شکر الہٰی اور انسداد فتن کے لیے روزے رکھیں ۔خطبہ جمعہ فرمودہ 2 اپریل 1937ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)

مدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 2 اپریل 1937ء
شکر الہی اور انسدا رفتن کے لئے روزے رکھیں
خطبہ جمعہ فرمودہ 2 اپریل 1937 ء
سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں پاؤں کے درد کی وجہ آج جمعہ میں آتو نہیں سکتا تھا لیکن چونکہ اس دفعہ کے روزوں کے
متعلق اور ششماہی جلسوں کے متعلق جن میں تحریک جدید کے بارہ میں احباب
کو یاد دہانیاں کرائی جاتی ہیں
اور ان کو ان فرائض کی طرف جو انہوں نے خوشی سے اپنے نفس پر عائد کئے ہیں توجہ دلائی جاتی ہے ابھی تک
میں تحریک نہیں کر سکا اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ مختصر الفاظ میں ان امور کے متعلق اعلان کر دوں تا
دیر ہو جانے کی وجہ سے بات اور زیادہ دور نہ جا پڑے۔روزوں کے متعلق میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پہلے سالوں میں ہم پیر اور جمعرات کے روزے رکھ
چکے ہیں جن کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے بعض فتنے دُور کر دیئے لیکن بعض فتنے ابھی باقی ہیں اس لئے اس
سال ہم پر دوہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور ہمیں کچھ تو شکریہ کے روزے رکھنے چاہئیں اور کچھ بقیہ
ابتلاؤں کے دور ہونے کے لئے روزے رکھنے چاہئیں اس لئے اس سال کے لئے میری تجویز یہ ہے کہ
بجائے اس کے کہ چالیس یا بیالیس دنوں کے اندر ہم سات روزے پورے کریں ہم ایسا طریق اختیار
کریں کہ جو رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا طریق تھا کہ آپ پیر اور جمعرات کو روزے رکھا کرتے تھے وہ بھی
ایک رنگ میں پورا ہو جائے اور ہمارے شکریہ کے بھی روزے ہو جائیں۔اور دعاؤں کے بھی روزے
ہو جا ئیں اس لئے اس سال میں نے تجویز کی ہے کہ اپریل سے لے کر اکتوبر تک جو سات مہینے بنتے ہیں
ان میں ہر مہینہ کے پہلے ہفتہ میں پیر کے دن اور ہر مہینہ کے آخری ہفتہ میں جمعرات کا روزہ رکھیں۔اس
طرح چودہ روزے ہو جائیں گے اور گو ہر ہفتہ کے پیر اور جمعرات کا روزہ ہو گا مگر ہر مہینہ میں ایک پیر اور
ایک جمعرات کا روزہ ہو جائے گا اور ہماری دعائیں سات مہینوں میں پھیل جائیں گی۔ان چودہ روزوں
میں سے سات روزے تو شکریہ کے ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے بعض فتنے دور کر دیئے اور
سات روزے ان ابتلاؤں کے لئے ہوں گے جو ابھی قائم ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو دور کرے اور ان کے
421

خطبہ جمعہ فرمودہ 2 اپریل 1937ء
بداثرات سے ہماری جماعت کو محفوظ رکھے۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
وہ لوگ جن کی آنکھیں ہیں، جو واقعات کو دیکھ سکتے ہیں اور جن کی روحانی بینائی ماری ہوئی نہیں
وہ جانتے ہیں کہ ہمارے گزشتہ سالوں کے روزے دنیا میں عظیم الشان
تغیر پیدا کرنے والے ہوئے ہیں۔اگر دنیا کی 1933ء اور 1934ء کی تاریخ انسان اپنے سامنے رکھے اور پھر 1935ء اور 1936ء کی
تاریخ پر بھی نگاہ ڈالے تو وہ حیران ہو جائے گا کہ ان سالوں کی تاریخ میں کتنا عظیم الشان تغیر پیدا ہوا ہے۔ان دو سالوں میں اللہ تعالیٰ نے یکدم ایسے تغیرات پیدا کئے ہیں اور دشمنانِ احمدیت پر ایسی تباہی ڈالی
اور احمدیت کی ترقی کے ایسے سامان کئے اور ہمارے مذہبی اور سیاسی دشمنوں کو مغلوب کرنے کے لئے ایسے
فوق العادت نشانات دکھلائے جو بالکل غیر معمولی اور حیرت ناک نظر آتے ہیں مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے
ابھی ہمارے لئے فتنوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوا۔اللہ تعالیٰ نے ہماری دعاؤں کے نتیجہ میں احرار کے فتنہ کا سر
کچل دیا اور سیاسی لحاظ سے وہ مردہ ہو گئے مگر مذہبی لحاظ سے وہ ابھی ڈینگیں مار رہے ہیں اور ان کے وہ
زہر یلے دانت جو ان کے فاسد عقائد کے سر میں پائے جاتے ہیں گو گند تو ہو گئے ہیں مگر ٹوٹے نہیں۔اسی
وجہ سے ان کے کسی ایجنٹ نے بعض اخبارات میں اب یہ اعلان کرایا ہے کہ آئندہ احرار سیاسی کاموں سے
اجتناب کریں گے اور خالص مذہبی کا موں تک اپنی سرگرمیوں کو محدود رکھیں گے۔غالبا اس کی وجہ یہی ہے
کہ سیاسیات کے متعلق اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ ایسی زک حاصل کر چکے ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں اب اس
میدان میں ان کے لئے کامیابی کا میسر آنا بالکل محال ہے۔پس انہوں نے اپنی عقلوں سے کام لیتے
ہوئے سمجھا ہے کہ دو جنگیں انہیں ایک وقت میں نہیں لڑنی چاہئیں کیونکہ جب وہ سیاسی میدان میں کو دتے
ہیں اور ساتھ ہی مذہبی میدان میں بھی تو سیاسی اور مذہبی دونوں قسم کے لوگ ان کے مخالف ہو جاتے ہیں
اس لئے اب انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جن سے مذہبی مخالفت ہوا نہی کے خلاف شور بپا کیا جائے تاکہ
سیاسی لوگوں کی امداد اور ان کی تائید میسر رہے اور ساتھ ہی مذہب سے دلچسپی رکھنے والوں کا ایک حصہ بھی
ان کی تائید میں کھڑا رہے۔بے شک دنیوی نقطہ نگاہ سے یہ بات ٹھیک ہے مگر روحانی نقطہ نگاہ سے یہ تجویز
اپنے اندر کوئی حقیقت نہیں رکھتی۔اللہ تعالیٰ نے حضرت نوح علیہ السلام کی معرفت ان کی قوم کو کہلوایا تھا کہ
جاؤ اور اپنے ساتھیوں کو جمع کرو۔یہاں بھی وہ اپنے ساتھیوں کو ہمارے خلاف جمع کرنے لگے ہیں کیونکہ
جب وہ سیاسی اختلافات کو ترک کردیں گے اور خالص مذہبی اختلاف کا سوال رہ جائے گا تو سیاسی اور مذہبی
دونوں قسم کے لوگ ان کی تائید میں کھڑے ہو جائیں گے۔پس اگر وہ سیاسی نقطہ نگاہ سے یہ طریق اختیار
422

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 2 اپریل 1937ء
کریں اور اس پروگرام پر عمل کریں جس کا اخبارات میں ذکر آیا ہے تو اس میں کوئی محبہ نہیں کہ دنیوی نقطہ
نظر سے ان کی پارٹی مضبوط ہو جائے گی کیونکہ پہلے وہ اپنی طاقت کا کچھ حصہ سیاست میں خرچ کرتے تھے
اور کچھ مذہبی معاملات میں لیکن اب ایک ہی طرف اپنی تمام طاقتوں کا رجحان رکھیں گے گویا اجمَعُوا
اپنی
أمْرَكُمْ بھی ہو جائے گا۔اب صرف ایک تیسرا حصہ باقی رہ جاتا ہے جو میں انہیں یاد دلا دیتا ہوں اور وہ یہ
ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت نوح علیہ السلام کے ذریعہ ان کی قوم کو یہ بھی توجہ دلائی تھی کہ نہ صرف تمیم اپنے
سارے شرکا کو جمع کرو اور نہ صرف ایک خاص پالیسی اپنے لئے تجویز کر لو بلکہ تمہارے سامنے ایک تفصیلی
پروگرام بھی ہونا چاہئے تا مقابلہ کا کوئی طریق باقی نہ رہ جائے۔سواگر یہ تیسری بات احرار کو یاد نہ ہو تو میں
انہیں یاد دلاتا ہوں کہ قرآن کریم نے دنیوی امور میں کامیابی حاصل کرنے کا تیسرا طریق یہ بتایا ہے کہ نہ
صرف تمہارے سامنے ایک پالیسی ہو بلکہ ایک مفصل پروگرام بھی ہونا چاہئے جس پر کلی طور پر نظر ڈال کر
اور عواقب اور انجام سوچ کر دیکھ لو کہ اگر دشمن نے یوں کیا تو ہم یوں کریں گے اور اگر ہماری تدابیر کو اس
نے اس طرح باطل کیا تو ہم اس طرح کام کریں گے۔گو یا ضرر اور نقصان پہنچانے کے جس قدر طریق ممکن
ہیں وہ سب سوچ رکھیں اور پھر چوتھی بات یہ بھی ہے جو حضرت نوح علیہ السلام کے ذریعہ خدا تعالیٰ نے
کہلوائی کہ اچانک حملہ کر دو اور ہمیں ذرہ بھر بھی ڈھیل نہ دو پھر دیکھو کہ کون کامیاب ہوتا ہے۔میں بھی احرار
سے وہی کہتا ہوں جو حضرت نوح علیہ السلام نے اپنی قوم سے کہا مگر وہ یا درکھیں وہ افراد کو نقصان پہنچا سکتے
ہیں لیکن اس سلسلہ کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ان کے تمام اتحاد، ان کی تمام پالیسیاں اور ان کے تمام
پروگرام هباء 14 ہو کر رہ جائیں گے اور انہیں اپنے مقصد میں ذرہ بھر بھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔ممکن ہے وہ اس کے مقابلہ میں ایک دوسری پالیسی اختیار کریں جس کا گوا بھی ان کی پارٹی کی
طرف سے اعلان نہیں ہوا مگر مجھے اس کے آثار نظر آرہے ہیں یعنی یہ کہ وہ فی الحال مذہبی جھگڑے چھوڑ دیں
اور کانگریس کے ساتھ اتحاد کر لیں۔ہماری کانگریس سے کوئی لڑائی نہیں۔ملک کی آزادی کے متعلق اس
کے جو مقاصد ہیں اس سے ہم پورے طور پر متفق ہیں گو ان کے طریق کار اور ہمارے طریق کار میں
اختلاف ہے اور ہم کانگریس میں کام کرنے والوں کے ایثار اور ان کی قربانیوں کے بھی قائل ہیں مگر وہ ہمیں
معاف رکھیں۔مذہبی معاملہ میں کسی کی رعایت نہیں کی جاسکتی۔اگر احرار اس تدبیر کو بھی اختیار کریں اور وہ
چاہیں کہ کانگریس سے مل کر جماعت احمدیہ کو کچل دیں تو گو یہ منظم پالیسی ہوگی لیکن جس طرح احرار کا
حکومت سے اتحاد کامیاب نہیں ہوا کانگریس سے ان کا اتحاد بھی کامیاب نہیں ہوگا اور یا تو یہ اتحاد ٹوٹ
423

خطبہ جمعہ فرمودہ 2 اپریل 1937 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
جائے گا اور کانگریس ان کی خود غرضیوں پر آگاہ ہو کر ان سے الگ ہو جائے گی یا پھر دونوں ہی تباہ
ہو جائیں گے اور میں سمجھتا ہوں احرار جیسی بے اصول جماعت کسی جماعت سے اتحاد نہیں رکھ سکتی۔میرا
غالب گمان یہی ہے کہ جس طرح گورنمنٹ پر احرار کی حقیقت کھل گئی ہے اسی طرح کانگریس پر بھی یہ
حقیقت کھل جائے گی کہ احرار ایک زرطلب جماعت ہے جس کا کوئی اصول نہیں۔اس کے ارکان اپنی ذاتی
ترقی اور جاہ کے بھوکے ہیں۔اس کے علاوہ ان کے سامنے کوئی مقصد نہیں۔جس دن کا نگریس پر یہ حقیقت
ظاہر ہوگئی اس دن وہ کانگریس کی امداد سے بھی اسی طرح محروم ہو جائیں گے جس طرح ان حکام کی امداد
سے یہ محروم ہو چکے ہیں جو پہلے ان کی پیٹھ ٹھونکتے اور انہیں بڑی بڑی امیدیں دلاتے تھے مگر یہ سب کچھ
خدائی ہاتھوں سے ہوگا نہ کہ انسانی ہاتھوں سے کیونکہ ہم ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ ایک کا دو سے مقابلہ
ہوسکتا ہے، تین سے مقابلہ ہو سکتا ہے، دس میں سے مقابلہ ہوسکتا ہے لیکن چند لاکھ کا کروڑوں سے کس۔طرح مقابلہ ہو سکتا ہے؟
پس ضروری ہے کہ جس طرح ہم اللہ تعالیٰ کے ان عظیم الشان فضلوں
کا شکر ادا کریں جو اس نے
ہماری سابقہ دعاؤں کو قبول کر کے نازل فرمائے وہاں ہم عاجزانہ اور منکسرانہ طور پر پھر اس سے دعا کریں
کہ اے خدا ! تیرے فضلوں نے ہمارے بہت سے مصائب کو ٹال دیا ہے لیکن بہت سے مصائب ابھی باقی
ہیں۔حکومت کی طرف سے بھی اور افراد کی طرف سے بھی منظم پارٹیوں کی طرف سے بھی اور متفرق لوگوں
کی طرف سے بھی۔پس تو آپ ہی ہم پر فضل فرما اور ہماری عاجزانہ التجاؤں کوسن۔ہمیں اپنے پاس سے وہ
طاقت بخش جس سے ہم اسلام اور احمدیت کو تمام دنیا پر غالب کر سکیں اور ہمیں اس کی اشاعت کی توفیق
دے۔ہماری زبانوں میں اثر اور ہمارے دماغوں میں روشنی پیدا کر۔تا کہ ہم وہی باتیں کہیں اور سوچیں اور
سمجھیں جن سے دُنیا میں تیرا جلال ظاہر ہو۔ہمارے دلوں میں جذب پیدا کر تا کہ ہم تیری محبت اور پیار
کو بھی جذب کریں اور تیرے ان بندوں کو بھی تیرے دین کی طرف کھینچیں جو تجھ سے برگشتہ ہو کر دنیا میں
بھٹک رہے ہیں۔اے خدا ! جس طرح مقناطیس لوہے کو اپنی طرف کھینچتا ہے اسی طرح ہم تیری محبت اور
تیرے بندوں کو اپنی طرف کھینچنے والے ہوں اور ہم وہ نقطۂ مرکزی ہو جائیں جس پر خدا اور بندہ آپس میں
مل جاتا ہے اور ہمارا دل وہ گھر بن جائے جس میں خدا اور انسان کی محبت جاگزیں ہو جاتی ہے۔اسی طرح
اللہ تعالیٰ کے جو ہم پر سابقہ سالوں میں فضل نازل ہوئے ان کا شکر ادا ہو نا گو محال ہے لیکن چونکہ اللہ تعالیٰ
انسان کے معمولی شکر کو بھی قبول فرماتا اور اس کے عوض اپنی اور زیادہ برکات نازل کرتا ہے اس لئے ہمارا
424

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 2 اپریل 1937ء
فرض ہے کہ ہم سات روزے اس کے احسانات کے شکر میں رکھیں گویا اپریل سے لے کر اکتوبر تک چودہ
روزے ہماری جماعت کے احباب کو رکھنے چاہئیں۔چونکہ میری یہ تحریک باہر دیر سے پہنچ سکے گی اس لئے ان جماعتوں کے لئے جن تک یہ تحریک دیر
سے پہنچے میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ جس جس ہفتہ میں بھی انہیں اطلاع پہنچے اس ہفتہ کے پہلے پیر کے دن وہ
پیر کا روزہ رکھ لیں اور دوسرا روزہ مہینہ کے آخری ہفتہ کی جمعرات کے دن رکھیں اور اگر بعض ایسے علاقے
ہوں جہاں
تحریک اس سے بھی دیر میں پہنچے تو وہ ایک روزہ تو اپریل کے آخری ہفتہ کی جمعرات کو رکھیں اور
پھر اگلے مہینہ میں دو پیروں کے روزے رکھ لیں۔ایک پہلے ہفتہ کے پیر کے دن اور ایک درمیانی ہفتہ کے
پیر کے دن اور پھر چوتھا روزہ حسب معمول مہینہ کے آخری ہفتہ کی جمعرات کو رکھیں لیکن اگر بعض لوگ ایسے
ہوں کہ ان کے ہاتھ سے اپریل کے آخری ہفتہ کی جمعرات کا روزہ بھی نکل جائے اور بعد میں انہیں اطلاع ہو
تو وہ مئی کے مہینہ کے پہلے دو ہفتوں میں ہر پیر کے دن اور آخری دو ہفتوں میں ہر جمعرات کے دن روزہ رکھ
لیں اور اگر کوئی جماعت ایسی ہو جسے دوسرے مہینہ میں بھی اطلاع نہ پہنچے تو وہ ان روزوں کو تیسرے مہینہ میں
ڈال لے۔بہر حال اکتو بر ہمارے روزوں کا آخری مہینہ ہوگا اور اس مہینہ تک ہمیں اپنے چودہ روزے ختم
کر دینے چاہئیں۔اس کوشش کے ساتھ کہ سات روزے ہم پیر کے دن رکھیں اور سات جمعرات کے دن۔اس کے بعد میں یہ بھی اعلان کرتا ہوں کہ مئی کے دوسرے ہفتہ میں جو اتوار 9 تاریخ کو ہے اس
دن تمام جماعتیں اپنے اپنے مقام پر تحریک جدید کے متعلق جلسے منعقد کریں اور کوشش کریں کہ ان جلسوں
سے پہلے پہلے تحریک جدید کے چندوں کا معتد بہ حصہ ہندوستان کی جماعتوں کی طرف سے ادا ہو جائے۔مجھے افسوس ہے کہ اس سال تحریک جدید کا چندہ جمع کرنے میں بہت سنتی دکھائی گئی ہے گو پچھلے
سال سے اس سال اس وقت تک دو تین ہزار کی زیادتی ہے۔چنانچہ پچھلے سال اس وقت تک غالباً 31 ہزار
روپیہ آیا تھا اور اس سال 34 ہزار آچکا ہے مگر دراصل حساب کی رو سے چالیس ہزار سے اوپر آ جانا چاہئے تھا
بلکہ اس لئے کہ میں نے خاص طور پر یہ تحریک کی تھی کہ اس سال تحریک جدید کے چندے کے مصرف ایسے
ہیں کہ پہلی ششماہی پر اس کا زیادہ اثر پڑے گا اور اکثر جماعتوں اور افراد نے یہ اقرار بھی کیا تھا کہ وہ
اپریل مئی تک اپنے اپنے وعدوں کی رقوم ادا کر دیں گے اس لئے دراصل موعودہ رقوم کے لحاظ سے اس
وقت تک ساٹھ ہزار روپیہ آ جانا چاہئے تھا۔میں جیسا کہ پہلے بھی بیان کر چکا ہوں۔بیرونی تبلیغ اور وقتی تبلیغ
کے اخراجات کے سلسلہ میں جو کمی صدر انجمن احمدیہ کے بجٹ میں ہوتی ہے کیونکہ عملہ کے کثیر خرچ کی وجہ
425

خطبہ جمعہ فرمودہ 2 اپریل 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
سے سائز کے لئے نسبتا کم رقم بچتی ہے۔اس کمی کو میں مستقل جائیدادوں کے ذریعہ پورا کرنا چاہتا ہوں
چنانچہ تحریک جدید کی بہت سی جائیدادیں میں نے صدر انجمن احمدیہ کے نام پر خرید کی ہیں۔ان
جائیدادوں کی قیمتوں کے لئے بھی ہمیں بہت بڑی رقوم کی ضرورت ہوگی۔پس میں دوستوں
کو توجہ دلاتا
ہوں کہ جنہوں نے اس تحریک میں کسی رقم کی ادائیگی کا وعدہ کیا ہے وہ اپنے وعدوں کو خصوصیت سے جلد
پورا کریں مگر اس کے یہ معنے نہیں کہ صدر انجمن احمدیہ کے مستقل چندوں میں ستی کر کے اس طرف توجہ کی
جائے۔وہ چندے واجب الادا ہیں اور تحریک جدید کا چندہ نفلی ہے اور گونفل کے پورا کرنے سے متعلق بھی
انسان پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ جو بوجھ تم نے اپنی مرضی اور خوشی سے
اپنے نفس کے لئے برداشت کیا تھا اس کو کیوں نہیں اُٹھایا لیکن بہر حال اس چندہ کی وجہ سے صدر انجمن
احمدیہ کے چندوں میں سستی نہیں ہونی چاہئے۔ان جلسوں میں جو تحریک جدید کے متعلق منعقد کئے
جائیں گے تحریک جدید کے تمام شعبوں اور اس کے تمام مطالبات کے متعلق تقریریں کی جائیں اور
دوستوں میں ہوشیاری اور بیداری پیدا کی جائے۔انہیں سادہ زندگی کے متعلق بھی توجہ دلائی جائے ، امانت
فنڈ کی طرف بھی توجہ دلائی جائے، قادیان میں مکانات بنانے کی طرف بھی توجہ دلائی جائے ، شادی بیاہ کے
اخراجات میں کفایت کرنے کی طرف بھی توجہ دلائی جائے، بے کاری سے بچنے کی طرف بھی توجہ دلائی
جائے ، ہر چھوٹا بڑا کام اپنے ہاتھ سے کرنے کی طرف بھی توجہ دلائی جائے ، وقف زندگی کی تحریک کی
طرف بھی انہیں توجہ دلائی جائے، غیر ممالک میں نکل جانے کی تحریک کی اہمیت بھی ان پر واضح کی جائے
اور دعاؤں سے کام لینے کی بھی تاکید کی جائے۔غرض تحریک جدید کے جس قدر حصے ہیں ان سب کی
طرف جماعت کے احباب کو توجہ دلائی جائے اور چاہئے کہ وہ دوست جو اخلاص رکھتے ہیں آج ہی سے
تحریک جدید کے متعلق میرے گزشتہ تمام خطبات نکال کر اپنے سامنے رکھ لیں اور ان کا خلاصہ اپنے الفاظ
میں انفرادی اور اجتماعی طور پر دوستوں تک پہنچانا شروع کر دیں اور ابھی سے تحریک جاری کر دیں۔یہاں تک
کہ جلسوں کے دن آئیں تو اس دن تک جماعت کے خفتہ اصحاب بھی بیدار ہو چکے ہوں اور وہ تحریک جدید کے
مطالبات میں عملی سرگرمی سے حصہ لینے کے لئے تیار ہوں۔پھر اس سال چونکہ تحریک جدید کا تیسرا سال ختم ہورہا ہے اس لئے ہمیں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا بھی
کرنی چاہئے کہ وہ ہماری ان تین سالہ قربانیوں کو قبول فرمائے اور ہمیں اپنے فضل سے مزید قربانیوں کی
توفیق دے۔میں نے پہلے بھی بیان کیا تھا کہ عقائد کا اکثر حصہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم نے اپنے اشد
426

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد اول
خطبہ جمعہ فرمودہ 2 اپریل 1937ء
معاندین سے بھی تسلیم کرالیا ہے اور دشمن بھی رفتہ رفتہ وہی عقائد اختیار کر رہے ہیں جو ہمارے ہیں لیکن عملی
حصہ ہمارا کمزور ہے اس لئے اللہ تعالیٰ سے یہ دعا بھی مانگنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں ایسی
توفیق عطا فرمائے کہ ہم اعمال کے لحاظ سے بھی دنیا کے لئے نمونہ ہوں اور ہم ساری دنیا پر ثابت کر سکیں کہ
تمام مذاہب میں سے اسلام کی تعلیم ہی قابل عمل ہے، وہ ایک مضبوط چٹان ہے جسے کوئی ہلا نہیں سکتا ، وہ
ایک برسنے اور دنیا پر چھا جانے والا بادل ہے جس کی زد سے دُنیا کی کوئی زمین نہیں بچ سکتی اور وہ سورج ہے
جس کی شعاعیں ساری دُنیا میں پھیل جاتیں اور سوائے ان گھروں کے جن کے رہنے والوں نے اپنے
ہاتھوں سے اس کی کھڑکیاں اور دروازے بند کر رکھے ہوں سب کو روشن کر دیتی ہیں حتی کہ باریک سوراخ
بھی ہوتو وہاں اس کی روشنی پہنچ جاتی ہے لیکن یہ بھی ہو سکتا ہے جب ہم اپنے عملی نمونہ سے اسلامی تعلیم کی
برتری ثابت کریں۔خالی تقریریں کوئی اثر نہیں کرتیں۔ایک انسان اگر تقریریں اسلامی تعلیم کی فضیلت پر کرتا ہے لیکن وہ یا اس کا ہمسایہ مغربی اثرات
اور مغربی رو میں بہا چلا جاتا ہے تو اس کی تقریروں کا کوئی اثر نہیں ہوسکتا اور اس کی کوششیں سب بے کار
جائیں گی۔کوشش وہی کامیاب ہوتی ہے جو عملی رنگ میں کی جائے کیونکہ اس کا دوسرے کے دل پر گہرا اثر
ہوتا اور دشمن بھی اسلامی تعلیم کی عظمت کا اظہار کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔پس دعاؤں میں اپنی توجہ اس طرف بھی مبذول کرو اور یا درکھو کہ کوئی دین کا قدم ایسا نہیں ہو سکتا
جو تین سال کے بعد ہٹالیا جائے۔یہ پہلا قدم ہے جو اُٹھایا گیا اور یہ پہلا زینہ ہے جس پر پاؤں رکھا گیا اور
اس کے بعد اور قدم اور اور زینے ہیں۔پس کوئی دینی تحریک ایسی نہیں ہو سکتی جو تین سال کے بعد ختم
ہو جائے ہاں اس کی شکلیں بدل جاتی ہیں۔کبھی ان حصوں پر زیادہ زور دیا جاتا ہے جن پر پہلے کم دیا جاتا تھا
اور کبھی ان حصوں پر کم زور دیا جاتا ہے جن پر پہلے زیادہ دیا جاتاتھا۔پھر کبھی اور انواع پر زور دیا جاتا ہے اور
کبھی اور انواع پر زور دیا جاتا ہے اور کبھی اور انواع پر۔بہر حال دین کی ترقی کے لئے مومن کی کوشش اس
کی موت تک ختم نہیں ہوتی بلکہ دین کی ترقی کے لئے کوشش کسی قوم کی موت تک بھی ختم نہیں ہوتی کیونکہ گو
قوم مر جائے گی جس نے دین اور اصلاح عالم کے لئے جد و جہد چھوڑ دی لیکن اس کی قبر پر خدا تعالیٰ ایک
اور قوم کا درخت اگا دے گا جو نئے سرے سے اور نئے جوش سے اس کام میں لگ جائے گی۔یہی اس کی
قدیم سے سنت ہے اور یہی سنت دُنیا کے آخر تک رہے گی۔“
(مطبوعہ الفضل 9 اپریل 1937 ء )
427

آج 10 میں سے 10 باقی