سورة سَبَإ
تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ - اللهُ الصَّمَدُ ۔ کہہ وہ معبود حقیقی جس کی طرف سب چیزیں عبودیت تامہ کی فنا کے بعد
یا قہری فنا کے بعد رجوع کرتی ہیں ایک ہے باقی سب مخلوقات دو قسم فنا میں سے کسی فنا کے نیچے ہیں اور سب
چیزیں اس کی محتاج ہیں وہ کسی کا محتاج نہیں ۔ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ وہ ایسا ہے کہ نہ تو اس کا کوئی بیٹا ہے اور نہ
وہ کسی کا بیٹا ہے ۔ وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا اَحَدٌ اور ازل سے اس کا کوئی نظیر اور مثیل نہیں ۔ یعنی وہ اپنی ذات میں
نظیر اور مثیل سے پاک اور منزہ ہے ۔۔۔۔۔ دونوں سورتوں (اخلاص اور فلق ) میں ایک ہی فرقہ کا ذکر ہے
صرف فرق یہ ہے کہ سورہ اخلاص میں اس فرقہ کی اعتقادی حالت کا بیان ہے اور سورۃ الفلق میں اس فرقہ کی
عملی حالت کا ذکر ہے۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۷۰ ، ۲۷۱ حاشیہ )
قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ ۔۔۔۔۔ میں وہ عقیدہ جو قبول کرنے کے لائق ہے پیش کیا گیا اور پھر لَمْ يَلِدْ وَلَمْ
يُولد سکھا کر وہ عقیدہ جو رد کرنے کے لائق ہے وہ بیان کیا گیا ہے۔
قرآن کے آخر میں بھی عیسائیوں کا رد ہے جیسا کہ سورت قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ - اللَّهُ الصَّمَدُ - لَمْ يَلِدُ
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۸۵ حاشیہ )
وَلَمْ يُولَدُ سے سمجھا جاتا ہے۔
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۸۴)
قرآن میں ہمارا خدا اپنی خوبیوں کے بارے میں فرماتا ہے قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ - اللَّهُ الصَّمَدُ - لَمْ يَلِدُ
وَلَمْ يُولَدُ - وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَد یعنی تمہارا خدا وہ خدا ہے جو اپنی ذات اور صفات میں واحد ہے۔ نہ
کوئی ذات اس کی ذات جیسی از لی اور ابدی یعنی انادی اور اکال ہے نہ کسی چیز کے صفات اس کی صفات کی
مانند ہیں ۔ انسان کا علم کسی معلم کا محتاج ہے اور پھر محدود ہے مگر اس کا علم کسی معلم کا محتاج نہیں اور بایں ہمہ
غیر محدود ہے انسان کی شنوائی ہوا کی محتاج ہے اور محدود ہے مگر خدا کی شنوائی ذاتی طاقت سے ہے اور محدود
نہیں۔ اور انسان کی بینائی سورج یا کسی دوسری روشنی کی محتاج ہے اور پھر محدود ہے مگر خدا کی بینائی ذاتی روشنی
سے ہے اور غیر محدود ہے۔ ایسا ہی انسان کی پیدا کرنے کی قدرت کسی مادہ کی محتاج ہے اور نیز وقت کی محتاج
اور پھر محدود ہے لیکن خدا کی پیدا کرنے کی قدرت نہ کسی مادہ کی محتاج ہے نہ کسی وقت کی محتاج اور غیر محدود ہے
کیونکہ اس کی تمام صفات بے مثل و مانند ہیں اور جیسے کہ اس کی کوئی مثل نہیں اس کی صفات کی بھی کوئی مثل نہیں۔
اگر ایک صفت میں وہ ناقص ہو تو پھر تمام صفات میں ناقص ہوگا۔ اس لئے اس کی توحید قائم نہیں ہوسکتی جب تک
کہ وہ اپنی ذات کی طرح اپنے تمام صفات میں بے مثل و مانند نہ ہو۔ پھر اس سے آگے آیت ممدوحہ بالا کے
یہ معنے ہیں کہ خدا نہ کسی کا بیٹا ہے اور نہ کوئی اس کا بیٹا ہے کیونکہ وہ غنی بالذات ہے۔ اس کو نہ باپ کی حاجت
ہے اور نہ بیٹے کی۔ یہ توحید ہے جو قرآن شریف نے سکھلائی ہے جو مدار ایمان ہے۔
لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۵۵،۱۵۴)
ان کو کہہ دے کہ خدا وہی ہے جو ایک ہے اور بے نیاز ہے۔ نہ اس کا کوئی بیٹا اور نہ وہ کسی کا باپ اور نہ کوئی
اس کا ہم کفو ۔
( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۵۹،۵۸ )
اگر آنحضرت تشریف نہ لاتے تو نبوت تو در کنار خدائی کا ثبوت بھی اس طرح نہ ملتا۔ آپ کی تعلیم سے پتہ
قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ - اللهُ الصَّمَدُ - لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ وَ لَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ کا لگا ۔ اگر توریت
میں کوئی ایسی تعلیم ہوتی اور قرآن صرف اس کی تصریح ہی کرتا تو نصاریٰ کا وجود ہی کیوں ہوتا ۔
رپورٹ جلسہ سالانه ۱۸۹۷ء صفحه ۵۲،۵۱)
زمین و آسمان کی شہادتیں کسی مصنوعی اور بناوٹی خدا کی ہستی کا ثبوت نہیں دیتیں بلکہ اس خدائے آحد ۔
الصَّمَدُ - لَمْ يَلِدُهُ وَلَمْ يُولَدُ کی ہستی کو دکھاتی ہیں جو زندہ اور قائم خدا ہے اور جسے اسلام پیش کرتا ہے
چنانچہ پادری فنڈ رجس نے پہلے پہل ہندوستان میں آکر مذہبی مناظروں میں قدم رکھا اور اسلام پر نکتہ چینیاں
کیں۔ اپنی کتاب میزان الحق میں خود ہی سوال کے طور پر لکھتا ہے کہ اگر کوئی ایسا جزیرہ ہو جہاں تثلیث کی
تعلیم نہ دی گئی ہو تو کیا وہاں کے رہنے والوں پر آخرت میں مؤاخذہ تثلیث کے عقیدہ کی بناء پر ہوگا ؟“ پھر خود
ہی جواب دیتا ہے کہ ” ان سے توحید کا مواخذہ ہو گا ۔ اس سے سمجھ لو کہ اگر تو حید کا نقش ہر ایک شے میں نہ پایا
جاتا اور تثلیث ایک بناوٹی اور مصنوعی تصور نہ ہوتی تو عقیدہ توحید کی بنا پر مواخذہ کیوں ہوتا۔
رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۷۱ )
نصاری کا فتنہ سب سے بڑا ہے اس واسطے اللہ تعالیٰ نے ایک سورت قرآن شریف کی تو ساری کی ساری
صرف ان کے متعلق خاص کر دی ہے یعنی سورۃ اخلاص اور کوئی سورت ساری کی ساری کسی قوم کے واسطے
خاص نہیں ہے۔ اَحَدٌ خدا کا اسم ہے اور احد کا مفہوم واحد سے بڑھ کر ہے۔ حمد کے معنی ہیں ازل سے
غنی بالذات جو بالکل محتاج نہ ہو ۔ اقنوم ثلثہ کے ماننے سے وہ محتاج پڑتا ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۹)
کہہ دو کہ وہ خدا ایک ہے۔ هُوَ خدا کا نام ہے۔ وہ ایک ۔ وہ بے نیاز ہے۔ نہ کھانے پینے کی اس کو
ضرورت نہ زمان یا مکان کی حاجت نہ کسی کا باپ نہ بیٹا اور نہ کوئی اس کا ہمسر اور بے تغیر ہے۔ یہ چھوٹی سی
سورت قرآن شریف کی ہے جو ایک سطر میں آجاتی ہے لیکن دیکھو کس خوبی اور عمدگی کے ساتھ ہر قسم کے شرک
سے اللہ تعالیٰ کی تنزیہہ کی گئی ہے۔
حصر عقلی میں شرک کے جس قدر قسم ہو سکتے ہیں ان سے اس کو پاک بیان کیا ہے۔ جو چیز آسمان اور زمین
کے اندر ہے وہ ایک تغیر کے نیچے ہے مگر خدا تعالیٰ نہیں ہے۔ اب یہ کیسی صاف اور ثابت شدہ صداقت ہے۔
دماغ اسی کی طرف متوجہ ہوتا ہے۔ نور قلب جس کی شریعت دل میں ہے اس پر شہادت دیتا ہے۔ قانونِ قدرت
اسی کا مؤید و مصدق ہے یہاں تک کہ ایک ایک پتہ اس پر گواہی دیتا ہے۔ پس اس کو شناخت کرنا ہی
عظیم الشان بات ہے۔ خدا تعالیٰ نے جو قرآن شریف میں یہ چھوٹی سی سورت نازل کی یہ ایسی ہے کہ اگر
توریت کے سارے دفتر کی بجائے اس میں اسی قدر ہوتا تو یہود تباہ نہ ہوتے اور انجیل کے اتنے بڑے مجموعہ
کو چھوڑ کر اگر یہی تعلیم ان کو دی جاتی تو آج دنیا کا ایک بڑا حصہ ایک مردہ پرست قوم نہ بن جاتا۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۹ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۲ ء صفحه ۵)
الضَّالِّينَ کے مقابل آخر کی تین سورتیں ہیں ۔ اصل تو قُلْ هُوَ اللہ ہے اور باقی دونو سورتیں اس کی شرح
ہیں ۔ قُلْ هُوَ الله کا ترجمہ یہ ہے کہ نصاری سے کہہ دو کہ اللہ ایک ہے۔ اللہ بے نیاز ہے۔ نہ اس سے کوئی پیدا
ہوا اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا اور نہ کوئی اس کے برابر ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۸ فروری ۱۹۰۲ ء صفحه ۵ )
قصیدوں میں واقعات کا نبھانا مشکل امر ہوا کرتا ہے۔ شاعر اسے نہیں کر سکتے ۔ ان کو قافیہ اور ردیف
کے لئے بالکل بے جوڑ باتیں اور الفاظ لانے پڑتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے مقابل پر قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ۔
الله الصمد کو دیکھو۔
البدر جلد نمبر ۴ مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۰۲ ء صفحه (۲۸)
ہمارا خدا لم یلد ہے اور کس قدر خوشی اور شکر کا مقام ہے کہ جس خدا کو ہم نے مانا اور اسلام نے پیش کیا
ہے وہ ہر طرح کامل اور قدوس ہے اور کوئی نقص اس میں نہیں۔ یہ دو خو بیاں کامل طور پر اللہ تعالیٰ میں پائی جاتی
ہیں اور ساری صفات ان کو بیان کرتی ہیں چنانچہ اول یہ کہ اس میں ذاتی حسن ہے اور اس کے متعلق کیس
كَمِثْلِهِ شَيْءٌ فرما یا قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ فرمایا اور کہا کہ وہ الصَّمَدُ ہے ، بے نیاز ہے، نہ وہ کسی کا بیٹا ہے نہ اس کا
کوئی بیٹا ہے۔ نہ کوئی اس کا ہمتا اور ہمسر ہے۔ الحکم جلدے نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۲)