سورة النَّاس

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسير سورة النّاس
بیان فرموده
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ الهِ النَّاسِ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ
الْخَنَّاسِ * الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ لَا مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ ۔
دجال معہود ایک شخص نہیں ہے ورنہ ناس کا نام اُس پر اطلاق نہ پاتا۔ اور اس میں کیا شک ہے کہ ناس کا
لفظ صرف گروہ پر بولا جاتا ہے سو جو گروہ شیطان کے وساوس کے نیچے چلتا ہے وہ دجال کے نام سے موسوم
ہوتا ہے۔ اسی کی طرف قرآن شریف کی اس ترتیب کا اشارہ ہے کہ وہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ سے شروع
کیا گیا اور اس آیت پر ختم کیا گیا ہے ۔ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ - مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ ۔ پس
لفظ ناس سے مراد اس جگہ بھی دجال ہے۔ ماحصل اس سورۃ کا یہ ہے کہ تم دجال کے فتنہ سے خدا تعالیٰ کی پناہ
پکڑو۔ اس سورۃ سے پہلے سورہ اخلاص ہے جو عیسائیت کے اصول کے رڈ میں ہے۔ بعد اس کے سورہ فلق
ہے جو ایک تاریک زمانہ اور عورتوں کی مکاری کی خبر دے رہی ہے اور پھر آخر ایسے گروہ سے پناہ مانگنے کا حکم
ہے جو شیطان کے زیر سایہ چلتا ہے اس ترتیب سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ وہی گروہ ہے جس کو دوسرے
لفظوں میں شیطان کہا ہے اور اخیر میں اس گروہ کے ذکر سے اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آخری زمانہ میں
اس گروہ کا غلبہ ہوگا جن کے ساتھ نفقت في العقد ہوں گی ۔ یعنی ایسی عیسائی عورتیں جو گھروں روں میں پھر کر
کوشش کریں گی کہ عورتوں کو خاوندوں سے علیحدہ کریں اور عقد نکاح کو توڑیں۔ خوب یا د رکھنا چاہئیے کہ یہ تینوں

کو آسمانی مسیح اپنے ساتھ لائے گا۔
سورتیں قرآن شریف کی دجالی زمانہ کی خبر دے رہی ہیں اور حکم ہے کہ اس زمانہ سے خدا کی پناہ مانگو تا اس شر
سے محفوظ رہو۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ شرور صرف آسمانی انوار اور برکات سے دور ہوں گے جن
ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۹۶، ۲۹۷)
اس میں اللہ تعالیٰ نے حقیقی مستحق حمد کے ساتھ عارضی مستحق حمد کا بھی اشارتاً ذکر فرمایا ہے اور یہ اس لئے
ہے کہ اخلاق فاضلہ کی تکمیل ہو۔ چنانچہ اس سورہ میں تین قسم کے حق بیان فرمائے ہیں۔ اوّل فرمایا کہ تم پناہ
مانگو اللہ کے پاس جو جامع جمیع صفات کاملہ ہے۔ اور جو رب ہے لوگوں کا۔ اور ملک بھی ہے اور معبود و مطلوب
حقیقی بھی ہے ۔ یہ سورہ اس قسم کی ہے کہ اس میں اصل توحید کو تو قائم رکھا ہے مگر معا یہ بھی اشارہ کیا ہے کہ
دوسرے لوگوں کے حقوق بھی ضائع نہ کریں جو ان اسماء کے مظہر کلی طور پر ہیں ۔ رب کے لفظ میں اشارہ ہے
کہ گو حقیقی طور پر خدا ہی پرورش کرنے والا اور تکمیل تک پہنچانے والا ہے لیکن عارضی اور ظلی طور پر دو اور بھی
وجود ہیں جو ربوبیت کے مظہر ہیں ۔ ایک جسمانی طور پر دوسرا روحانی طور پر ۔ جسمانی طور پر والدین ہیں اور
روحانی طور پر مرشد اور ہادی ہے۔
روئیداد جلسه دعا، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۶۰۲، ۶۰۳ )
خدا تعالیٰ نے تکمیل اخلاق فاضلہ کے لئے رَبِّ النَّاسِ کے لفظ میں والدین اور مرشد کی طرف ایما فرمایا
ہے تا کہ اس مجازی اور مشہود سلسلہ شکرگزاری سے حقیقی رب و ہادی کی شکر گزاری میں قدم اُٹھائیں ۔ اسی راز
کے حل کی یہ کلید ہے کہ اس سورہ شریفہ کو رب الناس سے شروع فرمایا ہے۔ الهِ النَّاسِ سے آغاز نہیں کیا۔
چونکہ مرشد روحانی خدا تعالیٰ کے منشاء کے موافق اس کی توفیق و ہدایت سے تربیت کرتا ہے اس لئے وہ بھی اسی
میں شامل ہے پھر دوسرا ٹکڑا اس میں مَلِكِ النَّاسِ ہے یعنی تم پناہ مانگو خدا کے پاس جو تمہارا بادشاہ ہے۔ یہ
ایک اور اشارہ ہے تا لوگوں کو متمدن دنیا کے اصول سے واقف کیا جاوے اور مہذب بنا یا جاوے۔ حقیقی طور
پر تو اللہ تعالیٰ ہی بادشاہ ہے۔ مگر اس میں اشارہ ہے کہ ظلی طور پر بادشاہ ہوتے ہیں اور اسی لئے اس میں
اشارہ ملک وقت کے حقوق کی نگہداشت کی طرف بھی ایما ہے۔ یہاں کافر اور مشرک اور موحد بادشاہ یعنی
کسی قسم کی قید نہیں بلکہ عام طور پر ہے خواہ کسی مذہب کا بادشاہ ہو، مذہب اور اعتقاد کے حصے جدا ہیں ۔ قرآن
میں جہاں جہاں خدا نے محسن کا ذکر فرمایا ہے وہاں کوئی شرط نہیں لگائی کہ وہ مسلمان ہو اور موحد ہو اور فلاں
سلسلہ کا ہو بلکہ عام طور پر حسن کی نسبت ذکر ہے ۔ خواہ وہ کوئی مذہب رکھتا ہو اور پھر خدا تعالیٰ اپنے کلام پاک
میں محسن کے ساتھ احسان کرنے کی سخت تاکید فرماتا ہے جیسے آیت ذیل سے ہویدا ہے هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ

إلا الْإِحْسَانُ (الرحمن : (۶۱) کیا احسان کا بدلہ احسان کے سوا بھی ہو سکتا ہے۔
( روئیداد جلسه دعا ، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۶۰۳، ۶۰۴)
پہلے اس سورۃ میں خدا تعالیٰ نے رَبِّ النَّاسِ فرمایا پھر مَلِكِ النَّاسِ۔ آخر میں الهِ النَّاسِ فرمایا جو اصلی
مقصود اور مطلوب انسان ہے۔ اللہ کہتے ہیں معبود ، مقصود ، مطلوب کو ، لا إلهَ إِلَّا الله کے معنی یہی ہیں کہ
لَا مَعْبُودَ لِي وَلَا مَقْصُودَ لِي وَلَا مَطْلُوبَ لِي إِلَّا اللهُ یہی سچی توحید ہے کہ ہر مدح و ستائش کا مستحق اللہ تعالیٰ
ہی کو ٹھہرایا جاوے۔ پھر فرمایا مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ یعنی وسوسہ ڈالنے والے خنّاس کے شر سے
پناہ مانگو۔ خنّاس عربی میں سانپ کو کہتے ہیں جسے عبرانی میں نحاش کہتے ہیں اس لئے کہ اس نے پہلے بھی بدی
کی تھی۔ یہاں ابلیس یا شیطان نہیں فرمایا تا کہ انسان کو اپنی ابتدا کی ابتلا یاد آوے کہ کس طرح شیطان نے
اُن کے ابوین کو دھوکا دیا تھا اس وقت اس کا نام خناس ہی رکھا گیا تھا یہ ترتیب خدا نے اس لئے اختیار فرمائی
ہے تا کہ انسان کو پہلے واقعات پر آگاہ کرے کہ جس طرح شیطان نے خدا کی اطاعت سے انسان کو فریب
دے کر رو گرداں کیا ویسے ہی وہ کسی وقت ملکِ وقت کی اطاعت سے بھی عاصی اور روگرداں نہ کرادے۔
یوں انسان ہر وقت اپنے نفس کے ارادوں اور منصوبوں کی جانچ پڑتال کرتا رہے کہ مجھ میں ملک وقت کی
اطاعت کس قدر ہے اور کوشش کرتا رہے اور خدا تعالیٰ سے دعا مانگتا ر ہے کہ کسی مدخل سے شیطان اُس میں
داخل نہ ہو جائے ۔ اب اس سورۃ میں جو اطاعت کا حکم ہے وہ خدا تعالیٰ ہی کی اطاعت کا حکم ہے کیونکہ اصلی
اطاعت اُسی کی ہے مگر والدین مُرشد و ہادی اور بادشاہ وقت کی اطاعت کا حکم بھی خدا ہی نے دیا ہے اور
اطاعت کا فائدہ یہ ہوگا کہ خناس کے قابو سے بچ جاؤ گے۔ پس پناہ مانگو کہ خناس کی وسوسہ اندازی کے شر سے
محفوظ رہو کیونکہ مومن ایک ہی سوراخ سے دو مرتبہ نہیں کاٹا جاتا۔ ایک بار جس راہ سے مصیبت آئے دوبارہ
اُس میں نہ پھنسو۔ پس اس سورۃ میں صریح اشارہ ہے کہ بادشاہ وقت کی اطاعت کرو۔ خناس میں خواص اسی
طرح ودیعت رکھے گئے ہیں جیسے خدا تعالیٰ نے درخت اور پانی اور آگ وغیرہ چیزوں اور عناصر میں خواص
رکھے ہیں ۔ عنصر کا لفظ اصل میں حج سینٹر ہے۔ عربی میں ص اوراس کا بدل ہو جاتا ہے۔ یعنی یہ چیز اسرار الہی
میں سے ہے درد در حقیقت یہاں آکر انسان کی تحقیقات رک جاتی ہے۔ غرض ہر ایک چیز خدا ہی کی طرف سے
ہے خواہ وہ بسا ئط کی قسم سے ہو خواہ مرکبات کی قسم سے۔ جبکہ یہ بات ہے کہ ایسے بادشاہوں کو بھیج کر اُس نے
ہزار ہا مشکلات سے ہم کو چھڑایا اور ایسی تبدیلی بخشی کہ ایک آتشی تنور سے نکال کر ایسے باغ میں پہنچا دیا جہاں

فرحت افزا پودے ہیں اور ہر طرف ندیاں جاری ہیں اور ٹھنڈی خوشگوار ہوائیں چل رہی ہیں پھر کس قدر
ناشکری ہو گی اگر کوئی اس کے احسانات کو فراموش کر دے۔
روئیداد جلسه، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۶۱۸ ، ۶۱۹ )
جب انسان امانت سے بات نہیں کرتا تو اس وقت شیطان کا محکوم ہوتا ہے۔ گو یا خود وہی ہوتا ہے چنانچہ
آیت مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ اس کی شاہد ہے۔
( تحفہ غزنویہ، روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۵۶۱ )
کہو کہ تم یوں دعا مانگا کرو کہ ہم وسوسہ انداز شیطان کے وسوسوں سے جولوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا
ہے اور ان کو دین سے برگشتہ کرنا چاہتا ہے کبھی بطور خود اور کبھی کسی انسان میں ہو کر خدا کی پناہ مانگتے ہیں وہ خدا
جو انسانوں کا پرورندہ ہے انسانوں کا بادشاہ ہے انسانوں کا خدا ہے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ایک
زمانہ آنے والا ہے جو اُس میں نہ ہمدردی انسانی رہے گی جو پرورش کی جڑ ہے اور نہ سچا انصاف رہے گا جو
بادشاہت کی شرط ہے تب اُس زمانہ میں خدا ہی خدا ہو گا جو مصیبت زدوں کا مرجع ہوگا۔ یہ تمام کلمات آخری
زمانہ کی طرف اشارات ہیں جبکہ امان اور امانت دنیا پر سے اُٹھ جائے گی ۔
(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۷ ۱ صفحه ۲۲۱، ۲۲۲)
وہ جو انسانوں کا پروردگار اور انسانوں کا بادشاہ اور انسانوں کا خدا ہے میں وسوسہ انداز خناس کے وسوسوں
سے اس کی پناہ مانگتا ہوں ۔ وہ خناس جو انسانوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے جو جنوں اور آدمیوں میں سے
ہے۔ اس آیت میں یہ اشارہ ہے کہ اس خناس کی وسوسہ اندازی کا وہ زمانہ ہوگا کہ جب اسلام کے لئے نہ کوئی
مربی اور عالم ربانی زمین پر موجود ہو گا اور نہ اسلام میں کوئی حامی دین بادشاہ ہو گا تب مسلمانوں کے لئے ہر
ایک موقع پر خدا ہی پناہ ہو گا وہی خدا وہی مربی وہی بادشاہ وبس ۔
اب واضح ہو کہ خناس شیطان کے ناموں میں سے ایک نام ہے یعنی جب شیطان سانپ کی سیرت پر قدم
مارتا ہے اور کھلے کھلے اکراہ اور جبر سے کام نہیں لیتا اور سراسر مکر اور فریب اور وسوسہ اندازی سے کام لیتا ہے
اور اپنی نیش زنی کے لئے نہایت پوشیدہ راہ اختیار کرتا ہے تب اُس کو خنّاس کہتے ہیں عبرانی میں اس کا نام
نحاش ہے۔ چنانچہ توریت کے ابتداء میں لکھا ہے کہ منحاش نے حوا کو بہکایا اور حوا نے اس کے بہکانے سے وہ
پھل کھا یا جس کا کھانا منع کیا گیا تھا۔ تب آدم نے بھی کھایا۔ سو اس سورۃ الناس سے واضح ہوتا ہے کہ یہی
نحاش آخری زمانہ میں پھر ظاہر ہوگا اسی نحاش کا دوسرا نام دجال ہے۔ یہی تھا جو آج سے چھ ہزار برس پہلے

حضرت آدم کے ٹھوکر کھانے کا موجب ہوا تھا اور اس وقت یہ اپنے اس فریب میں کامیاب ہو گیا تھا اور آدم
مغلوب ہو گیا تھا لیکن خدا نے چاہا کہ اسی طرح چھٹے دن کے آخری حصے میں آدم کو پھر پیدا کر کے یعنی آخر
ہزار ششم میں جیسا کہ پہلے وہ چھٹے دن میں پیدا ہوا تھا نخاش کے مقابل پر اس کو کھڑا کرے اور اب کی دفعہ
نتاش مغلوب ہو اور آدم غالب سوخدا نے آدم کی مانند اس عاجز کو پیدا کیا اور اس عاجز کا نام آدم رکھا۔ جیسا
کہ براہین احمدیہ میں یہ الہام ہے اَرَدْتُ أَنْ اسْتَخْلِفَ فَخَلَقْتُ ادَمَ ۔ اور نیز یہ الہام خَلَقَ آدَمَ
فَأَكْرَمَهُ اور نیز یہ الہام کہ يَا آدَمُ اسْكُنْ اَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ اور اور آدم آدم کی کی نسبت توریت کے کے پہلے
باب میں یہ آیت ہے تب خدا نے کہا کہ ہم انسان کو اپنی صورت اور اپنی مانند بناویں۔ دیکھو تو ریت باب
اوّل آیت ۲۶ ۔ اور پھر کتاب دانی ایل باب نمبر ۱۲ میں لکھا ہے اور اُس وقت میکائیل (جس کا ترجمہ ہے خدا
کی مانند ) وہ بڑا سردار جو تیری قوم کے فرزندوں کی حمایت کے لئے کھڑا ہے اُٹھے گا۔ (یعنی مسیح موعود
آخری زمانہ میں ظاہر ہوگا ) پس میکائیل یعنی خدا کی مانند۔ در حقیقت تو ریت میں آدم کا نام ہے اور
حدیث نبوی میں بھی اسی کی طرف اشارہ ہے کہ خدا نے آدم کو اپنی صورت پر پیدا کیا۔ پس اس سے معلوم ہوا
کہ مسیح موعود آدم کے رنگ پر ظاہر ہوگا اسی وجہ سے آخری ہزار ششم اس کے لئے خاص کیا گیا کیونکہ وہ
بجائے روز ششم ہے یعنی جیسا کہ روز ششم کے آخری حصے میں آدم پیدا ہوا اسی طرح ہزار ششم کے آخری حصہ
میں مسیح موعود کا پیدا ہونا مقدر کیا گیا۔ اور جیسا کہ آدم نخاش کے ساتھ آزمایا گیا جس کو عربی میں خناس کہتے
ہیں جس کا دوسرا نام دجال ہے ایسا ہی اس آخری آدم کے مقابل پر نتاش پیدا کیا گیا تا وہ زن مزاج لوگوں کو
حیات ابدی کی طمع دے جیسا کہ حوا کو اس سانپ نے دی تھی جس کا نام توریت میں نخاش اور قرآن میں
خنّاس ہے لیکن اب کی دفعہ مقدر کیا گیا کہ یہ آدم اُس نخاش پر غالب آئے گا۔ غرض اب چھ ہزار برس کے
اخیر پر آدم اور نتاش کا پھر مقابلہ آ پڑا ہے اور اب وہ پرانا سانپ کاٹنے پر قدرت نہیں پائے گا جیسا کہ اوّل
اُس نے حوا کو کاٹا اور پھر آدم نے اس زہر سے حصہ لیا بلکہ وہ وقت آتا ہے کہ اس سانپ سے بچے کھیلیں گے
اور وہ ضرررسانی پر قادر نہیں ہوگا۔ قرآن شریف میں یہ لطیف اشارہ ہے کہ اس نے سورہ فاتحہ کو الضالین پر ختم
کیا اور قرآن کو خناس پر۔ تا دانشمند انسان سمجھ سکے کہ حقیقت اور روحانیت میں یہ دونوں نام ایک ہی ہیں۔
تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۲۷۲ تا ۲۷۵ حاشیه )
قرآن شریف میں چار سورتیں ہیں جو بہت پڑھی جاتی ہیں۔ ان میں مسیح موعود اور اس کی جماعت کا ذکر

ہے (۱) سورہ فاتحہ جو ہے اتحہ جو ہر رکعت میں پڑھی جاتی ہے۔ اس میں ہمارے دعوئی کا ثبوت ہے ۔۔۔۔(۲) سورہ جمعہ جس
میں وَ آخَرِينَ مِنْهُم مسیح موعود کی جماعت کے متعلق ہے۔ یہ ہر جمعہ میں پڑھی جاتی ہے (۳) سورۂ کہف
جس کے پڑھنے کے واسطے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تاکید فرمائی ہے۔ اس کی پہلی اور پچھلی دس آیتوں
میں دجال کا ذکر ہے (۴) آخری سورت قرآن کی جس میں دجال کا نام خناس رکھا ہے۔ یہ وہی لفظ ہے جو
عبرانی توریت میں دجال کے واسطے آیا ہے یعنی نحاش ۔۔۔ ایسا ہی قرآن شریف کے اور مقامات میں بھی
بہت ذکر ہے۔
الحکم جلد ۵ م جلد ۵ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۱ ء صفحه ۱۱)
فرشتہ نیکی میں ترغیب اور مدد دیتا ہے جیسا کہ قرآن شریف میں آیا ہے أَيَّدَهُمْ بِرُوحِ مِنْهُ اور شیطان
بدی کی ترغیب دیتا ہے جیسا کہ قرآن شریف میں آیا ہے يُوسوس ۔ ان دونوں کا انکار نہیں ہو سکتا۔ ظلمت
اور نور ہر دو ساتھ لگے ہوئے ہیں۔ عدم علم سے عدم شے ثابت نہیں ہوسکتا۔ ماسوائے اس عالم کے اور
ہزاروں عجائبات ہیں ۔ گویا یدرک ہوں ۔ قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ میں شیطان کے ان وساوس کا ذکر ہے
جو کہ وہ لوگوں کے درمیان ان دنوں ڈال رہا ہے۔ بڑا وسوسہ یہ ہے کہ ربوبیت کے متعلق غلطیاں ڈالی جائیں
جیسا کہ امیر لوگوں کے پاس بہت مال و دولت دیکھ کر انسان کہے کہ یہی پرورش کرنے والے ہیں۔
اس واسطے حقیقی رب الناس کی پناہ چاہنے کے واسطے فرمایا پھر دنیوی بادشاہوں اور حاکموں کو انسان مختار
مطلق کہنے لگ جاتا ہے۔ اس پر فرمایا کہ مَلِكِ النَّاسِ اللہ ہی ہے۔ پھر لوگوں کے وساوس کا یہ نتیجہ ہوتا ہے
که مخلوق کو خدا کے برابر ماننے لگ پڑتے ہیں اور ان سے خوف و رجا رکھتے ہیں اس واسطے اللهِ النَّاسِ
فرمایا۔ یہ تین وساوس ہیں ان کے دور کرنے کے واسطے یہ تین تعویذ ہیں اور ان وساوس کے ڈالنے والا وہی
خناس ہے جس کا نام توریت میں زبانِ عبرانی کے اندر نا حاش آیا ہے جو حوا کے پاس آیا تھا چھپ کر حملہ
کرنے والا ۔ اس سورت میں اسی کا ذکر ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ دجال بھی جبر نہیں کرے گا بلکہ چھپ کر
حملہ کرے گا تا کہ کسی کو خبر نہ ہو۔ جیسا کہ پادریوں کا حملہ ہوتا ہے۔ یہ غلط ہے کہ شیطان خود حوا کے پاس گیا ہو
بلکہ جیسا کہ اب چھپ کر آتا ہے ویسا ہی تب بھی چھپ کر گیا تھا۔ کسی آدمی کے اندر وہ اپنا خیال بھر دیتا ہے
اور وہ اس کا قائم مقام ہو جاتا ہے۔ کسی ایسے مخالف دین کے دل میں شیطان نے یہ بات ڈال دی تھی اور وہ
بہشت جس میں حضرت آدم رہتے تھے وہ بھی زمین پر ہی تھا کسی بد نے ان کے دل میں وسوسہ ڈال دیا۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۱۰)

جن وہ ہے جو چھپ کرو چھپ کر وار کرے اور پیار کے رنگ میں دشمنی کرتے ہیں ۔ وہی پیار جو حوا سے آکر نحاش
نے کیا تھا۔ اس پیار کا انجام وہی ہونا چاہیے جو ابتداء میں ہوا۔ آدم پر اسی سے مصیبت آئی ۔ اس وقت وہ گویا
خدا سے بڑھ کر خیر خواہ ہو گیا۔ اسی طرح پر یہ بھی وہی حیات ابدی پیش کرتے ہیں جو شیطان نے کی تھی ۔ اس
لئے قرآن شریف نے اول اور آخر کو اسی پر ختم کیا۔ اس میں یہ سر تھا کہ تا بتا یا جاوے کہ ایک آدم آخر میں بھی
آنے ولا ہے۔ قرآن شریف کے اول یعنی سورت فاتحہ کو وَلَا الضَّالِّينَ پرختم کیا۔ یہ امر تمام مفسر با تفاق مانتے
ہیں کہ ضالین سے عیسائی مراد ہیں اور آخر جس پر ختم ہوا وہ یہ ہے قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ ۔
إِلَهِ النَّاسِ - مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ - الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ
سورۃ الناس سے پہلے قُلْ هُوَ اللہ میں خدا تعالیٰ کی توحید بیان فرمائی اور اس طرح پر گویا تثلیث کی تردید
کی ۔ اس کے بعد سورۃ الناس کا بیان کرنا صاف ظاہر کرتا ہے کہ عیسائیوں کی طرف اشارہ ہے۔ پس آخری
وصیت یہ کی کہ شیطان سے بچتے رہو۔ یہ شیطان وہی نحاش ہے جس کو اس سورت میں خناس کہا ہے ۔جس
سے بچنے کی ہدایت کی ۔ اور یہ جو فرمایا کہ رب کی پناہ میں آؤ اس سے معلوم ہوا کہ یہ جسمانی امور نہیں ہیں بلکہ
روحانی ہیں ۔ خدا کی معرفت، معارف اور حقائق پر پکے ہو جاؤ تو اس سے بچ جاؤ گے ۔ اس آخری زمانہ میں
شیطان اور آدم کی آخری جنگ کا خاص ذکر ہے۔ شیطان کی لڑائی خدا اور اس کے فرشتوں سے آدم کے ساتھ
ہو کر ہوتی ہے۔ اور خدا تعالیٰ اس کے ہلاک کرنے کو پورے سامان کے ساتھ اترے گا اور خدا کا مسیح اس کا
مقابلہ کرے گا۔ یہ لفظ شیح ہے جس کے معنے خلیفہ کے ہیں عربی اور عبرانی میں ۔ حدیثوں میں مسیح لکھا ہے اور
قرآن شریف میں خلیفہ لکھا ہے۔ غرض اس کے لئے مقدر تھا کہ اس آخری جنگ میں خاتم الخلفاء جو چھٹے ہزار
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۵ مورخہ ۷ ارجولائی ۱۹۰۲ء صفحہ ۶ )
کے آخر میں پیدا ہو، کامیاب ہو۔
غرض سورة تبت میں غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کے فتنہ کی طرف اشارہ ہے اور وَلا الضَّالِّينَ کے مقابل
قرآن شریف کے آخر میں سورہ اخلاص ہے اور اس کے بعد کی دونوں سورتیں سورۃ الفلق اور سورۃ الناس
ان دونو کی تفسیر ہیں ۔ ان دونوں سورتوں میں اس تیرہ و تار زمانہ سے پناہ مانگی گئی ہے جبکہ مسیح موعود پر کفر کا
فتویٰ لگا کر مغضوب علیہم کا فتنہ پیدا ہو گا اور عیسائیت کی ضلالت اور ظلمت دنیا پر محیط ہونے لگے گی ۔ پس جیسے
سورت فاتحہ میں جو ابتدائے قرآن ہے ان دونو بلاؤں سے محفوظ رہنے کی دعا سکھائی گئی ہے۔ اسی طرح
قرآن شریف کے آخر میں بھی ان فتنوں سے محفوظ رہنے کی دعا تعلیم کی تا کہ یہ بات ثابت ہو جاوے کہ

اول بآخر نسبتی دارد۔
لدله
سورة الناس
الحکم جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۸ فروری ۱۹۰۲ ء صفحه ۴، ۵ )
آخر سورت میں شیطانی وسوسوں سے محفوظ رہنے کی دعا تعلیم فرمائی ہے جیسے سورت فاتحہ کو الضالین پرختم
کیا تھا ویسے آخری سورت میں خناس کے ذکر پر ختم کیا تا کہ خناس اور الضالین کا تعلق معلوم ہو اور آدم کے
وقت میں بھی خناس جس کو عبرانی زبان میں نحاش کہتے ہیں جنگ کے لئے آیا تھا۔ اس وقت بھی مسیح موعود کے
زمانہ میں جو آدم کا مثیل بھی ہے ضروری تھا کہ وہی نحاش ایک دوسرے لباس میں آتا اور اسی لئے عیسائیوں
اور مسلمانوں نے باتفاق یہ بات تسلیم کی ہے کہ آخری زمانہ میں آدم اور شیطان کی ایک عظیم الشان لڑائی : بڑائی ہوگی
جس میں شیطان ہلاک کیا جاوے گا ۔ اب ان تمام امور کو دیکھ کر ایک خدا ترس آدمی ڈر جاتا ہے۔ کیا یہ نا
میرے اپنے بنائے ہوئے امور ہیں جو خدا نے جمع کر دیئے ہیں ۔
کس طرح پر ایک دائرہ کی طرح خدا نے اس سلسلہ کو رکھا ہوا ہے۔ وَلَا الضَّالِّينَ پر سورت فاتحہ کو جو
قرآن کا آغاز ہے ختم کیا اور پھر قرآن شریف کے آخر میں وہ سورتیں رکھیں جن کا تعلق سورت فاتحہ فاتحہ کے انجام
سے ہے۔ ادھر مسیح اور آدم کی مماثلت ٹھہرائی اور مجھے مسیح موعود بنایا تو ساتھ ہی آدم بھی میرا نام رکھا۔ یہ باتیں
معمولی باتیں نہیں ہیں یہ ایک علمی سلسلہ ہے جس کو کوئی رد نہیں کر سکتا کیونکہ خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے اس کی
بنیاد رکھی ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۸ رفروری ۱۹۰۲ء صفحه ۵ )
بڑی غور طلب بات یہ ہے کہ قرآن شریف نے ابتداء میں بھی ان ( عیسائیوں ) کا ہی ذکر کیا جیسے کہ ولا
الضَّالِّينَ پر سورہ فاتحہ کو ختم کیا اور پھر قرآن شریف کو بھی اسی پر تمام کیا کہ قُلْ هُوَ الله سے لے کر قُلْ اَعُوذُ
برَبِّ النَّاسِ تک غور کرو اور وسط قرآن میں بھی ان کا ہی ذکر کیا اور تَكَادُ السَّمواتُ يَتَفَكَّرُنَ مِنْهُ کہا ۔ بتاؤ
اس دجال کا بھی کہیں ذکر کیا جس کا ایک خیالی نقشہ اپنے دلوں میں بنائے بیٹھے ہیں۔ پھر حدیث میں آیا ہے کہ
دجال کے لئے سورہ کہف کی ابتدائی آیتیں پڑھو اس میں بھی ان کا ہی ذکر ہے۔ اور احادیث میں ریل کا بھی
ذکر ہے۔ غرض جہاں تک غور کیا جاوے بڑی وضاحت کے ساتھ یہ امر ذہن میں آجاتا ہے کہ دجال سے مراد
یہی نصاری کا گروہ ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه (۳)
جب ماں کی تولیت سے نکل آئے تو انسان کو بالطبع ایک متولی کی ضرورت پڑتی ہے۔ طرح طرح سے
اپنے متولی اور لوگوں کو بناتا ہے جو خود کمزور ہوتے ہیں اور اپنی ضروریات میں غلطان ایسے ہوتے ہیں کہ
دوسرے کی خبر نہیں لے سکتے لیکن جو لوگ ان سب سے منقطع ہو کر اس قسم کا تقویٰ اور اصلاح اختیار کرتے

ہیں ان کا وہ خود متولی ہو جاتا ہے اور ان کی ضروریات اور حاجات کا خود ہی کفیل ہو جاتا ہے۔ انہیں کے کسی
بناوٹ کی ضرورت ہی نہیں رہتی ۔ وہ اس کی ضروریات کو ایسے طور سے سمجھتا ہے کہ یہ خود بھی اس طرح نہیں سمجھ
سکتا اور اس پر اس طرح فضل کرتا ہے کہ انسان خود حیران رہتا ہے۔ گر نہ ستانی به ستم می رسد والی نوبت ہوتی
ہے لیکن انسان بہت سے زمانے پالیتا ہے۔ جب اس پر ایسا زمانہ آتا ہے کہ خدا اس کا متولی ہو جائے یعنی
اس کو خدا کی تولیت حاصل کرنے سے پہلے کئی متولیوں کی تولیت سے گزرنا پڑتا ہے جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا
ہے۔ قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ - مَلِكِ النَّاسِ - الهِ النَّاسِ - مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ - الَّذِي
يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ - مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ -
پہلے حاجت ماں باپ کی پڑتی ہے پھر جب بڑا ہوتا ہے تو بادشاہوں اور حاکموں کی حاجت پڑتی ہے۔
پھر جب اس سے آگے قدم بڑھاتا ہے اور اپنی غلطی کا اعتراف کرتا ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ جن کو میں نے متولی
سمجھا ہوا تھا وہ خود ایسے کمزور تھے کہ ان کو متولی سمجھنا میری غلطی تھی کیونکہ انہیں متولی بنانے میں نہ تو میری
ضروریات ہی حاصل ہو سکتی تھیں اور نہ ہی وہ میرے لئے کافی ہو سکتے تھے۔ پھر وہ خدا تعالیٰ کی طرف رجوع
کرتا ہے اور ثابت قدمی دکھانے سے خدا کوا اپنا متولی پاتا ہے۔ اس وقت اس کو بڑی راحت حاصل ہوتی ہے
اور ایک عجیب طمانیت کی زندگی میں داخل ہو جاتا ہے۔ خصوصاً جب خدا کسی کو خود کہے کہ میں تیرا متولی ہوا تو
اس وقت جو راحت اور طمانیت اس کو حاصل ہوتی ہے وہ ایسی حالت پیدا کرتی ہے کہ جس کو بیان نہیں کیا
جا سکتا۔ یہ حالت تمام تلخیوں سے پاک ہوتی ہے۔ (البدر جلد ۳ نمبر ۲۵ مورخہ یکم جولائی ۱۹۰۴ صفحه ۴)
تبت
وَالْحَمْدُ لِلَّهِ

آج 10 میں سے 10 باقی