ہماری جماعت کے دوست اس سکیم پر سچے طور پر عمل کریں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 4 جنوری 1935ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 4 جنوری 1935ء
ہماری جماعت کے دوست اس سکیم پر بچے طور پر عمل کریں
خطبہ جمعہ فرمودہ 4 جنوری 1935ء
اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ کیا ہوگا یا کیا نہ ہو گا ؟ مگر میں نے تمام حالات کو مدنظر رکھتے
ہوئے ایک پروگرام تیار کیا ہے اور ایک سکیم جماعت کے سامنے رکھی ہے کہ اس طریق پر عمل کرو تو احراری
فتنہ سے محفوظ رہو گے۔میں یقین رکھتا ہوں، خالی یقین نہیں بلکہ ایسا یقین جس کے ساتھ دلائل ہیں اور
جس کی ہر ایک کڑی میرے ذہن میں ہے اور اس یقین کی بنا پر میں کہتا ہوں کہ گو جو شیلے لوگوں کو وہ سکیم
پسند نہ آئے لیکن ہماری جماعت کے دوست اس سکیم پر بچے طور پر عمل کریں تو یقینا فتح ان کی ہے۔میں نے
روپیہ کے متعلق جو تحریک کی تھی اس کا جواب جو جماعت کی طرف سے دیا گیا ہے وہ اتنا خوش آئند ہے کہ
اس کے ہوتے ہوئے یہ خیال نہیں کیا جاسکتا کہ باقی حصہ سکیم میں جماعت کمزوری دکھلائے گی مگر جیسا کہ
میں نے کئی بار بیان کیا ہے بعض لوگ فوری بڑی قربانی کے لئے تو تیار ہو جاتے ہیں مگر مستقل اور چھوٹی
قربانی نہیں کر سکتے۔میں نے ساڑھے ستائیس ہزار روپیہ کی تحریک کی تھی مگر اس وقت تک ساٹھ ہزار سے
زائد کے وعدے آچکے ہیں اور بیس ہزار کے قریب نقد آ چکا ہے اس لئے بالکل ممکن ہے کہ گو میں نے پندرہ
جنوری تک صرف وعدوں کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس تاریخ تک نقد رقم مطالبہ کے برابر یا اس سے بڑھ کر
آجائے۔جیسا کہ میں نے جلسہ سالانہ پر اعلان کیا تھازائد رقم کا ایک حصہ یعنی چھ سات ہزار روپیہ تو میں
قرآن کریم کے انگریزی ترجمہ پر خرچ کرنا چاہتا ہوں اور میرا خیال ہے کہ جلد سے جلد انگلستان آدمی بھیجے
جائیں جو اس کی چھپائی وغیرہ کا جلد سے جلد انتظام شروع کر دیں اور باقی جو روپیہ بچے گا اسے آئندہ
دونوں سالوں پر تقسیم کر دیا جائے گا اور اس صورت میں بجائے 22 ہزار کے آئندہ سالوں میں صرف
14 ،15 ہزار روپیہ ہی جماعت سے مانگنا پڑے گا باقی پہلے ہی جمع ہوگا مگر میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ روپیہ بتانا
کی تحریک اصل تحریک کا 1/100 حصہ بھی نہیں بقیہ تحریک میں جو اصول ہیں وہ بہت زیادہ مفید اور اہم ہیں
اس لئے ان پر زیادہ سے زیادہ عمل کی ضرورت ہے خالی روپیہ جمع کر لینے سے کچھ نہیں بن سکتا کیونکہ
121

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 4 جنوری 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد اول
1/100 حصہ تو کوئی چیز نہیں۔ایک شخص ایک گلاس پانی یا دودھ میں تین چمچے شکر ڈالنے کا عادی ہے۔ایک چیچ
میں ڈھائی تین گرام شکر آتی ہے اور اس طرح وہ قریباً ایک اونس شکر ڈالتا ہے لیکن اگر وہ اس کا
1/100 حصہ یعنی صرف اڑھائی رتی ڈالے تو کیا اس سے پیالہ میٹھا ہو جائے گا؟ ہر گز نہیں ! اس میں اتنی
مقدار کا تو پتہ بھی نہیں لگ سکے گا۔پس جو چیز تحریک ک1/100 حصہ ہے اس پر خواہ کس قدر جوش کے ساتھ عمل کیا جائے کامیابی
نہیں ہو سکتی۔اصل کام وہ ہے جو جماعت کو خود کرنا ہے۔روپیہ تو ایسے حصوں کے لئے ہے جہاں پہنچ کر
جماعت کام نہیں کر سکتی باقی اصل کام جماعت کو خود کرنا ہے۔قرآن اور حدیث سے کہیں یہ پتہ نہیں چلتا کہ
کسی نبی نے مزدوروں کے ذریعہ فتح حاصل کی ہو۔کوئی نبی ایسا نہ تھا جس نے مبلغ اور مدرس نوکر رکھے
ہوئے ہوں خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ایک بھی مبلغ نوکر نہ تھا اب تو جماعت
کے پھیلنے کی وجہ سے سہارے کے لئے بعض مبلغ رکھ لئے گئے ہیں جیسے پہاڑوں پر لوگ عمارت بناتے ہیں
تو اس میں سہارے کے لئے لکڑی دے دیتے ہیں تا لچک پیدا ہو جائے اور زلزلہ کے اثرات سے محفوظ
رہے۔پس ہمارا مبلغین کو ملازم رکھنا بھی لچک پیدا کرنے کے لئے ہے وگر نہ جب تک افراد جماعت تبلیغ نہ
کریں، جب تک وہ یہ نہ بجھیں کہ ان کے اوقات دین کے لئے وقف ہیں، جب تک جماعت کا ہر فرد سر کو
ہتھیلی پر رکھ کر دین کے لئے میدان میں نہ آئے اس وقت تک کامیابی نہیں ہو سکتی۔“۔۔۔جب تک جماعت کے ہر فرد کے اندر یہ روح پیدا نہ ہو اور جب تک ہر شخص اپنی جان
سے بے پروا ہو کر دین کی خدمت کے لئے آمادہ نہ ہو جائےکوئی کامیابی نہیں ہوسکتی۔یہ اور بات ہے کہ ہم
کسی پر ظلم نہ کریں، فساد نہ کریں، قانون شکنی نہ کریں مگر یہ روح ہمارے اندر ہونی چاہئے کہ ظالم کی تلوار
سے مرنے کیلئے تیار ہیں اور میرے پروگرام کی بنیاد اسی پر ہے۔جب میں کہتا ہوں کہ اچھا کھانا نہ کھاؤ تو
اس کا یہ مطلب ہے کہ جو اس لئے زندہ رہنا چاہتا ہے وہ نہ رہے اور جب کہتا ہوں
قیمتی کپڑے نہ پہنو تو گویا
طلب زندگی کے اس موجب سے میں تمام جماعت کے لوگوں کو محروم کرتا ہوں اور جب یہ کہتا ہوں کہ کم
سے کم رخصتیں اور تعطیلات کے اوقات سلسلہ کے لئے وقف کرو تو اس بات کیلئے تیار کرتا ہوں کہ باقی
اوقات بھی اگر ضرورت ہو تو سلسلہ کے لئے دینے کے واسطے تیار ہیں اور جب وطن سے باہر جانے کو کہتا
ہوں تو گویا جماعت کو ہجرت کے لئے تیار کرتا ہوں۔طب میں سہولتیں پیدا کرنے کو اس لئے کہتا ہوں کہ جو
لوگ تہذیب و تمدن کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں اور اس لئے باہر نہیں جا سکتے کہ وہاں یہ سہولتیں میں
122

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 4 جنوری 1935ء
نہیں آسکتیں اور معمولی تکلیف کے وقت بھی اعلی درجہ کی دوائیں اور دوسری آرام دہ چیزیں نہیں مل سکتیں
ان کو اس سے آزاد کر دوں اور تہذیب کے ان رسوں کو توڑ دوں۔جب ایک کشتی کے زنجیر توڑ دیئے جائیں
تو کسی کو کیا معلوم کہ پھر لہریں اسے کہاں سے کہاں لے جائیں گی۔پس میں نے جماعت کی کشتی کا لنگر توڑ دیا ہے کہ خدا تعالیٰ کشتی کو جہاں چاہے لے جائے کیونکہ
ہمیں نہیں معلوم کہ ہمارے لئے کس ملک میں ترقی کے لئے زیادہ سامان مہیا کئے گئے ہیں۔پس یہ مت
خیال کرو کہ دس ہیں یا سو دو سور و پیہ دے دیا اور فرض ادا ہو گیا یہ تو ادنی ترین قربانی تھی سکیم کے اصل حصے
دوسرے ہیں جو زیادہ اہم ہیں اور جب تک ہر فرد جماعت ان کی طرف توجہ نہ کرے اور اس احتیاط کے
ساتھ ان پر عمل نہ کرے جس کے ساتھ ایک لائق اور ہوشیار ڈاکٹر اپنے زیر علاج مریض کو پر ہیز کرواتا ہے
اس وقت تک فائدہ نہیں ہو سکتا۔میں نے اپنی ذات میں بھی تجربہ کیا ہے اور باہر سے بھی بعض دوستوں کے
خطوط آتے ہیں کہ پہلے یہ خیال رہتا تھا کہ فلاں خرچ کس طرح پورا کریں؟ مگر اب یہ خیال رہتا ہے کہ اس
خرچ کو کس طرح کم کریں؟ اس پر عمل کرنے سے اور بھی بعض فوائد حاصل ہوتے ہیں۔مثلاً ہمارے گھر میں
لوگ تحائف وغیرہ بھیج دیتے ہیں اور میں نے ہدایا کو استعمال کرنے کی اجازت دے رکھی ہے مگر جب وہ
میرے سامنے لائے جاتے ہیں تو میں کہتا ہوں کہ ایک سے زیادہ چیزیں کیوں ہیں؟ کہا جاتا ہے کہ یہ کسی
نے تحفہ بھیج دیا تھا تو میں کہتا ہوں کہ ہمارے تعلقات تو ساری جماعت سے ہیں اس لئے ہمارے ہاں تو
ایسی چیزیں روز ہی آتی رہیں گی اس لئے جب ایسی چیزیں آئیں تو کسی غریب بھائی کے ہاں بھیج دیا۔کر وضروری تو نہیں کہ سب تم ہی کھاؤ۔اس سے غربا سے محبت کے تعلقات بھی پیدا ہو جائیں گے اور
ذہنوں میں ایک دوسرے سے انس پیدا ہو گا۔کئی دوست لکھتے ہیں کہ اس سکیم کے ماتحت تو ہمیں فلاں خرچ
بھی ترک کرنا پڑتا ہے اور میں انہیں جواب
دیتا ہوں کہ یہی تو میری غرض ہے۔پس اس سکیم میں میں نے
جو جو تحریکیں کی ہیں وہ ساری کی ساری ایسی ہیں کہ ان پر عمل کرنے سے تخفیف کی نئی نئی راہیں نکلتی ہیں اور
ان کے نتیجہ میں ہم اپنی حالت کو زیادہ سے زیادہ اسلامی طریق کے مطابق کر سکتے ہیں۔میں ان لوگوں سے
متفق نہیں جو یہ کہتے ہیں کہ ہمارا پہلا طریق اسلامی نہیں تھا جیسا کہ میں نے بتایا ہے اسلامی طریق یہی ہے
الْاِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ یعنی وہ قربانی کرو جس کا امام مطالبہ کرتا ہے جب وہ کوئی مطالبہ
نہ کرے اس وقت حلال و طیب کو دیکھنا چاہئے لیکن جہاں وہ حکم دے وہاں حلال و طیب کو بھی چھوڑ دینا
چاہئے۔ہاں مگر یہ ضروری ہے کہ یہ وقتی قربانی ہو اور اسلام کے دوسرے اصولوں کے مطابق ہو بدعت کا
123

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 4 جنوری 1935ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
رنگ نہ ہو۔غرض میں پہلے کو نا جائز قرار نہیں دیتا مگر اب جو طریق میں نے تجویز کیا ہے اس پر عمل کرنا
ضروری ہے کیونکہ اب یہی اسلامی طریق ہے اور اب جو ڈھال کی پناہ میں نہیں آئے گا وہ دشمن کے تیر
کھائے گا۔بہر حال اس سال کے لئے ہمارا پروگرام یہی ہے اور ہر احمدی کو چاہئے کہ اسے یاد کر لے اور اس
پر عمل کرے۔میرے دل میں یہ تحریک ہو رہی ہے کہ اس سکیم کے چارٹ تیار کرائے جائیں اور پھر انہیں
ساری جماعت میں پھیلا دیا جائے ہر احمدی کے گھر میں وہ لگے ہوئے ہوں تا سوتے جاگتے ، اٹھتے بیٹھتے،
کھاتے پیتے ان پر نظر پڑتی رہے۔ہمارے خطیب ہر ماہ کم سے کم ایک خطبہ میں نئے پیرا یہ میں اسے دہرا
دیا کریں تا احساس تازہ رہے۔پھر ہمارے شاعر اُردو اور پنجابی نظمیں لکھیں جن میں سکیم ، اس کی ضرورتیں
اور فوائد بیان کئے جائیں جو بچوں
کو یاد کر وا دی جائیں اور اگر اس طریق پر سال بھر کام کیا جائے تو جماعت
میں بیداری پیدا کی جاسکتی ہے۔ایک دوست کا مجھے خط آیا ہے کہ ایک بڑے سرکاری افسر نے ان سے کہا کہ ہماری رپورٹ یہ
ہے کہ اس سکیم کا جواب جماعت کی طرف سے اس جوش کے ساتھ نہیں دیا گیا لیکن کیا ہی عجیب بات ہے کہ
حکومت قرضہ مانگتی ہے جس میں قرضہ دینے والوں کو زیادہ سے زیادہ نفع دیا جاتا ہے اور پھر اگر وہ دو گنا بھی
ہو جائے تو تاریں دی جاتی ہیں کہ قرضہ میں بہت کامیابی ہوئی ہے لیکن ہم نے جس قد ر طلب کیا تھا اس
سے اڑھائی گنا آجانے کے باوجود انہیں اس میں کامیابی نظر نہیں آتی اور وقت مقررہ کے ختم ہونے تک
انشاء اللہ العزیز پونے تین گنے بلکہ ممکن ہے اس سے بھی زیادہ آ جائے مگر وہ قرض کے دو گنا وصول ہونے کو
کامیابی سمجھتے ہیں مگر میرے اس مطالبہ کے جواب میں انہیں کامیابی نظر نہیں آتی۔حالانکہ میں نے جو مانگا
ہے اس کی واپسی نہیں ہوگی وہ قرض نہیں چندہ ہے سوائے امانت فنڈ کے کہ وہ بے شک امانت ہے اور واپس
ملے گا۔جو لوگ اسے کامیابی نہیں سمجھتے وہ دنیا کی کسی اور قوم میں اس کی مثال تو پیش کریں اور پھر ہم نے جو
لیا ہے غریبوں کی جماعت سے لیا ہے کروڑ پتیوں اور لکھ پیتوں سے نہیں لیا گیا۔کروڑ پتی تو ہمارے مطالبہ سے
بھی زیادہ رقم کی موٹریں ہی خرید لیتے ہیں۔بعض انگریزی موٹریں ایسی ہیں جن کی قیمت ساٹھ ہزار سے ایک
لاکھ تک ہوتی ہے اس لئے ایسے لوگوں کے لئے 27 ہزار کی قربانی کوئی بڑی بات نہیں مگر ہماری جماعت کی
مالی حیثیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر دیکھا جائے تو یہ بہت بڑی کامیابی ہے اور جو لوگ اسے کامیابی نہیں
سمجھتے میں ان سے کہتا ہوں کہ وہ دنیا کی کسی اور قوم میں اس کے بالمقابل آدھی بلکہ اس کا چوتھائی حصہ قربانی
124

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 4 جنوری 1935ء
کی ہی کوئی مثال پیش کریں، خواہ انگریزوں کی قوم میں سے کریں، خواہ جرمنوں یا فرانسیسیوں میں سے۔یہ
اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ جماعت میں احساس پیدا ہورہا ہے مگر مجھے اس امر کا افسوس ہے کہ ہمارے دوستوں
میں ابھی استقلال نہیں اور وہ اس کی قیمت کو ابھی تک نہیں سمجھے اور اب میرا انشایہ ہے کہ دوستوں کے اندر
استقلال پیدا کروں چاہے اس کے لئے مجھے ان کے گلوں میں جھولیاں ڈلوانی پڑیں اور بھیک منگوانی
پڑے۔اب میں ان کے اندر وہ حالت پیدا کرنا چاہتا ہوں کہ ان کی شکل سے ظاہر ہو کہ یہ اللہ تعالیٰ کے در
کے فقیر ہیں۔جس جس قدم کو اللہ تعالیٰ ضروری سمجھے گاوہ میں اُٹھاتا جاؤں گا اور جس رنگ میں وہ میری
ہدایت کرتا جائے گا میں اسے پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔آج میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس سال
برا یہی پروگرام ہے جو سکیم میں بیان ہوا ہے۔پس شاعر اس کے متعلق نظمیں
لکھیں، نقشے بنانے والے اس
قسم کے نقشے تیار کریں۔اب میں عملی حصہ کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔سب سے اول یہ کہ میں سائیکلسٹوں
کو جلد بھجوانا
چاہتا ہوں۔پس چاہئے کہ سائیکلسٹ جلد از جلد دفتر میں حاضر ہوں تا ان کو میں کاموں پر بھیج سکوں۔ایک
کام میں تو دیر بھی ہو چکی ہے وہ آج سے تین چار دن پہلے شروع ہو جانا چاہئے تھا اس لئے اب دیر نہیں ہونی
چاہئے ، جن طالب علموں نے تین سال کے لئے اپنی زندگیاں وقف کی ہیں ان میں سے پہلے اعلان کے
علاوہ بھی بعض لوگ لئے جائیں گے۔بعض نئے کام نکلے ہیں اس لئے انٹرنس سے کم تعلیم رکھنے والے
نوجوان جن کے اندر تبلیغ کا مادہ ہو، وہ بھی اپنے آپ کو پیش کر سکتے ہیں۔“
( مطبوعه الفضل 17 جنوری 1935ء)
125

آج 10 میں سے 10 باقی