خدمت دین کے لیے اپنی زندگیاں وقف کریں۔ تقریر فرمودہ 10 اپریل 1936 ء بر موقع مجلس شوریٰ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از تقریر فرموده 10 اپریل 1936ء
خدمت دین کے لئے اپنی زندگیاں وقف کریں
تقریر فرمود: 10 اپریل 1936 ، بر موقع مجلس شوری
تیسری بات یہ ہے کہ نو جوان خصوصاً اور دوسرے لوگ عموماً اپنی زندگیاں خدمت دین کے
لئے وقف کریں اور غیر ممالک میں جا کر تبلیغ کریں۔اس وقت تک کئی نوجوان جاچکے ہیں اور کئی جانے
والے ہیں۔سٹریٹ سیٹلمنٹ میں جو مبلغ گیا ہے وہ مدرسہ احمدیہ کا ایک مولوی فاضل ہے پہلے اس کے
متعلق مجھ پر اثر تھا کہ اس نے چستی سے کام نہیں کیا مگر اب معلوم ہوا ہے کہ وہ آہستہ آہستہ اچھا اثر پیدا کر
رہا ہے اور اپنے لئے مفید ماحول تیار کر رہا تھا ہم اسے کوئی خرچ نہیں دیتے وہ پھیری کر کے کماتا ہے اور
تبلیغ کرتا ہے۔اور بھی کئی نوجوان جا رہے ہیں، چین میں ایک مبلغ جاچکا ہے اور دوسرا جانے کے لئے تیار
ہے، آسام کو جانے کے لئے ایک نو جوان تیار ہے، پین جاچکا ہے، ساؤتھ افریقہ جاچکا ہے، ہنگری جاچکا
ہے، البانیہ جانے کے لئے تیار ہے ( اس عرصہ میں جاچکا ہے )۔یہ سب زندگی وقف کنندگان ہیں ان
کے علاوہ آٹھ دس نو جوان اپنے طور پر مختلف علاقوں کو روانہ ہو چکے ہیں ان میں سے بعض یہاں سے کلکتہ
تک پیدل گئے ہیں اور پھیری کر کے اپنا زادراہ پیدا کرتے چلے گئے ہیں۔یہ شاندار کام جو انہوں نے کیا
اور بھی کر سکتے ہیں اور جماعت کی ترقی میں محمد ہو سکتے ہیں۔بے شک ہمیں دین کے لئے روپیہ کی
ضرورت پیش آتی ہے اور پیش آتی رہے گی لیکن جہاں تک تبلیغ کا کام ہے وہ روپیہ سے نہیں چل سکتا بلکہ
قربانی اور ایثار سے چل سکتا ہے اس کے لئے نوجوان اپنے آپ کو پیش کریں اور اس میں جماعت اس
طرح تعاون کرے کہ ہر جگہ بااثر لوگ اپنی اپنی جماعتوں میں اس پر تقریریں کریں اور نو جوانوں میں
تحریک کریں کہ وہ اپنی زندگیاں خدمت دین کے لئے وقف کریں۔میں نے ایک خطبہ میں بیان کیا تھا
کہ ایک لڑکا میرا خطبہ سن کر افغانستان چلا گیا جہاں اسے قید میں ڈال دیا گیا اور وہ قید خانے کے افسروں
کو تبلیغ کرنے لگ گیا جن میں سے بعض احمدیت کے قریب آگئے۔اس پر علما نے فتوی دیا کہ اسے قتل کر
دیا جائے لیکن حکومت نے کہا یہ انگریزی رعایا ہے اس کے قتل کرنے سے کوئی الجھن نہ پیدا ہو جائے۔آخر اسے افغانستان سے نکال دیا گیا، وہ یہاں آ گیا اب پھر وہ کسی اور ملک کے لئے چلا گیا ہے اسی طرح
359
اقتباس از تقریر فرموده 10 اپریل 1936ء
""
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اور کئی ایک نے ایسا ہی کیا ہے۔وہ جس کا میں نے ذکر کیا ہے کہ کلکتہ تک پیدل گیا وہ جالندھر سے روانہ
ہوا اور کلکتہ پہنچ کر آگے سٹریٹ سیٹلمنٹ کے لئے روانہ ہو گیا اور دس کے قریب ایسے لڑکے ہیں جو ان کے
علاوہ ہیں جن میں سے بعض کی تقلیل مدد کی گئی اور بعض کو کوئی مدد نہیں دی گئی۔تو جماعتیں اپنے نوجوانوں کو
بتائیں کہ گھروں میں بے کار بیٹھے رہنے کی بجائے پاؤ نیر بنو اور باہر جا کر کام کرو۔اس طرح خود بھی فائدہ
اٹھاؤ اور سلسلہ کو بھی فائدہ پہنچاؤ۔“
میں بتا چکا ہوں کہ روحانی ترقی کا روپیہ پر انحصار نہیں مگر موجودہ حالات کے لحاظ سے روپیہ
کی ضرورت ہے اس کے لئے جماعت کو تحریک ہوتی رہتی ہے۔میں نے تحریک جدید اور صدرانجمن احمدیہ کی
طرف سے ایسے کام شروع کرائے ہیں کہ ان کے ذریعہ کچھ آمد ہو سکے اور اس غرض کے لئے کچھ زمین بھی
خریدی گئی ہے اور امید کی جاتی ہے کہ کچھ عرصہ تک وہ زمین اپنا بوجھ برداشت کرنے لگ جائے گی اور اس
کے بعد خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ آمد دینے لگے گی۔گو اس وقت تک صدر انجمن احمدیہ کا پچاس ہزار کے
قریب اور تحریک کا پچاس ہزار کے قریب روپیہ خرچ ہوا ہے لیکن امید ہے کہ آخر یہ جائیداد بارہ تیرہ لاکھ کی ہو
جائے گی یا اس سے بھی زیادہ کی ، میرا ارادہ ہے کہ اسی طرح کچھ اور جائیداد خریدی جائے یہاں تک کہ دفاتر
کے مستقل اخراجات کا بار چندہ پر نہ رہے چندہ صرف تبلیغ تعلیم وغیرہ پر خرچ ہو۔میرا ارادہ ہے کہ جائیداد
پچیس لاکھ تک بڑھا دی جائے تا کہ اس طرح ریز روفنڈ کی تحریک پوری ہو جائے بلکہ ممکن ہو تو بڑھا کر
ایک کروڑ تک پہنچادی جائے تاکہ تبلیغ کے کام کو زیادہ شدت سے وسیع کیا جا سکے۔اس طرح یہ زمین اٹھارہ
لاکھ کی بن جاتی ہے اور ساری سکیم ایک کروڑ کی ہے جس کے لئے خدا کے فضل سے ایسے سامان پیدا ہو گئے
ہیں اور اس طرح پیدا ہوئے ہیں کہ جس کا وہم و گمان بھی نہ تھا مگر اس سکیم کو مکمل کرنے کے لئے شروع میں
غیر معمولی قربانیوں کی بھی ضرورت ہوگی مگر اس کے بغیر چارہ نہیں کیونکہ اس وقت ہمارے چندوں کا اکثر
حصہ تنخواہوں پر خرچ ہو جاتا ہے بلکہ 2/3 تنخواہوں پر خرچ ہو جاتا ہے اور 1/3 صرف سائز کے لئے رہ جاتا
ہے۔حالانکہ ہونا یہ چاہئے کہ 114 عملہ پر خرچ ہو اور 3/4 سائر پر بلکہ ممکن ہو تو اس سے بھی زیادہ فرق ہو
تا کہ سلسلہ کا لٹریچر ساری دنیا میں پھیلایا جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا دنیا کی ہر زبان میں
ترجمہ ہو، ہر ملک میں مبلغ جائیں، وہاں کے لوگوں کو یہاں بلوا کر تعلیم دی جائے۔جماعت کے ناداروں کو کام
پر لگانے کی ، بیتامی اور مساکین کی پرورش کی پوری طرح ذمہ داری لی جائے مگر اب تک ہم یہ نہیں کر سکے
کیونکہ اول تو آمدیم پھر مرکزی دفاتر کا خرچ زیادہ ہے جسے کم کرنے کی کوئی صورت نہیں کیونکہ اس سے کم کر لیا
360
تحریک جدید - ایک ابھی تحریک۔۔۔جلد اول
اقتباس از تقریر فرموده: 10 اپریل 1936ء
جائے تو کام بالکل ہی بند ہو جاتا ہے۔پس ہمارے لئے سوائے اس کے کوئی چارہ نہیں کہ جس قدر کام کا
روپیہ پر انحصار ہے اس کے لئے ہم مستقل آمد کی صورت پیدا کریں اور تبلیغی کاموں کے لئے بھی مزید رقوم کا
انتظام کریں۔اس وقت خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے بعض ایسے راستے کھولے ہیں کہ میں سمجھتا ہوں اگر تین
چار لاکھ روپیہ کا انتظام ہو جائے تو غالباً ہم لاکھ ڈیڑھ لاکھ روپیہ سالانہ کی آمد کی جائیداد پیدا کرنے میں
کامیاب ہو سکتے ہیں جو پہلی خرید شدہ جائیداد کے ساتھ مل کر سلسلہ کو مرکزی دفاتر کے اخراجات کے بار سے
آزاد کر اسکتی ہے اور اس طرح ہم پورے جوش سے تبلیغ کے کام کو وسیع کر سکتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے
چند دن میں ہی اعلی سے اعلیٰ نتائج پیدا ہو سکتے ہیں لیکن اس رقم کا انتظام تو اس وقت مشکل ہے کم سے کم اگر
دوست صدر انجمن احمدیہ کے بقائے ادا کر دیں اور تحریک کا چندہ اس خلوص سے ادا کریں جس سے انہوں نے
وعدہ کیا تھا تو کم سے کم ایک معقول بنیاد اس کام کی ڈالی جاسکتی ہے۔گویا مزید قربانی کرنے کے بغیر اگر
جماعت اپنے وعدوں کو ہی جلد سے جلد ادا کر دے تو مجھے اپنی سکیم کے مکمل کرنے میں سہولت ہو سکتی ہے مگر
مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس سال تحریک جدید کا چندہ اس سرعت سے نہیں وصول ہو رہا جس سرعت
سے گزشتہ سال وصول ہوا تھا۔حالانکہ اس سال چندہ کا وعدہ گزشتہ سال کے وعدے سے زیادہ ہے۔اگر
جماعت اس چوٹ کو یا د رکھتی اور اس تکلیف کو بھول نہ جاتی جو اسے پہنچی ہے تو وہ ریز روفنڈ کو بہت مضبوط کر
دیتی۔اس کے لئے میں تمام مخلص احباب سے تعاون چاہتا ہوں اور وہ اس طرح کہ:
(۱) جن جماعتوں کے ذمہ تحریک جدید کا چندہ ہے اور جسے انہوں نے اس سال ادا کرنا ہے وہ دو
تین ماہ کے اندر اندر بھیج دیا جائے اور یہ انتظار نہ کریں کہ سال سے ختم ہونے تک ادا کر دیں گے۔(۲) کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جو مکان بنانے یا کسی اور غرض کے لئے روپیہ جمع کر رہے
ہوتے ہیں اور روپیہ کے جمع ہو جانے تک انتظار کر رہے ہوتے ہیں۔ایسے لوگ یا وہ لوگ جو اپنی ضرورت کو
ایک سال پیچھے ڈال سکتے ہیں میں ان سے چاہتا ہوں کہ وہ ایک سال کے لئے اپنا روپیہ مجھے قرض دے
دیں، میں اس کے ذریعہ سے تحریک جدید کے ریز روفنڈ کو مضبوط کروں گا اور اگلے سال کے چندہ سے ان
کی رقم واپس کر دوں گا۔ایسی رقوم بہر حال کیکم اپریل 1937 ء تک انشاء اللہ واپس کر دی جائیں گی۔اگر
احباب اس طرح تعاون کریں تو جماعت پر بغیر کسی قسم کا زائد بوجھ ڈالنے کے کام چلایا جاسکتا ہے اور سلسلہ
کی آمدنی کا بہت بڑا انتظام کیا جا سکتا ہے۔اگر ہمارا ریز روفنڈ کامیاب ہو جائے تو سو فیصدی چندہ تبلیغ کے
کام پر اور ان مقاصد پر جو مرکز سے نہیں بلکہ باہر سے تعلق رکھتے ہیں خرچ ہوگا اور مرکز کے اخراجات
ریز روفنڈ کی آمدنی سے چلائے جاسکیں گے چندہ میں سے مرکز میں کچھ نہیں لگے گا۔361
اقتباس از تقریر فرموده 10 اپریل 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اس وقت تک جو زمین خریدی جا چکی ہے اس زمین کا انتظام اس ارادہ کے ساتھ کیا گیا تھا کہ
جماعت کے زمیندار اسے خرید لیں اس کے لئے الفضل میں اعلان بھی کیا گیا مگر کسی نے توجہ نہ کی اس پر
نصف سے کچھ زائد صدرانجمن احمدیہ نے خرید لی اور باقی کچھ اور لوگوں نے جن میں میں بھی شامل ہوں
لیکن میں برابر اس فکر میں رہا ہوں کہ جماعت کے زمینداروں کی اصلاح کے لئے اور رقبے حاصل کئے
جائیں اور چونکہ دوستوں کو اپنی غلطی کا احساس ہو رہا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ انہیں ایسی سکیم میں حصہ لینا
چاہئے تھا اس لئے سنڈیکیٹ جو ایک کمپنی زمیندارہ کے متعلق ہے اور جس میں 1/3 حصہ صدر انجمن احمد یہ
کا ہے اور رقبہ جات کی فکر میں ہے۔میں دوستوں کو پھر توجہ دلاؤں گا کہ اگر کامیابی ہو تو دوست اس دفعہ پھر
غفلت نہ برتیں بلکہ زمیندار لوگ محنت سے کام لیں اپنی حالت کو بدلنے کی کوشش کریں یوں لکھے اپنے
گھروں میں پڑے رہنے سے کچھ نہیں بنتا۔انہیں چاہئے کہ جہاں زمین مل سکتی ہو چلے جائیں اور تھوڑی
زمینداری پر کئی کئی خاندان نہ پڑے رہیں۔آج زمینداروں کی حالت بہت ہی قابل رحم ہو رہی ہے۔میں
دوستوں کوئی بار توجہ دلا چکا ہوں کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکل کر اپنی مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کریں
مگر وہ کچھ ایسے ضدی واقع ہوئے ہیں کہ اپنے وطنوں کو چھوڑتے ہی نہیں۔دوسری سکیم یہ ہے کہ یہاں کارخانے جاری کئے جائیں۔جراب سازی کا کارخانہ تو اپنے طور پر قائم
ہو چکا ہے اور وہ اس سکیم کے ماتحت نہیں گو میری تحریک سے ہی جاری ہوا ہے۔اس سکیم کے ماتحت جو کارخانے
جاری کئے گئے ہیں وہ یہ ہیں: (۱) لوہے کا کام کرنے کا کارخانہ، (۲) لکڑی کا کام کرنے کا کارخانہ ، اب
چمڑے کے کام کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔(اس دوران میں یہ کارخانہ بھی جاری ہو چکا ہے ) ، (۳) دواسازی
کا کام بھی شروع کیا جائے گا جس کی ایک شاخ دہلی میں کھولی جائے گی، (۴) گلاس فیکٹری کا کام ہے۔ایک
مخلص دوست نے اپنی جائیداد بیچ کر جاری کیا ہے۔چونکہ وہ اکیلے اس کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے تھے اس لئے اس
میں بھی تحریک جدید کا حصہ رکھ دیا گیا ہے۔بیرونی ممالک میں جو مبلغ گئے ہیں ان کے ذریعہ وہاں کئی قسم کا
ہندوستان کا سامان فروخت ہو سکتا ہے اس لئے ایک قسم کی دوکان جاری کرنے کی تجویز ہے۔اس کے علاوہ اور
کارخانے بھی مدنظر ہیں۔اصل بات بے کاروں کو کام پر لگانا ہے اور یہ بھی کہ جماعت کی مالی حالت بھی اچھی
ہو اور تحریک جدید کی مالی تحریک جب بند کر دی جائے تو اس کا کام ان کارخانوں کی آمدنی سے چلے۔ان کارخانوں کے متعلق احباب ان طریقوں سے مدد کر سکتے ہیں :
(۱) جن احباب کو ان کاموں میں سے کسی کا تجربہ ہو وہ مفید تجاویز بتا ئیں اور سودمند مشورے دیں،
(۲) ماہر فن احباب کارخانوں میں آکر کام ہوتا دیکھیں اور مشورے دیں کہ کس طرح کام کرنا چاہئے،
362
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد اول
اقتباس از تقریر فرموده 10 اپریل 1936ء
(۳) اس طرح بھی اس بارے میں مدد کی جاسکتی ہے کہ جماعت کے لوگ ان کارخانوں کی بنی
ہوئی چیزیں خریدیں۔ہوزری سے خریدنے کے لئے میں نے کہا تھا۔گو مجھے افسوس ہے کہ اس طرف پوری
توجہ نہیں کی گئی مگر مجھے ہوزری سے بھی شکایت ہے کہ اس نے کام اس طرح سے شروع نہیں کیا جس طرح
اسے کرنا چاہئے تھا۔اسی طرح لکڑی کا سامان ہے جو دوست یہ سامان اور جگہوں سے خریدتے ہیں وہ
یہاں سے خریدا کریں۔ان کارخانوں میں کام سکھانے سے متعلق ہم یتیم لڑکوں کو مقدم رکھیں گے اور جن لڑکوں کو ہم لیتے
ہیں ان کا سارا خرچ برداشت کرتے ہیں ساتھ ہی دینی اور دنیوی تعلیم بھی دلاتے ہیں تا کہ گو وہ کہنے کو تو
مستری ہوں لیکن اصل میں انجینئر ہوں اور اعلیٰ پیشہ ور ہوں۔یہ بھی ارادہ ہے کہ سرکاری ورکشاپوں سے
معلوم کیا جائے کہ انہیں کن کاموں اور پیشوں کے جاننے والوں کی ضرورت ہوتی ہے۔پھر ان کے مطابق
کام سکھایا جائے۔“
در پورت مجلس شوری منعقدہ 10 تا 12 اپریل 1936 ء )
363