خدمت دین کے لیے نام پیش کرو۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 9نومبر 1934 ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)
دید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 9 نومبر 1934ء
خدمت دین کے لئے نام پیش کرو
خطبہ جمعہ فرمودہ 9 نومبر 1934ء
میں نے اللہ تعالیٰ سے متواتر دعا کرتے ہوئے اور اس کی طرف سے مبشر رویا حاصل
کرتے ہوئے ایک سکیم تیار کی ہے جس کو میں انشاء اللہ آئندہ جمعہ بیان کرنا شروع کروں گا۔“
""
بہر حال ترقیات اور کامیابیوں کی بشارتیں ہمیں ملی ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ وہ حاصل ہو کر
رہیں گی لیکن ان کے حصول کے لئے حسب سنت اللہ ہمیں قربانیوں کی ضرورت ہے اور حسب احکام شریعت
کچھ تدابیر اختیار کرنے کی بھی لیکن میں نے پورے غور کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ یہ قربانیاں بالعموم جبری اور
لازمی نہ ہوں بلکہ اختیاری ہوں تا کہ ہر شخص اپنے حالات اور اخلاص کے مطابق کام کر سکے۔میرا ارادہ ہے کہ اس سکیم کو پیش کرتے ہوئے میں اپنی جماعت سے والنٹیئر زطلب کروں گا اور
ان لوگوں
کو بلاؤں گا جو خوشی سے اس تحریک میں شامل ہوں۔اس میں شبہ نہیں کہ اس کے نتیجہ میں ممکن ہے
بعض لوگ جو کام کے قابل ہوں شامل نہ ہوں مگر جو شخص اپنے اندر کام کی طاقت رکھتے ہوئے شامل نہیں
ہوگا وہ خدا تعالیٰ کے حضور جواب دہ ہوگا اور اُس کا یہ عذر ہر گز شنا نہیں جائے گا کہ اس تحریک میں شامل ہونا
اپنی مرضی پر موقوف رکھا گیا تھا کیونکہ اس میں شامل ہونا اختیاری ہوگا مگر جو شخص شامل ہونے کی اہلیت
رکھنے کے باوجود اس خیال کے ماتحت شامل نہیں ہوگا کہ خلیفہ نے شمولیت کو اختیاری قرار دیا ہے وہ مرنے
سے پہلے اس دُنیا میں یا مرنے کے بعد اگلے جہاں میں پکڑا جائے گا۔ہاں جو شخص نیک نیتی سے یہ سمجھے کہ
اُس کے حالات مساعدت نہیں کرتے وہ اس سے مستنی سمجھا جائے گا۔“
" ہم تو گورنمنٹ کے اس معاملہ میں کسی خاص میعاد کا تعین نہیں کرتے اور نہ ہی
احراریوں سے مقابلہ کی کوئی میعاد مقرر کر سکتے ہیں۔اگر ایک سال نہیں، دو سال نہیں ، دس سال نہیں،
سوسال نہیں ، ہزار سال بھی ہمارا اس مقابلہ میں لگ جائے تو ہمیں اس کی کوئی پروا نہیں۔اگر فرض کرو ہم
اس میں کامیاب نہیں ہو سکتے تو ہماری آئندہ نسل کا فرض ہے کہ وہ اس سوال کو اُٹھائے اور اگر وہ بھی
کامیاب نہیں ہو سکتی تو اُس سے آئندہ آنے والی نسل کا فرض ہے کہ اس سبق کو بھولے نہیں بلکہ یا در کھے اور
11
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 9 نومبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اگر کوئی نسل اس عہد کو فراموش کرتی ہے تو وہ ہماری نسل نہیں کہلا سکتی۔ہم کسی خاص وقت کے قائل نہیں
بلکہ کہتے ہیں کہ جب خدا تعالیٰ کا منشا ہو گا وہ اس کام کو پورا کرے گا اور اگر ہمارے سو سال بھی اس کام
میں لگ جاتے ہیں تو ہمارا اس میں کیا حرج ہے؟“
میں اُن قربانیوں کے سلسلہ میں جن کا تمام جماعت سے مطالبہ کرنا چاہتا ہوں بعض اور
باتیں بھی کہنا چاہتا تھا لیکن چونکہ وہ اُس سکیم کا حصہ ہیں جسے میں بیان کروں گا اس لئے میں انہیں اُس کے
ساتھ ہی بیان کروں گا ، سر دست ایک اور اعلان کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ مجھے فوراً جلد سے جلد ایسے
آدمیوں کی ضرورت ہے جو سلسلہ کے لئے اپنے وطن چھوڑنے کے لئے تیار ہوں، اپنی جانوں کو خطرات
میں ڈالنے کے لئے تیار ہوں اور بھوکے اور پیاسے رہ کر بغیر تنخواہوں کے اپنے نفس کو تمام تکالیف سے
گزارنے پر آمادہ ہوں۔پس میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ جو نو جوان ان کاموں کے لئے تیار ہوں وہ اپنے نام
پیش کریں۔نوجوانوں کی لیاقت کے متعلق یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یا تو وہ مولوی ہوں مدرسہ احمدیہ کے سند یافتہ
یا کم سے کم انٹرنس پاس یا گریجوایٹ ہوں۔میں جانتا ہوں کہ بہت سے ایسے نوجوان ہماری جماعت میں
نکھے موجود ہیں جو اپنے ماں باپ پر بوجھ بنے ہوئے ہیں اور گھر بیٹھے روٹیاں توڑتے رہتے ہیں۔میں اُن
سے کہتا ہوں کہ وہ اس طرح اپنے نفسوں کو ہلاک نہ کریں، آج اسلام کو اُن کی خدمت کی ضرورت ہے،
آج احمد بیت کو ان نو نہال فرزندوں کی ضرورت ہے، وہ آگے آئیں اور اپنے نام پیش کریں۔اس اعلان
کے جواب سے بھی مجھے اندازہ ہو جائے گا کہ جماعت میں کتنے ایسے افراد ہیں جو عملی رنگ میں قربانی
کرنے پر تیار ہیں۔میں نوجوانوں کے باپوں سے بھی کہتا ہوں کہ وہ اپنی اولا دوں کو خدمت دین کے لئے
پیش کریں ، ان کی ماؤں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو خدا تعالیٰ کی راہ میں پیش کریں مگر ایسے ہی
نو جوانوں کی ضرورت ہے جو فارغ ہوں۔“
اس سلسلہ میں یہ بھی شرط ہے کہ ان نو جوانوں کو کم از کم تین سال کے لئے اپنے آپ کو
وقف کرنا ہوگا۔گوممکن ہے بعض دفعہ کسی سے زیادہ عرصہ کے لئے بھی کام لیا جائے۔ہماری جماعت میں
اس وقت سینکڑوں بے کار نو جوان موجود ہیں اور میں نہیں سمجھ سکتا کہ ایسے لوگ خدمت سلسلہ کے لئے کیوں
سامنے نہیں آسکتے؟ اس کے بعد میں انشاء اللہ اگلے جمعہ وہ سکیم پیش کروں گا جس کے پیش کرنے کا میرا
ارادہ ہے۔وَمَا تَوْفِيقِى إِلَّا بِاللهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيم
"
مطبوعہ الفضل 18 نومبر 1934 ء )
12