یہ مت خیال کرو کہ تحریک جدید میری طرف سے ہے۔ خطبہ جمعہ 13 دسمبر 1935ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اوّل
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 13 دسمبر 1935ء
یہ مت خیال
کرو کہ تحریک جدید میری طرف سے ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 13 دسمبر 1935ء
افسوس کہ بہت کم لوگوں نے اس تحریک میں حصہ لیا۔قادیان کے لوگ اس تحریک کے لحاظ
سے سب جماعت میں اول رہے ہیں لیکن اس میں کسی قدر جبری بھرتی کا بھی دخل ہے۔اگر یہاں کے
لوگ بھی اپنی ذمہ داری کا پوری طرح احساس کرتے تو یہاں سے ہی دو اڑھائی ہزار آدمی مل سکتا تھا اور اگر
قریب کی جماعتیں مثلاً ضلع گورداسپور، اضلاع لاہور، سیالکوٹ ، گجرات ، جالندھر، ہوشیار پور، امرت سر
کی جماعتیں بھی اس تحریک پر صحیح طور پر لبیک کہتیں تو اتنے آدمی مل سکتے تھے کہ تبلیغ کے موجودہ میدانوں کو
بہت زیادہ وسیع کیا جا سکتا تھا مگر اب تو یہ حال ہے کہ صرف چار علاقوں میں تبلیغ ہورہی ہے اور ان کے لئے
بھی کافی آدمی نہیں مل رہے۔حالانکہ یہ بہت ہی مفید کام ثابت ہوا ہے کئی نئی جماعتیں پیدا ہوئی ہیں اور کئی
قائم ہونے والی ہیں، کئی لوگ ایسے ہیں جو توجہ کر رہے ہیں اور کئی علاقے ایسے ہیں کہ جہاں لوگوں کے
لوگ جماعت در جماعت سلسلہ میں داخل ہونے کی توقع ہے مگر نقص یہ ہے کہ اگر ایک دفعہ میں آدمی اس
علاقہ میں گئے ہیں تو دوسری دفعہ دس ہی بھیجے جا سکے ہیں اور بقیہ دس لوگوں کے زیر تبلیغ رہ چکنے والوں کو جو
سلسلہ کے قریب ہو چکے تھے خالی چھوڑ دینا پڑا ہے۔زیر تبلیغ لوگوں کے لئے مسلسل تبلیغ کی ضرورت ہوا کرتی
ہے اور جو لوگ احمدیت میں داخل ہو کر پکے نہیں ہو جاتے ان کے لئے ایک مہینہ کا وقفہ بھی مضر ہوتا ہے۔جس طرح بچے ایک ماہ کی رخصتوں کے بعد آتے ہیں تو پہلا لکھا پڑھا انہیں سب کچھ بھول چکا ہوتا ہے اسی
طرح جو لوگ مذہب کو پوری طرح سمجھ چکے ہوں انہیں ایک ماہ بھی خالی چھوڑ دیا جائے تو وہ پھر سب کچھ
بھول جاتے ہیں۔پس جماعت کے دوستوں کو اس طرف توجہ کرنی چاہئے کہ ہر فن اور ہر پیشہ کے لوگ کم
سے کم ایک ماہ تبلیغ کیلئے وقف کریں ان کے علاوہ دوسو ایسے آدمیوں کی ضرورت ہے جو دو تین ماہ دے سکیں
تا نہیں انچارج بنایا جا سکے لیکن ایسے لوگ نبت ز یادہ تعلیم یافتہ ہونے چاہئیں کیونکہ انہیں رپورٹیں لکھنی ہوں
گی اور اگر کسی جگہ احمدیوں کو دکھ دیا جارہا ہو تو افسروں سے بھی ملنا ملانا پڑے گا اس لئے یہ لوگ لکھے پڑھے
اور تجربہ کار ہوں۔اگر جماعت کے لوگ اس طرح اپنے آپ
کو تبلیغ کیلئے وقف کریں تو نہ صرف یہ کہ ان
227
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود 13 دسمبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
کے علم اور تجر بہ میں زیادتی ہوگی بلکہ چند سالوں میں ہماری تبلیغ میں بھی اتنی وسعت پیدا ہو جائے گی جو کسی
کے خواب و خیال میں بھی نہیں۔گھروں میں بے شک تبلیغ کرو مگر اس طرح ایک ایک مہینہ کیلئے وقف کرنا
کئی لحاظ سے فائدہ مند ہے۔جو لوگ اس طرح تبلیغ کیلئے گئے ہیں ان میں سے کئی اگر چہ کورے ہی واپس
آئے ہیں مگر بہت سے ہیں جن کے اندر یہ احساس پیدا ہو چکا ہے کہ ہمیں اپنے علم میں اضافہ کرنا چاہئے تا
آئندہ زیادہ اچھی طرح تبلیغ کر سکیں۔یہ رکوع جس کی میں نے آج تلاوت کی ہے اس میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو ایسے ہی جماعتی
کاموں کی طرف بلایا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بعض اوقات ایسے آتے ہیں کہ ساری قوم کو قربانی کی
ضرورت ہوتی ہے اور اس میں کوتاہی نیک نتائج پیدا نہیں کر سکی بلکہ قوم کو تباہ کر دیتی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے:۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَا لَكُمْ إِذَا قِيلَ لَكُمُ انْفِرُوا فِى سَبِيلِ اللهِ انَّا قَلْتُمْ
إِلَى الْأَرْضِ أَرَضِيتُمُ بِالْحَيَوةِ الدُّنْيَا مِنَ الْآخِرَةِ فَمَا مَتَاعُ الْحَيَوة -
الدُّنْيَا فِي الْآخِرَةِ إِلَّا قَلِيل
(التوبة: 38)
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! جب تم کہتے ہو کہ ہم ایمان لائے تو ایمان کے اس دعوئی کے بعد
وجہ بتاؤ کہ جب تم سے کہا جاتا ہے کہ خدا کے راستہ میں دور دور نکل جاؤ اور جلدی جلدی اپنے کاموں سے
فارغ ہو کر آجاؤ تو کیوں نہیں آتے؟ نفر کے ایک معنی دور نکل جانے کے ہیں اور ایک جلدی سے آجانے
کے ہیں۔آج ریل اور جہاز سفر کیلئے موجود ہیں اور ہم کچھ مدد بھی دے دیتے ہیں، ڈاک کا انتظام موجود
ہے اور ہر جگہ کے حالات معلوم ہو سکتے ہیں لیکن صحابہ کرام کے زمانہ میں نہ ریلیں تھیں اور نہ جہاز۔پھر
سب سے بڑی مشکل یہ تھی کہ ڈاک کا کوئی انتظام نہ تھا اور پتہ ہی نہیں ہوتا تھا کہ ہمارا فلاں رشتہ دار کہاں
ہے اور کس حال میں ہے مگر باوجود اس کے صحابہ کے اخلاص کا یہ حال تھا کہ حضرت علی کے زمانہ میں جب
اختلاف پیدا ہوا اور حضرت معاویہ کے ساتھ لڑائی شروع ہو گئی تو ایک صحابی نے کہا کہ اب یہاں جہاد کا
میدان ختم ہے چلو ہم کہیں اور چلیں اور وہ چین کی طرف نکل گئے اور وہاں اسلام کی بنیاد رکھی اور آج چین
میں جو سات کروڑ مسلمان ہیں ان سب کا ثواب ان کو ملتا ہو گا۔غور کرو کہ کہاں عرب ہے اور کہاں چین !
ہندوستان دونوں کے درمیان ہے۔چین کی سرحد یہاں سے چار پانچ سو میل ہے اور عرب سے دو ہزار میل
228
تحریک جدید- ایک ابھی تحریک۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 13 دسمبر 1935ء
لیکن ہم ابھی تک اہل چین کی خبر نہیں لے سکے۔حالانکہ اب سفر کی سہولتیں میسر ہیں، ڈاک کا سلسلہ ہے اور
ان مقامات پر بھی جہاں ڈاک بہت دیر سے پہنچتی ہے چھ ماہ کے اندر متعلقین کے حالات کا علم ہو سکتا ہے مگر
اس زمانہ میں یہ باتیں نہ تھیں اور تاریخوں سے پتہ چلتا ہے کہ بعض دفعہ لوگ رشتہ داروں کی تلاش میں
عمریں صرف کر دیتے تھے۔ایک بچہ جب جوان ہوتا تو باپ کی تلاش میں نکلتا تھا اور اسی میں بوڑھا ہو جاتا
تھا لیکن آج ڈھائی آنہ کا خط ساری دنیا میں خبریں پہنچا دیتا ہے۔پھر اس زمانہ میں لوٹ مار کا سلسلہ بہت
زیادہ تھا مگر اب نہیں۔چین کے بعض حصوں میں بے شک ابھی یہ سلسلہ جاری ہے لیکن جاپان ، سٹریٹ
سیٹلمنٹ ، جاوا، سماٹرا وغیرہ میں جاؤ وہاں کوئی خطرہ نہیں۔پھر ریلوں اور جہازوں کا سفر ہے اور زائد چیز یہ
ہے کہ امداد کی بھی صورت ہے مگر ان سب باتوں کے باوجود تمہارے اندر وہ جوش نہیں جو پہلے زمانہ میں
صحابہ کے اندر تھا۔حالانکہ خدا تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہمارے لئے ایک اُسوہ حسنہ بنایا
ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی سے مراد صرف آپ ﷺ کی ذاتی زندگی ہی نہیں بلکہ
صحابہ بھی اس میں شامل ہیں وہ بھی آپ ﷺ کی زندگی کا جزو ہیں اور جیسی قربانیاں انہوں نے کیں
ویسی ہی خدا تعالیٰ ہم سے بھی چاہتا ہے۔اگر ہم میں ایسے لوگ پیدا نہ ہوں تو ہم کس طرح ان جیسا ثواب
حاصل کر سکتے ہیں؟ اس کے لئے ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو تعلیم سے فارغ ہو چکے ہوں اور باہر
نکل جائیں مگر ہزاروں ایسے فارغ التحصیل نوجوان ہیں جو گھروں میں بیٹھے روٹیاں تو ڑ رہے ہیں اور ماں
باپ کے لئے بوجھ بنے ہوئے ہیں مگر کوئی مفید کام نہیں کرتے۔“
" جب تمہیں علم ہے کہ تبلیغ کا قرآن کریم میں عام حکم ہے اور صراحتاً انفِرُوا کا حکم موجود
ہے یعنی دور نکل جاؤ اور کلام الہی کو پھیلاؤ پھر قرآن کریم سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس کام کے بڑے
بڑے اجر ہیں تو ان سب باتوں کے ماننے کے باوجود تم بتاؤ کہ تمہیں کیا عذر ہے کہ جب تم کو دین کی
خدمت کے لئے جماعتی طور پر بلایا جاتا ہے تو تم فوراً اپنے آپ کو پیش نہیں کرتے ؟ اِنفِرُوا فِي سَبِيلِ
اللہ میں دور دور نکل جانے کا بھی حکم ہے اور چند ماہ کے وقف کی جو صورت میں نے پیش کی ہے وہ بھی اس
میں شامل ہے کیونکہ انفروا کے معنی صرف جلدی سے نکل کھڑے ہونے کے بھی ہوتے ہیں۔کئی لوگ یہ
عذر کر دیتے ہیں کہ ہم گھروں میں ہی تبلیغ کرتے ہیں مگر گھروں میں یکسوئی سے تبلیغ نہیں ہو سکتی وہاں آدمی
بیوی بچوں کے مشاغل میں الجھا رہتا ہے
کبھی بچہ بہار ہو گیا تو اس کی طرف متوجہ ہونا پڑا بھی کسی اور طرف
توجہ بٹ گئی لیکن دوسرے علاقہ میں دوسرے مشاغل سے بالکل فارغ ہو جاتا ہے۔229
اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 13 دسمبر 1935ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
پس میں جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ یا تو وہ تبلیغ کے لئے کچھ وقت یا پورے وقت کو
پیش کریں یا وجہ بتا ئیں کہ وہ کیوں ایسا نہیں کرتے ؟ تم سے یہ سوال میں نے آج پوچھا ہے لیکن اپنے ایک
بچہ سے آج سے چار پانچ مہینہ پہلے یہ سوال کیا تھا۔حالانکہ وہ تعلیم میں مشغول ہے کہ وجہ بتاؤ تم نے اپنا نام
تبلیغ کے لئے کیوں پیش نہیں کیا ؟ کیا تم سمجھتے ہو کہ اعلان دوسروں کے لئے ہی ہوتے ہیں اور تمہارے
لئے نہیں ؟ اگر میں تمہیں حکم نہیں دیتا تو اس لئے کہ تم میرے حکم سے دین کی خدمت کرنے کی وجہ سے ثواب
سے محروم نہ ہو جاؤ اور چاہتا ہوں کہ نیکی کی تحریک تمہارے اپنے دل میں پیدا ہو۔تمہارا فرض تھا کہ سب
سے پہلے اپنے آپ کو پیش کرتے۔تو یہ سوال میں اپنے لڑکوں سے پہلے پوچھ چکا ہوں اور آج باقی لوگوں
سے کہتا ہوں کہ اپنے نفسوں سے پوچھ کر بتاؤ کہ کیوں اس حکم پر تم عمل نہیں کرتے ؟ یا تو کہو کہ تبلیغ ضروری
نہیں یا احمدیت کی صداقت ہم پر ظاہر نہیں ہوئی یا یہ ثابت کرو کہ اس کے نتیجہ میں تم خدا تعالیٰ کی رضا کے
اُمید وار نہیں ہو۔جو شخص ان باتوں میں سے کوئی بات کہہ دے میں اس پر جبر نہیں کر سکتا لیکن اگر احمدیت
کچی ہے، اگر قرآن کریم کے ان احکام پر عمل کرنا ضروری ہے، اگر اس کے نتیجہ میں انعام حاصل ہونے پر
تمہارا ایمان ہے تو پھر بتاؤ کہ خدا تعالیٰ سے تم یہ تمسخر کر رہے ہو یا نہیں ؟ کہ کہتے کچھ ہو اور کرتے کچھ ہو۔صحابہ کرام میں سے تو ایک بڑے حصہ نے اپنے وطن دین کیلئے چھوڑ دیئے اور میں تو تم سے صرف ایک یا دو
مہینے وقف کر دینے کا مطالبہ کرتا ہوں۔یادرکھو! یہ مطالبہ میری طرف سے نہیں بلکہ خدا نے میرے ذریعہ
سے یہ مطالبہ کیا ہے تا پتہ لگ جائے کہ تم میں سے کتنے ہیں جنہیں اگر وطن چھوڑ دینے کے لئے بلایا جائے تو
وہ اس کے لئے تیار ہوں گے ؟ جس طرح ریز رو فورس کو سال میں ایک مہینہ کی ٹریننگ دی جاتی ہے یہ
ٹرینینگ بالکل اسی طرح کی ہے اور جو شخص ایک مہینہ کیلئے اپنے آپ کو وقف کرتا ہے اس کے متعلق امید کی
جاسکتی ہے کہ اگر بارہ مہینوں کی ضرورت ہوئی تو بھی وہ ضرور اپنے آپ کو پیش کرے گا لیکن جو لوگ ایک
مہینہ کیلئے بھی اپنے آپ کو پیش نہیں کرتے ان کو میں کس طرح ایسے لوگوں کی فہرست میں شامل کر سکتا ہوں
جن کے متعلق یہ امید کی جاسکتی ہے کہ اگر ضرورت ہوئی تو وہ اپنے وطنوں کو چھوڑ دیں گے؟“
وو
یہ مت خیال کرو کہ تحریک جدید میری طرف سے ہے۔نہیں بلکہ اس کا ایک ایک لفظ
میں قرآن کریم سے ثابت کر سکتا ہوں اور ایک ایک حکم رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ارشادات میں
دکھا سکتا ہوں مگر سوچنے والے دماغ اور ایمان لانے والے دل کی ضرورت ہے۔پس یہ خیال مت کرو کہ
جو میں نے کہا ہے وہ میری طرف سے ہے بلکہ یہ اس نے کہا ہے جس کے ہاتھ میں تمہاری جان ہے۔میں
230
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 13 دسمبر 1935ء
اگر مر بھی جاؤں تو وہ دوسرے سے یہی کہلوائے گا اور اس کے مرنے کے بعد کسی اور سے۔بہر حال
چھوڑے گا نہیں جب تک تم سے اس کی پابندی نہ کرالے۔یہ پہلا قدم ہے اور اس کے بعد اور بہت سے
قدم ہیں۔یہ سب باتیں قرآن مجید میں موجود ہیں اور جب تم پہلی باتوں پر عمل کر لو گے تو پھر اور بتائی
جائیں گی لیکن جب تک ان پر عمل نہ کرو اور نئی کس طرح پیش کی جاسکتی ہیں؟
آخر میں میں پھر نصیحت کرتا ہوں کہ سستیوں اور غفلتوں کو دور کرو، اپنے اندر بیداری پیدا کرو،
ہر تحریک میں طاقت کے مطابق حصہ لو مگر طاقت کا اندازہ وہ نہ کرو جو منافق کرتا ہے بلکہ وہ کرو جو مومن کرتا
ہے۔چندہ اور امانت فنڈ دونوں میں حصہ لو اور سادہ زندگی اختیار کرو کہ وہ نور بخشنے والی ہے جو اسے اختیار
نہیں کرتا وہ سمجھ لے کہ اس کے لئے جہنم تیار ہے۔کوئی بات میں نے ایسی نہیں کہی جس کی کل کو ضرورت
نہیں پیش آنے والی۔جب وقت آئے گا تو وہ لوگ جنہوں نے مان کر عمل کیا دعا ئیں دیں گے کہ خدا بھلا
کرے جس نے ہمیں اس وقت کے لئے تیار کر دیا تھا اور نہ ماننے والے اپنے آپ کو لعنت کریں گے۔احمدیت اسلام کا نام ہے جس طرح اسلام نے تلوار کے سایہ میں پرورش پائی تھی اسی طرح جب تک دنیا کا
چپہ چپہ احمدیوں کے خون سے رنگین نہیں ہوتا احمدیت ترقی نہیں کرسکتی اور اگر تم ی سمجھتے ہو کہ اس کے بغیر ہی
ترقی حاصل ہو جائے گی تو تم سے زیادہ بے وقوف، دھوکا خوردہ اور پاگل دنیا میں اور کوئی نہیں۔ہر ملک میں
اور ہر علاقہ میں تمہیں ہر طرح کی قربانیاں کرنی پڑیں گی اور اس کے لئے جو سپاہی آج مشق نہیں کرتا وہ کل
جان کب دے سکے گا ؟
(مطبوعہ الفضل 21 دسمبر 1935 ء )
231