سلسلہ احمدیہ افراد کی تعداد پر قائم نہیں بلکہ اخلاص پر قائم ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 11 ستمبر 1936 ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 11 ستمبر 1936ء
سلسلہ احمدیہ افراد کی تعداد پر قائم نہیں بلکہ اخلاص پر قائم ہے
خطبہ جمعہ فرموده 11 ستمبر 1936ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔کھانسی اور گلے کی تکلیف کی وجہ سے میرے لئے بلند آواز سے بولنا بالکل جائز نہیں لیکن چونکہ
بخار میں تخفیف ہے اور دو جمعے درمیان میں میں یہاں خطبہ نہیں پڑھا سکا اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ
تکلیف اُٹھا کر بھی آج خطبہ جمعہ خود پڑھاؤں۔میں نے چند جمعے ہوئے غالباً 7 اگست کو جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی کہ تحریک جدید
کے چندہ کے متعلق میں بعض دوستوں میں سستی اور غفلت دیکھتا ہوں۔حالانکہ اس چندہ کی تحریک طوعی تھی
جبری نہ تھی یعنی ہر شخص کو یہ اختیار حاصل تھا کہ وہ اپنی مرضی کہ مطابق اس چندے میں شامل ہو یا نہ ہو۔صرف تحریک کی جاتی تھی اور ہر شخص کو اس میں شامل ہونے کا پابند نہیں بنایا جاتا تھا۔اس ستی کو دیکھ کر یہ
خطرہ بھی ہوسکتا تھا کہ یہ چیز تو ہمارے سامنے آجاتی ہے مگر اس تحریک کے وہ دوسرے حصے جو سامنے نہیں
آتے ممکن ہے دوست ان میں بھی مستیاں کر رہے ہوں۔مثلاً ایک کھانا کھانے کی تحریک ہے یا سادہ
لباس کی تحریک ہے یا بے کار نہ رہنے کی تحریک ہے یا تبلیغ کی تحریک ہے، ان ساری قسم کی تحریکوں کے متعلق
قدرتی طور پر یہ شبہ پیدا ہونا لازمی ہے کہ شاید ان میں بھی کسی قسم کی مستی ہو رہی ہے۔میرے اس خطبہ کے نتیجہ میں جماعت میں ایک اصلاح تو ہوئی ہے اور وہ یہ ہے کہ چندہ کی رفتار
پہلے سے بڑھ گئی ہے اور اس خطبہ کے بعد اس وقت تک جو دس اور گیارہ ہزار کے درمیان پچھلے سال اور اس
سال کے چندہ میں فرق تھا وہ کوئی ساڑھے چھ ہزار کے قریب آگیا ہے۔گویا چار یا ساڑھے چار ہزار
روپیہ کی کی کو دوستوں نے پورا کیا ہے لیکن ابھی تک جماعت کے تمام افراد میں وہ تحریک پیدا نہیں ہوئی جو
ہونی چاہئے تھی۔جن جن افراد نے علیحدہ طور پر چندے لکھوائے ہیں انہوں نے زیادہ جوش سے چندے
ادا کئے ہیں لیکن جماعتی چندوں میں ابھی بہت کچھ کمی ہے۔میں الفضل“ کی کسی قریب کی اشاعت میں
بعض بڑی جماعتوں کی لسٹ شائع کروں گا تا کہ ان جماعتوں کو توجہ ہو۔315

خطبہ جمعہ فرمود : 11 ستمبر 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
در حقیقت بہت سی رقم جو جمع ہوئی ہے وہ افراد کی طرف سے جمع ہوئی ہے ورنہ بہت سی جماعتیں
ایسی پائی جاتی ہیں جنہوں نے بحیثیت جماعت نہایت سستی اور غفلت دکھائی ہے میں ان جماعتوں کو ستمبر
تک کی مہلت دیتا ہوں کہ وہ ستمبر تک اپنے بقائے پورے کرنے کی کوشش کریں۔میں یہ نہیں کہتا کہ
سارے دوست ہی ستمبر تک بقائے ادا کر دیں کیونکہ مہلتیں بعض کی نومبر تک ، بعض کی جنوری تک اور بعض
کی اس سے بھی بعد تک ہیں لیکن بہر حال جس حد تک حصہ ان کی طرف سے اس وقت تک پہنچ جانا چاہئے
اپنی اپنی رقم کے مطابق وہ اس کو ضرور پورا کرنے کی کوشش کریں ورنہ اطلاع دیں کہ کیوں اس وعدے کو پورا
کرنے پر وہ قادر نہیں ہو سکے جو طوعی طور پر انہوں نے کیا تھا؟ اور جس کے متعلق کوئی جبران پر نہیں کیا گیا تھا۔میں بتا چکا ہوں کہ تدریجی طور پر جماعت کو قربانی کے میدان میں اب آگے سے آگے بڑھنا ہو
گا۔ذاتی طور پر مجھے اس بات کا قطعاً درد محسوس نہیں ہو سکتا اگر ہماری جماعت موجودہ تعداد سے گھٹ کر
آدھی رہ جائے یا چوتھا حصہ رہ جائے یا اس سے بھی زیادہ گر جائے کیونکہ میں اس یقین پر قائم ہوں کہ
مخلصین وہ کچھ کر سکتے ہیں جو تعداد نہیں کر سکتی۔ہمیں اللہ تعالیٰ نے ایسے ذرائع بتائے ہوئے ہیں کہ جن
کے ماتحت چند آدمیوں کے ذریعہ بھی ساری دنیا میں اسلام قائم کیا جا سکتا ہے لیکن ان ذرائع کو استعمال
کرنے کے اوقات ہوتے ہیں۔خدا نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے کہا کہ تجھے اور تیری قوم کو کنعان کی
حکومت دی جاتی ہے۔بنی اسرائیل نے آگے سے کہ دیا:
فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا قُعِدُونَ (المائدة: 25)
جاموئی تو اور تیرا رب لڑتے پھر وجب فتح ہو جائے گی تو ہم بھی شامل ہو جائیں گے اُس وقت
تک تو ہم یہیں بیٹھے ہیں۔موسی اور اس کا خدا اکیلے رہ گئے مگر باوجود اس کے کنعان پھر بھی فتح ہوا اور
کنعان پر تیرہ سو سال تک بنی اسرائیل نے حکومت کی۔حضرت مسیح علیہ السلام کو جب صلیب کا واقعہ پیش
آیا حواری سب بھاگ گئے بلکہ ایک حواری نے تو آپ پر لعنت بھی کی اور کہا: میں نہیں جانتا یہ کون ہے؟ یہ
سب کچھ ہوا مگر کیا عیسائیت دنیا میں نہیں پھیلی؟ کیا وہ یونہی رک کر رہ گئی ؟ پس میں اس یقین پر قائم ہوں
اور سمجھتا ہوں کہ جو شخص اس یقین پر قائم رہے گا وہی اپنے ایمان کو سلامت لے کر نکلے گا کہ سلسلہ افراد کی
تعداد پر قائم نہیں بلکہ اخلاص پر قائم ہے۔جس شخص کے دل میں یہ خیال ہو کہ ہر گندی چیز کو ہم سمیٹیں اور رکھ
لیں وہ نہ سلسلہ کی خدمت کر سکتا ہے اور نہ سلسلہ کو کوئی نفع پہنچا سکتا ہے۔میرا مطلب یہ نہیں کہ خواہ مخواہ بیٹھے بٹھائے جس کو خدا تمہارے پاس بھیجے اس کو نکالو۔یہ خود ایک
316

جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
إِنَّا هُهُنَا قُحِدُونَ
خطبه جمعه فرموده 11 ستمبر 1936ء
(المائدة: 25)
بھاری گناہ اور عذاب کا موجب ہے بلکہ میرا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی شخص پوری وضاحت اور انکشاف
کے بعد اپنے آپ کو اسلام کے لئے مفید بنانے کے لئے تیار نہیں تو وہ اپنے آپ کو سلسلہ سے آپ نکالتا ہے
تم اسے نہیں نکالتے۔ایک کمزور اور ناطاقت جس میں چلنے کی طاقت نہیں اگر تم اسے دیکھو تو تمہارا کام ہے
کہ اسے اٹھاؤ اور لے چلو۔ایک ناواقف اور جاہل جسے کوئی علم نہیں اگر وہ تمہارے پاس آتا ہے تو تمہارا
کام ہے کہ اسے بتاؤ اور اپنے ساتھ شامل کرو مگر ایک واقف اور آگاہ شخص جو ٹانگیں رکھتے ہوئے بیٹھ جاتا
ہے اور کہتا ہے:
تمہارا فرض ہے کہ تم اسے سلام کر کے کہہ دو آج سے میں اور تم الگ۔ہمارا تم سے کوئی تعلق
نہیں۔جب تمہارے نفس میں اس رنگ میں خدا پر تو کل قائم ہو گا تب تم دنیا میں کامیابی حاصل کر سکو گے
اور جب تم اپنے آپ کو دیوانگی کے مقام پر کھڑا کر لیتے ہو تب تم منزل مقصود پر بھی کامیابی کے ساتھ پہنچ
سکتے ہو۔یہ مت خیال کرو کہ تمہارے دائیں اور بائیں ایسے لوگ ہیں جو اندر سے ہو کر تمہاری مخالفت
کرتے ہیں۔وہ منافق ہیں اور منافق کی مثال چوہے کی سی ہوتی ہے جس نے بلی کی میاؤں سنی اور وہ
بھاگا۔مثل مشہور ہے کہ کچھ چوہے تھے انہوں نے آپس میں مشورہ کیا کہ بلی نے ہمیں سخت ستایا ہوا ہے آؤ
ہم اسے مل کر پکڑیں۔آخر صلاح ٹھہری کہ والنٹیئر ز طلب کرو جو اپنی جانیں قربان کر دیں اور قوم کو اس
مصیبت سے نجات دیں۔چنانچہ پچاس ساٹھ چوہے کھڑے ہو گئے اور انہوں نے کہا ہم اپنے آپ کو اس
خدمت کے لئے پیش کرتے ہیں کہ اگر بلی آئی تو ہم اس کا دایاں پاؤں پکڑ لیں گے، پچاس ساٹھ چوہوں
نے کہا ہم اس کا بایاں پاؤں پکڑ لیں گے اسی طرح والنٹیئر زکھڑے ہوتے گئے اور انہوں نے بلی کا تمام
جسم آپس میں تقسیم کر لیا اور کہا کہ ہم اسے پکڑ کر وہیں ماردیں گے جب سب حصے وہ آپس میں تقسیم کر چکے تو
ایک بوڑھا چوہا کہنے لگا تم بلی کے پاؤں اور اس کے دیگر اعضا سے اتنا نہیں ڈرتے جتنا اس کی میاؤں سے
ڈرتے ہو اس لئے یہ بتاؤ کہ اس کی میاؤں کو کون پکڑے گا ؟ ادھر اس نے یہ کہا اور ادھر اتفاقاً ایک بلی نمودار
ہوگئی اور اس نے کہا میاؤں! میاؤں کا سنا تھا کہ سارے چوہے بلوں میں گھس گئے یہی حال منافق کا ہوتا
ہے وہ دعوے بہت کرتا ہے لیکن ہوتا سخت ڈرپوک ہے۔بھلا وہ منافق جو قلیل التعداد دوستوں کے سامنے
کھل کر بات کرنے سے ڈرتا ہے وہ کثیر التعداد دشمنوں کا کہاں مقابلہ کر سکتا ہے؟ ابتدائی مومنوں کی تعداد تو
کفار کے مقابلہ میں ہمیشہ قلیل ہوتی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم کی
317

خطبہ جمعہ فرموده 11 ستمبر 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
تعداد دشمنوں کے مقابلہ میں دسواں حصہ بھی نہ تھی۔یہی حال ہمارا ہے تینتیس کروڑ ہندوستان کے
باشندے ہیں ان میں سے الا ماشاء اللہ شریف الطبع لوگوں
کو مستی کرتے ہوئے بہت سے ہمارے جانی
دشمن ہیں، بہت سے ایسے ہیں جنہیں سلسلہ کی چونکہ واقفیت نہیں ہوتی اس لئے مولوی انہیں ورغلا لیتے
ہیں۔پس وہ جو ہمیں نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ان کے مقابلہ میں ہماری تعداد ہے ہی کیا ؟ پھر تم منافق سے
یہ کس طرح اُمید کر سکتے ہو اور تمہاری یہ امید کس طرح صحیح بھی جاسکتی ہے کہ وہ اتنے بڑے دشمنوں کا مقابلہ
کرے گا ؟ جبکہ تم دیکھتے ہو کہ تم اپنے دشمنوں کے مقابلہ میں سینکڑوں گنے کم ہو لیکن وہ تم سے ڈرتے ہیں اور
تمہارے سامنے بات نہیں کر سکتے جو لوگ ہمارے جیسی قلیل اور بے کس جماعت سے ڈرتے اور خوف
کھاتے ہیں وہ ہم سے مل کر کئی گنے طاقتور دشمنوں کا مقابلہ کس طرح کر سکتے ہیں؟ وہ تو صرف ایک ہی کام
کر سکتے ہیں اور وہ یہ کہ تمہاری صفوں کو پراگندہ کریں، تمہاری چغل خوری اور عیب جوئی کریں اور تمہاری
دشمنوں کے پاس خبر رسانی کریں۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے منافقوں کا کام یہی بیان فرمایا ہے
فرماتا ہے: منافق تمہارے ساتھ شامل ہو جائیں تو سوائے اس کے کہ تمہارے اندر تفرقہ پیدا کریں
اور دشمنوں کے پاس خبر رسانی کریں اور کیا کر سکتے ہیں؟
پس میرا یقین ہے کہ جماعت کی ترقی ان مخلصین کے وجود پر ہے کہ جب جب اور جس جس
وقت انہیں مرکز کی طرف سے آواز سنائی دے وہ اس پر لبیک کہتے جائیں اور میں سمجھتا ہوں جب تک
جماعت کے خیالات اس بارہ میں متفق نہ ہوں جماعت کے لوگ میری مدد نہیں کر سکتے۔اگر اس خیال پر تم
قائم نہیں ہو کہ تمہاری ترقی اخلاص کے ذریعہ ہے نفاق کے ذریعہ نہیں اور نہ تعداد کے ذریعہ تو تم لاکھوں نہیں
کروڑوں نہیں اربوں روپیہ بھی میرے قدموں میں ڈال دو پھر بھی وہ میرے کام نہیں آسکتا کیونکہ وہ تو کل
کا روپیہ نہیں بلکہ شرک کا روپیہ ہے اور شرک کا روپیہ کوئی مفید نتیجہ پیدا نہیں کر سکتا اس کے مقابلہ میں اُس
شخص کا دیا ہوا ایک پیسہ بھی برکت کا موجب ہوسکتا ہے جو کہتا ہے کہ میں خدا کا ہوں اور خدا میرا ہے اور فتح
صرف خدا دیتا ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے سوا دنیا میں کوئی چیز نہیں اور تمام اشیا محض سایہ ہیں جو خدا
کے ارادہ سے ادھر اُدھر نظر آتی ہیں اور جب وہ ارادہ ہٹالے تو کوئی حقیقت باقی نہیں رہتی۔بعض دوستوں نے جو سلسلہ کے کارکن ہیں میرے گزشتہ خطبہ سے متاثر ہو کر مجھے لکھا ہے کہ
ہماری تنخواہوں میں سے اتنا اتنا حصہ کاٹ لیا جایا کرے۔میں ان دوستوں کے اخلاص کی تو قدر کرتا ہوں
مگر انہیں توجہ دلاتا ہوں کہ :
318

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقْتَلُ مِنْ وَرَآئِهِ
خطبہ جمعہ فرموده 11 ستمبر 1936ء
خالی قربانی کبھی کامیاب نہیں کرتی بلکہ وہ قربانی جو امام کے پیچھے اور اس کی اتباع میں کی جائے۔بے شک مومن کو قربانیوں کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے مگر اُسے اس بات کے لئے بھی تیار رہنا چاہئے
کہ امام کی آواز سنے اور جب امام قربانیوں کے لئے بلائے اس وقت اپنی قربانی کا اظہار کرے۔نماز کتنی
اچھی چیز ہے جتنی لمبی نماز ہو جائے اتنا ہی اچھا ہے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی فرمایا کہ جو شخص
امام سے پہلے حرکت کرتا ہے قیامت کے دن اس کا منہ گدھے کی طرح بنایا جائے گا اسی طرح اگر کوئی شخص
نام کے تکبیر کہنے سے ایک منٹ پہلے نماز کی نیت باندھ لیتا ہے تو وہ ثواب حاصل نہیں کرتا بلکہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کے مطابق قیامت کے دن وہ گدھے کی شکل میں اُٹھایا جائے گا پھر رکوع اور سجدہ
دعا کیلئے کتنے اچھے مقام ہیں مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جو شخص امام سے پہلے رکوع یا
سجدہ میں چلا جاتا ہے وہ غلطی کرتا ہے جب امام جھکے تب جھکنا چاہئے اور جب امام سر اُٹھائے اس وقت سر
اٹھانا چاہئے۔پس بے شک انہوں نے اخلاص دکھایا اور میں اس کی قدر کرتا ہوں اور ان کے لئے دعا کرتا ہوں
لیکن ان کی خیر خواہی کے بدلہ میں ان سے یہ خیر خواہی کرتا ہوں کہ انہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ حکم
بتا تا ہوں کہ جس وقت قومی قربانی کا سوال ہو اس وقت ہر شخص کو امام کی آواز کا انتظار کرنا چاہئے۔ہاں جب
انفرادی قربانی کا سوال ہو ہر شخص اپنے اخلاص کے اظہار کے لئے دوسروں سے آگے بڑھ سکتا ہے اور اسے
بڑھنا چاہئے۔در حقیقت امام کی غرض ہی یہ ہوتی ہے کہ ایک جماعت بحیثیت جماعت قربانی کرے۔افراد کی
قربانی تو بغیر امام کے بھی ہو سکتی ہے۔سپین کی نازک حالت میں جب مسلمانوں کی حکومت تباہ ہو رہی تھی
عیسائیوں نے بعض شرائط پیش کیں کہ اگر مسلمان انہیں مان لیں تو ہم انہیں ملک سے نکل جانے کی اجازت
دے دیں گے۔بادشاہ نے اس کے متعلق مشورہ لینے کے لئے جب اپنے سرداروں کو بلایا تو انہوں نے کہا
یہ بہت اچھی بات ہے کہ ان شرائط کو تسلیم کر لیا جائے ہمارے اندران کے مقابلہ کوئی طاقت نہیں۔اگر وہ
ہمیں افریقہ جانے دیں، کتب خانے ساتھ لے جانے دیں اور کسی قدر مال و دولت کے لے جانے میں
بھی مزاحم نہ ہوں تو ہمیں اور کیا چاہئے؟ ان سرداروں میں ایک مسلمان جرنیل بھی تھا جب اُس نے یہ
باتیں سنیں تو وہ کھڑا ہوا اور اس نے کہا: سوڈیڑھ سو سال سے ہماری حالت اس ملک میں کمزور ہوتی چلی
319

خطبہ جمعہ فرمود : 11 ستمبر 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
آرہی ہے اور اس عرصہ میں بیسیوں معاہدے عیسائیوں سے ہوئے مگر کیا تم ایک معاہدہ بھی ایسا دکھا سکتے ہو
جو انہوں نے پورا کیا ہو جب ایک معاہدہ بھی تم ایسا نہیں دکھا سکتے جو انہوں نے پورا کیا ہو بلکہ ہر معاہدہ کو
انہوں نے توڑا ہے تو اب تم کس طرح اُمید کر سکتے ہو کہ وہ اس معاہدہ کی تمہارے لئے نگہداشت کریں
گے؟ اس کا یہ کہنا تھا کہ باقی سب اس کے پیچھے پڑ گئے کہ یہ پاگل ہے، دیوانہ ہے، یہ نہیں سمجھتا کہ مصلحت
کیا چیز ہوتی ہے، اتنی عمدہ شرطیں جب وہ پیش کر رہے ہیں تو ہمیں ضرور مان لینی چاہئیں اگر یہ شراکہ ہم
منظور نہیں کریں گے تو چونکہ ہم کمزور ہیں اس لئے وہ شہر فتح کر کے اندر داخل ہو جائیں گے اور ہم سب کو
ماردیں گے۔جب انہوں نے مخالفت کی تو وہ جرنیل اس مجلس سے اٹھ کر چلا گیا اور اکیلا عیسائی فوج سے لڑا
اور مارا گیا لوگوں نے سمجھا یہ ایک بے وقوف تھا جس نے اپنی بے وقوفی کی سزا پالی لیکن وہ بے وقوف نہیں تھا
کیونکہ جب صلح ہوگئی اور مسلمانوں نے جہازوں میں عورتوں اور بچوں کو بھر دیا اور کتب خانوں کو بھی ساتھ
لے لیا تو جس وقت وہ پین کو آخری الوداع کہہ رہے اور اپنے آنسوؤں کا ہدیہ اس کے سامنے پیش کر رہے
تھے عیسائیوں نے یکدم حملہ کر کے ان کے جہازوں کو غرق کر دیا اور اس طرح وہ بزدل اور ذلیل ہو کر مرے
لیکن دنیا اس جرنیل کو آج بھی یاد کرتی ہے جس نے بہادری سے اپنی جان دی اس کے مقابلہ میں ان
ہزاروں جان دینے والوں پر رحم تو آتا ہے مگر ساتھ ہی دل کے گوشوں سے ان کے متعلق لعنت کی آواز بھی
اٹھتی محسوس ہوتی ہے۔پس اکیلا مر جانا اور قربانی کے لئے اپنے آپ کو پیش کر دینا ہر وقت ہو سکتا ہے لیکن
امام کی غرض چونکہ یہ ہوتی ہے کہ وہ ایک جماعت تیار کرے اس لئے قربانیوں کا وہ آہستہ آہستہ مطالبہ کرتا
ہے۔بعض لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ اگر اسلام ایسی ہی قربانی چاہتا ہے جیسی آپ بیان کرتے ہیں تو کیوں
اس وقت اس قربانی کا مطالبہ نہیں کیا جاتا۔انہیں معلوم ہو جانا چاہئے کہ بے شک اسلام انتہائی قربانی چاہتا
ہے مگر اسلام یہ بھی چاہتا ہے کہ کمزوروں کو اُٹھایا جائے اور انہیں بھی دوسروں کے پہلو بہ پہلو ترقی دی جائے
اگر وقت سے پہلے ہی انتہائی قربانی کا مطالبہ کر لیا جائے تو ہزاروں لوگ جو بعد میں مومن ثابت ہو سکتے ہیں
منافق بن جائیں جیسے اسلام کہتا ہے کہ خدا اور رسول کے دشمن تباہ ہو جاتے ہیں مگر ہم دیکھتے ہیں کہ جو لوگ
مخالفت کرتے ہیں وہ فور انتباہ نہیں ہوتے بلکہ انہیں ایک عرصہ تک ڈھیل دی جاتی ہے قرآن مجید میں ہی بار
بار کفار کا یہ اعتراض دہرایا گیا ہے کہ جب ہم مخالفت کرتے ہیں تو ہم مارے کیوں نہیں جاتے؟ اللہ تعالیٰ
نے انہیں یہی جواب دیا ہے کہ ہم تمہیں ڈھیل دیتے ہیں شاید کسی وقت تم درست ہو جاؤ اور ہدایت پر
آجاؤ۔یہی حال انبیا کی جماعتوں کا ہوتا ہے اللہ تعالیٰ انہیں آہستہ آہستہ قربانیوں کی طرف لاتا ہے تا جو
گرنے والے ہیں وہ کم ہو جائیں اور بیچنے والے زیادہ ہوں۔320

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد اؤل
خطبه جمعه فرموده 11 ستمبر 1936ء
پس قربانی کا معیار اسی جگہ پہنچ کر رہے گا جہاں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ میں پہنچا
جہاں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں پہنچا اور جہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں پہنچا مگر
چونکہ کمزوروں اور ناطاقتوں
کو اُٹھانا بھی ایمان کا حصہ ہے اس لئے امام کا فرض ہوتا ہے کہ وہ آہستہ آہستہ
قربانیوں کا مطالبہ کرے اور زیادہ سے زیادہ جماعت کو بچائے۔پس جماعت کے تمام مخلصین کو اس دن کا
انتظار کرنا چاہئے جب اگلی قربانی کا ان سے مطالبہ کیا جائے۔بے شک اپنے دلوں میں فیصلہ انہیں آج
سے ہی کر لینا چاہئے مگر عمل اسی دن ہونا چاہئے جس دن امام کی آواز ان کے کانوں میں پہنچے کیونکہ :
الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقْتَلُ مِنْ وَرَآئِهِ
اسی طرح بہت دوستوں نے میرے اس اعلان سے گھبرا کر تیسرے سال کے لئے وعدے
کرنے شروع کر دیئے ہیں میں ان دوستوں کے اخلاص پر بھی جزاکم اللہ احسن الجزاء کہتے ہوئے ان کو
تنبیہ کرتا ہوں کہ ابھی میری طرف سے تیسرے سال کی قربانیوں کا مطالبہ نہیں ہوا۔ان کو کیا معلوم کہ میں
پہلے سے اب کی دفعہ کس قدر زیادہ مطالبہ کروں گا؟ یا قربانی کا کس رنگ میں مطالبہ کروں گا ؟ پس ان
کو بھی
اس دن کا انتظار کرنا چاہئے جب تیسرے سال کی قربانیوں کے متعلق میری طرف سے اعلان ہو پھر جب
اعلان ہو جائے تو اس کے مطابق وہ وعدے کریں فی الحال دوستوں کو اس کوشش میں لگ جانا چاہئے کہ
جہاں جہاں جماعتوں نے وعدے پورے کرنے میں سستی دکھائی ہے وہاں کی جماعتوں کو سستی کے دور
کرنے اور اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی طرف توجہ دلائیں۔میری پہلی مخاطب جماعت قادیان ہے مگر مجھے
معلوم نہیں کہ اس نے اپنے وعدوں کے پورا کرنے میں سنتی دکھائی ہے یا چستی؟ اگر انہوں نے چستی دکھائی
ہے تو انہیں مزید چستی کی ضرورت ہے اور اگر انہوں نے سستی کی ہے تو انہیں اپنی ستی کو دور کرنے کی کوشش
کرنی چاہئے اور پچھلے دونوں سالوں کے بقائے بھی ادا کرنے چاہئیں یہاں تک کہ نومبر میں جب تیسرے
سال کی قربانیوں کے متعلق اعلان کیا جائے تو ان کی طرف سے کوئی بقایا نہ ہو اور وہ اپنے وعدوں کو پورا
کر چکے ہوں۔پھر ساتھ ہی میں دوستوں کو اس امر کی طرف بھی توجہ دلاتا ہوں کہ تحریک جدید کے دوسرے
حصوں کو بھی یا درکھنا چاہئے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جوں جوں اس تحریک پر جماعت کے لوگ عمل کرتے
جا رہے ہیں کمزور اور منافق طبقہ گھبرارہا اور زیادہ سے زیادہ اعتراض کرتا جارہا ہے کہ فلاں نے یوں کیا اور
فلاں نے یوں کیا حالانکہ جو شخص یہ کہتا ہے کہ فلاں نے یوں کیا اور فلاں نے یوں، وہی تو منافق ہوتا ہے
321

خطبہ جمعہ فرموده 11 ستمبر 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
جب تک وہ یہ ثابت نہ کرے کہ اس نے کیا کیا؟ جو شخص اپنا سب کچھ قربان کر دیتا ہے اس کا حق ہے کہ وہ
کہے باقی لوگوں نے کیا کیا؟ اور وہ کیا کرتے ہیں؟ بشر طیکہ یہ اعتراض جائز ہو کیونکہ بعض حالات میں بعض
کے لئے قربانی کا زیادہ موقع ہوتا ہے اور بعض کے لئے کم اور حقیقت تو یہ ہے کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کی رضا
اور اس کی محبت کے حصول کے لئے قربانی کرنے والے ہوتے ہیں وہ اعتراض کم کرتے ہیں اور لوگوں کی
اصلاح کی کوشش زیادہ کرتے ہیں۔حدیثوں میں اس کی ایک مثال بھی آتی ہے حضرت ابو بکر ہمیشہ قربانی
میں دوسروں سے بڑھے ہوئے رہتے مگر ان
کو کبھی دوسروں کی قربانی دیکھ کر یہ خیال نہ آتا کہ وہ کم ہے لیکن کم
قربانی کرنے والوں کو ضرور خیال آجاتا کہ ان کی قربانی زیادہ ہے۔ایک دفعہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
قربانی کا مطالبہ کیا حضرت عمر نے کہا حضرت ابو بکر قربانی میں ہمیشہ بڑھ جاتے ہیں اب کی دفعہ میں انہیں
شکست دوں گا۔اس وقت تک حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی جو مالی قربانی تھی وہ نصف کے قریب نہیں پہنچی
تھی اور جب بھی گھر سے مال لاتے نصف سے کم ہوتا۔حضرت عمر نے کہا میں اب کے اپنا نصف مال لے
جاؤں گا اور ان کو شکست دوں گا مگر جب وہ اپنے گھر کا نصف مال لئے چلے آرہے تھے تو انہوں نے دیکھا
حضرت ابو بکر پہلے ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچے ہوئے ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
اس مال
کو جو چندہ کے طور پر ابو بکر لائے تھے دیکھ کر حیرت کے ساتھ ان سے پوچھ رہے تھے کہ ابوبکر " کیا تم
نے اپنے گھر میں بھی کچھ چھوڑا؟ اور حضرت ابو بکر جواب میں عرض کر رہے تھے کہ اللہ اور اس کے رسول کا
نام گھر میں باقی ہے اور تو کچھ نہیں۔حضرت عمر نے جب یہ واقعہ دیکھا تو وہ کہنے لگے اس شخص کو شکست دینا
ہمارے بس کی بات نہیں۔اس واقعہ سے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے دو کمال ظاہر ہوتے ہیں: ایک یہ کہ
وہ قربانی میں سب سے آگے بڑھ گئے اور دوسرے یہ کہ باوجود اپنا سارا مال لانے کے پھر سب سے پہلے پہنچ
گئے اور جنہوں نے تھوڑا دیا تھا وہ اس فکر میں ہی رہے کہ کتنا گھر میں رکھیں اور کتنالا ئیں ؟ مگر باوجود اس کے
حضرت ابو بکر کے متعلق یہ کہیں نہیں آتا کہ انہوں نے دوسروں پر اعتراض کیا ہو۔حضرت ابو بکر قربانی کر
کے بھی یہ سمجھتے تھے کہ ابھی خدا کا میں دین دار ہوں اور میں نے کوئی اللہ تعالیٰ پر احسان نہیں کیا بلکہ اس کا
احسان ہے کہ اس نے مجھے خدمت کی توفیق دی لیکن منافق خود تو کوئی قربانی نہیں کرتا البتہ دوسروں کی
قربانیوں پر اعتراض کرتا چلا جاتا ہے، وہ گالیاں دیتا ہے اور جب اُسے کہا جائے کہ گالی مت دو تو وہ کہتا ہے
فلاں نہیں گالی دیتا؟ وہ چغلی کرتا ہے اور جب اُسے کہا جائے کہ چغلی مت کرو تو وہ کہتا ہے کیا فلاں چغلی نہیں
کرتا؟ اور باوجود اس شدید عیب کے وہ سمجھتا ہے کہ وہ صلح ہے اور دعوی کرتا ہے کہ وہ دین دار ہے اسی طرح
322

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرموده 11 ستمبر 1936ء
وہ چندے میں سستی کرتا ہے اور جب اُسے کہا جائے کہ ستی مت کرو تو وہ کہتا ہے کیا فلاں شخص چندہ
دینے میں ستی نہیں کرتا؟ اور اکثر اوقات جب وہ کہتا ہے کہ فلاں شخص چندہ دینے میں ستی نہیں کرتا، وہ
جھوٹ بول رہا ہوتا ہے اور محض اپنے آپ کو بچانے کے لئے دوسروں کو عیب سے ملوث کرتا ہے۔ایک دفعہ ایک شخص نے میرے متعلق ایک اعتراض چھپوایا ، وہ منافق کی مثال نہیں بلکہ دشمنوں
میں سے ایک شخص کی مثال ہے اور گو منافقوں کی مثالیں بھی میں دے سکتا ہوں مگر شاید اس طرح ان کا نام
ظاہر ہو جائے جو ابھی میں ظاہر کرنا نہیں چاہتا، کہ انہوں نے خلافت سے بہت ساروپیہ کمایا ہے۔چنانچہ ان
کو صرف جلسہ سالانہ پر پچاس ہزار روپیہ نذر کا آتا ہے۔ایک دوست نے جب مجھے یہ اعتراض سنایا تو میں نے انہیں کہا اُسے کہہ دیں کہ وہ آکر ٹھیکہ لے
لے اور جتنا روپیہ نذر کا اکٹھا ہو اُس میں سے نو حصے آپ رکھ لیا کرے اور ایک حصہ مجھے دے دیا کرے۔گو اس ایک حصہ میں سے بھی بہت سا روپیہ میں جماعت کے کاموں پر ہی خرچ کروں گا مگر پھر بھی مجھے اس
ٹھیکہ میں نفع رہے گا۔پس اُسے کہو کہ وہ اس شرط پر ٹھیکہ لے لے کہ وہ پانچ ہزار تو مجھے دے دیا کرے اور
جس قدر نذرانہ آئے وہ خود کھ لیا کرے میں سمجھتا ہوں کہ اس کا اکثر حصہ دینی ضروریات پر خرچ کر کے پھر
بھی مجھے نفع ہی رہے گا۔غرض منافق اور دشمن ہمیشہ اپنے پاس سے باتیں بیان کرنی شروع کر دیتے ہیں اور کئی دوست
انہیں سُن کر گھبرا جاتے ہیں اور کہنے لگ جاتے ہیں کہ فلاں کی نسبت وہ یہ کہتا تھا اور فلاں کی نسبت یہ۔بھلا
جو خدا سے اخلاص نہیں رکھتا وہ اپنے بھائی سے کیا اخلاص رکھ سکتا ہے؟ حضرت خلیفہ اسیح اول سنایا کرتے
تھے کہ ایک شخص میرے پاس
آیا اور کہنے لگا مجھے بخاری لے دیں۔فرمانے لگے میں نے اُسے کہا کہ مجھے اس
وقت توفیق نہیں۔وہ کہنے لگا یہ بھی کوئی بات ہے کہ آپ
کو توفیق نہ ہو آپ صاف طور پر یہی کہہ دیں کہ میں
لے کر نہیں دینا چاہتا۔فرمانے لگے کیوں؟ وہ کہنے لگا سیدھی بات ہے حضرت مرزا صاحب کے دو تین لاکھ
مرید ہیں اگر وہ مرزا صاحب کو ایک ایک روپیہ نذرانہ دیتے ہوں تو دولاکھ روپیہ نذرانہ کا انہیں آجاتا ہوگا
اور اگر وہ چاہے چار آنے بھی آپ کو نذرانہ دیں تو پچاس ہزار روپیہ نذر کا تو آپ کو ہر سال مل جاتا ہوگا۔حضرت خلیفہ اسیح الاول فر ماتے ہیں کہ میں نے اسے کہا پہلے تم بتاؤ کہ آج تک تم نے مجھے کتنی چونیاں دی
ہیں؟ جس قدرتمہاری طرف سے چونیاں پہنچی ہیں وہ گنا دو اور پھر اس پر دوسروں کا قیاس کر لو۔اس پر وہ
خاموش ہو کر چلا گیا۔تو منافق آدمی ہمیشہ دوسروں کے متعلق بے بنیاد باتیں کرتا رہتا ہے اور کہتا ہے کہ فلاں
323

خطبہ جمعہ فرموده 11 ستمبر 1936ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
یوں ہے اور فلاں ہوں۔پس ان کی باتوں سے گھبرانا نہیں چاہئے اور نہ ان کی پروا کر نی چاہئے کیونکہ کوئی
معقول وجہ ایسی نہیں ہوتی جس کی بنا پر سمجھا جا سکے کہ واقعہ میں ہمارا فلاں بھائی ایسا ہے۔وہ صرف اپنا پہلو
بچانے کے لئے اعتراض کرتا ہے اور اس کی غرض محض اپنے آپ سے اعتراض کو دور کرنا ہوتا ہے اور یہی
علامت منافق کی ہے ورنہ کیا یہ جواب دینے سے کہ چونکہ فلاں شخص نجاست پر منہ مارتا ہے اس لئے میں
بھی ایسا کرتا ہوں کوئی شخص بری الذمہ سمجھا سکتا ہے؟ مثل مشہور ہے کہ کسی شخص نے دوسرے سے برتن
مانگا مگر دیر تک واپس نہ کیا ایک دن یہ اس کے گھر گیا تو دیکھا کہ وہ اس برتن میں ساگ کھا رہا ہے۔یہ کہنے
لگا چودھری یہ بات تو اچھی نہیں کہ تم نے میرا برتن لیا مگر اُسے واپس نہ کیا اور اب اس میں ساگ کھا رہے ہو
میرا نام بھی تم بدل دینا اگر میں تمہارے برتن میں جا کر پاخانہ نہ کھاؤں۔ان منافقوں کا جواب اگر واقعات
کے لحاظ سے درست ہو تب بھی اس کی حیثیت اس جواب سے زیادہ نہیں ہے۔بھلا یہ بھی کوئی جواب ہے
کہ میں اگر جھوٹ بولتا ہوں تو فلاں بھی جھوٹ بولتا ہے، میں اگر فریب کرتا ہوں تو فلاں بھی فریب کرتا
ہے، میں اگر غداری کرتا ہوں تو فلاں بھی غداری کرتا ہے، میں اگر بدکاری کرتا ہوں تو فلاں بھی بدکاری کرتا
ہے۔گویا چونکہ دوسرا شخص بھی جھوٹ بولتا، فریب کرتا، غداری کرتا اور بدکاری کا مرتکب ہوتا ہے اس لئے
جھوٹ جھوٹ نہ رہا، فریب قریب نہ رہا، غداری غداری نہ رہی اور بدکاری بدکاری نہ رہی۔غرض یہ یقینی بات ہے کہ جوں جوں جماعت قربانی میں ترقی کرے گی منافق چونکہ ساتھ نہیں چل
سکے گا اس لئے وہ شور مچانے لگ جائے گا کہ یہ بھی ناجائز ہے اور وہ بھی ناجائز مگر جماعت کو ادھر اُدھر نہیں
دیکھنا چاہئے بلکہ سیدھا اپنے منزل مقصود کی طرف بڑھتے چلے جانا چاہئے۔1913ء میں میں نے رؤیا دیکھا کہ دو پہاڑ ہیں جن کی ایک چوٹی سے دوسری چوٹی کی طرف
میں جانا چاہتا ہوں وہ پہاڑ ایسے ہی ہیں جیسے صفا اور مروہ لیکن صفا اور مروہ کے درمیان جو جگہ تھی وہ تو اب
پاٹ گئی ہے مگر خواب میں جو دو پہاڑ میں نے دیکھے ان کے درمیان جگہ خالی تھی جب میں ایک چوٹی سے
دوسری چوٹی کی طرف جانے لگا تو مجھے ایک فرشتہ ملا اور کہنے لگا جب تم دوسری چوٹی کی طرف جانے لگو گے تو
راستہ میں تمہیں بہت سے شیطان اور جنات ڈرا ئیں گے اور تمہاری توجہ اپنی طرف پھرانا چاہیں گے مگر
باوجود اس کے کہ وہ ہر رنگ میں تمہیں ڈرائیں تمہیں اپنی طرف متوجہ کرنا چاہیں تم اُن کی طرف نہ دیکھنا اور
یہی کہتے جانا کہ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ “ ، ”خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ، اس کے بعد میں
جب چلا تو راستے میں میں نے دیکھا کہ وسیع جنگل ہے جس میں عجیب عجیب شکلیں نکل نکل کر مجھے ڈرانا او
324

یک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبه جمعه فرموده 11 ستمبر 1936ء
چاہتی ہیں۔کہیں ہاتھی نکلتے ہیں اور وہ مجھے ڈراتے ہیں، کہیں چیتے نکلتے ہیں اور مجھے ڈراتے ہیں، کہیں خالی
سر آ جاتے ہیں اور مجھے خوف زدہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، کہیں بغیر سروں کے دھڑ آجاتے ہیں۔غرض
عجیب عجیب رنگوں اور عجیب عجیب شکلوں میں وہ مجھے ڈراتے اور میری توجہ اپنی طرف پھرانا چاہتے ہیں مگر
جب میں کہتا ہوں ” خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ تو وہ سب شکلیں غائب ہو جاتی ہیں۔غرض اسی طرح
میں چلتا چلا گیا۔یہاں تک کہ منزلِ مقصود پر پہنچ گیا۔تو در حقیقت اس قسم کے لوگوں کی باتوں کو سن کر اس فکر میں پڑ جانا کہ فلاں نے فلاں پر یہ
اعتراض کیا ہے فضول بات ہے۔مومن کا کام یہ ہے کہ جب وہ اس قسم کی کوئی بات سنے تو ذمہ دار لوگوں
تک اسے پہنچا دے مگر یہ کہ منافق جن لوگوں پر الزام لگائے ان الزامات کی تحقیق کی جائے یہ بے وقوفی کی
بات ہے۔اگر واقعہ میں انہیں کوئی اعتراض ہے اور وہ منافق نہیں تو کیوں وہ اس طریق کو اختیار نہیں کرتے جو
شریعت نے مقرر کیا ہے؟ گھروں میں بیٹھ کر باتیں کرنے اور دوسروں پر اعتراض کرنے کا مطلب ہی کیا ہے؟
پس ہر دوست کو اس طرف سے بالکل آنکھیں بند کر کے فیصلہ کر لینا چاہئے کہ میں ہی ہوں جس
نے یہ کام کرنا ہے خواہ میرے بیوی، بچے ، عزیز، دوست اور رشتہ دار سب مجھے چھوڑ دیں، مجھے ان کی کوئی
پروانہیں میں خود اس کام کو کروں گا اور جب دوست اس
قسم کا پختہ ارادہ کر لیں گے تو خود بخود کام میں سہولتیں
پیدا ہوتی چلی جائیں گی۔اب تک جو کام ہوا ہے کیا وہ ہماری تدبیروں کا نتیجہ ہے؟ میں تو جب اس زمانہ کی
جماعت پر نگاہ دوڑاتا ہوں جب خلافت کا کام خدا تعالیٰ نے میرے سپرد کیا اور آج کی جماعت کو دیکھتا
ہوں تو میں خود جس کے ہاتھ سے یہ سب کام ہوا اپنے ذہن میں اسے ایک خواب سمجھتا ہوں۔آج ہماری
طاقت خدا تعالیٰ کے فضل سے پہلی طاقت سے سینکڑوں گنے زیادہ ہے، آج خدا تعالیٰ کے فضل سے ہم
سینکڑوں گنے زیادہ وسیع علاقہ میں پھیلے ہوئے ہیں اور وہ بیسیوں تو میں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام
بھی نہیں جانتی تھیں آج خدا تعالیٰ کے فضل سے ان میں ہماری جماعتیں قائم ہیں۔پس میں تو اس ترقی پر
جب نگاہ ڈالتا ہوں مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا ایک خواب ہے اور میری اس حالت کو وہی لوگ سمجھ سکتے
ہیں جنہوں نے وہ رات دیکھی ہے جس سے پہلے دن حضرت خلیفہ اسی الاول رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی
اس رات مولوی محمد علی صاحب نے ایک ٹریکٹ تمام جماعت میں تقسیم کیا جس میں لکھا تھا کہ آئندہ کسی
خلیفہ کی کوئی ضرورت نہیں صرف ایک پریذیڈنٹ ہونا چاہئے اور وہ بھی چالیس سال سے اوپر کی عمرکا اور پھر
وہ بھی ایسا جو غیر احمدیوں کو کافر نہ کہتا ہو۔ادھر ہمیں یہ نظر آتا تھا کہ جماعت کی کنجی ان کے ہاتھ میں ہے،
325

خطبہ جمعہ فرموده 11 ستمبر 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
سارے عہدے ان کے قبضے میں ہیں اور خزانہ بھی انہی کے ماتحت ہے اور اس پر بھی انہی کا قبضہ ہے۔وہ
رات جنہوں نے قادیان میں گزاری ہے وہ جانتے ہیں کہ جماعت کیسی خطرناک حالت میں سے گزری
ہے، اس وقت جماعت کی حالت بالکل ایسی ہی تھی جیسے پانی پر ایک بلبلہ ہو اور اچانک ایک تیز آندھی اُسے
مٹانے کے لئے آجائے ، ایک تیز آندھی کے مقابلہ میں بلبلے کی کیا حیثیت ہوا کرتی ہے؟ ہر شخص اس کا
اندازہ آسانی سے لگا سکتا ہے۔بلبلہ تیز آندھی کے مقابلہ میں ایک بالکل بے حقیقت سے ہوتا ہے مگر کوئی کیا
جانتا تھا کہ یہی بلبلہ ایک دن گنبد خضرا بننے والا ہے اور آسمان کی طرح دنیا پر چھا جانے والا ہے۔بلبلہ بلبلہ
ہی تھا اور طوفان طوفان ہی تھا مگر اس بلبلہ کے اندر جو ہوا بھری ہوئی تھی وہ معمولی ہوانہ تھی بلکہ خدا کی روح
تھی وہ بڑھی ، وہ ترقی پائی، وہ مضبوط ہوئی یہاں تک کہ ایسی چھت بن گئی جس کے نیچے ساری قوموں نے
آرام پایا۔پس کون ہے جو مومن کو ڈرا سکے؟ کون ہے جو اُ سے خائف کر سکے؟ کہ مومن کی طاقت اس کے
نفس سے نہیں آتی بلکہ اس کے خدا کی طرف سے آتی ہے۔ایک تلوار جو خالی پڑی ہوئی ہو وہ ایک بچہ کو بھی
زخمی نہیں کر سکتی لیکن ایک معمولی سی چھڑی مضبوط انسان کے ہاتھ میں جا کر دوسرے انسان
کا سر بھی تو ڑسکتی
ہے۔پس دنیا کے سامانوں سے مت ڈرو اور اس کی تکلیفوں کا مست خیال کرو تم میں سے ہر فرد واحد کا
معامله براه راست خدا تعالیٰ سے ہے۔پس اپنے دل میں عہد کرو کہ ہم اس آخری زمانہ کے مصلح حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دنیا کی اصلاح کریں گے اور بیوی بچوں ، ہمسایوں،
دوستوں ، رشتہ داروں اور ملنے والوں کی کوئی پرواہ نہ کریں گے اور جس جس قربانی کے لئے بلایا جائے گا اس
کے لئے آمادہ ہوں گے۔جب تم ایسا کرو گے تو تمہارا معاملہ خدا سے صاف ہو گیا:
لَا يَضُرُّكُم مِّنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ ( المائدة : 106)
جب تم ہدایت پاگئے تو دوسرے کی گمراہی تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی۔خدا تعالیٰ کے سامنے
تم دنیا کے ذمہ دار نہیں بلکہ صرف اپنی جان کے ذمہ دار ہو۔جب تم اپنی جان خدا تعالیٰ کے سامنے پیش
کر دو گے اور کہہ دو گے کہ اے خدا! ہم نے تیرے لئے اور تیرے دین کی اشاعت کے لئے اپنی جان بھی
قربان کر دی آگے لوگوں کی اصلاح ہوئی یا نہیں یہ تیرا کام تھا ہمارا نہیں تو تم اپنے فرض سے سبکدوش سمجھے
جاؤ گے اور تم پر کوئی الزام نہیں ہوگا مگر یاد رکھو! اگر انسان خدا تعالیٰ کے لئے اپنی جان دینے کے لئے تیار
ہو جائے تو ناممکن ہے کہ دنیا کی اصلاح نہ ہو۔زمین مل سکتی ہے، آسمان مل سکتے ہیں، پہاڑ غائب ہو سکتے
ہیں، دریا خشک ہو سکتے ہیں، سمندر بھاپ بن کر اڑ سکتے ہیں، تمام عالم تہ و بالا کیا جا سکتا ہے مگر مومن کی
326

آج 10 میں سے 10 باقی