تحریک جدید کے مطالبات کے متعلق جماعت کو انتباہ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 15 مئی 1936ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 مئی 1936ء
تحریک جدید کے مطالبات کے متعلق جماعت کو انتباہ
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 مئی 1936ء
سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ ابراہیم کی آیت:
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِرُسُلِهِمْ لَنُخْرِجَنَّكُم مِّنْ أَرْضِنَا أَوْ
لَتَعُودُنَّ فِي مِلَّتِنَا فَأَوْحَى إِلَيْهِمْ رَبُّهُمْ لَنُهْلِكَنَّ الظَّلِمِينَ
(ابراہیم: 14)
تلاوت کی اور پھر فرمایا:۔” میں نے بار بار جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ وہ اپنے آپ کو ان مشکلات اور ابتلاؤں کے لئے
تیار کریں جو مستقبل میں ان کا انتظار کر رہے ہیں مگر مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آرام یا آرام تو نہیں، کہنا
چاہئے آرام طلبی موجودہ طرز رہائش کی وجہ سے دنیا میں خصوصاً ہندوستانیوں میں پیدا ہورہی ہے، اس کی وجہ سے
اکثر دوست اس بات کی جو میں کہتا ہوں اہمیت کو نہیں سمجھتے اور اپنے اندر تغیر پیدا کرنے کے لئے آمادہ وتیار نظر
نہیں آتے۔میں اپنی جماعت کے متعلق تو یہ نہیں سمجھتا کہ ایسا ہو لیکن بعض دفعہ بد قسمتی سے انسان کی آنکھیں
ایسی بند ہو جاتی ہیں کہ وہ نتائج اور انجام سے غافل ہو جاتا ہے یہاں تک کہ مصیبت آکر اُسے پکڑ لیتی
ہے۔ہزاروں بادشاہتیں اور حکومتیں اسی طرح تباہ ہو گئیں کہ ان بادشاہتوں اور حکومتوں والے اپنے خیال
میں اس یقین اور اطمینان سے بیٹھے رہے کہ کوئی دشمن ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ہندوستان میں انگریزوں کا تسلط اس رنگ میں ہوا یہاں کے حکمرانوں کو انہوں نے آپس میں
لڑا دیا اور ان میں سے ہر ایک یہی سمجھتا رہا کہ ہم اپنے دشمن کو مار رہے ہیں اور کسی نے بھی یہ خیال نہ کیا کہ
اپنے آپ کو مار رہے ہیں۔ایک انگریز مصنف نے لکھا ہے کہ ہندوستان کو ہم نے فتح نہیں کیا بلکہ
ہندوستانیوں نے ہندوستان کو ہمارے لئے فتح کیا ہے۔سارے ہندوستان میں صرف ایک شخص تھا جس نے اس حقیقت کو سمجھا اور دوسروں کو اُکسایا اور
ہوشیار کیا مگر کسی نے اس کی بات نہ سنی اور اس کی آواز بالکل رائیگاں گئی یہاں تک کہ ملک ہاتھ سے نکل گیا
263

خطبہ جمعہ فرمودہ 15 مئی 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اور بعد میں افسوس سے ہاتھ ملنے لگے۔انگریز بھی خوب سمجھتے ہیں کہ درحقیقت وہی ایک شخص تھا جس نے
ان کی تدابیر کو سمجھا کیونکہ ان کے دلوں میں اس کا اتنا بغض ہے کہ وہ اس کے نام پر اپنے کتوں کا نام رکھتے
ہیں جس کا اثر یہ ہے کہ گلی کوچوں میں آوارہ پھرنے والے بچے بھی جب
کسی کو چڑانا چاہتے ہیں تو اسے کتا
کہنے کی بجائے ٹیپو ٹیپو کہہ کر پکارتے ہیں اور ان کو معلوم نہیں کہ ہندوستان میں صرف وہی ایک بادشاہ تھا
جس نے اس خطرہ کو سمجھا جو یہاں اسلامی حکومت کو پیش آنے والا تھا وہی تھا جس نے غیرت دکھائی اور
غیرت پر جان قربان کر دی۔سلطان ٹیپو نے جب انگریزوں کے بڑھتے ہوئے تسلط کو دیکھا، ٹیپو اس کا نام نہیں بلکہ جس طرح
پنجابی میں بعض لوگوں کے نام کے ساتھ کوئی لفظ ہوتا ہے جسے اس کی آل کہا جاتا ہے اسی طرح ٹیپوال تھی تو
اس نے چاروں طرف مسلمانوں کو خطوط لکھے کہ اسلامی عظمت کا نشان مٹ رہا ہے آؤ! اکٹھے ہو جاؤ تا اسے
بچایا جا سکے۔اُس نے ایک طرف ایران کی حکومت کو لکھا تو دوسری طرف افغانستان کی سلطنت کو۔پھر اس
نے ترکوں کو بھی لکھا اور اس کے پہلو میں نظام کی جو حکومت تھی اسے بھی متوجہ کیا اور یہاں تک لکھا کہ یہ مت
سمجھو کہ میں اپنی عظمت چاہتا ہوں اگر تمہارا یہ خیال ہو تو میں تمہارے ماتحت ہو کر لڑنے کو تیار ہوں لیکن خدا
کے لئے اور اسلام کی خاطر آؤ متحد ہو جائیں مگر جب بد قسمتی آتی ہے تو آنے والے خطرات سے انسان کی
آنکھیں بند ہو جاتی ہیں یہاں تک کہ اسے موت آدباتی ہے۔اس وقت کے نظام نے خیال کیا کہ چونکہ
انگریز میرے دوست ہیں اور ان کی مدد سے میں ٹیپو کی حکومت کا خاتمہ کرنے والا ہوں اس لئے ڈر کر اس
نے مجھے یہ تحریک کی ہے اور ایرانیوں نے خیال کیا کہ ہندوستان میں اسلامی سلطنت کا خاتمہ ہونے سے
ہمیں کیا نقصان پہنچ سکتا ہے؟ آخر اس بندہ خدا نے اکیلے ہی مقابلہ کیا اور اس مقابلہ میں اس کا آخری فقرہ
میں سمجھتا ہوں ایسا فقرہ ہے جسے تاریخ کبھی مٹا نہیں سکتی ، بعض فقرات اپنے اندر ایسے پاکیزہ جذبات کو
لئے ہوئے ہوتے ہیں کہ زمانہ کے اثرات اور وقت کا بعد انہیں مٹا نہیں سکتا، جس وقت قلعہ کی بیرونی
فصیل کو تو ڑ کر جس میں وہ تھا ایک طرف سے انگریز اندر داخل ہوئے یا یوں کہنا چاہئے کہ بعض غدار افسروں
کی مدد سے وہ اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے تو اس کا ایک جرنیل دوڑ کر اس کے پاس پہنچا وہ اس
وقت دو فصیلوں کے درمیان کھڑا اپنی فوج کولڑا رہا تھا کہ اسے اس کے جرنیل نے یہ خبر دی کہ انگریز شہر میں
داخل ہو گئے ہیں اور اب بچاؤ کی کوئی صورت نہیں سوائے اس کے کہ آپ ہتھیار رکھ دیں اور اپنے آپ کو
ان کے سپرد کر دیں وہ یقیناً آپ کا اعزاز کریں گے مگر جس وقت سلطان ٹیپو نے یہ سنا کہ انگریز شہر میں
264

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 مئی 1936ء
داخل ہو گئے ہیں اس نے تلوار میان سے نکال لی اور خود لڑائی میں کود پڑا اور اس نے کہا کہ : ” گیڈر کی
سو سال کی زندگی سے شیر کی ایک گھنٹے کی زندگی بہتر ہوتی ہے۔ایک انگریز افسر جو شریف دل رکھتا تھا
باوجود اس کے کہ اس کے دشمنوں سے تعلق رکھتا تھا، اپنے تذکرہ اور یادداشت میں بیان کرتا ہے کہ ہم نے
متواتر اس کے سامنے یہ بات پیش کی کہ ہم فتح پاچکے ہیں اب تم ہمارے ساتھ کہاں لڑ سکتے ہو ؟ بہتر ہے کہ
ہتھیار ڈال دو مگر وہ نہ مانا یہاں تک کہ میدان میں ڈھیر ہو گیا۔یہ اکیلا شخص تھا جس نے ہندوستان کی آئندہ
حالت کو سمجھا اور مسلمانوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی مگر کوئی اس کی بات
کو نہ سمجھا اور اس کے نتائج آج ہم
دیکھ رہے ہیں۔ہزاروں غلامیوں کے طوق آج مسلمانوں کے گلے میں پڑے ہیں۔وہ ایک غلامی کو رو
رہے ہیں کہ یہاں انگریز حکومت ہے حالانکہ ہندوؤں کی حکومت کا طوق بھی ان کی گردن میں ہے ،سکھوں
کی حکومت کا طوق بھی ان کی گردن میں ہے، بڑے بڑے تاجروں کی حکومت کا طوق ہے، ساہوکاروں کی
حکومت کا طوق ہے، ہر محکمہ پر جو لوگ قابض ہیں ان کی حکومت کا طوق ہے۔کوئی پیشہ کوئی فن ، کوئی ہنر اور
کوئی میدان نہیں جس میں انہیں عزت حاصل ہو اور یہ سب نتیجہ اس آواز کے نہ سننے کا ہے جو انہیں وقت پر
سنادی گئی تھی۔اس وقت مسلمان بے وقوفی کی جنت میں بیٹھے رہے جو انہیں دوزخ میں لے گئی انہوں نے
کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر کے سمجھ لیا کہ اب بلی ان پر حملہ آور نہیں ہوگی لیکن وہ تو تشت اختلاف اور تفرقہ
کا زمانہ تھا لوگوں نے اس بات کو نہ سمجھا اور اختلاف کی رو میں بہہ گئے مگر ہماری جماعت کے لئے ویسا
زمانہ نہیں ہم نئے نئے متحد ہوئے ہیں اور :
فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا
(آل عمران: 104)
کا نظارہ پیش کر رہے ہیں۔ایسی جماعت کی قلبی اور اندرونی حالت یقیناً اس سے بہتر ہونی
چاہئے اور ہمارے اندر زیادہ بیداری اور ہوشیاری ہونی چاہئے۔میں نے متواتر توجہ دلائی ہے کہ آئندہ کے خطرات کو محسوس کرو، اپنے اندر تغیر پیدا کرو اور ان
قربانیوں کی طاقت اپنے اندر پیدا کرو جن کے نتیجہ میں محفوظ رہ سکو مگر بعینہ اس طرح جس طرح ایک افیونی
کو جگا دیا جاتا ہے مگر وہ پھر سو جاتا ہے، پھر جگایا جاتا ہے اور پھر سو جاتا ہے، جماعت کے دوستوں کو جگایا
جاتا اور ہوشیار کیا جاتا ہے اور وہ قربانی کے لئے تیار ہو جاتے ہیں مگر پھر سو جاتے ہیں۔انہیں سوچنا چاہئے
کہ کب تک کوئی گلا پھاڑ تا رہے گا؟ اگر یہی حالت رہی تو تم سمجھ سکتے ہو اس کا انجام کیا ہوگا؟ یہ مت خیال
کرو کہ خدا کے وعدے تمہاری کامیابی کے لئے ہیں خدا تعالیٰ کے وعدے مشروط ہوتے ہیں اور اگر انسان
265

خطبہ جمعہ فرمودہ 15 مئی 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد اول
ان کا اپنے آپ کو مستحق بنائے تو وہ پورے ہوتے ہیں۔کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جنگ اُحد میں
کامیابی کے اللہ تعالیٰ کے وعدے نہ تھے ؟ پھر کیا صرف دس آدمیوں کی غلطی سے وہ فتح شکست نما نہ ہو گئی
تھی؟ پس اگر ایک ہزار میں سے دس کی غلطی فتح کو شکست نما بنا سکتی ہے تو آج تم میں سے ہزاروں کی
غفلت سے تمہاری فتح شکست نما کیوں نہیں بن سکتی؟ ہمارے لوگ اس بات پر مطمئن ہیں بالکل اس طرح
جس طرح غافل اور تباہ ہونے والی قو میں ہوتی ہیں کہ وہ ایک آئینی حکومت کے ماتحت آباد ہیں اور کہ انگریز
منصف اور عادل ہیں۔اب
اللہ تعالیٰ نے ان کو ایک سبق دیا ہے کہ جن انگریزوں پر تم انحصار کر سکتے ہو وہ
بھی تمہارے دشمن ہو سکتے ہیں مگر افسوس! کہ ہمارے دوستوں کی آنکھیں ابھی تک نہیں کھلیں میرے بار بار
کے خطبات کے باوجود بعض دوست لکھتے رہتے ہیں کہ ہماری سفارش کر دو۔حالانکہ آج کل حکومت کے
بعض انگریز افسر بھی جماعت احمدیہ کے شدید دشمن ہیں ایسے ہی دشمن ہیں جیسے چودھری افضل حق صاحب
اور مولوی عطاء اللہ صاحب۔ہم پر صریح ظلم کیا جاتا ہے ، صریح جھوٹ ہمارے متعلق بولا جاتا ہے مگر ایسے
افسر کوئی توجہ نہیں کرتے بلکہ ایسا کرنے والوں کو انگیخت کرتے ہیں مگر ہم میں سے بعض بے حیا بن کر کہتے
ہیں کہ ہماری سفارش کرو۔مجھے اس وقت حیرت ہوتی ہے کہ انسان بے حیائی میں کتنا کمال تک پہنچ سکتا ہے۔وہ ان باتوں کو شاید مبالغہ اور مذاق سمجھتے ہیں۔جو باتیں مجھے معلوم ہیں وہ تو بہت بڑی ہیں مگر جتنی میں نے
تو
بتائی ہیں ان کا ہزارواں حصہ بھی اگر ایک شخص کے متعلق ثابت ہو تو میں تو موت کو اس کے پاس سفارش کر
نے کو ترجیح دوں۔تمہارے دل میں تو ان باتوں کا اتنا احساس چاہئے تھا کہ خواہ پھانسی پر لٹکنا پڑتا تمہارے
بیوی بچوں
کو تمہارے سامنے قتل کر دیا جاتا تو تم اس بات کو زیادہ پسند کرتے یہ نسبت ایسے لوگوں کے پاس
سفارش لے جانے کے۔ایسے افسر تو ہمارے دشمن ہیں مگر شیخ سعدی علیہ الرحمہ نے تو کہا ہے کہ:
حقا که با عقوبت دوزخ برابر است
رفتن
بہ پائے مردی ہمسایہ در بہشت
یعنی ہمسایہ کی مدد سے جنت میں جانا دوزخ کے برابر ہے۔اس میں شبہ نہیں کہ اس قسم کی مثالیں
محدود ہیں نہ ہندوستان کی ساری گورنمنٹیں ایسی ہیں نہ پنجاب گورنمنٹ کے سارے افسر ایسے ہیں مگر سوال
تو یہ ہے کہ ایسے وقت میں کون کہہ سکتا ہے کہ کون کیسا ہے؟ پس ان حالات میں مناسب یہی ہے کہ انسان
غیرت سے کام لے اور کہے کہ ہم سفارش نہیں کراتے۔آج حالت یہ ہے کہ پچھلے دنوں ایک بڑے افسر
نے کہا تھا کہ احمدیوں کی بھرتی کی حکومت نے ممانعت نہیں کی اور بعض افسروں نے اعلان کیا تھا کہ سیدوں
266

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 مئی 1936ء
کی بھرتی منع نہیں ہے مگر میں نے تحقیقات کی ہے یہ دونوں باتیں صحیح ہیں یہ حکم بھی ہے کہ سیدوں کو بھرتی نہ
کیا جائے اور یہ بھی کہ احمدیوں کو بھرتی نہ کیا جائے۔واللہ اعلم معاملہ کیا ہے؟ اس بڑے افسر کو یہ علم ہی
نہ تھا یا اس نے غلط بیانی کی لیکن جب یہ میچ ہے کہ ایک طبقہ ضرور ہمارا مخالف ہے تو ہمیں چاہئے دوسروں
کے پاس بھی کوئی سفارش نہ لے جائیں۔جو مخالف نہیں اگر ان کے پاس ہم سفارش کریں تو ممکن ہے وہ تو
کوئی احسان نہ جتائیں مگر مخالف طبقہ ضرور کہے گا کہ ہم نے فلاں وقت تمہارا کام کر دیا تم ہمیں کس طرح اپنا
مخالف کہتے ہو؟ اور یہ الفاظ سننے کے لئے کیا تمہاری غیرت تیار ہے؟ بے شک ایسے افسر اور ہیں اور دوست
اور مگر ہمیں تو اتنی عقل چاہئے کہ اس کے نتیجہ میں ہمیں کیا طعنہ ملے گا ؟ بے شک جو انگریز ہمارے دوست ہیں
یا حسن نلنی رکھتے ہیں وہ ایسی بات یاد نہیں دلائیں گے اور سمجھیں گے کہ یہ اچھے شہری ہیں، قانون کے پابند
ہیں اور ملک میں امن قائم کرتے ہیں ان کے بھی حقوق ہیں انہیں کیوں تلف کریں؟ مگر وہ حصہ جو جھوٹ
سے پر ہیز نہیں کرتا وہ دوسروں کے کام کو لے کر ہمارے منہ پر مارے گا اور کہے گا کہ تمہیں یاد نہیں فلاں وقت
ہم نے تمہارا فلاں کام
کیا تھا مگر افسوس ہے کہ جماعت کے بعض لوگ اس بات
کو نہیں
سمجھتے۔پتہ نہیں ہمارے
ساتھ جو ہو رہا ہے اور جس کا میں نے بار بار اپنے خطبات میں ذکر بھی کیا ہے وہ ان سب باتوں کو مبالغہ یا
محول اور کھیل ہی سمجھتے ہیں؟ میں جب یہ حالت دیکھتا ہوں تو اگر چہ لفظوں سے تو نہیں کہتا مگر میرا دل چاہتا
ہے کہ اگر جائز ہو تو خدا تعالیٰ سے کہوں کہ وہ جماعت کے ابتلاؤں کو اور بھی بڑھا دے تا ایسے دوستوں کے
حواس درست ہوں۔خدا ابتلاؤں کو اتنا بڑھائے کہ یہ سونے والے بیدار ہو جائیں اور پاگل عقلمند بن جائیں
اور وہ سمجھیں کہ یہ تو پھر بھی غیر لوگ ہیں سعدی نے تو کہا ہے کہ ہمسایہ کی مدد سے جنت میں جانا بھی دوزخ
میں جانے کے برابر ہے۔میں سمجھتا ہوں
اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ حکومت کا ابتلا اسی وجہ سے آیا ہے تا
اللہ تعالیٰ ہمیں بتا دے کہ انگریزی حکومت میں بھی ایسے کل پرزے آسکتے ہیں جو ہمیں نقصان
پہنچا ئیں۔گو یہ آج تھوڑے ہیں مگر کس کو کیا معلوم کہ کل زیادہ ہو جائیں؟ اگر آج حکومت پنجاب میں
ہیں تو کل حکومت ہند میں بھی ہو سکتے ہیں۔جو شخص کسی دوسرے کے سہارے پر بیٹھا رہتا ہے اس سے
زیادہ احمق اور بے حیا کوئی نہیں ہو سکتا۔انگریز خواہ کتنے اچھے کیوں نہ ہوں مگر ہم کیوں ان کے سہارے
پر رہیں؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمیشہ اپنے والد صاحب کا ایک واقعہ لطف لے کر بیان کیا
کرتے تھے کہ آپ جب فوت ہوئے اس وقت اتنی سال کے قریب عمر تھی مگر وفات سے ایک گھنٹہ پہلے
آپ پاخانہ کے لئے اٹھے آپ کو سخت پیچش تھی اور پاخانہ کے لئے جارہے تھے کہ رستہ میں ایک ملازم نے
267

خطبہ جمعہ فرمودہ 15 مئی 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
آپ کو سہارا دیا مگر آپ نے اُس کا ہاتھ جھٹک کر پرے کر دیا اور کہا مجھے سہارا کیوں دیتے ہو؟ اس کے ایک
گھنٹہ بعد آپ کی وفات ہو گئی۔تو جب ایک معمولی مومن بھی کسی کا سہارا لینا پسند نہیں کرتا تو خدا تعالیٰ کی
خاص جماعت کب ایسا کر سکتی ہے؟ مومن تو ہر ایک ہو سکتا ہے خواہ وہ نبی کے ہزار سال بعد ہو مگر تم میں تو
ابھی کئی صحابی موجود ہیں اور تم سب تابعی ہو پھر تم کس طرح یہ پسند کر سکتے ہو کہ کسی کا سہارا لو اور سہارا بھی
ان کا جو عیسائی ہیں اور جن کے مذہب کو مٹانے کے لئے تم کھڑے ہو؟ تمہارا ہاتھ ہمیشہ اونچا ہونا چاہئے تم
ان کی مدد تو کرو مگر ان کی مددمت لو۔ایک اچھے شہری کی طرح تمہارا فرض ہے کہ ملک میں امن قائم کرو اور
اگر حکومت کسی مصیبت میں ہو تو اس کی تائید کرو جس طرح تمہارا یہ فرض ہے کہ اگر حکومت رعایا پر ظلم کرے
تو رعایا کی مدد کرو مگر تمہارے لئے یہ ہرگز جائز نہیں کہ بھیک کا ٹھیکرا لے کر اس کے پاس مانگنے جاؤ۔مومن
کی غیرت کا مقام بہت بلند ہوتا ہے وہ مر جانا پسند کرتا ہے مگر مانگنا پسند نہیں کرتا اور دوسرے کو اپنا سہارا بنانا
گوارا نہیں کر سکتا۔تم کس طرح مؤخد ہو سکتے ہو جب یہ سمجھو کہ انگریز تمہاری جانیں بچائیں گے؟ اگر
تمہاری جانوں کا انحصار انگریزوں پر ہے تو یہ آج بھی نہیں ہیں اور کل بھی نہیں۔انگریزوں کی حکومت بھی
آخر انسانوں کی حکومت ہے جو ہمیشہ نہیں رہ سکتی۔اب سینیا کا جو حشر ہوا ہے اس کے بعد خود انگریزی اخبار
لکھ رہے ہیں کہ انگریزی حکومت لڑکھڑا رہی ہے اور شاید یہ پہلا موقع ہے کہ انگریزی حکومت کے
وزیر اعظم نے یہ کہا ہے کہ میں اپنے نفس میں ذلت محسوس کر رہا ہوں۔پس آدمیوں پر انحصار کرنا حماقت ہے۔تم اپنے نفسوں میں وہ قوت پیدا کرو کہ کوئی دشمن تم کو ہلاک
نہ کر سکے اور ایسی طاقت اول ایمان کی طاقت ہے اور دوسرے اتحاد اور قوت عمل کی۔انسان جب ایمان
لے آتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کا نگران ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کبھی نہیں مرتا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
الله
زیادہ صحابہ کو کس سے عشق ہو سکتا تھا؟ چنانچہ جب آپ ﷺ فوت ہوئے تو حضرت عمر تلوار لے کر
کھڑے ہو گئے کہ جو کہے گا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں میں اُسے قتل کر دوں گا !
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اس وقت باہر گئے ہوئے تھے جب آپ کو خبر ہوئی تو آپ آئے اور اندر گئے،
جسد اطہر پر سے کپڑا اٹھایا، ماتھے پر بوسہ دیا اور کہا میرے ماں باپ آپ ﷺ پر قربان ہوں ! اللہ تعالیٰ
آپ ﷺ پر دو موتیں وارد نہیں کرے گا یعنی ایک تو جسمانی موت آئی ہے اس کے ساتھ یہ نہیں ہوسکتا کہ
پ صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت خراب ہو جائے اس کے بعد آپ باہر آئے اور کہا کہ لوگو!
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں جس طرح تمام پہلے انبیاء علیہم السلام فوت ہو چکے ہیں:
268

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد اؤل
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 مئی 1936ء
مَنْ كَانَ مِنْكُمْ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدُمَاتَ
سنو! تم میں سے بعض سمجھتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زندہ ہیں یہ شرک ہے
اور عبادت ہے۔جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کرتا تھا میں اسے خبر دار کرتا ہوں کہ
آپ ﷺ فوت ہو گئے ہیں:
وَمَنْ كَانَ يَعْبُدُ اللَّهَ فَإِنَّ اللَّهَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ
لیکن جو اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتا ہے اس
کا معبود زندہ ہے اور کبھی نہیں مرسکتا۔پس ہم تو ان لوگوں
کے قائم مقام ہیں جنہوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کو بھی اللہ تعالیٰ کے مقابلہ پر کھڑا کرنا
جائز نہیں سمجھا۔ابو بکر نے تو اتنی غیرت دکھائی کہ کہا: محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انسان تھے اور فوت
ہو چکے ہیں مگر تم میں سے بعض ایسے بے غیرت ہیں کہ سمجھتے ہیں انگریز ہمیشہ رہیں گے اور ان کی حفاظت
کریں گے اور اگر یہی حالت رہی تو یا درکھو کہ انگریزی حکومت کسی دن جاتی ہی رہے گی مگر ساتھ ہی وہ ایسے
لوگوں کو بھی لے ڈوبے گی۔صرف خدا زندہ ہے اور وہی زندہ رہے گا جس کا وہ سہارا ہے باقی حکومتیں تبدیل
ہوتی رہتی ہیں، ان کے نقطہ ہائے نگاہ بھی بدلتے رہتے ہیں مستقبل کا کسی کو کیا علم ہو سکتا ہے؟ آج سے تین
سو سال پہلے کسی کو کیا علم تھا کہ انگریزوں کی حکومت اتنی وسیع ہو جائے گی اور کون کہہ سکتا ہے کہ آج سے
سوسال بعد ان کی یہ حکومت افسانہ بن کر نہ رہ جائے گی ؟ خوب یا درکھو! کہ انگریز بھی تبھی زندہ رہ سکتے ہیں
جب وہ خدائے واحد سے تعلق پیدا کریں اور اسی پر توکل کریں اور تم بھی اسی طرح زندہ رہ سکتے ہو۔زندگی
کے سامان سب کے لئے اللہ تعالیٰ نے پیدا کئے ہیں یہ ضروری نہیں کہ جس طرح پہلی قومیں تباہ ہو گئیں
انگریز بھی ہو جائیں۔اس میں شک نہیں کہ اگر یہ جھوٹ اور فریب پر اپنی حکومت کی بنیاد رکھیں گے،
انصاف کے مقابلہ میں پر سٹیج کا زیادہ خیال رکھیں گے تو جس طرح روما اور کسریٰ کی عظیم الشان سلطنتیں تباہ
ہوئیں یہ بھی تباہ ہو جائیں گے لیکن اگر یہ سچ پر قائم ہوں، انصاف کریں اور خدا سے تعلق پیدا کر کے اسی پر
تو کل رکھیں تو ان کی جو پچھلی زندگی ہے اس سے بہت زیادہ بھی زندگی انہیں مل سکتی ہے مگر پھر بھی وہ تمہارا
سہارا نہیں بن سکتے۔تم خدا کی جماعت ہو اور خدا کو تمہارے لئے غیرت ہے جس طرح
کوئی شخص اپنی بیا ہتا
بیوی کو کسی غیر کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈالے پھرتا دیکھے تو اُسے غیرت آتی ہے اسی طرح خدا کو غیرت آتی ہے
جب اس کی جماعت کسی غیر کا سہارا لے۔پس انگریز اگر ہمیشہ بھی رہیں تو وہ تمہارا سہارا نہیں بن سکتے۔269

خطبہ جمعہ فرمودہ 15 مئی 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
باقی رہے دوسرے دشمن، ان
کا نقشہ قرآن کریم نے ان الفاظ میں کھینچا ہے کہ:
قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَاءُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ وَمَا تُخْفِي صُدُورُهُمْ أَكْبَرُ
(آل عمران: 119 )
ان کا بغض ان کے مونہوں سے ظاہر ہو گیا ہے اور جو دلوں میں ہے وہ بہت زیادہ ہے۔امرت سر میں احرار کی جو کانفرنس ہوئی ہے اس میں اس امر پر بہت زور دیا گیا ہے کہ ہمارا کام
ہندوستان سے انگریزوں کو نکالنا ہے اور اس کے ساتھ سب احمدیوں کو بھی۔یہ :
قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَاءُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ
(آل عمران: 119 )
ہے لیکن ان کے دلوں میں جو ہے وہ اس سے بہت زیادہ ہے اور وہ یہ ہے کہ نکالیں گے کیوں
یہیں پھانسی پر لٹکا ئیں گے۔یہ وہ دشمن ہے جو تمہارے گرد گھیرا ڈال رہا ہے، روز بروز زیادہ منظم ہو رہا
اور طاقت پکڑ رہا ہے۔چاہے وہ احرار کی صورت میں ہو اور چاہے کسی اور صورت میں ہو۔شیطان کو اس
سے غرض نہیں کہ اس کا نام احرار ہی رہے۔تمہاری نظر مجلسوں پر ہے اور تم سمجھتے ہو مجلس احرار کو کل جو طاقت
حاصل تھی وہ آج نہیں۔حالانکہ میں نے بار بار کہا ہے کہ تمہارا مقابلہ احرار سے نہیں شیطان سے ہے۔مجھے
یاد ہے ہم میں سے بعض کہا کرتے تھے کہ اب مولوی ثناء اللہ صاحب کی طاقت ٹوٹ گئی ہے مگر اب میں ان
سے پوچھتا ہوں کہ ان کی طاقت زیادہ تھی یا احرار کی؟ اسی طرح اب بعض یہ خیال کر رہے ہیں کہ احرار کی
طاقت ٹوٹ گئی ہے اب ہم سو جائیں مگر یاد رکھو! تمہارے لئے سونا مقدر نہیں۔تم یا تو جاگو گے یا مرد گے یہ
ممکن نہیں کہ لمبی دیر تک سو سکو جب سوؤ گے مرد گے۔یہ سچائیاں ہیں جو ہر نبی کے زمانہ میں ظاہر ہوئیں
قرآن کریم کو پڑھو اس کا ایک ایک لفظ اس کی تصدیق کرے گا پھر کیا تمہیں اس پر بھی اعتبار نہیں کہ سمجھتے ہو
تمہارے ساتھ ویسا نہ ہوگا ؟ حضرت آدم، حضرت ابراہیم ، حضرت نوح، حضرت موسیٰ ، حضرت داؤد اور
حضرت عیسی علیہم السلام اور سب سے آخر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت جو کچھ ہوا کیوں کر ممکن ہے
کہ وہ پیالہ تم کو نہ پینا پڑے؟ وہ ضرور پینا پڑے گا۔اگر منہ سے نہیں پیو گے تو نلکیوں کے ذریعہ نتھنوں کے
رستہ پلایا جائے گا اگر اس طرح بھی نہیں پیو گے تو پیٹ چاک کر کے پلایا جائے گا۔دشمن اس فکر میں ہے کہ
تم کو ہندوستان سے نکال دے اور یہ وہ چیز ہے جس کا اظہار اس کے منہ سے ہو گیا۔اس کے دل میں جو
کچھ ہے وہ اس سے بہت زیادہ ہے اور تم اس خیال میں ہو کہ ایک حکومت ہے جو قانون کی پابند ہے اور وہ
270

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 مئی 1936ء
تمہاری حفاظت کرے گی ؟ اس حکومت کے ایک حصہ نے بتا دیا ہے کہ جب وہ بگڑے گی قانون بھی مٹ
جائے گا۔بھلا وہ کونسا قانون تھا جس کے ماتحت ایک افسر نے دوسکھ نمبرداروں کو بلا کر یہ کہا کہ ہمیں معتبر
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خلیفہ قادیان نے تم کو بلا کر پچاس پچاس روپے دیئے تھے کہ عید گاہ کے کیس میں
شہادت بدل دو؟ اور اس طرح انہیں جھوٹ بولنے کی تحریک کی اور ایک دوسرے افسر نے ملاقات کے وقفہ
میں صاف لفظوں میں ان کو ایسی گواہی دینے کا مشورہ دیا۔کیا اس امر کا کروڑواں بلکہ اربوں کھر بواں
حصہ بھی سچ ہے؟ اور انگریزی حکومت کے بعض افسر اگر اتنا جھوٹ بول سکتے ہیں تو کیا تم سمجھتے ہو کہ بعض
دوسرے افسر کسی وقت جھوٹ بول کر تمہیں سزائیں نہیں دلوا سکتے ؟ جب خدا کسی قوم کو سزا دینا چاہتا ہے تو
سب کچھ کر ا لیتا ہے اس لئے اطمینان سے نہ بیٹھو کہ تمہارے سر پر تلوار منڈلا رہی ہے۔صرف خدا پر توکل
کرو۔حاکموں کے دل بھی خدا کے قبضہ میں ہیں وہ چاہے تو انہیں نیک بنا سکتا ہے۔پس تم یہ مت کہو کہ خدا
ہم سے ضرور یوں معاملہ کرے گا بلکہ خدا والے بنو پھر تمہارے لئے امن ہوگا خواہ وہ انگریزوں۔کرا دے خواہ ہندوستان میں آئندہ قائم ہونے والی حکومت کے ذریعہ اور خواہ تمہارے اپنے ہاتھوں سے جو
سب سے بہتر ہے مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ غفلتوں اور سستیوں کو ترک کر دو۔میں محسوس کرتا ہوں
کہ جماعت میں آج گزشتہ سال سے دسواں حصہ بھی جوش نہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ ایسے لوگوں کے
لئے خدا تعالیٰ کوئی لٹھ ہی بھیجے تو ان کی آنکھیں کھلتی ہیں۔پچھلے سال لٹھ پڑتے تھے تو تم بیدار تھے۔آج خدا
نے ان میں کمی کر دی ہے تو تم پھر سو گئے ہو۔پچھلے سال تحریک جدید کے دوماہ کے اندر اندر آمد تحریک بھی
بڑھ گئی تھی مگر اس سال گو وعدے زیادہ ہیں مگر آمد دو تہائی ہے اور اس حساب سے اندازہ ہے کہ سال کے
آخر تک 75-74 ہزار آمد ہوگی مگر خرچ کا بجٹ ایک لاکھ اٹھائیس ہزار ہے۔ممکن ہے میں غلطی پر ہوں مگر میرا خیال یہی ہے کہ یہ ادنی ایمان ہے کہ انسان کہ دے میں کچھ نہیں
کروں گا مگر جو کہتا ہے اور پھر کرتا نہیں وہ مومن نہیں غدار اور منافق ہے۔میں نے کئی بار کہا ہے کہ کوئی چندہ مت
لکھاؤ جو دے نہ سکو۔جبری چندوں کے متعلق تو کوئی کہہ سکتا ہے زبردستی لئے جاتے ہیں مگر تحریک جدید کے
چندہ کے متعلق تو میں نے صاف کہا ہوا ہے کہ جس کی مرضی ہو وہ دے اور جتنا کوئی چاہے دے۔پھر بھی جو
لکھوانے کے باوجود نہیں دیتا وہ یہ بتاتا ہے کہ اُسے دین کی کوئی پروا نہیں وہ صرف نام لکھوا کر واہ واہ چاہتا
ہے اور یہی بات بڑھتے بڑھتے جنون تک پہنچ جایا کرتی ہے۔ایک شخص کا مجھے خط آیا ہے کہ گزشتہ سال میں
نے اس اس قدر شاید میں چالیس روپیہ کا وعدہ کیا تھا مگر دے کچھ نہیں سکا اس سال
میرا وعدہ تین ہزار کا لکھ
271

خطبہ جمعہ فرمودہ 15 مئی 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد اول
لیں۔یہ اس Mentality اور ذہنیت کا آخری نتیجہ ہے جو انسان کو بے عمل کر دیتی ہے۔ہر بُرے عمل کا
آخری نتیجہ اس کے بھیانک پن کو ظاہر کر دیتا ہے۔ایسا انسان جو وعدہ کرتا ہے مگر پورا نہیں کرتا وہ خدا کو
دھوکہ دینا چاہتا ہے وہ سمجھتا ہے خدا یہ نہیں دیکھے گا کہ اس نے کتنا دیا بلکہ صرف یہ دیکھے گا کہ وعدہ کتنے کا
کیا؟ پھر یہی نہیں کہ لوگوں نے اتنا لکھوایا ہے جو دے نہیں سکتے۔میں جماعت کے حالات سے واقف
ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ بعض لوگ اگر اپنی ذمہ داری کو سمجھتے تو اس سے دُگنا دے سکتے تھے جتنا اب دیا
ہے۔بہت سے ایسے ہیں جو زیادہ حصہ لے سکتے تھے مگر کم لیا ہے اور پھر بہت ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی
حیثیت سے تین چار گنا زیادہ دیا ہے۔ایسے لوگ یقینا اپنے عمل کا بدلہ اللہ تعالیٰ سے لیں گے مگر ان کے
اعمال ان لوگوں کے لئے کافی نہیں ہو سکتے جنہوں نے کہنے اور وعدہ کرنے کے باوجود حصہ نہیں لیا۔پنجاب کی ایک بڑی جماعت ہے جس نے پانچ ماہ کے عرصہ میں ایک پیسہ بھی ادا نہیں کیا وہ لکھوا کر سو گئے۔پھر
کئی ایسے بھی ہیں جو نہایت غریب ہیں مگر اس عرصہ میں قریباً سارے کا سارا ادا کر چکے ہیں جس سے پتہ
لگتا ہے کہ مال کے پاس ہونے یا نہ ہونے کا سوال نہیں بلکہ اخلاص کا سوال ہے۔بیسیوں ایسے ہیں جن کی
رقمیں فہرست میں دیکھ کر مجھے شک ہوتا ہے کہ غلطی سے تو نہیں لکھ دی گئیں ؟ کیونکہ بظاہر ان سے اتنا
دینے کی توقع نہیں کی جاسکتی۔تو یہ اخلاص کی بات ہے طاقت کی نہیں۔جتنا ایمان ہو اس کے مطابق کام
ہو سکتا ہے۔مجلس مشاورت کے موقع پر جو نمائندے آئے وہ وعدہ کر کے گئے تھے کہ جاتے ہی اس
طرف توجہ کریں گے مگر حقیقت یہ ہے کہ نانوے فیصدی نے کوئی توجہ نہیں کی یا کم سے کم ان کی توجہ کے
کوئی آثار نظر نہیں آتے۔باقی رہیں دوسری قربانیاں، ان کا بھی یہی حال ہے۔ابھی تک میں یہی سنتا ہوں کہ فلاں کی
فلاں سے لڑائی ہے حتی کہ نماز بھی الگ پڑھی جاتی ہے۔ایک دوست نے سنایا کہ ایک جگہ پانچ احمدی ہیں
اور پانچوں الگ الگ نماز پڑھتے ہیں۔میں اس دوست پر حیران تھا کہ وہ انہیں احمدی کس طرح کہتے ہیں؟
یہ کہنا چاہئے کہ وہاں احمدیت کے لئے پانچ کلنک کے ٹیکے ہیں اور پانچوں تاریکیاں الگ الگ جگہ چھائی
ہوئی ہیں۔احمدی تو بڑا لفظ ہے اس سے ادنی درجہ کا مومن بھی اس قدر بے حیا نہیں ہو سکتا کہ خدا کی عبادت
میں بھی تفرقہ ڈالے۔میں نے بار بار کہا ہے کہ خدا کی عبادت میں ایسا نہ کرو مگر بعض لوگوں پر کوئی ایسی لعنت
برسی ہے کہ ان پر کوئی اثر ہی نہیں ہوتا۔پھر میں نے بار بار توجہ دلائی ہے کہ اپنی اولادوں کو کام کا عادی بناؤ مگر اس تحریک میں مجھے کئی
272

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 مئی 1936ء
ایسے لوگوں سے واسطہ پڑا کہ جو اس وجہ سے اولاد سے کام نہیں کراتے کہ گرمی زیادہ ہے بھوکے مریں گے
مگر جب کہا جائے کہ جو کار خانے کھولے جا رہے ہیں ان میں اولاد کو داخل کر دو تو کہیں گے کہ وہاں گرمی
میں کام کرنا پڑتا ہے۔ہم تو گرم ملک کے رہنے والے ہیں مگر سرد ملک کے رہنے والے انگریز گرمی میں کام
کرنے سے نہیں گھبراتے۔انگلستان میں چھ ماہ تو برف پڑی رہتی ہے اور گرمیوں میں بھی اتنی سردی ہوتی
ہے کہ آدمی ٹھٹھر نے لگتا ہے۔جب میں وہاں گیا تھا تو سخت گرمی کا موسم تھا حافظ روشن علی صاحب مرحوم
نے گرم پاجامہ پہنا اور کہنے لگے کہ میں نے ہندوستان میں سخت سردیوں کے موسم میں بھی اسے کبھی نہ پہنا
تھا مگر ایسے سرد ملک کے رہنے والے لوگ انجنوں پر کام کرتے ہیں اور ہمارے ملک کے لوگ شکایت
کرتے ہیں کہ انگریزوں نے نوکریاں سنبھال لی ہیں مگر یہ نہیں سوچتے کہ کیوں نہ سنبھالیں وہ نہیں سنبھالیں
گے تو کیا وہ سکتے لوگ سنبھالیں گے جو گر می گرمی پکارتے ہیں اور اولادوں کو گھروں میں بے کار بٹھائے
رکھتے ہیں۔میں نے الفضل والوں کو کہا تھا کہ وہ شہروں میں ایجنسیاں قائم کر دیں مگر وہ شکایت کرتے ہیں
کہ نوجوان یہ کام نہیں کرتے اور کوئی کرتا ہے تو روپیہ نہیں دیتا۔جس قوم کے نوجوان چند پیسے بھی لے کر
ادا نہ کریں اور بے کار پھریں، کام کے لئے تیار نہ ہوں وہ کب اُمید کر سکتی ہے کہ زندہ رہے گی؟
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک الہام ہے جس سے مخالف مراد ہیں مگر جماعت کو بھی اس سے سبق
حاصل کرنا چاہئے۔آپ فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ ایک بڑی لمبی نالی ہے اور اس نالی پر
ہزار ہا بھیٹر میں لٹائی ہوئی ہیں اس طرح پر کہ بھیڑوں کا سرنالی کے کنارہ پر ہے اس غرض سے کہ تا ذبیح
کرنے کے وقت ان کا خون نالی میں پڑے، ہر ایک بھیڑ پر ایک قصاب بیٹھا ہے اور ان تمام قصابوں کے
ہاتھ میں ایک ایک چھری ہے جو ہر ایک بھیٹر کی گردن پر رکھی ہوئی ہے اور آسمان کی طرف ان کی نظر ہے۔گویا اللہ تعالیٰ کی اجازت کے منتظر ہیں۔میں دیکھتا ہوں کہ وہ لوگ جو دراصل فرشتے ہیں بھیڑوں کے ذبح
کرنے کے لئے مستعد بیٹھے ہیں محض آسمانی اجازت کی انتظار ہے تب میں ان کے نزدیک گیا اور میں نے
قرآن شریف کی یہ آیت پڑھی:۔قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان: 78)
یعنی میرا خدا تمہاری کیا پر وا کرتا ہے اگر تم اس کی پرستش نہ کرو اور اس کے حکموں کو نہ سنو۔میرا یہ
کہنا ہی تھا کہ فرشتوں نے فی الفور اپنی بھیڑوں پر چھریاں پھیر دیں اور کہا تم چیز کیا ہو؟ گوں کھانے والی
بھیڑیں ہی ہو۔مطلب یہ ہے کہ وہ سکتے لوگ مٹا دیئے جاتے ہیں۔بھیڑیں تو پھر بھی گوں کھا کر نجاست کو
3
273

خطبہ جمعہ فرموده 15 مئی 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
دور کرتی ہیں لیکن نکما آدمی تو اس سے بھی بدتر ہے۔پھر میں نے توجہ دلائی ہے کہ صلح کرو اور آپس میں محبت پیدا کرومگر اس کی طرف بھی پوری توجہ
نہیں کی جاتی۔غرض جماعت کا معتدبہ حصہ ایسا ہے یہ نہیں کہ ساری کی ساری جماعت ایسی ہے مگر غربا میں
بھی اور امرا میں بھی ایسے لوگ ہیں جو ہمارے ملک کے اس عام مرض میں مبتلا ہیں۔یہ لوگ وعظ مزے
لینے کے لئے سنتے ہیں عمل کے لئے نہیں اگر عمل کے لئے سنتے تو آج تک ولایت اور سلوک کی منازل طے
کر چکے ہوتے مگر وہ مزے کے لئے سنتے یا اخبار میں پڑھتے ہیں۔اگر جماعت ان باتوں کی طرف توجہ
کرے جو میں بتاتا ہوں تو یقیناً وہ وعدے پورے ہوں گے جو اللہ تعالیٰ نے کئے ہیں اور جو پہلے انبیاء
علیہم السلام کی جماعتوں کے متعلق پورے ہوئے۔پہلے ہمیں کہا جاتا تھا کہ ذرا افغانستان جاؤ، ایران
جاؤ اور دیکھو وہاں تمہارے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے؟ مگر اب اس نئے انتظام کے ماتحت چونکہ خیال ہو گیا
ہے کہ حکومت ہندوستانیوں کو مل جائے گی اس لئے کہا جاتا ہے کہ ملک سے نکال دیں گے مگر قرآن کریم
میں اللہ تعالیٰ نے پہلے ہی فرما دیا ہے کہ انبیاء علیہم السلام کے مخالف ہمیشہ ان کو یہ کہتے رہے ہیں کہ :۔لَنُخْرِ جَنَّكُمْ مِنْ أَرْضِنَا
یعنی ہمیشہ رسولوں کو ان
کی کا فرقو میں یہ کہتی رہی ہیں کہ ہم تمہیں اس ملک سے نکال دیں گے ورنہ
اپنا دین چھوڑ کر ہمارے ساتھ مل جاؤ۔یہ مماثلت بھی آج احرار نے پوری کر دی ہے۔معلوم ہوتا ہے یہ
اپنے جیسے پہلے سب لوگوں سے بڑھے ہوئے ہیں کیونکہ احرار کے منہ سے لَتَعُودَنَّ نہیں نکلا بلکہ صرف یہی
کہتے ہیں کہ پکڑ کر سمندر پار کر دیں گے لیکن اللہ تعالٰی مومنوں کو تسلی دیتا اورفرماتا ہے کہ:۔(ابراہیم :14)
(ابراہیم: 14)
فَأَوْحَى إِلَيْهِمْ رَبُّهُمْ لَنُهْلِكَنَّ
یعنی یہ کیا نکالیں گے؟ اللہ تعالیٰ ان کو دنیا سے نکال دے گا۔پس اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ پورا ہو کر
رہے گا مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ پہلے وہ تبدیلی پیدا کرو جو نبیوں کی جماعتوں کے لئے ضروری
ہے۔یہ تو ابتدائی زینہ ہے جو میں نے بتایا ہے اسے انتہائی سمجھ کر بیٹھ نہ جاؤ اس سے بہت بڑی بڑی
قربانیوں کا نقشہ میرے ذہن میں ہے اور اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو اپنے وقت پر میں انہیں بیان
کروں گا اور اگر آپ دیانت داری کے ساتھ میری اتباع کریں گے تو جس طرح یہ یقینی بات ہے کہ اس
وقت سورج نصف النہار پر ہے اسی طرح فتح یقینی ہو گی مگراللہ تعالیٰ کی برکتیں کام سے نازل ہوتی ہیں پہلے
اس کے بن جاؤ، اسے اپنا رب بنالو پھر اس کی طرف سے تمہیں وحی ہوگی کہ لَنُهْلِكُنَّ الظَّلِمِینَ یعنی بہت
274

آج 10 میں سے 10 باقی