سورة اللھب
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سورة اللهب
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة اللهب
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَ تَبَّ ۔
ابولہب کے دونوں ہاتھ ہلاک ہو گئے اور وہ بھی ہلاک ہوا۔
براہینِ احمد یہ چہار تخصص، روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۰۹ حاشیه در حاشیه نمبر ۳)
ابولہب کے ہاتھ ہلاک ہو گئے اور وہ بھی ہلاک ہو گیا ۔۔۔۔۔ ابولہب سے مراد وہ شخص ہے جس نے فتنہ کی
آگ کو مسلمانوں میں بھڑ کا یا اور اہلِ اسلام کو کافر قرار دیا اور عیسائیوں کی تائید کی ۔ پس چونکہ اس کا کام آگ
بھڑکانا اور مسلمانوں کو دھوکا میں ڈالنا تھا اسی لئے اس کا نام ابولہب ہوا۔ کیونکہ لھب زبانہ آتش کو کہتے ہیں
اور لسان عرب میں ایک چیز کے موجد کو اس کا باپ قرار دے دیتے ہیں ۔ پس چونکہ فتنہ کی آتش کا زبانہ اس
شخص سے پیدا ہوا ہے جس کا پیشگوئی میں ذکر ہے اس لئے وہ اس زبانہ آتش کا باپ ہوا اور ابولہب کہلایا اور
جہاں تک میں سمجھتا ہوں اس جگہ ابولہب سے مراد شیخ محمد حسین بٹالوی ہے واللہ اعلم ۔ کیونکہ اس نے کوشش کی
کہ فتنہ کو بھڑ کا وے۔
(ضیاء الحق ، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۲۹۳، ۲۹۴)
ہلاک ہو گئے دونوں ہاتھ ابی لہب کے ( جبکہ اس نے یہ فتویٰ لکھا ) اور وہ آپ بھی ہلاک ہو گیا ۔۔۔۔۔۔ اس
الہام میں سورۃ تبت کی پہلی آیت کا مصداق اس شخص کو ٹھہرایا ہے جس نے سب سے پہلے خدا کے مسیح موعود پر
تکفیر اور توہین کے ساتھ حملہ کیا۔ اور یہ دلیل اس بات پر ہے کہ قرآن شریف نے بھی اسی سورت میں ابولہب
سورة اللهب
کے ذکر میں علاوہ دشمن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مسیح موعود کے دشمن کو بھی مراد لیا ہے اور یہ تفسیر اس الہام
کے ذریعہ سے کھلی ہے ۔۔۔۔۔۔ اس لئے یہ تفسیر سراسر حقانی ہے اور تکلف اور تصنع سے پاک ہے ۔۔۔۔۔۔ غرض
آیت تبت يدا أبي لَهَبٍ و تب جو قرآن شریف کے آخر سپارہ میں چار آخری سورتوں میں سے پہلی سورت
ہے جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے موذی دشمنوں پر دلالت کرتی ہے ایسا ہی بطور اشارة النص
اسلام کے مسیح موعود کے ایذاد ہندہ دشمنوں پر اس کی دلالت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خلاصہ کلام یہ ہے کہ تبت یدا
ابی کهپ جو قرآن شریف کے آخر میں ہے آیت مغضوب علیہم کی ایک شرح ہے جو قرآن شریف
کے اول میں ہے کیونکہ قرآن شریف کے بعض حصے بعض کی تشریح ہیں ۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۲۱۵ تا ۲۱۷)
سورة تبت کی پہلی آیت یعنی تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَ تَب اس موذی کی طرف اشارہ کرتی ہے جو مظہر
جمال احمدی یعنی احمد مہدی کا مُکفّر اور مکذب اور مہین ہوگا۔ (تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۱۴، ۲۱۵)
دعَا غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ ہے جس سے مراد وہ لوگ ہیں جو مسیح موعود کو دکھ دیں گے اور اس دعا کے
مقابل پر قرآن شریف کے اخیر میں سورۃ تبت یدا ابی لَهَبٍ ہے۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۱۸)
گرا۔
ہلاک ہو گئے دونوں ہاتھ ابی لہب کے یعنی بیکار ہو گئے اور وہ بھی ہلاک ہو گیا یعنی ضلالت کے گڑھے میں
( نزول المسیح ، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۵۳۱)
ماضی مضارع کے معنوں پر بھی آجاتی ہے بلکہ ایسے مقامات میں جب کہ آنے والا واقعہ متکلم کی نگاہ میں
یقینی الوقوع ہو مضارع کو ماضی کے صیغہ پر لاتے ہیں تا اس امر کا یقینی الوقوع ہونا ظاہر ہوا اور قرآن شریف
میں اس کی بہت نظیریں ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔۔۔۔ تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَ تَبَّ ۔
(براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۵۹)
خدا تعالیٰ نے جا بجا قرآن شریف میں عظیم الشان پیشگوئیوں کو ماضی کے لفظ سے بیان کیا ہے جیسا کہ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تبت يدا أبي لَهَبٍ وَ تَبَّ ۔ (براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۱۷۰)
ابولہب کے دونوں ہاتھ ہلاک ہو گئے اور وہ آپ بھی ہلاک ہو گیا۔
( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۵۸ حاشیه )
سورة تَبَّتْ میں غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کے فتنہ کی طرف اشارہ ہے۔
سورة اللهب
الحکم جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۸ رفروری ۱۹۰۲ء صفحه ۴)
تَبَّتْ يَدَا أَبي لَهَبٍ خواب میں پڑھنے کی تعبیر کے متعلق فرمایا )
کسی دشمن پر فتح ہوگی
البدر جلد اول نمبر ۱۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۸۴ )
وَامْرَأَتُهُ حَمَّالَةَ الْحَطَبِ ۔
ابولہب قرآن کریم میں عام ہے نہ خاص ۔ مراد وہ شخص ہے جس میں التہاب واشتعال کا مادہ ہو۔ اس
طرح حَمَّالَةَ الحطب - هیزم کش عورت سے مراد ہے جو سخن چین ہو، آگ لگانے والی ۔ چغل خور عورت
آدمیوں میں شرارت کو بڑھاتی ہے۔ سعدی کہتا ہے۔۔
سخن چین بدبخت
هیزم کش است
الحکم جلد ۲ نمبر ۲ مورخه ۶ مارچ ۱۸۹۸ صفحه ۲)