جہنم سے گزرے بغیر جنت میں داخل ہونا ممکن نہیں ۔خطبہ جمعہ فرمودہ 5 فروری 1937ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 5 فروری 1937ء
جہنم سے گزرے بغیر جنت میں داخل ہو نا ممکن نہیں
خطبہ جمعہ فرمودہ 5 فروری 1937ء
میں نے تم کو تحریک جدید کی شروع کی تحریکوں میں یہ بتایا تھا کہ صحیح مذہبی ترقی کے لئے
سچائی ضروری چیز ہے اور اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ پر کامل تو کل اور نڈر ہو جانا بھی بہت ہی ضروری ہے اور
میرے نقطہ نگاہ سے تو سچائی اور بے خوفی ایک ہی چیز ہے۔جو بے خوف ہو وہ ضرور سچا ہو گا اور جو سچا ہو وہ
ڈر نہیں سکتا۔سچ کو چھوڑتا ہی انسان ڈر کی وجہ سے ہے خواہ وہ ڈر جان کا ہو یا مال کا یا عزت کا۔جو انسان ڈرتا
نہیں وہ جھوٹ کبھی نہیں بول سکتا اور جو جھوٹ نہیں بولتا وہ ضرور نڈر ہو گا۔سچائی ہمیشہ امن کا موجب ہی نہیں ہوا کرتی بلکہ بیسیوں مواقع ایسے آتے ہیں کہ سچائی مال و جان
کے لئے ، وطن کے لئے ، رشتہ داروں کے لئے اور عزت کے لئے خطرہ کا موجب ہو جاتی ہے اور جوان
حالات میں سچائی پر قائم رہتا ہے، کون کہہ سکتا ہے کہ وہ بزدل ہے؟
سچائی اور بے خوفی اگر چہ دو علیحدہ علیحدہ خلق ہیں مگر ان
کا باہم چولی دامن کا ساتھ ہے۔جہاں
سچ ہو گا وہیں بے خوفی ہوگی اور جہاں بے خوفی ہوگی وہیں سچ ہوگا۔بے شک تم ایسی مثالیں پیش کر سکتے ہو کہ جن میں بظاہر بے خوفی ہے مگر سچ نہیں لیکن اگر ذرا گہرا
غور کرو تو معلوم ہو جائے گا کہ وہاں حقیقی بے خوفی نہ تھی۔جہو ر تھا مگر جرأت نہیں تھی۔ڈاکو اور چور ہمیشہ
جھوٹ بولتے ہیں یہ قاتل قتل کرنے کے بعد جھوٹ بولتے ہیں۔بظاہر وہ بہا در نظر آتے ہیں لیکن اگر تم غور
کرو تو درحقیقت وہ بہادر نہیں ہوتے بزدل ہوتے ہیں کیونکہ اس میں کیا شک ہے کہ جب ایک ڈا کو یا قاتل
ڈا کہ یا قتل سے انکار کر رہا ہوتا ہے اس وقت وہ یقیناً ڈر رہا ہوتا ہے۔جب ایک ڈاکو کہتا ہے میں نے ڈاکہ
نہیں مارا یا چور کہتا ہے میں نے چوری نہیں کی یا قاتل قتل سے انکار کرتا ہے تو اسی لئے تو کرتا ہے کہ وہ ڈرتا
ہے کہ میں پکڑا نہ جاؤں اور اس صورت میں تم کس طرح کہہ سکتے ہو کہ وہ نڈر تھا ؟ کیونکہ جب ڈرنے کا
موقعہ آیا وہ ڈر گیا۔پس گو بظاہر بعض مواقع پر یہ دونوں چیزیں اکٹھی نظر آتی ہیں مگر حقیقت یہ ظاہر بین نگاہ کی
غلطی ہوتی ہے۔حقیقت یہی ہے کہ بے خوفی اور جھوٹ کبھی جمع نہیں ہو سکتے اور سچ اور بے خوفی کبھی جدا
409
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 5 فروری 1937ء
نہیں ہو سکتے۔وو
66
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
پس اپنے آپ کو نڈر بناؤ اگر تحریک جدید سے فائدہ اُٹھانا چاہتے ہو اور اپنے آپ کو صادق
القول بناؤ اگر اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہو۔اگر تم نڈر ہو جاؤ تو دنیا تم سے ڈرے گی اور اگر تم صادق القول
بن جاؤ تو منافق تم سے ڈریں گے۔منافق اسی لئے دلیر ہوتا ہے کہ وہ سمجھتا ہے میرا دوست جھوٹ بول کر
مجھے بچالے گا اور اگر تم یہ دونوں صفات اپنے اندر پیدا کرلو تو نہ بیرونی دشمن اور نہ اندرونی تم پر قابو پاسکتا ہے
لیکن اگر یہ باتیں تمہارے اندر پیدا نہیں ہوتیں تو تمہاری مثال اس شخص کی ہوگی جو گلاب کی خوشبو کو دیکھنا
چاہتا ہے، جو ترنم کی خوش آواز کو چھونا چاہتا ہے، جو نمل کی ملائمت کو چکھنا چاہتا ہے۔تم ایسے شخص پر ہنستے ہو
مگر یہ نہیں جانتے کہ تم خود ایسے ہی ہو۔تم اسی دروازے سے داخل ہو کر ترقی کر سکتے ہو جو خدا نے کھولا ہے
اور جسے خدا نے بند کیا ہے تم اسے نہیں کھول سکتے۔اچھی طرح یا درکھو کہ تم خدا کے کھولے ہوئے دروازے
سے داخل ہو کر اور اس کے بند کئے ہوئے دروازے سے مڑکر ہی کامیاب ہو سکتے ہو۔اگر تم اس کے بند
کئے ہوئے دروازہ سے داخل ہونے کی کوشش کرو گے تو تمہارے لئے سوائے رونے اور دانت پینے کے
کچھ نہ ہوگا اور اگر اس کے کھولے ہوئے دروازے سے داخل ہونے کی کوشش کرو گے تو بے شک اس میں
تلواریں لٹک رہی ہیں، بھیا تک نظارے اور خونخوار درندے ہیں مگر جو نہی تم قدم رکھو گے وہ جادو کی طرح
اُڑ جائیں گے۔خدا تعالیٰ نے اپنی جنت کو دوزخ کے نیچے چھپایا ہے اور دوزخ کو دنیا کی جنت کے نیچے
چھپایا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآن کریم کی آیت
(مریم : 72)
وَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا
کے یہی معنی کئے ہیں کہ کوئی شخص جنت میں داخل نہیں ہو سکتا جب تک وہ جہنم میں سے نہ
گزرے۔۔۔410
68
( مطبوع الفضل 27 فروری 1937ء )