حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات۔ تقریر فرمودہ 27 دسمبر 1934ء بر موقع جلسہ سالانہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)
زیک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از تقریر فرموده 27 دسمبر 1934ء
حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات
تقریر فرمودہ 27 دسمبر 1934ء بر موقع جلسہ سالانہ
میری ان تحریکوں کے متعلق جو میں نے پچھلے دنوں کی ہیں بعض دوستوں نے لکھا ہے: ہم
تو امید کرتے تھے کہ آپ لاکھوں روپے اور لاکھوں والنٹیئرز مانگیں گے مگر آپ نے صرف ساڑھے
ستائیس ہزار روپیہ مانگا اور چند آدمی مانگے ! میں معترف ہوں ان دوستوں کے اخلاص اور ایثار کا مگر میں یہ
ماننے کے لئے تیار نہیں کہ وسعت خیال میں انہوں نے مجھے شکست دے دی ہے۔میں نے نہ ساڑھے
ستائیس ہزار روپیہ مانگا ہے اور نہ چند آدمی مانگے ہیں بلکہ یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے
رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم صحابہ سے فرمایا کرتے تھے کہ فلاں مہمان کو کھانا کھلا دو۔آسمانی جماعتیں
لاکھوں کروڑوں انسانوں سے نہیں جیتا کرتیں اور نہ لاکھوں کروڑوں روپوں سے جیتی ہیں بلکہ پوری چیز
سے جیتی ہیں۔اگر جماعت کے سو آدمی ہوں اور سو ہی مل جائیں تو وہ جماعت کامیاب ہو جاتی ہے۔پس
میر امطالبہ یہ ہے کہ جو کچھ مومنوں کے پاس ہے وہ مجھے دے دیں اور جتنے مومن ہیں وہ سب کے سب مجھے
مل جائیں ، اگر ان کے پاس صرف دو روپے ہیں اور دو ہی مجھے مل جاتے ہیں تو میں کامیاب ہوں گا ، اگر
ایک لاکھ کی جماعت ہے جن میں سے 99,999 منافق ہیں اور صرف ایک مومن ہے تو وہ جب میرے
پاس
آگیا کامیابی ہو جائے گی اور اگر اس مومن کے پاس صرف ایک دھیلا ہے اور وہ بھی کھوٹا مگر وہ لے آتا
ہے تو فتح ہو جائے گی۔پس یہ کہنا ان کی غلطی ہے کہ وہ لاکھوں کی امید رکھتے تھے مگر میں نے صرف چند
مانگے ہیں۔ہم تو یوم اور بعض یوم ہی جانتے ہیں۔میرا سوال نہ آج کے لئے ہے نہ کل کے لئے اور نہ
پرسوں کے لئے ، نہ ہزاروں روپے کا ہے نہ لاکھوں کا نہ کروڑوں کا ، نہ ہزاروں انسانوں کے لئے ہے نہ
کروڑوں کے لئے۔اگر کوئی بہت بڑا امیر احمدی ہو جاتا ہے اور ایک ارب روپیہ دیتا ہے جبکہ جماعت
بحیثیت جماعت قربانی نہیں کرتی تو کیا اس سے احمدیت کامیاب ہو جائے گی ؟ نہیں۔اس کے مقابلہ میں
اگر ایک غریب احمدی ہے اور وہ اپنے آپ کو قربانی کے لئے پیش کر دیتا ہے۔مثلاً اس کے پاس ایک ہی
روپیہ ہے اور وہی دے دیتا ہے تو کامیابی حاصل ہو جائے گی۔پس میرا یہ مطالبہ ہے کہ ہر مومن اپنی جان
113
اقتباس از تقریر فرموده 27 دسمبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اور اپنا تمام مال دے تب کامیابی ہوگی۔اگر کہو کہ بعض کی سستی اور کو تا ہی کا الزام ہم پر کیوں رکھا جاتا
ہے؟ تو یاد رکھنا چاہئے کہ ہر مومن کا فرض ہے کہ دوسروں کو اپنے ساتھ آگے بڑھائے اور پیچھے نہ رہنے
دے۔مومن کسی حال میں پیچھے نہیں رہتا۔اگر رہتا ہے تو اسی وجہ سے کہ اس کی تربیت نہیں ہوئی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وقت شراب کے حرام ہونے کا جب حکم نازل ہوا تو کچھ صحابہ ایک جگہ
بیٹھے شراب پی رہے تھے اور شراب کے نشہ میں مخمور تھے ،شراب
کا نشہ کتنا بڑا ہوتا ہے، اس وقت ایک شخص بازار
سے یہ کہتا ہوا گزرا کہ اے مسلمانو ! رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے شراب حرام کر دی ہے! اس مخمور
حالت میں، جب کہ کوئی اپنے ماں باپ کی بات سنے کیلئے بھی تیار نہیں ہوتا، ایک نے شراب کے نشہ میں
کہا: ذرا دروازہ کھولنا تا معلوم کریں کہ کہنے والے نے کیا کہا ہے؟ دوسرا اٹھا اور اس نے کہا: پہلے میں شراب
کے مٹکے اور دوسرے برتنوں کو توڑ دوں گا اور پھر پوچھوں گا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کیا کہا
ہے؟ پس مومن کو جب آواز پڑے تو خواہ وہ دنیا کے نشے میں کتنا ہی مخمور ہو تو بھی اٹھ کھڑا ہوتا ہے مگر
ضرورت اس بات کی ہے کہ مومن تک آواز پہنچے۔ہمیں کافروں اور منافقوں کی ضرورت نہیں ہے بلکہ
مومنوں کی ہے اور سب کے سب مومنوں کی ہے اسی لئے میں نے کہا تھا کہ آپس میں اگر کسی کی ناراضگی ہو
تو صلح کر لو تا کہ سب کے سب مل کر آگے بڑھیں اور ایک جھنڈے کے نیچے جمع ہو جائیں۔پس جب سب مومن آگئے تو ان کا سب مال آ گیا تب فتح یقینی ہے۔میرا یہ مطلب نہیں کہ وہ اپنا
سارا مال مجھے دے دیں بلکہ یہ ہے کہ وہ سمجھیں کہ ان کے پاس جو کچھ ہے میرا ہی ہے۔پس سب کے سب
مومنوں کو ساتھ لے کر اٹھو اور مل کر آگے قدم بڑھاؤ۔اگر کسی کو کسی سے ناراضگی ہو تو اسے دور کر دو۔دیکھو!
جن بچوں کے ماں باپ مر جاتے ہیں وہ آپس میں ایک دوسرے سے کس طرح پیار اور محبت کرتے ہیں۔اگر ان کے ماں باپ کو گالیاں دی جارہی ہوں اور وہ کچھ نہ کر سکیں تو کیا کریں گے؟ یہی کہ ایک دوسرے
سے چمٹ کر رونے لگ جائیں گے۔میں نے وہ بچے دیکھے ہیں جو ماں کے مرجانے کی وجہ سے دوسری
ماؤں کے سپرد کئے گئے اور جب ان کی ماں کو برا بھلا کہا گیا وہ آپس میں لپٹ کر رونے لگ
گئے۔قرآن کریم میں نبی کو مومنوں کا باپ قرار دیا گیا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وصال
ہوئے ہزار سال سے زیادہ عرصہ گزر گیا اور ہم اس وجہ سے اپنے آپ کو یتیم سمجھتے تھے۔پھر
حضرت مسیح موعود بھی فوت ہو چکے ہیں، آج لوگ ان کو برا بھلا کہتے ہیں مگر ہم بے بس ہیں اس لئے نہیں کہ
ہم میں کچھ کرنے کی طاقت نہیں ہے ، ان سے بہت زیادہ طاقت ہے جو ہمیں دکھ دے رہے ہیں بلکہ اس
114
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اقتباس از تقریر فرموده 27 دسمبر 1934ء
لئے کہ وہی ہمارے ہاتھ باندھ گیا ہے جس کے خلاف بد زبانی کر کے ہمیں دکھ دیا جارہا ہے۔پھر
خدا تعالیٰ نے ہمارے ہاتھ باندھ دیئے ہیں۔پس ہم بے بس ہیں۔اگر اس وقت ہم ایک دوسرے سے نہیں
چمٹ جاتے تو اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اپنا باپ سمجھتے ہیں اور آپ کے
خلاف بدزبانی کرنے والوں سے ہمیں صدمہ پہنچ رہا ہے؟ جب میری بیوی امتہ ابھی مرحومہ فوت ہوئیں تو بڑی
لڑکی سات آٹھ سال کی تھی اور چھوٹی پانچ سال کی ماں کے فوت ہونے پر بڑی لڑکی مجھے چھٹ کر رونے لگی اور
کہنے لگی کہ اب امتہ الرشید خلیل کو جوان کا چھوٹا بھائی ہے، کون پالے گا ؟ اس وقت وہ ساری لڑائیاں بھول گئی
اور اپنے سے سب سے قریب چیز وہی بہن نظر آئی جس سے لڑتی رہتی تھی۔پس میں کس طرح مان لوں کہ
ہم اپنے آپ
کو یتیم محسوس کرتے ہیں اور حضرت مسیح موعود کو اپنا باپ سمجھتے ہیں جبکہ ہم ایک دوسرے کو گلے
سے پکڑنے کے لئے تیار ہوں؟ تمام احمدیوں کو میری یہ نصیحت ہے کہ جاؤ اور اپنے دوسرے بھائیوں کے
گلے سے لیٹے رہو۔حتی کہ حضرت مسیح موعود کے پاس پہنچ جاؤ۔مسجد اقصیٰ میں جب میں نے اعلان کیا کہ
آپس کی ناراضگیاں دور کر دو اور بنیان مرصوص بن کر دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ تو قادیان
کے احمدیوں نے کہا ہم ایسا ہی کرنے کے لئے تیار ہیں اور باہر کے احمدیوں نے لکھا کہ کاش! ہم بھی اس
وقت موجود ہوتے۔آج باہر کے ہزاروں احمدی یہاں موجود ہیں میں ان سے کہتا ہوں کہ میں نے انہیں
خدا کا پیغام پہنچا دیا۔تم اس وقت ایک یتیم قوم ہو تم پر مصائب پر مصائب آئیں گے اور تمہیں بھائیوں کی
طرح رہنا ہو گا۔جاؤ! اپنے ان بھائیوں کے گلے مل جاؤ جن سے تمہیں کسی قسم کی ناراضگی اور رنج ہے، جاؤ
اور ان سے مل جاؤ۔کیا میں نے تمہیں خدا کا یہ پیغام پہنچا دیا؟ اس پر تمام مجمع نے متفق اللسان ہو کر کہا ہاں
حضور نے پیغام پہنچا دیا۔)
پھر میں نے سادگی کی زندگی بسر کرنے کی تعلیم دی ہے اس لئے کہ تم اعلیٰ قربانیاں کرنے کے
لئے تیار ہو جاؤ، محنت اور مشقت برداشت کرنے کی تم میں طاقت پیدا ہو، مشکلات اور تکالیف برداشت کر
سکو اور جب تمہارے پاس مال ہوگا تو تم اعلیٰ قربانی کرنے کے قابل ہو سکو گے۔دل کی قربانی سے مال مہیا
نہیں ہوسکتا لیکن جب دل کی قربانی ہوگی اور تمہارے پاس مال بھی ہو گا تو اسے تم پیش کر سکو گے۔پس سادہ
کھانا کھاؤ، سادہ کپڑے پہنو اور کفایت شعاری سے گزارہ کرو۔اپنی آمدنی میں سے چندے دو اور ایک
حصہ امانت فنڈ میں جمع کراؤ۔پھر کچھ اپنے پاس بھی جمع کرو۔بعض کہتے ہیں کہ یہ دین کے خلاف ہے مگر
انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود نے حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ کم از کم تنخواہ کا 1/4
115
اقتباس از تقریر فرمودہ 27 دسمبر 1934ء
"
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
جمع کرتے جاؤ۔پس جب تک تمہیں یہ آواز نہیں آتی کہ سب کچھ لے آؤ اس وقت تک کچھ نہ کچھ جمع کرتے
جانا چاہئے۔بعض کہتے ہیں کہ کیا یہ تین سال کے لئے ہے مگر بات یہ ہے کہ تین سال کی میعاد تو ایسی ہے
جیسا کہ جب کوئی جانور چلتا نہ ہو تو اسے چلانے کے لئے گھاس دکھائی جاتی ہے پھر جب چل پڑے تو چلتا
ہی جاتا ہے۔میں عالم الغیب نہیں ہوں میں نہیں جانتا کہ مشکلات کب تک دور ہوں گی ؟ میں نے
مشکلات دور کرنے کہ تدابیر پیش کی ہیں اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ جب جماعت ان پر کار بند ہو جائے گی تو
پھر ان پر عمل کرتی رہے گی۔پس یہ تدابیر فتح حاصل ہونے تک کے لئے ہیں ان پر عمل کرانے کے لئے جبر
اس لئے نہیں کیا گیا کہ عمل کرنے والوں کو ثواب زیادہ حاصل ہو۔اگر کوئی ان تدابیر پر عمل نہیں کرتا تو نہ ہم
اسے جماعت سے نکالیں گے اور نہ اسے برا کہیں گے۔یہ جو کچھ پیش کیا گیا ہے یہ ابتدائی سکیم ہے۔بعض
اور تدابیر بھی ہیں جن میں سے کئی ایک ایسی ہیں کہ میں سمجھتا ہوں کہ ان پر یقینا عمل کرنا پڑے گا اور اب وہی
ہمارے ساتھ چل سکے گا جو یہ سمجھے گا کہ جب اُکھلی میں سر دیا تو پھر موسلوں سے کیا ڈرنا ! جو اس کے لئے
تیار نہیں وہ گھر میں بیٹھے رہیں۔“
یا درکھو کہ اب ایسا وقت آگیا ہے کہ آپ لوگوں کو دو میں سے ایک چیز قبول کرنی ہوگی یا تو
وہ زندگی قبول کرو جس کے بعد کوئی زندگی نہیں یا پھر وہ موت قبول کرو جس کے بعد کوئی موت نہیں۔وہ جو
بظاہر زندگی ہے خدا تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ اس کے بعد زندگی نہیں اور وہ جو موت ہے اس کے متعلق خدا تعالٰی نے
بتایا ہے کہ اس کے بعد حیات ابدی ہے۔میں نے جو اخراجات کے لئے پہلی قسط طلب کی ہے اس کے متعلق اگرچہ سب نے ابھی تک
توجہ نہیں کی مگر روپیہ آیا ہے اور جس قدر طلب کیا گیا تھا اس سے بہت زیادہ آیا ہے۔امانت فنڈ کا روپیہ بھی
کافی آجائے گا اور اگر پیش آمدہ ضروریات سے زیادہ چندہ آگیا تو میرا ارادہ ہے کہ چونکہ انگریزی
ترجمہ قرآن کی اشاعت کی فورا ضرورت ہے اس میں سے کچھ رو پید اس کام پر خرچ کیا جائے۔اگر اس کام
سے بھی بڑھ گیا تو وہ اگلے سال کام آجائے گا۔دین کی خدمت کے لئے زندگی وقف کرنے والوں کی بھی
کافی تعداد ہو چکی ہے مگر کئی باتیں ایسی ابھی ایسی ہیں جن کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔مثلاً
(1) نو جوانوں کا غیر ممالک میں جانا ، (2) اعلیٰ عہدیداروں اور تعلیم یافتہ لوگوں کا لیکچر دینے کے لئے
پنے آپ کو پیش کرنا (3) رخصت لے کر یا فراغت کے موسم میں تبلیغ کے لئے اپنا نام لکھانا،
(4) 25 لاکھ روپیہ تک کیلئے ریز روفنڈ جمع کرنا ، (5) پنشن یافتہ یا فارغ البال لوگوں کا مرکز میں کام
116
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اقتباس از تقریر فرموده 27 دسمبر 1934ء
کرنے کیلئے اپنے آپ کو پیش کرنا ، (6) قادیان کے سکولوں میں بچوں کو تعلیم کیلئے بھیجنا اور ان کے متعلق یہ
اختیار دینا کہ ان کی دینی تربیت پر زور دینے کے لئے ہم جس رنگ میں ان
کو رکھنا چاہیں رکھ سکیں اور
(7) قادیان میں مکان بنانے کی کوشش کرنا۔یہ سات باتیں ایسی ہیں جن کی طرف ابھی تک کم توجہ کی گئی
ہے۔ان میں سے ہر ایک کے متعلق احباب کو چاہیے کہ مجھے جواب دیں۔بہت سے احباب نے توجہ کی
ہے مگر جس قدر جماعت ہے اس کے مقابلہ میں توجہ کرنے والوں کی تعداد بہت کم ہے۔یہ اصل تحریکیں ہیں
اور یا درکھنا چاہئے کہ میں سب کچھ مانگ رہا ہوں ہاں فی الحال یہ چند مطالبات کئے ہیں۔پس احباب کو
چاہئے کہ اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی عادت ڈالیں، سادہ کھانا کھائیں ،سادہ کپڑا پہنیں، دین کی خدمت
کیلئے اپنے آپ کو پیش کریں، کوئی احمدی بے کار نہ رہے اگر کسی کو جھاڑو دینے کا کام ملے تو وہ بھی کرلے
اس میں بھی فائدہ ہے۔ہر حال کوئی نہ کئی کام کرنا چاہئے اس کے جو فوائد ہیں وہ میں اس وقت نہیں بیان
کر سکتا کیونکہ وقت تھوڑا ہے مگر یہ ضرور کہتا ہوں کہ ہر شخص کو کوشش کرنی چاہئے کہ بے کار نہ رہے۔ماں
باپ سنگدل بن کر اپنے بے کارلڑکوں سے کہہ دیں کہ ہم نے تمہیں پالا پوسا ہے اب تم جوان ہو جاؤ اور خود کما
کر کھاؤ۔بے شک یہ سنگدلی ہے مگر اس پیار اور محبت سے ہزار درجہ بہتر ہے جو بے کاری میں مبتلا رکھتی
ہے۔میں نے یہ بھی سوچا ہے کہ لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے دینی کورس تیار کیا جائے اور پھر اس میں ان کا امتحان
لیا جائے کوئی احمدی لڑکا یا لڑ کی ایسی نہ ہو جسے اس کورس کی تعلیم نہ ہو ہر ایک کے لئے اس کا پڑھنا لازمی
ہو۔زمیندار احباب سے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ یہ نہ سمجھیں کہ وہ سنتے چھوٹ گئے ان کی بھی باری آرہی
ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ زمیندار طبقہ جو نہایت شاندار قربانیاں کرتا رہا ہے اب بھی کرے گا۔پراپیگنڈہ
کے لئے جو کمیٹی بنائی گئی ہے اس نے اپنا کام شروع کر دیا ہے مگر جو کچھ وہ تیار کرے اسے لوگوں کے گھروں
تک پہنچانا جماعت کا کام ہے مگر جماعت کی توجہ اس طرف کم ہے اگر توجہ کی جاتی تو کئی سو الفضل اور کئی
ریویو اور سن رائز کے پرچے جاری کرائے جا سکتے ہیں اور اس طرح بہت اہم کام ہو سکتا ہے فی الحال میں
جماعت میں تحریک کرتا ہوں کہ الفضل کے کم از کم دوسو پرچے مفت تقسیم کئے جائیں اور پانچ پانچ سور یویو
اور سن رائز کے۔اتنی تعداد جماعتوں کے نام بحصہ رسدی لگادی جائے اور احباب اپنی اپنی جگہ کوشش کریں
کہ اتنے پر چوں کی قیمت مفت اشاعت کے لئے جمع ہو جائے۔میں نے کئی بار اخبارات کی ایجنسیاں قائم
کرنے کی طرف بھی توجہ دلائی ہے اگر احباب کوشش کریں تو اس طرح ہزاروں کی تعداد میں پرچے نکل سکتے
ہیں۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس طرح مہینہ میں روپیہ، ڈیڑھ روپیہ سے زائد آمد نہیں ہوسکتی مگر میں کہتا ہوں
117
اقتباس از تقریر فرموده 27 دسمبر 1934ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
کہ روپیہ، ڈیڑھ روپیہ صفر سے بہر حال زیادہ ہوتا ہے اور آج کل تو اس سے ایک شخص ایک مہینہ تک کھانا کھا
سکتا ہے۔پس میں جماعتوں کو ہدایت دیتا ہوں کہ اپنی اپنی جگہ کے بے کاروں یا ان
کو جنہیں اپنے دوسرے
کاموں سے فرصت مل سکتی ہے اخبارات فروخت کرنے کے کام پر لگا دیں۔غرض ہر رنگ میں کام کرنے
کی ضرورت ہے۔میں تمہیں ایک طرف تو یہ کہتا ہوں کہ جاؤ نکل کر تمام دنیا میں پھیل جاؤ اور دوسری طرف
یہ کہتا ہوں کہ جب تمہیں مرکز سلسلہ سے آواز آئے کہ آجاؤ تو لبیک کہتے ہوئے جمع ہو جاؤ یہ آنا جسمانی طور
پر بھی ہوسکتا ہے اور روحانی ، اخلاقی اور مالی طور پر بھی۔اللہ تعالیٰ سورۃ البقرہ میں فرماتا ہے:
وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِمُ رَبِّ اَرِنِي كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْتُ قَالَ أَوَلَمْ تُؤْمِنُ
قَالَ بَلَى وَلكِنْ لِيَطْمَينَ قَلبِى قَالَ فَخُذْاَرْبَعَةً مِّنَ الطَّيْرِ فَصُرْهُنَّ
إِلَيْكَ ثُمَّ اجْعَلْ عَلَى كُلِّ جَبَلٍ مِنْهُنَّ جُزْءًا ثُمَّ ادْعُهُنَّ يَأْتِينَكَ سَعيًا
ط
(البقرة :260)
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خدا تعالیٰ سے کہا کہ آپ کے حکم سے میں نے نبوت کا دعویٰ
کیا ہے۔اب بتائیے میری جماعت کس طرح غالب آئے گی۔چنانچہ انہوں نے کہا:
رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْتُى
اے میرے رب
! ہم تو دنیا کے مقابلہ میں مردہ ہیں۔بتائیے آپ کس طرح ان مردوں
کو زندہ کریں
گے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اَوَلَمْ تُؤْمِنُ کیا تمہیں زندہ کرنے پر ایمان نہیں؟ حضرت ابراہیم علیہ السلام
نے کہا ایمان ہے اور آپ کا وعدہ ہے مگر نظمین قلبی۔میں یہ چاہتا ہوں کہ اس وعدہ کو اپنی آنکھوں
سے پورا ہوتا دیکھوں کیونکہ اطمینان اسی وقت حاصل ہوتا ہے جب چیز مل جائے۔ایمان کے معنی چیز کے ملنے
پر یقین ہوتا ہے اور اطمینان چیز کے ملنے پر حاصل ہوتا ہے۔خدا تعالے نے فرمایا:-
فَخُذْ ارْبَعَةً مِّنَ الطَّيْرِ چار پرندے لو،
فَصُرْهُنَّ إِلَيْكَ اور اپنے ساتھ سدھالو،
ثُمَّ اجْعَلْ عَلَى كُلِّ جَبَلٍ مِنْهُنَّ جُزْء پھر انہیں چار پہاڑوں پر رکھ دو،
ثُمَّ ادْعُهُنَّ يَأْتِينَكَ سَعَيًّا پھر انہیں بلا و وہ تمہارے پاس دوڑتے ہوئے آئیں گے۔اسی طرح یہ بتایا کہ اپنی جماعت میں اخلاص اور تقویٰ پیدا کرو اور انہیں کہو کہ دنیا میں چاروں
طرف نکل جائیں مگر یہ سمجھا دو کہ جب تمہیں آواز آئے تو جمع ہو جاؤ۔118
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد اول
اقتباس از تقریر فرموده 27 دسمبر 1934ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی یہ الہام ہوا ہے۔پس اس مضمون نے آپ کوی
جماعت کے بارے میں پورا ہو نا ہے۔مومن کو کلام الہی میں پرندہ کہا گیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام چونکہ ابراہیم رکھا گیا ہے اس لئے آپ سب لوگ ان کے
پرندے ہوئے۔پس اے ابراہیم ثانی کے پرندو! اگر احیاء چاہتے ہو تو دنیا میں پھیل جاؤ مگر اس طرح نہیں
کہ اپنے اصل گھر کو بھول جاؤ تمہارا اصل گھر قادیان ہی ہے خواہ تم کہیں رہتے ہوا سے یا درکھو۔جب تمہیں
ابراہیمی آواز آئے ، قادیان سے خدا کا نمائندہ، میں یا کوئی اور جب کہے کہ اے احمد یو! خدا کے دین کو
تمہاری اس وقت ضرورت ہے تم جہاں جہاں ہو مرکز میں حاضر ہو جاؤ۔اگر مال کی ضرورت ہو تو مال حاضر
کرو، اگر جان کی ضرورت ہو تو جان پیش کر دو اور چاروں طرف سے وہی نظارہ نظر آئے جو حج کے موقع پر ہر
طرف سے لبیک اَللَّهُمَّ لَبَّیک کہنے والوں کا نظر آتا ہے۔خدا تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے
کہا تھا کہ تمہاری نسل چاروں طرف پھیل جائے گی اور جب تم ان
کو بلاؤ گے تو دوڑیں آئیں گے اسی طرح
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق ہونا چاہئے کہ چاروں طرف سے لبیک کہنے والے دوڑے
آئیں۔اس نظارہ ہی کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس شعر میں اشارہ فرماتے ہیں کہ:
زمین قادیان اب محترم ہے
ہجوم
خلق سے ارض حرم ہے
پس جاؤ اور دنیا میں پھیل جاؤ کہ کامیابی کا ذریعہ یہی ہے اور جب آواز پہنچے تو یوں جمع ہو جاؤ
جس طرح پرندے اڑ کر جمع ہو جاتے ہیں۔پھر خواہ کتنی بڑی کوئی فرعونی طاقت تمہارے مٹانے کے لئے
کھڑی ہو جائے اسے معلوم ہو جائے گا کہ احمدیت کو مٹانا آسان نہیں ہے۔یہ وہ چیز ہے جس کی میں آپ
لوگوں سے امید کرتا ہوں کیونکہ آپ وہ لوگ ہیں جن میں خدا تعالیٰ نے حقیقی ایمان پیدا کیا اور جو مقدس گھر
کے گرد گھومنے والے پرندے ہیں۔میں نے خدا تعالیٰ کی باتیں آپ کو پہنچا دیں جو کچھ کہنا تھا کہہ دیا اور جو
کچھ بتانا تھا تا دیا۔اب یہ تمہارا کام ہے کہ لبیک اللھم لبیک کہتے ہوئے کھڑے ہو جاؤ۔“
( مطبوعہ الفضل 20 جنوری (1935ء )
119