پیش لفظ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

25
بسم
الله الرحمان الرحيم
پیش لفظ
اللہ تعالیٰ نے جہاں انسان کی جسمانی ضروریات کو پورا کرنے کا بھر پور انتظام فرمایا ہے وہیں اس کی
روحانی ضروریات کو پورا کرنے کا بھی خاطر خواہ بندوبست کر رکھا ہے۔اسی کی ایک کڑی بعثت انبیاء ہے۔اور ان کی
وفات کے بعد ان کے جاری کردہ سلسلے کواللہ تعالیٰ ان کے خلفاء کے ذریعے آگے بڑھاتا ہے۔جیسا کہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔غرض دو قسم کی قدرت ظاہر کرتا ہے۔(۱) اول خود نبیوں کے ہاتھ سے اپنی قدرت
کا ہاتھ دکھاتا ہے۔(۲) دوسرے ایسے وقت میں جب نبی کی وفات کے بعد مشکلات کا
سامنا پیدا ہو جاتا ہے اور دشمن زور میں آ جاتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ اب کام بگڑ
گیا۔اور یقین کر لیتے ہیں کہ اب یہ جماعت نابود ہو جائے گی اور خود جماعت کے لوگ
بھی تردد میں پڑ جاتے ہیں اور ان کی کمریں ٹوٹ جاتی ہیں اور کئی بدقسمت مرتد ہونے کی
را ہیں اختیار کر لیتے ہیں تب خدا تعالیٰ دوسری مرتبہ اپنی زبر دست قدرت ظاہر
کرتا ہے اور گرتی ہوئی جماعت کو سنبھال لیتا ہے۔پس وہ جوا خیر تک صبر کرتا
ہے خدا تعالیٰ کے اس معجزہ کو دیکھتا ہے“۔(رساله الوصیت، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 304)
اس زمانہ میں بھی اللہ تعالیٰ کی یہ قدیم سنت بڑی شان سے جلوہ گر ہے۔چنانچہ سنت اللہ کے
موافق حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد نظام خلافت قائم ہوا۔انہیں خلفاء کرام میں سے ایک وہ موعود خلیفہ بھی تھا جس کے متعلق نوشتے قدیم سے خبر دے رہے تھے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کواللہ تعالیٰ نے آپ کے متعلق خبر دی کہ
میں تجھے ایک رحمت کا نشان دیتا ہوں اسی کے موافق جو تو نے مجھ سے
مانگا سو قدرت اور رحمت اور قربت کا نشان تجھے دیا جاتا ہے۔فضل اور احسان کا نشان
تجھے عطا ہوتا ہے اور فتح و ظفر کی کلید تجھے ملتی ہے۔اے مظفر تجھ پر سلام ! خدا نے یہ کہا تا وہ

جو زندگی کے خواہاں ہیں موت کے پنجے سے نجات پاویں اور وہ جو قبروں میں دبے پڑے
ہیں، باہر آویں۔اور تا دینِ اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ لوگوں پر ظاہر ہو اور تا حق اپنی
تمام برکتوں کے ساتھ آجائے اور باطل اپنی تمام نحوستوں کے ساتھ بھاگ جائے اور تالوگ
سمجھیں کہ میں قادر ہوں، جو چاہتا ہوں سو کرتا ہوں اور زمین کے کناروں تک شہرت
پائے گا اور قو میں اس سے برکت پائیں گی۔(اشتہار 20 فروری 1886ء مجموعہ اشتہارات جلد 1 صفحہ 100 ت102)
پس اس پیش گوئی کے موافق حضرت مصلح موعود خلیفہ اسیح الثانی نور اللہ مرقدہ کا
ظہور ہوا۔آپ کے دور خلافت میں جماعت نے بے شمار سنگ میل عبور کیے، کئی فتوحات جماعت کے حصہ
میں آئیں۔الغرض آپ کا مبارک دور بے انتہا فضلوں اور کارناموں سے پر ہے۔آپ نے اپنے با برکت
دور میں کئی تحریکات کا آغاز فرمایا۔انہیں میں سے ایک تحریک جدید“ ہے۔اس الہی تحریک کا
آغاز 1934ء میں ہوا۔یہ وقت جماعت کے لئے انتہائی نازک تھا ہر طرف سے جماعت پر حملے ہور ہے
تھے۔دشمن پوری طاقت اور پورے زور کے ساتھ حملے کے منصوبے بنارہا تھا۔اور اپنے زعم میں جماعت کو
نیست و نابود کرنے کو تیار کھڑا تھا۔اب کے صرف احرار کا حملہ نہ تھا بلکہ حکومت بھی انہی کے ساتھ تھی۔ایسے
خطر ناک حالات میں حضرت مصلح موعود نور اللہ مرقدہ نے اس الہی تحریک کا آغاز فرمایا اور اس
کشتی
نوح کو نصرت الہی سے طوفان سے نکال کر امن میں لے آئے۔انہیں حالات کا ذکر کرتے ہوئے آپ نور اللہ مرقدہ فرماتے ہیں:۔آپ لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ یہ وقت بہت نازک ہے۔ہر طرف سے
مخالفت ہو رہی ہے اور اس کا مقابلہ کرتے ہوئے سلسلہ کی عزت اور وقار کو قائم رکھنا
آپ لوگوں کا فرض ہے۔۔۔آخر ہم نے کیا قصور کیا ہے ملک کا یا حکومت کا کہ ہم سے
یہ دشمنی اور عناد کا سلوک روارکھا جارہا ہے؟ ہم کسی کے گھر پر حملہ آور نہیں ہوئے،
حکومت سے اس کی حکومت نہیں مانگی، رعایا سے اس کے اموال نہیں چھینے بلکہ اپنی
مساجد ان کے حوالے کر دیں۔اپنی بیش قیمت جائیدادیں ان کو دے کر ہم میں سے
بہت سے لوگ قادیان میں آگئے کہ امن سے خدا کا نام لے سکیں مگر پھر بھی ہم پر حملے
کئے جاتے ہیں اور حکومت بھی ہمارے ہاتھ باندھ کر ہمیں ان کے آگے پھینکنا چاہتی

ہے اور کوئی نہیں سوچتا کہ ہمارا قصور کیا ہے؟۔66
وو
خطبه جمعه فرموده 26 اکتوبر 1934 ء)
اس تحریک کے آغاز کے حالات اور اس تحریک کے ثمرات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :۔۔۔۔۔یہ زمانہ ہمارے لئے نہایت نازک ہے۔مجھ پر بیسیوں راتیں ایسی آتی ہیں کہ
لیٹے لیٹے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جنون ہونے لگا ہے اور میں اٹھ کر ٹہلنے لگ جاتا
ہوں۔غرض یہی نہیں کہ واقعات نہایت خطرناک پیش آرہے ہیں بلکہ بعض باتیں
ایسی ہیں جو ہم بیان نہیں کر سکتے تو سلسلہ کے خلاف ایسے سامان پیدا ہور ہے
ہیں کہ جو میری ذات کے سوا کسی کو معلوم نہیں۔۔۔۔تو میں سمجھتا ہوں کہ وقت ایسا ہے
کہ ہمیں اہم قربانی کی ضرورت ہے۔۔آج ہمارے جھنڈے کو گرانے کی بھی
دشمن پوری کوشش کر رہا ہے اور سارا زور لگا رہا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمیں
جو جھنڈا دے گئے ہیں اسے گرا دے۔اب ہمارا فرض ہے کہ اسے اپنے ہاتھوں میں
پکڑے رہیں اور اگر ہاتھ کٹ جائیں تو پاؤں میں پکڑ لیں اور اگر اس فرض کی
ادائیگی میں ایک کی جان چلی جائے تو دوسرا کھڑا ہو جائے اور اس جھنڈے کو پکڑ
لے۔یاد رکھو خدا تعالیٰ کے لئے مرنے والے کو کوئی مار نہیں سکتا اس بات کو پلے
باندھ لو اور جب تم یہ ارادہ کر لو گے کہ خدا تعالیٰ کے لئے مرنا ہے تو پھر دنیا کی کوئی
طاقت تم کو مار نہ سکے گی۔ہاں تم پر وہ موت آئے گی جو نبیوں کو بچے دل سے ماننے
والوں پر آتی ہے مگر ناکامی کی موت نہیں آسکتی کیونکہ تم جس پر گرو گے وہ چکنا چور ہو
جائے گا اور جو تم پر گرے گا وہ بھی چکنا چور ہو جائے گا“۔رپورت مجلس شوری منعقد : 19 تا 21 اپریل ۱۹۳۵ ء )
تحریک جدید کے الہی تحریک ہونے کے متعلق فرماتے ہیں:۔وو
یہ مت خیال کرو کہ تحریک جدید میری طرف سے ہے۔نہیں بلکہ اس کا ایک
ایک لفظ میں قرآن کریم سے ثابت کر سکتا ہوں اور ایک ایک حکم رسول کریم صلی اللہ
علیہ والہ وسلم کے ارشادات میں دکھا سکتا ہوں۔۔۔۔پس یہ خیال مت کرو کہ جو
میں نے کہا ہے وہ میری طرف سے ہے بلکہ یہ اس نے کہا ہے جس کے ہاتھ میں
تمہاری جان ہے۔میں اگر مر بھی جاؤں تو وہ دوسرے سے یہی کہلوائے گا اور اس

کے مرنے کے بعد کسی اور سے۔بہر حال چھوڑے گا نہیں جب تک تم سے اس کی
پابندی نہ کرائے۔فرمایا:۔خطبه جمعه فرموده 13 دسمبر 1935 ء )
پس تحریک جدید کیا ہے؟ وہ خدا تعالیٰ کے سامنے عقیدت کی یہ نیاز پیش کرنے کے
لئے ہے کہ وصیت کے ذریعہ تو جس نظام کو دنیا میں قائم کرنا چاہتا ہے۔اس کے آنے
میں ابھی دیر ہے۔اس لئے ہم تیرے حضور اس نظام کا ایک چھوٹا سا نقشہ تحریک
جدید کے ذریعہ پیش کرتے ہیں غرض تحریک جدید گو وصیت کے بعد آئی ہے مگر
اس کے لئے پیشرو کی حیثیت میں ہے گویا وہ نظام اس کے مسیح کے لئے ایک ایلیاہ نبی
کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کا ظہور مسیح موعود کے غلبہ والے ظہور کے لئے بطور
ارہاص کے ہے۔ہر شخص جو تحریک جدید میں حصہ لیتا ہے، وصیت کے نظام کو وسیع
کرنے میں مدد دیتا ہے اور ہر شخص جو نظام وصیت کو وسیع کرتا ہے۔وہ نظام کو کی تعمیر
میں مدد دیتا ہے۔تحریک جدید کے مستقبل کے متعلق فرمایا:۔( نظام نو صفحه 111,112 )
یاد رکھو کہ یہ تحریک خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔اس لئے وہ اسے ضرور ترقی
دے گا اور اس کی راہ میں جو روکیں ہوں گی ان
کو بھی دور کر دے گا اور اگر زمین سے
اس کے سامان پیدا نہ ہوں گے تو آسمان سے خدا تعالیٰ اس کو برکت دے گا۔۔(خطبہ جمعہ فرمودہ 24 نومبر 1939 ء )
تحریک جدید کے عظیم الشان
نتائج کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔" تم اگر تحریک جدید پر عمل شروع کر دو تو آج یا کل یا پرسوں نہیں جب خدا تعالیٰ
کی مرضی ہو گی تمہاری قوم کوضرور بادشاہت مل جائے گی“۔خطبہ جمعہ فرمودہ 4 دسمبر (1936 ء )
پس تحریک جدید بھی خلافت کی بے شمار برکات میں سے ایک ہے۔یہ حضرت مصلح موعود نور الله
مرقدہ کے ان احسانات میں سے ہے جو آپ نے جماعت پر کئے۔اللہ تعالیٰ آپ پر اپنا خاص فضل
فرمائے۔اور جماعت کو ہمیشہ خلافت کی برکت سے مستفیض فرماتا رہے۔,

محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعاؤں اور
مد سالہ خلافت جو بلی کے موقع پر تحریک جدید سے متعلقہ خلفاء
منظوری سے
کرام کے خطبا خطابات اور ارشادات کو تحریک جدید۔ایک الہی تحریک کے نام سے کتابی شکل میں
شائع کرنے کی توفیق پارہی ہے۔الحمد للہ علی ذالک۔یہ اس سلسلہ میں اس کتاب کی پہلی جلد ہے۔جو 1934 ء تا 1939ء کے خطبات ، خطابات
اور ارشادات پر مشتمل ہے۔اسی طرح مجالس شورای کی رپورٹس سے بھی متعلقہ مواد شامل کیا گیا ہے۔مجالس شوری کے علاوہ باقی مواد کو تاریخ وار رکھا گیا ہے۔جبکہ مجالس شورای کی رپورٹس سے متعلقہ مواد ہر
سال کے آخر پر درج کیا گیا ہے۔اگلی جلد ان شاء الله تعالی 1940ء 1947ء کے
خطبات، خطابات اور ارشادات پر مشتمل ہوگی۔اسی طرح مجالس شوری کی رپورٹس سے بھی متعلقہ
مواد شامل کیا جائے گا۔خاکساران تمام احباب کا شکر گزار جنہوں نے اس کتاب کے مختلف مراحل میں تعاون
جنہوں نے مرحلہ مر رہنمائی
فرمایا۔خصوصا
فرماتے ہوئے اپنی قیمتی مدامات سے نوازا۔کتاب کی ترتیب و تدوین میں
خصوصی محنت شامل ہے۔اسی طرح
کارکنان بسی مختلف مراحل میں شامل رہے اللہ تعالیٰ ان سب کو بہترین جزا عطا
فرمائے۔آمین۔فجزاهم الله تعالى احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ اس کوشش کو با برکت کرے، اس کو قبول فرمائے ، اس کو نافع الناس بنائے اور ہم کو ان
ارشادات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
2

آج 10 میں سے 10 باقی