امانت فنڈ زیادہ وسیع پیمانہ پر قائم کیا جائے۔ تقریر فرمودہ 25 اکتوبر 1936ء بر موقع مجلس شوریٰ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
23
اقتباس از تقریر فرموده 25 اکتوبر 1936ء
امانت فنڈ زیادہ وسیع پیمانہ پر قائم کیا جائے
تقریر فرموده 25 اکتوبر 1936ء بر موقع مجلس شوری
اندازہ لگایا گیا ہے کہ کل سات ہزار افراد تحریک جدید میں حصہ لیتے ہیں۔ان میں سے ہر
ایک قریباً اتنی رقم ادا کر دیتا ہے جتنی ایک ماہ کی آمد کی رقم اس کے ذمہ ڈالی جائے۔سالانہ جلسہ کا چندہ پندرہ فیصدی ڈالا جاتا ہے اور نہیں ہزار کے قریب آمد ہوتی ہے۔یہ 213 6
فیصدی بنتا ہے۔اس دفعہ کا چندہ تحریک جدید ایک لاکھ سترہ ہزار ہے اور کل سات ہزار آدمی ہیں جو یہ رقم ادا
کر رہے ہیں دو سال سے ادا کر رہے ہیں اور تیسرے سال کے لئے ابھی میں نے روک دیا ہے کہ اعلان
کرنے پر حصہ لیں اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر مخلص کو مخاطب کیا جائے تو وہ سارا بوجھ اٹھالیتا ہے۔چندہ خاص
جو جبری قسم کا ہے کہ مہینہ یا پندرہ دن کی تنخواہ دوا سے لمبا چلانا درست نہیں لیکن سب کمیٹی کی تجویز کے مطابق
ہر سال چندہ خاص کرنا ضروری ہے کیونکہ آمد سے خرچ ہر سال بڑھ جاتا ہے۔اس طرح چندہ خاص ہر سال
کا ہو جاتا ہے۔پھر کارکن بھی سست ہو جائیں گے کہ جو کمی رہے گی اس کے لئے چندہ خاص ہو جائے گا۔ان حالات میں میں سمجھتا ہوں علاج اور رنگ میں ہونا چاہئے۔قرضہ والی تجویز ایک بوجھ ہوگا اور
کارکن مجبور ہوں گے کہ چستی سے کام لیں تاکہ قرض اتار سکیں مگر سوال یہ ہے کہ کون سی چیز ہے جس کے ذریعہ
موجودہ بوجھ کو دور کیا جاسکے؟ ہم اس کو دور کر سکتے ہیں بشرطیکہ جماعت سے مخلص اس تحریک کی اہمیت کو سمجھیں
اور اس پر عمل کریں اگر چوتھا حصہ بھی جماعت کا عمل کرے تو یقینی بات ہے کہ بوجھ اتر جائے۔ہم دیکھتے ہیں کہ بڑی بڑی حکومتیں بھی آمدنی سے نہیں چل رہیں بلکہ قرضوں پر چلتی ہیں۔انگریزوں کی حکومت اتنی بڑی ہے مگر وہ بہت بڑی مقروض بھی ہے اس کے مقابلہ کی یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ
کی حکومت ہے وہ بھی مقروض ہے۔ہم بھی قرض لے سکتے ہیں لیکن ان میں اور ہم میں ایک فرق ہے، وہ
سود دیتی ہیں مگر ہم سود نہیں دے سکتے۔یہاں دو بڑے بڑے بنکوں کے نمائندے اس لئے آئے کہ انہیں یہاں اپنے بینک کی شاخ
کھولنے کی اجازت دی جائے اور صدرانجمن احمد یہ اپنا رو پید ان کے ہاں جمع کرائے اس طرح وہ
صدر انجمن کو لا کھ دو لاکھ جس قدر ضرورت ہو قرض دے سکیں گے۔میں نے کہا: آپ لوگوں نے سود لینا
371

اقتباس از تقریر فرمود : 25 اکتوبر 1936ء
ہے اور ہم سود نہیں دے سکتے۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
ایک اور بینک والے نے کہا صدرانجمن کے لئے لاکھ دو لاکھ روپیہ قرض دینا کچھ بھی مشکل
نہیں۔میں نے کہا: آپ کے لئے مشکل نہیں مگر ہمارے لئے مشکل ہے کیونکہ ہم نے سود نہیں دینا۔ان حالات میں ہم اس قسم کا قرض تو لے نہیں سکتے مگر ایک اور طریق ہے اور وہ یہ کہ امانت فنڈ
زیادہ وسیع پیمانہ پر قائم کیا جائے اور لوگ گھروں میں روپیہ جمع رکھنے کی بجائے وہاں جمع کرائیں۔بنکوں
کے جو اعلانات ہوتے ہیں ان میں لکھا ہوتا ہے کہ:
رقم خزانہ
سرمایہ بینک
ہیں کروڑ
دو کروڑ
اس کی وجہ یہ ہے کہ جتنے بینک امانتیں رکھتے ہیں ان میں بہت بڑی رقوم لوگوں کی جمع ہوتی ہیں
یہاں صدر انجمن میں امانت رکھنے کی تحریک کی گئی تھی۔اب ستر اسی ہزار کی رقم جمع رہتی ہے۔عام اصول یہ سمجھا جاتا ہے کہ امانت رکھنے والے سو میں سے دس ایک وقت میں واپس روپیہ
مانگتے ہیں۔سوائے خاص حالات کے کہ بینک بدنام ہو جائے اور سب لوگ ایک وقت میں روپیہ کی واپسی
کا مطالبہ شروع کر دیں اور اس طرح دیوالیہ نکل جاتا ہے مگر جاری حساب میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ نوے
فیصدی مطالبہ نہیں کرتے اور میرا ذاتی تجربہ یہ ہے کہ کچھ نہ کچھ روپیہ عام طور پر لوگ جمع رکھتے ہیں۔قرآن کریم کے ترجمہ کا سوال جب 1915ء میں پیدا ہوا تو مشکل یہ پیش آئی کہ روپیہ کہاں
سے آئے؟ جماعت اس وقت تفرقہ میں پھنسی ہوئی تھی اور چندہ میں بہت کمی ہو گئی تھی۔اندازہ یہ تھا کہ
ساڑھے تین ہزار کی رقم لگے گی۔میں نے اس وقت کہا کہ ہم اپنی جائیداد فروخت کر کے روپیہ مہیا کر دیتے
ہیں مگر جائیداد کا کوئی خریدار نہ ملا اس لئے میں نے اعلان کرایا کہ ہم کچھ زمین بیچنا چاہتے ہیں کیونکہ
ترجمہ قرآن کریم کے لئے روپیہ کی ضرورت ہے۔اس پر میں نے دیکھا صبح سے شام تک چھ ہزار کے
قریب روپیہ جمع ہو گیا۔محلہ دارالفضل کی بنیاد اسی طرح رکھی گئی اور قادیان کی وسعت اس طرح شروع
ہوئی اس وقت پتہ لگا کہ قادیان کی وسعت میں روک یہی تھی کہ مکان بنانے کے لئے جگہ نہ ملتی تھی۔پھر
میں نے اپنے بھائیوں سے مشورہ کر کے کہا یہ تو ظلم ہے کہ جماعت کے جو لوگ یہاں مکان بنانا چاہیں
انہیں جگہ نہ ملے ہمیں اپنی زمین فروخت کر دینی چاہئے اس طرح مختلف محلوں کی آبادی شروع ہوئی۔اس وقت میں جو تجویز پیش کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ جن دوستوں نے مکانات بنانے کے لئے
کچھ روپیہ جمع کیا ہو اور ابھی مکان بنانے میں کچھ دیر ہو وہ اپنا روپیہ امانت کے طور پر انجمن میں جمع کرا
372

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از تقریر فرموده 25 اکتوبر 1936ء
دیں۔اب باوجود اس کے کہ بہت تھوڑے لوگوں نے انجمن میں امانت رکھانے کی عادت ڈالی ہے،
استراتی ہزار کے قریب رقم جمع رہتی ہے۔یہ صرف اٹ ہائی تین سو آدمی ہیں پھر کبھی یہ سوال نہیں پیدا ہوا کہ
کوئی امانت رکھانے والا اپنی رقم واپس لینے کے لئے آیا ہو اور اسے روپیہ نہ ملا ہولیکن جماعت کا بیشتر حصہ
ابھی تک ادھر متوجہ نہیں ہوا۔یہ کتنی چھوٹی سی قربانی ہے کہ کسی کے پاس ایک سور و پیہ ہے اور اس لئے ہے کہ
مکان بنائے گا اس سے وہ مکان نہیں بنا سکتا اسے امانت فنڈ میں جمع کرا دے اور آئندہ بھی جمع کراتا رہے
حتیٰ کہ مکان بنانے کے لئے پوری رقم جمع ہو جائے اس طرح رو پی جمع کرنا نا جائز نہیں ہے بلکہ شریعت کا
حکم ہے خدا تعالیٰ نے بھی اپنا مکان بنایا جسے بیت اللہ کہا جاتا ہے۔غرض دوستوں کے پاس اس قسم کے روپے ہوتے ہیں اور اگر قادیان کے ہی دوست اس طرح
امانت رکھاناشروع کر دیں تو پچاس ساٹھ ہزار روپیہ جمع ہو سکتا ہے اور اگر یہ تحریک جاری کی جائے اور اسے
پھیلایا جائے یعنی نہ صرف وہی دوست روپیہ جمع کرائیں جنہوں نے مکان بنانے کی نیت سے کچھ نہ کچھ جمع
کیا ہو بلکہ وہ بھی جنہوں نے بچوں کی تعلیم کے لئے یا شادیوں کے لئے یا اور ضروری اغراض کے لئے کیا
ہے تو بہت بڑی رقم جمع ہو سکتی ہے اور وہ ضرورت کے لئے واپس لے سکتے ہیں یا پھر قرضہ ایک مدت معینہ
کے لئے دے دیں یعنی سال کے لئے یا دو سال کے لئے۔پھر اس پر زکوۃ نہیں ہوگی اور اڑھائی فیصدی
اس طرح گو یا نقد نفع بھی مل گیا۔غرض اس طریق پر اگر عمل کیا جائے تو ایک دو لاکھ نہیں میں سمجھتا ہوں دس، پندرہ بیس لاکھ
روپیہ جمع ہو سکتا ہے اور ان لوگوں کو جو روپیہ جمع کرائیں گے کوئی تکلیف نہ ہوگی وہ جب چاہیں اپنا روپیہ
مانگ لیں۔ادھر انجمن والوں کو سانس لینے کا موقع مل جائے گا۔غرض نہایت سہولت کے ساتھ یہ رقم جمع ہو سکتی ہے بشرطیکہ دوست بے اعتباری اور بے جا شرم کو
چھوڑ دیں۔امانت رکھانے والوں کو اب تک کوئی شکایت پیدا نہیں ہوئی اور شرم کی بھی کوئی بات نہیں۔سوائے تجارتی روپیہ کے اگر کسی کے پاس دس ہیں، ہو، دوسو، ہزار روپیہ جمع ہو تو اس کے لئے جمع کرانے
میں کوئی حرج نہیں ہے۔یہ روپے ایسے طور پر رکھے جائیں گے
کہ کبھی مطالبہ پر دیر نہ ہو۔دوست اگر اس پر
عمل کریں تو ان
کا کچھ بھی خرچ نہیں ہوتا لیکن انجمن کو فائدہ پہنچ سکتا ہے لیکن اگر وہ اس کے لئے بھی تیار نہ
ہوں جس پر ان کا کچھ خرچ نہیں ہوتا تو پھر ان کے بڑے بڑے دعووں کی کیا حقیقت باقی رہ جاتی ہے؟
میں نے گزشتہ مجلس مشاورت کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ قرضہ کے طور پر انجمن کو روپیہ دیا جائے
373

اقتباس از تقریر فرموده 25 اکتوبر 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اور یہ قرض چند ماہ کے لئے ہوگا۔اس میں کل اکتیس ہزار کی رقم جمع ہوئی ہے اس میں ایک بیوہ نے بھی
پچاس روپیہ کی رقم دی۔تجریہ یہ ہے کہ لوگ کچھ نہ کچھ پس انداز کرتے ہیں اگر ایسی رقوم کو وہ امانت کے طور پر رکھا دیں تو
اس طرح ایک بڑی رقم جمع ہو سکتی ہے۔اگر جماعت اس کے لئے تیار ہو اور اپنے لئے ضروری قرار دے
لے کہ رو پیدامانت میں جمع کرانا ہے تو کامیابی ہوسکتی ہے۔دوسری تجویز یہ ہے کہ ایک لاکھ روپیہ قرضہ کی تحریک کی جائے میں اسے منظور کرتا ہوں۔جو لوگ
مدت مقرر کر کے قرض کے طور پر رقم دے سکیں دے دیں مگر قرضہ کی کوئی ضرورت نہیں رہتی اگر دوست امانت
کے طور پر اپنی رقوم جمع کرانے لگ جائیں اور پھر جب چاہیں نکال لیں اس میں کوئی روک نہ ہوگی۔پس میں ایک تحریک یہ کرتا ہوں اور نمائندوں سے اقرار لیتا ہوں کہ وہ اپنے ہاں جا کر تحریک
کریں کہ جس کے پاس روپیہ ہو وہ امانت کے طور پر صدرانجمن کے خزانہ میں جمع کرا دے۔نمائندوں کا یہ
خاص فرض ہے کہ جماعتوں میں یہ تحریک کریں اور ایک ماہ کے اندر اندر اطلاع دیں کہ کس قدر اس میں
کامیابی ہوئی ہے؟ اس تجویز کا دوسرا حصہ قرضہ ہے میں اسے بھی منظور کرتا ہوں۔تیسرا حصہ ایسا ہے جس میں اور بھی سہولت ہے اور وہ یہ ہے کہ ہمارے پاس ایسے ذرائع ہیں کہ
اگر روپیہ ہو تو ایسے نفع بخش کام پر لگا دیا جائے کہ روپیہ دینے والے کو بھی فائدہ پہنچ سکے۔اس کے لئے یہ بھی
ہو سکتا ہے کہ انجمن اپنی جائیدادیں روپیہ دینے والوں کو گروی کر دے یعنی تجارت پر روپیہ لگانے والے
دوست اپنے روپیہ سے انجمن کی بعض جائیداد میں گرو رکھ لیں۔پچاس ساٹھ ہزار روپیہ اس طرح بھی لگایا
جاسکتا ہے اور اتنا ہی روپیہ اور تجارتی کاموں پر لگایا جاسکتا ہے جن پر نفع قریباً یقینی ہے اور دس فیصدی نفع
چھ ماہ میں مل سکتا ہے۔اس طرح بھی انجمن کے بار میں
کمی آسکتی ہے۔یہ گویا چار تحریکیں ہیں۔اگر جماعت ان پر عمل کرے تو بغیر چندہ خاص کرنے کے اور بغیر کسی قسم کا
بوجھ ڈالنے کے بلکہ فائدہ اٹھاتے ہوئے انجمن کا بوجھ اتار سکتے ہیں۔(۱) جماعت جبری طور پر سمجھ لے کہ انجمن کے خزانہ میں امانت رکھانی ہے۔ایک دوست نے سوال کیا ہے کہ اگر تھوڑی سی رقم امانت رکھنی ہو اور پھر جلد ہی واپس لینی ہو تو
اس طرح اس کے بھیجنے اور واپس لینے پر بہت خرچ پڑ جائے گا مگر یہ خرچ زیادہ نہ ہوگا۔روپیہ واپس بھیجنے کا
خرج انجمن خود برداشت کر سکتی ہے اور اس طرح بھی نفع میں رہتی ہے پھر انجمن مقامی چندہ میں سے رقم ادا
کر سکتی ہے۔پس یہ بہت معمولی اور چھوٹی سی بات ہے۔اگر اس مد میں روپیہ بھی نہ ہوا تو میں یہ ہیں مانوں
374

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از تقریر فرموده 125 اکتوبر 1936ء
گا کہ دوستوں کے پاس روپیہ نہیں بلکہ یہ سمجھوں گا کہ اس طرف توجہ نہیں کی گئی۔پچاس فیصدی لوگوں کے
پاس کچھ نہ کچھ رقم پس انداز ہوتی ہے۔ایک دوست نے لکھا ہے کہ جو تم کوئی جمع کرائے وہ کسی اور کو نہ بتائی جائے۔یہ ضروری بات
ہے بینک والے بھی ایسا ہی کرتے ہیں وہ حکومت تک کو کسی کی امانتی رقم نہیں بتاتے کیونکہ بتانے سے رقوم
رکھنے والوں کو کئی قسم کی دقتیں پیش آسکتی ہیں۔اس بارہ میں یہ قانون ہو گا کہ کسی کی امانتی رقم کا کسی کو علم نہ ہو
اور کسی کو کسی رقم کے متعلق کچھ نہ بتایا جائے۔اسی کے ماتحت جو صاحب یہ کہیں گے کہ ان کی رقم مقامی
جماعت کی معرفت ادا نہ ہوا نہیں انجمن خود بھیجے گی۔دوسری تجویز قرض کی ہے،
تیسری انجمن کی بعض جائیداد میں گرور کچھ کر روپیہ دینے کی اور
چوتھی جو د دوست اپناروپیہ تجارت پر لگا نا چاہیں وہ لگا سکتے ہیں اور انہیں کافی منافع مل سکتا ہے۔یہ چار تجویزیں ایسی ہیں کہ اگر جماعت ان پر عمل کرے اور کوئی وجہ نہیں کہ عمل نہ کرے یا اس سے
عمل کرایا نہ جائے تو بوجھ دور نہ ہو۔پانچویں تجویز یہ ہے کہ وہ جماعتیں جو موجودہ حالات میں اسے پسند کرتی ہیں شرح چندہ
چار پیسے کی بجائے پانچ پیسے کر دیں اور اس پر عمل شروع کر دیں۔یہ لازمی نہ ہو بلکہ ہر ایک کی مرضی پر ہو اس
کے لئے تحریک کی جائے کہ اپنی مرضی سے یہ اضافہ کریں اور موصیوں کو تحریک کی جائے کہ زیادہ حصہ کے
لئے وصیت کریں۔یہ جبری نہ ہوگا بلکہ اپنی مرضی سے ہوگا۔بے شک ہم جبری طور پر بھی وصیت کا حصہ
بڑھا سکتے ہیں اور ہر موصی کے لئے ضروری قرار دے سکتے ہیں مگر اسی وقت کہ اسلام کی زندگی اور موت کا
سوال در پیش ہومگر ایسا وقت ابھی نہیں آیا۔پس چندہ کے اضافہ اور حصہ وصیت کے بڑھانے کے متعلق جماعتوں کو تحریک کی جائے اور ناظر
پوچھتے رہیں کہ مقامی کارکن اور نمائندگان مجلس مشاورت نے تحریک کی ہے یا نہیں اور کتنے مخلصین نے پانچ پیسے
نی روپیہ چندہ دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے اور وصیت کے حصہ میں اضافہ کرنے والے کتنے ہیں؟ اس کے
لئے میں تین سال کی میعاد مقرر کرتا ہوں۔وصیت کے حصہ میں اضافہ کے لئے اور شرح چندہ میں اضافہ
کے لئے بھی یعنی جو دوست اس حکم کے ماتحت اضافہ کریں گے وہ تین سال کے بعد پہلی شرح پر وصیت اور
چندہ ادا کر سکیں گے۔375

اقتباس از تقریر فرموده 25 اکتوبر 1936ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
یہ چھ تجویزیں جماعت کے متعلق ہیں۔انجمن کے کارکنوں کے متعلق میں یہ تجویز کرتا ہوں
کہ بیس یا پچیس فیصدی ان کی تنخواہ کا تمام کارکنوں سے جبری قرضہ لیا جائے۔اگر کوئی ریٹائر ہو جائے تو
اس کو اس کی رقم فوراً پراویڈنٹ فنڈ کے ساتھ ادا کر دی جائے ورنہ تین سال تک یہ قرض لیا جائے البتہ
پندرہ روپے یا اس سے کم تنخواہ والوں سے کوئی کٹوتی نہ ہو۔اس بارہ میں تخفیف کمیٹی سے مشورہ لیا جائے گا۔اس طرح اڑھائی ہزار کے قریب ماہوار کی بچت ہو جائے گی اور سالانہ میں ہزار اور ہر جماعت
کے متعلق جو تجاویز میں نے پیش کی ہیں ان سے کم از کم چالیس پچاس ہزار کی آمد بھی کر سکیں تو تین سال
تک ہم بجٹ کو برابر رکھ سکتے ہیں اور قرض بھی ادا کر سکتے ہیں۔چندہ خاص کو میں پسند نہیں کرتا یہ جبری ہوگا اور یہ طوعی کو بھی کھا جاتا ہے اور تحریک جدید کے چندہ
کو بھی کھا جائے گا۔میرا خیال تھا کہ تحریک جدید کے تین سال ختم ہونے کے بعد چوتھے سال چندہ خاص کیا
جائے اور اس سال ایک مہینہ کی آمدنی دینے کی تحریک کروں جس میں سے ایک قلیل رقم تحریک جدید میں
رکھ کر باقی انجمن کو دے دی جائے لیکن یہ تریسٹھ فیصدی چندہ کی تحریک بنتی ہے۔در اصل مستقل آمد نہ ہونے کی وجہ سے ساری مشکلات ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
الوصیت میں اس طرف بڑا زور دیا ہے اور حصہ وصیت بتا رہی ہے کہ اس کی غرض یہی ہے۔معلوم ہوتا ہے
کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالی نے اس بات پر مطلع کر دیا تھا کہ ایسے حالات پیش آسکتے
ہیں جب کہ جماعت سے چندہ حاصل کرنا مشکل ہو جائے۔سنا ہے ایک سرکاری افسر نے جو سلسلہ کی مخالفت کر رہا تھا دوسرے سے ذکر کیا کہ گورنمنٹ اس
بات پر غور کر رہی ہے کہ جماعت احمدیہ کو چندہ وصول کرنے سے بند کر دیا جائے۔جہاں تک میں سمجھتا ہوں
معمولی حالات میں یہ نہیں کیا جاسکتا مگر ہو سکتا ہے کہ کسی وقت کوئی دیوانی گورنمنٹ ایسا کر دے اس لئے
مستقل آمد اور مختلف علاقوں میں پھیلی ہوئی آمد کا انتظام کرنا چاہئے کیونکہ ظالم لوگ ہمیشہ سے نبی کی
جماعت پر ظلم کرتے آئے ہیں اس لئے اس جماعت کو مختلف ملکوں میں پھیلا دیا جاتا ہے۔ہمارے لئے بھی
ضروری ہے کہ مختلف علاقوں میں جائیدادیں بنائیں اور میں نے منافقین کے اعتراضات کے باوجود کئی
لاکھ کی جائیداد خریدی ہے اور ابھی لے رہا ہوں اور اسی کی آمد سے اس کی خرید کی رقم ادا کی جاری ہے۔امید
ہے کہ اس سے زائد آمد بھی ہونے لگ جائے گی۔پس مستقل اخراجات کے لئے ضروری ہے کہ اتنی جائیداد ہو جس سے کارکنوں کی تنخواہیں ادا
376

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
اقتباس از تقریر فرموده 25 اکتوبر 1936ء
ہوسکیں اور چندہ باقی ہنگامی کاموں کے لئے ہو۔چونکہ مرکز کا قائم رکھنا نہایت ضروری ہے اس لئے پورا
زور لگانا چاہئے کہ سلسلہ کی اتنی جائیداد پیدا ہو جائے کہ کارکنوں
کی تنخواہیں اس سے نکل آئیں۔دوسری طرف عملہ بیت المال کو ذمہ دار قرار دیا جائے اور اس پر زیادہ بار ڈالا جائے اور اگر
ثابت ہو جائے کہ عملہ نے کام اچھی طرح نہیں کیا تو اس کو سزادی جائے۔مثلاً یہ کہ دوسروں کو جتنے ماہ کی
تنخواہ نہ ملی ہو بیت المال والوں کو ان سے بھی پیچھے رکھا جائے یا ان کی رقم زیادہ کائی جائے لیکن اگر کام
کے مقابلہ میں عملہ کم ہو تو عملہ بڑھایا جائے اور ہر روز کا پتہ رکھا جائے کہ آج کیا حالت ہے؟ اگر کوئی کمی
واقع ہو تو معلوم کیا جائے کہ کون سی جماعت اس کی ذمہ دار ہے۔عملہ میں اضافہ کی اگر ضرورت محسوس کی
گئی تو میں خود بڑھاؤں گا۔عملہ میں ایسے آدمی داخل کئے جائیں جو باہر کے اکاؤنٹ کا تجربہ رکھتے ہوں
تا کہ عمدگی سے کام کر سکیں۔سب کمیٹی کی پانچویں تجویز انجمن کی جائیداد فروخت کرنے کی ہے اس کے لئے پہلے سے ہی
کوشش ہو رہی ہے مگر آئندہ زیادہ زور دیا جائے اور اس فروخت سے جو رقم وصول ہو اس سے زیادہ قیمتی
جائیداد پیدا کی جائے۔ریز روفنڈ کی تحریک بھی ہو چکی ہے۔ایک دوست نے لکھا ہے کہ یہ ایسی تحریک ہے جس پر ہر
احمدی عمل کر کے کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ان کا اپنا تجربہ یہ ہے کہ ہر اتوار کو گھر سے نکلتے ہیں اور کم از کم
آٹھ آنے ضرور مل جاتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کون ایسا احمدی ہے جو ہفتہ وار آٹھ آنے بھی نہ لا سکے اور اس
طرح انہوں نے سوالاکھ روپیہ کا اندازہ کیا ہے۔میں ان کے تجربہ کور نہیں کرتا وہی رد کر سکتا ہے جو ان کی
تجویز پر عمل کرے اور اسے کامیابی نہ ہو اس لئے یہ تجر بہ قابل تجربہ ہے۔نہ سہی سوالاکھ دس پندرہ ہزار روپیہ
سال میں جمع ہو جانا تو کوئی مشکل نہیں ہے مگر سوال کام کرنے کا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کوئی امیر تھا جس کے باورچی خانہ میں
بہت اسراف ہوتا تھا اس نے کہا باورچی خانہ کے دروازوں کو کواڑ لگا دیئے جائیں۔یہ بات جب ان کتوں
کو معلوم ہوئی جو باورچی خانہ میں داخل ہو کر کھاتے پیتے تھے تو وہ ایک جگہ جمع ہو کر رونے لگے اتنے میں
ایک بوڑھا کتا آیا جس نے رونے کی وجہ پوچھی اور جب اسے بتائی گئی تو اس نے کہا رونے کی کیا ضرورت
ہے کواڑ اگر لگ بھی گئے تو انہیں بند کون کرے گا؟ پس ترکیبیں تو ہیں اور ان پر عمل کر کے کامیابی بھی ہوسکتی
ہے مگر سوال بند کرنے کا ہے اگر آپ لوگ ان پر عمل کرنے کے لئے تیار ہیں تو کامیابی بھی حاصل ہو جائے
377

اقتباس از تقریر فرموده 25 اکتوبر 1936۔گی ورنہ نہیں۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اس وقت جو تجاویز میں نے بیان کی ہیں وہ ایسی ہیں کہ سوائے مرکزی کارکنوں کے اور کسی پر
بوجھ نہیں پڑتا اور سلسلہ کے کام سہولت سے ہو سکتے ہیں۔آپ لوگوں نے اگر کام کرنا ہے تو کر کے دکھائیں
ور نہ کیا فائدہ ہے اس کا کہ یہاں آئے اور باتیں کر کے چلے گئے۔یہی ریز روفنڈ کی تجویز ہے۔میرا اندازہ
ہے کہ سو میں سے دو جماعتوں نے بھی اس کی طرف توجہ نہیں کی اور ہزار میں سے ایک نے بھی عمل نہیں کیا۔جماعت کو کام کی اہمیت سمجھنی چاہئے اور پھر جو تجاویز پیش کی جائیں ان پر عمل کرنا چاہئے۔امید ہے کہ
جماعت ان تجاویز پر عمل کرے گی۔گو چھلی دفعہ کھڑے کر کے دیکھنے کا کوئی فائدہ نہ ہوامگر کیا پتہ ہے کہ:
اَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللَّهِ
(الحديد : 17)
شاید آج وہ وقت آ گیا ہو کہ جماعت اپنے وعدے پورے کرنے کے لئے تیار ہو۔یہ تجاویز جو میں نے بتائی ہیں ان کی وجہ سے آپ لوگوں پر کوئی بوجھ نہیں پڑتا۔پھر یہ مرضی پر منحصر
ہیں جس کی مرضی ہو وہ شامل ہوسکتا ہے۔کیا آپ لوگ وعدہ کرتے ہیں کہ ان تجاویز پر عمل کرنے کی کوشش
کریں گے؟ آئندہ نتیجہ خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔اگر وعدہ کرتے ہیں تو کھڑے ہو جائیں۔(اس پر سب کے سب نمائندے کھڑے ہو گئے )
بیٹھ جائیں ! یہ آپ لوگوں نے اخلاقی ذمہ داری بھی لی ہے۔آپ کی یہ ذمہ داری نہیں کہ اپنے
ہمسایہ سے ضرور چندہ لیں گے بلکہ یہ ہے کہ اسے تحریک کریں گے۔ایسی وصیت جس نے کی ہوئی ہے وہ
اپنے نفس سے پوچھے وہ اضافہ کر سکتا ہے یا نہیں؟ اگر نہیں تو معذور سمجھا جائے اس طرح دوسروں سے
پوچھے۔پھر ریز روفنڈ ہے اس کے لئے یہ نہیں رکھا کہ ضرور دیں مگر یہ ضرور رکھا ہے کہ ہفتہ میں یا مہینہ میں
ایک بار جا کر کوشش کریں اور آپ ہی نہیں بلکہ جماعت کے دوسرے لوگوں کو بھی اس کی تحریک کریں۔میں سمجھتا ہوں ان تجاویز پر عمل کیا جائے تو بوجھ کم ہو سکتا ہے اور مالی مشکلات دور ہو سکتی ہیں۔“
در پورت مجلس شوری منعقد 23 تا 25 اکتوبر 1936 ء )
378

ید- ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم جنوری 1937ء
احمدیت کسی انجمن یا سوسائٹی کا نام نہیں بلکہ وہ اسلام کا دوسرا نام ہے
""
خطبہ جمعہ فرمودہ یکم جنوری 1937ء
آج کا جمعہ نئے سال کا پہلا جمعہ ہے اور پہلا دن بھی ہے۔پس ہمیں اس جمعہ میں
آئندہ کے لئے ایسے ارادے قائم کرنے چاہئیں جو اس سال نئے سال میں ہمارے لئے چستی اور محنت کا
سامان پیدا کرتے رہیں۔بہت سے انسان اس لئے نیک کاموں سے محروم رہ جاتے ہیں کہ اُن کے سامنے
کوئی مقصود نہیں ہوتا اور وہ نہیں جانتے کہ اپنے فارغ اور زائد وقت کو کہاں صرف کریں اور اس وجہ سے
جب کبھی ان کو فارغ وقت ملتا ہے وہ اسے سٹی میں ضائع کر دیتے ہیں لیکن اگر کوئی شخص اپنے لئے نیک
ارادوں کی ایک فہرست بنالے اور اسے اپنے ذہن میں رکھے تو اسے فارغ اوقات میں ان ارادوں کو پورا
کرنے کی طرف تحریک ہوتی رہتی ہے اور وہ بہت سے ایسے کام کر لیتا ہے جن سے اُس کا دوسرا بھائی جس
نے پہلے سے اپنے لئے کوئی مقصود قرار دیا ہوا نہیں ہوتا محرورم رہ جاتا ہے۔پس میں آج کے دن تمام دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے دلوں میں یہ پختہ
عہد کرلیں کہ احمدیت کی طرف سے جو اُن کے سامنے مطالبہ پیش کیا گیا ہے وہ اُسے اپنی آنکھوں کے
سامنے رکھیں گے اور اپنی زندگی کو اُس کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں گے۔یادرکھنا چاہئے کہ احمدیت کسی انجمن یا سوسائٹی کا نام نہیں ہے بلکہ وہ اسلام کا دوسرا نام ہے اور
اسلام ایک وسیع تعلیم کے مجموعہ کا نام ہے جو مذہب کے متعلق بھی ہدا یتیں دیتی ہے اور اخلاق کے متعلق بھی
ہدایتیں دیتی ہے اور تمدن کے متعلق بھی ہدایتیں دیتی ہے اور سیاست کے متعلق بھی ہدایتیں دیتی ہے اور
معاملات باہمی کے متعلق بھی ہدایتیں دیتی ہے اور اقتصادیات کے متعلق بھی ہدایتیں دیتی ہے اور نفسیات
کے متعلق بھی ہدایتیں دیتی ہے اور انسانی دماغ کے رجحانات کے متعلق بھی ہدایتیں دیتی ہے اور انسانی
جذبات کے اتار چڑھاؤ کے متعلق بھی ہدایتیں دیتی ہے۔غرض آسمان کے نیچے اور زمین کے اوپر کوئی بات
ایسی نہیں جس کے متعلق اسلام کوئی نہ کوئی ہدایت نہ دیتا ہو۔پھر جو شخص احمدیت کو قبول کر کے اس امر پر
خوش ہو جاتا ہے کہ میں وفات مسیح کا قائل ہو گیا ہوں یا آنے والے مسیح پر ایمان لے آیا ہوں یا میں نمازیں
379

اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم جنوری 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
با قاعدہ پڑھنے لگا ہوں یا میں روزے با قاعدہ رکھتا ہوں یا میں زکوۃ دیتا ہوں یا میں حج اگر مجھے توفیق ہے تو
بجالا چکا ہوں اور یہ خیال کرتا ہے کہ گویا اس نے احمدیت پر عمل کر لیا تو اُس کی مثال بالکل ایسی ہے جیسے کوئی
شخص سمندر میں سے پانی کا ایک گلاس نکال لے اور خیال کرے کہ سمندر میرے قبضہ میں آ گیا ہے۔اگر
صرف یہی پانچ سات مسائل اسلام کہلاتے ہیں تو اتنے بڑے قرآن کے نازل کرنے کی ضرورت ہی کیا
تھی؟ یہ باتیں تو دو تین رکوع میں آسکتی تھیں۔پس جو شخص ان چندا کام پر قانع ہو جاتا ہے وہ ان لوگوں
میں سے ہے جن کی نسبت قرآن
کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کیا تم کچھ حصہ قرآن پر ایمان لاتے اور کچھ
حصہ کا انکار کرتے ہو آخر وہ وسیع تعلیمیں جو اللہ تعالیٰ نے توحید کے باریک مسائل کے متعلق قرآن کریم
میں بیان فرمائی ہیں یا محبت الہی اور توکل کے متعلق بیان فرمائی ہیں یا وہ تفصیلات جو اس نے اخلاق کے
متعلق بیان فرمائی ہیں یا تمدن یا سیاست یا اقتصادیات یا معاملات کے متعلق بیان فرمائی ہیں ان پر کون
عمل کرے گا؟ کیا قرآن کریم کے یہ حصے بے کار پڑے رہیں گے؟ کیا ان کی طرف توجہ کرنے والے
مسلمانوں سے باہر کوئی اور لوگ ہوں گے؟ پس جماعت احمدیہ کا فرض ہے کہ وہ قرآن کریم کے تمام
مطالب اور اس کی تمام تعلیمات کو زندہ کرے خواہ وہ مذہب اور عقیدہ کے متعلق ہوں یا اخلاق کے متعلق
ہوں یا اصول تمدن اور سیاسیات کے متعلق ہوں یا اقتصادیات اور معاملات کے متعلق ہوں کیونکہ دنیا ان
سارے امور کے لئے پیاسی ہے اور بغیر اس معرفت کے پانی کے وہ زندہ نہیں رہ سکتی۔خدا نے اسی موت کو
دیکھ کر اپنا مامور بھیجا ہے اور وہ امید رکھتا ہے کہ اس مامور کی جماعت زندگی کے ہر شعبہ میں اسلامی تعلیم کو
قائم کرے گی اور جس حد تک اُسے عمل کرنے کا موقع ہے وہ خود عمل کرے گی اور جن امور پر اسے ابھی قبضہ
اور تصرف حاصل نہیں اُن کو اپنے اختیار میں لانے کی سعی اور کوشش کرے گی۔یاد رکھو! کہ سیاسیات اور اقتصادیات اور تمدنی امور حکومت کے ساتھ وابستہ ہیں۔پس جب
تک ہم اپنے نظام کو مضبوط نہ کریں اور تبلیغ اور تعلیم کے ذریعہ سے حکومتوں پر قبضہ کرنے کی کوشش نہ کریں
ہم اسلام کی ساری تعلیموں کو جاری نہیں کر سکتے۔پس اس پر خوش مت ہو کہ تلوار سے جہاد آج کل جائز نہیں
یا یہ کہ دینی لڑائیاں بند کر دی گئی ہیں۔لڑائیاں بند نہیں کی گئیں لڑائی کا طریقہ بدلا گیا ہے اور شاید موجودہ
طریقہ پہلے طریق سے زیادہ مشکل ہے کیونکہ تلوار سے ملک کا فتح کرنا آسان ہے لیکن دلیل سے دل کا فتح
کرنا مشکل ہے۔پس یہ مت خیال کرو کہ ہمارے لئے حکومتوں اور ملکوں کا فتح کرنا بند کر دیا گیا ہے بلکہ
ہمارے لئے بھی حکومتوں اور ملکوں کا فتح کرنا ایسا ہی ضروری ہے جیسا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
380

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم جنوری 1937ء
کے صحابہ کے لئے ضروری تھا۔صرف فرق ذریعے کا ہے وہ لوہے کی تلوار سے یہ کام کرتے ہیں اور ہمیں
دلائل کی تلوار سے یہ کام کرنا ہوگا۔پس آرام سے مت بیٹھو کہ تمہاری منزل بہت دور ہے اور تمہارا کام بہت مشکل ہے اور تمہاری
ذمہ داریاں بہت بھاری ہیں۔تم ایک خطر ناک صورت حالات میں سے گزر رہے ہو کہ باوجود تمہاری
کمزوری کے خدا تعالیٰ نے تم پر وہ بوجھ لادا ہے کہ جس کے اُٹھانے سے زمین اور آسمان بھی کانپتے ہیں۔دنیا کی حکومتیں صرف ایک ایک قوم سے لڑائی کے موقع پر خائف ہو جاتی ہیں اور انجام سے ڈرتی ہیں لیکن
آپ لوگوں کو خدا تعالیٰ کا حکم ہے کہ قرآن کی تلوار لے کر دنیا کی تمام حکومتوں پر ایک ہی وقت میں حملہ کر
دیں اور یا اس میدان میں جان دے دیں یا اُن ملکوں کو خدا اور اس کے رسول کے لئے فتح کریں۔پس
چھوٹی چھوٹی باتوں کی طرف مت دیکھو اور اپنے مقصود کو اپنی نظروں کے سامنے رکھو اور ہر احمدی خواہ کسی
شعبہ زندگی میں اپنے آپ کو مشغول پاتا ہو اس کو اپنی کوششوں اور سعیوں کا مرجع صرف ایک ہی نقطہ رکھنا
چاہئے کہ اس نے دنیا کو اسلام کے لئے فتح کرنا ہے۔ہمارا ایک تاجر اپنی تجارت کے تمام کاموں میں اسی
امر کو مد نظر رکھے اور ایک صناع بھی اپنے تمام کاموں میں اسی امر کو مد نظر ر کھے اور ایک معلم بھی اپنی تعلیم
میں اسی امر کو مد نظر رکھے اور ایک قاضی بھی اپنے فیصلوں میں اسی امر کو مد نظر رکھے۔غرض جس جس کام
میں کوئی احمدی مشغول ہو وہ یہ یادر کھے کہ اس کے کام کا آخری نتیجہ اسی صورت میں ظاہر ہو کہ دنیا خدا اور
اس کے رسول کے لئے فتح کر لی جائے۔اگر ہمارے تمام دوست اس مقصود کو اپنے سامنے رکھیں تو ان کو
ذہنی طور پر اتنی بلندی حاصل ہو کہ جو دنیا میں کسی قوم کو حاصل نہیں ہوئی۔آج تو ان کی مثال ایک کنویں کے
مینڈک کی سی ہے کہ ایک نہایت چھوٹی سی منزل مقصود ان کے سامنے ہے اور وہ اتنا بھی تو نہیں جانتے کہ
خدا تعالیٰ نے کیا کام ان کے سپرد کیا ہے۔حالانکہ کام کرنے سے پہلے خود کام کی مقدار کا جاننا ضروری ہوتا
ہے جیسا کہ میں شروع میں کہہ چکا ہوں ان میں سے بعض چندہ دیتے اور خوش ہو جاتے ہیں اور بعض
نمازیں پڑھتے اور خوش ہو جاتے ہیں اور بعض روزے رکھتے اور خوش ہو جاتے ہیں اور وہ نہیں جانتے کہ یہ
تعلیمیں تو اسلامی تعلیم کے سمندر کا ایک قطرہ ہیں۔پس چاہئے کہ ہمارے دوست سلسلہ کے قیام کی اہمیت
کو سمجھیں اور اسلام کی وسیع تعلیم کو اپنے سامنے رکھیں اور دنیا میں جس قدر خرابیاں پیدا ہور رہی ہیں ان کو دور
کرنے کی کوشش کریں اور صرف ایک محدود خیال کے اندر اپنے آپ کو مقید نہ کریں۔قرآن شریف میں
بھی آتا ہے اور حدیث میں بھی آتا ہے کہ مومن کا ادنی بدلہ آسمان اور زمین ہوں گے۔اب سوچو تو سہی کہ
381

اقتباس از خطبه جمعه فرموده کیم جنوری 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
آسمان اور زمین مومن کومل کیونکر سکتے ہیں جب تک اس کے اعمال آسمان اور زمین پر پورے طور پر حاوی نہ
ہوں؟ در حقیقت قرآن کریم اور حدیث کا یہی منشا ہے کہ مومن کے خیالات اور اس کے اعمال آسمان اور
زمین کی تمام باتوں پر حاوی ہوتے ہیں اور چونکہ وہ آسمان اور زمین کی تمام چیزوں کی اصلاح کرتا ہے
اللہ تعالیٰ اس کے انعام میں اس کو آسمان اور زمین بخش دیتا ہے ورنہ جو شخص زمین کی ایک بالشت کی اصلاح
میں لگا رہے اس کو حق ہی کہاں حاصل ہو سکتا ہے کہ آسمان اور زمین اسے بخش دیئے جائیں؟ وہ تو اس
بالشت بھر زمین کا ہی حقدار ہو سکتا ہے۔پس اگر تم چاہتے ہو کہ کامل مومن تصور کئے جاؤ اور خدا تعالیٰ کے
وعدہ کے مطابق زمین اور آسمان تمہیں انعام کے طور پر بخش دیئے جائیں تو زمین اور آسمان کی اصلاح کی
طرف توجہ کرو اور اس کا کوئی گوشہ باقی نہ رہے جس کی اصلاح کا ارادہ یا جس کی اصلاح کے لئے کوشش
تمہاری نیتوں اور کوششوں سے باہر ہو۔ہاں میں یہ مانتا ہوں کہ بعض انسانوں کے لئے باوجود کوشش کے
بعض کاموں کا پورا کرنا ناممکن ہوتا ہے لیکن ارادہ کرنا تو ناممکن نہیں ہوتا۔پس عمل بے شک کلی طور پر آپ
کے اختیار میں نہیں لیکن ارادہ تو کلی طور پر خدا تعالیٰ نے آپ کے اختیار میں رکھا ہے۔پس پہلے اس چیز کو کریں جو خدا تعالیٰ نے آپ کے اختیار میں رکھی ہے پھر اُمید رکھیں کہ
خدا تعالی اُس چیز کا بھی اختیار آپ کو دے دے گا جو اُس نے اپنے قبضہ میں رکھی ہوئی تھی کیونکہ جب
خادم ایک کام کر لیتا ہے تو آقا اُسے دوسرا کام سپرد کر دیتا ہے۔پس ارادہ جو آپ کے اختیار میں ہے
آپ اس کی اصلاح کریں پھر خدا تعالیٰ عمل کو جو آپ کے اختیار میں نہیں ہے خود درست کر دے گا اور
اس کے بجالانے کی آپ کو طاقت دے گا۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہماری جماعت کے اذہان میں روشنی پیدا کرے اور وہ
محدودیت اور مقید بیت جو اس وقت بہت سے لوگوں کے ذہنوں پر طاری ہے اللہ تعالیٰ اس کی اصلاح
فرمائے اور اسلام کی تعلیم کی وسعت کے سمجھنے کی انہیں توفیق بخشے اور جس طرح خدا کی قدرت نے انہیں
اس زمانہ کا روحانی بادشاہ بنایا ہے وہ خود بھی اپنی بادشاہت کو محسوس کرتے ہوئے روحانی عالم کے تمام
محکموں کے سمجھنے اور ان کو درست رکھنے کی کوشش کریں۔382
اے خدا تو ایسا ہی کر
66
( مطبوع الفضل 8 جنوری 1937ء )

آج 10 میں سے 10 باقی