بورڈنگ تحریک جدید میں اپنے بچے داخل کروانے والوں کو ہدایات۔ تقریر فرمودہ 20 اپریل 1935ء بر موقع مجلس شوریٰ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
ید-۔۔۔جلد
اقتباس از تقریر فرموده 20 اپریل 1935ء
بورڈ نگ تحریک جدید میں اپنے بچے داخل کروانے والوں کو چند ہدایات
"
تقریر فرموده 20 اپریل 1935 ء بر موقع مجلس شورای
اس کے بعد میں اختصار کے ساتھ تحریک جدید کے ماتحت اپنے بچوں کو داخل کرانے
والوں سے کچھ کہنا چاہتا ہوں۔اس کے متعلق بعض احباب
کو یہ غلطی لگی ہے کہ گویا تحریک جدید کے ماتحت
کوئی علیحدہ سکول قائم کیا جارہا ہے، یہ نہیں ، بلکہ بورڈ نگ قائم کیا گیا ہے۔بعض نے اپنے بچوں کے متعلق
یہ کہا ہے کہ انہیں قادیان میں تعلیم دلائیں۔خواہ ہائی سکول میں داخل کر دیں، خواہ مدرسہ احمدیہ میں مگر تحریک
جدید کے ماتحت جدا گانہ انتظام ہے۔وہ سکول نہیں بلکہ بورڈنگ ہے جو خاص طور پر مقرر کیا گیا ہے۔لڑکا
چاہے مدرسہ احمدیہ میں پڑھے چاہے ہائی سکول میں پڑھے مگر فی الحال ہائی سکول میں پڑھنے والوں کے
لئے یہ انتظام کیا گیا ہے۔اس انتظام کے ماتحت اپنے لڑکوں کو دینے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ
تحریک جدید کے دفتر میں یہ تحریر دیں کہ ہم نے اپنے فلاں بچہ کو اس تحریک کے ماتحت آپ کے سپرد کیا
دوسری بات یہ ہے کہ بچہ کے متعلق تحریک جدید والوں کو کلی اختیارات دیئے جائیں۔یعنی
تربیت کے متعلق بچہ کے والد یا سر پرست کو دخل اندازی کا کوئی حق نہیں ہوگا۔ان سب بچوں کو ایک ہی قسم کا
کھانا ملے گا۔سوائے اس کے کہ کوئی لڑکا ایسے علاقہ کا ہو جہاں روٹی کی بجائے چاول کھاتے ہیں۔اس کو
چاول اور سالن دیں گے لیکن باقی سب کے لئے ایک ہی کھانا ہوگا اور انہیں ایک ہی رنگ میں رکھا جائے
گا۔کوئی نمایاں امتیاز ان میں نہ ہونے دیا جائے گا، تا کہ غریب امیر اور چھوٹے اور بڑے کا امتیاز انہیں
محسوس نہ ہو۔پس ان کا لباس بھی اور کھانا بھی قریب قریب ایک جیسا ہوگا۔پھر ان کی دینی تعلیم پر زیادہ
زور دیا جائے گا۔ہاں سکول میں پاس ہونے کے لئے سکول کی تعلیم بھی دلائی جائے گی، مگر یہ تعلیم دلانا
مقصد نہ ہوگا بلکہ اصل مقصد دینی تعلیم ہوگی۔بڑی عمر کے لڑکوں
کو تجد بھی پڑھائی جائیں گی اور کسی ماں باپ
کی شکایت نہ سنی جائے گی۔یہ تو ہو سکے گا کہ لڑکے کو اس بورڈنگ سے خارج کر دیا جائے مگر یہ نہ سنا جائے
گا کہ لڑکے کو یہ تکلیف ہے۔اس کا یوں ازالہ کرنا چاہئے یا اس کے لئے یہ انتظام کیا جائے۔اس بورڈنگ
253

اقتباس از تقریر فرموده 20 اپریل 1935ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
کے سپرنٹنڈنٹ سے ہمارا عہد ہے کہ وہ ان بچوں میں باپ کی طرح رہے گا اور اگرلڑکوں میں سے کوئی ناروا
حرکت کرے گا تو اس کی سزا خود لڑ کے ہی تجویز کریں گے۔مثلاً یہ کہ فلاں نے جھوٹ بولا اسے یہ سزاملنی
چاہئے۔اس قسم کے اصول ہیں جو اس بورڈنگ کے لئے مقرر کئے گئے ہیں اور ابھی میں غور کر رہا ہوں۔پس جو دوست اس تحریک کے ماتحت اپنے بچوں کو داخل کرنا چاہیں وہ تحریر دے جائیں۔صرف یہاں کے
کسی مدرسہ میں داخل کرا دینا کافی نہ ہوگا۔اسی طرح انہیں بورڈنگ یا مدرسہ کے متعلق کوئی شکایت لکھنے کا
حق نہ ہوگا۔انہیں جو کچھ لکھنا ہوا انچارج تحریک کو لکھیں۔وہ اگر مناسب سمجھے گا تو دخل دے گا۔“
در پورت مجلس شوری منعقده 19 تا 21 اپریل ۱۹۳۵ ء )
254

آج 10 میں سے 10 باقی