سادہ زندگی اسلامی تمدن کا نقطہ مرکزی ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 18 دسمبر 1936 ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 دسمبر 1936ء
""
سادہ زندگی اسلامی تمدن کا نقطۂ مرکزی ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 18 دسمبر 1936ء
علاوہ ازیں اس سال تحریک جدید کے چندہ کے متعلق میں نے تحریک کی ہے کہ دوست
پہلے سالوں سے زیادہ دیں اور گو یہ تحریک اختیاری ہے لیکن پھر بھی جماعت کی ایک معقول تعداد اس
میں حصہ لیتی ہے اور جماعت کے ایک حصہ کی مالی حالت پر ضرور اس کا اثر پڑتا ہے اور ایسے دوستوں سے
جب خواہش کی گئی ہے کہ وہ پہلے سالوں سے زیادہ چندہ دیں تو جو لوگ اس پر لبیک کہیں گے یقینا ان کے
اموال پر پہلے سے زیادہ بوجھ پڑے گا۔“
وو
اس کے بعد میں تحریک جدید کی طرف پھر متوجہ ہوتا ہوں کہ اول تو میں دوستوں سے یہ
کہنا چاہتا ہوں کہ بعض جماعتوں نے اس سال کی تحریک کے متعلق اس لئے کہ ان کی جماعت کا نام جلدی
پہنچ جائے نامکمل فہرستیں بھیجنی شروع کر دیں جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اب ٹکڑے ٹکڑے ہو کر ان کی جماعت کے
دوستوں کی طرف سے وعدے موصول ہو رہے ہیں۔اس میں شبہ نہیں کہ جلدی کی نیکی بھی اعلیٰ نیکی ہوتی
ہے
مگر نامکمل نیکی کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا جو لوگ جلدی اور مکمل فہرستیں بھیج سکتے تھے انہیں ایسا ہی کرنا چاہئے تھا
مگر جو لوگ جلدی مکمل فہرستیں نہ بھیج سکتے تھے ان کیلئے یہی بہتر تھا کہ وہ اپنی جماعت کے باقی ساتھیوں
کا انتظار کر لیتے اور مکمل فہرستیں بھیجتے۔میں دیکھتا ہوں بعض جماعتوں کی طرف سے پانچ پانچ چھ چھ
چٹھیاں آرہی ہیں اور لکھا جا رہا ہے کہ اب ہماری یہ لسٹ ہے اور اب یہ لسٹ ہے ایسے لوگ اگر چند دن
انتظار کر لیتے تا کہ دوسرے دوست بھی ان کے ساتھ شامل ہو جائیں تو ان کے سابق ہونے میں کوئی
فرق نہ آتا۔میں نے گزشتہ سال اپنے کسی خطبہ میں بیان کیا تھا کہ جو شخص اس لئے انتظار کرتا ہے کہ
دوسرے دوست بھی اس کے ساتھ شامل ہو جائیں ان کی سبقت میں کوئی فرق نہیں آ سکتا کیونکہ
انھوں نے جس دن چندہ کی ادائیگی کی نیت کر لی خدا تعالیٰ کے حضور ان کا نام سابق لوگوں میں لکھا گیا
خواہ ہمارے پاس
وہ مہینہ ڈیڑھ مہینہ کے بعد پہنچے سابق قرار دینا یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے میرا نہیں۔بالکل
ممکن ہے کہ ایک شخص میرے پاس آئے اور سور و پیہ چندہ دے اور میں اس کی بڑی قدر کروں اور ایک
341

اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 18 دسمبر 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
دوسرا شخص آئے جو پانچ روپے دے اور میں یہ اندازہ نہ کر سکوں کہ اس نے کتنی بڑی قربانی کے بعد پانچ
روپے دیئے ہیں اور خدا کے نزدیک اس کی قربانی زیادہ قرار پا جائے۔ایسی صورت میں خدا تعالیٰ کے
نزدیک اول
نمبر پر پانچ روپیہ چندہ دینے والا ہی لکھا جائے گا نہ کہ سورو پہیہ چندہ دینے والا ، اسی طرح
ایک شخص جلدی سے خط بھیج دیتا ہے مگر دوسرا شخص انتظار کرتا ہے تا اس کے باقی بھائی بھی اس میں شامل
ہو جائیں تو اگر وہ اس احتیاط کی وجہ سے دیر لگاتا ہے کہ وہ عمدگی سے کام کرے اور اس کی ارسال کردہ
فہرست ہر لحاظ سے مکمل ہو تو خدا تعالیٰ کی نگاہ میں وہی سابق ہے۔میرا اس احتیاط کی تاکید سے یہ مطلب
نہیں کہ جو جلد وعدے بھجوا سکتے ہوں وہ بھی جلدی نہ کریں۔یقیناً جو جماعتیں مکمل اور جلدی وعدے بھجوا
سکیں انہیں ایسا کرنا چاہئے کیونکہ وہ شوکت اسلام کے ظاہر کرنے میں مد ہوتی ہیں۔اگر خلیفہ کے اعلان
کے معابعد کثیر تعداد میں وعدے وصول ہونے لگیں تو دوسرے لوگوں پر یقینا اس کا اثر پڑتا ہے اور وہ مجھے
ہیں کہ دیکھو یہ جماعت کس طرح اپنے امام کی آواز پر لبیک کہتی ہے۔میری نصیحت صرف ان جماعتوں
سے تعلق رکھتی ہے جو صرف جلدی
کو مد نظر رکھتی ہیں تکمیل کو نہیں۔اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے کہ اس سال کے وعدے قلیل زمانہ میں پہلے سالوں سے زیادہ
موصول ہو چکے ہیں۔گزشتہ سال پہلے مہینے میں پچاس ہزار کے وعدے موصول ہوئے تھے لیکن اس دفعہ
پندرہ دن میں اسی ہزار کے قریب کے وعدے وصول ہوئے ہیں جس کی دو وجہیں ہیں۔ایک تو یہ کہ پہلے
دو سال کام کرنے سے یہ کام زیادہ منظم ہو چکا ہے اور جماعتیں جلد وعدوں کی فہرست کو پورا کر لیتی ہیں
اور دوسری یہ کہ جنہوں نے گزشتہ سالوں میں قربانیاں کی تھیں ان کے اخلاص کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے
ان
کو زیادہ سہولت سے اور جلدی قربانی پیش کرنے کی اس سال توفیق دے دی ہے۔خدا تعالیٰ کی یہ سنت
ہے کہ جو کوئی اس کی راہ میں قربانی کرے وہ اسے مزید قربانیوں کیلئے زیادہ جوش بخش دیتا ہے اور پچھلی
قربانیوں کا ثواب اس رنگ میں بھی اسے ملتا ہے کہ اور قربانیوں کی توفیق اسے مل جاتی ہے۔میں یہ بھی اعلان کر دیتا ہوں کہ اس سال گزشتہ سال کے مقابل پر چونکہ پندرہ دن بعد میں
نے تحریک کی ہے اس لئے اس سال کی تحریک کے وعدوں کے اختتام کا وقت ہندوستان کے لئے
31 جنوری ہے۔گویا ہندوستان کی تمام جماعتوں کے وعدے 31 جنوری تک پہنچ جانے چاہئیں اور
ہندوستان سے جو باہر کی جماعتیں ہیں ان کے لئے چونکہ زیادہ وقت درکار ہوتا ہے اس لئے انہیں جون
کے آخر تک مہلت ہے۔میں نے گزشتہ سال بھی یہ اعلان کیا تھا اور متواتر کیا تھا کہ بیرون ہند کی
342

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرمود : 18 دسمبر 1936ء
جماعتوں کی وصولی کی تاریخ بھی جون کے آخر تک ہے لیکن معلوم ہوتا ہے انہوں نے ان اعلانات کو پڑھا
نہیں اور اب تک بیرونی جماعتوں کی طرف سے تحریکیں ہو رہی ہیں کہ ہمیں چندوں کی ادائیگی کے لئے
مزید مہلت ملنی چاہئے۔حالانکہ ان کے لئے پہلے سے جون کے آخر تک وقت مقرر ہے اور جنوری کے
آخر تک کا وقت ہندوستان والوں کے لئے ہے جن کے وعدوں کی مدت 15 جنوری تک ختم ہوتی تھی۔پس وصولی کی مدت بھی اگلے سال کی اسی تاریخ پر ختم کی گئی۔اس کے بعد میں دوستوں کو تحریک جدید کے اس حصہ کی طرف توجہ دلاتا ہوں جو سادہ زندگی
اختیار کرنے کا ہے۔میں نے اس کی طرف متواتر جماعت کو توجہ دلائی ہے اور علاوہ تحریک کے ایام کے
دوسرے وقتوں میں بھی توجہ دلائی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ میں جہاں تک اسلام پر غور کرتا ہوں مجھے اس
کے تمدن کا یہ نقطہ مرکزی نظر آتا ہے اور میں سمجھتا ہوں ہزاروں قومی خرابیاں تکلفات سے پیدا ہوتی
ہیں۔غریب اور امیر کا فرق یا تمدنی تعلقات کی ترقی یہ سب بنی ہیں سادہ زندگی یا پر تکلف زندگی پر۔جیسی
جیسی کسی انسان یا قوم کی زندگی ہو اس کے مطابق قومی تعلقات اور تمدنی تعلقات ترقی کرتے ہیں یا تنزل
کرتے ہیں۔خالی یہ سوال نہیں کہ خود انسان کیا کھاتا ہے یا کیا پہنتا ہے؟ بلکہ سوال یہ بھی ہے کہ اس کے
کھانے اور اس کے پہنے کا اثر اس کی روحانیت اور اس کی قوم پر کیا پڑتا ہے؟ بہت سے لوگ دنیا میں ایسے
ہوتے ہیں جن کے دل میں یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے دوستوں کی دعوت کریں لیکن وہ اس لئے ان کی
دعوت نہیں کر سکتے کہ اگر دعوت کی تو شاید ان کی حیثیت کے مطابق انہیں کھانا نہ کھلا سکیں۔کئی امرا اس لئے
اپنے غریب بھائیوں کی دعوت قبول نہیں کرتے کہ وہ ان کے مزاج کا کھانا انہیں نہیں کھلا سکیں گے لیکن اگر
کھانے میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق وہی طریق جاری ہو جائے جو ہم تحریک جدید کے
ماتحت اختیار کئے ہوئے ہیں کہ صرف ایک کھانا پکایا جائے تو نہ دعوت کرنے والے پر کوئی بار پڑتا ہے اور نہ
دعوت قبول کرنے والا کوئی ہچکچاہٹ محسوس کرتا ہے۔دعوت کرنے والا سمجھتا ہے کہ میرا کوئی زائد خرچ تو
ہونے نہیں لگا اور دعوت قبول کرنے والا سمجھتا ہے کہ گھر میں بھی تو میں نے ایک ہی کھانا کھانا ہے آؤ آج
اس کی دعوت ہی قبول کر لیں اور وہ کون سا ایک کھانا ہے جس کے متعلق کسی کو دعوت کرنے کا تو خیال
آ جائے مگر وہ تیار نہ کر سکے؟ آخر وہ شخص جو فاقے کرتا ہوا سے تو دعوت کرنے کا خیال نہیں آسکتا۔دعوت کا
خیال جسے آسکتا ہے وہ بہر حال ایک کھانا تیار کر سکتا ہے اور کوئی شخص ایسا نہیں ہوسکتا جسے دوسرے کی دعوت
کرنے کا تو خیال آئے مگر ایک کھانا بھی نہ تیار کر سکے۔پس اس ذریعہ سے امرا اور غربا کے تعلقات میں
343

اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 18 دسمبر 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
وسعت پیدا ہو جاتی ہے اور اسلام جس برادری کو دنیا میں قائم کرنا چاہتا ہے وہ قائم ہو جاتی ہے۔یہی حال
لباس کا ہے۔لباس کی نظافت اور صفائی اور چیز ہے لیکن اگر کچھ لوگ اپنے گھروں کو کپڑوں سے بھر لیں اور
روپیہ ایسی چیزوں پر خرچ کرنا شروع کر دیں جو ضروری نہیں مثلاً گوٹے کناریاں ہیں، فیتے ہیں، ٹھتے ہیں
تو ان چیزوں کا لازمی نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ملک کی دولت ایسی جگہ خرچ ہوتی ہے جس جگہ خرچ کرنے کا کوئی
فائدہ نہیں ہوتا۔ہماری شریعت نے اسی لئے روپیہ جمع کرنے سے منع کیا ہے اور جمع شدہ روپیہ پر زکوۃ لگا
دی ہے اور زکوۃ لگا کر کہہ دیا ہے کہ تم بے شک روپیہ جمع کرو مگر ہم چالیس پچاس سال کے اندر اندر سے ختم
کر دیں گے۔تو شریعت نے ہم کو روپیہ جمع کرنے سے اسی لئے منع کیا ہے کہ جو روپیہ جمع ہوتا ہے وہ لوگوں
کے کام نہیں آسکتا اور دنیا کی تجارتوں کو نقصان اور کارخانوں کو ضعف پہنچتا ہے۔تو نہ شریعت نے اس بات
کی اجازت دی ہے کہ روپیہ ضائع کرو اور نہ اس بات کی اجازت دی ہے کہ اس طرح سنبھال کر رکھ
لیا جائے کہ وہ لوگوں کے کام نہ آئے۔ان دونوں باتوں پر غور کرنے سے کیا نتیجہ نکلتا ہے؟ یہی کہ سادہ
زندگی بسر کرو اور روپیہ اس طرح خرچ کرو کہ لوگوں کو فائدہ پہنچے۔مثلاً تجارتیں کرو کیونکہ تجارت میں
ہزاروں لوگوں
کو فائدہ پہنچتا ہے ، بعض کو نوکریوں کے ذریعہ فائدہ پہنچ جاتا ہے ، بعض کو دلالی کے ذریعہ سے،
بعض کو حرفت کے ذریعہ سے۔ہاں اسلام نے یہ بھی کہہ دیا کہ فضول باتیں نہ کرو کیونکہ اس سے غربا کے
دلوں میں حرص پیدا ہوتی ہے اور ان کے قلوب کو تکلیف پہنچتی ہے۔مثلاً شادیوں کے موقع پر بڑی تباہی اس
وجہ سے آتی ہے کہ لوگوں میں یہ رواج ہے کہ لڑکے والے بری دکھاتے ہیں اور لڑکی والے جہیز دکھاتے
میں نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ غریب لڑکیاں جو ان چیزوں کو دیکھتی ہیں وہ یا تو دل ہی دل میں کڑہتی رہتی ہیں یا اگر
بے وقوف ہوں تو ماں کو آکر چمٹ جاتی ہیں کہ ہمارے لئے بھی ایسی چیزیں تیار کی جائیں اسی طرح
مردوں میں سے کئی جب اس قسم کے نظارے دیکھتے ہیں تو ان کے دلوں میں خواہش پیدا ہوتی ہے کہ جب
ہماری شادی ہوگی تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے حالانکہ اول تو امارت کے یہ معنی ہی نہیں کہ روپیہ ضائع کیا
جائے۔ہاں چونکہ شادیاں خوشی کا موقع ہوتی ہیں اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس بات کی بھی
تاکید کی ہے کہ ایسے موقع پر کچھ خرچ کیا جائے کیونکہ ایسے موقع پر خرچ کرنا گناہ نہیں بلکہ لڑکی کا دل رکھنا مرد
کے لئے نہایت ضروری ہے لیکن اس کے لئے وہ طریق اختیار نہیں کرنا چاہئے جو بداثر ڈالے اور غربا کیلئے
تکلیف کا موجب بنے۔اگر مسلمان قرآن کریم کا علم رکھتے تو وہ سمجھتے کہ قرآن کریم نے ایسے دکھاوے سے
منع کیا ہوا ہے۔344

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
چنانچہ وہ فرماتا ہے:
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 18 دسمبر 1936ء
وَلَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلى مَا مَتَّعْنَابِةٍ أَزْوَاجًا مِنْهُمْ زَهْرَةً
الْحَيَوةِ الدُّنْيَا لِنَفْتِنَهُمْ فِيهِ
(132)
کہ اگر کسی کو اچھی چیزیں ملیں تو تم ان کی طرف جھانکا نہ کرو اور نہ اپنے دل کو اس طرح میلا کیا
کرو۔پس اگر دکھانے والے دکھاتے اور دیکھنے والے انکار کر دیتے اور کہہ دیتے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کا حکم یہ
ہے کہ:۔وَلَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلى مَا مَتَّعْنَابِةٍ أَزْوَاجًا مِّنْهُمْ
(القصص:25)
(132)
کہ اگر کوئی دولت مند ہوں اور وہ اپنی چیزیں دکھا کر تمہارا دل دکھانا چاہیں تو وہ چیزیں دیکھانہ
کرو اور اپنے خدا کی طرف نظر رکھا کرو جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کہا کہ:۔رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَى مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ
کہ اے میرے رب میں محتاج ہوں مگر میں محتاج ہو کر بندوں کی طرف نہیں دیکھنا چاہتا بلکہ تیری
طرف دیکھتا ہوں۔پس تیری طرف سے جو آئے اسے میں قبول کرنے کے لئے تیار ہوں۔تو نہ
انہیں تکلیف ہوتی ہے اور نہ وہ اندر ہی اندر کڑھتے۔پس ان رسوم کے نتیجہ میں کمزور طبائع پر برا اثر پڑتا ہے۔لیکن اگر ملک میں سادہ زندگی آجائے تو یقیناً بہت سی دولت بچ جائے گی جو غر با اور ملک کی ترقی کے کام
آئے گی اور اس طرح آہستہ آہستہ تمام ملک یا جماعت ایسے مقام پر آجائے گی کہ غریب اور امیر کا فرق
بہت کم ہو جائے گا۔یوں شریعت نے دولت کمانے سے منع نہیں کیا۔حضرت عبدالرحمن بن عوف جو عشرہ
مبشرہ میں سے تھے وہ جب فوت ہوئے تو انہوں نے اڑھائی کروڑ روپیہ کی جائیداد چھوڑی۔اس زمانہ میں
تو روپیہ کی قیمت بہت تھی لیکن آج بھی جبکہ روپیہ کی قیمت گری ہوئی ہے مسلمانوں میں ایسے لوگ بہت کم
ہیں جو اس قدر جائیدا اور کھتے ہوں لیکن خود ان کی اتنی سادہ زندگی تھی کہ ان کا روزانہ کا خرچ چار آنے ہوا
کرتا تھا اور وہ اپنی آمد کا اکثر حصہ غربا میں تقسیم کر دیا کرتے تھے۔یہ زندگی تھی جو اسلامی زندگی تھی۔اسلام
نے انہیں کمانے سے منع نہیں کیا تھا انہوں نے کمایا اور کما کر بتا دیا کہ یوں کمایا کرتے ہیں لیکن دوسری
طرف چونکہ اسلام کا یہ بھی حکم تھا کہ اپنی زندگی کو ایسا پر تکلف نہ بناؤ کہ جو کچھ کما و وہ سب اپنی ذات پر خرچ
کر دو اور غربا کے لئے کچھ نہ رہنے دو اس لئے وہ باوجود دولتمند ہونے کے غریب رہے اور یہی چیز ہے جس
سے پتہ لگ سکتا ہے کہ فلاں شخص قربانی کر رہا ہے۔جب تک مسلمانوں میں ایسے لوگ رہے جو کمانے
345

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 دسمبر 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
والے اور غر با پر خرچ کرنے والے تھے اس وقت تک مسلمانوں میں غربت کا وہ زور نہ تھا جو آج کل ہے
لیکن جب کمانے والے نہ رہے یا ایسے کمانے والے پیدا ہو گئے جنہوں نے سب رو پیدا اپنے ہاتھوں میں
جمع کر لیا اور سوائے اپنی ذات اور ضروریات کے اور جگہ خرچ نہ کیا تو مسلمانوں پر تباہی آگئی چنانچہ آج کل
مسلمانوں کی تباہی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اول وہ کماتے نہیں۔جہاں دیکھو مسلمان بے کار ہی بے کا ر دکھائی
دیتے ہیں اور اگر انہیں کوئی کام کرنے کو کہا جائے تو اس میں وہ اپنی ہتک محسوس کرتے ہیں وہ خیال کرتے
ہیں ہمارا باپ ایسا تھا پس جب تک ہمیں باپ جیسا عہدہ نہ ملے گا ہم کام نہیں کریں گے۔اسی طرح
زمیندار ہیں وہ نوکریاں نہیں کریں گے یا کوئی اور پیشہ اپنی روزی کمانے کے لئے اختیار نہیں کریں گے
اور جب انہیں کہا جائے کہ کیوں کوئی کام نہیں کرتے ؟ تو کہہ دیں گے ہم زمینیدار ہیں، ہم کوئی اور پیشہ کس
طرح اختیار کر سکتے ہیں؟ پس وہ کوئی پیشہ اختیار نہیں کریں گے، کوئی فن نہیں سیکھیں گے ، کوئی اور ذریعہ اپنی
روزی کمانے کے لیے اختیار نہیں کریں گے ، بھوکے مریں گے، اپنی صحت خراب کر لیں گے، اپنی بیوی
اور بچوں کی صحت تباہ کر لیں گے لیکن کسی کام
کو ہاتھ نہیں لگائیں گے۔زمیندار ماں اپنے بچہ کو بھوکے رہنے
کی وجہ سے خون پلاتی جائے گی مگر وہ اس گھمنڈ میں رہیں گے کہ ہمارا باپ زمیندار تھا ہم موچی کا کام کس
طرح کر سکتے ہیں؟ ہم نجاری اور معماری کا کام کس طرح کر سکتے ہیں؟ ہم جولا ہوں کا کام کس طرح کر
سکتے ہیں؟ پس مسلمانوں کی تباہی کا ایک بہت بڑا سبب یہ ہے کہ وہ کام نہیں کرتے اور دوسرا سبب یہ ہے کہ
ان میں سے جو کام کرتے ہیں وہ سارا رو پید اپنے گھروں میں رکھ لیتے ہیں غربا پر اسے خرچ نہیں کرتے
حالانکہ اسلام چاہتا ہے کہ لوگ کمائی کریں اور اس میں سے کچھ اپنی ذات پر خرچ کریں اور کچھ دوسرے
لوگوں پر صرف کریں۔(الضحی :12)
وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ
کا مطلب ہی یہ ہے کہ جو نعمت تمہیں ملے اسے دنیا میں پھیلاؤ۔تحدیث دو ہی طرح ہو سکتی ہے:
ایک یہ کہ کچھ اپنی ذات پر اس روپیہ کو خرچ کیا جائے اس سے بھی لوگوں کو پتہ لگ سکتا ہے کہ اسے نعمت ملی
ہے اور کچھ غریبوں میں تقسیم کرے اس سے بھی لوگوں کو پتہ لگ سکتا ہے کہ اس کے پاس دولت ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہی گر بتایا ہے اور یہ گر بغیر سادہ زندگی اختیار کئے کام نہیں آسکتا۔مجھے
افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ باوجود بار بار توجہ دلانے کے ہماری جماعت کا ایک حصہ ابھی ایسا ہے جس نے
اس کی قیمت کو نہیں سمجھا۔کئی کئی طریق پر دوست اس سے پہلوتہی کر لیتے ہیں۔گزشتہ سفر کے موقع پر ہی
ایک دوست نے پوچھا، وہ نہایت مخلص احمدی ہیں مگر چونکہ پرانی عادتیں زیادہ کھانا کھانے کی
346

تحریک جدید - ایک ابھی تحریک۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 18 دسمبر 1936ء
پڑی ہوئی ہیں اس لئے بعض افراد کی طبیعت کسی نہ کسی آڑ میں اس مطالبہ سے پہلوتہی کا جواز تلاش کرنا
چاہتی ہے، کہ میں تحریک جدید پر تو عمل کرتا ہوں لیکن اس طرح کہ ہم ایک جگہ چار آدمی ہیں ہم چاروں
ایک ایک کھانا پکوالیتے ہیں اور پھر سب مل کر کھا لیتے ہیں اس میں کوئی حرج تو نہیں؟ میں نے کہا کہ چار
کھانے تو آج کل ایک وقت اُمرا بھی نہیں کھایا کرتے آپ کس طرح چار کھانے کھا کر سمجھتے ہیں کہ آپ
نے تحریک جدید کے اس مطالبہ پر عمل کر لیا؟ اب دیکھو انہوں نے اپنی طرف سے تحریک جدید پر بھی عمل کیا
اور چار کھانے بھی کھالئے۔پھر میں نے انہیں کہا میں صرف یہی نہیں چاہتا کہ ایک کھانا پکانے کی وجہ سے
لوگوں کو اخراجات میں کفایت رہے بلکہ میں یہ بھی چاہتا ہوں کہ زبان کے جسکے کی عادت نہ پڑے اب چار
کھانے کھانے سے چسکا بڑھ سکتا ہے کم نہیں ہوسکتا؟ اگر وہ گھر میں کھانا پکاتے تو زیادہ سے زیادہ دو پکاتے
لیکن مل کر کھانے کی وجہ سے چار کھالئے گئے اور یہ بھی سمجھ لیا گیا کہ تحریک جدید پر عمل ہو رہا ہے۔اسی طرح
کئی لوگ اس رنگ میں ایک سے زیادہ کھانا کھا لیتے ہیں کہ کہتے ہیں تحفہ آ گیا ہے بے شک کبھی کبھار کا تحفہ
تحفہ ہے اور اس کے استعمال میں خصوصا تحفہ بھیجنے والے کا دل رکھنے کے لئے حرج نہیں بلکہ بعض صورتوں
میں ثواب ہے لیکن اگر دو ہمسائے آپس میں ایک دوسرے کے گھر کھانا بھجوانے کی عادت ڈال لیں تو ایسے
کھانے کا استعمال یقینا تحریک جدید کا غلط استعمال ہوگا۔غرض تحفوں میں احتیاط کی ضرروت ہے اگر اس بارہ میں تحریک کی حقیقت کے مطابق عمل نہ کیا
جائے تو شاید ہمارے گھر میں تو اس تحریک پر کبھی عمل نہ ہو سکے کیونکہ ہمارا تعلق اور رشتہ روحانی خدا تعالی کے
فضل سے بڑا وسیع ہے اور کوئی نہ کوئی تحفہ ہمارے گھروں میں روز آ جاتا ہے اس لئے ہمیں تو تحفہ کے استعمال
میں بھی احتیاط کرنی پڑتی ہے۔گزشتہ دو سال میں چار پانچ مرتبہ سے زیادہ ایسا اتفاق نہیں ہوا جہاں تحفہ آیا
اور میں نے سمجھا کہ اس موقع پر دل رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ اسے استعمال کر لیا جائے ورنہ عام طور پر
جب کوئی تحفہ بھیج دیتا ہے تو یا تو میں اُسی کو استعمال کرتا ہوں گھر کا کھانا نہیں کھاتا یا پھر گھر کا کھانا کھاتا ہوں
اور اسے خود استعمال نہیں کرتا کیونکہ میں سمجھتا ہوں بھیجنے والے نے بھیج دیا اب اسے کیا پتہ میں نے وہ چیز
کھائی ہے یا نہیں کھائی ؟ اسے بہر حال ثواب ہو گیا۔تو تحفوں میں بھی انسان احتیاط کر سکتا ہے اور تحفہ کو بھی
وہیں کھانے کی ضرورت ہوتی ہے جہاں ایسا نہ کرنے سے دوسرے کی دل شکنی کا خوف ہو۔اسی طرح ایک
کھانے کے استعمال میں بعض اور استثنائی صورتیں ہو سکتی ہیں۔مثلا کوئی غیر احمدی دعوت کرتا ہے یا
غیر احمدی کی دعوت کی جاتی ہے تو ایسی حالت میں اگر ایک ہی کھانا کھایا جائے تو وہ سمجھتا ہے ہتکہ
347

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 دسمبر 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد اول
گئی۔پس ایسے موقع پر اگر کوئی شخص ایک سے زیادہ کھانا کھا لیتا ہے تو یہ اور بات ہے۔اس قسم کی ایک
دعوت مجھے بھی ایک دفعہ پیش آئی ایک جگہ بہت سے غیر احمدی معززین کو بلایا گیا تھا اور انہیں مد نظر رکھتے
ہوئے کئی کھانے تیار کئے گئے تھے ان معززین کی دلداری کے طور پر مجھے بھی ایک سے زائد کھانے کھانے
پڑے۔ہاں جہاں بے تکلفی ہو وہاں دعوت کرنے والوں کو کہا جا سکتا ہے یا دوسرے مہمانوں کو بتایا جاسکتا
ہے کہ ہم ایک ہی کھانا کھا ئیں گے زیادہ نہیں۔تو بعض دوست تحریک جدید کے اس مطالبہ کی اہمیت کو نہیں
سمجھتے۔درحقیقت میری غرض اس تحریک سے صرف عارضی فائدہ حاصل کرنا نہیں بے شک اس کا ایک
عارضی فائدہ بھی ہے اور وہ یہ کہ جو دوست تحریک جدید کے مالی مطالبات میں حصہ لیں انہیں ایک کھانا
پکانے کی وجہ سے مالی تنگی محسوس نہ ہو اور ان کی بشاشت قائم رہے یہ ٹھیک ہے اور اس تحریک میں یہ
ایک فائدہ بھی مد نظر ہے لیکن میری اصل غرض یہ ہے کہ ہم دنیا میں اس اسلامی تمدن کو پھر قائم کریں جو
محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے قائم کیا۔یہ مستقل غرض ہے اور وہ عارضی ہے۔ہم جب تک اس مستقل غرض کو قائم
نہیں کر دیتے اس وقت تک یقیناً ہم اسلام کی روح کو قائم نہیں کر سکتے۔اولیاء اللہ نے لکھا ہے کہ اعلیٰ
روحانی ترقیات کے لئے کم کھانا کم بولنا اور کم سونا ضروری ہے اور کم کھانے سے سادہ زندگی کا بڑا تعلق۔زیادہ کھانے کھانے والوں کو یہ پتہ ہی نہیں لگتا کہ وہ کتنا کھا گئے۔حضرت خلیفتہ اسیح اول رضی اللہ عنہ فرمایا
کرتے تھے کہ ایک امیران کے پاس آیا اور کہنے لگا: مجھے بھوک نہیں لگتی کوئی ایسا نسخہ بتائیے جس سے بھوک
خوب لگے۔فرمایا ہم نے اس کا کچھ علاج کیا لیکن ایک دن ہمیں جو اس کے کھانے پر جانے کا اتفاق ہوا تو
کیا دیکھا کہ چالیس کے قریب کھانے اس کے دستر خوان پر جمع ہیں وہ ایک ایک تھالی اُٹھاتا اور ہر تھالی
میں سے ایک ایک لقمہ اس غرض کے لئے کھاتا جاتا کہ وہ چکھ کر دیکھے کہ ان میں سے کون سی چیز اچھی پکی
ہے اور اپنے کھانے کے متعلق فیصلہ کرے، اس کے بعد اس نے دو چار کھانے پسند کر کے اپنے سامنے
رکھ لئے اور چند لقمے کھا کر کہنے لگا: مولوی صاحب دیکھئے بالکل دل ہی نہیں چاہتا کہ کھاؤں۔حضرت
خلیفہ اول رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: میں نے اسے کہا کہ اب آپ کا اور کھانے پر کیا دل چاہے؟ چالیس
لقمے تو آپ نے چکھنے کی خاطر کھائے ہیں۔حالانکہ عام طور پر انسان بتیس لقمے کھاتا ہے اور اس پر بھی آپ
کو شکائت ہے کہ آپ کو بھوک نہیں لگتی ؟ تو زیادہ کھانے کھانے والوں کو یہ پتہ ہی نہیں لگتا کہ وہ زیادہ
کھا رہے ہیں کیونکہ پیٹ کا کچھ حصہ چکھنے سے بھر جاتا ہے اور باقی حصہ چند اور لقموں سے بھر جاتا ہے تو
چونکہ پیٹ میں جتنی گنجائش ہوتی ہے اتنی غذا وہ کھا لیتا ہے اور کھانے ابھی سامنے پڑے ہوتے ہیں اس
ہے
348

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 دسمبر 1936ء
لئے وہ سمجھتا ہے کہ میں نے بہت تھوڑا کھایا ہے اور زبردستی اور کھاتا جاتا ہے۔حالانکہ وہ چکھنے میں ہی بہت
کچھ کھا چکا ہوتا ہے تو کم خوری، کم گوئی اور کم سونا یہ روحانی ترقیات کے لئے اولیائے الہی ضروری بتاتے
ہیں اور کم کھانے کے لئے ضروری ہے کہ انسان ایک کھانا کھائے زیادہ کھانوں میں کم خوری بہت مشکل
ہوتی ہے۔سو دوستوں کو اس تحریک کی طرف زیادہ توجہ کرنی چاہئے اور میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ ہمارے
دوست عموماً ایک دوسرے پر نگاہ رکھیں گے اور ان کے اعمال کو تاڑیں گے مگر شکایت کی غرض سے
نہیں جاسوسی کے طور پر نہیں کیونکہ جاسوسی اسلام میں منع ہے بلکہ اس نیت سے کہ دوسرے کی اصلاح ہو
اور پھر اس شخص کے علاوہ اور کسی کے پاس ذکر نہ کیا جائے۔یہ میں پسند نہیں کروں گا کہ لوگ میرے پاس
آئیں اور کہیں کہ فلاں شخص دو کھانے کھاتا ہے۔میں نے ایک کھانا کھانے کا کوئی حکم نہیں دیا میں نے
صرف تحریک کی ہے اور اگر کوئی شخص اس تحریک کے باوجود دو کھانے کھاتا ہے تو اس کا معاملہ خدا تعالیٰ کے
ساتھ ہے۔ممکن ہے وہ اس تحریک کو ہی فضول سمجھتا ہو اور ممکن ہے وہ کسی خاص وجہ سے دو کھانے استعمال
کرتا ہو۔بہر حال جبکہ میری طرف سے ایسا کوئی حکم نہیں تو میں نہیں چاہتا کہ اس کی خلاف ورزی پر کسی کو سزا
دوں لیکن میں امید کرتا ہوں کہ جہاں تک دوستوں سے ممکن ہے وہ اس سوال پر غور کریں، وہ میرے دلائل
کو سوچیں، وہ اسلام کی تاریخ کو دیکھیں، وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر نگاہ دوڑائیں اور پھر سوچیں کہ جو
میں کہہ رہا ہوں وہ صحیح ہے یا نہیں۔اگر انہیں معلوم ہو کہ صحیح ہے تو اس پر عمل کریں اور اگر کوئی دوست غفلت
میں مبتلا ہے اور اس کے محلے والا سمجھتا ہے کہ اس کو سمجھانا مناسب ہے تو اسے سمجھائے لیکن اسے بدنام نہ
کرے اور نہ اس کی کمزوری کا کسی اور کے پاس ذکر کرے۔پس اس نظر سے اگر کوئی دوسرے بھائی کے
اعمال کو دیکھے گا تو یہ تجس نہیں کہلائے گا۔تجسس اس کو کہتے ہیں کہ انسان اپنے بھائی کے حالات معلوم
کرنے کے لئے مخفی ذرائع سے کام لے اور پھر لوگوں میں باتیں کرتا پھرے لیکن جب یہ اپنے بھائی کا نقص
اپنی ذات تک محدود رکھتا ہے اور کسی اور کو کانوں کان بھی خبر نہیں ہونے دیتا تو یہ اپنے دوست کا محاسب
ہے
، تنجس نہیں اور دوستوں کا محاسبہ کر نابڑی نیکی ہوتی ہے۔یہ یاد رکھو! کہ میں نے نگاہ رکھنا کہا ہے تجس
نہیں کہا اور نگاہ رکھنا اور ہوتا ہے اور تجسس اور۔اگر یہ کسی کے مکان پر جاتا اور اور گھر والے کے بچے کو بلا کر
پوچھتا ہے کہ آج تمہارے ہاں کیا کیا پکا ہے؟ تو یہ نجس ہے اور منع ہے لیکن نگاہ رکھنا یہ ہے کہ مثلاً باتوں
باتوں میں
کسی نے کہہ دیا کہ آج ہم نے گھر میں یہ یہ چیز پکائی ہے تو اس کی باتیں سن کر اسے نصیحت کر دی
کہ یہ درست نہیں ایک ہی کھانا کھانا چاہئے۔پس اگر دوست اس کا خیال رکھیں تو میں سمجھتا ہوں یقینا قومی
349

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 دسمبر 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
کریکٹر میں ایک بہت بڑی تبدیلی پیدا ہوسکتی ہے اور آہستہ آہستہ یہ تبدیلی ہو بھی رہی ہے۔چنانچہ میں
دیکھتا ہوں کہ جماعت میں قربانی کی روح اس وجہ سے پیدا ہورہی ہے مگر قربانی کی روح بھی انہی میں پیدا
ہوتی ہے جو بشاشت سے اعمال بجالائیں کیونکہ روحانی امور بشاشت سے ہی تعلق رکھتے ہیں جو لوگ عمل
کریں مگر ساتھ ہی کڑھتے چلے جائیں اور کہتے جائیں کہ جب سے ایک کھانا کھانا شروع کیا ہے کھانے
میں مزا ہی نہیں رہا، انہیں میں یہی کہوں گا کہ وہ دوہی کھانے کھا ئیں کیونکہ ان کا دو کھانے کھانا ایک کھانا
کھانے سے زیادہ اچھا ہے۔پس اس تحریک میں وہی شامل ہو جو اس تحریک کی خوبیوں کا قائل ہو گیا ہو اور اپنی اور اپنی
جماعت کی زندگی اس میں محسوس کرتا ہو اور جو شخص ابھی اس مقام پر نہیں پہنچا وہ تجربہ کر کے دیکھ لے اگر
ایک کھانا کھانے کے بعد اس کے دل میں بشاشت پیدا نہ ہو تو چھوڑ دے یعنی اس تحریک کی خوبیوں کو نہ اس
کا دل مانتا ہو نہ عقل اور وہ تجربہ کر کے فائدہ نہ دیکھے تو اسے چھوڑ دے۔ہاں وہ شخص جس کی عقل تو نہ مانتی
ہومگر دل مانتا ہو یعنی وہ سمجھتا ہو کہ خواہ میرا نفس کچھ اور کہتا ہے مگر جب میں ایک شخص پر اعتقاد رکھتا ہوں کہ وہ
میرا استاد ہے تو اس نے جو کچھ کہا ہوگا درست ہی کہا ہوگا تو ایسے شخص کو بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے لیکن وہ شخص
جس کی نہ عقل مانتی ہو نہ دل اور عمل کے بعد بھی اس کی قبض دور نہیں ہوتی وہ اس مطالبہ پر عمل کر کے کوئی
فائدہ حاصل نہیں کر سکے گا سوائے اس کے کہ اس کی صحت خراب ہو اور وہ صبح شام کڑھتا ر ہے اور کچھ نتیجہ
اس کے لئے نہیں نکلے گا۔میں نے جیسا کہ بتایا ہے یہ معمولی مطالبہ نہیں بلکہ نہایت ہی اہم مطالبہ ہے اور یقیناً
جو شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی زندگی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کے طریق پر غور کرے گا اسے معلوم ہو جائے گا کہ اسلامی تعلیم اور اسلامی تعامل یہی ہے۔باقی رہا یہ
کہنا کہ اگر اسلامی تعلیم یہی ہے تو آپ حکم کیوں نہیں دیتے ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ میں چاہتا ہوں جو عمل کیا
جائے وہ بشاشت سے کیا جائے اور اپنی مرضی سے کیا جائے تا کہ ثواب بڑھے۔جو فوری ضروریات ہوتی
ہیں ان کے متعلق ہم حکم دے دیتے ہیں اور جو فوری امور نہ ہوں ان میں ہم حکم نہیں دیتے بلکہ قوم کو تیار
کرتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں جوں جوں ہماری جماعت اس تحریک پر عمل کرتی چلی جائے گی ایک طبقہ ایسا
پیدا ہو جائے گا جو پھر واپس نہیں جائے گا اور کہے گا ہمارے لئے یہی مقام اچھا ہے۔اصل بات یہ ہے کہ اسلام ایسے تمدن کو قائم کرنا چاہتا ہے جو دنیا کے تمدن سے بالکل مختلف ہے
اور یہ اس تمدن کی پہلی سیڑھی ہے۔آج اگر ہم تمدن میں تبدیلی نہیں کر سکتے تو جب ہمیں بادشاہتیں ملیں گی
350

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 دسمبر 1936ء
اس وقت کیا کریں گے؟ ابھی تو ہماری جماعت میں سے اکثر لوگ غریب ہیں لیکن جب ہم میں سے
لوگوں نے محنت کرنی شروع کر دی اور سلطنتیں اور حکومتیں آگئیں تو پھر کتنی خرابیاں پیدا ہو جانے کا احتمال
ہے؟ پھر تو وہی چالیس چالیس کھانا کھانے والے لوگ آجائیں گے جن کا ایک ایک لقمہ چکھ کر پیٹ بھر
جائے گا اور شکایت کریں گے کہ انہیں بھوک نہیں لگتی۔غریب بھو کے مررہے ہوں گے اور ہماری جماعت
میں سے وہ لوگ جن کے پاس بادشاہتیں ہوں گی ان کی کوشش یہ ہوگی کہ ساری دنیا کی دولتیں جمع کریں
اور باقی ملکوں کو کنگال اور مفلس بنا دیں۔پس اس چھوٹی سی بات کی طرف اگر توجہ نہ کی گئی تو اس کے نتیجہ
میں ہم دنیا کیلئے جنت نہیں دوزخ پیدا کرنے کا موجب ہو جائیں گے جیسے یورپ والے آج کل جہاں جاتے
ہیں لوگ ان پر لعنتیں ڈالتے ہیں کہ وہ تمام ملکوں کی دولت جمع کر کے لے گئے لیکن اگر وہ اسلامی تعلیم پر عمل
کرتے تو لوگ ان کے ہاتھ چومتے اور کہتے ، آگئے ہمیں غلامی کی قید سے آزاد کرانے والے۔پس یہ تقویٰ کی راہ ہے جو میں نے بتائی اور تقویٰ بھی کوئی نہ کوئی ذریعہ چاہتا ہے۔آخر بغیر کسی
ذریعہ کے ہم تقومی کس طرح پیدا کر سکتے ہیں؟ جو جو بدیاں دنیا میں پیدا ہیں ان کے مٹانے کا کوئی نہ کوئی
سامان چاہئے اور انہی سامانوں میں سے ایک یہ ہے کہ سادہ زندگی اختیار کی جائے اور کھانے پینے اور پہننے
میں ایسا طریق اختیار کیا جائے جس میں اسراف نہ ہو اور جس میں ہمارے غریب بھائیوں کا حصہ شامل ہو
اور امرا اور غربا کے تعلقات میں کوئی ایسی دیوار حائل نہ ہو کہ غریب امیر کو بلانے سے ڈرے اور امیر غریب
کی دعوت قبول نہ کر سکے بلکہ ایسا تمدن قائم ہو جائے کہ ہر شخص دوسرے سے خوشی سے ملے اور تکلفات
جاتے رہیں اور یہ سب کچھ سادہ زندگی سے حاصل ہو سکتا ہے۔میں نے کئی دفعہ بیان کیا ہے کہ ہمارے
ملک میں پیروں نے لوگوں کو یہ عادت ڈال دی ہے کہ جہاں انہیں کوئی مرید ملے وہ اپنی جوتی اُتار دے اور
میں دیکھتا ہوں کہ باوجود میرے روکنے کے ہماری جماعت کے بعض دوستوں پر اس کا اب تک اثر ہے اور
چوتھے پانچویں روز کوئی نہ کوئی دوست ایسا ملنے آجاتا ہے کہ وہ ادب سے جوتی اُتارنا شروع کر دیتا ہے۔بس میری اور اس کی کشتی شروع ہو جاتی ہے میں کہتا ہوں جوتی پہنو اور وہ جوتی اُتار رہا ہوتا ہے۔تو اسلام تو
یہ چاہتا ہے کہ بنی نوع انسان میں برادرانہ تعلقات پیدا ہوں بے شک ایک بڑا بھائی ہو اور دوسرا چھوٹا لیکن
بہر حال اخوت اور برادری ہو اور اخوت ہی اسلام قائم کرنا چاہتا ہے۔غریب کو تم چھوٹا بھائی سمجھ لو اور امیر
کو بڑا سمجھ لولیکن امیر اور غریب دونوں بھائی ہیں اور یہی روح ہے جو اسلام قائم کرنا چاہتا ہے اور یہ ادب
کے بھی منافی نہیں۔کیا چھوٹا بھائی اپنے بڑے بھائی کا ادب نہیں کرتا اور کیا بڑا بھائی اپنے چھوٹے بھائی
کیلئے قربانیاں نہیں کرتا؟ بے شک جب مسند پر بیٹھنے کا وقت آئے تو چھوٹا بھائی اپنے سے بڑے بھائی کو
351

اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 18 دسمبر 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
جگہ دے گا اور آپ ایک طرف بیٹھ جائے گا لیکن نوکروں کی طرح وہ جوتیوں میں نہیں کھڑا ہوگا۔یہی
چیز ہے جس کو پھر اسلام دنیا میں قائم کرنا چاہتا ہے اور یہی دنیوی بخت ہے۔جب یہ نہ ہو اور لکیریں کھینچ دی
جائیں کہ تم برہمن ہو تم کشتری ہو، تم شودر ہو اس وقت محبت اور پیار نہیں رہتا اور جس کا داؤ چلتا ہے
دوسرے کو ذلیل کر کے نکال دیتا ہے لیکن جب برادری قائم ہو جائے تو آپس کے تعلقات خراب نہیں
ہو سکتے۔کوئی چھوٹا بھائی یہ کبھی نہیں کہتا کہ اپنے بڑے بھائی کو ماردوں کیونکہ گو وہ اپنے بڑے بھائی کا ادب
کرتا ہے لیکن وہ یہ بھی سمجھتا ہے کہ یہ اپنے سکھ کو میرے لئے قربان کرتا ہے اور جانتا ہے کہ اگر کچھ چھوٹے
ہونے کی قیمت ادا ہو رہی ہے تو کچھ بڑے ہونے کی قیمت بھی ادا ہو رہی ہے۔چھوٹا سمجھتا ہے کہ گو یہ آگے
بیٹھتا ہے اور میں پیچھے بیٹھتا ہوں لیکن جب باپ موجود نہ ہو تو اس کا فرض ہے کہ کما کر چھوٹے بھائیوں کو
پالے یا وہ مصیبت میں ہوں تو یہ انہیں بچانے کیلئے جدو جہد کرے یا باپ کی عدم موجودگی میں ان کا حافظ و
نگران ہو۔پس اس پر جو ادب کی قربانی ہے وہ گراں نہیں گزرتی۔وہ سمجھتا ہے کہ دونوں ہی اپنے مقام کی
قیمت ادا کر رہے ہیں۔وہ ایک طرح دے رہا ہے اور میں دوسری طرح دے رہا ہوں۔اسی طرح
میاں بیوی کا تعلق ہے ، بیوی کھانا پکاتی ہے اور بظاہر وہ ایک ملازمہ نظر آتی ہے لیکن دوسرے موقع پر اس کا
میاں اس کی ہر بات مان رہا ہوتا ہے اور بیوی مجھتی ہے کہ گو میں اس کا کام کرتی ہوں مگر اس کو بھی میری
اطاعت کی قیمت دوسری طرح ادا کرنی پڑتی ہے۔خاوند اس پر روپیہ خرچ کرتا ہے، خاوند اس سے محبت
و پیار کرتا ہے اور خاوند اس کی تکلیف میں کام آتا ہے۔پس بیوی اپنے آپ کو نو کر نہیں بجھتی بلکہ وہ کہتی ہے
کہ اگر اپنے تعلق کی ایک قیمت میں ادا کر رہی ہوں تو میرا خاوند بھی اپنے تعلق کی قیمت ادا کر رہا ہے۔یہی
اخوت کا تعلق ہوتا ہے جس میں تمام انسان ایک دوسرے کیلئے قربانیاں کرتے ہیں۔صرف عمل کے دائرہ
میں اختلاف ہوتا ہے ورنہ ہوتی برابری ہی ہے۔یہ چیز ہے جسے اسلام قائم کرنا چاہتا ہے اور اس کا ایک
ذریعہ تحریک جدید ہے جس میں اپنے ہاتھوں سے کام کرنا، کھانے میں سادگی ، لباس میں سادگی اور رہائش
میں سادگی رکھی گئی ہے اور یہ عارضی چیزیں نہیں بلکہ مستقل چیزیں ہیں اور دوستوں کا فرض ہے کہ جبر سے
نہیں بلکہ پیار سے، محبت سے سمجھا کر ، دلائل دے کر لوگوں کو قائل کریں۔جب یہ باتیں ہماری جماعت
کے قلوب میں راسخ ہو جائیں گی تو جب احمدیت کو بادشاہتیں ملیں گی اس وقت کے بادشاہ بادشاہ بن کر نہیں
بلکہ بھائی بن کر حکومت کریں گے اور جہاں جائیں گے لوگ کہیں گے یہ ہمیں اٹھانے آئیں ہیں اور جس
جس ملک میں بھی احمدیت پھیلے گی خواہ انگلستان میں پھیلے، خواہ جرمن میں، یہ وہاں کا نقشہ بدل کر رکھ دے
352

آج 10 میں سے 10 باقی