قربانی ہی وہ راہ ہے جس سے لوگ اپنے خدا تک پہنچتے ہیں ۔خطبہ جمعہ فرمودہ 27 نومبر 1936ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)
تحریک ہو مدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 27 نومبر 1936ء
قربانی ہی وہ راہ ہے جس سے لوگ اپنے خدا تک پہنچتے ہیں
خطبہ جمعہ فرمودہ 27 نومبر 1936ء
باوجود طبیعت کی ناسازی اور بخار کے میں نے آج کا جمعہ کا خطبہ اس لئے کہنے کا ارادہ کیا ہے
کہ تا تحریک جدید کے سال سوم کی تحریک کا اعلان کر سکوں۔آج سے دو سال پہلے جب میں نے تحریک
جدید کی ابتدا کی تھی اس وقت کوئی نہیں کہہ سکتا تھا کہ یہ تحریک آئندہ کیا رنگ اختیار کرنے والی ہے۔شاید
آج بھی بہت سے لوگ اس کے نتائج سے ناواقف ہوں گے لیکن میں جانتا ہوں کہ در حقیقت یہ تحریک الہی
تصرف کے ماتحت ہوئی تھی۔“
وو
قربانی ہی ایک راہ ہے جس سے لوگ اپنے یار تک پہنچتے ہیں اور موت ہی وہ راستہ ہے جو
ہمیں اپنے محبوب تک پہنچاتا ہے۔پس اس موت کے لئے تیار ہو جاؤ اور ان اعمال کو اختیار کرو جو انسان کو
موت کے لئے تیار کرتے ہیں۔ہر کام کے کمال کے لئے ابتدائی مشق کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح کامل
قربانی کے لئے نسبتا چھوٹی قربانیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔تحریک جدید کے پہلے دور نے ان چھوٹی قربانیوں
کی طرف جماعت کو بلایا ہے اور وہ جو ان چھوٹی قربانیوں پر عمل کرنے کے لئے تیار ہوں گے خدا تعالیٰ انہیں
بڑی قربانیوں کے لئے تو فیق عطا فرمائے گا اور وہ خدا کے بڑے ہو جائیں گے جس طرح یسوع اور موسی
اور داؤد اور سلیمان اور اور ہزاروں کامل بندے خدا کے بڑے قرار پائے اور انہوں نے خدا کی محبت کی
چھری کو خوشی سے اپنی گردن پر پھر والیا دنیا کی تمام شوکتیں ان کے پاؤں پر قربان ہیں، دنیا کی تمام عزتیں
ان کی خدمت پر قربان ہیں، دنیا کی تمام بادشاہتیں ان کی غلامی پر قربان ہیں۔وہ خدا کے ہیں اور خدا ان کا
66
وو
پس آج میں اجمالی طور پر تحریک جدید کے تمام مطالبات کی طرف جماعت کو پھر بلاتا
ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ اس پہلے درجہ کی آخری جماعت میں ہمارے دوست ایسے اعلیٰ نمبروں پر پاس
ہوں گے کہ خدا کے فضل ان پر بارش کی طرح نازل ہونے لگیں گے اور دشمنوں کے دل مایوسی سے پر
ہو جائیں گے اور منافقوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ جائے گی۔ابھی بہت سا کام ہم نے کرنا ہے اور یہ
تو ابھی پہلا ہی قدم ہے اگر اس قدم کے اُٹھانے میں جماعت نے کمزوری دکھائی تو خدا کے کام تو پھر بھی
337
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 27 نومبر 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
نہیں رکیں گے لیکن دشمن کو مسیح موعود پر طعن کرنے کا موقع مل جائے گا اور ہر وہ گالی اور ہر وہ دشنام اور ہر وہ
طعنہ جو مسیح موعود کو یا ان کے سلسلہ کو دیا جائے گا اس کی ذمہ داری انہی لوگوں پر ہوگی جو اپنے عمل کی کمزوری
سے دشمن کو یہ موقع مہیا کر کے دیں گے۔اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے صحت دی تو آئندہ ہفتوں میں میں انشاء اللہ
تعالی پھر ایک دفعہ تفصیلی طور پر ان امور کی طرف توجہ دلاؤں گا سر دست میں نے اجمالا سب امور کی طرف
توجہ دلا دی ہے اور مالی حصہ تحریک کو میں آج ہی کے خطبہ کے ساتھ شروع کر دیتا ہوں کیونکہ اس تحریک کے
لئے دوستوں
کو ہفتوں محنت کرنی پڑتی ہے اور بڑی مہلت درکار ہوتی ہے۔پس اگر اس میں تعویق کی گئی تو
احباب کے لئے مشکلات پیدا ہوں گی۔پس میں آج ہی اس امر کا اعلان کرتا ہوں کہ یکم دسمبر سے تحریک
جدید کے مالی حصے کی قسط سوم کا زمانہ شروع ہو جائے گا اور میں دوستوں سے امید رکھتا ہوں کہ جہاں تک
ان سے ہو سکے وہ پہلے سالوں سے بڑھ کر اس میں حصہ لینے کی کوشش کریں کیونکہ مومن کا قدم پیچھے نہیں
پڑتا بلکہ اُسے جتنی قربانی پیش کرنی پڑتی ہے اُتنا ہی وہ اخلاص میں آگے بڑھ جاتا ہے۔ہر وہ شخص جس نے
ایک سال یا دو سال اس قربانی کی توفیق پائی لیکن آج اس کے دل میں انقباض پیدا ہو رہا ہے یا وہ اس
بشاشت کو محسوس نہیں کرتا جو گزشتہ یا گزشتہ سے پیوستہ سال میں اس نے محسوس کی تھی ، اسے میرے سامنے
کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، اپنے دوستوں کے سامنے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ، اپنے ماں باپ اور بیوی ہے
بچوں کے سامنے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں اسے چاہئے کہ خلوت کے کسی گوشہ میں اپنے خدا کے سامنے اپنے
ما تھے کو زمین پر رکھ دے اور جس قدر خلوص بھی اس کے دل میں باقی رہ گیا ہو اس کی مدد سے گریہ وزاری
کرے یا کم سے کم گریہ وزاری کی شکل بنائے اور خدا تعالیٰ کے حضور میں جھک کر کہے کہ اے میرے خدا!
لوگوں نے بیج بوئے اور ان کے پھل تیار ہونے لگے ، وہ خوش ہیں کہ ان کے اور ان کی نسلوں کے فائدہ کے
لئے روحانی باغ تیار ہو رہے ہیں پر اے میرے رب! میں دیکھتا ہوں کہ جو بیچ میں نے لگایا تھا اس میں
سے تو کوئی روئیدگی بھی پیدا نہیں ہوئی نا معلوم میرے کبر کا کوئی پرندہ اسے کھا گیا یا میری وحشت کا کوئی
درندہ اسے پاؤں کے نیچے مسل گیا یا میری کوئی مخفی شامت اعمال ایک پتھر بن کر اس پر بیٹھ گئی اور اس میں
سے کوئی روئیدگی نکلنے نہ دی ! اے خدا میں اب کیا کروں؟
(مطبوعہ الفضل 3 دسمبر 1936 ء )
338