جماعتوں میں تحریک کے متعلق خطبات دیے جائیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 19 اپریل 1935ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 اپریل 1935ء
جماعتوں میں تحریک کے متعلق خطبات دیئے جائیں
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 اپریل 1935ء۔۔۔اب موجودہ فتن کو دور کرنے اور تحریک جدید کو وسعت دینے کیلئے میں نے ایک تجویز کی
ہے جس کا آج اعلان کرتا ہوں اور وہ یہ کہ ہر مہینہ میں ایک خطبہ جمعہ تمام احمد یہ جماعتوں میں میری
جدید تحریک کے متعلق پڑھا جائے اور اس میں جماعت کو قربانیوں پر آمادہ کرتے ہوئے ان میں نیکی اور
تقویٰ پیدا کرنے کی کوشش کی جائے۔میری مفصل تحریک کو مد نظر رکھ کر ہر جماعت مہینہ میں ایک خطبہ جمعہ
اس کے متعلق پڑھے اور تحریک کے مختلف حصوں
کو مختلف خطبات میں بیان کر دیا جائے۔مثلاً ایک خطبہ
مالی قربانی کے متعلق پڑھا جائے ، دوسرا خطبہ زندگی وقف کرنے کے متعلق پڑھ دیا جائے اور تیسرا خطبہ
جماعت میں صلح و محبت قائم کرنے کے متعلق پڑھ دیا جائے۔اسی طرح تحریک کے تمام حصے ایک ایک کر
کے مختلف خطبات کے ذریعہ جماعت تک پہنچائے جائیں۔پھر ایک اور تجویز میں نے یہ کی ہے کہ ہر چھ ماہ
کے بعد ایک دن مقرر کر کے ہر جگہ کی جماعتیں اپنے اپنے مقام پر جلسے کریں جس میں تحریک جدید کے
متعلق لیکچر دیے جائیں۔اس سال کے لئے میں نے 26 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے اور اس تاریخ کو غالباً
اتوار کا دن ہوگا بلکہ مجھے یاد آیا اس تاریخ کو اتوار کا ہی دن ہے کیونکہ اس کے متعلق میرے ذہن میں ایک
واقعہ بھی تازہ ہو گیا۔ایک دفعہ میں یہی سوچ رہا تھا کہ کون سا دن اس غرض کے لئے مقرر کیا جائے؟ کہ
مجھے خیال آیا حضرت مسیح موعود کی وفات کا دن ایسا ہے جس دن جماعت اپنے فرائض کی طرف زیادہ عمدگی
سے متوجہ ہو سکتی ہے اس پر میں نے ایک دوست سے کہا کہ حساب کرو اس تاریخ کو کون سا دن ہوگا ؟ انہوں
نے حساب کیا تو اتوار نکلا۔پس 26 مئی اتوار کے دن ہر جگہ کی جماعتیں جلسے کریں اور مختلف لوگ مختلف
موضوعات پر لیکچر دیں۔مثلا کوئی صلح ومحبت پر لیکچر دے، کوئی اس پر لیکچر دے کہ چندوں کے بقائے صاف
کئے جائیں، کوئی اس بات پر لیکچر دے کہ لڑکوں کو تعلیم کے لئے قادیان بھیجا جائے ، کوئی اس بات پر لیکچر
دے کہ تحریک جدید کے آئندہ سال کے چندہ کے لئے جماعت کو تیار رہنا چاہئے۔اس سال کا چندہ
وعدوں کے لحاظ سے ایک لاکھ دس ہزار تک پہنچ گیا تھا نقد رقم اب تک صرف 55 ہزار وصول ہوئی ہے۔حالانکہ بجٹ جو تحریک جدید کے متعلق بنایا گیا ہے 70 ہزار کا بنا ہے اور یہ 70 ہزار کا بجٹ بہت سے ایسے
کام ترک کر کے بنایا گیا ہے جن کے ذریعہ دنیا میں شور مچایا جا سکتا تھا۔یہ تجاویز جو میں نے بیان کی
149
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 اپریل 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
میں انچارج تحریک جدید کی طرف سے چھپوادی گئی ہیں۔اسی طرح ایک چارٹ بھی ایک کا تب دوست تیار
کر رہے ہیں دوستوں کو چاہئے کہ جب وہ تیار ہو جائیں تو انہیں خرید کر اپنے کمروں میں انکا لیں تاکہ
ہر وقت سکیم انہیں یا درہ سکے۔مجھے یقین ہے کہ اگر جماعت اس تحریک پر عمل کرے تو یہ اس کے لئے بہت
با برکت ہوگا۔تحریک کا ایک حصہ یہ بھی ہے کہ ہر شخص اپنا روپیہ امانت فنڈ میں جمع کرائے ، بہت سے دوست
ایسا کر رہے ہیں مگر بعض نہیں بھی کرتے۔حالانکہ اگر کوئی دس میں سے ایک روپیہ بھی ہر مہینے جمع کرا دے تو
یہ اس کے لئے مفید ہوگا اور ایسے کام درمیان میں نکل سکتے ہیں جن کے ماتحت اس کا تھوڑا سا روپیہ بھی
بہت بڑی آمد کا ذریعہ بن جائے۔غرض 26 مئی کی نسبت میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ اس دن تمام جماعت کو چاہئے کہ وہ جلسے
کرے اور جس طرح عید کے دن مرد اور عورتیں اکٹھی ہوتی ہیں اسی طرح اس دن جمع ہو کر تحریک جدید
کے ہر حصہ پر تقریریں کی جائیں۔اگر کسی جماعت کے افراد تھوڑے ہوں تو ان میں سے ایک ایک شخص
تحریک کے دو دو چار چار حصوں پر تقریریں کر سکتا ہے اور اگر زیادہ ہوں تو ایک ایک حصہ پر علیحدہ علیحدہ
ہر
شخص لیکچر دے سکتا ہے۔یہ ضروری نہیں کہ وہی دلائل دیئے جائیں جو میں بیان کر چکا ہوں بلکہ اگر کوئی
شخص اس کے علاوہ دلائل رکھتا ہو تو وہ بھی بیان کئے جا سکتے ہیں۔اسی طرح ہر مہینہ میں ایک خطبہ جمعہ
جماعت کے سامنے تحریک جدید کے متعلق پڑھا جائے اور کسی میں جماعت میں صلح و محبت پیدا کرنے کی
کوشش کی جائے، کسی میں نمازوں کی پابندی کی تاکید کی جائے، کسی میں چندوں کی ادائیگی کی طرف
متوجہ کیا جائے اور کسی میں جماعت کو تقویٰ و طہارت پیدا کرنے کی نصیحت کی جائے۔کئی لوگ ایسے ہوا
کرتے ہیں جو اپنے آدمیوں سے بات عمدگی سے سمجھ سکتے ہیں اس لئے وہ اس طریق سے زیادہ فائدہ
اٹھا سکتے ہیں۔پھر کئی ایسے ہوتے ہیں جو سلسلہ کی اخبار میں نہیں پڑھتے اور اس طرح انہیں پور اعلم نہیں
ہوتا۔غرض ہر مہینہ میں اگر ایک خطبہ جمعہ اس تحریک کے متعلق پڑھا جائے اور اپنی زندگیوں کو خدمت دین
کے لئے وقف کر کے تبلیغ کی جائے تو میں سمجھتا ہوں اگر جماعت تعہد سے اس پر عمل کرے تو جن فتن کو دور
کرنے کے لئے میں نے سکیم بنائی ہے وہ فتن خدا تعالیٰ کے فضل سے دور ہو جائیں اور چھ سات ماہ کے
بعد ہی ایک نیا رنگ دنیا میں پیدا ہو جائے۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہماری جماعت کی اصلاح فرمائے اور اسے یہ سمجھنے کی تو فیق
دے کہ ایک ایک سیکنڈ جو ضائع جا رہا ہے یہ ہمیں بہت بڑی مشکلات میں مبتلا کرنے والا اور اسلام کو
نقصان پہنچانے والا ہے۔66
150
( مطبوعہ افضل 24 اپریل 1935 ء )