وقت آگیا ہے کہ ہم اس رنگ میں قربانیاں کریں جو بہت جلد نتیجہ خیز ہوں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 19 اکتوبر 1934 ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)
تحریک جدید- ایک ابھی تحریک۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 19 اکتوبر 1934ء
وقت آگیا ہے کہ ہم اس رنگ میں قربانیاں کریں جو بہت جلد نتیجہ خیز ہوں
خطبہ جمعہ فرموده 19 اکتوبر 1934ء
میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ سات یا آٹھ دن تک اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے زندگی اور توفیق بخشی
تو میں ایک نہایت ہی اہم اعلان جماعت کے لئے کرنا چاہتا ہوں۔چھ یا سات دن سے قبل میں وہ اعلان
کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔اس اعلان کی ضرورت اور وجوہ بھی میں اسی وقت بیان کروں گا لیکن اس سے
پہلے میں آپ لوگوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ آپ لوگ احمدی کہلاتے ہیں۔آپ لوگوں کا
دعوی ہے کہ آپ خدا تعالیٰ کی چنیدہ جماعت ہیں، آپ لوگوں کا دعوی ہے کہ آپ خدا تعالیٰ کے مامور
پر کامل یقین رکھتے ہیں، آپ لوگوں کا دعوی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے لئے آپ نے اپنی جانیں اور اپنے اموال
قربان کر رکھے ہیں اور آپ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ ان تمام قربانیوں کے بدلے اللہ تعالیٰ سے آپ لوگوں نے
جنت کا سودا کر لیا ہے۔یہ دعویٰ آپ لوگوں نے میرے ہاتھ پر دہرایا بلکہ آپ میں سے ہزاروں انسانوں
نے اس عہد کی ابتدا میرے ہاتھ پر کی ہے کیونکہ وہ میرے ہی زمانہ میں احمدی ہوئے۔قرآنِ کریم میں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تمہارے باپ تمہارے بیٹے تمہاری بیویاں تمہارے عزیز واقارب، تمہارے
اموال اور تمہاری جائیدادیں تمہیں خدا اور اس کے رسول سے زیادہ پیاری ہیں تو تمہارے ایمان کی کوئی
حقیقت نہیں۔یہ ایک معمولی اعلان نہیں بلکہ اعلانِ جنگ ہوگا ہر اُس انسان کے لئے جو اپنے ایمان میں
ذرہ بھر بھی کمزوری رکھتا ہے، یہ اعلان جنگ ہوگا ہر اُس شخص کے لئے جس کے دل میں نفاق کی کوئی بھی
رگ باقی ہے لیکن میں یقین رکھتا ہوں کہ ہماری جماعت کے تمام افراد إِلَّا مَا شَاءَ اللہ سوائے چند لوگوں
کے سب سچے مومن ہیں اور اس وعدے پر قائم ہیں جو انہوں نے بیعت کے وقت کیا اور اس وعدے کے
مطابق جس قربانی کا بھی ان سے مطالبہ کیا جائے گا اسے کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہیں گے۔خطبہ جمعہ
میں بولنا تو منع ہے لیکن اگر امام اجازت دے تو انسان بول سکتا ہے۔پس میں آپ لوگوں سے پوچھتا ہوں
کہ کیا آپ اُس وعدے پر قائم ہیں جو آپ لوگوں نے میرے ہاتھ پر کیا ؟ ( چاروں طرف سے یقینا ہم
قائم ہیں اور لبیک“ کی آواز میں بلند ہوئیں ) اس کے بعد میں آپ لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ جب
1
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19اکتوبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
آپ لوگ اپنی جانیں میرے ہاتھ پر فروخت کر چکے ہیں، اپنے اموال میرے ہاتھ پر فروخت کر چکے ہیں
تو اب ہر ایک وہ مطالبہ جو شریعت کے اندر ہو میں آپ لوگوں سے کر سکتا ہوں اور ہر ایک مطالبہ جو میں
شریعت کے اندر کروں اس کے متعلق جماعت کے ہر فرد کا یہ فرض ہے کہ وہ اس کو پورا کرے اور اگر کوئی اس
مطالبہ کو پورا نہیں کرتا تو وہ منافق ہے احمدی نہیں۔اس کے بعد سب سے پہلا مطالبہ جو میں آپ لوگوں سے کرتا ہوں اور جس کی آزمائش کے بعد
میں دوسرا مطالبہ کروں گا یہ ہے کہ یہاں ایک جلسہ ہونے والا ہے۔اس جلسہ کے متعلق مجھے یقینی طور پر
اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ یہ لوگ کوئی شورش اور فساد برپا کرنا چاہتے ہیں۔پس میرا پہلا مطالبہ یہ ہے
کہ اگر واقعہ میں وہ اطلاعات درست ہیں جو مجھے موصول ہوئیں تو میں اپنی جماعت کے ہر شخص کو یہ حکم دیتا
ہوں کہ خواہ وہ مارا اور پیٹا جائے اپنا ہاتھ کسی پر مت اُٹھائے اور اپنی زبان مت کھولے بلکہ اگر وہ قتل بھی کر
دیا جائے تو بھی اس کا حق نہیں کہ وہ اپنا ہاتھ اٹھائے اور اُس کا حق نہیں کہ وہ اپنی زبان ہلائے۔اگر ایسی
حالت میں کوئی بھائی پاس سے گزر رہا ہو تو میں اسے بھی ہدایت کرتا ہوں کہ وہ ہر گز اُس کی مدد نہ کرے ہاں
فوٹو کے لئے کیمرے موجود ہونے چاہئیں۔جن لوگوں کے پاس یہاں کیمرے ہیں وہ اپنے کیمروں کو تیار
کرلیں اور جو باہر سے منگوا سکتے ہوں وہ باہر سے منگوالیں۔جہاں
کہیں وہ ایسی حرکت دیکھیں جس۔انہیں معلوم ہو کہ پولیس اور اس کے افسر اپنے فرائض کو ادا نہیں کر رہے تو ان کا فرض ہوگا کہ وہ اس حالت کا
فوٹو اُتار لیں ہاتھ مت بلائیں ، زبان مت کھولیں بلکہ کیمرے تیار رکھیں اور جب دیکھیں کہ پولیس اور اُس
کے افسر اپنی ذمہ داری کو ادا نہیں کر رہے یا احمدیوں پر ظلم و تعدی ہو رہا ہے تو فورا اس حالت کا فوٹو اُتار کر
اسے محفوظ کر لیں۔پس اگر وہ روایات صحیح ہیں جو مجھے پہنچیں اور اگر ان لوگوں کا یہی ارادہ ہے کہ وہ فتنہ وفساد پیدا
کریں تو اس اعلان کے بعد آپ لوگوں کی آزمائش ہو جائے گی اور پتہ لگ جائے گا کہ کہاں تک آپ لوگ
دین کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہیں؟ اس کے بعد میں دوسرا مطالبہ کروں گا اور دیکھوں
گا کہ آپ کس حد تک اسے پورا کرتے ہیں مگر میں وہ مطالبہ احراری جلسہ کے ایام میں پیش کرنا نہیں
چاہتا تا کہ اسے انتقامی رنگ پر محمول نہ کیا جا سکے اور تا وہ مطالبہ فتنہ کا کوئی اور دروازہ نہ کھول دے۔اس کے
بعد میں دیکھوں گا کہ آپ لوگوں میں سے کتنے ہیں جو اس قربانی کے لئے تیار رہتے ہیں۔جو قربانیاں اس
وقت تک ہماری جماعت کی طرف سے ہوئی ہیں وہ ان قربانیوں کے مقابلہ میں بہت ہی حقیر ہیں جو
2
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 119اکتوبر 1934ء
حضرت موسیٰ علیہ السلام کی جماعت نے کیں یا حضرت عیسی علیہ السلام کے حواریوں نے کیس
یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے کیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ہم اس رنگ میں قربانی کریں جو
بہت جلد نتیجہ خیز ہو کر ہمارے قدموں کو اُس بلندی تک پہنچا دے جس بلندی تک پہنچانے کے لئے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام دنیا میں مبعوث ہوئے۔میں اُمید کرتا ہوں کہ اگر آپ لوگوں میں سے بعض کو دُور دراز ملکوں میں بغیر ایک پیسہ لئے نکل
جانے کا حکم دیا گیا تو آپ لوگ اس حکم کی تعمیل میں نکل کھڑے ہوں گے اگر بعض لوگوں سے ان کے
کھانے، پینے اور پہننے میں تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا تو اس مطالبہ کو پورا کریں گے اگر بعض لوگوں کے اوقات کو
پورے طور پر سلسلہ کے کاموں کے لئے وقف کر دیا گیا تو وہ بغیر چون و چرا کئے اس پر رضامند ہو جائیں
گے اور جو شخص ان مطالبات کو پورا نہیں کرے گاوہ ہم میں سے نہیں ہوگا بلکہ الگ کر دیا جائے گا۔“
مطبوع الفضل 23 اکتوبر 1934 ء )
3