اشاعت احمدیت کے لیے غیر ممالک میں نکل جاؤ ۔خطبہ جمعہ فرمودہ 15 مارچ 1935 ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
""
اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 15 مارچ 1935ء
اشاعت احمدیت کے لئے غیر ممالک میں نکل جاؤ
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 مارچ 1935ء
اگر تم دوبارہ زندگی چاہتے ہو تو تمہارا کام یہ ہے کہ پہلے مسیح موعود کی آواز سن کر اس کے
پیچھے چلو اور اس
کی تعلیم پر عمل کرو پھر دنیا میں اس کی تعلیم پھیلانے کیلئے نکل جاؤ۔وَابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللَّهِ ( الجمعه (11)
(الجمعه : 11)
اور اللہ تعالیٰ کا وہ فضل تلاش کرو جس کے نتیجہ میں تمہاری تمام تکالیف ذلت اور رسوائیاں دور
ہو جائیں۔یہی وہ چیز ہے جسے میں نے اپنی نئی تحریک میں پیش کیا ہے اور جسے بار بار میں جماعت کے
سامنے لا رہا ہوں۔ہمارے ہندوستان کے لوگوں میں یہ مرض ہے کہ وہ ایک جگہ سمٹ کر بیٹھنا چاہتے ہیں
حالانکہ اللہ تعالیٰ موجودہ زمانہ میں ہم سے یہ چاہتا ہے کہ:
فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ
ہم باہر جائیں اور زمین میں پھیل کر تبلیغ احمدیت کریں۔اس میں شبہ نہیں کہ یہ ایک ایسی بات
ہے جس میں موت نظر آتی ہے اور اسی لئے موت کو ہلکا کرنے کے لئے ہم نے کہا ہے کہ ہم غیر ممالک میں
جانے والوں میں سے بعض کو کرایہ دے دیں گے یا چھ چھ ماہ وہاں رہنے کا خرچ دے دیں گے۔یہ تمام
باتیں موت کو ہلکا کرنے والی ہیں کیونکہ جسے امید ہو کہ اسے باہر جانے کے لئے کراہیں جائے گا اور امید ہو
کہ وہاں کچھ عرصہ رہنے کے لئے خرچ بھی مل جائے گا وہ کسی قدر اپنی موت سے بے فکر ہو جاتا ہے لیکن
اصل قربانی انہی لوگوں کی ہے جو موت کے منہ میں اپنے آپ کو ڈال دیتے ہیں اور یہ سمجھ لیتے ہیں کہ جب
کئی فقیر دنیا میں بھیک مانگتے ہیں تو ہم بھی بھیک مانگ کر اپنا گزارہ کر لیں گے یا مزدور مزدوری کر کے اپنا
پیٹ پالتے ہیں تو ہم بھی مزدوری کر کے اپنا پیٹ پال لیں گے۔پھر اگر مرنا ہے تو یہاں بھی مرنا ہے اور
وہاں بھی۔پھر کیوں ایسی جگہ نہ مریں جہاں مرکز خدا تعالیٰ کی رضا حاصل ہو۔بے شک کئی لوگ ایسے
ہوتے ہیں جو غیر ممالک میں جب جاتے ہیں تو اپنے علمی زور سے رزق کما لیتے ہیں مگر جب تک ہماری
جماعت پر زمانہ نہیں آتا کہ ہم اپنے علمی لوگ فارغ کر کے غیر ممالک میں بھیج سکیں اس وقت تک
جماعتی طور پر ضرورت ہے کہ ہم باہر جائیں اور غیر ممالک کے لوگوں کو احمدیت میں داخل کریں
147

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 15 مارچ 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
خدا تعالیٰ ہم سے یہ مطالبہ کر رہا ہے کہ ہم زمین میں پھیلیں اور احمدیت کی تبلیغ کریں۔میں نے اس تحریک
کے ذریعہ اس کی ابتدا کر دی ہے اسی طرح جس طرح باغ لگانے والا پنیری تیار کرتا ہے اور یہ ارادہ کیا ہے
کہ سر دست چند آدمی ایسے تیار کریں جو مختلف ممالک میں جائیں اور احمدیت کا بیج بوئیں ورنہ حقیقت یہ ہے
کہ جماعت کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ہمارے اکثر لوگ باہر جا ئیں اور مختلف ممالک میں پیغام احمدیت
پہنچانے لگ جائیں۔دراصل ہمارے لئے اس بات کا جانا اور سمجھنا نہایت ضروری ہے کہ کس ملک کو
اللہ تعالیٰ نے اشاعت احمدیت کا مرکز قرار دیا ہے۔قادیان کا مرکز بنایا جانا محض اس بات کی دلیل ہے کہ
قادیان قابلیت رکھتا ہے لیڈری کی اور قادیان قابلیت رکھتا ہے۔پنیری کی تیاری کی مگر یہ ضروری تو نہیں کہ یہ
باغ کے بڑھنے کے لئے بھی اچھی جگہ ہو جو قابل لیڈر ہو ضروری نہیں ہوتا کہ وہ اچھا سپاہی بھی ہو۔بعض
جرنیل بڑے اچھے ہوتے ہیں لیکن اگر انہیں سپاہی بنادیا جائے تو ناقص ثابت ہوتے ہیں اسی طرح بعض
قابل سپاہی ہوتے ہیں لیکن انہیں جرنیل بنایا جائے تو ناقص ثابت ہوتے ہیں۔پس قادیان کو مرکز بنا دینے
کے یہ معنی نہیں کہ یہاں جماعت بھی زیادہ پھیلے گی۔پچاس سال کے قریب سلسلہ احمدیہ پر گزر گئے مگر ابھی
تک یہاں غیر احمدی موجود ہیں اور ان میں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو ہمارا شدید دشمن ہے اور نہ اس نے
احمدیت قبول کی ہے اور نہ وہ احمدیت قبول کرنے کے لئے تیار ہے۔پھر وہ اتنا گند اچھالنے والا اور اتنا
جھوٹ بولنے والا طبقہ ہے کہ جو بات ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتی وہ اسے ہماری طرف منسوب کر
دیتا ہے مکہ میں بھی دیکھ لو یہی حالت تھی۔چنانچہ مکہ میں اس سرعت سے اسلام نہیں پھیلا جس سرعت سے
مدینہ میں پھیلا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تیرہ سالہ تبلیغی مساعی کا یہ نتیجہ تھا کہ اتی یا بعض روایات
کے رُو سے تین سو افراد آپ پر ایمان لائے مگر مدینہ میں دو سال کے اندر سارے مدینہ نے اسلام قبول
کر لیا۔تو بعض مقام لیڈری کے لحاظ سے مرکز ہوتے ہیں اور بعض اشاعت کے لحاظ سے مرکز ہوتے ہیں۔“
اگر تم چاہتے ہو کہ تم خدا تعالیٰ کی برکت حاصل کرو تو آؤ دین کے کام میں لگ جاؤ اور
اشاعت اسلام کے لئے اپنی زندگیوں کو وقف کر دو۔وَ اللهُ خَيْرُ الرَّازِقِيْنَ اور یہ مت خیال کرو کہ اگر تم
دین کے لئے اپنا مال خرچ کرو گے، دین کیلئے اپنی جانیں قربان کرو گے اور دین کیلئے اپنا وقت دو گے تو
تمہیں اس سے نقصان ہوگا بلکہ یا درکھو وَ اللهُ خَيْرُ الرَّازِقِينَ جب اس طرح مال خرچ کرو گے تو خدا تعالی
تمہیں دنیا کا بادشاہ بنا دے گا۔دولت تمہارے قدموں میں آئے گی اور یہ چھوٹی چھوٹی قربانیاں تمہیں
بالکل حقیر اور ذلیل نظر آنے لگیں گی۔“
""
( مطبوع الفضل 29 مارچ 1935ء)
148

آج 10 میں سے 10 باقی