جماعت احمدیہ کے امتحان کا وقت آ پہنچا ہے۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 2 نومبر 1934 ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 2 نومبر 1934ء
جماعت احمدیہ کے امتحان کا وقت آ پہنچا ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 2 نومبر 1934ء
میں پہلے گورنمنٹ پنجاب کے پاس اپیل کروں گا اور اگر گورنمنٹ پنجاب نے توجہ نہ کی تو
گورنمنٹ آف انڈیا کو توجہ دلاؤں گا اور اگر اس نے بھی توجہ نہ کی تو ہوم گورنمنٹ کے پاس اپیل کروں گا اور
اگر اس نے بھی اس امر پر کوئی توجہ نہ کی تو میں انگلستان کی پبلک اور دوسری تمام برٹش ایمپائر کی پبلک کے
سامنے یہ معاملہ پیش کروں گا اور اگر یہ سب انصاف کی طلب اور اپیلیں رائیگاں گئیں تو اس وقت میں وہ
تدابیر اختیار کروں گا جو اپنی عزت اور سلسلہ کی حفاظت کے لئے میرے نزدیک ضروری ہوں گی مگر ہم کسی
صورت میں بھی قانون شکنی نہیں کریں گے اور کسی صورت میں بھی اپنے مقررہ اصولوں کو نہیں چھوڑیں گے
بے شک یہ ایک عجیب بات معلوم ہوتی ہے کہ گورنمنٹ کی وفاداری کرتے ہوئے کس طرح اپنی عزت کی
حفاظت کی جائے گی ؟ مسٹر گاندھی جو صرف تشدد کے مخالف ہیں ان کی عدم تشدد کی پالیسی بھی بہت لوگوں کو
کی سمجھ میں نہیں آتی تو یہ سمجھنا تو اور بھی زیادہ مشکل ہے کہ ہم قانون شکنی بھی نہ کریں گے اور اپنے گزشتہ
اُصولوں
کو بھی نہیں چھوڑیں گے پھر بھی اپنی ہتک کا ازالہ کر کے چھوڑیں گے لیکن جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے
ایسے مقام پر کھڑا کیا ہو جو دُنیا کی اصلاح کا مقام ہے، اللہ تعالیٰ اُسے مسٹر گاندھی اور ان کے ساتھیوں سے
زیادہ عقل دیتا اور اس کی تدابیر کو دُنیا میں خود کامیاب کیا کرتا ہے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ گورنمنٹ کو آخر
تسلیم کرنا پڑے گا کہ یہ اس کی غلطی تھی اور ہم حق پر تھے۔باوجود یکہ ہم نہ تشدد کریں گے اور نہ سول نافرمانی
باوجود یکہ ہم گورنمنٹ کے قانون کا احترام کریں گے، باوجود اس کے کہ ہم ان تمام ذمہ داریوں کو ادا کریں
گے جو احمد بیت نے ہم پر عائد کی ہیں اور باوجود اس کے کہ ہم ان تمام فرائض کو پورا کریں گے جو خدا اور اس
کے رسول نے ہمارے لئے مقرر کئے پھر بھی ہماری سکیم کا میاب ہو کر رہے گی۔کشتی احمدیت کا کپتان، اس مقدس کشتی کو پُر خطر چٹانوں میں سے گزارتے ہوئے سلامتی کے
ساتھ اسے ساحل پر پہنچا دے گا۔یہ میرا ایمان ہے اور میں اس پر مضبوطی سے قائم ہوں۔جن کے سپر دالہی سلسلہ
کی قیادت کی جاتی ہے اُن کی عقلیں اللہ تعالیٰ کی ہدایت کے تابع ہوتی ہیں اور وہ خدا تعالیٰ سے نور پاتے
9

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 2 نومبر 1934ء
مفر
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
ہیں اور اُس کے فرشتے اُن کی حفاظت کرتے ہیں اور اُس کی رحمانی صفات سے وہ مؤید ہوتے ہیں اور گودہ
دنیا سے اُٹھ جائیں اور اپنے پیدا کرنے والے کے پاس چلے جائیں مگر اُن کے جاری کئے ہوئے کام نہیں
ر کتے اور اللہ تعالیٰ انہیں سح اور منصور بناتا ہے۔یہ مت گمان کرو کہ میرے اِس دیر کرنے میں مبادا وہ سکیم تمہارے سامنے نہ آئے کیونکہ کیا پتہ
ہے کہ میں اگلے جمعہ تک زندہ بھی رہتا ہوں یا نہیں۔پس میں آج یہ بتادینا چاہتا ہوں کہ وہ سکیم جو میں پیش
کرنا چاہتا ہوں وہ کبھی غائب نہیں ہو سکتی بغیر اس کے کہ تمہیں اُس کا علم ہو۔وہ تمہارے پاس پہنچ چکی ہے
اور بغیر اس کے کہ وہ تمہیں معلوم ہو بکلی محفوظ ہو چکی ہے اور کسی انسان کی موت اس کو کسی صورت میں بھی
مٹا نہیں سکتی۔بہر حال جماعت احمد یہ جلد یا بدیر اس معاملہ میں غالب آکر رہے گی اور اپنی صداقت دُنیا
سے منوا کر رہے گی۔“
وو
"
اگر آج ان اُمور کا انسداد نہ کیا گیا تو سلسلہ کی تحقیر اور تذلیل بڑھتی چلی جائے گی۔پس
میرا فرض ہے کہ میں آج آپ لوگوں کو کھول کر بتادوں کہ اب آپ کے امتحان کا وقت آ پہنچا ہے۔اب آپ
کی قربانیوں کا جائزہ لینے کا وقت آگیا ہے۔“
ا میں اپنے خطبہ کو ختم کرتے ہوئے جماعت سے کہتا ہوں کہ اب ہمارا ایک جھگڑا تو
احرار سے ہے انہوں نے ہمیں چیلنج دیا ہے اور گو ہم ظاہری طور پر کمزور ہیں مگر ہمیں اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ کسی
چیلنج کو ہم قبول کرنے سے انکار نہ کریں اور ہمارا فرض ہے کہ ہم ثابت کر دیں کہ ہمارے رب کے سپاہی
بز دل نہیں ہوتے اور میں اُمید کرتا ہوں کہ جب میں اس سکیم کو بیان کروں گا جو ان فتن کے دُور کرنے کے
متعلق ہوگی تو اُس وقت ہماری جماعت کا ہر فرد اپنے ذرائع کے مطابق لبیک کہتا ہوا آگے بڑھے گا۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ یہ فتنہ کوئی اہم چیز نہیں اس سے بڑے بڑے فتنے ہماری جماعت
کے لئے مقدر ہیں مگر وہ جو چھوٹے فتنہ کے لئے قربانی کرنے پر تیار نہ ہو اس سے امید نہیں کی جاسکتی کہ وہ
کسی بڑے فتنہ کے وقت قربانی کر سکے گا۔خدا بے شک عالم الغیب ہے اور وہ ہماری نیتوں سے آگاہ ہے
مگر دنیا پر رعب اسی صورت میں پڑسکتا ہے جب ہم اپنی قربانیوں سے اپنا زندہ ہونا ثابت کر دیں۔پس
اس فتنہ کے استیصال کے لئے جو تجاویز بتائی جائیں گی میں اُمید کرتا ہوں کہ جماعت ان پر عمل کرے گی۔“
( مطبوع الفضل 11 نومبر 1934 ء )
10

آج 10 میں سے 10 باقی