ہو۔خوشی ، پوری مراد مندی اور لذت
کی موت اگر حاصل ہوئی ہے تو صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوئی ہے اور کسی نبی کو ہرگز نہیں ہوئی یہ خدا
کا فضل ہے۔ اس سے پتہ سے پتہ لگتا ہے کہ نفس ایسا پاک تھا کہ خدا کا اس قدر فضل ہوا اور آپ کی عصمت کا یہ ایک
بڑا ثبوت ہے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۲۶ مورخه ۷ ۱ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحہ (۲۰۳)
آنحضرت کی آمد اس وقت ہوئی کہ زمانہ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ (الروم : ۴۲) کا مصداق تھا۔
اور گئے اس وقت جبکہ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ کی سند آپ کو مل گئی ۔ پس اگر آپ کو کامیابی نہ ہوتی لیکن
آپ کسی کے ہاتھ سے قتل بھی نہ ہوتے تو اس سے کیا فائدہ تھا؟ اور یہ کون سا مقام فخر کا ہے۔ ہاں جب ایک
شخص سلطنت قائم کرتا ہے اور اپنے قائمقام مظفر و منصور چھوڑتا ہے تو کیا پھر دشمن کی خوشی کا موجب ہو سکتا
ہے؟ بڑی سے بڑی ذلت یہ ہے کہ نا کامی اور نامرادی کی موت آوے۔ پس اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اس کامیابی کی حالت میں اگر قتل کئے جاتے تو اس سے آپ کی شان میں کیا حرف آ سکتا تھا؟ یہ بھی لکھتے
ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو زہر دی گئی تھی آپ کی موت میں اس زہر کا بھی دخل تھا۔ مگر ہم کہتے ہیں کہ
جب آپ کی موت ایسی حالت میں ہوئی کہ کافر اس بات سے نا امید ہو گئے کہ ان کا دین پھر عود کرے گا تو
ایسی حالت میں اگر آپ زہر یا قتل سے مرتے تو کون سی قابلِ اعتراض بات تھی؟ دین تو تباہ نہیں ہو سکتا تھا۔
البدر جلد ۲ نمبر ۳۳ مورخه ۴ ستمبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۳۵۸،۳۵۷)
تم خود ہی سوچو اور مکہ کے اس انقلاب کو دیکھو کہ جہاں بت پرستی کا اس قدر چر چا تھا کہ ہر ایک گھر میں
بت رکھا ہوا تھا ۔ آپ کی زندگی ہی میں سارا مکہ مسلمان ہو گیا اور ان بتوں کے پجاریوں ہی نے ان کو توڑا اور
ان کی مذمت کی ۔ یہ حیرت انگیز کامیابی ، یہ عظیم الشان انقلاب کسی نبی کی زندگی میں نظر نہیں آتا جو ہمارے
پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے کر کے دکھایا ۔ یہ کامیابی آپ کی اعلیٰ درجہ کی قوت قدسی اور اللہ تعالیٰ سے شدید
تعلقات کا نتیجہ تھا۔ ایک وقت وہ تھا کہ آپ مکہ کی گلیوں میں تنہا پھرا کرتے تھے اور کوئی آپ کی بات نہ سنتا
تھا اور پھر ایک وقت وہ تھا کہ جب آپ کے انقطاع کا وقت آیا تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو یاد دلا یا إِذَا جَاءَ نَصْرُ
اللهِ وَالْفَتْحُ - وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا - آپ نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا کہ
فوج در فوج لوگ اسلام میں داخل ہوتے ہیں۔ جب یہ آیت اتری تو آپ نے فرمایا کہ اس سے وفات کی بو
آتی ہے کیونکہ وہ کام جو میں چاہتا تھا وہ تو ہو گیا ہے اور اصل قاعدہ یہی ہے کہ انبیاء علیہم السلام اسی وقت تک
دنیا میں رہتے ہیں جب تک وہ کام جس کے لئے وہ بھیجے جاتے ہیں نہ ہوئے۔ جب وہ کام ہو چکتا ہے تو ان
کی رحلت کا زمانہ آجاتا ہے جیسے بندو بست والوں کا جب کام ختم ہو جاتا ہے تو وہ اس ضلع سے رخصت
ہو جاتے ہیں ۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۵ مورخه ۱۰ رفروری ۱۹۰۴ ء صفحه ۳)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے ماننے والوں کا نام سابقین رکھا ہے لیکن جب بہت سے مسلمان فوج
در فوج اسلام میں داخل ہوئے تو ان کا نام صرف ناس رکھا گیا جیسے فرمایا إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ ۔
وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا ۔ حقیقت یہی ہے کہ جب حق کھل جاتا ہے پھر انکار کی
گنجائش نہیں رہتی جیسے جب دن چڑھا ہوا ہے تو پھر بجز شرک کے کون انکار کرے گا۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۱ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۴ صفحه ۲)
کھانسی جب شدت سے ہوتی ہے تو بعض وقت دم رکھنے لگتا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جان کندن کی سی
حالت ہے۔ چنانچہ اس شدت کھانسی میں مجھے اللہ تعالیٰ کی غناء ذاتی کا خیال گزرا اور میں سمجھتا تھا کہ اب گویا
موت کا وقت قریب ہے۔ اس وقت الہام ہوا ۔ اِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ - وَ رَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ
فِی دِینِ اللهِ أَفْوَاجًا ۔ اس کے یہ معنے سمجھائے گئے کہ ایسا خیال اس وقت غلط ہے بلکہ اس وقت جب إِذَا جَاءَ
نَصْرُ اللهِ وَ الْفَتْحُ کا نظارہ دیکھ لو اس وقت تو کوچ ضروری ہو جاتا ہے ۔سب کے لئے یہی اصول ہے کہ
جب وہ کام کہ جس کے لئے اس کو بھیجا جاتا ہے ختم ہو جاتا ہے تو پھر وہ رخصت ہوتا ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۶ مورخه ۷ ارفروری ۱۹۰۴ ء صفحہ ۶ )
طاعون ہمارے لئے کام کر رہی ہے۔ اگر اس گروہ میں ایک شہید ہو جاتا ہے تو اس کے قائم مقام ہزار
رض
آتے ہیں۔ یہ نادانوں کا شبہ فضول ہے کہ کیوں مرتے ہیں ۔ ہم کہتے ہیں ۔ صحابہ جنگ میں کیوں شہید ہوتے
تھے؟ کسی مولوی سے پوچھو کہ وہ جنگ عذاب تھی یا نہیں۔ ہر ایک کو کہنا پڑے گا کہ عذاب تھی۔ پھر ایسا
اعتراض کیوں کرتے ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جا پڑتا ہے لیکن اگر کوئی کہے کہ پھر نشان مشتبہ
ہو جاتا ہے ہم کہتے ہیں کہ نہیں نشان مشتبہ نہیں ہوتا ۔ اس واسطے کہ انجام کار کفار کا ستیا ناس ہو گیا اور ان میں
سے کوئی بھی باقی نہ رہا اور اسلام ہی اسلام نظر آتا تھا چنانچہ آخر إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَ رَأَيْتَ
النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا - کا نظارہ نظر آگیا اسی طرح پر طاعون کا حال ہے۔ اس وقت لوگوں کو
تعجب معلوم ہوتا ہے اور وہ اعتراض کرتے ہیں لیکن ایک وقت آتا ہے جب طاعون اپنا کام کر کے چلی جائے
گی اس وقت معلوم ہوگا کہ اس نے کس کو نفع پہنچایا اور کون خسارہ میں رہے گا۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۸ مورخه ۳۱ رمتی ۱۹۰۴ء صفحه (۳)
چونکہ ان (انبیاء ) کی معرفت بہت بڑھی ہوئی ہوتی ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کی عظمت اور جبروت کے مقام کو
شناخت کرتے ہیں اس لئے نہایت انکسار اور عاجزی کا اظہار کرتے ہیں ۔ نادان جن کو اس مقام کی خبر نہیں
ہے وہ اس پر اعتراض کرتے ہیں حالانکہ یہ ان کی کمال معرفت کا نشان ہوتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے لئے إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ - وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا - فَسَبِّحْ بِحَمْدِ
رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا آیا ہے۔ اس میں صاف فرمایا ہے تو استغفار کر۔ اس سے کیا مراد ہے اس
سے یہی مراد ہے کہ تبلیغ کا جو عظیم الشان کام تیرے سپرد تھا دقائق تبلیغ کا پورا پورا علم تو اللہ تعالیٰ ہی کو ہے اس
لئے اگر اس میں کوئی کمی رہی ہو تو اللہ تعالیٰ اسے معاف کر دے۔ یہ استغفار تو نبیوں اور راست بازوں کی
جاں بخش اور عزیز چیز ہے۔ اب اس پر نادان اور کوتاہ اندیش عیسائی اعتراض کرتے ہیں ۔ جہاں استغفار کا
لفظ انہوں نے سن لیا جھٹ اعتراض کر دیا حالانکہ اپنے گھر میں دیکھیں تو مسیح کہتا ہے مجھے نیک مت کہہ۔ اس
کی تاویل عیسائی یہ کرتے ہیں کہ مسیح کا منشاء یہ تھا کہ مجھے خدا کہے۔ یہ کیسے تعجب کی بات ہے۔ کیا مسیح کو ان کی
والدہ مریم یا ان کے بھائی خدا کہتے تھے جو وہ یہی آرزو اس شخص سے رکھتے تھے کہ وہ بھی خدا کہے۔ انہوں
نے یہ لفظ تو اپنے عزیزوں اور شاگردوں سے بھی نہیں سنا تھا۔ وہ بھی استاد استاد ہی کہا کرتے تھے پھر یہ آرزو
اس غریب سے کیوں کر ان کو ہوئی ۔ کیا وہ خوش ہوتے تھے کہ کوئی انہیں خدا کہے یہ بالکل غلط ہے ان کو نہ کسی
الحکم جلد ۹ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۵ء صفحه (۲)
نے خدا کہا اور نہ انہوں نے کہلوایا۔
ہم کو وہ مشکلات پیش نہیں آئے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش آئے باوجود اس کے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم فوت نہیں ہوئے جب تک پورے کامیاب نہیں ہو گئے اور آپ نے اِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ
وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا کا نظارہ دیکھ نہیں لیا۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۳ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۵ء صفحه ۱۱)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کروڑ معجزوں سے بڑھ کر معجزہ تو یہ تھا کہ جس غرض کے لئے آئے تھے اسے
پورا کر گئے ۔ یہ ایسی بے نظیر کامیابی ہے کہ اس کی نظیر کسی دوسرے نبی میں کامل طور سے نہیں پائی جاتی ۔
حضرت موسیٰ بھی رستے ہی میں مر گئے اور حضرت مسیح کی کامیابی تو ان کے حواریوں کے سلوک سے ہویدا
ہے۔ ہاں پ کو ہی یہ شان حاصل ہوئی کہ جب گئے تو رَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا یعنی
دین اللہ میں فوجوں کی فوجیں داخل ہوتے دیکھ کر۔ (اخبار بدر جلد ۶ نمبر ۱۹ مورخه ۹ رمئی ۱۹۰۷ صفحه ۴)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت مبعوث ہوئے تھے جب فسق و فجور ، شرک اور بت پرستی اپنے انتہاء
کو پہنچ چکی تھی اور ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ (الروم : ۴۲ ) والا معاملہ ہو رہا تھا اور گئے اس وقت تھے
جب وَ رَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا والا نظارہ اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ لیا تھا اور یہ
ایک ایسی بات ہے جس کی نظیر تمام دنیا میں نہیں پائی جاتی اور یہی تو کاملیت ہے کہ جس مقصود کے لئے آئے
تھے اس کو کو پورا کر کے دکھا دیا ۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام تو صلیب کا ہی منہ دیکھتے پھرے رے اور یہودیوں سے
رہائی نہ پا سکے مگر ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غالب ہو کر وہ اخلاق دکھائے جن کی نظیر نہیں ۔
الحکم جلدا انمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۷ء صفحه ۶)
شیعہ لوگ جس راہ کو اختیار کئے ہوئے ہیں اس راہ سے تو نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سارا
مذہب ہی برباد ہو جاتا ہے۔ دیکھو إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ - وَ رَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ
افوَاجًا ۔ اس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ دینِ الہی یعنی اسلام میں بہت کثرت اور بہتات سے لوگ شامل
ہوں گے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حینِ حیات میں ہی ایسا ظہور میں آوے گا۔ بھلا ان لوگوں سے کوئی
پوچھے کہ کیا دو چار آدمیوں کا نام ہی افواج ہے اور کیا یہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتنی لمبی محنت اور جا نگاہ
کوششوں کا نتیجہ تھا ۔ افسوس ۔ دیکھو فوج ہی کچھ کم نہیں ہوتی یہاں تو اللہ تعالیٰ نے فوج کی بھی جمع کا لفظ
بولا ہے اور افواجا کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہی میں فوجوں کی فوجیں داخل اسلام
ہو جاویں گی۔ ان لوگوں کے عقائد کے لحاظ سے تو قرآن شریف ہی کی تکذیب لازم آتی ہے ۔ انہوں نے
قرآن شریف کو تو محرف مبدل کا الزام دے کر چھوڑ دیا۔ رہے قرآن شریف کے پہنچانے والے جن کی نسبت
اللہ تعالیٰ نے رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ فرمایا اور ان کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تخت کا وارث بنایا
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے نکلی ہوئی پیشگوئیوں کی تصدیق کرنے والے اور پورا کرنے والے
بنایا۔ انہی کے ہاتھ سے بڑے بڑے قرآنی وعدے پورے کئے ۔ قیصر و کسری کے تخت اور خزانے انہی کے
ذریعہ اسلام کا ورثہ بنائے ۔ سوان کو غدار ، ظالم ، منافق اور غاصب کا لقب دے کر چھوڑ دیا۔ ان کا تو وہ حال
ہے کہ جس طرح ایک عورت کو جب اس کے دن حمل کے پورے ہو چکتے ہیں۔ تو دردِ زہ شروع ہوتی ہے جس
کی تکلیف سے وہ اور اس کے عزیز و اقارب اور خویش روتے ہیں اور دردمند ہوتے ہیں کیونکہ وہ ایک نازک
حالت ہوتی ہے۔ نتیجہ کی کسی کو خبر نہیں ہوتی۔ مگر جب اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو جاوے اور وہ چلہ پورا کر کے
غسل صحت بھی کرلے اور بچہ بھی اس کا صحیح سالم جیتا جاگتا ہو اس وقت لگے کوئی آدمی رو نے تو رونا کیا بے محل
اور بے موقع ہوگا ۔ سو یہی حال ہے ان کا ۔ وقت گزر چکا ۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کامیابی کے ساتھ تخت
خلافت کو مقررہ وقت تک زیب دے کر اپنی اپنی خدمات بجالا کر بڑی کامیابی اور اللہ کی رضوان لے کر
چل بسے اور جنات و عیون جو آخرت میں ان کے واسطے مقرر تھے اور وعدے تھے وہ ان کو عطا ہو گئے اب
یہ روتے ہیں اور چلاتے ہیں کہ وہ نعوذ باللہ ایسے تھے اور ایسے تھے ۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۱ مورخه ۲۲ مارچ ۱۹۰۸ ء صفحه ۳)