مالی قربانی اور سادہ زندگی کی طرف خاص توجہ کی جائے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 9 اکتوبر 1936 ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اوّل
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 9 اکتوبر 1936ء
مالی قربانی اور سادہ زندگی کی طرف خاص توجہ کی جائے
خطبہ جمعہ فرموده 19اکتوبر 1936ء
و تحریک جدید کا دوسرا سال عنقریب ختم ہونے والا ہے اور تیسرے سال کے متعلق چند
ہفتوں تک انشاء اللہ اعلان ہونے کو ہے اس لئے پھر ایک دفعہ میں ان دوستوں کو جو اخلاص و تقویٰ کے
ساتھ سلسلہ سے تعلق رکھتے ہیں ان کے فرائض کی طرف متوجہ کرتا ہوں۔۔۔""
66
میں نے شروع میں ہی بتایا تھا کہ تحریک جدید کے متعلق منافقوں میں چہ مگوئیاں ہوں گی
کیونکہ منافق زیادہ قربانیوں کی برداشت نہیں کر سکتا۔مثلاً منافق کہیں گے کہ انجمن کی مالی حالت اس قدر
خراب ہے اور اس پر تحریک جدید کے چندے اسے اور بگاڑ رہے ہیں۔چنانچہ مجھے ابھی بعض لوگوں کی
نسبت جو معزز اور باوقار سمجھے جاتے ہیں اور جنہیں لوگ معتبر اور دیانت دار خیال کرتے ہیں اطلاع ملی ہے
کہ وہ اپنی مجلس میں ذکر کر رہے تھے کہ اس زمانہ میں تحریک جدید کو جاری کر کے انجمن کی مالی حالت اور
خراب کر دی گئی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے لوگ عام چندے ادا نہیں کر سکتے۔ان کا پہلا جھوٹ تو انجمن کے
رجر دیکھنے سے معلوم ہوسکتا ہے کیونکہ رجسٹروں سے پتہ چلتا ہے کہ انجمن کی آمد آگے سے زیادہ ہے اگر
قرضہ ہے تو اس وجہ سے کہ اخراجات آمد کی زیادتی سے بھی زیادہ ہو گئے ہیں اس لئے نہیں کہ آمد پہلے سے کم
ہو گئی ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ قریب کے سالوں میں عموماً جھٹ پٹ آمد میں کمی آنے لگتی تھی مگر اب
متواتر کئی سال سے آمد ایک ہی سطح پر قائم ہے۔اِلَّا مَا شَاءَ اللہ کسی ہفتہ یا مہینہ میں کوئی کمی ہو کیونکہ جو
لوگ قربانی کے عادی ہو جاتے ہیں وہ زیادہ سے زیادہ قربانی کرتے ہیں اس لئے تحریک جدید نے آمد میں
کمی نہیں کی بلکہ زیادتی کی ہے یا کم سے کم ایک ہی سطح پر قائم کر دیا ہے۔پھر جیسا کہ میں نے جلسہ سالانہ پر اس اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا تحریک جدید طوعی
ہے اس میں حصہ لینے کے لئے کسی کو مجبورنہیں کیا جا تا بلکہ انہی سے اس کا چندہ لیا جاتا ہے جو خوشی سے
333
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 9 اکتوبر 1936ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
کریں اور انجمن کے چندے بھی باقاعدہ ادا کریں بلکہ گزشتہ سال
کئی لوگوں نے یہ بات پیش کی کہ ہم نے
تحریک جدید کا وعدہ لکھایا تھا مگر اس وقت ہمیں اپنی طاقت کا علم نہ تھا اب ہم محسوس کرتے ہیں کہ اگر
تحریک جدید کا چندہ ادا کریں تو انجمن کے چندے ادا نہیں کر سکیں گے اس لئے ہمیں تحریک جدید کا چندہ
معاف کر دیا جائے تو ان کا تحریک جدید کا چندہ معاف کر دیا گیا مگر منافق کے لئے ان دلائل کا بیان کرنا
فضول ہے کیونکہ منافق کو دلیل کی ضرورت نہیں ہوتی۔وو
پس میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وقت کم ہے اس لئے مالی بھی اور دوسری قربانیاں
کرنے کی طرف بھی پوری پوری توجہ کریں خصوصاً سادہ زندگی کی طرف زیادہ توجہ کریں ایسا معلوم ہوتا ہے
کہ سادہ زندگی کی ہدایت پر عمل کرنے میں کچھ نقص ہے ورنہ اتنا اثر چندوں پر نہ پڑتا کیونکہ سادہ زندگی سے
اخراجات میں جو کمی آنی چاہئے چندوں کا بوجھ اس سے کم ہے اس لئے چاہئے تو یہ تھا کہ دوستوں کے پاس
کچھ روپیہ جمع ہوتا مگر ایسا نہیں ہوا۔سادہ زندگی کی تحریک کوئی معمولی نہیں بلکہ دراصل دنیا کے آئندہ امن کی
بنیا داسی پر ہے۔جب تک جماعت احمدیہ قائم رہے گی تحریک جدید بھی کسی نہ کسی شکل میں چلتی رہے گی۔ممکن ہے چندہ کی شکل چند سالوں تک ختم ہو جائے اور میں کوشش کر رہا ہوں کہ آمد کی مستقل صورت پیدا
ہو جائے اور یہی وجہ ہے کہ آمد کا معتد بہ حصہ میں سلسلہ کے لئے جائیداد بنانے پر لگا رہا ہوں تا اس کی آمد
سے کام چلائے جاسکیں اور چندوں کی ضرورت صرف وقتی کاموں کے لئے ہی رہے لیکن اس تحریک کے جو
دوسرے حصے ہیں وہ کبھی ختم نہیں ہو سکتے خصوصاً سادہ زندگی کی تحریک بہت ضروری ہے یہی ہے جو امیر
و غریب کا امتیاز مٹاتی ہے۔مغربی اور مشرقی و شہری اور دیہاتی تمدن میں سوائے اس کے کیا فرق ہے کہ
گاؤں کے امیر کی زندگی بھی سادہ ہوتی ہے مگر شہروں میں ایسا نہیں۔ایک گاؤں میں دوسوا یکڑ زمین کے
مالک کا تمدن بھی ایسا ہی ہوتا ہے جیسا کہ دوا یکٹر زمین کے مالک کا اور وہ دونوں دارے میں اکھٹے بیٹھ کر
باتیں کرتے ہیں۔ور۔اس تحریک سے میری غرض یہ ہے کہ دو آدمیوں میں جو فرق ہے یعنی ایک اپنے کو آدمی
سمجھتا ہے اور دوسرا فرعون ، اسے مٹا دیا جائے اور دونوں ہی آدمی بن جائیں۔حضرت خلیفہ اول کا ایک
لطیفہ مجھے یاد ہے آپ رضی اللہ عنہ کے پاس بعض شاگرد بھی بیٹھے رہتے تھے اور شاگردوں میں سے بھی
بعض اپنے کو بڑا سمجھ لیا کرتے ہیں۔بعض اوقات آپ کسی مریض کو دوالگانے کے لئے فرماتے کہ کوئی تنکا
334
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 9 اکتوبر 1936ء
وغیرہ لاؤ یا کوئی اور کام بتاتے تو بعض دفعہ اگر وہی شاگر د موجود ہوتے جو اپنے آپ
کو بڑا سمجھتے تھے تو وہ
بیٹھے رہتے اور آپ جب پھر دریافت فرماتے کہ فلاں چیز ابھی آئی یا نہیں؟ تو وہ کہہ دیتے کہ حضور کوئی آدمی
آتا ہے تو منگوالیتے ہیں۔اس پر آپ رضی اللہ عنہ فرماتے کہ تھوڑی دیر کے لئے آپ ہی آدمی بن جائیں۔تو زندگی کے سادہ نہ ہونے کی وجہ سے کچھ آدمی آدمی نہیں رہے بلکہ بعض آدمیت سے نکل گئے ہیں اور ہم
چاہتے ہیں کہ سارے ہی آدمی بن جائیں اس لئے یہ تحریک ہمیشہ جاری رہے گی ورنہ مذہب اپنی اصل شکل
پر قائم نہیں رہ سکتا اس لئے اس تحریک کے مالی حصہ کے سوا باقی سب تحریکیں دائمی ہیں اور حقیقت میں وہ
زیادہ مقدم ہیں اور چونکہ اس سال
کی تحریک کے اب صرف دو ماہ ہی رہ گئے ہیں اس لئے جن دوستوں نے
غفلت کی ہے وہ اب جلد کوتاہیوں کو پورا کریں تا وقت پورا ہونے کے بعد ان کے دل ملامت نہ کریں۔میں تو کوئی ملامت نہیں کروں گا کیونکہ یہ طوعی تحریک ہے مگر ان کے دل ضرور ملامت کریں گے۔پس پیشر
اس کے کہ دل ملامت کریں انہیں چاہئے کہ کوشش کریں تا سال کے اختتام پر وہ خوش ہوں اور کہ سکیں کہ
پہلا بوجھ تو ہم اُٹھا چکے اب نئے سال کا اُٹھانے کو تیار ہیں۔“
( مطبوع افضل 16 اکتوبر 1936ء)
335