گزشتہ سال سے زیادہ قربانیوں کے لئے تیار ہوجاؤ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ یکم نومبر 1935ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
جلد
خطبه جمعه فرموده یکم نومبر 1935ء
گزشتہ سال سے زیادہ قربانیوں کے لئے تیار ہو جاؤ
خطبه جمعه فرموده یکم نومبر 1935ء
يَاأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْا مَا لَكُمْ إِذَا قِيلَ لَكُمُ انْفِرُوا فِي سَبِيلِ اللهِ
انَّا قَلْتُمْ إِلَى الْأَرْضِ أَرَضِيْتُمْ بِالْحَيوةِ الدُّنْيَا مِنَ الْآخِرَةِ فَمَا مَتَاعُ
الحيوةِ الدُّنْيَا فِي الْآخِرَةِ إِلَّا قَلِيلٌ
(سورۃ توبہ: 38)
سے شروع کر کے آخر رکوع تک تلاوت کرنے کے بعد فرمایا:
آج ان واقعات پر ایک سال گزرتا ہے جو گزشتہ سال جماعت کے لئے دنیا کی نگاہوں میں
تباہی کا پیغام لے کر آئے تھے اور جنہوں نے غیر تو غیر اپنوں میں سے بھی کمزور دل کے لوگوں کو گھبراہٹ
میں ڈال دیا تھا اور وہ سمجھنے لگے تھے کہ جماعت کا مستقبل نہایت تاریک نظر آتا ہے۔اسی مقام سے، اسی
دن اور اسی مہینہ میں گزشتہ سال میں نے جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی کہ وہ جب تک اپنی
حالت میں تبدیلی نہ کرے گی، مغربی اثر کو دور کر کے مکمل اسلامی طریق اختیار نہیں کرے گی اور اس راہ کو
جس پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے قائم کردہ جماعتیں چل کر کامیاب ہوتی ہیں، اختیار نہ کرے گی اس وقت
تک یہ مصائب اور مشکلات کسی صورت میں دور نہ ہوں گی۔میں نے ایک سکیم بیان کی تھی جس کے پہلے
حصہ کے لئے تین سال کی میعاد مقرر کی تھی اور بتایا تھا کہ یہ مصائب اور ابتلا آنے ضروری ہیں اور جو
جماعتیں ان سے گھبرا جاتی ہیں اور اپنے قدموں کو مست کر دیتی ہیں وہ روحانی دنیا میں
کبھی ترقی نہیں کر
سکتیں اور یہ کہ روحانی اور دنیوی لشکروں میں فرق ہی یہ ہوتا ہے کہ دنیوی لشکر ایک حد تک چل کر رک جاتے
ہیں لیکن روحانی لشکر جب تک اس منزل پر
نہیں پہنچ جاتے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کے لئے مقدر ہوتی
ہے اپنے قدم ست نہیں کرتے اور میں نے جماعت کو توجہ دلائی تھی کہ ہمارے سامنے ایک قوم ، ایک ملک یا
ایک مذہب کے لوگ نہیں ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو اللہ تعالیٰ نے دنیا کی سب اقوام ، سب
ممالک اور سب مذاہب و ملل کی طرف مبعوث فرمایا ہے اس لئے ہمارا صرف یہ کام نہیں کہ ہندوستان کے
لوگوں کو فتح کریں، چین کے لوگوں کو فتح کریں، جاپان، افغانستان یا عرب کے لوگوں کو فتح کریں ، ایشیاء
161
خطبه جمعه فرموده یکم نومبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
افریقہ یا جزائر کے لوگوں کو فتح کریں بلکہ ہمارے سپرد یہ کام ہے کہ دنیا کے ہر ملک اور زمین کے ہر حصہ
میں رہنے والے لوگوں کے دلوں کو فتح کریں اور ان دلوں کو صاف اور پاک کر کے خدا تعالیٰ کے قدموں
میں لا ڈالیں اور ظاہر ہے کہ یہ کام کوئی معمولی کام نہیں اور معمولی قربانیاں اس کے لئے کافی نہیں ہو سکتیں۔یہ کام نہیں ہو سکتا جب تک یہ بات ہمارے دلوں میں نقش نہ ہو جائے اور ہمارے سینوں کے اندر ایک آگ
نہ لگ جائے ایسی آگ جسے دنیا کی کوئی طاقت سرد نہ کر سکے اور جو ہمیں ، سوائے اس کے کہ ہمارا مقصد پورا
ہو جائے ، اپنے فرض سے غافل نہ ہونے دے۔میں نے ایک تحریک پیش کی تھی جس میں انیس مطالبات
تھے ان میں سے مالی مطالبہ کے متعلق جماعت نے جو جواب دیا وہ شاندار تھا۔میں نے ساڑھے ستائیں
ہزار کا مطالبہ کیا تھا مگر وعدے ایک لاکھ آٹھ ہزار کے ہوئے جن میں سے اٹھاسی ہزار وصول ہو چکا ہے۔گویا ہیں ہزار کے وعدے ابھی باقی ہیں اور اسی فیصدی رقوم وصول ہو چکی ہیں۔اس کے علاوہ کچھ اور
تحریکات بھی تھیں۔مثلاً یہ کہ نوجوان اپنی زندگیاں پیش کریں اس کے ماتحت دواڑھائی سونو جوانوں نے
اپنے آپ کو پیش کیا ان میں سے بعض کو ہم نے کام پر لگایا اور بعض کو نہیں لگایا جا سکا۔یہ جواب بھی گو ایسا
شاندار نہ تھا جتنا ہمیں جماعت سے امید رکھنی چاہئے مگر دوسری جماعتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت حد تک
شاندار تھا۔اس کے علاوہ کچھ تحریکیں جماعت کی اندرونی حالت کی اصلاح اور درستی کے متعلق تھیں ، مثلاً
ایک سادہ زندگی کے متعلق تھی کہ سادہ خوراک کھا ئیں اور سادہ لباس پہنیں، خوراک کے لئے ایک قانون
بنا دیا گیا تھا کہ صرف ایک ہی سالن استعمال کیا جائے سوائے دعوت کے جو ایسے شخص کی طرف سے ہو کہ
انکار کرنا اس کے لئے موجب تکلیف ہو باقی ایک نمکین اور ایک میٹھے کے سواد وسرا کھانا استعمال نہ کیا جائے
میٹھا اس واسطے رکھا تھا کہ بعض لوگوں کو اس کی عادت ہوتی ہے اور یہ ان کے لئے کھانے کا ایک جزو ہوتا
ہے یہ مطلب نہ تھا کہ جنہیں روزانہ میٹھا کھانے کی عادت نہیں وہ سالن تو ایک کر دیں لیکن بیٹھا زائد کر
دیں۔پھر میں نے کہا تھا کہ عورتیں کپڑے بنوانے میں احتیاط سے کام لیں گوٹہ کناری کا استعمال نہ کریں،
زیورات نہ بنوائیں، پرانی اشیاء تلف کرنے کا میں نے حکم نہیں دیا تھا مگر آئندہ ایسے سامان جن میں اسراف
کا رنگ ہو جیسے گوٹہ کناری وغیرہ ہیں، ان سے منع کر دیا تھا۔پھر ضرورت سے زیادہ کپڑے بنوانے کی
ممانعت کی تھی۔ان سب چیزوں کی تفاصیل آئندہ چند خطبوں میں میں پھر بیان کروں گا سر دست میں یہ کہنا
چاہتا ہوں کہ میری طبیعت پر یہ اثر ہے کہ جس رنگ میں جماعت نے مالی قربانی کی ہے اس حد تک دوسری
باتوں کی طرف توجہ نہیں کی۔سادہ زندگی کے متعلق میں جانتا ہوں کہ ہزار ہالوگوں نے اپنے اندر تغیر پیدا کیا
162
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبه جمعه فرموده یکم نومبر 1935ء
(التوبة: 39)
ہے مگر ابھی بہت ہیں جن کو اپنے اندر تغیر پیدا کرنا چاہئے۔بہر حال میں نے ایک اعلان کیا تھا اور جماعت
نے اس کا ایسے رنگ میں جواب دیا جو دشمن کے لئے حیرت انگیز ہے مگر ہمارے لئے نہیں کیونکہ ہم نے جو
کام کرنا
ہے اس کے لئے بہت سی قربانیوں کی ضرورت ہے۔اس سکیم کو چونکہ فی الحال ہم نے تین سال تک
چلانا ہے اس لئے آئندہ چند خطبوں میں اگر اس میں سے کسی بات میں تبدیلی کرنی ہوئی تو وہ ورنہ پھر اسی
مضمون کو بیان کروں گا تا جماعت کے دوستوں کے دماغوں میں پھر سب باتیں مستحضر ہو جائیں اور اس
خطبہ کے ذریعہ اعلان کرتا ہوں کہ ہر جماعت جمعہ یا اتوار کے روز جیسا بھی اس کے حالات کے مطابق
مناسب ہو ان خطبات کو اپنے اپنے ہاں سنانے کا انتظام کرے تاسب دوست آگاہ ہو جائیں۔یا درکھو کہ تمہارے لئے ایک آزمائش ہے بہت بڑی آزمائش ! جس میں اگر تم پورے نہ اُترے تو
جیسا کہ میں نے قرآن کریم کا جو رکوع ابھی پڑھا ہے اس کا آگے چل کر ترجمہ کرتے ہوئے بتاؤں گا
تمہارے لئے سخت مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
وَيَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ
یعنی ہم ایسے لوگوں کو جو ہمارے فرائض کو ادا نہیں کرتے تباہ کر کے دوسروں کو ان کی جگہ کھڑا کر دیا
کرتے ہیں۔دیکھو انسان اور جمادات میں یہی فرق ہوتا ہے انسان کے دل میں بھی کبھی آگ ہوتی ہے
اور دھاتوں کو بھی آگ دی جاتی ہے۔دونوں کو آگ ملتی ہے مگر لوہا صرف تھوڑی دیر گرم رہتا ہے اور اسی
وقت اسے کوٹا جاسکتا ہے جب وہ گرم ہو لیکن مومن انسان کا دل کبھی ٹھنڈا نہیں ہوتا۔مومن اور غیر مومن میں
یہی فرق ہوتا ہے کہ غیر مومن جمادات کی طرح خاص موقعوں پر گرم ہوتے ہیں اور موقع کی تاک میں رہتے
ہیں لیکن مومن کے لئے ہر وقت موقع ہوتا ہے۔جوش کی حالت میں ہر شخص قربانی کر سکتا ہے۔ایک
منافق جس کی بزدلی کا ذکر خاص طور پر اللہ تعالیٰ نے کیا ہے اس کو ماں بہن کی گالی اگر کوئی دے تو وہ بھی
مرنے مارنے پر تیار ہو جائے گا۔میں کسی مومن کو یہ نہیں کہہ رہا کہ وہ منافق کو گالی دے بلکہ میرا مطلب یہ
ہے کہ اگر منافق کو جو بزدل ہوتا ہے اگر کوئی شخص گالی دے تو وہ بزدل ہونے کے باوجود اس سے لڑ پڑے
گا۔ہمارے ملک میں مثل مشہور ہے کہ ایڑی کے نیچے آیا ہوا کیڑا بھی کاٹ لیتا ہے۔پس یہ کوئی بہادری
نہیں کہ کسی وقت ایڑی کے نیچے آجانے کی وجہ سے تم کاٹ لو اس سے صرف یہ ثابت ہوگا کہ تمہاری غیرت
کیڑے جتنی ہے مگر مومن کی غیرت ایسی نہیں ہوتی ، مومن کی غیرت پہاڑوں کو ہلا دیتی ہے۔وہ جن باتوں
پر غیرت کھاتا ہے انہیں کبھی نہیں بھلاتا۔اگر بعد میں آنے والے مسلمان وہی غیرت رکھتے جوصحابہ کرام
163
خطبه جمعه فرموده یکم نومبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
میں تھی تو کیا یہ بھی ممکن تھا کہ آج غیر مذاہب دنیا میں موجود ہوتے ؟ لوگ کہتے ہیں مسلمان دیوانے ہیں
جہاں ان کی حکومت پہنچی وہاں انہوں نے اسلام کو تلوار کے زور سے پھیلایا۔ہم اس الزام کو بالکل غلط سمجھتے
ہیں ہمیں تو الٹا یہ شکوہ ہے کہ مسلمانوں کے اندر دیوانوں کی طرح اسلام کو پھیلانے کا جوش نہ رہا۔کاش ! جو
جوش صحابہ میں یا ان کے بعد قریب کے زمانہ کے مسلمانوں میں تھا وہ بعد میں آنے والوں میں بھی ہوتا اگر
ایسا ہوتا تو آج اسلام اس طرح غریب الوطنی کی حالت میں نہ ہوتا۔کیا یہ عجیب بات نہیں کہ وہ مذہب جس
نے ساری دنیا کو فتح کیا اور ساری دنیا پر حکومت کی ، جس کے بادشاہوں کے سامنے دوسرے بادشاہ
عاجزانہ حیثیت میں پیش ہوتے تھے ملکہ الزبتھ کے زمانہ میں انگلستان پر سپین نے حملہ کیا تو باوجود یکہ اس
زمانہ میں مسلمانوں کی طاقت مٹ چکی تھی ، بیان کیا جاتا ہے کہ ملکہ الزبتھ نے ترکوں کو لکھا کہ میں نے سنا
ہے مسلمان عورت کی عزت کی حفاظت کرتے ہیں۔میں ایک عورت ہوں اور اہل سپین نے مجھ پر حملہ کر دیا
ہے کیا ترک میری مدد نہ کریں گے؟ جس زمانہ میں، بغداد کی خلافت قریباً مٹ چکی تھی اور طوائف الملوکی
پھیلی ہوئی تھی اُس زمانہ میں فلسطین کے علاقہ میں جہاں عیسائی صلیبی جنگیں کرنے والوں نے قبضہ کیا ہوا
تھا ایک مسلمان عورت پر بعض عیسائیوں نے حملہ کیا اور دست درازی کرنے لگے جب اس کے کپڑے اُتار
کر اسے ننگا کرنے لگے تو اس نے آواز دی کہ کوئی ہے جو بغداد کے خلیفہ کو یہ اطلاع دے کہ اس طرح ایک
مسلم عورت کی بے حرمتی کی جارہی ہے؟ اس وقت خلافت صرف بغداد تک محدود تھی سب ریاستیں آزاد ہو
چکی تھیں کسی قافلہ والے نے جس نے عورت کی یہ آواز سنی تھی بغداد پہنچ کر برسبیل تذکرہ کسی سے اس کا ذکر
کیا کسی نے جا کر خلیفہ سے بھی اس کا ذکر کر دیا، اُس زمانہ میں عباسی خلیفہ بالکل شاہ شطرنج کی حیثیت رکھتا
تھا مگر اس گئے گزرے زمانہ میں بھی جب اس نے یہ بات سنی تو اسے اس قدر غیرت آئی کہ تلوار نکال کر تخت
سے کود پڑا اور چلایا کہ میں تمہاری امداد کو ابھی آتا ہوں، ابھی آتا ہوں۔چونکہ عباسی خاندان عرصہ سے
حکومت کر رہا تھا اس لئے ان کا آزاد ریاستوں پر بھی ایسا اثر تھا کہ خلیفہ بغداد کے اس اعلان سے ایک
آگ لگ گئی اور سب خلیفہ بغداد کے جھنڈے تلے جمع ہو گئے اور اس وقت تک آرام نہیں کیا جب تک اس
عورت کو چھڑا کر نہیں لائے مگر آج کیا ہے؟ ایک معمولی عورت کا تو ذکر ہی نہیں ایک معزز ترین عورت کو بھی
جانے دو، سب مسلمان عورتوں کی عزت کے سوال کو بھی جانے دو، ان سب سے زیادہ معزز اور مکرم اور
مسلمانوں کی محبت کا مرکز جس کی عزت پر سب عزتیں قربان ہیں یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم !
کی عزت کو لے لو، اس سے کیا سلوک کیا جاتا ہے؟ آج کھلے بندوں
164
ر یک جدید- ایک الہی تحریک جلد اول
خطبه جمعه فرموده یکم نومبر 1935ء
محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت پر حملے کئے جاتے ہیں مگر کوئی مسلمان نہیں جو ان حملوں کو دور کر سکے،
وہ خون کے آنسو روتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق گالیاں سن کر ان کے دل جل جاتے ہیں
مگر ان کے ہاتھ اور ان کے جسم مفلوج ہیں وہ کچھ نہیں کر سکتے کیونکہ ان کی کمزوریوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ
نے ان سے قوت عملیہ چھین لی ہے۔یہ حالت جو آج اسلام کی ہے اس کا کیا علاج ہو سکتا ہے؟ اور سوائے
اللہ تعالیٰ کے کون اس کا علاج کر سکتا ہے اس سے زیادہ تکلیف دہ نظارہ دنیا میں اور کیا ہو سکتا ہے؟ بچپن میں
ہم ایک واقعہ کتابوں میں پڑھتے تھے اور اسے پڑھ کر آنکھوں میں آنسو آ جاتے تھے مگر اس واقعہ کو اس نظارہ
سے کوئی نسبت ہی نہیں۔بیسیوں نے آپ لوگوں میں سے اس واقعہ کو پڑھا ہوگا اور اس پر آنسو بہائے ہوں
گے مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ رونے کی بات تو اسلام کی موجودہ حالت ہے باقی
سب اس کے سامنے بیچ میں وہ سید انشاء کا واقعہ ہے۔ایک زمانہ تھا کہ ان کی عزت اس قدر تھی کہ لکھنو کے
بادشاہ اور رؤسا کے ہاتھی آکر ان کے دروازہ پر کھڑے رہتے تھے اور جب وہ دربار میں جاتے تو ایسے ناز
سے بیٹھتے کہ دیکھنے والے سمجھتے بے ادبی کر رہے ہیں ان کے ایک دوست کہتے ہیں کہ میں نے ان کے
عروج کا یہ زمانہ دیکھا۔اس کے لمبے عرصہ بعد پھر میں ایک بار لکھنؤ آیا، ایک مشاعرہ تھا میں بھی وہاں پہنچا
اور دیکھا کہ ایک گدڑی پوش نہایت خستہ حالت میں مجلس میں آیا اور جو نتیوں میں بیٹھ گیا لوگوں نے عرض کیا
کہ قبلہ آگے آئیے ! اس طرح ہوتے ہوتے ان کی آمد کی اطلاع صدرنشین نوابوں اور رئیسوں تک پہنچی اور
لوگ انہیں کھینچ کر صدر تک لے آئے۔وہ صاحب کہتے ہیں میں نے ایک دوست سے پوچھا کہ یہ صاحب
کون ہیں تو اس نے بتایا کہ یہ وہی تمہارے پرانے دوست انشاء اللہ ہیں اور کون ہیں؟ میں بہت حیران ہوا
اور پوچھا کہ ان کی یہ حالت! مجھے بتایا گیا کہ جب سے بادشاہ کی نظر پھری ہے یہ حالت ہو گئی ہے۔سید
صاحب نے اپنی غزل پڑھی اور اسے وہیں پھینک کر ر بودگی کی حالت میں چلے گئے۔اس پر میں بھی ان
کے پیچھے پیچھے ان کے مکان پر گیا وہاں ہاتھی تو کجا اب کوئی دربان بھی نہ تھا میں نے آواز دی کہ کیا میں آسکتا
ہوں۔اس پر اندر سے آواز آئی کہ بھائی تمہیں کون جواب دے؟ میں بھی تمہاری بہن ہی ہوں آ جاؤ! یہ
سید انشاء اللہ کی بیوی تھیں۔میں اندر گیا تو سید انشاء کو ریت کے ایک تو وہ پر سر رکھ کر لیٹے ہوئے پایا۔نیچے
ایک پھٹی ہوئی دری بچھی تھی۔یہ کس قدر عبرت کا مقام ہے مگر کیا اسلام کی حالت آج اس سے کم عبرت
ناک ہے؟ سید انشاء اللہ خان کی عزت کیا تھی؟ لکھنو کے ایک بادشاہ کی دی ہوئی عزت تھی مگر اسلام تو
ساری دنیا کی بادشاہتوں پر غالب آ گیا تھا اور سب دنیا پر چھا گیا تھا۔پھر انشاء کا اس حالت میں بھی کوئی
165
خطبه جمعه فرموده یکم نومبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
گھر تو تھا اور انہیں گالیاں تو نہیں دی جاتی تھیں مگر آج اسلام کا تو کوئی گھر نہیں اور ہمارے آقا وسردار محمد
مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو تو علی الاعلان گالیاں دی جاتی ہیں مگر مسلمانوں میں طاقت نہیں کہ اس کا ازالہ کر
سکیں۔اس حالت کا علاج ایک ہی صورت میں ممکن تھا کہ خدا تعالیٰ پھر ایک آواز آسمان سے اٹھائے جو پھر
اسلام کی عزت قائم کرے۔پس جب اللہ تعالیٰ نے دیکھا کہ امت محمدیہ کے دل اور ہاتھ مفلوج ہو چکے ہیں
اور ان کے اندر عشق کی آگ نہیں رہی تو اس نے اپنا مامور بھیج دیا تا دائمی غیرت مسلمانوں کے اندر پیدا
کرے عارضی غیرت بھی دنیا میں بڑے بڑے کام کرا لیتی ہے جیسے بغداد کے برائے نام بادشاہ سے کرا دیا
مگر یہ غیرت ایمان کی علامت نہیں اگر ایمانی غیرت ہوتی تو اسلام کے دن اسی وقت پھر جاتے مگر انہوں
نے عورت کو چھڑایا اور پھر سو گئے۔ایسی عارضی غیرت سے اسلام زندہ نہیں ہوسکتا۔اسلام اس غیرت سے
زندہ ہوتا ہے جو کبھی مٹ نہ سکے، اس آگ سے زندہ ہو سکتا ہے جو کبھی سرد نہ ہو سکے جب تک کہ سارے
جہان کو جلا کر راکھ نہ کر دے، اس زخمی دل سے ہو سکتا ہے جو کبھی اند مال نہ پائے ، اسے وہ دیوانہ زندہ کر سکتا
جس کی دیوانگی پر ہزار فرزانگیاں قربان کی جا سکیں یہی دیوانگی پیدا کرنے کے لئے
ہے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام دنیا میں تشریف لائے اور اسی روح کو آپ کی زندگی میں ہم نے مشاہدہ کیا۔آپ کے
اندر سوتے جاگتے، اٹھتے بیٹھتے، کھاتے پیتے، چلتے پھرتے ہم نے دیکھا کہ ایک آگ تھی جس کا مقصد یہ تھا کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو دنیا میں دوبارہ قائم کیا جاسکے۔آج نادان اعتراض کرتے ہیں کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بہتک کی مگر ہمیں معلوم ہے کہ آپ کو کس
طرح ہر وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت قائم کرنے کی دھن لگی رہتی تھی۔مجھے ایک بات یاد ہے جو
گو اس وقت تو مجھے بری ہی لگی تھی مگر آج اس میں بھی ایک لذت محسوس کرتا ہوں۔ہمارے بڑے بھائی
میرزا سلطان احمد صاحب مرحوم ایک دفعہ باہر سے یہاں آئے ، ابھی تک انہوں نے بیعت کا اعلان نہیں کیا
تھا، میں ان سے ملنے گیا میرے بیٹھے بیٹھے ہی ڈاک آئی۔اس زمانہ میں توہینِ مذاہب کے قانون کا مسودہ
تیار ہورہا تھا اس سے بات چل پڑی تو مرزا سلطان احمد صاحب کہنے لگے اچھا ہوا بڑے مرزا صاحب فوت ہو
گئے ، وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بڑے مرزا صاحب کہا کرتے تھے، ورنہ سب سے پہلے وہ جیل میں
جاتے کیونکہ انہوں نے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تو ہین کو برداشت نہیں کرنا تھا۔اس وقت تو
یہ بات مجھے بری لگی کیونکہ اس میں بے ادبی کا پہلو تھا مگر اس سے اس محبت کا اظہار ضرور ہوتا ہے جو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے تھی۔تو ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
166
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ یکم نومبر 1935ء
دیکھا ورطہ میں اور سالم
زندگی کو دیکھا آپ ایک آگ میں کھڑے تھے وہی آگ آپ نے ورثہ میں ہمیں دی ہے اور جس احمدی
میں وہ آگ نہیں وہ آپ کا صحیح روحانی بیٹا نہیں۔میں کہہ رہا تھا کہ ایک سال کا عرصہ ہوا یہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو گالیاں دی گئیں اور کہا
گیا کہ فرعونی حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا، گالیاں تو آپ کو ہمیشہ ہی دی جاتی ہیں مگر یہ آواز قادیان میں
سخت گستاخی اور دل آزار طریق پر اٹھائی گئی، ہمارے کانوں نے اسے سنا اور ہمارے دلوں کو اس نے زخمی
کر دیا اور جماعت میں ایک عام جوش اور اس کے نتیجہ میں کام کرنے کا ایک عام ولولہ پیدا ہو گیا مگر میں
آپ لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا وہ زخم ابھی تک ہرا ہے یا مندمل ہو رہا ہے؟ جس کا زخم مندمل ہو رہا ہے وہ
سمجھ لے کہ وہ اس ایمان کو نہیں پاسکا جو کامیابی کے لئے ضروری ہے لیکن اگر آج بھی ہرا ہے ، آج بھی تم
قربانی کے لئے اسی طرح تیار ہو ، آج بھی اپنی گردن آستانہ الہی پر اسی طرح کٹوانے پر آمادہ ہو تو سمجھو کہ
تمہارے اندر ایمان موجود ہے۔اچھی طرح یا درکھو کہ ایمان جنون اور موت ایک ہی چیز ہے سوائے اس
کے کہ دنیوی جنون میں عقل ماری جاتی ہے اور صحیح مذہبی جنون میں عقل تیز ہو جاتی ہے۔پس اپنے دلوں کوٹو لو اور دیکھو کہ تمہارے دل کی آگ کی وہ حالت تو نہیں جو لوہے کی ہوتی ہے
جب اسے آگ میں ڈالا جاتا ہے؟ جب اسے آگ سے نکالا جائے تو سرد ہو جاتا ہے۔خدا کی محبت کی
آگ ایسی نہیں کہ اس کے بغیر ایمان قائم رہ سکے اس آگ میں مومن کا دل ہر وقت پگھلا رہنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ نے ہماری مدد کر کے بہت سی باتیں دور کر دی ہیں۔اسی مقام قادیان میں گو حقیقتا اس کی زمین میں
نہیں ایک سال ہوا کہ احرار اصحاب فیل کی طرح آئے اور ان کے صدر نے اعلان کیا کہ فرعونی تخنت الٹ
دیا جائے گا لیکن تمہاری کوشش اور محنت کے بغیر آج کہاں ہے وہ تخت جس پر بیٹھ کر جماعت کے متعلق یہ
الفاظ کہے گئے تھے؟ میں نے کئی دفعہ سنایا ہے اور آپ لوگوں کو اچھی طرح یاد ہوگا کہ ایک دفعہ یہود نے
ایران کے بادشاہ کو حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف خوب بھڑ کا یا اور کہا کہ یہ شخص اپنی حکومت
قائم کر رہا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ عرب میں ایرانی مقبوضات آپ کے ہاتھ سے نکل جائیں گے۔بادشاہ
ظالم تھا اس نے بغیر تحقیقات کے یمن کے گورنر کو خط لکھا کہ عرب کے جس شخص نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے
اسے گرفتار کر کے ہمارے پاس
بھیج دو۔گورنریمن نے اپنے چند آدمی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
میں بھیج دیئے اور کہلا بھیجا کہ بے شک یہ حکم ظالمانہ ہے اور آپ نے کوئی ایسی حرکت نہیں کی کہ جس سے شاہ
ایران کو غصہ پیدا ہو لیکن چونکہ وہ طاقتور بادشاہ ہے اس لئے آپ ﷺ کی طرف سے انکار کی صورت میں
167
خطبه جمعه فرموده یکم نومبر 1935ء
الله
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد اول
وہ عرب کو تاخت و تاراج کر دے گا۔آپ ﷺہ آجائیں اور میں سفارش کر دوں گا کہ آپ مے سے
کوئی بدسلوکی نہ ہو۔جب یہ قاصد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور یہ پیغام دیا تو
آپﷺ نے فرمایا کہ اچھا ہم کل جواب دیں گے۔دوسرے دن وہ پھر جواب کے لئے گئے مگر
آپ ﷺ نے پھر اگلے روز جواب دینے کو فرمایا اور اگلے روز پھر فرمایا کہ کل جواب دیں گے اس طرح
جب تین راتیں گزرگئیں تو ان قاصدوں نے کہا کہ ہم آپ
کو نصیحت کرتے ہیں کہ اس طرح ٹال مٹول نہ
کریں۔گورنر یمن نے آپ ﷺ کی سفارش کا وعدہ کر لیا ہے ورنہ اگر شاہ ایران کو غصہ آ گیا تو عرب کی
حیثیت ہی کیا ہے؟ وہ اسے بالکل تباہ کر دے گا۔اس پر آپ ﷺ نے فرمایا سنو! اپنے گورنر سے جا کر کہہ
دو کہ میرے خدا نے تمہارے خدا کو آج رات مار دیا ہے۔انہوں نے اسے نعوذ باللہ مجذوب کی بڑ سمجھا اور
خیر خواہی کے طور پر پھر نصیحت شروع کی مگر آپ ﷺ نے فرمایا کہ تم جا کر یہ بات کہہ دو۔گورنر یمن سے جا
کر اس کے نمائندوں نے جب یہ بات کہی تو اس نے کہا کہ یہ شخص یا تو مجنون ہے یا نبی ہے۔بہر حال میں
انتظار کروں گا۔چند روز کے بعد ایران کا ایک جہاز بندرگاہ پر آیا جس میں سے ایک شاہی پیغامبر اترا اور
بادشاہ کا خط گورنر کو دیا جس کی مہر دیکھتے ہی اس نے کہا کہ مدینہ والے شخص کی بات سچی معلوم ہوتی ہے
کیونکہ اس پر مہر ایک دوسرے بادشاہ کی تھی۔خط کو کھولا تو اس میں لکھا تھا کہ اپنے باپ کی ظالمانہ حرکات کو
دیکھ کر اور یہ دیکھ کر کہ وہ ملک کی حالت کو خراب کر رہا ہے فلاں رات ہم نے اسے قتل کر دیا ہے اب ہم
بادشاہ ہیں اس لئے ہماری اطاعت کرو اور ہمارے باپ نے عرب کے ایک مدعی نبوت کے متعلق ایسا
ظالمانہ حکم دیا تھا اسے بھی ہم منسوخ کرتے ہیں۔کیا خدا نے بالکل اسی طرح یہاں نہیں کیا ؟ وہی لوگ جو
اصحاب فیل کی طرح یہاں آئے تھے اور کہہ رہے تھے کہ فرعونی تخت الٹنے آئے ہیں۔جاؤ اور ان سے کہہ دو
کہ ہمارے خدا نے تمہارے تخت کو الٹ دیا ہے۔آج تمہارے اپنے بھائی تمہیں گالیاں دیتے اور تم پر
پھٹکارمیں ڈال رہے ہیں۔انہی کے ہاتھ سے اللہ تعالیٰ نے تمہیں ذلیل کر دیا ہے جیسے کہ کسی شاعر نے کہا
ہے کہ:
اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے
مگر یہ جو کچھ ہو تمہاری وجہ سے نہیں ہوا اور نہ ہی اس سے
تمہیں یہ سمجھنا چاہئے کہ حملہ میں کمی آگئی
ہے جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا ہے مخالفتوں کے طوفان یکدم نہیں آیا کرتے بلکہ طوفان کے ہر جھونکے
کے بعد وقفہ ہوتا ہے۔اگر تم سمجھتے ہو کہ یہ خدا کے کام ہیں تو چاہئے کہ اپنے اخلاص اور قربانی میں ترقی کرو
168
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبه جمعه فرموده یکم نومبر 1935ء
اور آگے بڑھو۔جنہوں نے پہلے کوئی کمی کی ہے وہ اسے پورا کریں اور جنہوں نے پہلے پورا کیا ہے وہ اضافہ
کریں اور اس وقت تک چین نہ لیں جب تک خدا کا وعدہ پورا نہ ہو اور یہ میں تمہیں بتا دیتا ہوں کہ خدا کا
وعدہ تم میں سے اکثر کی زندگیوں میں پورا ہونے والا نہیں۔اللہ تعالیٰ کا وہ وعدہ یہ ہے کہ اسلام سب دنیا میں
پھیل جائے گا، سب حکومتیں اسلامی ہوں گی اور غیر مسلم اس طرح دنیا میں رہ جائیں گے جس طرح آج
چھوٹی چھوٹی غیر متمدن اقوام مثلاً گونڈ، بھیل وغیرہ ہیں۔ان عظیم الشان تغییرات کے لئے کہ کفر کو ایمان
سے، نفاق کو جرات سے، جہالت کو علم سے اور بد دیانتی کو دیانت سے بدل دیا جائے ، ایک لمبے عرصہ اور
متواتر قربانیوں کی ضرورت ہے۔دلائل سے دلوں میں اسلام کی عظمت قائم کرنا کوئی معمولی کام نہیں اور یہ
کام ایک نسل سے نہیں ہو سکتا۔تمہارے ہاتھ سے اللہ تعالیٰ اس کی بنیاد رکھوا رہا ہے اور اصل عزت اس
وقت قبول کرنے والوں کی ہوتی ہے جب لوگ قبول کرنے سے ڈرتے ہیں۔دنیا میں قاعدہ ہے کہ جو لوگ
تجارتی کمپنیاں جاری کرتے ہیں ان کو زیادہ حقوق دیئے جاتے ہیں اور بعض کمپنیاں تو کام شروع کرنے
والوں کو چند ماہ کی کوشش کے صلہ میں لاکھوں کے حصے مفت دے دیتی ہیں کیونکہ انہوں نے اس وقت کام
میں ہاتھ ڈالا جب لوگ گھاٹے سے ڈرتے تھے اسی طرح اللہ تعالیٰ کی نظر میں بھی تمہاری وقعت زیادہ ہے
مگر ضرورت ہے کہ تمہاری قربانیاں مسلسل ہوں۔جھٹکے والی قربانی نہ ہو۔ایسی قربانیاں تو ادنی درجہ کا کیڑا
اور جاہل انسان بھی کر لیتا ہے۔مومن کا یہ کام ہے کہ وہ رات دن ایک دھن کے ماتحت چلتا جاتا ہے
مخالفت ہو یا نہ ہو وہ اپنے کام کو نہیں بھولتا۔یہ چیز تمہارے اندر ہونی چاہئے اور تمہیں دم نہیں لینا چاہئے
جب تک کہ فتح نصیب نہ ہو جس کے متعلق میں نے بتایا ہے کہ تم میں سے اکثر کی زندگی میں نہیں ہوگی۔گویا
اس دنیا میں ہمارے لئے آرام کا کوئی مقام نہیں ہم اپنے بوجھ اپنے آقا کے دربار میں جا کر ہی اُتاریں گے
اور جو یہاں اُتارنا چاہتا ہے اسے اس میدان میں قدم رکھنے کی ضرورت نہیں۔اس ضمن میں ایک اور بات بھی قابل ذکر ہے۔اس طوفان کے زمانہ میں حکومت کے بعض
افسروں کی جہالت کی وجہ سے حکومت بھی ہماری مخالفت پر کمر بستہ ہو گئی تھی اور بعض افسروں کو جس طرح
کسی کو بھجلی ہوتی ہے کوئی خیال پیدا ہوا اور وہ خواہ مخواہ ایک وفادار جماعت کے خلاف شرارتیں کرنے لگے
اب حکومت کے رویہ میں میں اگر چہ ایک نیک تغیر دیکھتا ہوں مگر یہ تغیر ابھی تک حقیقت کو نہیں پہنچا۔حکومت محسوس کرتی ہے کہ ماتحتوں نے غلطیاں کی ہیں مگر وہ کوئی گرفت نہیں کرنا چاہتی۔حالانکہ دیانتداری
کا تقاضا ہے کہ ایسے افسروں کو سزادی جائے جن سے قصور ہوا ہو حکومت کی عزت اسی میں ہے۔بہر حال
169
خطبه جمعه فرموده یکم نومبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
حکومت نے غلطی کی اور میں کہوں گا اب تک غلطی کر رہی ہے کیونکہ جن افسروں نے سلسلہ احمدیہ کے وقار
کو مٹانے کے لئے کاروائیاں کیں ان کے خلاف وہ کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔احرار نے سمجھا تھا کہ یہ بھی
شاید کوئی روپیہ بٹورنے والی جماعت ہے اور ہماری طرح اس کے بھی بعض لیڈر ہوں گے اور حکومت نے
بھی خیال کیا کہ یہ ایک چھوٹی سی جماعت ہے اس کے حقوق کی نگہداشت کی کیا ضرورت ہے؟ مگر ہم نے
احرار کو بھی کچھ نہیں کہا خدا نے ہی ان کو سزا دی ہے اور اگر حکومت اپنے ان افسروں کو سزا نہیں دے گی تو
خدا تعالیٰ ان افسروں کو سزا دے گا۔بے شک برطانوی حکومت کا ہاتھ بہت وسیع ہے مگر ہمارے خدا کا ہاتھ
اس سے بہت زیادہ وسیع ہے۔حکومت یہ مت خیال کرے کہ ان معاملات کو دبایا اور ہمیں ڈرایا جا سکتا ہے یا
لالچ دی جاسکتی ہے۔بہتک ہماری نہیں بلکہ خدا کے سلسلہ کی کی گئی ہے اور جو کام ہم نہیں کر سکتے اسے ہمارا خدا
کر سکتا ہے اس لئے ہم نہ قتل سے ڈرتے ہیں نہ پھانسی سے اور نہ دیگر سزاؤں سے۔حکومت یہ خیال بھی نہ
کرے کہ لمبے عرصہ کے بعد ہم ان باتوں کو بھول جائیں گے۔ہمارے دلوں میں بغض نہیں مگر ہمارا خدا اپنے
دین اور اپنی جماعت کی ہتک کو تو بہ کے بغیر معاف نہیں کیا کرتا۔ہم حکومت کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور یہ چیز
ہمارے مذہب کی تعلیم کے خلاف ہے لیکن خدا کی غیرت بھی وہیں جوش میں آیا کرتی ہے جب وہ بندے
کے ہاتھ باندھ دیتا ہے۔جہاں وہ خود مقابلہ کی اجازت دیتا ہے وہاں خود چپ رہتا ہے لیکن جب ہاتھ روکتا
ہے تو پھر خود اس کا انتقام لیتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ کسی مجلس میں بیٹھے تھے حضرت ابو بکر
بھی تھے کہ ایک شخص آیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں حضرت ابو بکر" کو گالیاں دینے لگا۔کچھ دیر کے بعد حضرت ابو بکر کو بھی غصہ آگیا اور انہوں نے کوئی جواب دیا۔اس پر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ابو بکر جب تک تم خاموش تھے خدا کہہ رہا تھا کہ یہ میرا بندہ مظلوم
ہے میں نے اس کی زبان رو کی ہوئی ہے اس لئے فرشتے جواب دے رہے تھے مگر اب تم بولے تو فرشتے
خاموش ہو گئے۔تو جہاں خدا بندے کو روکتا ہے وہاں خود انتقام لیتا ہے۔ہو سکتا ہے حکومت کے بعض افسر
دہریہ ہوں یا بعض دہر یہ تو نہ ہوں مگر زندہ خدا کے قائل نہ ہوں یا بعض زندہ خدا کے قائل تو ہوں مگر یہ نہ
مانتے ہوں کہ اس کا اسلام سے تعلق ہے یا بعض اس کا تعلق اسلام سے تو سمجھتے ہوں مگر یہ نہ مانتے ہوں کہ
آج احمد یت ہی اسلام کا صیح نقشہ پیش کر رہی ہے لیکن ان کے ان خیالات سے خدا کی قدرتوں میں فرق
نہیں آسکتا۔اس کی قدرتیں ظاہر ہوں گی اور ضرور ہوں گی۔میں خدا تعالیٰ کے فضل سے محتاج نہیں اور مجھے
اس امر کی حاجت نہیں کہ حکومت میر ابدلہ لے لیکن میں یہ بات خود حکومت کے فائدہ کے طور پر کہتا ہوں کہ
170
تحریک جدید- ایک ابھی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبه جمعه فرموده یکم نومبر 1935ء
اسے اپنے اس رویہ میں تبدیلی کرنی چاہیئے۔ہمارے تعلقات اس سے دوستانہ رہے ہیں اور اب بھی ہم
رکھنا چاہتے ہیں اس لئے بحیثیت ایک ایسے شخص کے جس نے خدا کی زندہ قدرتوں کا مشاہدہ کیا، جس نے
خدا کی مالکیت کا مشاہدہ کیا، اس کی ملوکیت کا مشاہدہ کیا، حکومت کی خیر خواہی کی غرض سے یہ کہتا ہوں کہ
حکومتیں تبھی تک قائم رہ سکتی ہیں جب تک ان کی بنیاد تقویٰ اور خشیت اللہ پر ہو۔مذہب اور چیز ہے اور
خشیت اللہ اور چیز۔عیسائی، یہودی، سکھ اور ہندو بھی خدا سے ڈرسکتا ہے۔حکومت کو بھی چاہئے کہ خدا سے
ڈرے کہ اسی میں اس کی کامیابی ہے اور اسے چھوڑنے میں اس کے لئے سراسر ضرر ہے۔جن افسروں نے
جماعت احمدیہ کے وقار کو توڑنے کی کوشش کی ان کو گرفت کرنی ضروری ہے۔بے شک حکومت کہتی ہے کہ
اس طرح اس
کا پر سٹیج قائم نہیں رہ سکتا مگر اسے یادرکھنا چاہئے کہ اس سے ایک بالا حکومت کے پر سٹیج کا سوال
بھی اب پیدا ہو چکا ہے اور غور طلب امر یہ ہے کہ اگر حکومت کو باوجود اپنے افسروں کے غلطی پر ہونے کے
ان کے پر سٹیج کا خیال ہے تو کیا ہمارے خدا کو اپنے خادموں کے پر سٹیج کا با وجود ان کے حق پر ہونے کے
خیال نہ ہو گا ؟ ہوگا اور ضرور ہو گا۔ان افسروں نے دیکھ لیا ہے کہ وہ سال بھر کی لگا تار کوشش کے باوجود ہمیں
بغاوت کی طرف مائل نہیں کر سکے۔ہم آج بھی حکومت کے ویسے ہی وفادار ہیں جیسے کہ پہلے تھے اور آئندہ
بھی ہم کبھی قانون شکنی نہیں کریں گے مگر معاملہ ہمارے ہاتھ میں نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے جو تمام
بادشاہوں کا بادشاہ ہے۔میں حکومت کے رویہ میں ایک نیک تغیر محسوس تو کرتا ہوں مگر ایسے ہی وقتوں میں
انصاف کرنا اور غلطی کا ازالہ کرنا ضروری ہوتا ہے تا خدا کے فضل کا وارث بنا جا سکے۔اللہ تعالیٰ نے حکومت کو
ایک رنگ میں تنبیہہ بھی کی ہے جس طرح کہ احرار کو کی ہے۔مسجد شہید گنج کا جو قضیہ ہوا ہے وہ ایک نشان
ہے احرار اور حکومت کے لئے۔کیا یہ تعجب کی بات نہیں کہ احرار جو کا نگری ہیں اور حکومت جس کے فوائد ان
کے خلاف ہیں وہ دونوں ایک ہی سوال کے متعلق تشویش میں پڑ جاتے ہیں؟ میں دیکھتا ہوں ابھی یہ سوال
دبا نہیں ابھی چند روز ہوئے لاہور میں ایک مسلمان نے ایک سکھ کو ہلاک کر دیا اور بعض ہندوؤں سکھوں کو
زخمی کیا لوگ کہتے ہیں وہ مجنون تھا۔میں کہتا ہوں اچھا یونہی سہی لیکن اگر دلوں میں منافرت نہیں ہے تو جنون
میں اسے یہ خیال کیوں آیا کہ سکھوں اور ہندوؤں کو ہی ماروں؟ اس کا مطلب یہی ہے کہ ہوش کے وقت
اس کے خیالات ہندوؤں اور سکھوں کے متعلق ایسے پراگندہ تھے کہ جنون میں بھی یہی خیال قائم رہا اور بھی
بعض ایسے حالات موجود ہیں اور پیدا بھی ہو رہے ہیں۔ہمیں ان حالات میں حکومت سے ہمدردی ہے مگر
ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ حکومت کو تنبیہ ہے۔وہ بتانا چاہتا ہے کہ تم میرے نمائندے
171
خطبه جمعه فرموده یکم نومبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد اول
ہو اس لئے چاہئے کہ میری طرح انصاف کرو۔پس یہ دونوں باتیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں اس نے
دونوں کو تنبیہ کی ہے اگر وہ اس سے فائدہ اٹھا لیں تو بہتر ہے ورنہ خدا کا ہاتھ بہت وسیع ہے۔یاد رکھنا چاہئے کہ ہم نے ان مخالف حالات کو جو ہمارے نقصان کے لئے پیدا ہورہے تھے
بدلنے کے لئے کچھ نہیں کیا۔ہماری قربانیاں کچھ نہیں ہیں اس لئے میں جماعت کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ
آئندہ خطبات میں میں پھر سکیم کی وضاحت کروں گا اور اسے چاہئے کہ مزید قربانیوں کے لئے تیار رہے
اور اب یہ خیال دل سے نکال دے کہ ہم کسی جگہ ٹھہریں گے۔تین سال تو پہلا قدم ہے بعض لوگوں نے مجھے
کہا ہے کہ اس تحریک کو اب بند کر دیا جائے کیونکہ چندوں پر برا اثر پڑتا ہے لیکن جیسا کہ میں آگے چل کر
بتاؤں گا قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ کمزوری دکھانے والا یا ٹھہر نے والا خدا تعالیٰ کی راہ پر چلنے کے
قابل نہیں۔میں نے آج تک کسی کو جا کر نہیں کہا کہ آؤ اور میری بیعت کرو بلکہ میرے سامنے اگر کوئی کسی کو
ایسا کہے تو میں اسے روکتا ہوں تا وہی آگے آئے جو خود جان دینے کو تیار ہو اس لئے مجھے کوئی نہیں کہہ سکتا کہ
تم نے ہمیں کس مصیبت میں پھنسا دیا؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی لکھا ہے کہ میرا رستہ پھولوں کی
پیج کا نہیں بلکہ پر خار ہے جو ڈرتا ہے وہ آگے نہ آئے۔پس قربانیوں کے مطالبات اب زیادہ ہوں گے کم
نہیں۔جو خیال کرتا ہے کہ اب سیال ختم ہو گیا یہ بھی ختم ہو جانی چاہئیں اس کے اندر ایمان نہیں۔میرے
ساتھ اب وہی چلیں گے جو یہ مستقل ارادہ رکھتے ہوں گے کہ ہم نے اب سانس نہیں لینا۔اب ہم خدا کے
قدموں میں ہی مریں گے اور جان دیں گے۔جب تک عشق کی وہ گولی نہ کھائی جائے جو اللہ تعالیٰ کے
دربار میں پہنچا دے اس وقت تک کوئی زندگی نہیں۔جو میرے ساتھ نہیں آتا اس پر کوئی افسوس نہیں۔اگر تم
سب کے سب بھی مجھے چھوڑ دو تب بھی خدا غیب سے سامان پیدا کر دے گا لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ جو بات
خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کہی اور جس کا نقشہ اس نے مجھے سمجھا دیا ہے وہ نہ ہو۔وہ ضرور
ہو کر رہے گی خواہ دوست، دشمن سب مجھے چھوڑ جائیں۔خدا خود آسمان سے اُترے گا اور اس مکان کی تعمیر کر کے چھوڑے گا۔“
( مطبوع الفضل 7 نومبر 1935 ء )
172