الہٰی سلسلہ روپے سے نہیں چلتے بلکہ اخلاص سے چلتے ہیں ۔تقریر فرمودہ 23 اکتوبر 1936 ء بر موقع مجلس شوریٰ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از تقریر فرموده 23 اکتوبر 1936ء
الہی سلسلے روپے سے نہیں چلتے بلکہ اخلاص سے چلتے ہیں
تقریر فرموده 23 اکتوبر 1936 ء بر موقع مجلس شوری
میں نے تحریک جدید کو شروع میں ہی بتایا تھا کہ الہی سلسلے روپے سے نہیں چلتے بلکہ اخلاص
سے چلتے ہیں اس لئے ہم اسی وقت کامیاب ہو سکتے ہیں جبکہ ہمارے کاموں کی بنیاد روپیہ پر نہیں بلکہ
اخلاص پر ہو۔ہمارے لئے روپیہ کے ذریعہ کام کرنا ناممکن ہے اس لئے غور کرتے وقت یہ بات مدنظر رکھنی
چاہئے کہ ہمارے کام کی بنیاد روپیہ پر نہیں بلکہ اخلاص پر مبنی ہو۔دیکھو صحابہ کے مقابلہ میں ہماری جماعت کتنی وسیع ہے مگر میں یہ نہیں خیال کر سکتا کہ اس وقت ہمیں کئی
لاکھ کی جماعت میں سے دس ہزار سپاہی بھی آسانی سے مل سکتے ہیں کیونکہ آج کل کے لحاظ سے دس ہزار سپاہی
رکھنے کے یہ معنے ہیں کہ کم از کم چار پانچ لاکھ روپیہ مہیندان پر خرچ کیا جائے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
اس وقت جبکہ ہماری تعداد کی نسبت آپ ﷺ کے صحابہ کم تھے اور کم روپیہ رکھتے تھے، دس ہزار سپاہی جمع
کر لئے۔اس کی وجہ کیا تھی؟ یہی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت کام اخلاص پر ہوتا تھا روپیہ پر
نہیں۔اس وجہ سے آدمیوں کا ملنا ناممکن نہ تھا اور یہ سوال ہی نہ تھا کہ فلاں حد تک ہم قربانی کریں گے اس
سے آگے نہیں بلکہ یہ کہا جاتا تھا کہ کوئی حد بندی نہیں جہاں چاہیں لے جائیں۔چنانچہ بدر کے موقع پر صحابہ
نے کہا یا رسول اللہ ﷺ ! ہم سے آپ ﷺ کیا پوچھتے ہیں؟ یہ سامنے سمندر ہے ارشاد ہو تو اس میں گھوڑے
ڈال دیں۔اس سے ظاہر ہے کہ مومن دین کے لئے قربانی کرتے وقت کوئی شرط نہیں جانتا بلکہ حکم کا منتظر
رہتا ہے اور جب کوئی جماعت اس مقام پر قائم ہو جائے تو پھر روپیہ کی کمی اس کی ترقی میں روک نہیں بن
صلى الله۔میں نے کہا ہے کہ میں اس کے لئے تیار نہیں ہوں کہ کوئی جاری شدہ کام بند کر دیا جائے لیکن اگر
کوئی کام خود بخود بند ہو جائے تو ہو جائے۔مثلاً سکول کے کارکن مخلص نہ ہوں ، چار پانچ یا آٹھ دس ماہ کا بقایا
ہو جائے اور وہ مدرسہ چھوڑ کر چلے جائیں اور سکول بند ہو جائے مگر میں جانتا ہوں کہ سکول بند نہ ہوگا۔اگر ہم
اور بند
اسے جاری رکھنے کی کوشش کریں مگر کامیاب نہ ہوں اور کام کرنے والے
کام چھوڑ کر چلے جائیں تو ایک دن
367

اقتباس از تقریر فرمود : 23 اکتوبر 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
بھی کام بند نہ ہوگا کہ ان کے قائم مقام جو ان سے بہت زیادہ مخلص ہوں گے مل جائیں گے۔دیکھو! یہ کہیں نہیں آیا کہ ہم نے مومنوں کو روپیہ دیا ہے۔قرآن کریم میں ایسی چیزوں کا نام آتا
ہے جن کو خدا نے بنایا ہے۔قرآن نے مال کا نام لیا ہے اور مال روپیہ کو نہیں کہتے بلکہ ہر اس چیز کو کہتے ہیں
"
جسے ترقی دی جاسکے اور جس سے غلبہ حاصل ہو اور یہ چیز مومن کے پاس ہر وقت موجود ہوتی ہے۔پس میں جانتا ہوں کہ اگر ہمارا کوئی کام بند ہونے لگے تو خدا تعالیٰ ایسے سامان پیدا کر دے گا کہ
وہ جاری رہے لیکن اگر اس کی مصلحت اسے بند ہی رکھنا چاہے تو پھر ہم پر ذمہ داری عائد نہیں ہو گی مگر جسے ہم
خود بند کریں اس کی ذمہ واری ہم پر عائد ہوگی۔“
میں نے جماعت سے دین کی خدمت کے لئے روپے مانگے اور وہ اس نے دے دیئے
لیکن جب میں نے کہا کہ میں تمہارے بچوں کو زندگی دیتا ہوں تو اسے قبول نہ کیا گیا اور جہاں دو متضاد
چیزیں جمع ہو جائیں وہاں ترقی کس طرح ہو سکتی ہے ؟ ہماری جماعت کے لوگوں نے پہلے سے زیادہ مالی
قربانی کر کے گویا اپنے آپ کو ایک رنگ میں مار دیا اور اپنے بچوں کو بے کا ر رکھ کر موت لے لی اور اس
طرح دو موتیں جمع ہو گئیں۔حالانکہ میں نے ان کو ایک حیات دی تھی اور وہ یہ کہ اپنے بچوں کو بے کار نہ رکھو،
اسے انہوں نے چھوڑ دیا اور جو موت دی تھی وہ لے لی اور پھر کہا جاتا ہے کہ بچوں کے لئے کوئی کام نہیں
ملتا۔قادیان میں ہی ایک محکمہ بے کاری کو دور کرنے کے لئے ہے مگر وہ کامیاب نہیں ہوتا۔ہم نے یہاں کئی کارخانے جاری کئے ہیں مگر یہی سوال پیدا ہو جاتا ہے کہ محنت زیادہ کرنی پڑتی
ہے اور مزدوری تھوڑی ملتی ہے۔حالانکہ آوارگی اور بے کاری سے تو تھوڑی مزدوری بھی اچھی ہے۔یہ
قدرتی بات ہے کہ کام سیکھنے والے سے کام خراب بھی ہو جاتا ہے اور اس طرح کام سکھانے والوں کو نقصان
اُٹھانا پڑتا ہے اس وجہ سے کام سیکھنے والوں کو کم مزدوری دی جاتی ہے، کل ہی کام سکھانے والے آئے تھے جو
کہتے تھے کہ کام سیکھنے والے لڑکوں نے کام خراب کر دیا ہے۔طریق تو یہ ہے کہ کام سکھانے والے سیکھنے والوں سے لیتے ہیں مگر ہم تو کچھ نہ کچھ دیتے ہیں مگر
پھر بھی کام نہیں سیکھتے۔حالانکہ اس وقت تک ہمارے پاس کئی ہندوؤں کی چٹھیاں آچکی ہیں کہ ہمارے
بچوں
کو اپنے کارخانوں میں داخل کر کے کام سکھائیے۔ولایت میں بھی کام سکھانے والے کام سیکھنے والوں
سے لیتے ہیں مگر یہاں کہتے ہیں مزدوری کم ملتی ہے اور اس وجہ سے بچوں کو اٹھا کر لے جاتے ہیں جبکہ میرا
بتایا ہوا یہ گر استعمال نہیں کیا گیا تو آگے کیا امید ہو سکتی ہے کہ جو بات بتائی جائے گی اس پر عمل کیا جائے گا مگر
368

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از تقریر فرموده 23 اکتوبر 1936ء
میرا کام یہ ہے کہ رہنمائی کرتا جاؤں جب تک جماعت یہ بات محسوس نہیں کرتی کہ نو جوانوں کا بے کار رہنا
خطرناک ظلم ہے اتنا خطر ناک کہ اس سے بڑھ کر اولا د ر اور پھر قوم پر ظلم نہیں ہوسکتا۔میں نے کہا تھا کہ چاہے ایک پیسہ کی مزدوری ملے تو بھی کرو خواہ کوئی گریجوایٹ ہو جب تک
اسے کوئی اور کام نہیں ملتا۔اب اس سے بھی آگے بڑھ کر یہ کہتا ہوں کہ اگر ایک پیسہ بھی نہ ملے تو بھی محنت
مزدوری کرو کیونکہ بے کار رہنے کی نسبت یہ بھی تمہارے لئے ، تمہارے خاندان کے لئے اور تمہاری قوم
کے لئے بابرکت ہوگا۔یاد رکھو! جب تک تم اپنی زندگی کے لمحات مفید بنانے کے لئے تیار نہیں ہوتے اس وقت تک
غالب حیثیت سے رہنے کے بھی قابل نہیں بن سکتے۔غلبہ حاصل کرنے کے لئے کام کرنے بلکہ کام میں
لذت محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔اگر کسی کو کوئی کام نہیں ملتا تو وہ گھر سے نکل جائے اور وہ سڑکوں پر
جھاڑ وہی دیتا پھرے مگر بے کار نہ رہے۔“
رپورٹ مجلس شوری منعقدہ 23 تا 25 اکتوبر 1936 ء )
369

آج 10 میں سے 10 باقی