دنیا کے ہر گوشہ میں احمدی خاص قربانیوں کے لیے تیار رہیں۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 26 اکتوبر 1934 ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 اکتوبر 1934ء
دنیا کے ہر گوشہ میں احمدی خاص قربانیوں کے لئے تیار ہیں
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 اکتوبر 1934ء
پس جیسا کہ حکومت پنجاب کے بعض افراد نے سلسلہ کی ہتک کی ہے، احرار کا بھی چیلنج موجود
ہے اور آپ لوگوں کا کام ہے کہ بہتک کا بھی ازالہ کریں اور چیلنج کا بھی جواب دیں اور ان دونوں باتوں کے
لئے جو بھی قربانیاں کرنی پڑیں، کریں۔اس کے لئے میں آپ لوگوں سے ایسی بھی قربانیوں کا مطالبہ کروں
گا جن کا پہلے مطالبہ نہیں کیا گیا اور ممکن ہے پہلے وہ معمولی نظر آئیں مگر بعد میں بڑھتی جائیں اس لئے دُنیا
کے ہر گوشہ کے احمدی اس کے لئے تیار رہیں اور جب آواز آئے تو فور البیک کہیں۔ممکن ہے میری دعوت
پہلے اختیاری ہو یعنی جو چاہے شامل ہو اور میں امید کرتا ہوں کہ جس قدر میرا مطالبہ ہوگا اس سے کم طاقت
خرچ نہ ہوگی اور جماعت کا ہر شخص قربانی کے لئے تیار رہے گا۔غرض دو فرمانبرداریاں ہیں جن کا میں مطالبہ کرتا ہوں۔ان میں سے ایک تو ساری دُنیا کو متحد
کرنے والی ہے اور دوسری وقتی اور حالات کے مطابق بدلتی رہنے والی ہے۔پہلی فرمانبرداری میری ہے جو
خدا اور اس کے رسول کے حکم کے ماتحت ہے کیونکہ میں صرف ہندوستان کے لوگوں کا ہی خلیفہ نہیں ، میں
خلیفہ ہوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اور اس لئے خلیفہ ہوں افغانستان کے لوگوں کے لئے ، عرب،
ایران، چین، جاپان، یورپ، امریکہ، افریقہ، سماٹرا، جاوا اور خود انگلستان کے لئے۔غرضیکہ کل جہاں کے
لوگوں کے لئے میں خلیفہ ہوں۔اس بارہ میں اہل انگلستان بھی میرے تابع ہیں، دُنیا کا کوئی ملک ایسا
نہیں جس پر میری مذہبی حکومت نہیں۔سب کے لئے یہی حکم ہے کہ میری بیعت کر کے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت میں داخل ہوں لیکن دوسرا حکم وقتی ہے اور حالات کے ماتحت بدلتا
رہتا ہے۔آج یہاں انگریزوں کی حکومت ہے اور ہم اس کے وفادار ہیں لیکن کل یہ بدل گئی تو ہم اس نئی
حکومت کے وفادار ہوں گے اس کے بالمقابل خلافت نہیں بدل سکتی۔اس وقت میں خلیفہ ہوں اور میری
موت سے پہلے کوئی دوسرا خلیفہ نہیں ہوسکتا اور تمام دنیا کے احمدیوں کے لئے میری ہی اطاعت فرض ہے،
ہندوستانیوں پر بھی میری اطاعت ویسی ہی فرض ہے جیسے اہل ایران یا اہل امریکہ یا دنیا کے کسی دوسرے
5

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 اکتوبر 1934ء
وو
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
ملک کے رہنے والوں پر لیکن ان کے لئے انگریزوں کی اطاعت فرض نہیں ، اہل افغانستان پر میری اطاعت
فرض ہے مگر انگریزوں
کی نہیں بلکہ ان کی جگہ اپنی حکومت کی اطاعت فرض ہے اسی طرح اہل امریکہ پر میری
اطاعت فرض ہے مگر انگریزوں کی نہیں۔اس اطاعت میں احمدی متفرق ہیں لیکن میری اطاعت پر سب متفق
ہیں۔افغان، ایرانی ، ڈچ ، شامی مصری وغیرہ اپنے اپنے ہاں کی حکومتوں کے مطیع ہیں مگر وہ مرکزی نقطہ جس
پر سب متفق ہیں ، وہ میری اطاعت ہے اس میں جو تفرقہ کرتا ہے وہ فاسق ہے اور جماعت کا نمبر نہیں۔“
یہ بات جوں جوں انگلستان اور دُنیا کے دیگر ممالک میں پھیلے گی اور ضرور پھیلے گی تو
ضرور حکومت کی بدنامی کا موجب ہوگی۔دُنیا ہمیں انگریزوں کا ایجنٹ سمجھتی ہے۔لیکن دوسری طرف
حکومت ہم سے یہ سلوک کرتی ہے کہ کہتی ہے تم مرزا محمود احمد، سول نافرمانی کرنے والے ہو اور جب یہ
واقعات کسی عقلمند کے سامنے پیش ہوں گے تو وہ تسلیم کرے گا کہ حکومت کا رویہ مسیح نہیں۔میں نے یہ خطبہ
جان بوجھ کر اس ہفتہ پر رکھا تھا کہ دیکھوں حکومت اس کا ازالہ کرتی ہے یا نہیں ؟ اس میں شک نہیں کہ اس
نے دل داری کی کوشش کی ہے مگر گہرے زخم ظاہری مرہم سے شفا نہیں پایا کرتے۔ہم کو فخر تھا کہ ہم نے
پوری کوشش کر کے ملک میں امن قائم رکھا ہے اور ملک میں ایک ایسی داغ بیل ڈال دی ہے کہ فساد مٹ
جائے مگر حکومت نے ہماری اس عمارت کو گرا دیا ہے، ہمارے نازک احساسات مجروح کئے گئے ہیں،
ہمارے دل زخمی کر دیے گئے ہیں۔ہم نے کسی کا کچھ نہیں بگاڑا کسی سے کچھ نہیں مانگا مگر حکومت اور رعایا
خوامخواہ ہماری مخالف ہے اور مسیح ناصری کا قول بالکل ہمارے حسب حال ہے کہ:
لومڑیوں کے بھٹ ہوتے ہیں اور ہوا کے پرندوں کے گھونسلے مگر ابن آدم کے لئے
سر دھرنے کی بھی جگہ نہیں“۔(متی 8/20)
پس اے احمدی جماعت ! جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ نئی زمین
اور نیا آسمان بنائے گا، تمہارا فرض ہے کہ اپنے لئے خدا کے فضل سے آپ گھر بناؤ۔اس الہام میں یہی
اشارہ ہے کہ یہ زمین اور آسمان تمہیں کانٹوں کی طرح کائیں گے۔آخر ہم نے کیا قصور کیا ہے ملک کا یا
حکومت کا کہ ہم سے یہ دشمنی اور عناد کا سلوک روا رکھا جا رہا ہے؟ کل پہرہ دینے والوں میں سے ایک
خوش الحانی سے غالب کا شعر پڑھ رہا تھا کہ:
دیر نہیں، حرم نہیں، در نہیں، آستاں نہیں
بیٹھے ہیں رہگزر پہ ہم، کوئی ہمیں اُٹھائے کیوں؟
6

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 اکتوبر 1934ء
میرے دل میں اس وقت خیال گزرا کہ یہ ہمارے حسب حال ہے۔ہم کسی کے گھر پر حملہ آور
نہیں ہوئے ،حکومت سے اس کی حکومت نہیں مانگی، رعایا سے اس کے اموال نہیں چھینے بلکہ اپنی مساجد ان
کے حوالے کر دیں۔اپنی بیش قیمت جائیدادیں ان کو دے کر ہم میں سے بہت سے لوگ قادیان میں آگئے
کہ امن سے خدا کا نام لے سکیں مگر پھر بھی ہم پر حملے کئے جاتے ہیں اور حکومت بھی ہمارے ہاتھ باندھ کر
ہمیں ان کے آگے پھینکنا چاہتی ہے اور کوئی نہیں سوچتا کہ ہمارا قصور کیا ہے جو ہم پر اس قدر ظلم کئے جاتے
ہیں۔گورنمنٹ کو یاد رکھنا چاہئے کہ ہم بے شک صابر ہیں، متحمل ہیں مگر ہم بھی دل رکھتے ہیں اور ہمارے
دل بھی درد کو محسوس کرتے ہیں۔اگر اس طرح بلا وجہ انہیں مجروح کیا جاتارہا تو ان دلوں سے ایک آہ نکلے گی
جوزمین و آسمان کو ہلا دے گی، جس سے خدائے قہار کا عرش ہل جائے گا اور جب خدا تعالیٰ کا عرش ہلتا ہے تو
اس دنیا میں نا قابل برداشت عذاب آیا کرتے ہیں۔“
( مطبوعہ الفضل یکم نومبر 1934 ء)
7

آج 10 میں سے 10 باقی