مبلغین جماعت احمدیہ کو نہایت اہم ہدایات۔ تقریر فرمودہ 17 نومبر 1935ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد اول
تقریر فرموده 17 نومبر 1935ء
مبلغین جماعت احمدیہ کو نہایت اہم ہدایات
تقریر فرمودہ 17 نومبر 1935ء
مدرسہ احمدیہ اور جامعہ احمدیہ کے طلبا نے احمدیہ انٹر کالجیٹ ایسوسی ایشن لاہور کے ممبروں کو جامعہ
احمدیہ کے صحن میں دعوت چائے دی اور ایڈریس پیش کیا از راہ شفقت حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے
بھی اس تقریب میں شرکت فرمائی اور حسب ذیل تقریر فرمائی:
”جب میں کوئی ایسا اجتماع دیکھتا ہوں جس میں مدرسہ احمدیہ اور تعلیم الاسلام ہائی سکول کے
فارغ طلبا کا مشترک حصہ ہوتا ہے تو میرا دل اس خوشی کو محسوس کرتا ہے کہ ایسے زمانہ میں جبکہ میری زیادہ عمر
نہ تھی اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی کہ میں ان دونوں شعبوں کو مٹائے جانے میں روک بن سکوں اور ان کے
قائم رہنے میں مدد دے سکوں گو وہ کام مادی لحاظ سے زیادہ اہمیت نہ رکھتا ہو لیکن میں سمجھتا ہوں کہ روحانی
نقطہ نگاہ سے بہت بڑے نتائج پیدا کرنے والا ہوا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات سے چند
ماہ پہلے یہ سوال اُٹھا کہ ہماری جماعت کو مخالفین کا چونکہ علمی لحاظ سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے اس لئے ہمیں علماء کی
ضرورت ہے اور ان کے لئے کوئی انتظام ہونا چاہئے اس سوال کے پیدا ہونے پر عام طور پر یہ احساس پیدا
ہو گیا کہ اس کی صورت یہ ہے کہ تعلیم الاسلام ہائی سکول کو بند کر دیا جائے اور تمام زور مدرسہ احمدیہ پر صرف
کیا جائے اس وقت اس کے متعلق اس قدر غلو ہو گیا اور یہ معاملہ اس وقت کا اس قدرا ہم ترین مسئلہ بن گیا
کہ اگر کوئی یہ کہتا کہ مدرسہ انگریزی بھی قائم رہنا چاہئے تو اس کے متعلق کہا جاتا کہ اس میں نفاق کی کوئی
رگ ہے کیونکہ اس کے دل میں انگریزی مدرسہ قائم رکھنے کی خواہش ہے۔اُس زمانہ کی جو شیلی طبائع کے
مطابق آخر تمام وہ لوگ جو بولنے والے تھے اور اہل الرائے سمجھے جاتے تھے مومن بن گئے اور کمزور ایمان
والے ہم دو سمجھے گئے یعنی حضرت خلیفتہ اسیح الاول اور میں۔مجھے یاد ہے حضرت خلیفہ اسح اول کی طبیعت
میں چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ادب بہت زیادہ تھا اس لئے خود کچھ عرض کرنے کی
بجائے جو دلائل مدرسہ ہائی کے قائم رکھنے کے متعلق سوجھتے وہ مجھے سمجھاتے اور فرماتے حضرت مسیح موعود
کو سناؤ۔آخر میٹنگ ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ مدرسہ ہائی کو قائم رکھا جائے اور مدرسہ احمدیہ کو لگ جاری کیا
197

تقریر فرموده 17 نومبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
جائے۔اس طرح اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی کہ جس انسٹی ٹیوشن کی ضرورت کا انکار نہیں کیا جا سکتا اس کے
کے قائم رکھنے کا موجب بنوں۔اس تجویز کے مطابق مدرسہ احمدیہ قائم کیا گیا یا یوں کہنا چاہئے کہ اسے
مضبوط کر دیا گیا کیونکہ کچھ جماعتیں پہلے جاری تھیں اس وقت عام طبائع میں یہ احساس پیدا ہو گیا کہ اچھے
پیمانہ پر اسے چلانا چاہئے۔اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مئی 1908 ء میں فوت ہوئے
اور دوسرا جلسہ جو دسمبر 1908 میں ہوا اس میں جماعت کے سامنے یہ سوال رکھا گیا کہ مدرسہ احمدیہ کی غرض
کیا ہے؟ صرف یہ کہ ملا پیدا کرے اور ملاؤں نے پہلے ہی دنیا کو تباہ کر رکھا ہے پھر اس مدرسہ سے کیا فائدہ
پہنچ سکتا ہے؟ یہ سوال جلسہ عام میں پیش کرنے کی بجائے مصلحتی مجلس شوری میں پیش کیا گیا جس میں ساری
جماعتوں کے نمائندے موجود تھے۔وہ لوگ جو اس وقت خاص اثر اور رسوخ رکھتے تھے یعنی
خواجہ کمال الدین صاحب، ڈاکٹر یعقوب بیگ صاحب ، سید محمد حسین شاہ صاحب، مولوی محمد علی صاحب
ان کی تجویز یہ تھی کہ تعلیمی وظائف بڑھا دئیے جائیں اور پاس ہونے کے بعد ان میں سے جو دین کی
خدمت کے لئے زندگی وقف کریں انہیں ایک آدھ سال میں قرآن پڑھا کر مبلغ بنادیا جائے۔نا معلوم کیا
سبب ہوا ؟ اس وقت ہم تفخیذ الاذھان کا کام بھی کیا کرتے تھے، میں اس میں مصروف رہا یا کوئی اور کام تھا
مجلس شوری کے شروع ہونے کے وقت میں وہاں نہ پہنچ سکا اور جب وہاں پہنچا تو خواجہ کمال الدین صاحب
تقریر کر رہے تھے اور بڑے زور سے یہ کہہ رہے تھے کہ ہماری جماعت بڑی عقلمند ہے وہ کسی چیز کا ضائع ہونا
گوارا نہیں کر سکتی ہمیں چونکہ انگریزی دان مبلغ چاہئیں اس لئے مدرسہ احمدیہ پر اس قدر خرچ کرنے کی
ضرورت نہیں۔اس وقت میں نے دیکھا کہ قریباً سب لوگ متاثر ہورہے تھے چنانچہ ان کی تقریر کے بعد کچھ اور
لوگ کھڑے ہوئے اور انہوں نے ان کی تائید کی اور آوازیں آنے لگیں کہ ٹھیک ہے ایسا ہی ہونا چاہئے۔اس
قسم کی مجلس میں بولنے کا میرے لئے پہلا موقع تھا۔اس وقت میں نے اس طرف توجہ دلائی
کہ دنیا میں ہر چیز اپنے لئے ماحول چاہتی ہے اور اس کے لئے ضروری انتظامات کی ضرورت ہوتی ہے یہ
خیال کر لینا کہ کوئی شخص کچھ دن دینیات کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد دین سے پوری طرح واقف ہوسکتا
ہے اور اس کے تاثرات دین کے متعلق ایسے مضبوط ہو سکتے ہیں جیسے اس شخص کے جسے بچپن سے دین کی
تعلیم حاصل کرنے پر لگایا گیا ہو، یہ غلط ہے۔دین سے صحیح واقفیت رکھنے والے علما پیدا کرنے کے لئے
مدرسہ احمدیہ کی ضرورت ہے اور اُسے قائم رکھنا چاہئے۔198

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
تقریر فرموده 17 نومبر 1935ء
پھر خدا تعالیٰ نے مجھے اس موقع پر ایک جذباتی دلیل بتادی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی وفات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ مدرسہ احمدیہ کو آپ کی یاد گار بنا دیا جائے۔میں نے کہا ہم سے پہلے
کچھ لوگ تھے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ تھے ، جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
رحلت فرمائی تو ایک عام بغاوت پھیل گئی اور ایسا خطرہ پیدا ہوا کہ مدینہ بھی محفوظ نہیں رہے گا اس وقت صرف
تین مقامات پر نماز با جماعت ہوتی تھی اور بہت سے لوگوں نے زکوۃ دینے سے انکار کر دیا تھا، اس وقت
بعض صحابہ نے حضرت ابو بکر سے درخواست کی کہ آپ اس وقت ذرا نرمی سے کام لیں اور کچھ قوموں سے
جو ز کوۃ دینے سے انکار کر رہی ہیں زکوۃ لینا چھوڑ دیں اس پر حضرت ابو بکڑ نے فرمایا اگر کوئی شخص رسول
کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وقت اونٹ باندھنے کی رسی بھی زکوۃ میں دیتا تھا تو میں اُسے بھی نہ چھوڑوں
گا خواہ خون کی ندیاں بہ جائیں اور خواہ خطرہ اتنا بڑھ جائے کہ مدینہ کی گلیوں میں صحابہ کی بیویوں کو دشمن
گھسیٹتے پھریں۔میں نے کہا ایک طرف رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعض صحابہ آپ ﷺ کی
ایک یادگار میں جو خاص طور پر آپ ﷺ کی طرف منسوب بھی نہیں تھی کچھ تغیر کرنے کے لئے کہتے
حضرت ابوبکر صاف انکار کر دیتے ہیں اور ہر خطرہ کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں لیکن ادھر ہم یہ
نمونہ پیش کر رہے ہیں کہ وہ مدرسہ احمد یہ جسے حضرت مسیح موعود کی یاد گار بنایا گیا تھا اس پر پورا سال بھی
گزرنے نہیں پایا کہ اس کے بند کرنے پر تیار ہو گئے۔رض
میں سمجھتا ہوں میری اس دلیل نے لوگوں کو زیادہ اپیل کیا ادھر میں نے تقریر ختم کی اُدھر لوگوں
نے کہنا شروع کر دیا مدرسہ احمدیہ ضرور قائم رہنا چاہئے۔مجھے یاد پڑتا ہے میرے بعد شاید خان صاحب برکت علی صاحب بولے لوگوں نے کہا اب ہم
اور کچھ سنا نہیں چاہتے مدرسہ احمدیہ کا قائم رکھنا ضروری ہے۔جب اخلاص سے کوئی شخص بات کرتا ہے تو
اس پر قائم بھی رہتا ہے مگر مدرسہ احمدیہ کو بند کرنے والوں میں چونکہ اخلاص نہ تھا اس لئے اپنی بات پر قائم نہ
رہے۔جب مدرسہ احمدیہ کو جاری رکھنے کے حق میں کوئی بات پیش ہوتی تو وہ کہہ دیتے یہی تو ہمارا مطلب
تھا ہم بھی یہی کہتے تھے۔آخر کہا گیا کہ یہ امر تمام جماعتوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔انہوں نے سمجھا کہ
اس وقت جذبات ٹھنڈے ہو جائیں گے اور مدرسہ احمدیہ کو بند کرنے پر لوگوں کو آمادہ کر سکیں گے۔چنانچہ
ایجنڈا میں اس تجویز کو جس رنگ میں درج کیا گیا اس سے یہی ظاہر ہوتا تھا کہ مدرسہ احمدیہ کا بند کرا نا منظور
ہے لیکن جماعت کے لوگ چونکہ محسوس کر چکے تھے کہ مدرسہ احمد یہ ضروری چیز ہے اس لئے تمام جماعتوں کی
199

تقریر فرمود : 17 نومبر 1935ء
طرف سے یہی رائے آئی کہ مدرسہ احمدیہ قائم رہنا چاہئے۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
پس جب میں کوئی ایسا اجتماع دیکھتا ہوں تو یہ دونوں باتیں جو میرے پچپن کے کام ہیں جوانی
کے کئی کاموں سے زیادہ خوشنما اور پسندیدہ نظر آتے ہیں۔میں آج بھی اسی خیال پر قائم ہوں جس پر اُس
وقت تھا۔قرآن کریم سے صراحتاً معلوم ہوتا ہے کہ ایک خاص جماعت کو دین کی خدمت کا ذمہ دار قرار دیا
گیا ہے۔چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے:
وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةً يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ
وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولَيكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ( آل عمران : 105)
اور دوسری طرف فرماتا ہے:
كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ
عَنِ الْمُنْكَرِ
( آل عمران: 111 )
سارے مومنوں کا فرض ہے کہ دعوت الی الخیر کریں۔تو ایک خاص جماعت کا ہونا ضروری ہے
اور یہ لازمی چیز ہے۔کوئی فوج اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک اس کا ایک حصہ خاص کام کے
لئے مخصوص نہ ہو اور تمام نیچر میں یہی بات نظر آتی ہے کہ ایک ذرہ مرکزی ہوتا ہے۔مذہبی تبلیغ کے لئے بھی ایک ایسا مرکز ہونا چاہئے جو اپنے ارد گرد کو متاثر کر سکے اور دوسروں سے
صحیح طور پر کام لے سکے یہی غرض مبلغین کی ہے لیکن عام طور پر خود مبلغین نے بھی ابھی تک اس بات کو نہیں
سمجھا۔وہ سمجھتے ہیں کہ وہ احمدیت کے سپاہی ہیں اور کام انہیں خود کرنا ہے مگر جو یہ سمجھتا ہے وہ سلسلہ کے کام کو
محدود کرتا ہے۔ہم خدمت دین کیلئے کس قدر مبلغ رکھ سکتے ہیں؟ اس وقت ساٹھ ستر کے قریب کام کر رہے
ہیں جن کا جماعت پر بہت بڑا بوجھ ہے اور چندے کا بہت بڑا حصہ ان پر خرچ کرنا پڑتا ہے مگر وہ کام کیا
کرتے ہیں؟ اگر کام کرنے والے صرف وہی ہوں تو سلسلہ کی ترقی بند ہو جائے۔ان کے ذریعہ سال میں
صرف دو تین سو کے قریب لوگ بیعت کرتے ہیں اور باقی جن کی تعداد کا اندازہ دس بارہ ہزار کے قریب
ہے، جماعت کے لوگوں کے ذریعہ احمدیت میں داخل ہوتے ہیں۔رہے مباحثات جو مبلغین کو کرنے
پڑتے ہیں، یہ اسی وقت تک ہیں جب تک ہمارے ملک کے لوگوں کے اخلاق کی اصلاح نہیں
ہوتی۔مباحثات پبلک کے اخلاق کی خرابی کی وجہ سے کرنے پڑتے ہیں۔جس طرح ہمارے ملک میں لوگ
200

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
تقریر فرموده 17 نومبر 1935ء
مرغبازی یا بٹیر بازی کے عادی تھے جسے قانون نے ایک حد تک روک دیا ہے وہ مولوی بازی کے بھی عادی
ہیں، ایک مولوی ادھر کھڑا ہو جاتا ہے ایک اُدھر، ایک دوسرے کو چونچیں مارتے ہیں اور پبلک یہ تماشا دیکھ
کر خوش ہوتی ہے۔یہ دراصل گرے ہوئے اخلاق کا مظاہرہ ہوتا ہے اور یہ ہمارے لئے ایسا ہی ہے
جیسا کہ طہارت کے لئے جانا پڑتا ہے۔چوہڑے کے کام کو ذلیل سمجھا جاتا ہے مگر ایک وقت ہر انسان کو خود
یہی کام کرنا پڑتا ہے۔ایسا ہی یہ کام ہے کہ دوسرے ہم پر پاخانہ چھینکتے ہیں اور ہم اُسے دور کرتے ہیں۔کوئی
شخص اولا داس لئے نہیں پیدا کرتا کہ اس کی طہارت کرے مگر طہارت کا کام والدین کو کرنا ہی پڑتا ہے۔اس طرح ہمارا یہ مقصد نہیں کہ علما مباحثات کے لئے پیدا کریں بلکہ علما کی غرض یہ ہے کہ وہ آفیسرز کی طرح
ہوں جو اپنے اردگرد فوج جمع کریں اور اس سے کام لیں یا اس گڈریے کی طرح جس کے ذمہ ایک گلے کی
حفاظت کرنا ہوتی ہے اور یہ کام دس میں مبلغ بھی عمدگی سے کر سکتے ہیں۔جب تک ہمارے مبلغ یہ نہ سمجھیں
اُس وقت تک ہمارا مقصد پورا نہیں ہو سکتا۔مبلغ کے معنے وہ یہ سمجھتے ہیں کہ غیروں کو مخاطب کرنے والا مگر
صرف یہ معنے نہیں ہیں اس کے معنی یہ بھی ہیں کہ غیروں کو مخاطب کرانے والا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم
سے بڑھ کر کون مبلغ ہو سکتا ہے؟ مگر آپ کس طرح تبلیغ کیا کرتے تھے ؟ اس طرح کہ شاگردوں سے کراتے
تھے۔صحابہ میں آپ نے ایسی روح پھونک دی کہ انہیں اس وقت تک آرام نہ آتا تھا جب تک کہ خدا تعالٰی
کی باتیں لوگوں میں نہ پھیلا لیں۔پھر صحابہ نے دوسروں میں یہ روح پھونکی اور انہوں نے اوروں میں اور
اس طرح یہ سلسلہ جاری رہا حتی کہ مسلمانوں نے اس بات کو بھلا دیا تب خدا تعالیٰ نے اس روح کو دوبارہ
پیدا کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا۔اس طرح بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم
ہی تبلیغ کر رہے ہیں۔پس علما کا کام یہ ہے کہ وہ ایسے لوگ پیدا کریں جو دوسروں کو تبلیغ کرنے کے قابل
ہوں، وہ خدمت گزاری اور شفقت علی الناس کا خود نمونہ ہوں اور دوسروں میں یہ بات پیدا کریں مگر
عام طور پر مبلغ لیکچر دے دینا یا مباحثہ کر لینا اپنا کام سمجھتے ہیں اور خیال کر لیتے ہیں کہ ان کا کام ختم ہو گیا اس کا
ایک نتیجہ تو یہ ہو رہا ہے کہ لوگ شکایت کرتے ہیں کہ علما بے کا ر رہتے ہیں۔بات اصل میں یہ ہے کہ تقریر
کرنے یا مباحثہ کرنے کے بعد مبلغ کو اس بات کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ کچھ آرام کرے کیونکہ بولنے کا
کام مسلسل بہت دیر تک نہیں کیا جاسکتا بولنے میں زور لگتا ہے اور تقریر کے بعد انسان نڈھال ہو جاتا ہے۔مبلغ سے یہ توقع رکھنا کہ وہ ہر روز کئی کئی گھنٹے تقریر کرے اگر کوئی ایسا کرے تو چند ماہ کے بعد اُسے سل
ہو جائے گی اور وہ مر جائے گا۔پھر روزانہ کہاں اس قدر لوگ مل سکتے ہیں جو اپنا کام کاج چھوڑ کر تقریر سننے
201

تقریر فرموده 17 نومبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
کے لئے جمع ہوں۔پس یہ کام چونکہ ایسا نہیں جو مسلسل جاری رہ سکے اس لئے لوگوں کو شکایت پیدا ہوتی ہے
کہ مبلغ فارغ رہتے ہیں۔حالانکہ ان حالات میں ان کا فارغ رہنا قدرتی امر ہے۔دراصل انہوں نے اپنے فرض کو سمجھا ہی نہیں وہ کہہ دیتے ہیں جب ہمارے پاس کوئی آیا ہی نہیں
تو ہم سمجھا ئیں کسے ؟ اس وجہ سے ہم فارغ رہتے ہیں لیکن اگر وہ اپنا یہ فرض سمجھتے کہ ان کا کام صرف تقریر
کرنا ہی نہیں بلکہ لوگوں کے اخلاق کی تربیت کرنا ہے۔انہیں تبلیغ کرنے کے قابل بنانا ہے اور پھر وہ اپنا
تصنیف کا شغل ساتھ رکھیں، جہاں جائیں لکھنے پڑھنے میں مصروف رہیں، کوئی ادبی مضمون
لکھیں کسی مسئلے
کے متعلق تحقیقات کریں ، ضروری حوالے نکالیں، تاریخی امور جمع کریں تو پھر ان کے متعلق یہ نہ سمجھا جائے
کہ وہ فارغ رہتے ہیں۔یہ تاریخی مختلف کام ہیں جن کی طرف ہمارے مبلغین کو توجہ کرنے کی ضرورت ہے
اگر کوئی مبلغ کہیں جاتا اور وہاں تصنیف کا شغل بھی جاری رکھتا ہے تو لوگ یہ نہ کہتے کہ وہ فارغ رہا بلکہ یہی
کہتے کہ لکھنے میں مصروف رہا مگر مبلغین کو اس طرف توجہ نہیں اور یہی وجہ ہے کہ تصنیف کا کام نہیں ہو رہا۔ممکن ہے اس وقت بھی یہاں بعض مبلغ ہوں مگر دعوت چونکہ ان کی طرف سے ہے جو آئندہ مبلغ بننے والے
ہیں اس لئے میں انہیں نصیحت کرتا ہوں کہ وہ وہی طریق اختیار نہ کریں جو ان سے پہلوں نے کیا اور جس
کی وجہ سے نو حصے کام ضائع ہوا اور صرف ایک حصہ ہو رہا ہے اس طرح جماعت کی ترقی نہیں ہو سکتی کیونکہ
جو مبلغ اپنے اوقات کی حفاظت نہیں کرتے اور انہیں صحیح طور پر صرف نہیں کرتے وہ جماعت کے لئے ترقی کا
موجب نہیں بن سکتے۔جو لوگ آئندہ مبلغ بننے والے ہیں وہ اپنے اوقات کی پوری طرح حفاظت کرنے
کا تہیہ کریں ان کا کام صرف اپنے منہ سے تبلیغ کرنا نہیں بلکہ دوسروں کو دینی مسائل سے آگاہ کرنا، ان
کے اخلاق کی تربیت کرنا، ان کو دین کی تعلیم دینا، ان کے سامنے نمونہ بن کر قربانی اور ایثا رسکھانا اور انہیں
تبلیغ کے لئے تیار کرنا ہے۔گویا ہمارا ہر ایک مبلغ جہاں جائے وہاں دینی اور اخلاقی تعلیم کا کالج کھل
جائے۔کچھ دیر تقریر کرنے اور لیکچر دینے کے بعد اور کام کئے جا سکتے ہیں مگر متواتر بولا نہیں جاسکتا کیونکہ
گلے سے زیادہ کام نہیں لیا جا سکتا مگر باقی قومی سے کام لے سکتے ہیں۔میں تقریر کرنے کے بعد لکھنے
پڑھنے کا کام سارا دن جاری رکھتا ہوں۔اب تقریر کرنے کے بعد جا کر تحریر کا کام کروں گا اور پھر شام
تک گلے کو کچھ آرام حاصل ہو جائے گا تو درس دوں گا۔انشاء اللہ۔پس میں مبلغین کو یہ نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اپنا کام اب جو سمجھا ہوا ہے وہ ان کا کام
ہے۔یہ بہت چھوٹا اور محدود کام ہے۔افسر کا کام یہ نہیں ہوتا کہ سپاہی کی جگہ بندوق یا تلوار لے کر
202

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
تقریر فرمودہ 17 نومبر 1935ء
لڑے بلکہ اس کا کام یہ ہوتا ہے کہ سپاہیوں کو لڑائے اس طرح مبلغ کا کام یہ ہے کہ جماعت کو تبلیغ کا کام
کرنے کے لئے تیار کرے اور ان سے تبلیغ کا کام کرائے۔اس طرح خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری
جماعت کی ترقی ہو سکتی ہے، پہلے سے کئی گنا زیادہ بڑھ سکتی ہے۔اسی طرح جماعت کی تربیت کی طرف
مبلغین کو توجہ کرنی چاہئے ، جماعت کے بے کاروں کے متعلق تجاویز سوچنی چاہئیں ، بیاہ شادیوں کی
مشکلات کو حل کرنے کیلئے جد و جہد کرنی چاہئے۔غرض جس طرح باپ کو اپنی اولاد کے متعلق ہر بات کا
خیال ہوتا ہے اس طرح مبلغین کو جماعت سے متعلق ہر بات کا خیال ہونا چاہئے کیونکہ وہ جماعت کے
لئے باپ یا بڑے بھائی کا درجہ رکھتے ہیں اور ہر نقص کو رفع کرنا ان کا کام ہے۔جب وہ یہ کام کریں گے تو
لازمی طور پر جماعت کے لوگوں کے تعلقات ان کے ساتھ بڑھیں گے، ان سے خلوص اور تعاون بڑھے گا
اور اس طرح وہ دیوار، جو حائل ہے اور جس کو دور کرنے کے لئے دونوں طرف سے تقریریں کی گئی ہیں،
حائل نہیں رہے گی۔کیا ایک مولوی کا بیٹا جب ایم اے ہو جائے تو باپ کو اس سے محبت نہیں رہتی یا اگر کسی کا
بیٹا عربی کی تعلیم حاصل کرلے تو اسے اپنے ماں باپ سے محبت نہیں رہتی ؟ در اصل نہ عربی صحبت کرنے سے
روک دیتی ہے نہ انگریزی بلکہ آپس کے تعلقات کی کمی اور ایک دوسرے سے تعاون کی روح نہ ہونے کی
وجہ سے دیوار حائل ہونے لگتی ہے۔اگر ہمارے انگریزی دان اور عربی دان مبلغین میں تعلقات بڑھیں اور
وہ ایک دوسرے سے تعاون کریں تو اپنے آپ ہی متحد ہوتے چلے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ دونوں جماعتوں ، انٹر کالجیٹ ایسوسی ایشن اور جامعہ والوں کو اخلاص اور تقویٰ
عطا کرے اور ان میں قربانی کا صحیح جذبہ پیدا کرے اور صحیح طور پر اسلام کی خدمت کا موقع دے۔“
( الفضل 21 نومبر 1935 ء )
203

آج 10 میں سے 10 باقی