اعلان کردہ سکیم کے متعلق چند باتیں۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 16 نومبر 1934 ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
""
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 نومبر 1934ء
اعلان
کردہ سکیم کے متعلق چند باتیں
خطبہ جمعہ فرمودہ 16 نومبر 1934ء
پس میری تمام سکیم اور میرے تمام جذبات کے چاروں کونے اور اس کی بنیادیں اُن
نشانات پر ہیں جن کو شریعت نے قائم کیا اور جن کو سلسلہ احمدیہ نے دنیا پر ظاہر کیا اور میری سکیم کا ایک
بار یک ذرہ بھی اُن بنیادوں سے باہر نہیں جن کو شریعت اسلام اور سلسلہ احمدیہ نے قائم کیا ہے۔“
" مجھ سے بہت سے لوگوں نے وعدے کئے ہیں کہ وہ اپنی جانیں اور اپنے اموال سلسلہ
کے لئے فدا کرنے کو تیار ہیں۔اس قربانی کا وعدہ کرنے والی بہت سی جماعتیں ہیں اور بہت سے جماعتوں
کے افراد ہیں۔پھر مردوں کے علاوہ عورتوں نے بھی اپنے آپ کو اس قربانی کے لئے پیش کیا ہے اگر سب کو
ملا لیا جائے تو ہزاروں کی تعداد ہو جاتی ہے اور میں یقیناً دل میں خوشی محسوس کرتا ہوں کہ ہماری جماعت
میں اللہ تعالیٰ نے قربانی کی ایسی روح پھونک دی ہے کہ وہ دین کے لئے ہر قسم کی تکلیف برداشت کرنے
کے لئے تیار ہے اور ہر اُس آواز پر لبیک کہنے کو آمادہ جو خدا اور اُس کے رسول یا اس کے نائبوں کی طرف
سے بلند ہو۔پس یہ نہایت خوشی کی بات ہے مگر چونکہ یہ وعدے پیش از وقت ہیں اور چونکہ وہ سکیم میں نے
ابھی بیان نہیں کی جس کے بیان کرنے کا ارادہ ہے اس لئے میں پورے طور پر خوش نہیں کیونکہ ممکن ہے
لوگوں نے قربانی کا صحیح اندازہ نہ کیا ہو اور جب قربانی کا حقیقی مطالبہ اُن کے سامنے رکھا جائے تو اُن میں
بعض عذرات پیش کرنے لگ جائیں۔میرا اپنا اندازہ یہ ہے کہ لوگ بڑی لیکن وقتی قربانیوں کے لئے تو فوراً
تیار ہو جاتے ہیں لیکن اگر اُن سے مسلسل چھوٹی قربانیوں کا مطالبہ کیا جائے مثلاً اُن سے دس دس منٹ روز
کی مسلسل ایک لمبے عرصہ تک قربانی طلب کی جائے تو وہ چند دنوں کے بعد ہی رہ جائیں گے، اگر حکم دیا
جائے کہ جاؤ اور لڑ کر مر جاؤ تو میں سمجھتا ہوں سو میں سے ایسے اخلاص رکھنے والے جیسا کہ ہماری جماعت
کے افراد میں ہے، نوے لڑ کر مر جانے کے لئے تیار ہو جائیں گے لیکن اگر ایک سو سے کہا جائے کہ پیدل
چلتے ہوئے بنگال پہنچ جاؤ تو سو میں سے پچاس معذرتیں کرنی شروع کر دیں گے کوئی کہے گا میری بیوی بیمار
ہے، کوئی کہے گا میرے بچے بیمار ہیں، کوئی کہے گا میں چل نہیں سکتا۔یہ سو میں سے پچاس کا اندازہ میں نے
13

اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 16 نومبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اپنی جماعت کے متعلق لگایا ہے ورنہ دوسرے مسلمانوں میں سے تو سو میں سے شاید ایک قائم رہے اور
ننانوے اپنے عہد سے منحرف ہو جائیں لیکن جان دینے کی قربانی کا اگر سوال ہو تو میں سمجھتا ہوں کہ ایسی
حالت میں بھی جبکہ مسلمانوں کا نظام ٹوٹ چکا اور ان کی اسلامی محبت مر چکی ہے ان میں سے سو میں سے
ایک دوضرور نکل کھڑے ہوں گے لیکن اگر تھوڑی مگر مستقل قربانی کا مطالبہ کیا جائے تو لاکھوں مسلمانوں
میں سے ایک بھی نہیں نکلے گا اور میں جب کہتا ہوں کہ لاکھوں مسلمانوں میں سے ایک بھی نہیں نکلے گا تو میں
مبالغہ نہیں کرتا بلکہ مسلمانوں کے متعلق اپنا تجربہ بیان کرتا ہوں۔مسلمانوں کے سامنے کئی سیاسی کام آئے
مگر دو چار دن جوش دکھا کر وہ رہ گئے۔پس عام مسلمانوں کے مقابلہ میں اپنی جماعت کے متعلق مستقل
قربانی کے سلسلہ میں جب میں پچاس فیصدی افراد کا اندازہ لگاتا ہوں تو درحقیقت میں اپنی جماعت کی
بہت کچھ تعریف کرتا ہوں لیکن ہماری تسلی تو پچاس پر نہیں ہوتی بلکہ سو پر ہوا کرتی ہے اور جب تک ہم
سو فیصدی مکمل نہ ہو جا ئیں اُس وقت تک امن نصیب نہیں ہوسکتا۔میں سمجھتا ہوں اگر میں قربانی کے لئے اپنے نام پیش کرنے والوں میں سے کسی کو بلا کر کہوں کہ تم
نے قربانی کرنے کا وعدہ کیا ہے روزانہ رات کو نو بجے سے صبح ساڑھے پانچ بجے تک کھڑے رہا کرو تو بالکل
ممکن ہے وہ اس قربانی کے لئے تیار نہ ہولیکن اگر میں یہ کہوں کہ جاؤ اور کود کر مر جاؤ تو ایک منٹ بلکہ ایک
لحظہ کے لئے بھی وہ اس سے انکار نہیں کرے گا یا مثلاً میں کہوں کہ صبح چھ بجے میرے دفتر میں آؤ اور خاموش
بیٹھے رہو اور شام کو اپنے گھر واپس چلے جایا کرو تو آٹھویں دن ہی مجھے رقعے آنے شروع ہو جائیں کہ میں
بے کار بیٹھا ہوں مجھے کام نہیں کوئی کام بتائیے۔حالانکہ حقیقی قربانی وہی ہوتی ہے جو خواہ قلیل ہو مگر انسان
استقلال سے اُسے سرانجام دے۔“
(مطبوع أفضل 22 نومبر 1934 ء )
14

آج 10 میں سے 10 باقی