امانت فنڈ تحریک جدید ۔ تقریر فرمودہ 27 دسمبر 1936ء برموقع جلسہ سالانہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
امانت فنڈ تحریک جدید
اقتباس از تقریر فرمودہ 27 دسمبر 1936ء
تقریر فرموده 27 دسمبر 1936 ء بر موقع جلسہ سالانہ
دوسری چیز تحریک جدید کا امانت فنڈ ہے جس پر اس سال میں خصوصیت کے ساتھ زور دینا
چاہتا ہوں۔گزشتہ سال امانت کی رقم پہلے سال سے کم آئی تھی حالانکہ شرط یہ رکھی گئی تھی کہ جو شخص اس امانت
فنڈ کے لئے وعدہ کرے گا وہ مسلسل تین سال تک اپنے وعدے کو پورا کرتا چلا جائے گا۔اس لحاظ سے
1935ء میں جو وعدے کئے گئے تھے وہ صرف 1935 ء کے لئے نہیں تھے بلکہ 1935 ء ،1936 ء ،
1937ء کے لئے تھے اور 1937ء کے آخر میں ان کے وعدے ختم ہوتے تھے۔پھر گزشتہ سال کی تحریک
پر بعض نئے لوگوں نے بھی وعدے کئے تھے اس لئے چاہئے تھا کہ 1936ء میں زیادہ امانت جمع ہوتی مگر
ہوا یہ کہ 1936ء میں امانت فنڈ کی رقم 1935 ء سے بھی کم آئی گو کمی تو بہت قلیل ہے اور صرف دو تین ہزار
کے قریب ہے مگر بہر حال یہ کمی نہیں ہونی چاہئے تھی۔پچھلے سال غالباً پچھتر ہزار کے قریب رقم آئی مگر اس
چھتر ہزار میں سے دس ہزار کے قریب یکدم آگیا تھا کیونکہ بعض عورتوں نے اس میں حصہ لینے کے لئے
اپنے زیورات فروخت کر دیئے تھے اور بعض نے اپنی جائیدادیں بیچ کر اس میں حصہ لیا تھا اس لئے اس دس
ہزار کو مستی کرتے ہوئے پینسٹھ ہزار روپیہ جمع ہوا تھا اور اس سال اس وقت تک ساٹھ ہزار کے قریب روپیہ
جمع ہوا ہے۔ممکن ہے جلسہ سالانہ کے آخری ایام تک باسٹھ تریسٹھ ہزار روپیہ تک رقم پہنچ جائے مگر بہر حال
اس مد میں زیادتی ہونی چاہئے تھی جو افسوس ہے کہ نہیں ہوئی بلکہ کمی ہوئی۔میں اس مد کی تفصیلات کو بیان نہیں کر سکتا صرف اس قدر کہنا چاہتا ہوں کہ اس کے دو نقطہ نگاہ ہیں
میں نے کئی دفعہ سُنایا ہے کہ جب فتح حسنین ہوئی اور مکہ والوں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹوں کے
گلے اور بھیٹروں اور بکریوں کے ریوڑ تقسیم کر دیئے تو بعض حدیث العہد نو جوانوں کو جو انصار میں سے تھے شکوہ
پیدا ہوا اور ایک نے اُن میں سے کہا کہ خون تو ہماری تلواروں سے ٹپک رہا ہے اور مال محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے
اپنے رشتہ داروں میں بانٹ دیا۔آپ ﷺ کو جب اس امر کی اطلاع ہوئی تو آپ یا اللہ نے انصار کو جمع کیا
اور فرمایا اے انصار! مجھے تمہارے متعلق یہ رپورٹ پہنچی ہے وہ رو پڑے اور انہوں نے کہا یا رسول الله الا الله!
صلى الله
355

اقتباس از تقریر فرموده 27 دسمبر 1936ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
م میں سے ایک نوجوان نے بے وقوفی سے یہ بات کہی ہے ہم اس کے اس قول سے بیزار ہیں۔رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے انصار ! یہ بات دو طرح کہی جاسکتی تھی تم کہہ سکتے تھے کہ حمد صلی اللہ علیہ وسلم
اکیلا تھا، ملکہ کے لوگ اس کے دشمن تھے، اس کی قوم اس کی مخالف تھی ، انہوں نے مل کر اسے اپنے وطن سے
نکالا اور جب لوگوں میں سے کوئی اس کا مددگار نہ رہا تو مدینہ والے آئے اور انہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو
جگہ دی ، اپنے مال اس کی خاطر لگائے اور اپنی جانیں اس کے اشارہ پر قربان کر کے اُسے مکہ فتح کر کے
واپس دلایا مگر جب مکہ فتح ہو گیا تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مال تو اپنے وطن والوں کو دے دیا مگر انصار کو کچھ
صلى الله
نہ دیا۔انصار پھر رو پڑے اور انہوں نے کہا: یارسول اللہ ! ہم نہیں کہتے ، ہم میں سے ایک بے وقوف
نوجوان نے یہ بات کہی ہے۔آپ ﷺ نے پھر فرمایا: اے انصار! لیکن اگر تم چاہتے تو ایک اور رنگ
میں بھی یہ بات کہہ سکتے تھے تم کہہ سکتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے سب سے بڑے رسول سید ولد آدم کو مکہ
میں پیدا کیا مگر جب اُس نے مکہ والوں کے سامنے اپنا دعویٰ پیش کیا تو انہوں نے انکار کیا تب اللہ تعالیٰ نے
مکہ والوں پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ان لوگوں میں رہنے نہ دیا بلکہ مدینہ
میں اُسے جگہ دی پھر خدا تعالیٰ نے فرشتوں کی مدد سے نہ کہ انسانوں کی امداد سے مکہ اس کے لئے فتح کیا
لیکن جب مکہ فتح ہو گیا اور مکہ کے رہنے والے یہ امید کرنے لگے کہ شاید اب ہماری امانت ہمیں واپس مل
جائے گی اور خُدا کا رسول پھر ہمارے شہر میں جو اس کا وطن ہے رہنے لگ جائے گا تو خدا تعالیٰ نے اُن کی
اس خواہش کو رد کر دیا اور مکہ والے تو اونٹوں اور بھیڑوں اور بکریوں کے گلے ہانک کر اپنے گھروں کو لے
گئے مگر مدینہ والے خُدا کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھروں کو لے آئے۔آپ ﷺ نے فرمایا اگر تم
چاہتے تو یہ بھی کہہ سکتے تھے۔اس امانت فنڈ کا بھی یہی حال ہے اور اس کے بھی دو نقطہ نگاہ ہیں: ایک نقطہ نگاہ وہ ہے جو
احراری پیش کرتے ہیں کہ چونکہ نذریں آنی بند ہو گئی ہیں اس لئے اب امانت کے نام سے روپیہ مانگنا
شروع کر دیا ہے۔مگر دوسرا نقطہ نگاہ وہ ہے جو ہمارے دوست جانتے ہیں اور جن کو حالات کا بخوبی علم ہے وہ
جانتے ہیں کہ امانت فنڈ کے ذریعہ احرار کو خطر ناک شکست ہوئی ہے اتنی خطر ناک شکست کہ میں سمجھتا ہوں
اُن کی شکست میں کم سے کم پچیس فیصد حصہ امانت فنڈ کا ہے لیکن باوجود اس قدر فائدہ حاصل ہونے کے
دوستوں کا تمام روپیہ محفوظ ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ دوستوں کو اس روپیہ پر کچھ نہ کچھ نفع ہی مل جائے گا
356

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از تقریر فرموده 27 دسمبر 1936ء
گوامانت پر نفع نہیں ہوتا لیکن اگر امانت رکھنے والا نفع دے دے تو یہ جائز ہوتا ہے۔غرض امانت فنڈ کا استعمال ایسا مبارک اور ایسا اعلیٰ درجہ کا ثابت ہوا ہے کہ میں سمجھتا ہوں اگر دس
بارہ سال تک ہماری جماعت کے دوست اپنے نفسوں پر زور ڈال کر امانت فنڈ میں روپیہ جمع کراتے رہیں اور
اس دوران میں جس کو ضرورت ہو وہ روپیہ لیتا ہے تو خدا تعالیٰ کے فضل سے قادیان اور اس کے گردو نواح
میں ہماری جماعت کی مخالفت پچانوے فیصدی کم ہو جائے اور صرف پانچ یا سات فیصدی رہ جائے۔یوں
بھی انسان اپنی ضروریات کے لئے گھر میں روپیہ جمع کیا ہی کرتا ہے بلکہ جمع کرنا ضروری ہوتا ہے۔حضرت خلیفتہ اسیح الاوّل جب جموں میں ملازم تھے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک خط
میں انہیں لکھا کہ آپ کو اپنی آمد کا چوتھا حصہ جمع کرنا چاہئے اس سے کم نہیں۔ہاں اگر زیادہ جمع کر سکیں تو یہ
اور بھی زیادہ بہتر ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے روپیہ جمع کرنے کا حکم دیا ہے اور اس کی وجہ
آپ نے یہی لکھی کہ آپ اپناروپیہ چونکہ دینی ضروریات پر خرچ کرتے ہیں اور ممکن ہے کل کوئی زیادہ اہم
دینی معاملہ پیدا ہو جائے جس کے لئے روپیہ کی فوری ضرورت ہو اس لئے بہتر ہے کہ ابھی سے روپیہ جمع
کرنا شروع کر دیں تا زیادہ ثواب کا موقع آنے پر آپ کو یہ رنج نہ ہو کہ کاش میرے پاس روپیہ ہوتا اور میں
اسے دین کے لئے دے سکتا تو دینی ضرورتوں کے لئے اور اس لئے کہ انسان مسرف نہ بنے۔روپیہ جمع کرنا
نا جائز نہیں بلکہ جائز ہے اور یہ جمع کرنا تو ایسا ہی ہے جیسے کہتے ہیں ” آم کے آم گٹھلیوں کے دام“۔امانت فنڈ میں روپیہ جمع کرنے والوں کو دام بھی مل جائیں گے اور جو گٹھلی ہوگی وہ خدا تعالیٰ کے
سلسلہ کے کام آجائے گی۔پس یہ ایک نہایت ہی اہم چیز ہے جس کی طرف جماعت کو خاص طور پر توجہ کرنی چاہئے۔میں
نے کہا تھا کہ جو لوگ اس مد میں روپیہ جمع کرنا چاہیں وہ ایک روپیہ سے کم رقم جمع نہ کریں اور جو ایک روپیہ
بھی نہ دے سکیں وہ چند آدمی مل کر جمع کرائیں تا کہ ہر جماعت اس ثواب میں شامل ہو جائے۔میں
سمجھتا ہوں جوں جوں ہماری جماعت ترقی کرتی جائے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے دس بارہ
لاکھ روپیہ سالانہ امانت فنڈ میں جمع ہو سکتا ہے اور ہم اس روپیہ کے ذریعہ جماعت کی اقتصادی ترقی کے لئے
وہ تمام کام کر سکتے ہیں جو حکومتیں کیا کرتی ہیں۔آخر حکومت تو ہمارے پاس ہے نہیں کہ ہم اپنی جماعت کی
اصلاح اور ترقی کے لئے وہ ذرائع اختیار کرسکیں جو حکومتیں اختیار کیا کرتی ہیں لیکن اگر امانت فنڈ میں کافی
ردو پہیہ آنے لگ جائے تو ایسے تمام ذرائع اختیار کئے جاسکتے ہیں اور ممکن ہے علاوہ اصل روپیہ کی واپسی کے
357

اقتباس از تقریر فرموده 27 دسمبر 1936ء
لوگوں
کو کچھ نفع بھی دیا جا سکے۔تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
پس ان تمام فوائد کے ساتھ اگر یہ روپیہ جماعت کی اقتصادی حالت کو مضبوط بنا دے تو کتنی بڑی
فائدہ کی بات ہے۔جماعت کے دوستوں کا روپیہ بھی محفوظ رہے گا اور اقتصادی ترقی بھی ہوتی چلی جائے
گی۔میں نے جو سکیم میں سوچی ہوئی ہیں اُن کے ماتحت اگر کسی وقت پانچ چھ لاکھ روپیہ تک امانت فنڈ پہنچ
جائے تو ہم بغیر کسی بوجھ کے خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ تمام کام کر سکتے ہیں جو حکومتیں کیا کرتی ہیں اور جنہیں
یورپ کی حکومتیں تو کرتی ہیں مگر ہندوستان کی حکومت نہیں کرتی۔غرض یہ تحریک ایسی اہم ہے کہ میں تو جب بھی تحریک جدید کے مطالبات پر غور کرتا ہوں اُن
میں سے امانت فنڈ کی تحریک پر میں خود حیران ہو جایا کرتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ امانت فنڈ کی تحریک
الہامی تحریک ہے کیونکہ بغیر کسی بوجھ اور غیر معمولی چندہ کے اس فنڈ سے ایسے ایسے اہم کام ہوئے ہیں کہ
جاننے والے جانتے ہیں وہ انسان کی عقل کو حیرت میں ڈال دینے والے ہیں۔“
( مطبوع الفضل 13 جنوری 1937 ء )
358

آج 10 میں سے 10 باقی