دعائیں کرو کیونکہ کام بہت بڑا اور مشکلات بہت زیادہ ہیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 16 اپریل 1937 ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اول
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 اپریل 1937ء
دعائیں کرو کیونکہ کام بہت بڑا اور مشکلات بہت زیادہ ہیں
خطبہ جمعہ فرمودہ 16 اپریل 1937ء
میں نے گزشتہ جمعہ اور اس سے پہلے جمعہ میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی کہ وہ
تحریک جدید کے مطالبات کو پورا کرنے کی کوشش کریں اور اس کے علاوہ اکتوبر تک ہر مہینہ میں دو دو
روزے بھی رکھیں۔یہاں تک کہ گزشتہ دو سالوں کے برابر ہمارے چودہ روزے ہو جائیں۔ایک ہر مہینہ
کے پہلے پیر کو اور دوسرا ہر مہینہ کی آخری جمعرات کو اور یہ کہ اگر کسی شخص سے اس پیر یا جمعرات کا روزہ رہ
جائے تو وہ اس مہینہ کے کسی دوسرے پیر یا کسی دوسری جمعرات کو روزہ رکھ لے اور اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو کسی
اور دن کے روزہ سے ان روزوں کو پورا کرنے کی کوشش کرے۔اس کے علاوہ میں نے یہ بات بھی کہی تھی کہ مئی کے آخری ہفتہ کے اتوار کو ہر جماعت اپنے
اپنے مقام پر جلسے منعقد کرے اور ان جلسوں میں تحریک جدید کے مطالبات کی طرف جماعت کے
دوستوں کو توجہ دلائی جائے۔بظا ہر عقل مند کہلانے والے لوگوں کی نگاہ میں ان مطالبات میں سے میرا ایک مطالبہ شاید بالکل
بے معنی اور تو ہم پرستی کا اظہار سمجھا جائے کیونکہ اس مادیت کے زمانہ میں دعا کرنا اور پھر دعا سے کسی نتیجہ کی
امید رکھنا نہایت بے وقوفی اور حماقت خیال کیا جاتا ہے اور بہت سے لوگ جو دعاؤں کے قائل ہیں اور
دعائیں کرتے ہیں وہ بھی در حقیقت دعا کو ایک تمسخر سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں دیتے اور ان میں سے
ننانوے فیصدی بلکہ ہزار میں سے 999 ایسے ہی ہوتے ہیں کہ ان کی دعائیں ایک تو ہم ، ایک تخیل ، ایک
تمسخر، ایک تگ بندی اور اندھیرے میں تیر چلانے سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتے۔“
"
میں دیکھتا ہوں یہی حال اس وقت ہماری جماعت کے افراد کا ہے جب دشمن کا حملہ
تھوڑی دیر کے لئے ہٹ جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں اب ہم بچ گئے۔میں پوچھتا ہوں تم کیوں
سمجھتے ہو کہ ہم بیچ
گئے، کیا احرار سے ہمارا فیصلہ ہو گیا ہے یا کیا گورنمنٹ سے ہمارا تصفیہ ہو گیا ہے؟ اگر دشمن اس وقت خاموش
ہو گیا ہے تو اس کی خاموشی کے یہ معنی کس طرح ہو گئے کہ ہماری لڑائی ختم ہوگئی ہے؟ کیا یہ ممکن نہیں کہ وہ
431
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 16 اپریل 1937ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد اول
انتظار کر رہا ہو کہ تم سو جاؤ اور مطمئن ہو جاؤ تو پھر وہ تم پر حملہ کرے؟ پس جب تک ہماری گورنمنٹ سے
با قاعدہ صلح نہیں ہوتی یا جب تک احرار سے ہمارا ایسا تصفیہ نہیں ہو جاتا جس کے بعد احرار کے لئے ہمارے
مقابلہ میں سر اٹھانا ناممکن ہو جائے اس وقت تک اگر ہماری جماعت میں سے ایک آدمی بھی خاموش ہو کر
بیٹھ رہتا ہے تو اس کے معنی سوائے اس کے کچھ نہیں کہ وہ احمق اور بے وقوف ہے۔یاد رکھو! مومن کے دل پر
جو زخم لگتے ہیں وہ بھی مندمل نہیں ہوتے اور اس وقت تک ہرے رہتے ہیں جب تک دوسرے زخموں کے
لگنے کا احتمال باقی رہتا ہے۔حضرت نوح کی لائی ہوئی تعلیم دنیا سے کیوں مٹ گئی ؟ اسی لئے کہ ان زخموں
کی یاد تازہ رکھنے والے لوگ مٹ گئے، حضرت موسٹی کی لائی ہوئی تعلیم دنیا سے کیوں مٹ گئی ؟ اسی لئے کہ
موسی کو جو زخم لگے ان کی یاد تازہ رکھنے والے لوگ دنیا میں نہ رہے۔تم کیوں کہتے ہو کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
خاتم النبین ہیں اور آپ کی لائی ہوئی تعلیم مٹ نہیں سکتی ؟ اسی لئے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایسے لوگ
ہمیشہ آتے رہیں گے جو ان زخموں کو کریدتے رہیں گے۔اگر اس امت میں بھی زخم کریدنے والے نہ آتے
آپ کی لائی ہوئی تعلیم بھی مٹ جاتی کیونکہ تعلیم بھی کتابوں کے ذریعہ قائم نہیں رہتی بلکہ ماننے والوں
کے ذریعہ قائم رہتی ہے۔پس جب کہ خدا تعالیٰ نے اپنی مصلحتوں کے ماتحت ہمارے ہاتھوں اور ہمارے پاؤں کو باندھ
رکھا ہے اور ہماری زبانوں کو اس نے بند کیا ہوا ہے۔جب ایک طرف وہ یہ کہتا ہے کہ جاؤ اور حکومت وقت
کی اطاعت اور فرمانبرداری کرو اور دوسری طرف یہ حکم دیتا ہے کہ گالیاں سنو اور چپ رہو سوائے خاص
حالات کے جن میں وہ دفاع کی اجازت دیتا ہے مگر اس صورت میں بھی اعتداء سے بچنے کی نصیحت
کرتا ہے۔تو ان حالات میں ہمارے لئے سوائے اس کے اور کیا صورت رہ جاتی ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کے
حضور دعا کریں اور اس سے کہیں اے ہمارے ہاتھوں کو روکنے والے! اور اے ہماری زبانوں کو بند کرنے
والے خدا! تو آپ ہماری طرف سے اپنے ہاتھ اور اپنی زبان چلا۔پھر کون کہہ سکتا ہے کہ اس کے ہاتھوں
سے زیادہ طاقت ور ہاتھ بھی دنیا میں کوئی ہے اور اس کی زبان سے زیادہ مؤثر زبان بھی کوئی ہو سکتی ہے۔تم
نے خدا تعالیٰ کی قدرت کے کئی نظارے پچھلے دو سالوں میں دیکھے۔اب تیسرا سال جارہا ہے۔اگر تم اس
سال سے پہلے دو سالوں سے بھی زیادہ خدا تعالیٰ کی قدرت کے شاندار نظارے دیکھنا چاہتے ہو تو گزشتہ
سالوں کے چالیس دنوں کے مقابلہ میں اس سال سات ماہ تک مسلسل دعائیں کرو اور خصوصیت سے یہ دعا
انگتے رہو کہ
432
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اوّل
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 اپریل 1937ء
اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِی نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ
یعنی اے خدا ہم دشمنوں کی گردنوں پر تیرے ہی ہتھیار چلانا چاہتے ہیں اور ان کے شرور اور فتن
سے تیری ہی حفاظت چاہتے ہیں۔نخو اس گڑھے کو کہتے ہیں جو اس جگہ پر واقع ہے جہاں گردن اور سینہ
باہم ملتے ہیں۔یہیں سے بڑی رگیں سر کی طرف جاتی اور دل سے دماغ کو خون پہنچاتی ہیں۔سو
سر اور کوخون
نَجْعَلُكَ فِي نُحُورِهِمْ
کے یہ معنی ہیں کہ اے خدا ان کا کلی طور پر استیصال کر دے اور شرارت اس طرح نہ مٹا کہ وہ بار
بار زندہ ہوتی رہے بلکہ اس طرح مٹا کہ وہ کبھی ظاہر نہ ہو سکے۔پھر احرار کے علاوہ ہمارے اندر بعض منافق
بھی پائے جاتے ہیں جن کا وجود ہمارے لئے سخت مضر ہے۔گزشتہ دنوں گورنمنٹ کے بعض حکام کی طرف
سے ہم پر جو مظالم ہوئے ہیں ان کی وجہ سے منافقوں نے بھی گردنیں اٹھالی ہیں۔منافق ایک حد تک ہی
چل سکتا ہے زیادہ نہیں چل سکتا۔پھر وہ ڈرپوک اور بزدل ہوتا ہے۔اس کے سارے کام مخفی ہوتے ہیں
اور بسا اوقات ایسی صورت ہوتی ہے کہ شریعت اجازت نہیں دیتی کہ اسے ننگا کیا جائے۔پس اس کے شر
سے بچنے کا ذریعہ بھی دعاؤں کے سوا اور کوئی نہیں۔پھر علاوہ ان واقعات کے جو سارے سامنے ہیں ان
عظیم الشان مقاصد کے لئے جن کو سر انجام دینے کے لئے سلسلہ احمدیہ قائم کیا گیا ہے اگر ہم خاص وقتوں
میں دعائیں کریں تو یہ دعا ئیں ضرورت سے زیادہ نہیں بلکہ کم ہی رہیں گی۔دنیا کا فتح کرنا کوئی آسان کام
نہیں۔چاروں طرف لوگ ہمارے مخالف ہیں اور ہر جگہ ایسی روکیں پیدا کی جارہی ہیں جن کو دور کرنا
انسانی طاقت سے بالا ہے اور جن مشکلات اور روکوں کو دور کرنے کیلئے خدا تعالیٰ کی نصرت کے سوا اور کوئی
ہمارے کام نہیں آسکتا۔پس آؤ کہ ہم خدا تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ ان کاموں کے پورا کرنے میں ہماری
امداد فرمائے جن کیلئے سلسلہ احمد یہ دنیا میں قائم ہوا ہے اور لوگوں کے قلوب کی اصلاح کرے بلکہ لوگوں کے
قلوب کی اصلاح کا کیا ذ کر ابھی ہمارے اپنے نفس ہی بہت بڑی اصلاح کے محتاج ہیں۔پس خدا اپنے فضل
سے ہمارے دلوں کی بھی اصلاح فرمائے۔ہمیں اپنے نفس پر غالب آنے کی توفیق دے اور ہمیں وہ
طاقتیں عطا فرمائے جن سے اس کے دین کا جلال ظاہر ہو اور اس کا قرب اور وصال ہمیں میسر ہو۔غرض
مت خیال کرو کہ یہ ایک رسمی بات ہے جو میں تمہارے سامنے پیش کر رہا ہوں۔یہ ایک نہایت ہی اہم
مطالبہ ہے۔جس کو پورا کرنا جماعت کے ہر فرد کا فرض ہے۔چاہئے کہ جماعتوں کے پریذیڈنٹ اور سیکرٹری
اپنی اپنی جماعت کو یہ مطالبہ یاد دلاتے رہیں اور روزوں کے متعلق بھی یاد دہانی کراتے رہیں کیونکہ جو چیز
433
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 اپریل 1937ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول
بار بار سامنے آتی رہے اس کی طرف دل متوجہ ہو جاتے ہیں اور کئی کمزور بھی جو پہلے حصہ لینے کیلئے تیار نہیں
ہوتے حصہ لینے لگ جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اسی نکتہ کی طرف راہبری کرتے
ہوئے فرماتا ہے:-
فَذَكَّرُ انُ نَفَعَتِ الذِّكْرُى
(الاعلى: 10)
کہ تو لوگوں کو نصیحت کرتا چلا جا کیونکہ نصیحت بہت دفعہ فائدہ دے جایا کرتی ہے۔پس میں
کہتا ہوں کہ ان دنوں کو خاموشی سے مت گزار و بلکہ روزے رکھو اور دعائیں کرو اور لوگوں سے کہو کہ وہ
روزے رکھیں اور دعائیں کریں۔جماعتوں کے پریذیڈنٹوں کو چاہئے کہ وہ مساجد میں بار بار لوگوں کو یاد
دلاتے رہیں کہ ان ایام میں ان فتنوں کے دور ہونے کیلئے دعائیں کی جائیں جو اس وقت ہمارے سامنے
ہیں ، ان مقاصد کے لئے دعائیں کی جائیں جو سلسلہ احمدیہ کے قیام سے تعلق رکھتے ہوں اور ان کمزوریوں
کے لئے دعائیں کی جائیں جو خواہ ہم میں پائی جاتی ہیں یا دنیا کے اور افراد میں۔تا اللہ تعالیٰ کے فضل ایسے
رنگ میں نازل ہوں کہ وہ مصائب کے پہاڑ جودشمنوں کی طرف سے ہمارے راستہ میں گرائے گئے ہیں پاش
پاش ہو جا ئیں اور ہمیں کامیابی ، ترقی ، نیکی اور تقویٰ کے سامان زیادہ سے زیادہ عطا ہوں۔پس دعا کے متعلق تمہاری کوشش اور ہمت دوسری کوششوں اور ہمتوں سے کم نہیں بلکہ زیادہ ہوئی
چاہئے کیونکہ یہ مطالبہ بھی دوسرے مطالبات سے کم نہیں بلکہ زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔پس روزوں کو یا درکھو
اور دوسروں کو یاد دلاتے رہو اور دعاؤں کو یا درکھو اور دوسروں کو دعاؤں کے لئے کہتے رہو کیونکہ کام بہت بڑا
ہے اور مشکلات بہت زیادہ ہیں۔ہم کمزور اور بے بس ہیں۔ہماری کمزوریاں ہم پر عیاں ہیں بلکہ ہم خود بھی
اپنی کمزوریوں سے اتنے واقف نہیں جتنا ہمارا خدا۔پس ہم اسی سے مدد طلب کرتے اور اسی کی نصرت
اور تائید اپنے ہر کام میں چاہتے ہیں۔( مطبوع الفضل 24 اپریل 1937 ء )
434