جماعت احمدیہ کی موجودہ مشکلات و مصائب اور رمضان المبارک۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 14 دسمبر 1934 ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 14 دسمبر 1934ء
جماعت احمدیہ کی موجود و مشکلات و مصائب اور رمضان المبارک
""
خطبہ جمعہ فرمودہ 14 دسمبر 1934ء
دشمن زیادہ سے زیادہ تمہیں جو نقصان پہنچا سکتا ہے وہ یہی ہے کہ مار دے مگر وہ موت جو
خدا کی راہ میں نصیب ہو بہترین زندگی ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ جو لوگ خدا کی راہ
میں مارے جائیں انہیں مردہ مت کہو کیونکہ وہ زندہ ہیں۔دراصل ان مشکلات سے نیک و بد میں امتیاز ہو
جاتا ہے ست لوگ ہوشیار ہو جاتے ہیں۔جب میں ابھی خطبات بیان
کر رہا تھا تو چاروں طرف سے لبیک
لبیک اور ہم تیار ہیں کی آوازیں آرہی تھیں مگر جب میں نے تفاصیل کو بیان کیا ہے تو بعض جماعتیں بالکل
خاموش ہو گئیں اور پہلی لبیک کو بھول گئیں اور بعض نے اخلاص کا ایسا نظارہ دکھایا کہ میرے ذہن میں بھی نہ
آسکتا تھا اور اس طرح ایک امتیاز ہو گیا۔سب سے زیادہ قربانی کی مثال اور اعلیٰ نمونہ قادیان کی جماعت
نے دکھایا ہے۔دشمن اعتراض کرتے ہیں کہ یہاں منافق جمع ہیں ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ منافق ایسی
شاندار قربانیاں نہیں کر سکتے۔یہاں کی احمدی آبادی سات ہزار کے قریب ہے۔پنجاب میں احمدیوں کی
آبادی سرکاری مردم شماری کے رُو سے 31ء میں 56 ہزار تھی جو بہت کم ہے لیکن اگر ہم اسی کو درست سمجھ کر
آج 70 ہزار بھی سمجھ لیں تو گویا قادیان کی جماعت سارے پنجاب کا دسواں حصہ ہے لیکن ساڑھے ستائیس
ہزار روپیہ کی تحریکات میں قادیان کی جماعت کی طرف سے پانچ ہزار روپیہ نقد اور وعدوں کی صورت میں آیا
ہے اور ایسے ایسے لوگوں نے اس میں حصہ لیا ہے کہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔اگر چہ مجھے افسوس ہے کہ بعض
لوگ ایسے بھی ہیں جو زیادہ حصہ لے سکتے تھے مگر کم لیا ہے مگر ایک خاصی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جنہوں نے
اپنی حیثیت اور طاقت سے زیادہ حصہ لیا ہے۔بعض لوگ تو ایسے ہیں جنہوں نے اپنا سارا اندوختہ دے دیا
ہے، بعض ایسے ہیں جن کی چار چار پانچ پانچ روپیہ کی آمد نیاں ہیں اور انہوں نے کمیٹیاں ڈال کر اس میں
حصہ لیا یا کوئی جائداد فروخت کر کے جو کچھ جمع کیا ہوا تھا وہ سب کا سب دے دیا ہے۔باہر کی جماعتوں میں
سے بعض کے جواب آئے ہیں اور بعض کے ابھی نہیں آئے اور نہ ہی آسکتے تھے مگر بظاہر حالات سے معلوم
ہوتا ہے کہ قادیان کی جماعت بڑھ جائے گی۔مجھے خوشی ہے کہ قادیان کی جماعت نے حسب دستور اس
موقع پر بھی اعلیٰ درجہ کا نمونہ دکھایا ہے اور جو لوگ یہاں کے رہنے والوں پر اعتراض کیا کرتے ہیں ان کے
107

اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 14 دسمبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
لئے یہ کافی جواب ہے کہ جب خدا کے دین کے لئے قربانی کا سوال پیش ہوتا ہے تو یہی لوگ سب سے
زیادہ اعلیٰ نمونہ دکھاتے ہیں۔اس میں شک نہیں کہ باہر سے تکالیف کو دیکھ کر یہاں بعض منافق بھی آجاتے
ہیں۔ان کے علاوہ یہاں چونکہ احمد یہ جماعت کی کثرت کی وجہ سے کچھ عرصہ پہلے بعض قسم کے مظالم سے
لوگ بچے رہتے تھے اس وجہ سے بعض گھروں کی نسلوں میں خرابی پیدا ہو کر بعض جوانوں میں نفاق پیدا ہو گیا
تھا مگر یہ لوگ بہت کم تعداد میں ہیں ان کے نمایاں نظر آنے کی وجہ یہ ہے کہ جیسے سفید رنگ کے کپڑے پر
سیاہی کا ایک داغ بھی نمایاں دکھائی دیتا ہے مگر کالی چیز پر اگر توے کی ساری سیاہی مل دو تو بھی معلوم نہ ہوگی
اسی طرح یہاں کے منافق بالکل اسی طرح نظر آتے ہیں جس طرح سفید کپڑے پر سیاہی کا دھبہ۔وہ اسی
لئے نمایاں ہیں کہ یہاں سفیدی زیادہ ہے۔باہر کی جماعتوں کو یہاں کی جماعت پر ایک فضیلت ہے کہ وہ
ہر وقت دکھوں میں رہتی ہیں اور اس وجہ سے وہاں منافق نہیں ٹھہر سکتے اور باہر کے دوست جب قادیان
آتے ہیں تو یہاں کے منافق انہیں نمایاں نظر آتے ہیں جو ہر وقت اعتراض کرتے رہتے اور باہر سے آنے
والوں
کو غلط فہمیوں میں مبتلا کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔باہر کی جماعتوں میں سے بھی بعض نے اخلاص کا عمدہ نمونہ دکھایا ہے اور بعض نے تو اتنی ہوشیاری
سے کام لیا ہے کہ حیرانی ہوتی ہے۔مثلاً لاہور چھاؤنی کی جماعت کا وعدہ قادیان کی جماعت کے وعدہ کے
ساتھ ہی پہنچ گیا تھا۔کوئی دوست یہاں سے خطبہ سن کر گیا اور اس سے سن کر دوست فوراً ا کٹھے ہوئے اور
تحریک میں شامل ہو گئے اور جس وقت مجھے قادیان والوں کی رپورٹ ملی اسی وقت لاہور چھاؤنی کی مل گئی
مگر بعض جماعتیں لاہور چھاؤنی کے پہلو میں اور اس کے رستہ میں ایسی ہیں جنہوں نے تاحال توجہ نہیں
کی۔یہ سستی یا چستی کا سوال ہے خبر کے جلد یا بدیر پہنچنے کا نہیں۔سرسری اندازہ یہ ہے کہ چودہ دن کے اندر
اندر پندرہ ہزار کے قریب وعدے اور نقد روپیہ آچکا ہے جس میں سے چار ہزار کے قریب نقد ہے اور ابھی
جماعت کا بہت سا حصہ خصوصاً وہ لوگ جن کی آمدنیاں زیادہ ہیں خموش ہے یا اس انتظار میں ہے کہ جماعت
کے ساتھ وعدہ بھیجوائیں گے لیکن دوسری طرف متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے یا غربا میں سے بعض ایسے
ہیں کہ جن کے پاس پیسہ نہیں تھا اور انہوں نے چیزیں پیش کر دیں اور کہا کہ ہمارا اثاثہ لے لیا جائے۔اگر چہ ہم نے لیا نہیں کیونکہ میرے اصل مخاطب امرا تھے مگر اس سے اتنا پتہ تو لگ سکتا ہے کہ جماعت میں
ایسے مخلصین بھی ہیں جو اپنی ہر چیز قربان کر دینے کے لئے تیار ہیں۔اسی سلسلہ میں مجھے یہ بھی شکایت پہنچی
ہے کہ بعض جماعتوں کے عہدیدار لوگوں
کو یہ کہہ کر خاموش کر رہے ہیں کہ جلدی نہ کرو پہلے غور کر لو! گویا ان
کے غور کا زمانہ ابھی باقی ہے! ڈیڑھ دو مہینہ سے میں خطبات پڑھ رہا ہوں اور تمام حالات وضاحت سے
108

تحریک جدید - ایک ابھی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 دسمبر 1934ء
پیش کر چکا ہوں لیکن ابھی ان کے غور کا موقع ہی نہیں آیا؟ یہ مشورہ کوئی نیک مشورہ نہیں یا سادگی پر دلالت کو
کرتا ہے یا شاید بعض خود قربانی سے ڈرتے ہوں اور دوسروں کو بھی اس سے روکنا چاہتے ہوں کہ ان کی
ستی اور غفلت پر پردہ پڑا رہے۔کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانہ میں جہاد کے موقع پر پہلے
غور کیا جاتا تھا اور یہ کہا جاتا کہ جلدی نہ کرو غور کر لو؟ قرآن کریم میں تو اللہ تعالی فرماتا ہے کہ :
فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَتِ
(البقرة:148)
یعنی دوسروں سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو اور جلدی کی کوشش کرو! مگر یہ کہتے ہیں کہ ٹھہر جاؤ،
غور کر لو! حالانکہ غور کیلئے پہلے ہی کافی عرصہ مل چکا ہے۔ایسے عہدیداروں کو یا د رکھنا چاہئے کہ ان کی اس
تلقین سے جو لوگ سبقت کے ثواب سے محروم رہیں گے ان کا عذاب بھی انہی کی گردنوں پر ہو گا لیکن میں
یہ بھی سمجھتا ہوں کہ اگر کوئی شخص ثواب سے محروم رہتا ہے تو اپنے کسی فعل کے نتیجہ میں رہتا ہے۔یہ نظام کا
کوئی سوال نہیں تھا کہ عہدہ داروں کے ماتحت رہ کر ہی کرنا ضروری تھا ہر شخص اپنے طور پر بھی رقم بھیج سکتا یا
اپنا نام لکھوا سکتا تھا اسے کس نے روکا تھا کہ علیحدہ طور پر حصہ لیتا؟ اور جو لوگ کسی ایسی وجہ سے ثواب سے
محروم ہیں ان کی اپنی بھی غلطی ہے۔جماعتی لحاظ سے بعض مقامات سے مجھے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ
جماعتیں اپنی لسٹیں اکٹھی بھجوائیں گی۔گو یاد میر اس وجہ سے ہے ان جماعتوں پر یا ان کے افراد پر کوئی الزام
نہیں مگر ان میں سے بھی بعض مخلصین ایسے ہیں جنہوں نے اس دیر کو بھی برداشت نہیں کیا اور رقمیں بھیج دی
ہیں اور جماعت کا انتظار بھی نہیں کیا۔یہ گو معمولی باتیں ہیں مگر روحانی دنیا میں یہی چیز میں ثواب بڑھا دینے
کا موجب ہو جایا کرتی ہیں۔ایسی معمولی باتیں بظاہر نفسی والی ہوتی ہیں مگر روحانی دنیا میں وہ بہت قیمتی ہوتی
ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ایک دفعہ تقریر فرما رہے تھے بعض لوگ کھڑے تھے آپ نے فرمایا
بیٹھ جاؤ ! حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ گلی میں جلسہ میں شامل ہونے کے لئے آرہے تھے آپ نے
یہ آواز سنی تو وہیں بیٹھ گئے اور گھسٹ گھسٹ کر چلنا شروع کر دیا۔اب بظاہر یہ کس قدر مضحکہ خیز بات ہے کہ
ایک شخص اکڑوں بیٹھا ہوا چلتا جا رہا
ہے ایک شخص نے انہیں اس حالت میں دیکھا اور پوچھا کیا کر رہے
ہو؟ آپ نے کہا میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد بیٹھ جانے کے متعلق سنا اور اس خیال سے کہ
کیا معلوم وہاں پہنچنے تک جان ہی نکل جائے اور اس کی تعمیل کا موقع ہی نہ ملے ، یہیں بیٹھ گیا۔اب جس
شخص نے انہیں اس حالت میں دیکھا وہ تو دل میں ہنستا ہوگا کہ یہ شخص کتنا نادان ہے مگر اسے کیا معلوم کہ
یہی حرکت کس قدر خدا تعالیٰ کے حضور مقبول تھی۔کئی باتیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں دوسرے جلد بازی سمجھتے
109

اقتباس از خطبه جمعه فرمود : 14 دسمبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
ہیں اور ان کے کرنے والوں کے متعلق بعض یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ بڑے خیر خواہ بنے پھرتے ہیں مگر یاد رکھنا
چاہئے کہ اللہ تعالیٰ بڑا انکتہ نواز ہے اور وہ ضرور ثواب حاصل کر لیتے ہیں۔میں نے کسی گزشتہ خطبہ میں بیان
کیا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی کے سپرد ایک مہمان کیا کہ اسے لے جا کر کھانا
کھلاؤ۔آپ اسے ساتھ لے گئے اور بیوی سے پوچھا کہ کھانا ہے؟ اس نے کہا صرف بچوں کے لئے ہی
ہے اس سے زیادہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک تو مہمان ہے اور پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا
بھیجا ہوا۔بیوی نے کہا کہ پھر اس طرح کرتے ہیں کہ میں بچوں کو یونہی تھپک کر سلا دیتی ہوں اس کے بعد
دستر خوان بچھا کر کھانا رکھ دوں گی تم کہنا کہ روشنی ذرا اونچی کر دو اور میں اونچی کرنے کے بہانہ سے گل
کر دوں گی اور پھر معذرت کر دوں گی کہ آگ موجود نہیں اور روشنی کرنے کا کوئی اور سامان بھی نہیں ہمسایوں
کو اس وقت تکلیف دینا مناسب نہیں اس لئے اگر مہمان اندھیرے میں ہی کھانا کھالے تو اس کی مہربانی
ہوگی۔چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا۔بچوں کو سلا دیا اور بتی اونچی کرتے ہوئے دیا بجھا دیا، مہمان سے
معذرت کر دی اور اس نے کہا کوئی حرج نہیں میں اندھیرے میں ہی کھالوں گا اور پھر خود مہمان کے ساتھ
بیٹھ کر یونہی منہ مارتے رہے، اس وقت تک پردہ کا حکم نازل نہ ہوا تھا اس لئے اس خیال سے کہ مہمان ہتک
نہ محسوس کرے میاں بیوی دونوں اس کے ساتھ دستر خوان پر بیٹھ گئے اور اس طرح مچا کے مارنے شروع کئے
کہ گویا کھانے میں بڑا لطف آرہا ہے۔اللہ تعالیٰ کو ان کی یہ حرکت ایسی پسند آئی کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو وحی کے ذریعہ اس سے آگاہ کیا اور جب وہ صحابی اگلے روز حضور میں یہ کی
خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے ہنس کر فرمایا کہ کل رات تو تم نے خوب لطیفہ کیا! وہ صحابی
گھبرائے کہ شاید میرے متعلق کوئی شکایت کسی نے کر دی ہے مگر آپ علیہ نے فرمایا کہ تمہاری اس بات کو
دیکھ کر اللہ تعالیٰ بھی ہنسا اور میں بھی ہنستا ہوں۔اللہ تعالیٰ کی ہنسی کے یہ معنی نہیں ہیں کہ اس کے دانت اور
ہونٹ ہیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ خوش ہوا، اس نے اس نکتہ کو نوازا اور اس کے عوض ان کے
نام پر نیکیاں
لکھیں۔تو بعض دفعہ چھوٹی باتیں بھی خدا کو پیاری لگتی ہیں۔سبقت کرنے والوں کی بعض باتیں
بظاہر بے وقوفی کی ہوتی ہیں مگر اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ بہت مقبول ہوتی ہیں۔ہاں اگر ان کے اندر ریاء ہو تو
پھر وہ لعنت بن کر گلے کا طوق بن جاتی ہیں۔غرض یہ دن جو آئے ہیں یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے رحمت کا موجب ہیں اور اگر ان سے فائدہ اٹھایا
جائے تو عظیم الشان تغیر ہم اپنے اندر پیدا کر سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھی بعض ایسی باتیں ظاہر ہو
110

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 14 دسمبر 1934ء
رہی ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہمارے لئے بہت برکت کا موجب بنائے گا ضرورت صرف استقلال کی ہے
اُسی استقلال کی جو اس رمضان والے نے دکھایا! اسے ہر روز دق کیا جاتا اور سمجھ لیا جاتا کہ اب اس کی
زبان ہم نے بند کر دی مگر دوسرے روز محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پھر وہی بات پیش کر دیتے۔پس
ضرورت ہے کہ دنیا ہم کو بےشرم کہے، بے حیا کہے ، پاگل کہے۔لوگ کہیں کہ یہ بہت بے شرم ہیں ہم نے
ان
کو سود فعہ منع کیا ہے کہ ہمارے سامنے یہ باتیں نہ کیا کرو مگر باز نہیں آتے ، یہ پاگل ہو گئے ہیں اور ان میں
عقل کی کمی ہے۔جب یہ بات پیدا ہوگی تو پھر اللہ تعالیٰ کا کلام نازل ہوگا۔قرآن کریم کے بعد کسی نئے کلام
کی تو ضرورت نہیں اور جو نیا اُترے بھی وہ اسی کے تابع ہوتا ہے اس لئے کلام الہی کے نزول سے میرا
مطلب یہ ہے کہ یہی کلام دوبارہ انسان کے دل پر اُترتا ہے جو اس غار حرا والے کی اتباع کرے۔اس پر
ایسے ایسے قرآن کریم کے معارف کھولے جاتے ہیں کہ وہ خود حیران رہ جاتا ہے۔“
وو
خدا کیلئے اپنے اوپر موت وارد کر لینے اور تاریکی قبول کر لینے کے سوا خدا کو ہم نہیں پاسکتے
اس لئے ہمارے دوست اس ظاہری رمضان سے بھی زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں تا جو روحانی رمضان
ہم پر آیا ہوا ہے اس سے بھی زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھایا جا سکے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ ہم
نے رمضان اس لئے نازل کیا ہے تا لوگوں کو سہولت پہنچے اور وہ تنگی سے بچ جائیں لیکن ہم دیکھتے ہیں بظاہر
ان دنوں میں زیادہ جنگی ہوتی ہے مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔يُرِيدُ اللهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ
(البقرة: 185)
ہم یہ برداشت نہیں کر سکتے تھے کہ تم ایمان لاؤ اور پھر تنگیوں میں بسر کرو اس لئے ہم نے روزے
فرض کئے تا تمہاری تنگیاں دور ہوں۔یہ ایسا نکتہ ہے جو مومن کو مومن بناتا ہے اور جو یہ ہے کہ روزہ میں بھوکا
رہنا یا دین کے لئے قربانی کرنا انسان کے لئے کسی نقصان کا موجب نہیں بلکہ سراسر فائدہ کا باعث ہے جو
یہ خیال کرتا ہے کہ رمضان میں انسان بھوکا رہتا ہے وہ قرآن کی تکذیب کرتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ تم بھوکے تھے ہم نے رمضان مقر کیا تائم روٹی کھاؤ۔پس معلوم ہوا کہ روٹی یہی ہے جو خدا کھلاتا ہے
اور اصل زندگی اسی سے ہے اس کے سوا جو روٹی ہے وہ روٹی نہیں پتھر ہیں جو کھانے والے کے لئے ہلاکت
کا موجب ہیں۔مومن کا فرض ہے کہ جو لقمہ اس کے منہ میں جائے اس کے متعلق پہلے دیکھے کہ وہ کس کے
لئے ہے اگر تو وہ خدا کیلئے ہے تو وہی روٹی ہے اور اگر نفس کے لئے ہے تو وہ روٹی نہیں، جو کپڑا خدا کے لئے

اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 14 دسمبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
پہنا جائے وہی لباس ہے جو نفس کے لئے پہنتا ہے وہ نگا ہے۔دیکھو! کیسے لطیف پیرایہ میں بتایا ہے کہ
جب تک خدا کے لئے تکالیف اور مصائب برداشت نہ کرو تم سہولت نہیں اٹھا سکتے۔اس سے ان لوگوں کے
خیال کا بھی ابطال ہو جاتا ہے جو بقول حضرت مسیح موعود علیہ السلام رمضان کو موٹے ہونے کا ذریعہ بنا لیتے
ہیں۔حضور فرمایا کرتے تھے کہ بعض لوگوں کے لئے تو رمضان ایسا ہی ہوتا ہے جیسے گھوڑے کے لئے
خورید۔وہ ان دنوں میں خوب گھی ،مٹھائیاں اور مرغن اغذیہ کھاتے ہیں اور اسی طرح موٹے ہو کر نکلتے ہیں
جس طرح خورید کے بعد گھوڑا۔یہ چیز بھی رمضان کی برکت کو کم کرنے والی ہے۔ہماری جماعت کے
دوستوں نے عام اقرار کیا ہے کہ غذا کو سادہ کر دیں گے اور صرف ایک سالن پر گزارہ کریں گے۔اس میں
شک نہیں کہ اس پر عمل میں نے ہر ایک کی مرضی پر چھوڑا ہے اور یہ تحریک اختیاری ہے مگر میں سمجھتا ہوں یہ
اختیار صرف نیکی کو زیادہ کرنے کیلئے ہے ورنہ جو احمدی اسے اختیار نہیں کرتا وہ نیکی سے محروم رہتا ہے اس
لئے دوستوں کو رمضان کے مہینہ میں خاص طور پر اس اقرار کے متعلق احتیاط برتنی چاہئے۔افطار میں تنوع
اور سحری میں تکلفات نہیں کرنے چاہئیں اور یہ نہیں خیال کرنا چاہئے کہ سارا دن بھوکے رہے ہیں اب
پرخوری کر لیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانہ میں صحابہ کرام افطار وغیرہ کے لئے کوئی تکلفات
نہ کرتے تھے کوئی کھجور سے، کوئی نمک سے، بعض پانی سے اور بعض روٹی سے افطار کر لیتے تھے اور ہمارے
لئے ضروری ہے کہ ہم بھی اسی طریق کو پھر سے جاری کریں جبکہ دین کیلئے خدا تعالیٰ وہی زمانہ پھر لایا ہے
اور اس کے لئے طرح طرح کے مصائب ہیں بے شک ذاتی طور پر ہمارے لئے کوئی مصیبت نہیں لیکن
جب دین کے لئے مصیبت ہے تو وہ ہمارے لئے ہے اور خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہم وہی دن یاد کریں جب
قرآن نازل ہوا تھا تو ہمارے لئے بھی وہی طریق اختیار کرنا ضروری ہے جو ان دنوں میں تھا۔( مطبوعه الفضل 20 دسمبر 1934 ء )
112

آج 10 میں سے 10 باقی