سورة فَاطِر

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ دجال معہود کا نام بھی شَرِّ الْبَرِيَّةِ ہے کیونکہ آدم کے وقت سے اخیر تک شر
میں اُس کے برابر کوئی نہیں ۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۲۶۹ تا ۲۷۲ حاشیہ )
سورۃ فلق میں یعنی آیت وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ میں آنے والی ایک سخت تاریکی سے ڈرایا گیا اور
فقرہ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ میں آنے والی ایک صبح صادق کی بشارت دی گئی اور اس مطلب کے حصول کے
لئے سورۃ الناس میں صبر اور ثبات کے ساتھ وساوس سے بچنے کے لئے تاکید کی گئی ۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۸۵ حاشیہ )
الضَّالِّينَ کے مقابل آخر کی تین سورتیں ہیں ۔ اصل تو قُلْ هُوَ الله ہے اور باقی دونو سورتیں اس کی شرح
ہیں ۔۔۔۔۔ سورۃ الفلق میں اس فتنہ سے بچنے کے لئے یہ دعا سکھائی قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ یعنی تمام مخلوق کے
شر سے اس خدا کی پناہ مانگتا ہوں جو رب الفلق ہے یعنی صبح کا مالک ہے یا روشنی ظاہر کرنا اسی کے قبضہ واقتدار
میں ہے۔ رَبِّ الْفَلَقِ کا لفظ بتاتا ہے کہ اس وقت عیسائیت کے فتنہ اور مسیح موعود کی تکفیر اور توہین کے فتنہ کی
اندھیری رات احاطہ کرلے گی اور پھر کھول کر کہا کہ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ اور میں اس اندھیری رات کے شر
سے جو عیسائیت کے فتنہ اور مسیح موعود کے انکار کے فتنہ کی شب تار ہے، پناہ مانگتا ہوں پھر لکھا وَ مِنْ شَرِ
النَّفْتِ فِي الْعُقَدِ اور ان زنانہ سیرت لوگوں کی شرارت سے پناہ مانگتا ہوں جو گنڈوں پر پھونکیں مارتے
ہیں۔ گرہوں سے مراد وہ معضلات اور مشکلات شریعت محمد یہ ہیں جن پر جاہل مخالف اعتراض کرتے ہیں اور
ان کو ایک پیچیدہ صورت میں پیش کر کے لوگوں کو دھو کہ میں ڈالتے ہیں اور یہ دو قسم کے لوگ ہیں ۔ ایک تو
پادری اور ان کے دوسرے پس خوردہ کھانے والے اور دوسرے وہ ناواقف اور ضدی ملاں ہیں جو اپنی غلطی کو
تو چھوڑتے نہیں اور اپنی نفسانی پھونکوں سے اس صاف دین میں اور بھی مشکلات پیدا کر دیتے ہیں اور زنانہ
خصلت رکھتے ہیں کہ خدا کے مامور ومرسل کے سامنے آتے نہیں ۔ پس ان لوگوں کی شرارتوں سے پناہ مانگتے
ہیں۔ اور ایسا ہی ان حاسدوں کے حسد سے پناہ مانگتے ہیں اور اس وقت سے پناہ ما پناہ مانگتے ہیں جب وہ حسد
کرنے لگیں ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۸ فروری ۱۹۰۲ء صفحه ۵)
بعض لوگ اس قسم کے ہوتے ہیں کہ وہ خدا تعالیٰ کے سوا اوروں پر بھروسہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں اگر
فلاں نہ ہوتا تو میں ہلاک ہو جاتا ۔ میرے ساتھ فلاں نے احسان کیا ۔ وہ نہیں جانتا کہ یہ سب کچھ خدا تعالیٰ کی
طرف سے ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ میں اس خدا تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں جس کی تمام

پرورشیں ہیں۔ رب یعنی پرورش کنندہ وہی ہے۔ اس کے سوا کسی کا رحم اور کسی کی پرورش نہیں ہوتی حتی کہ جو
ماں باپ بچے پر رحمت کرتے ہیں ۔ دراصل وہ بھی اسی خدا کی پرورشیں ہیں اور بادشاہ جو رعایا پر انصاف کرتا
ہے اور اس کی پرورش کرتا ہے وہ سب بھی اصل میں خدا تعالیٰ کی مہربانی ہے۔
ان تمام باتوں سے اللہ تعالیٰ یہ سکھلاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے برابر کوئی نہیں۔ سب کی پرورشیں اسی کی ہی
پرورشیں ہیں ۔ بعض لوگ بادشاہوں پر بھروسہ کرتے ہیں اور کہتے کہ فلاں نہ ہوتا تو میں تباہ ہو جاتا اور میرا
فلاں کام فلاں بادشاہ نے کر دیا۔ وغیرہ وغیرہ ۔ یاد رکھو ایسا کہنے والے کا فر ہوتے ہیں۔ انسان کو چاہیے کہ
کافر نہ بنے۔ اور مومن نہیں ہوتا جب تک کہ دل سے ایمان نہ رکھے کہ سب پرورشیں اور رحمتیں اللہ تعالیٰ کی
طرف سے ہیں ۔
انسان کو اس کا دوست ذرہ بھی فائدہ نہیں دے سکتا جب تک کہ خدا تعالیٰ کا رحم نہ ہو۔ اسی طرح بچے اور
تمام رشتہ داروں کا حال ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا رحم ہونا ضروری ہے خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ دراصل میں ہی تمہاری
پرورش کرتا ہوں ۔ جب تک خدا تعالیٰ کی پرورش نہ تو کوئی پرورش نہیں کر سکتا۔ دیکھو جب خدا تعالیٰ کسی کو بیمار
ڈال دیتا ہے تو بعض دفعہ طبیب کتنا ہی زور لگاتے ہیں مگر وہ ہلاک ہو جاتا ہے۔ طاعون کے مرض کی طرف غور
کر و سب ڈاکٹر زور لگا چکے مگر یہ مرض دفع نہ ہوا۔ اصل یہ ہے کہ سب بھلائیاں اس کی طرف سے ہیں اور وہی
ہے کہ جو تمام بدیوں کو دور کرتا ہے۔ البدر جلد ۲ نمبر ۴۴ مورخہ ۱۳ جولائی ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۸۵، ۱۸۶)
ناسق عربی میں تاریکی کو کہتے ہیں جو کہ بعد زوال شفق اول رات چاند کو ہوتی ہے اور اسی لئے یہ لفظ قمر
پر بھی اس کی آخری راتوں میں بولا جاتا ہے جبکہ اس کا نور جاتا رہتا ہے اور خسوف کی حالت میں بھی یہ لفظ
استعمال ہوتا ہے۔ قرآن شریف میں مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ کے یہ معنے ہیں مِنْ شَرِّ ظُلُمَةٍ إِذَا دَخَلَ
یعنی ظلمت کی برائی سے جب وہ داخل ہو۔
البدر جلد ۲ نمبر ۶ مورخہ ۲۷ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه (۴۳)
مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ۔ اصل میں صفات کل نیک ہوتے ہیں جب ان کو بے موقع اور ناجائز طور
پر استعمال کیا جاوے تو وہ برے ہو جاتے ہیں اور ان کو گندہ کر دیا جاتا ہے لیکن جب ان ہی صفات کو افراط
تفریط سے بچا کر محل اور موقع پر استعمال کیا جاوے تو ثواب کے موجب ہو جاتے ہیں۔ قرآن مجید میں ایک
جگہ فرمایا ہے مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ اور دوسری جگہ السَّبِقُونَ الْأَوَّلُونَ ۔ اب سبقت لے جانا بھی تو
ایک قسم کا حسد ہی ہے۔ سبقت لے جانے والا کب چاہتا ہے کہ اس سے اور کوئی آگے بڑھ جاوے۔ یہ

صفت بچپن ہی سے انسان میں پائی جاتی ہے۔ اگر بچوں کو آگے بڑھنے کی خواہش نہ ہو تو وہ محنت نہیں کرتے
اور کوشش کرنے والے کی استعداد بڑھ جاتی ہے۔ سابقون گویا حاسد ہی ہوتے ہیں لیکن اس جگہ حسد کا مادہ
مصفی ہو کر سابق ہو جاتا ہے۔ اسی طرح حاسد ہی بہشت میں سبقت لے جاویں گے۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱۲ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ ء صفحه ۸۹ )

آج 10 میں سے 10 باقی