تحریک جدید کے بعض مطالبات کا تذکرہ ۔ تقریر فرمودہ 26 مئی 1935ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
اقتباس از تقریر بر موقع جلسه 26 مئی 1935ء
"
تحریک جدید کے بعض مطالبات کا تذکرہ
تقریر فرموده 26 مئی 1935ء
کوئی تین ماہ کا عرصہ گزرا میں ایک سفر پر جارہا تھا کہ میرے دل میں اللہ تعالیٰ نے یہ خیال
ڈالا کہ تحریک جدید کے متعلق جو اُمور میں نے بیان کئے ہیں وہ جماعت کے سامنے اس وقت تک کہ مشیت
الہی ہمیں کامیاب کر دے ہر چھٹے ماہ دہرائے جانے چاہئیں۔اس کے ساتھ ہی مجھے یہ خیال آیا کہ اس کے
لئے پہلا دن اگر وہ دن ہو جس دن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فوت ہوئے تھے تو یہ گویا ہمارے
عہدوں کی تجدید کا نہایت لطیف موقع ہو گا لیکن مشکل یہ ہے کہ ہندوستان میں جلسے اچھی طرح صرف اتوار
کے روز ہی ہو سکتے ہیں اور دوسرے دنوں میں بوجہ تعطیل نہ ہونے کے عمدگی سے نہیں ہو سکتے۔اس وقت
سواری میں میرے ساتھ برادرم سید محمود اللہ شاہ صاحب تھے۔میں نے انہیں کہا کہ حساب لگا ؤ 26 مئی کو ہو
کون سا دن ہوگا ؟ میرا دل کہتا ہے کہ اتوار ہی ہوگا۔انہوں نے حساب لگایا تو حساب میں کوئی غلطی ہوگئی
اور انہوں نے کہا کہ نہیں یہ دن اتوار کا نہیں ہوگا مگر میں نے کہا کہ نہیں پھر حساب لگا ئیں میرا دل گواہی دیتا
ہے کہ وہ دن ضرور اتوار کا ہوگا۔چنانچہ پھر جب انہوں نے حساب لگایا تو 26 مئی کو اتوار ہی تھا اور تحریک
کے اعلان کے چھ ماہ بعد پہلا اتوار کا دن آتا تھا۔پس میں نے سمجھا کہ یہ خیال الہی تصرف کے ماتحت تھا اور
اللہ تعالیٰ نے بغیر اس کے کہ ہم کسی بدعت کے مرتکب ہوں یا ایسی رسم کے مرتکب ہوں جس کی مذہب
اجازت نہیں دیتا ہم کو یہ موقع دیا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ ہم اس دن جس دن کہ اس نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنے پاس بلالیا اور آپ کے کام کا بوجھ ہمارے کندھوں پر ڈالا، ہم سے
اس اقرار کی تجدید کرائے کہ دنیا مخالفتوں، عداوتوں اور عناد میں خواہ کتنی بڑھ جائے ایک سچا احمدی اپنا فرض سمجھے
گا کہ ہر قربانی کر کے اس مقصد کو پورا کرے جو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ
ہمارے سامنے رکھا ہے۔“
وو
ان فتنوں سے بچنے کیلئے میں نے بتایا تھا کہ دوست سب سے پہلے یہ کریں کہ باہم لڑائی
151
اقتباس از تقریر بر موقع جلسه 26 مئی 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
جھگڑے بند کر دیں۔میری اس تحریک کے نتیجہ میں سینکڑوں نے صلح کی لیکن سینکڑوں ایسے ہیں جو پھر لڑنے
لگ گئے اس لئے اس مطالبہ کے چھ ماہ بعد میں پھر آپ لوگوں کو اور جو یہاں موجود نہیں ان کو اخبار کے
نمائندوں کے ذریعہ توجہ دلاتا ہوں کہ کوئی احمق ہی اس وقت اپنے بھائی سے لڑ سکتا ہے جب کوئی دشمن اس
کے گھر پر حملہ آور ہو۔ایسے نازک وقت میں اپنے بھائی کی گردن پکڑنے والا یا تو پاگل ہو سکتا ہے یا منافق۔ایسے شخص کے متعلق کسی مزید غور کی ضرورت نہیں وہ یقینا یا تو پاگل ہے اور یا منافق ! اس لئے آج چھ ماہ
کے بعد میں پھر ان لوگوں سے جنہوں نے اس عرصہ میں کوئی جھگڑا کیا ہو کہتا ہوں کہ وہ تو بہ کریں، تو بہ
کریں، تو بہ کریں ورنہ خدا کے رجسٹر سے ان کا نام کاٹ دیا جائے گا اور وہ تباہ ہو جائیں گے۔منہ کی
احمدیت انہیں ہرگز ہرگز نہیں بچا سکے گی۔ایسے لوگ خدا کے دشمن ہیں، رسول کے دشمن ہیں ، قرآن کے
دشمن ہیں، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کے دشمن ہیں۔ایسے لوگ خون آلود گندے چیتھڑے کی طرح
ہیں جو پھینک دیئے جانے کے قابل ہے اس لئے ہر وہ شخص جس نے اپنے بھائی سے جنگ کی ہوئی ہے
میں اس سے کہتا ہوں کہ پیشتر اس کے کہ خدا کا غضب اس پر نازل ہو وہ ہمیشہ کے لئے صلح کرلے اور پھر
کبھی نہ لڑے۔ذرا غور تو کرو تم کن باتوں کے لئے لڑتے ہو؟ نہایت ہی ادنی اور ذلیل باتوں کے لئے؟
پھر میں نے نصیحت کی تھی کہ اس زمانہ میں مالی قربانی کی بہت ضرورت ہے اس لئے سب مرد اور عورتیں اپنی
زندگی کو سادہ بنائیں اور اخراجات کم کر دیں تا جس وقت خدا تعالیٰ کی طرف سے قربانی کے لئے آواز آئے
وہ تیار ہوں۔قربانی کے لئے صرف تمہاری نیت ہی فائدہ نہیں دے سکتی جب تک تمہارے پاس سامان بھی
مہیا نہ ہوں۔ایک نابینا جہاد کا کتنا ہی شوق کیوں نہ رکھتا ہو اس میں شامل نہیں ہوسکتا ، ایک غریب آدمی اگر
زکوۃ دینے کی خواہش بھی کرے تو نہیں دے سکتا، ایک مریض کی خواہش خواہ کس قدر زیادہ ہو روزے نہیں
رکھ سکتا۔پس اگر سامان مہیا نہ ہوں تو ہم وہ قربانی کسی صورت میں بھی نہیں کر سکتے جس کی ہمیں خواہش ہے
اس لئے ضروری ہے کہ ہم میں سے ہر ایک سادہ زندگی اختیار کرے تا کہ وقت آنے پر وہ اپنے آپ کو
خدا تعالیٰ کے سامنے پیش کر سکے اور اگر اس کا موقع نہ آئے تو بھی خدا تعالیٰ سے کہہ سکو کہ ہم نے جو جمع کیا
تھا اگر چہ وہ ملا تو ہماری اولاد کو ہی لیکن ہم نے اسے دین کے واسطے قربانی کی نیت سے جمع کیا تھا اسی لئے
میں نے یہ تحریک کی تھی کہ دوست سادہ غذا کھا ئیں اور ایک ہی کھانے پر اکتفا کریں اور دعوتوں وغیرہ کے
موقع پر اگر چہ یہ پابندی نہ ہومگر کوشش کی جائے کہ ایسے مواقع پر بھی خرچ کم ہو، کھانا معمولی اور ستا ہو اور
دعوتوں کے موقع پر جو لوگ پہلے چار کھانے تیار کرتے تھے وہ دو کریں اور جو آٹھ دس کرتے تھے وہ تین چار
152
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
اقتباس از تقریر بر موقع جلسه 26 مئی 1935ء
پراکتفا کریں۔جماعت کا اکثر حصہ اس تحریک کو قبول کر چکا ہے مگر پھر بھی کئی ہیں جو اس بارہ میں غفلت
کرتے ہیں اور پھر کئی ہیں جو بار بار شرطیں پوچھتے ہیں۔ایک خاتون نے مجھے کہا اور کتنا شرمندہ کیا کہ
مردوں کو کھانے کا شوق ہوتا ہے آپ نے ان کو ایک کھانے کا حکم دیا مگر وہ اس کے متعلق کئی سوالات پوچھتے
رہتے ہیں۔عورتوں کو زیور کا شوق ہوتا ہے اور آپ نے انہیں حکم دیا کہ زیور نہ بنواؤ ! عورتوں نے اس کے
متعلق کوئی سوال کیا ہی نہیں اور فوراً اس حکم کو مان لیا۔میں اپنے منصب اور مقام کے لحاظ سے تو نہ مشرقی
ہوں نہ مغربی نہ عورتوں کا ایجنٹ ہوں نہ مردوں کا مگر اس کے اس لطیفہ میں مجھے مزا آیا کہ اللہ تعالیٰ نے
عورتوں کو بھی جواب کا موقع دے دیا۔ہمیں چاہئے کہ قربانی کے لئے ہر وقت تیار رہیں اور تیاری کرتے
ر ہیں ورنہ وقت آنے پر فیل ہو جائیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کی ایک مثال سنایا
کرتے تھے کہ کسی بادشاہ نے کہا سپاہیوں کا کیا فائدہ ہے؟ خوامخواہ بیٹھے تنخواہ لیتے ہیں ، سب سپاہی موقوف
کر دیئے جائیں۔جب قریبی ملک کے بادشاہ کو اس کا علم ہوا تو اس نے جھٹ حملہ کر دیا۔اب اس نے
مقابلہ کی یہ تجویز کی کہ سب قصائیوں کو بھیجا جائے تا کہ حملہ آور فوج کا مقابلہ کریں چنانچہ انہیں بھیجا گیا مگر
تھوڑی ہی دیر کے بعد وہ بھاگے ہوئے آئے کہ حضور بہت ظلم ہو گیا! وہ لوگ تو نہ رگ دیکھتے ہیں نہ پٹھا! ہم
تو چار چار آدمی مل کر پہلے ایک آدمی کو لٹاتے ہیں اور پھر قاعدہ کے ساتھ اسے ذبح کرتے ہیں مگر وہ لوگ
اتنے عرصہ میں ہمارے ہیں آدمی مارڈالتے ہیں ہم فریادی ہو کر آئے ہیں کہ کوئی انتظام کیا جائے۔پس جو
قوم دشمن کے مقابلہ کے لئے تیار نہیں رہتی اس کا وہی حال ہوا کرتا ہے جوان قصائیوں کا ہوا۔تمہارا مقابلہ
بھی ان لوگوں سے ہے جو نہ رگ دیکھتے ہیں نہ بیٹھا اور جب تک تم بھی ان کے مقابلہ کے لئے اچھی طرح
تیار نہ ہو گے کامیابی نہیں ہو سکتی اس لئے تکالیف کو برداشت کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ ، سادہ غذا کھاؤ اور
جو اس ہدایت سے منہ موڑے تم اس سے منہ موڑ لو اور اس سے صاف کہہ دو کہ آج سے میرے ساتھ تمہارا
کوئی تعلق نہیں ، اسی طرح اپنے لباس کو سادہ بناؤ اور ضرورت سے زیادہ کپڑے نہ بنواؤ جن کے پاس کافی
کپڑے ہوں جب تک وہ پھٹ نہ جائیں اور نہ بنائیں اور جب بنوائیں تو کم بنوائیں ، اسی طرح عورتیں
بھی محض پسندیدگی کی وجہ سے کپڑا نہ خریدیں اور جب ضرورت ہو تو ستا خریدیں۔زیورات کے متعلق
میں نے ہدایت کی تھی کہ ان کا بنوانا بند کر دیں سوائے شادی بیاہ کے اور شادی بیاہ میں بھی پہلے سے کمی کر
دیں ہاں ٹوٹے پھوٹے کی معمولی مرمت ہو سکتی ہے۔پھلوں کے متعلق میں نے کہا تھا کہ یہ چونکہ صحت کے
لئے ضروری ہیں اس لئے میں کلی طور پر تو ان کی ممانعت نہیں کرتا مگر حتی الوسع کم استعمال کئے جائیں۔بہت
153
اقتباس از تقریر بر موقع جلسه 26 مئی 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
سی ایسی چیزیں ہیں جو ہم نے یونہی اپنے ساتھ لگا رکھی ہیں۔اس سال ہم برف کا استعمال نہیں کرتے اسی
طرح اس سال سوڈے کی مفت تو بوتل میں نے پی ہے مگر خرید کر نہیں پی مہمان نوازی کے طور پر کسی نے پلا
دی تو پی لی۔پھر میں نے کہا تھا کہ سنیما تھیٹ، سرکس وغیرہ چیزوں سے کلی پر ہیز کیا جائے نوجوان کثرت
سے اس مرض میں مبتلا ہوتے ہیں اس لئے ان کو خصوصیت سے میں نے توجہ دلائی ہے اور مجھے معلوم ہوا
ہے کہ لاہور کے اکثر نوجوانوں نے اسے چھوڑ دیا ہے اور بعض جو کثرت سے اس کے عادی تھے اب اس
سے نفرت کرتے ہیں مگر جو اس بارہ میں غفلت کر رہے ہیں ان
کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ سوائے آفیشل
تقاریب کے باقی خواہ کیسے بھی حالات ہوں وہ ہرگز ان تماشوں میں نہ جائیں حتی کہ مفت بھی نہ دیکھیں۔پھر میں نے آرائش مکان کے متعلق نصیحت کی تھی کہ اس پر بھی روپیہ ضائع نہیں ہونا چاہئے۔علاجوں کے
متعلق میں نے بتایا تھا کہ ڈاکٹر کم قیمت علاج کریں اور دوست بھی قیمتی ادویہ کے پیچھے نہ پھریں تا نا واجب
خرچ نہ ہو۔میں امید کرتا ہوں کہ آج چھ ماہ کے بعد دوست پھر ان باتوں کو پورا کرنے کا اقرار کریں گے اور
اپنی زندگیوں میں عمدہ نمونہ دکھانے کی کوشش کریں گے۔پھر میں نے مطالبہ کیا تھا کہ ہر احمدی تبلیغ کی کوشش کرے اور دو دو ماہ وقف کر دیں مگر بہت کم
لوگوں نے اس طرف توجہ کی ہے جن کی تعداد چند ہزار سے زیادہ نہیں اور ان میں سے بھی بہت سے قادیان
کے ہیں حالانکہ اگر ہم اس حد تک بھی کوشش نہ کریں جس حد تک ہمارے اختیار میں ہے تو یہ کس قدر افسوس
کی بات ہوگی۔لوگوں کے کانوں تک تبلیغ کا پہنچا دینا ہمارے ذمہ ہے اور اگر ہم اس ذریعہ کو بھی استعمال
نہ کریں تو ہم کس طرح اللہ تعالیٰ کے حضور کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے اپنا فرض ادا کر دیا۔ایک مطالبہ زندگیاں
وقف کرنے کا تھا اس کا جواب بھی اگر چہ کوئی زیادہ شاندار نہیں تاہم سینکڑوں نے اپنے آپ کو پیش کیا ہے
کہ جہاں چاہیں بھیج دیا جائے ان میں سے پانچ جا بھی چکے ہیں باقی تیار ہورہے ہیں اور ہمت سے کام
کر رہے ہیں۔پانچ ماہ ہوئے لیکن اس عرصہ میں ان میں کوئی تزلزل پیدا نہیں ہوا اور وہ ہمت سے قائم ہیں
اور اس دن کے منتظر ہیں جب اشاعت دین کیلئے انہیں بھیج دیا جائے۔یہ نو جوان مبارکباد کے مستحق ہیں
لیکن دوسروں کو بھی چاہئے کہ آگے آئیں اور اپنے نام پیش کریں تا دلائل کی جنگ میں وہ دوسروں سے
رہنے والے نہ ہوں یہ سلسلہ ختم ہونے والا نہیں بلکہ ہمیشہ ایسے مطالبے ہوتے رہیں گے۔پھر میں نے
ایک تحریک امانت کے متعلق کی تھی اس میں کل وعدے پانچ ہزار ماہوار تک کے ہیں حالانکہ ضرورت زیادہ کی
154
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد اول
اقتباس از تقریر بر موقع جلسه 26 مئی 1935ء
ہے۔پس ہر احمدی جو ایک پیسہ بھی بچا سکتا ہوا اسے چاہئے کہ یہاں جمع کرائے۔یاد رکھو! کہ یہ غفلت اور ستی کا
زمانہ نہیں ہے۔یہ خیال مت کرو کہ اگر آج نہیں تو کل ثواب کا موقع مل سکے گا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی
پیشگوئی ہے کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا جب تو بہ قبول نہیں کی جائے گی اور یہ مسیح موعود کے زمانہ کے متعلق ہی
ہے۔پس ڈرو اس دن سے کہ جب تم کہو کہ ہم مال و جان دینا چاہتے ہیں مگر جواب ملے کہ اب قبول نہیں کیا
جاسکتا۔اس کے علاوہ چندہ کی تحریک تھی اس میں وعدے تو ایک لاکھ دس ہزار کے آئے ہیں مگر وصول ابھی
تک باسٹھ ہزار ہوا ہے حالانکہ بجٹ ستر ہزار کا ہے ( اس وقت تک قریبا چھیاسٹھ ہزار کی آمد ہو چکی ہے۔)
امید ہے کہ دوست بقیہ وعدے جلد پورے کریں گے اور اس بات کے لئے تیار ہو جائیں گے کہ اگلے سال
پھر جوش سے اس تحریک میں حصہ لے سکیں۔میں آئندہ نومبر میں پھر اعلان کرنے والا ہوں مگر جو آج وعدہ
پور انہیں کرتا وہ کل کس طرح آگے آئے گا ؟
ایک مطالبہ قادیان میں تعلیم کے لئے بچوں
کو بھجوانے کا تھا اس کے ماتحت طلبا قادیان میں آئے
ہیں اور ان کی تربیت کا کام جن لوگوں کے سپرد کیا گیا ہے امید ہے وہ میری ہدایات کے ماتحت اس کیلئے
پوری پوری کوشش کریں گے۔قادیان میں مکان بنوانے کی بھی تحریک کی گئی تھی اس کی طرف بہت سے
دوستوں نے توجہ کی ہے مگر ابھی اس کی طرف مزید توجہ کی ضرورت ہے۔اب تو احرار بھی کہتے ہیں کہ قادیان
میں مکان بناؤ اور زمینیں خرید و۔اس سے ہمارے دوست اندازہ کر سکتے ہیں کہ انہیں اس امر کی طرف کس
قدر توجہ کی ضرورت ہے۔ہمارے دوستوں کو چاہئے کہ یہاں اس کثرت سے مکان بنائیں کہ مخالفوں کے
لئے کوئی زمین ہی نہ رہنے دیں۔ایک نصیحت ترک بے کاری کے متعلق تھی اس پر بھی بہت کم عمل کیا گیا ہے
اور بہت کم ہمت دکھائی گئی ہے۔جھوٹی نام نمود کی قربانی بہت مشکل ہوتی ہے۔تعلیم یافتہ بے کار یہ ہمت
نہیں کرتے کہ ”الفضل“ کے پرچے بغل میں دبا کر بیچتے پھریں۔میں امید کرتا ہوں کہ نو جوان اس مرض کو
دور کریں گے اور والدین بھی اپنی اولاد سے اس مرض کو دور کرانے کی کوشش کریں گے کہ یہ مرض قوم کی کام
کرنے کی روح کو کچل دیتا ہے۔پھر میں نے ہاتھ سے کام کرنے کی نصیحت کی تھی اس کی طرف بھی کم توجہ
کی گئی ہے۔میں نے کہا تھا کہ اگر قادیان کی جماعت کوئی ایسے کام پیدا کرے تو میں بھی دوستوں کے ساتھ
ان کاموں میں شریک ہوں گا لیکن ابھی تک کوئی ایسا کام پیدا نہیں کیا گیا۔ایک تحریک یہ تھی کہ پینشن یافتہ دوست یہاں آئیں اس کے ماتحت جس قدر آدمیوں کی ضرورت
155
اقتباس از تقریر بر موقع جلسه 26 مئی 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
تھی اتنے میسر نہیں ہوئے۔ان سب باتوں کے علاوہ میں نے دعا کے لئے کہا تھا اور نصیحت کی تھی کہ
دوست یہ دعا ئیں کثرت سے پڑھا کریں:۔اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُورِهِمْ وَنَعُوذُبِكَ مِنْ شُرُورِهِم اور
رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنَا وَانْصُرْنَا وَارْحَمْنَا۔لیکن شاید بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ دعا ئیں صرف روزوں کے ایام کے لئے ہی تھیں حالانکہ یہ صحیح
نہیں۔جب تک یہ فتنہ ر ہے دوستوں کو چاہئے کہ یہ دعائیں پڑھتے رہیں۔ان کے علاوہ اپنی اپنی زبان
میں زیادہ جوش کے ساتھ بھی دعائیں کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ رحم کرے اور ہمیں ایسا روحانی غلبہ عطا کرے
کہ ہم لوگوں کے خیالات میں، افکار میں، رحجانات میں، ان کے قلوب میں، زبانوں میں ، اعمال میں،
تمدن میں، دین میں اصلاح کر سکیں تا جیسے خدا کی بادشاہت آسمان پر ہے زمین پر بھی ہو۔ان کے علاوہ اور
بھی بعض باتیں ہیں مگر زیادہ اہم یہی ہیں۔بعض کو دوسری باتوں کے ساتھ ملا کر بیان کر دیا ہے۔بالآخر
میں دوستوں
کو پھر نصیحت کرتا ہوں کہ قادیان میں مکان بنوائیں اور امانت فنڈ کو مضبوط کریں۔یہ نہایت
اہم کام ہے اور دشمن کے مقابلہ کے لئے آپس میں تعاون سے کام لیں بغیر تعاون کے کوئی کام نہیں ہو سکتا۔جو کام قوموں کے سپرد ہوتے ہیں وہ افراد نہیں کر سکتے۔پس چاہئے کہ جماعت احمدیہ کا ہر بچہ، ہر جوان ،
ہر بوڑھا، ہر مرد اور ہر عورت ایسے رنگ میں کام کرے کہ قیامت کے دن کہہ سکے اے خدا ہم نے اپنا فرض
ادا کر دیا۔156
(مطبوعہ الفضل 12 جون 1935 ء )